Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • این آراو مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، وزیراعظم

    این آراو مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بابراعوان کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں قانونی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، نوازشریف کی ای سی ایل کیس سمیت قانونی وسیاسی امورپرمشاورت کی گئی

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رولزآف لاسے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا، این آراو مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،ادارے پاکستان کومضبوط رکھنے کیلئے ایک پیج پرہیں، انصاف کابول بالاچاہتا ہوں،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ احتساب ہمیشہ پہلی ترجیح رہے گی، کرپشن ریاست کیلئے دیمک ہے،اداروں کی تعمیرنواورمضبوطی کے بغیرکام نہیں چلے گا،عوامی ریلیف کیلئے رواں ماہ بڑے ایکشن سامنے آئیں گے،

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیرشہ رگ ہے،آزادی کشمیریوں کی منزل ہے، میڈیا قوم کی تعلیم وتربیت کا فرض ادا کرے،

    وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے حلقے کے مسائل کے حوالہ سے بات چیت کی

  • آصف زرداری کی کونسی بیماری تشخیص ہوئی؟ ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

    آصف زرداری کی کونسی بیماری تشخیص ہوئی؟ ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

    آصف زرداری کی کونسی بیماری تشخیص ہوئی؟ ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پمزاسپتال اسلام آباد میں آصف زرداری کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا،آصف زرداری کی گردن اور کمر کی رپورٹس ڈاکٹرز کو موصول ہو گیا،میڈیکل بورڈ کی آصف زرداری کی ٹیسٹ رپورٹس پر مشاورت جاری ہے

    آصف زرداری کابلڈپریشراورشوگرلیول معمول پر نہ آ سکا،سابق صدر آصف زرداری کوکمر میں درد کی مسلسل شکایت ہے ،میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف زرداری کومکمل آرام کی ہدایت کی ہے،آصف زرداری کو عارضہ قلب اورکمردردکے باعث چلنے سے منع کردیا گیا،آصف زرداری کی روزانہ کی بنیاد پر فزیو تھراپی جاری ہے،

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پمز اسپتال کےمیڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کاطبی معائنہ کیا ہے،میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے،ذاتی معالج کو میڈیکل رپورٹس کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے خاندان کو کیوں نہیں دی جارہیں؟ حکومت آصف زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ نظرانداز کر رہی ہے،آصف زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے، حکومت جان بوجھ کرآصف زرداری کوتکلیف دےرہی ہے،

    نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

  • پاکستان محفوظ ملک بن گیا، سیکورٹی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، صدر مملکت

    پاکستان محفوظ ملک بن گیا، سیکورٹی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، صدر مملکت

    پاکستان محفوظ ملک بن دیا، سیکورٹی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، صدر مملکت،
    پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، ملک میں لائیو اسٹاک کے شعبہ کے لئے بڑے وسیع مواقع ہیں، اس سے ملک کی ترجیحات پر اثر پڑے گا،

    کوئٹہ ۔ 18 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لائیو اسٹاک کے شعبہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شعبہ کی ترقی سے برآمدات میں اضافے، غربت کے خاتمے اور ملکی معاشی استحکام میں مدد ملے گی، سیکورٹی استحکام کے باعث پاکستان بیرون ملک سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مقام بن چکا ہے، ماہی گیری کے فروغ کے لئے جدید مشینری اور جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، بلوچستان میں ماہی گیری سمیت لائیو اسٹاک کے دیگر شعبوں سے استفادہ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یونیورسٹی آف بلوچستان میں لائیو اسٹاک کی ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں جتنے بھی انبیاءآئے انہوں نے بکریاں چرانے کا پیشہ اختیار کیا، یہ پیشہ انبیاءکی سنت ہے، لائیو اسٹاک کا انسانوں کی زندگی سے گہرا تعلق ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہر گھرانے میں مرغیاں دی جائیں جس سے غربت ختم کرنے میں مدد ملے گی، لوگوں نے اس کا مذاق اڑایا حالانکہ افریقہ میں غربت کے خاتمے کے لئے مرغیاں اور بکریاں پالنا ایک زبردست پیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوراک کی بے انتہاءکمی ہے، بچے غذائی کمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ امیر، غریب اور مڈل کلاس طبقہ خوراک کی کمی کا شکار ہے، لائیو اسٹاک اہم شعبہ ہے جس سے دودھ اور گوشت ملتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دودھ بچوں کی صحت کے لئے اہم ہے، انسانی زندگی سے لائیو اسٹاک کا گہرا تعلق ہے، موری گالا دودھ کے شعبہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، وہ پاکستان میں اپنی دودھ کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں اور بیرون ملک برآمد کر سکتے ہیں، اس شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹر بیرون ملک خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ڈاکٹرز، انجینئرز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین کو بیرون ملک جانا چاہئے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، ملک میں لائیو اسٹاک کے شعبہ کے لئے بڑے وسیع مواقع ہیں، اس سے ملک کی ترجیحات پر اثر پڑے گا، غربت میں کمی آئے گی، خوراک میں بہتری آئے گی، برآمدات بڑھنے سے معیشت مستحکم ہوگی۔ اس شعبہ کی ترقی سے خاندان اور دیہی علاقوں کے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی، مویشیوں کو صحت مند رکھنے کے لئے اینٹی بائیوٹکس استعمال کی جاتی ہے، انسانی زندگی پر اس کے اثرات پڑے، دنیا اس معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے، لائیو اسٹاک کے حوالے سے آرگینک گرتھ اور بائیورسٹی اہمیت کی حامل ہے، بلوچستان میں وسیع مواقع موجود ہیں، ماضی میں ہماری لیڈر شپ کے غلط فیصلوں کے باعث پاکستان پیچھے رہ گیا۔

    انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ داری کے باعث 70 فیصد مچھلیوں کے اسٹاک کو ختم کیا، کمرشل سطح پر اس کو زیادہ فروغ دیا گیا، مچھلیوں کی خوراک میں 98 فیصد بچہ مچھلی ہوتی ہے جس سے اس کی پیداواریت پر اثر پڑتا ہے، ہمیں ایکوا فشنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نے بہترین لائیو اسٹاک پالیسی بنائی ہے، مسئلہ کی نشاندہی کر کے اس حوالے سے منصوبہ بندی کر کے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، اپنے اور دنیا کے تجربات کے مشترکہ استفادہ سے عمل درآمد میں آسانی رہتی ہے، بلوچستان پائیدار توانائی، فشریز، معدنیات سے مالا مال ہے، آئندہ پانچ سال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری کی صنعت میں جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے ماہی گیروںکو جدید تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کو کاروبار کے حوالے سے خوبصورت ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ جاپان کے دوران کئی سرمایہ کاروں اور اداروں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ چین سے 45 سرمایہ کاروں اور وفود سے ملاقات ہوئی۔ پاکستان سرمایہ کاری اور ان کی سرمایہ کاری کے فروغ دینے والا ملک بننے جا رہا ہے، پاکستان کو محفوظ ملک بنانے پر سیکورٹی اداروں اور قوم کو مبارکباد دیتا ہوں اس سے پاکستان دنیا میں قابل فخر ملک بن کر سامنے آیا ہے۔

  • پاکستان مردہ باد اور پاک فوج کیخلاف نعرے لگانے پر کراچی میں مقدمہ کس کے خلاف درج ہوا؟

    پاکستان مردہ باد اور پاک فوج کیخلاف نعرے لگانے پر کراچی میں مقدمہ کس کے خلاف درج ہوا؟

    پاکستان مردہ باد اور پاک فوج کیخلاف نعرے لگانے پر کراچی میں مقدمہ کس کے خلاف درج ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ کو پاکستان مخالف ریلی نکالنا مہنگا پڑگیا،اسٹیل ٹاؤن تھانے میں دہشتگردی بغاوت سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ جسقم بشیرخان قریشی گروپ کے چیئرمین صنعان قریشی کے خلاف درج کیا گیا مقدمے میں صدر ملیر ضمیر حاجانو اور وائس چیئرمین الہی بخش سمیت دیگر کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

    ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ صنعان قریشی نے ساتھیوں کے ہمراہ اسٹیل ٹاؤن سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی، ریلی میں دو سے ڈھائی ہزار کارکنان شریک تھے،ریلی کے تمام شرکاء نے جئے سندھ قومی محاذ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے،ریلی کے شرکاء پاکستان اور حکومتی اداروں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے، ریلی میں پاکستان مردہ باد پاکستان نہ کھپے کے نعرے لگائے گئے، پاکستان توڑیں گے، پہلے بنگلہ دیش بنا سب سندھو دیش بنے گا کے نعرے لگائے ،پاکستان کا جو یار ہے غدار ہے کہ نعرے بھی لگائے گئے ، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کی .

    ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین جسقم کارکنان کو فسادات اور دہشتگردی پھیلانے کے لیے اکساتا رہا،پاک فوج اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی ہے، چیئرمین جسقم اور عہدیداران نے اعلی سرکاری حکام پر حملے کے لئے ریلی شرکاء کو بھی اکسایا،

    مقدمہ دہشت گردی ، بغاوت نفرت انگیز تقاریر کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ،پاکستان اور گورنمنٹ کے خلاف دہشت گردی پھیلانے کی دفعہ بھی شامل کی گئیں

  • ن لیگ کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل کرپشن کیس میں پہنچے جیل

    ن لیگ کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل کرپشن کیس میں پہنچے جیل

    ن لیگ کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل کرپشن کیس میں پہنچے جیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ چھوڑنا اور الیکشن میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے متفقہ امیدوار کی حمایت بھی کام نہ آئی،مسلم لیگ ن چکوال کے سابقہ ضلعی سیکرٹری جنرل و سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی تلہ گنگ کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،

    سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی تلہ گنگ اور مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ملک خالد ٹہی اور دیگر ملزمان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے جنہیں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے گرفتار کیا تھا،سوموار کے روز ملک خالد ٹہی کا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن چکوال نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا.

    میگا کرپشن کیسز،چیئرمین نیب نے کیا لاہور میں اہم فیصلہ

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی .اکتوبر2019 میں 8 ارب 72کروڑ 50 لاکھ روپے کی تاریخی ریکوری کی. تقریبا 8ارب59 کروڑ60لاکھ روپے کی اراضی واگزار کرائی گئی. اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک ماہ میں1891 شکایات موصول ہوئیں

    اینٹی کرپشن نے سابقہ شکایات سمیت 1829 شکایات کوایک ماہ میں حل کیا.ایک ماہ میں 648انکوائریاں لگائیں اور 522جاری انکوائریوں کو مکمل کیا گیا.اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 212 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 147جاری کیسز کا فیصلہ ہوا. اینٹی کرپشن نے162املزنان اور46 اشتہاریوں کو گرفتار کیا

  • آصف زرداری کا طبی معائنہ، پیپلز پارٹی نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، پیپلز پارٹی نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، پیپلز پارٹی نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پمز اسپتال کےمیڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کاطبی معائنہ کیا ہے،میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے،ذاتی معالج کو میڈیکل رپورٹس کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے خاندان کو کیوں نہیں دی جارہیں؟ حکومت آصف زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ نظرانداز کر رہی ہے،آصف زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے، حکومت جان بوجھ کرآصف زرداری کوتکلیف دےرہی ہے،

    نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

    سابق صدر آصف علی زرداری کو علاج کیلئے کراچی منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ آصف زرداری کی علاج کے لیے کراچی منتقلی کی درخواست کی سماعت کے دوران ان کے وکیل سابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے کہا کہ تاریخ کا حصہ بنے گا کہ ایک کیس کراچی میں بنا اور چل پنجاب میں رہا ہے، پرائیویٹ ڈاکٹر سے علاج کرانے سے نہیں روکا جاسکتا، علاج ہوگا تو صحت ہوگی اور ملزم مقدمات کا سامنا کر سکیں گے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 4 ڈاکٹرز کی فہرست دی، ان کی مرضی نہیں چل سکتی، درخواست اڈیالہ جیل حکام کو دیں یا ایگزیکٹو کو دی جائے یہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ جس پر آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اپنا حق عدالت سے مانگ رہے ہیں، اس عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا، کراچی علاج کے لئے درخواست بھی اسی عدالت کو دی۔

    قبل ازیں عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

    نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

    قبل ازیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔ آصف علی زرداری و فریال تالپور انڈر ٹرائل ہیں ان سے سزایافتہ قیدیوں کی طرح سلوک نہ کیا جائے

  • پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ، کتنے کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے؟ بھارت سرکار پریشان

    پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ، کتنے کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے؟ بھارت سرکار پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون میزائل ہرقسم کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،شاہین ون میزائل650کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے،

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون میزائل650کلومیٹر تک وارہیڈ لےجانے کی صلاحیت رکھتا ہے،

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق شاہین ون میزائل کا تجربہ ملکی دفاع کو یقینی بنانا ہے،تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی تیاریوں کاجائزہ لینا تھا،

    پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    میزائل تجربہ پاکستان کے کم سے کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کےعزم کا عکاس ہے،شاہین ون میزائل زمین سے زمین تک مار کرنیوالا بیلسٹک میزائل ہے،تجربے کے وقت ڈی جی سٹریٹجک پلانز ڈویژن سمیت اعلیٰ عسکری حکام موجود تھے

  • شیخ رشید کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل، دعاؤں کی اپیل

    شیخ رشید کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل، دعاؤں کی اپیل

    شیخ رشید کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل، دعاؤں کی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی طبیعت نا ساز ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شیخ رشید احمد کو سینے میں تکلیف ہوئی،انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا

    شیخ رشید احمد کا ڈاکٹرز ہسپتال میں معائنہ کر رہے ہیں، عوامی مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد کے حوالہ سے جلد میڈیا کو بتایا جائے گا،عوامی مسلم لیگ نے دعاؤں کی اپیل کی ہے، شیخ رشید احمد کو ان کی رہائشگاہ لال حویلی سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.

  • سمگلنگ کی روک تھام،اینٹی اسمگلنگ پالیسی تیار، وزیراعظم کا بڑا حکم

    سمگلنگ کی روک تھام،اینٹی اسمگلنگ پالیسی تیار، وزیراعظم کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنی پہلی اینٹی اسمگلنگ پالیسی تیار کرلی،وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے پالیسی سے متعلق تجاویز کی منظوری دی .وزیر اعظم اوردیگر اعلیٰ حکام کو پالیسی پربریفنگ 17اکتوبر کی دی گئی،وزیر اعظم عمران خان نے مختلف نوعیت کی 33تجاویزکی منظوری دی،

    خواتین کو بھی ملے گا قرض، مگر کتنا ؟فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعظم اور دیگرحکام کوبریفنگ اینٹی اسمگلنگ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی،اجلاس میں اسمگلنگ کی انسداد کا مرکزی کردار محکمہ کسٹمز کو دینے کا فیصلہ کیا گیا،اسمگلنگ کی انسداد کے لیے گلگت بلتستان اسکوائٹس کے 2مزید ونگز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

    مریم نواز کو کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہو گا؟ حسین نواز نے دی دھمکی

    انسداد اسمگلنگ کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈکی دوبٹالینز بھی قائم کرنے کی منظوری دی گئی،کسٹمز کی اہم پوسٹوں پرتعیناتی کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیا گیا

    اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے آج کیا اہم فیصلے ہوئے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    سمگلنگ کی روک تھام کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹ، ایف بی آر اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے روابط کومربوط بنایا جائے گا، نیا نظام کرپشن فری ہو گا، کسٹم ڈائریکٹوریٹ کو کسٹم اتھارٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے کسٹم اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری دی ہے، وزیراعظم نے تمام محکموں پرمشتمل سینٹرل ڈیٹا بینک بنانے کی منظوری دی ہے،

  • پاکستان اسٹیل مل کیس، سپریم کورٹ حکومت پر برہم، کیا حکم دیا؟

    پاکستان اسٹیل مل کیس، سپریم کورٹ حکومت پر برہم، کیا حکم دیا؟

    پاکستان اسٹیل مل کیس، سپریم کورٹ حکومت پر برہم، کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیل ملازمین کو پراویڈنٹ فنڈ ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ، عدالت نے وفاق کو پاکستان اسٹیل کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا ، عدالت  نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کی زمین عوام کی ملکیت ہے، ،فروخت نہیں ہوسکتی،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    سپریم کورٹ نے حکم کیخلاف حکومتی درخواست خارج کردی ، وفاقی حکومت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کی گئی،حکومتی وکیل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ اپنا حکم خود ہی واپس لے چکی ، حکمنامہ واپس لینے کے بعد اپیل غیر موثر ہوچکی،

    پاکستان اسٹیل ملز4 ارب سے زائد کی کرپشن ریفرنس کا فیصلہ7سال بعد سنا دیا گیا

    جسٹس گلزار احمد نے پاکستان اسٹیل کی کارکردگی پراظہاربرہمی کیا، جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیوں نہ پاکستان اسٹیل کے معاملے کانوٹس لے لیں، پاکستان اسٹیل کی پیداوارصفر ہے، اپنی جیبیں بھرنے کیلئے مل کوتباہ کیا گیا، حکومتی وکیل نے کہا کہ پراویڈنڈ فنڈزکی ادائیگی کیلئے فنڈزنہیں، تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے زمین فروخت کررہےہیں،

    مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ، اسٹیل ملز ملازمین کی بھی سنی گئی

    جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پاکستان اسٹیل بہت بڑا ادارہ تھا، سیکڑوں ملزپاکستان اسٹیل کے توسط سے چلتی تھیں، پاکستان اسٹیل میں گاڑیاں،ٹرک اورراکٹ تک بنتے تھے،