Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع،عدالت نے نیب کو کیا حکم دیا؟

    شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع،عدالت نے نیب کو کیا حکم دیا؟

    شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع،عدالت نے نیب کو کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل ،عمران الحق کےجوڈیشل ریمانڈمیں 3 دسمبرتک توسیع کر دی گئی، عدالت نے ملزمان کی 3 دسمبرکودوبارہ پیشی کاحکم دے دیا،

    عدالت نے دوران سماعت نیب کو حکم دیا کہ نیب آئندہ سماعت سے پہلےریفرنس دائرکرے،

    شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کیا تھا اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے تا ہم ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شاہد خاقان عباسی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، مسلم لیگ ن نے انکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دی

    پروڈکشن آرڈ کے لئے جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ دو ن لیگی ارکان اسمبلی اپنے حلقے کی نمائندگی کرنے سے محروم ہیں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور جیل میں قید ہیں،

  • نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کیوں دی؟شہزاد اکبر بول پڑے

    نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کیوں دی؟شہزاد اکبر بول پڑے

    نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کیوں دی؟شہزاد اکبر بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ کوئی جنگ نہیں تھی،نوازشریف پر حکومت نے کیس نہیں بنائے،سپریم کورٹ نے قراردیا کہ نوازشریف صادق اور امین نہیں،ایک مقدمےمیں نوازشریف بری اور2میں سزا ہوئی،

    قطری ایئرایمبولینس پر نواز شریف پاکستان چھوڑ گئے

    شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ قانون میں ای سی ایل سے نام نہیں نکالاجاسکتا،ذیلی کمیٹی نے تجویز دی کہ نوازشریف کا نام ایک بار ای سی ایل سے نکالاجائے،نوازشریف کی واپسی کے لیے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط رکھی گئی،کابینہ نے نوازشریف کی واپسی کےلیے شہبازشریف سے انڈیمنٹی بانڈ مانگا،لاہورہائیکورٹ نے انڈیمنٹی بانڈکومعطل کیااوربیان حلفی لیا،

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نےنوازشریف کی واپسی سے متعلق شیورٹی لی،نوازشریف کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت دی گئی،

  • قطری ایئرایمبولینس پر نواز شریف پاکستان چھوڑ گئے

    قطری ایئرایمبولینس پر نواز شریف پاکستان چھوڑ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف قطری ایئر ایمبولینس پر لندن روانہ ہو گئے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف لاہورائیرپورٹ پہنچے تو انکا شہبازشریف، ڈاکٹر عدنان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کئے گئے، نوازشریف کی میڈیکل فائل ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرزکے حوالے کی گئی،نواز شریف کے ہمراہ 50 گاڑیوں کا قافلہ ایر پورٹ پہنچا،کارکنان کی بڑی تعداد پولیس کا حصار توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئے ،کارکنان نے نواز شریف کی گاڑی کو حصار میں لے لیا،نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی.

    نواز شریف نے ایئرپورٹ پہنچ کر پارٹی رہنماؤں سے آخری ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے حوالہ سے اہم ہدایات دیں، اس موقع پر راجہ ظفرالحق، شہباز شریف و دیگر پارٹی رہنما موجود تھے، عدالتی آرڈر امیگریشن حکام کو دیا گیا،امیگریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد نواز شریف طیارے پر سوار ہوئے،نواز شریف کی والدہ اور مریم نواز بھی ایئر پورٹ پر نواز شریف کے ہمراہ آئی تھیں،نواز شریف کو ایمبولینس کے ذریعے طیارے تک منتقل کیا گیا.

    نواز شریف براستہ دوحہ لندن جائیں گے، دوحہ میں نواز شریف کی میڈیکل ٹیم تبدیل ہو گی، ائیر ایمبولینس میں آپریشن کی سہولت بھی موجود ہے، ایئر ایمبولینس کسی بھی ایئر پورٹ پر لینڈ کر سکتی ہے، نواز شریف کی ایئر ایمبولینس شام 6 بجے لندن پہنچے گی.،

    سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کےلیے آج بیرون ملک روانہ ہوگئے،21 اور 22 اکتوبرکی درمیانی شب نوازشریف کی طبیعت خراب ہوئی،اسپتال منتقل کیاگیا تھا،میڈیکل ٹیسٹ میں نوازشریف کے پلیٹلٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم پائی گئی تھی۔ سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل تھے۔میڈیکل بورڈ سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ، گیسٹرو انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اسپیشلسٹ اور فزیشن پر مشتمل تھا۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    25 اکتوبر،چودھری شوگر ملز کیس میں طبی بنیاد پر نواز شریف کی ضمانت منظور ہوئی،26 اکتوبر،العزيزيہ ریفرنس میں انسانی بنیادوں پر نوازشریف کی عبوری ضمانت منظور ہوئی،26اکتوبر، نواز شریف کو ہلکا ہارٹ اٹیک ہوا ، وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نےتصدیق کی،نوازشریف سروسزاسپتال سےڈسچارج ہوئے،جاتی امرامیں آئی سی یوبناکرمنتقل کیا گیا،29 اکتوبر ، العزيزيہ ریفرنس میں طبی بنیاد پرنوازشریف کی2 ماہ کے لیے سزا معطل کردی گئی،8 نومبر، شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دی،12 نومبر ، وفاقی کابینہ نے نوازشریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت دی،انڈیمنٹی بانڈ دینے کا کہا،14 نومبر ، ن لیگ نے انڈيمنٹی بانڈ کی شرط لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی ،16 نومبر،لاہور ہائیکورٹ نےنواز شریف کوعلاج کیلیےبیرون ملک جانے کی اجازت دے دی،

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دی، عدالت نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کو4ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا ڈرافٹ پراعتراض مستردکردیا ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 4 ہفتے بعد صحت ٹھیک نہ ہوئی توقیام میں توسیع ہوسکتی ہے،

    نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی،

  • لندن روانگی ، نواز شریف ایئر پورٹ پہنچ گئے

    لندن روانگی ، نواز شریف ایئر پورٹ پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف لاہورائیرپورٹ پہنچ گئے،سابق وزیراعظم نوازشریف، شہبازشریف، ڈاکٹر عدنان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کر دیئے گئے، نوازشریف کی میڈیکل فائل ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرزکے حوالے کی گئی، ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرزنوازشریف کا بلڈپریشر،شوگرچیک کریں گے،نوازشریف کاسی بی سی ٹیسٹ بھی کیاجائےگا ، تمام طبی ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرزکی ہدایت پرطیارہ اڑان بھرے گا.

    نواز شریف کے ہمراہ 50 گاڑیوں کا قافلہ ایر پورٹ پہنچا،کارکنان کی بڑی تعداد پولیس کا حصار توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئے ،کارکنان نے نواز شریف کی گاڑی کو حصار میں لے لیا،نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی

  • نواز شریف کی بیرون ملک روانگی، وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آ گئے، اہم پیغام دے دیا

    نواز شریف کی بیرون ملک روانگی، وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آ گئے، اہم پیغام دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اقتصادی اصلاحات سے بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ 2019میں گزشتہ 4سال کی نسبت بہترین ہے، مالی سال کے پہلے 4ماہ میں مالی خسارہ 73.5فیصد تک کم ہوا،

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتا ہوں اور انہیں مزید کام کرنے کی ترغیب دیتا ہوں،ہمارے مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں ہمارا موجودہ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 73.5 فیصد کم ہوا ہے۔ اکتوبر 2019 میں ہماری برآمدات گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 20٪ اور اکتوبر 2018 کے مقابلہ میں 9.6 فیصد بڑھ گئیں۔

  • ذاتی معالج ، بھائی کے علاوہ نواز شریف کے ساتھ کون کون پاکستان چھوڑ رہا؟ اہم خبر

    ذاتی معالج ، بھائی کے علاوہ نواز شریف کے ساتھ کون کون پاکستان چھوڑ رہا؟ اہم خبر

    ذاتی معالج ، بھائی کے علاوہ نواز شریف کے ساتھ کون کون پاکستان چھوڑ رہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئر ایمبولینس نوازشریف کولیکرحج ٹرمینل سے روانہ ہو گی،ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آپ سب کی دعاؤں میں نوازشریف آج صبح 10 بجےلندن روانہ ہوں گے،سفر پر روانگی سے قبل ڈاکٹرزنے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا،ایئرایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہے،پارٹی صدرشہباز شریف اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ہمراہ ہوں گے،

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوازشریف کودوران سفرخطرات سے بچانے کیلیےاسٹیرائیڈ کی ہائی ڈوزدی گئی ہیں،نواز شریف کو لے جانے کے لیے قطر ایئرویز کی ایئر ایمبولینس لاہور ایئرپورٹ پر موجود ہے،نوازشریف ایئرپورٹ پرعدالتی حکم دکھا کربیرون ملک جاسکیں گے،سابق وزیر اعظم کے ہمراہ پانچ لوگ ائیر ایمبولینس میں روانہ ہوں گے جن میں شہباز شریف، ڈاکٹر عدنان، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں۔ عابداللہ جان اور محمد عرفان نواز شریف کے ذاتی ملازم ہیں،

    سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کےلیے آج بیرون ملک روانہ ہورہے ہیں،21 اور 22 اکتوبرکی درمیانی شب نوازشریف کی طبیعت خراب ہوئی،اسپتال منتقل کیاگیا تھا،میڈیکل ٹیسٹ میں نوازشریف کے پلیٹلٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم پائی گئی تھی۔ سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل تھے۔میڈیکل بورڈ سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ، گیسٹرو انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اسپیشلسٹ اور فزیشن پر مشتمل تھا۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    25 اکتوبر،چودھری شوگر ملز کیس میں طبی بنیاد پر نواز شریف کی ضمانت منظور ہوئی،26 اکتوبر،العزيزيہ ریفرنس میں انسانی بنیادوں پر نوازشریف کی عبوری ضمانت منظور ہوئی،26اکتوبر، نواز شریف کو ہلکا ہارٹ اٹیک ہوا ، وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نےتصدیق کی،نوازشریف سروسزاسپتال سےڈسچارج ہوئے،جاتی امرامیں آئی سی یوبناکرمنتقل کیا گیا،29 اکتوبر ، العزيزيہ ریفرنس میں طبی بنیاد پرنوازشریف کی2 ماہ کے لیے سزا معطل کردی گئی،8 نومبر، شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دی،12 نومبر ، وفاقی کابینہ نے نوازشریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت دی،انڈیمنٹی بانڈ دینے کا کہا،14 نومبر ، ن لیگ نے انڈيمنٹی بانڈ کی شرط لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی ،16 نومبر،لاہور ہائیکورٹ نےنواز شریف کوعلاج کیلیےبیرون ملک جانے کی اجازت دے دی،

     

    عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دے دی، عدالت نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کو4ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا ڈرافٹ پراعتراض مستردکردیا ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 4 ہفتے بعد صحت ٹھیک نہ ہوئی توقیام میں توسیع ہوسکتی ہے،

    نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی،

  • نواز شریف جاتی امرا سے روانہ، شہباز شریف کہاں پہنچ گئے؟

    نواز شریف جاتی امرا سے روانہ، شہباز شریف کہاں پہنچ گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے لیے لندن جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ایئر ایمبولینس لاہور ایئرپوٹ پہنچ گئی، نواز شریف جاتی امراسے لاہورائیرپورٹ روانہ ہو گئے ہیں ۔حکومت کی جانب سے ایئر ایمبولینس کو مکمل کلیئرنس دیدی گئی ہے۔ نواز شریف کی والدہ شمیم اختراور مریم نواز بھی ہمراہ ہیں.

    نواز شریف کو کاررواں کی صورت میں ایئر پورٹ لے جایا جائے گا ،نواز شریف کے طیارے میں پائلٹ،کوپائلٹ،2ڈاکٹرز،2پیرامیڈیکل اسٹاف اور8کروممبرز موجود ہیں،

    نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف 10 بجےلندن روانہ ہوں گے،نوازشریف براستہ دوحہ لندن پہنچیں گے،

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلف شہبازشریف حج ٹرمینل لاہورایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ انتظامات کا جائزہ لیں گے، پارٹی قائدین راجہ ظفرالحق،احسن اقبال،خواجہ آصف،ایازصادق،مریم اورنگزیب،خرم دستگیرو دیگر نواز شریف کو رخصت کریں گے،لاہورکےعلامہ اقبال ائیرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سےتلاشی لی گئی

  • حکومت کو ہوش آ ہی گیا، پنجاب کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

    حکومت کو ہوش آ ہی گیا، پنجاب کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج 90شاہراہ قائداعظم پر صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء،پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے رواں سیشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

    وزیراعلیٰ نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اورپنجاب میں تمام امورمشاورت کے ساتھ سرانجام دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ویلج پنچایت کے الیکشن مارچ میں متوقع ہیں اوراس ضمن میں محکمہ بلدیات ضروری انتظامات کررہا ہے۔ویلج پنچایت کے الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے جبکہ لوکل گورنمنٹس کے الیکشن دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔لوکل گورنمنٹس کے الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ نے لاہور کے شہریوں کیلئے میگاپراجیکٹس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے مختلف مقامات اوورہیڈبریج بنائے جائیں گے جس سے شہریوں کو آمد ورفت میں سہولت ملے گی اورٹریفک نظام بہتر ہوگا،اسی طرح ایک ارب کی لاگت سے لاہور کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے جامع اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔پیرول رولزکوتبدیل کررہے ہیں۔پیرول رولزکی تبدیلی سے5 ہزار قیدیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ میں نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کر کے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی ہے اورجرمانے ادا کرکے ایک ہزار قیدیوں کو رہا بھی کرایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کے تحت موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا دائرہ کار اضلاع تک پھیلایا جارہاہے۔ ریسکیو 1122کے ملازمین کے الاؤنس میں اضافہ کیا گیاہے۔پرائس کنٹرول کیلئے صوبے میں موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ماڈل بازاروں کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھائیں گے۔ماڈل بازاروں میں کسان پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے،جہاں کسان اپنی اجناس براہ راست فروخت کریں گے۔ ذخیرہ اندوزوں اورناجائزمنافع خوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے آپ سب کو متحرک کردار ادا کرنا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی نئی سکیم کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ9ارب روپے کے قرضے نوجوانوں کو دیئے جائیں گے جسے وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں گے۔پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کاردیگر شہرو ں تک پھیلایا جارہا ہے۔ راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع کیے جارہے ہیں۔سموگ پر قابو پانے کیلئے متعلقہ محکموں کو چوکس کیا گیاہے۔ اینٹوں کے بھٹوں اورسٹیل رولنگ انڈسٹریز کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا مسئلہ جلد ہوجائے گا۔محکمہ ایکسائز کو نمبر پلیٹس کا مسئلہ حل کرنے کیلئے 14روزکا وقت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایاجارہاہے۔تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا۔اراکین اسمبلی اپنے علاقوں میں تجاوزات کی نشاندہی کرے،فوری کارروائی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ 5 ہزار سی ٹی آئیزکو بھرتی کیاگیا ہے۔صوبے میں 9 بڑے ہسپتال بناے جارہے ہیں جس سے 9 ہزار بیڈز کا اضافہ ہوگا۔ 34اضلاع میں صحت انصاف کاررڈ کی تقسیم کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔باقی پسماندہ اضلاع میں صحت انصاف کارڈکی تقسیم کا کام اسی ماہ مکمل ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ”نیا پاکستان منزلیں آسان“منصوبے کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا پہلا مرحلہ دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔اس پروگرام کے تحت جنوری سے جون تک 1200کلومیٹر سڑکیں بنائی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں اس پروگرام پر مجموعی طورپر 15ارب روپے لاگت آئے گی۔پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 883کلومیٹرطویل سڑکوں کی تعمیر ہوگی،جن کی لاگت تقریبا180ارب روپے ہے۔انہوں نے کہاکہ سیمنٹ انڈسٹری کے حوالے سے پالیسی تیارکرلی گئی ہے۔سیمنٹ انڈسٹریزکی ترقی سے معیشت مضبوط ہوگی۔

    انہوں نے کہاکہ لینڈ ریکارڈکے 115سینٹرزاگلے ماہ کے آخر تک فنکشنل ہوجائیں گے۔25موبائل سینٹر بھی دسمبر کے آخر تک کام شروع کردیں گے۔ان سینٹرزکے قیام سے عوام کی مشکلات میں کمی ہوگی اور وہ بغیر کسی پریشانی کے اراضی کے دستاویزات حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت10سپیشل اکنامک زونزپر کام کررہی ہے۔6سپیشل اکنامک رونز منظور ہوچکے ہیں۔سابق ادوار میں صرف تین سپیشل اکنامک زونز بنائے گئے۔سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے 2لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ 8یونیورسٹیاں اور3انسٹی ٹیوٹس کے قیام پر کام شروع کردیاگیاہے۔زرعی کریڈٹ کارڈکا بھی جلد اجراء شروع ہوجائے گا۔جنوبی پنجاب میں 2 سمال ڈیمز بنائے جائیں گے۔

    پنجاب کی تعلیمی پالیسی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کے لئے فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔اساتذہ کے لئے ای ٹرانسفر پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔لاہور میں ہائی رائز عمارتوں کی اجازت دی جاچکی ہے۔پنجاب اسمبلی نے ایک سال میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اورحکومت کی بہترین پالیسی سے مارچ اوراحتجاج کوبہترین طریقے سے ہینڈل کیاگیا۔ہر چھ ماہ کی کارکردگی سے اراکین اسمبلی کو آگاہ کروں گا۔پولیس،انجینئرز اورڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیاہے۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین اراکین اسمبلی کو بھی ان کا حق دیا جائے گا۔کرپشن کو کبھی برداشت کیا،نہ کروں گا۔کرپشن کے خلاف زیرو ٹارلرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کرپشن کی نشاندہی کریں فوری ایکشن لوں گا۔اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ اسمبلی سیشن میں بھی جاری رہے گا۔آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔اراکین اسمبلی پنجاب اسمبلی کے سیشن میں حاضری یقینی بنائیں

    ۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پنجاب اسمبلی کے سیشن کے حوالے سے اراکین اسمبلی کو بریف کیا۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی نے ہمیشہ اسمبلی سیشن میں بھر پور شرکت کی ہے اورامید ہے کہ رواں سیشن کے دوران بھی اراکین اسمبلی بھرپور شرکت کریں گے۔

  • نوازشریف کے ایک اور منصوبے پر نالائق کے نام کی تختی لگائی گئی،مریم اورنگزیب

    نوازشریف کے ایک اور منصوبے پر نالائق کے نام کی تختی لگائی گئی،مریم اورنگزیب

    نوازشریف کے ایک اور منصوبے پر نالائق کے نام کی تختی لگائی گئی،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہزارہ موٹروے کے حویلیاں تھاہ کوٹ سیکشن کی افتتاحی تقریب پر وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد پارٹی رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ تو کہتے ہیں سب چور ہیں تو پھر چوروں کے منصوبوں کا افتتاح کیوں کر رہے ہیں۔عمران خان آج پورے ملک کی طرح آپ بھی نواز شریف کو دعا دیتے جس نے پاکستان کو ہزارہ موٹروے کا منصوبہ دیا، کسی کو بھی معاف کرنے والی ذات اللہ کی ہے۔ شہباز شریف سے حسد نے آپ کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

    موٹروے حویلیاں مانسہرہ سیکشن، وزیراعظم نے کیا افتتاح، مراد سعید نے مولانا پر لگایا الزام

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور آپ نے نفرت کی جس کی نشانیاں دونوں کے چہروں سے عیاں ہے۔ عمران صاحب وہ لوگ کون ہیں اور کہاں ہیں جن کو آپ چھوڑیں گے نہیں۔آج نوازشریف کے ایک اور منصوبے پر نالائق کے نام کی تختی لگائی گئی۔ہزارہ موٹروے کی تعمیر کی تکمیل سے قائد محمد نوازشریف کا آج ایک اور خواب پورا ہو گیا۔ نواز شریف کے منصوبوں کا 100 سال بعد بھی افتتاح ہو گا تب بھی ن لیگ منصوبے ہی ہونگے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے 118 کلومیٹر طویل حویلیاں تھاکوٹ موٹر وے منصوبے کے 39.2 کلومیٹر طویل حویلیاں مانسہرہ سیکشن کا افتتاح کر دیا،۔ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور مانسہرہ کے درمیان اڑھائی گھنٹے تک کم ہو جائے گا۔افتتاح کی تقریب میں وفاقی وزیر مراد سعید و دیگر بھی موجود تھے.

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق چار لائن کا یہ موٹر وے سی پیک کا حصہ ہے اور یہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کا اہم ذریعہ ہو گی۔ اندازے کے مطابق رواں سال کے دوران اس موٹر وے کے ذریعے 10 ہزار گاڑیاں روزانہ سفر کریں گی جبکہ 2024ءمیں ان کی تعداد یومیہ بڑھ کر تقریباً21 ہزار اور 2029ءمیں 28 ہزار ہو جائے گی۔

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    حویلیاں مانسہرہ سیکشن 2.13 کلومیٹر طویل ٹوین ٹیوب، 7.91 کلومیٹر کے 47 پل، 9 فلائی اوورز، 143 انڈر پاسز، 4 ٹول پلازے، ایک سروس ایریا اور 2 ٹنلز پر مشتمل ہوگی۔ حویلیاں مانسہرہ سیکشن پر حویلیاں ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے مقامات پر تین انٹرچینجز بنائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ وادی ناران اور گلگت بلتستان کے لئے 2 رابطہ سڑکیں بھی اس میں شامل ہیں۔ موٹر وے کی تعمیر سے علاقہ میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

  • تیل و گیس کی تلاش کے لئے لائسنس کے اجرا کے معاہدوں پر دستخط ،کہاں کہاں تلاش ہو گا تیل؟

    تیل و گیس کی تلاش کے لئے لائسنس کے اجراءکے معاہدوں پر دستخط ،کہاں کہاں تلاش ہو گا تیل؟ اس سے ملک میں تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

    اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے لائسنس کے اجراءکے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے سے دور دراز علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں دستخطوں کی تقریب پیر کو یہاں پٹرولیم ڈویژن میں منعقد ہوئی۔

    معاہدوں پر سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن میاں اسد حیاءالدین اور ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشن اور ایم ڈی او جی ڈی سی ایل ڈاکٹر نسیم احمد، ایم ڈی و سی ای او پی پی ایل معین رضا اور ایم ڈی و سی ای او ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم نے دستخط کئے۔

    پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا کام کیوں روکا گیا؟ سینئر صحافی مبشر لقمان نے کئے انکشاف

    تیل و گیس کی تلاش کے لئے ماڑی پٹرولیم کمپنی کو ولی ویسٹ، او جی ڈی سی ایل کو شکر گنج، چولستان اور پی پی ایل کو پنجاب کے بلاک نمبر 3072-5، ولی ویسٹ بلاک شمالی و جنوبی وزیر ستان، ایف آر ٹانک، لکی مروت اور بنوں، چولیستان بلاک بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع کے درمیان، شکرگنج ویسٹ بلاک پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی کے اضلاع، پنجاب بلاک پاکپتن ، ساہیوال، اوکاڑہ اور بہاولنگر کے اضلاع میں واقع ہے۔

    تیل وگیس کی تلاش میں ملی پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی

    ان بلاکس میں کم از کم سرمایہ کاری آئندہ تین سال کے دوران چار کروڑ 41 لاکھ ڈالر ہو گی جبکہ متعلقہ کمپنیاں سماجی و اقتصادی ترقی کی سرگرمیوں پر ہر بلاک میں سالانہ 30 ہزار ڈالر خرچ کریں گی۔

    سانگھڑ کے بعد شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی تیل و گیس کے ذخائر

    اس موقع پر وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیل و گیس کی تلاش کے لئے معاہدوں اور لائسنسوں کا اجراء پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے ملک میں تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔