Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آصف زرداری کو بھی دل کا دورہ،پیپلز پارٹی نے کیا حکومت سے مطالبہ

    آصف زرداری کو بھی دل کا دورہ،پیپلز پارٹی نے کیا حکومت سے مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا بلڈپریشراورذیابطیس کامرض معمول پرنہ آسکا،آصف زرداری  نے گزشتہ روزدل کی تکلیف کی شکایت کی تھی،سابق صدرآصف زرداری کودل کے دورے کاخطرہ بھی برقرار ہے،پمز اسپتال میں آصف زرداری کےدل کا اہم ٹیسٹ تاحال نہ ہوسکا

    دل کے کلاٹ کو کھولنے کے لیے تھیلیئم اسکین کا ٹیسٹ لازمی ہے،سابق صدر آصف زرداری کے دل کامعائنہ متواترجاری ہے،گزشتہ 3روزسے آصف زرداری کی خصوصی فزیوتھراپی بھی جاری ہے،آصف زرداری کی فزیوتھراپی گردن اور کمر درد کے باعث شروع کی گئی.

    آصف زرداری کو ریلیف صرف رشید فالودے والا دے سکتا ہے،فردوس عاشق اعوان.

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پمز اسپتال کےمیڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کاطبی معائنہ کیا ہے،میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے،ذاتی معالج کو میڈیکل رپورٹس کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے خاندان کو کیوں نہیں دی جارہیں؟ حکومت آصف زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ نظرانداز کر رہی ہے،آصف زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے، حکومت جان بوجھ کرآصف زرداری کوتکلیف دےرہی ہے،

    نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے گرفتار کیا تھا بعد ازاں جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا تھا، آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر دوسری بار انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، آصف زرداری ہسپتال میں زیر علاج ہے،

  • منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کہاں‌ ہو گی؟

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کہاں‌ ہو گی؟

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کہاں‌ ہو گی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات اسمگلنگ کیس ،رانا ثنااللہ کی ضمانت پررہائی کی درخواست پرسماعت آج ہو گی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مشتاق احمد کیس کی سماعت کریں گے،رہنمامسلم لیگ ن راناثنااللہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے،رانا ثنااللہ کی درخواست میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے

    قبل ازیں منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسملبی راناثنااللہ کی درخواست ضمانت انسداد منشیات عدالت نے مسترد کر دی تھی،رانا ثناء اللہ کی جانب سے انکے وکیل فرہاد علی شاہ عدالت مین پیش ہوئے تھے.

    رانا ثناء اللہ کے وکیل فرہاد شاہ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے جج کو ضمانت درخواست کی جنہیں سماعت کے دوران تبدیل کر دیا گیا، ڈیوٹی جج نے درخواست ضمانت مسترد کی،اے این ایف نے موقع پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی،3 بج کر 25 منٹ پر گاڑی کو ٹال پلازہ پر روکا جبکہ دس منٹ میں وہ پنجاب یونیورسٹی کینال تک پہنچ چکی تھی۔ایف آئی آر کو پڑھنے میں دس منٹ لگ گئے تو موقع پر لڑائی جھگڑا و برآمدگی کب ہوئی۔ صرف چھے لوگوں کے نام پتے ولدیت لکھنے میں کہیں زیادہ وقت۔لگ جاتا ہے۔

    درخواست گزار رانا ثناءا للہ کے وکیل نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللہ چار ماہ سے جیل میں ہیں۔ دل کے مریض کو بطور سزا تو جیل میں نہیں رکھ سکتے۔رانا ثناءاللہ ہمیشہ بلڈ پریشر کا آپریٹس رکھتے ہیں۔ جو برآمدگی میں ہے۔یہ کیس تو مزید تفتیش کا ہے۔ کہیں فرار نہیں ہو سکتے۔ رانا ثناءاللہ اپنا پاسپورٹ دینے کو تیار ہیں۔ بے شک نام ای سی ایل پر ڈال دیں۔ لیکن ضمانت پر رہا کریں۔

    سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے وکیل نے کوئی نئی گراؤنڈ نہیں دی۔ یہ دس منٹ میں موقع سے کینال تک پہنچنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ یہ سب ٹرائل کی باتیں ہیں۔ جنہیں ضمانت میں نہیں دیکھا جا سکتا۔ ان سب باتوں پر پہلے ہی عدالت ضمانت کا فیصلہ کر چکی ہے۔ یہ فریش گراؤنڈ ضمانت کے لیے نہیں ہو سکتی۔

    اے این ایف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ صرف سیف سٹی کے کیمرے کی تصویر پر عدالت نے فیصلہ نہیں کرنا۔ یہ تصویر درست شہادت تصور نہیں کی جا سکتی۔ یہ تصویر 38 دن کے بعد مانگی گئی۔ یہ تصویر درست نہیں ہے۔

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس تصویر کے درست ہونے پر ہمیں اعتراض ہے۔ جس پر زاہد بخاری وکیل رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سرکاری وکلا کو پتہ نہیں کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں۔ دونوں سرکاری۔وکلا ایک دوسرے کی نفی کر رہے ہیں۔کیا یہ کسی نتھو نے تصویر بنائی یا کسی کارخانے میں بنی۔ یہ تصاویر عدالت کے کہنے پر سرکاری محکمے نے ہمیں دی۔

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

  • ایسا کیا ہوا کہ وزیراعلیٰ پنجاب افسران پر برہم ہو گئے، شدید غصہ، افسران منہ دیکھتے رہے

    ایسا کیا ہوا کہ وزیراعلیٰ پنجاب افسران پر برہم ہو گئے، شدید غصہ، افسران منہ دیکھتے رہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں صوبائی ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا – وزیر اعلی عثمان بزدارنے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا-

    وزیر اعلی نے کہا کہ باتیں کرنے کا فائدہ نہیں، اشیاء ضروریہ کے نرخ نیچے لائے جائیں – وزیراعلیٰ نے گراں فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا-عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی- اشیاء ضروریہ اور سبزیوں کے نرخوں میں استحکام کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے-

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی عام آدمی کا مسئلہ ہے ، ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے عوام کو فوری ریلیف ملے اور پرائس کنٹرول کیلئے موثرمیکانزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-انہوں نے کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو ہر کام ممکن ہو تا ہے، مہنگائی پر قابو کیوں نہیں پایا جا سکتا – وزیر اعلی نے کہا کہ میں خود اشیاء صرف کے نرخ چیک کروں گا -افسران فیلڈ میں نکلیں، صبح صبح منڈیوں میں جا کر نیلامی کی نگرانی کریں اورپرائس کنٹرول کے طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-

    وزیراعلی نے کمشنرز سے ویڈیولنک کانفرنس پر متعلقہ ڈویژن میں اشیاء صرف کے نرخ دریافت کئے-وزیر اعلی نے مہنگائی پر مکمل کنٹرول نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہارکیا اور درست سمت میں فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی- صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، سمیع اللہ چوہدری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-

  • حکومتی زیادتیاں ختم نہ ہوئیں تو ہم بھی سڑکوں پر آئیں گے، تاجروں کا اعلان

    حکومتی زیادتیاں ختم نہ ہوئیں تو ہم بھی سڑکوں پر آئیں گے، تاجروں کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے مر کزی صدرکاشف چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مہنگائی کے خلاف نام نہاد مہم صرف پوانٹ سکورنگ کے لئے چلا رہی ہیں،حکومت مہنگائی کو ختم کرنے میں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ،کہ ضلعی سطح پر اشیاءخوردونوش کے ریٹوں کا تعین کرنے والی کمیٹیاں بے اثرہو چکی ہیں، ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو چاہئے کہ ان کمیٹیوں کا ہر پندرہ روزبعد اجلاس بلا کر اشیاءکی قیمتوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے، کئی ماہ کی جاری پرانی سرکاری قیمتوں پر دکاندران کو اشیاءکی فروخت پر مجبورکر نا ظلم ہے ۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مر کزی تنظیم تا جران کے کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔محمد کاشف چوہدری نے کہا پی ٹی آئی حکومت معاشی محاز پر اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،انھوں نے کہا حکومت کی ہدایت پر تمام کمشنرز نے تاجروں پر ایف آئی آر درج اور جرمانے کرنے شر وع کر دیے ہیں،ملک بھر کے ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے جاری کی گئی پرائس لسٹیں خوابی اور خیالی ریٹوں پر مشتمل ہیں ، ان نرخوں پر اشیاءخوردونوش کی فروخت ممکن نہیں، انھوں نے کہا تاجر برادری حکومت کو سات دن کا وقت دے رہے ہیںکہ وہ ملک کے تمام اضلاع میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے لئے تاجرنمائندوں کی مشاورت سے حقائق پر مبنی ریٹوں کی نئی سرکاری پرائس لسٹیں جاری کی جائیں، قیمتوں کے تعین کے لئے قائم کمیٹیوں کا ہر پندرہ روز بعد اجلاس بلا کر سرکاری قیمتوں کو ری فریش کیا جائے، جرمانے اور چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے،

    کاشف چوہدری نے کہا اگر وفاقی و صوبائی حکومت نے تاجر دشمن سوچ کو تبدیل نہ کیا تو ہمیں ملک بھر کے تاجروں کا نمائندہ اجلاس طلب کر کے پنجاب اور پھر ملک بھر کی غلہ منڈیوں، فروٹ و سبزی منڈیوں اور اشیاہ خوردونوش کا کام کرنے والی مارکیٹوں میں ہڑتال و احتجاج کا فیصلہ کیا جا ئے گا ۔

  • نواز کے لندن جانے کے بعد دیگرقیدیوں کی بھی سن لی گئی، وزیراعظم کا بڑا حکم

    نواز کے لندن جانے کے بعد دیگرقیدیوں کی بھی سن لی گئی، وزیراعظم کا بڑا حکم

    نواز کے لندن جانے کے بعد دیگرقیدیوں کی بھی سن لی گئی، وزیراعظم کا بڑا حکم، پاکستان میں عام قیدیوں کے مقابلے میں امیر لوگوں کے پاس انصاف تک رسائی آسان ہے

    اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں سب کیلئے ایک قانون ہو گا، ہر شہری کو بلاتفریق انصاف کی فراہمی اور رسائی دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 65 سال سے زائدالعمر قیدیوں کو فوری ریلیف دینے کیلئے ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں اور اگلے ہفتے کابینہ اجلاس میں ان کی تفصیلات پیش کروں گا۔

    منگل کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں عام قیدیوں کے مقابلے میں امیر لوگوں کے پاس انصاف تک رسائی آسان ہے لیکن ہماری حکومت دوہرے معیار کو ختم کرنے کے حوالے سے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عام قیدیوں کو انصاف اور بلاتفریقن انصاف کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں، کابینہ اجلاس میں بھی اس پر بات ہوئی، کابینہ نے مجھے ذمہ داری دی ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 65 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے جو سنگین جرائم میں ملوث نہ ہوں تاکہ انہیں فوری طور پر ریلیف دیا جا سکے اور میں اگلے ہفتے کابینہ اجلاس میں اس کی رپورٹ پیش کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ عام قیدیوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں جیل ریفارمز کمیٹی بھی کام کر رہی ہے، کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کابینہ کو سفارشات پیش کرے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا منشور بھی یہی ہے کہ پاکستان میں سب کیلئے ایک جیسا معیار ہو گا اور حکومت اس حوالے سے بھی اصلاحات لا رہی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے میڈیکل بورڈ کی تجویز پر نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے، اگر آصف علی زرداری کیلئے بھی میڈیکل بورڈ اسی طرح کی تجویز دے گا تو بلاشبہ انہیں بھی ریلیف دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بانڈ کی ہماری شرط جائز تھی، انڈیمنٹی بانڈ قانونی پہلو ہے اور لاہور ہائیکورٹ اس کا فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے کافی پیسہ لائے ہیں اور آنے والے دنوں میں بڑی ریکوریز متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسحاق ڈار کو بھی واپس لانے کیلئے کام کر رہی ہے۔

  • لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

    لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن پہنچے تو پاکستانیوں نے انکا بھر پور استقبال کیا، پاکستانیوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے ایئر پورٹ کے باہر اور نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر جمع تھی، نواز شریف کے لندن پہنچنے پرپاکستانیوں نے نواز شریف کا ایسا استقبال کیا کہ نواز شریف نے علاج کی بجائے دوبارہ پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

    نواز شریف کے لندن پہنچنے پر پاکستانیوں نے چور چور ہے سارا ٹبر چور ہے، دیکھو دیکھو کون آیا، چور آیا چور آیا،مریم کا پاپا چور ہے، نواز شریف کون ہے چور ہے،و دیگر نعرے لگائے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس نے شرکاء کو نواز شریف کی گاڑی کے قریب نہیں جانے دیا، شرکاٰء گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے کے نعرے بھی لگاتے رہے، سینکڑوں کی تعداد میں مردو خواتین نے جمع ہو کر سابق وزیراعظم نواز شریف کا ایسا شاندار استقبال کیا کہ انہیں یاد رہے گا.

    ایئرایمبولینس سابق وزیراعظم نوازشریف کولے کرلندن پہنچ گئی ایئرایمبولینس نواز شریف کو لے کر ہیتھرو ایئرپورٹ پرپہنچ گئی، نواز شریف آج رات اپنی رہائشگاہ میں آرام کریں گے انکا کل سے علاج شروع ہو گا۔ نواز شریف ایئر پورٹ پہنچے توسابق وزیراعظم نواز شریف کا استقبال ان کے بیٹے حسن نوازنے کیا، نواز شریف کل صبح گیارہ بجے کے بعد ہارلے سٹریٹ کلینک جائیں گے۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف قطری ایئر ایمبولینس پرلاہور سے لندن روانہ ہو ئے،سابق وزیراعظم نوازشریف لاہورائیرپورٹ پہنچے تو انکا شہبازشریف، ڈاکٹر عدنان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کئے گئے، نوازشریف کی میڈیکل فائل ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرزکے حوالے کی گئی،نواز شریف کے ہمراہ 50 گاڑیوں کا قافلہ ایر پورٹ پہنچا،کارکنان کی بڑی تعداد پولیس کا حصار توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئے ،کارکنان نے نواز شریف کی گاڑی کو حصار میں لے لیا،نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی.

    نواز شریف نے ایئرپورٹ پہنچ کر پارٹی رہنماؤں سے آخری ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے حوالہ سے اہم ہدایات دیں، اس موقع پر راجہ ظفرالحق، شہباز شریف و دیگر پارٹی رہنما موجود تھے، عدالتی آرڈر امیگریشن حکام کو دیا گیا،امیگریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد نواز شریف طیارے پر سوار ہوئے،نواز شریف کی والدہ اور مریم نواز بھی ایئر پورٹ پر نواز شریف کے ہمراہ آئی تھیں،نواز شریف کو ایمبولینس کے ذریعے طیارے تک منتقل کیا گیا.

  • نواز شریف کو زہر دی گئی،لندن کیوں آئے؟ حسین نواز کا اظہار ناراضگی

    نواز شریف کو زہر دی گئی،لندن کیوں آئے؟ حسین نواز کا اظہار ناراضگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن پہنچنے پر نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ یہاں پرانسانی ہمدردی والی کوئی بات نہیں ہے،اس وقت کوئی سیاسی بات نہیں کرناچاہتا،ہمارے لیے اس وقت میاں صاحب کاعلاج ضروری ہے،پوری قوم سے میاں صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتا ہوں،ہمارے لیےاس وقت سب سے اہم نوازشریف کاعلاج ہے،

    حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کوعلاج کے لیے امریکہ جانا چاہیے،ڈاکٹرزنوازشریف کاتفصیلی معائنہ کریں گے ،نوازشریف کی صحت سے متعلق ٹویٹ پرخدشے کااظہار کیاتھا،والدہ کی بیماری کوسیاسی بنانے کی کوشش کی گئی تھی، چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تمام بیماریوں کاعلاج ایک چھت کے نیچےہو،برطانیہ میں ایسی سہولیات نہیں.

    حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ ،نوازشریف کاعلاج کہاں ہوگااس کوخفیہ رکھنےمیں میڈیا مدد کرے ،نوازشریف کےپلیٹ لیٹس میں اچانک کمی زہرخورانی کا نتیجہ ہوسکتی ہے،صرف میں نےنہیں کئی ماہرین نےزہرخورانی کاخدشہ ظاہر کیا،زہرخورانی کی تحقیقات ہونی چاہیں لیکن ابھی میاں صاحب کاعلاج اہم ہے

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    ایئرایمبولینس سابق وزیراعظم نوازشریف کولے کرلندن پہنچ گئی ایئرایمبولینس نواز شریف کو لے کر ہیتھرو ایئرپورٹ پرپہنچ گئی، نواز شریف آج رات اپنی رہائشگاہ میں آرام کریں گے انکا کل سے علاج شروع ہو گا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا استقبال ان کے بیٹے حسن نوازنے کیا، نواز شریف کل صبح گیارہ بجے کے بعد ہارلے سٹریٹ کلینک جائیں گے۔ نوازشریف کا علاج وہاں ممکن نہ ہوا تو امریکہ لے جایا جائے گا

  • آصف زرداری کو ریلیف صرف رشید فالودے والا دے سکتا ہے،فردوس عاشق اعوان

    آصف زرداری کو ریلیف صرف رشید فالودے والا دے سکتا ہے،فردوس عاشق اعوان

    آصف زرداری کو ریلیف صرف رشید فالودے والا دے سکتا ہے،فردوس عاشق اعوان.
    اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے یکم نومبر 2019کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔اس میں نویں پاک چین جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی برائے سی پیک کے ایجنڈا، اہداف اور کمیٹی کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری دیدی ہے

    اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ محمد نواز شریف کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے عبوری فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کی جائے گی تاہم میرٹ کی بنیاد پر کیس کے فیصلے پر حکومت اپیل کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ،کابینہ نے 65 سال سے زائد عمر رسیدہ افراد اور کم سن قیدیوں کو جو معمولی نوعیت کے جرائم میں جیلوں میں قید ہیں، عام معافی دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے نیشنل ٹیرف اور متبادل توانائی پالیسیوں کی منظوری دیدی ہے، مجوزہ پالیسی کو مشترکہ مفادات کی کونسل میں پیش کیا جائے تاکہ اس پر حتمی منظوری کا عمل مکمل کیا جا سکے، وزیراعظم عمران خان نے پڑھے لکھے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھانے پر زور دیا، وزیرِ اعظم نے خالی آسامیوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اداروں کے سربراہان کی تقرری کا عمل جلد ازجلد مکمل کیا جائے،

    وزیراعظم عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کے لئے پلان ایک ہفتے میں وزیرِ اعظم آفس کو فراہم کیا جائے، کابینہ نے وزیرتوانائی عمر ایوب اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کے آغاز میں وزیرِ اعظم نے معاشی اشاریوں میں بہتری پر حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور مبارکباد دی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اقتصادی اشاریوں میں بہتری سے جہاں ملک میں کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہورہاہے وہاں بین الاقوامی طور پر سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ چار سال کے بعد کرنٹ اکاﺅنٹ کے شعبے میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر کابینہ نے 65سال سے زائد عمر رسیدہ افراد اور کم سن قیدیوں کو جو معمولی نوعیت کے جرائم میں جیلوں میں قید ہیں، عام معافی دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے 65سال اور اس سے زائد عمر کے افراد بشمول خواتین مستفید ہو سکےںگی۔اس فیصلے کا اطلاق ان قیدیوں پر بھی ہوگا جوعمر رسیدہ اور بیمار ہیں اور ان کا علاج جیلوں میں نہیں ہو سکتا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ جیلوں میں اصلاحات کے حوالے سے قائم شدہ کمیٹی کی اب تک کی پیش رفت آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ وزارتوں اور سرکاری محکموں کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کی غرض سے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کابینہ کو بتایا گیا کہ وزارتِ بحری امور کی جانب سے کم آمدنی والے افراد کے لئے کے پی ٹی کی زمینوں پر کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کی تجویز زیر غورہے۔ اس کے علاوہ فضلات سے توانائی پیدا کرنے کی طرف بھی توجہ دی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ وزیر برائے بحری امور نے بتایا کہ وزارتِ بحری امور کی جانب سے بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے دیہی علاقوں کے طلبا کو وظائف دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنی تعلیم کا سفر جاری رکھ سکیں۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کا ڈیٹا انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ ان کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ نوجوانوں کو نوکریوں کی تلاش میں سہولت فراہم کرنے کے لئے نیشنل جاب پورٹل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس خبر پر تشویش کا اظہار کیا کہ ملک میں تعلیم یافتہ افراد کے مقابلے میں ان پڑھ لوگوں کے لئے کام کے زیادہ مواقع موجود ہیں ۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجود ہنر مند افرادی قوت اور مارکیٹ کی ضروریات کے درمیان فرق ہے جسے ہمارے ہنر سکھانے کے ادارے پورا نہیں کر پا رہے لہذا اس امر پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 08نومبر 2019 کے فیصلوں کی توثیق کی۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے یکم نومبر 2019کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔اس میں نویں پاک چین جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی برائے سی پیک کے ایجنڈا، اہداف اور کمیٹی کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری دیدی ہے ،کابینہ کو بتایا گیا کہ 2010-11سے ملکی برآمدات بیس سے پچیس ارب ڈالر کے درمیان رہی ہیں۔ 2014سے 2017کے درمیان برآمدات میں 19فیصد کمی واقع ہوئی۔ 2018میں برآمدات میں 14فیصد بہتری آئی۔اس اتار چڑھاﺅ کا جائزہ لیا جائے تو اس کی بڑی وجہ ٹیرف اسٹرکچر ہے جس سے برآمدات مہنگی اور برآمدات عالمی سطح پر باقی ملکوں کی مصنوعات کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

    کابینہ کو بتایا گیا کہ ماضی میں ٹیرف پالیسی کا تعین آمدنی کی ترجیحات کی بنا پر کیا جاتا رہا جس سے وقتی طور پر حکومتی آمدنی میں تو اضافہ ہوا لیکن ملکی برآمدات اور صنعتی شعبہ متاثر ہوا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ مجوزہ پالیسی صنعتی شعبے کی بہتری ، برآمدات میں اضافے اور معیشت کی بہتری کی حکومتی ترجیحات کی عکاس ہے۔ اس پالیسی کے تحت ٹیرف پالیسی کا تعین کرنے کی ذمہ داری وزارتِ تجارت کو سونپی جا رہی ہے تاکہ صنعتی شعبے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ کابینہ کو مختلف وزارتوں کے زیر اہتمام اداروں کے سربراہان کی خالی آسامیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ 27وزارتوں کے مختلف اداروں میں 134آسامیاں خالی ہیں ۔کابینہ کو بتایا گیا کہ 89آسامیوں پر ایڈیشنل چارج دیے گئے ہیں یا عارضی طور پر چارج دے کرکارسرکار انجام دیا جا رہا ہے۔ 45 آسامیاں خالی ہیں، 14 آسامیوں پر تعیناتی کا عمل تقریبا ً مکمل ہو چکا ہے جبکہ15 اداروں کو ضم یا ختم کیا جا رہا ہے۔ مختلف وزارتوں میں خالی آسامیوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ صنعت و پیداوار میں 19، نیشنل ہیلتھ سروسز میں 16، پاور ڈویژن میں 16، پٹرولیم ڈویژن میں 10، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 09، فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ میں 07، وزارتِ خزانہ کے تحت 07 اور کامرس ڈویژن میں 07، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں04، فوڈ سیکورٹی 04، کابینہ ڈویژن04، وزارتِ بین الصوبائی رابطہ 03، وزارتِ اطلاعات کی 03، اوورسیز پاکستانیز 02، ہاﺅسنگ اینڈ ورکس 02، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن 02، بحری امور02، منصوبہ بندی ڈویژن 02، ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن02 اور ہوا بازی ڈویژن، ٹیکسٹائل ڈویژن ، ڈیفنس ڈویژن، ریونیو ڈویژن ، امور کشمیر، مذہبی امور اور آبی وسائل ڈویژن میں ایک ایک آسامی خالی ہے ۔ کابینہ کو تفصیلاً ان وزارتوں کی آسامیوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ۔

    وزیرِ اعظم نے خالی آسامیوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اداروں کے سربراہان کی تقرری کا عمل جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔وزیرِ اعظم نے وزراءکو ہدایت کی کہ ان خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کے لئے پلان ایک ہفتے میں وزیرِ اعظم آفس کو فراہم کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ قابل افراد کوسرکاری اداروں میں لانے کے لئے اچھی تنخواہ اور مراعات دی جائیں تاکہ بہترین افرادی قوت سے سرکاری اداروں کی کارکردگی اورسروس ڈیلیوری میں بہتری لائی جا سکے۔ کابینہ نے رضا عباس شاہ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرنگ بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دی۔ یہ تعیناتی دو سال کے لئے کی گئی ہے۔

    کابینہ نے رضوان احمد بھٹی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن تعینات کرنے کی منظوری دی ۔ یہ تعیناتی تین سال کے لئے ہے۔ کابینہ نے محمد خاور جمیل (ریٹائرڈ فیڈرل سیکرٹری) کو وفاقی انشورنس محتسب تعینات کرنے کی منظوری دی ۔ یہ تعیناتی چار سال کے لئے کی گئی ہے۔ کابینہ نے متبادل اور قابل تجدید توانائی کے حوالے سے مجوزہ پالیسی (Alternative & Renewable Energy Policy 2019) کی اصولی منظوری دی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے متبادل ذرائع اور قابل تجدید توانائی کے حوالے سے پالیسی 2006میں بنائی گئی تھی جس کی 2013میں تجدید کی گئی تھی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ قابل تجدید انرجی پالیسی 2019کے متبادل اور قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں سے بجلی کی قیمت کم ہوگی، انرجی مکس میں قابل تجدید بجلی کی مقدار کو ساٹھ فیصد تک لانے ، ماحول دوست بجلی پیدا کرنے ، امپورٹڈ فیول پر انحصار کم کرنے اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ مہنگی ایل این جی اور درآمد شدہ فیول سے بجلی کی پیداوار کا سارا بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑتا تھا۔ سابق حکومتوں نے عوام پر اس بوجھ کو کم کرنے کو مسلسل نظر انداز کیا جو کہ مجرمانہ غفلت تھی ۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قابل تجدید اور متبادل ذرائع سے سستی بجلی کی پیداوار سے عوام کو ریلیف میسر آئے گا۔ کابینہ نے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کو قابل تجدید اور متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے حوالے سے جامع پالیسی پیش کرنے پر مبارکباد دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ گذشتہ بارہ ماہ میں وزارتِ توانائی نے بجلی کے محصولات کی مد 229ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔کابینہ نے وزیرتوانائی عمر ایوب اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ مجوزہ پالیسی کو مشترکہ مفادات کی کونسل میں پیش کیا جائے تاکہ اس پر حتمی منظوری کا عمل مکمل کیا جا سکے۔ کابینہ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی مرحوم والدہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آصف علی زرداری کو ریلیف صرف رشید فالودے والا دے سکتا ہے، قانونی ریلیف عدالت سے ہی مل سکتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کا استعفی لینے آئے تھے لیکن اپنی عزت بچا کر واپس چلے گئے ہیں، وہ نیک تمنائیں اور دعائیں لیکر واپس گئے ہیں ۔

  • وقت نے دو قومی نظریہ کی اہمیت ایک بار پھر واضح کر دی، صدر مملکت

    وقت نے دو قومی نظریہ کی اہمیت ایک بار پھر واضح کر دی،صلاح الدین ایوبی نے انصاف نے کا پیغام دیا، قوم کو جگایا، انہوں نے مخالف فوج کے سپہ سالار کے بیمار ہونے پر ان سے جنگ نہیں کی صدر مملکت

    اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی برابری اور اقلیتوں کا احترام اہم ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، بھارتی حکمران ہندوستان پر مسلمانوں کے 400 سالوں پر محیط دور حکومت کو بھول نہیں پائے، وقت نے دو قومی نظریہ کی اہمیت ایک بار پھر واضح کر دی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں قومی کانفرنس ”ہم پاکستانی ہیں“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کی قیادت اچھی ہو، صلاح الدین ایوبی نے انصاف نے کا پیغام دیا، قوم کو جگایا، انہوں نے مخالف فوج کے سپہ سالار کے بیمار ہونے پر ان سے جنگ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ قومیں خود ترقی کرتی ہیں، لیڈر قوم کی رہنمائی کرکے اسے آگے لے جاتا ہے، قائداعظم محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کی قیادت کرکے تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اعتبار سے تبدیلی آئی ہے، یہ اﷲ کا کرم ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران پاکستان کا بیانیہ موثر انداز میں پیش کیا، امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے ایران اور امریکہ کے درمیان تنازعہ کے حل کیلئے سہولت فراہم کرنے کیلئے بات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ جب پاکستان پر 10 گنا بڑی فوج رکھنے والے ملک بھارت نے حملہ کیا تو پاک فوج نے اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اور باکو میں عالمی رہنماﺅں کے اجتماع میں انہیں صدر پاکستان کی حیثیت سے بڑی عزت و احترام ملا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران ہندوستان پر مسلمانوں کے 400 سالہ دور حکومت کو بھول نہیں پائے، وقت نے دو قومی نظریہ کی اہمیت ایک بار پھر واضح کر دی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور ہم امن کی بات کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں علاقائی ثقافتوں کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں، یہ ثقافتیں الگ رنگ کی ہونے کے باوجود پاکستان کی شناخت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوریت کی بنیاد پر بنا ہے، انسانی برابری اور اقلیتوں کا احترام اہم ہے، اسلامی تاریخ میں بین المذاہب ہم آہنگی کی بڑی مثالیں موجود ہیں، اس حوالہ سے ہزاروں واقعات اور احادیث بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور اس حوالہ سے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

  • نواز شریف لندن پہنچ گئے، رات کہاں گزاریں گے، علاج کب شروع ہو گا؟

    نواز شریف لندن پہنچ گئے، رات کہاں گزاریں گے، علاج کب شروع ہو گا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئرایمبولینس سابق وزیراعظم نوازشریف کولے کرلندن پہنچ گئی ایئرایمبولینس نواز شریف کو لے کر ہیتھرو ایئرپورٹ پرپہنچ گئی، نواز شریف آج رات اپنی رہائشگاہ میں آرام کریں گے انکا کل سے علاج شروع ہو گا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا استقبال ان کے بیٹے حسن نوازنے کیا، نواز شریف کل صبح گیارہ بجے کے بعد ہارلے سٹریٹ کلینک جائیں گے۔ نوازشریف کا علاج وہاں ممکن نہ ہوا تو امریکہ لے جایا جائے گا

    قبل ازیں قطر ایئرویز کی ایئرایمبولیس اے سیون ایم ای ڈی نوازشریف کو لاہورسے لے کردوحا پہنچی جہاں سابق وزیر اعظم کو شاہی پروٹوکول دیا گیا۔امیر قطر نے اپنے چیف پروٹوکول آفیسر کو ایئر ایمبولنس میں بھیجا، انہوں نے طیارے کے اندر جا کر نواز شریف کا استقبال کیا، جس کے بعد سابق وزیراعظم کو رائل ٹرمینل لاونج میں لے جایا گیا۔دوحا میں نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کیا گیا،، اور طیارے کی ری فیولنگ بھی ہوئی۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف قطری ایئر ایمبولینس پرلاہور سے لندن روانہ ہو ئے،سابق وزیراعظم نوازشریف لاہورائیرپورٹ پہنچے تو انکا شہبازشریف، ڈاکٹر عدنان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کئے گئے، نوازشریف کی میڈیکل فائل ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرزکے حوالے کی گئی،نواز شریف کے ہمراہ 50 گاڑیوں کا قافلہ ایر پورٹ پہنچا،کارکنان کی بڑی تعداد پولیس کا حصار توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئے ،کارکنان نے نواز شریف کی گاڑی کو حصار میں لے لیا،نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی.

    نواز شریف نے ایئرپورٹ پہنچ کر پارٹی رہنماؤں سے آخری ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے حوالہ سے اہم ہدایات دیں، اس موقع پر راجہ ظفرالحق، شہباز شریف و دیگر پارٹی رہنما موجود تھے، عدالتی آرڈر امیگریشن حکام کو دیا گیا،امیگریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد نواز شریف طیارے پر سوار ہوئے،نواز شریف کی والدہ اور مریم نواز بھی ایئر پورٹ پر نواز شریف کے ہمراہ آئی تھیں،نواز شریف کو ایمبولینس کے ذریعے طیارے تک منتقل کیا گیا.