Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بین الاقوامی میڈیا سے رابطوں کیلئے "کافی ٹائم” وزیرخارجہ نے کیا بریفنگ دی؟ اہم خبر

    بین الاقوامی میڈیا سے رابطوں کیلئے "کافی ٹائم” وزیرخارجہ نے کیا بریفنگ دی؟ اہم خبر

    بین الاقوامی میڈیا سے رابطوں کیلئے "کافی ٹائم” وزیرخارجہ نے کیا بریفنگ دی؟ اہم خبر

    اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے یکطرفہ غیر آئینی اقدامات کے ذریعے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے کے درپے ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے “کافی ٹائم “کے عنوان سے بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلے کا آغاز کرتے ہوئے کیا جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور اہم خارجہ پالیسی امور کو بین الاقوامی میڈیا پر اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ “کافی ٹائم ” دراصل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے روابط کے فروغ کیلئے شروع کئے گئے سلسلے “ایف ایم کنکٹ” کی ایک کڑی ہے جس کے تحت وزیر خارجہ دانشوروں، سماجی رہنماوں، تھنک ٹنکس، ماہرین تعلیم سمیت مختلف شعبوں سے متعلق اہم شخصیات کے ساتھ میٹنگز کریں گے تاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کو موثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے اور ایف ایم کنکٹ کے تحت ملاقاتوں کا یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے گا ۔ “کافی ٹائم “بین الاقوامی میڈیا سے رابطے کی پہلی بیٹھک پیر کو وزارت خارجہ میں ہوئی۔

    اس ملاقات میں پاکستان میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 106 دن سے جاری بدترین محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے مفصل اظہار کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے یکطرفہ غیر آئینی اقدامات کے ذریعے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے کے درپے ہے۔ امریکی کانگریس کے ٹام لنٹاس کمیشن، کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے حالیہ رپورٹ نے، جمہوریت کی جھوٹی دعویدار بھارت سرکار کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد ہے انٹرنیٹ سروسز تا حال معطل ہیں ، بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو مقبوضہ وادی میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تاکہ حقائق کو چھپایا جا سکے۔ پاکستان، نے کرتارپور راہداری کی صورت میں دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم مذہبی آزادی اور رواداری کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔ پاکستان، “افغان امن عمل” سمیت خطے میں قیام امن کے لئے اپنا مصالحتی کردار، خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کو روکنے اور اسلام کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان، ملائشیا اور ترکی جلد مشترکہ ٹی وی چینل کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ملاقات کیلئے “کافی ٹائم” کے نام سے شروع کیا گیا یہ سلسلہ انشاءاللہ جاری رہے گا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان نے اس نئے سلسلے”کافی ٹائم” کو سراہتے ہوئے،بین الاقوامی میڈیا کوخصوصی توجہ دینے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • بھارت کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، صدر مملکت

    بھارت کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، صدر مملکت ,پچھلے 10، 15 سالوں سے پاکستان دنیا کو نظر نہیں آ رہا تھا مگر اب مطلع صاف ہو چکا ہے اور خوبصورت پاکستان نظر آ رہا ہے۔

    کوئٹہ۔ 18 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اندر بالخصوص اور پورے پاکستان کے اندر بالعموم ترقی کے راستے بڑی تیزی سے کھل رہے ہیں، بلوچستان میں معدنیات، ماہی گیری اور دیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع موجود ہیں، وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں موثر خطاب نے پوری امت مسلمہ کی عکاسی کی، وزیراعظم کے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحانہ کردار اور پاکستان کا ترکی اور ملایشیاءکے ساتھ مل کر انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ خوش آئندہ امر ہے، بھارت اپنے مذموم مقاصد کے باعث دلدل میں پھنستا جا رہا ہے اور بھارت کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے، کشمیر کے معاملہ پر پاکستان نے دنیا بھر میں بڑا موثر کردار ادا کیا ہے، آزادی مارچ اور دھرنے کے پرامن اختتام پر حکو مت کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران مقامی ہوٹل میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور صوبائی وزراءکے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے باعث دلدل میں پھنستا جا رہا ہے اور بھارت کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے، کشمیر کے معاملہ میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا اور ہمارا پڑوسی ملک ان گڑھوں میں گر رہا ہے، پاکستان منافرت کی سیاست سے نکل چکا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بطور صدر میں وفاق کی علامت ہوں، اس لئے کوئی سیاسی بیان دینا مناسب نہیں مگر میری خواہش ہے کہ پارلیمنٹ موثر قانون سازی کے متعلق اپنا کام کرتی رہے اور محاذآرائی کم ہو، وفاق اور صوبوں بالخصوص بلوچستان حکومت کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔

    پاکستان محفوظ ملک بن دیا، سیکورٹی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، صدر مملکت،

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے کام سے بہت متاثر ہوں، بلوچستان میں معدنیات، ماہی گیری اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع موجود ہیں، گوادر رپورٹ کے بننے سے برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقام اور وزن دنیا میں بہت بہتر ہو چکا ہے، پچھلے 10، 15 سالوں سے پاکستان دنیا کو نظر نہیں آ رہا تھا مگر اب مطلع صاف ہو چکا ہے اور خوبصورت پاکستان نظر آ رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا اپنے قدرتی ذخائر، سیکورٹی کی بہتر صورتحال اور اچھی حکمرانی کی وجہ سے دنیا میں مقام اور وزن بہت بڑھ گیا ہے،

    لائیو سٹاک کے شعبہ میں بہترین ایکسپو منعقد کرنے پر وزیراعلیٰ اورگورنر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معدنیات، ماہی گیری اور سیاحت کے شعبوں کی ترقی کے ذریعے معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنیات، سیاحت اور وسائل کے حوالہ سے دنیا میں چھٹے بڑے ملک کی حیثیت سے ابھر رہا ہے، دنیا کو دیکھنا چاہئے کہ پاکستان اور بلوچستان کتنا زرخیز ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں اور ہر فرد اپنا معاملہ عدلیہ کے سامنے پیش کر سکتا ہے جس پر ہمیں خوشی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزراءظہور احمد بلیدی، عارف جان محمد حسنی، حاجی مٹھا خان، کاکڑ سردار عبدالرحمن کھیتران، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر بھی موجود تھے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کس برادر اسلامی ملک پہنچ گئے؟ اہم خبر

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کس برادر اسلامی ملک پہنچ گئے؟ اہم خبر

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کس برادر اسلامی ملک پہنچ گئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف سے ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یاسر گلر کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی امور بڑھانے پر بات چیت ہوئی،معزز مہمان نے خطے کے استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے،آرمی چیف کی ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات ہوئی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی  پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے میں امن واستحکام کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکانزم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

  • ایک آدمی کو بھی نہیں چھوڑوں گا جس نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے،وزیراعظم

    ایک آدمی کو بھی نہیں چھوڑوں گا جس نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومیں جذبے اور جنون سے کھڑی ہوتی ہیں،کھیل ہو یا کوئی اور میدان جیت ہمیشہ جنون کی ہوتی ہے،سی پیک سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے گے،میری کوئی رشتہ داری نہیں، مراد سعید میرٹ پر آئے ہیں،اللہ میرے ملک کے نوجوانوں میں مراد سعید جیسا جنون پیدا کرے،ہم نے پیسہ اپنے نوجوانوں پر خرچ کرنا ہے

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سی پیک سے چین کو بھی فائدہ ہوگا،ہمارا سال مشکل گزرا، ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا،گزشتہ دنوں کنٹینر کے اوپر ایک سرکس ہوئی ،میں نے کہا تھا یہ ایک مہینہ کنٹینر پر گزار لیں سب باتیں مان لیں گے،کابینہ کو کہاگھبراوَ نہیں میں جانتا ہوں دھرنا کیا ہوتا ہے،ہم نے کہا مدرسہ کے بچوں کی ذمہ داری ہم لیتے ہیں،کسی کوپتہ ہی نہیں تھا کہ وہ دھرنا دینے کیوں آئے ہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 126دن دھرنے میں گزارے،مجھے مولانا فضل الرحمان کی آخرت کی فکر ہے،ہمارےنبی ﷺدنیاکےعظیم ترین انسان ہیں،بلاول نے کہا جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے،بارش سے متعلق بلاول کے بیان پر آئن سٹائن کی روح تڑپ اٹھی، جس کو کرپشن کا ڈر تھا وہ سب کنٹینر پر تھے،پہلے دن ہی کہا تھا یہ مافیا اکٹھا ہو جائے گا،مولانا کا آزادی مارچ نہیں ایک "سرکس” تھا،اگر پاکستان میں کوئی دھرنے کا ماہر ہے تو وہ میں ہوں،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سب کے سب بلیک میل کرنے آئے تھے،بارش ہوئی بچے سردی میں اورمولانا گرم کمرے میں تھے،اگر میں ان سے مک مکا کرلوں تو سب آرام سے بیٹھ جائیں گے،مجھے خوف خدا ہے، اپنی آخرت کی فکر ہے، ووٹ کی نہیں،ایک آدمی کو بھی نہیں چھوڑوں گا جس نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے،شریف خاندان کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ یہ 7ارب کی تو ٹپ دے سکتے ہیں، نوازشریف کے بیٹے پہلے سے ہی بیرون ملک بھاگے ہوئے ہیں شہبازشریف پر پہلے ہی سے کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں،شریف خاندان کے تو پوتے بھی ارب پتی ہیں،شہبازشریف اپنے بھاگے ہوئے بیٹے اور داماد کی گارنٹی دیں،

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کی بنیادانصاف اورانسانیت پررکھی گئی تھی،

  • موٹروے حویلیاں مانسہرہ سیکشن، وزیراعظم نے کیا افتتاح، مراد سعید نے مولانا پر لگایا الزام

    موٹروے حویلیاں مانسہرہ سیکشن، وزیراعظم نے کیا افتتاح، مراد سعید نے مولانا پر لگایا الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 118 کلومیٹر طویل حویلیاں تھاکوٹ موٹر وے منصوبے کے 39.2 کلومیٹر طویل حویلیاں مانسہرہ سیکشن کا افتتاح کر دیا،۔ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور مانسہرہ کے درمیان اڑھائی گھنٹے تک کم ہو جائے گا۔افتتاح کی تقریب میں وفاقی وزیر مراد سعید و دیگر بھی موجود تھے.

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق چار لائن کا یہ موٹر وے سی پیک کا حصہ ہے اور یہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کا اہم ذریعہ ہو گی۔ اندازے کے مطابق رواں سال کے دوران اس موٹر وے کے ذریعے 10 ہزار گاڑیاں روزانہ سفر کریں گی جبکہ 2024ءمیں ان کی تعداد یومیہ بڑھ کر تقریباً21 ہزار اور 2029ءمیں 28 ہزار ہو جائے گی۔

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    حویلیاں مانسہرہ سیکشن 2.13 کلومیٹر طویل ٹوین ٹیوب، 7.91 کلومیٹر کے 47 پل، 9 فلائی اوورز، 143 انڈر پاسز، 4 ٹول پلازے، ایک سروس ایریا اور 2 ٹنلز پر مشتمل ہوگی۔ حویلیاں مانسہرہ سیکشن پر حویلیاں ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے مقامات پر تین انٹرچینجز بنائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ وادی ناران اور گلگت بلتستان کے لئے 2 رابطہ سڑکیں بھی اس میں شامل ہیں۔ موٹر وے کی تعمیر سے علاقہ میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ سی پیک مغربی روٹ کوجلد مکمل کرلیں گے حکومت آئی توتمام ادارے خسارے میں تھے، گزشتہ حکومت نے تمام ادارے گروی رکھ دیے تھے، حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی اپنائی اوربچت کی، شریف خاندان کی سیکیورٹی پر 200 کروڑروپے لگے، رائیونڈمیں صرف باڑلگانے پر 27 کروڑخرچ کیے گئے،

    مراد سعید نے مزید کہا کہ موٹروے منصوبوں میں بدعنوانی سے لندن میں جائیدادیں بنائی گئیں،حادثاتی چیئرمین کوملک کی کیا فکرپرچی سے لیڈربن گئے، جوسب سے زیادہ شورمچائے سمجھ جاؤکہ وہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے، سابق حکومت کی اربوں روپے کی کرپشن پکڑی ہے، جوچیخ رہے ہیں ان کوپتہ ہے اب پاکستان بدل رہا ہے،

    مراد سعید نے مزید کہا کہ آصف زرداری بیرون ملک جاکراین آراومانگتے تھے، مولانافضل الرحمان کا”گوامریکاگو”کا مطلب "چلو امریکا چلو”تھا،

  • سابق وزیراعظم خاموشی سے بیرون ملک روانہ، سب دیکھتے رہ گئے

    سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکل گیا، خاموشی سے بیرون ملک روانہ، سب دیکھتے رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا،یوسف رضا گیلانی ایشیا پیسیفک سمٹ کانفرنس میں شرکت کے لیے کمبوڈیا روانہ ہو گئے،

    فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

    شہباز شریف کی لمبی تقریر، فواد چودھری میدان میں آ گئے

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    خاندانی ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس آ جائیں گے ،یوسف رضا گیلانی کو 15دن کے لیےبیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی یوسف رضاگیلانی کووزارت داخلہ کی جانب سے باہر جانے کی اجازت دی گئی.

    رواں برس ماہ فروری میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ای سی ایل میں نام ہونے پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا، وہ لاہور ایئر پورٹ سے عالمی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے جنوبی کوریا جا رہے تھے، یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں نیب کی درخواست پر ڈالا گیا تھا،

    نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان پر میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے غیر قانونی تشہیری مہم چلانے کا الزام عائد ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے یو ایس ایف (یونیورسل سروسز فنڈ) سے تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی، سابق سیکرٹری آئی ٹی فاروق اعوان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تشہیری مہم چلائی۔ ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

  • شیخ رشید کو ڈاکٹرز نے کب تک بولنے سے روک دیا؟ اہم خبر

    شیخ رشید کو ڈاکٹرز نے کب تک بولنے سے روک دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرشیخ رشید آر آئی سی راولپنڈی کے وی آئی پی وارڈ منتقل کر دیئے گئے،شیخ رشید احمد کی انجیو گرافی مکمل کر لی گی،ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو 4 گھنٹے تک بات نہ کرنے کی ہدایت کردی، وفاقی وزیر شیخ رشید کی آرآئی سی میں دوبارہ ای سی جی بھی کرلی گئی

    شیخ رشید کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل، دعاؤں کی اپیل

    رکن قومی اسمبلی عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ راشد کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے سینے میں صبح کےوقت درد ہوا،شیخ رشید کو سینے میں درد کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شیخ رشید کی انجیوگرافی کی گئی ،شیخ رشید کو24گھنٹے تک آرام کامشورہ دیاگیا ہے،

    ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنے کے بعد بتایا کہ شیخ رشید کو دل کی تکلیف نہیں ہوئی، ان کی ای سی جی بالکل نارمل ہے۔ وفاقی وزیر کو ہائی بلڈ پریشر اور شوگر لیول کی شکایت ہے، بلڈ پریشر بڑھنے کے سبب سینے میں تکلیف محسوس ہوئی۔

  • بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے،عالمی برادری خاموش کیوں ؟ فردوس عاشق اعوان

    بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے،عالمی برادری خاموش کیوں ؟ فردوس عاشق اعوان

    بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے،عالمی برادری خاموش کیوں ؟ فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق بھارتی جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین کی بے حرمتی کے گھٹیا بیان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ‏ایسے بیانات قاتل اور غاصب مودی حکومت کے ان دعوؤں کی کھلی تردید ہیں کہ کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کہ سلام پیش کرتے ہیں اپنی کشمیری ماؤں اور بہنوں کو جنہوں نے جرات، شجاعت اور بہادری سے بھارتی جبر و ظلم کا مقابلہ کیا، جدوجہد آزادی میں ان کی قربانیاں اور خدمات تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہیں۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ اخلاق سے عاری اور فسطائیت سے بھرپور یہ سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے، ‏بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں، عالمی برادری بھارتی فوج کے ایسے ذہنی بیماروں اور انسانیت کے مجرموں کے خلاف سخت درعمل کا اظہار کرے۔

    بھارتی ٹی وی شو میں بحث کے دوران انتہا پسند سوچ رکھنے والے بھارتی فوج کے سابق جنرل ایس پی سنہا نے انسانیت بھی بھلا دی۔ڈبیٹ پینل میں شامل ایس پی سنہا جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خواتین کی موجودگی میں چیخ چیخ کر کشمیری خواتین سےدرندگی کی حمایت کرتے رہے۔

    بھارتی فوج نے کتنی کشمیری خواتین کو زبردستی اغواء کر لیا؟ سن کر آپ کے تن بدن میں آگ بھڑک اٹھے گی

    وہاں موجود شرکاء نے بھی سابق بھارتی جنرل کی اس شرمناک باتوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید مخالفت اور مذمت کی۔پروگرام کی اینکر اور پینل میں شامل دیگر ارکان نے ایس پی سنہا کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے انسانیت سوز باتیں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    کشمیری خواتین کی بے حرمتی کے حوالہ سے حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھی وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں ذکر کیا تھا، سید علی گیلانی نے خط میں کہا تھا کہ کشمیری خواتین کے ساتھ بدسلوکی ، جنسی ہراسانی اورزیادتی کو لوگوں کو دبانے کے لیے مسلسل ریاستی پالیسی کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے۔ قابض بھارتی فورسز اب بھی گھروںمیں داخل ہوکر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کررہی ہیں۔ نوجوان لڑکیوں کے والدین سے ان کی عمریں پوچھی جارہی ہیں اورقابض فورسز لوگوں کو کشمیر ی مسلم خواتین کی بے حرمتی کے اپنے ارادوں کے بارے میں بتارہی ہیں۔ نوے سالہ بزرگ رہنما نے کہاکہ بہت سے لوگوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں کہ ان کو اپنے گھروں سے باہر پھینکا جائے گااور ان لوگوں کے گھروں کو ضبط کرنے کے لیے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں

  • نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے بعد ن لیگ کیا کرنے جا رہی؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے بعد ن لیگ کیا کرنے جا رہی؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے بعد ن لیگ کیا کرنے جا رہی؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس ہوا،اجلاس میں نوازشریف کی صحت یابی کےلیے دعا کی گئی،اجلاس میں شہبازشریف کی خدمات کابھی شکریہ ادا کیا گیا،نوازشریف کل بیرون ملک روانہ ہوں گے،

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے بعد ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے کنونشنز منعقد کریں گے، اجلاس میں ملک میں مہنگائی کےخلاف بھرپوراحتجاج کا فیصلہ کیا گیا،پارلیمنٹ کوتالہ لگانےکی پالیسی جمہوری روایات کےخلاف ہے،مسلم لیگ ن ملک بھر میں ممبر سازی مہم شروع کرے گی،ن لیگ کے احتجاج کی وجہ سے حکومت صدارتی آرڈیننس واپس لینے پر مجبور ہوئی

    نواز شریف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے کیا تحریری فیصلہ جاری

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں،حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے،2020میں نئے انتخابات کے لیے ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے ،حکومت نےجنوبی پنجاب صوبہ بنانےکےلیےکوئی اقدام نہیں اٹھایا،حکومت نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیا ہے،پنجاب کا انفرااسٹریکچر تباہ کیا جارہا ہے،

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ انتقامی ایجنڈے پرگرفتارلیگی رہنماوَں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکا دیا،نوازشریف کو15روز پہلے پاکستان سے روانہ ہوجاناچاہیے تھا،حکومت نے نوازشریف کی روانگی  میں رکاوٹ ڈالی ،نوازشریف سےمتعلق حکومتی وزرا کے بیانات شرمناک ہیں،نوازشریف کی صحت سے متعلق پی ٹی آئی نے غیرانسانی اور غیر اخلاقی رویہ اپنایا،ہماری دعا ہے کہ نوازشریف جلدازجلدصحتیاب ہوکرواپس آئیں،نوازشریف کی روانگی میں تاخیر مضر ثابت ہوسکتی ہے،

    قبل ازیں شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کی سینیئر قیادت کا اجلاس بھی ہوا جس میں راجہ ظفر الحق، رانا تنویر حسین، امیر مقام، خرم دستگیر، پرویز ملک، سردار ایاز صادق اور احسن اقبال شریک تھے۔ اجلاس میں شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی اور ان کی عدم موجودگی میں پارٹی امور چلانے پر مشاورت کی گئی۔

  • نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکل سکا، بیرون ملک کیسے جائیں گے؟ اہم خبر

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکل سکا، بیرون ملک کیسے جائیں گے؟ اہم خبر

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکل سکا، بیرون ملک کیسے جائیں گے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام بدستور ای سی ایل میں شامل ہے، نواز شریف عدالت کے احکامات دکھا کر جاسکیں گے۔ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہی رہے گا، سابق وزیراعظم کو صرف ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت ملی ہے، امیگریشن ذرائع کے مطابق قانون کے تحت میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہی رہے گا،

    نواز شریف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے کیا تحریری فیصلہ جاری

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کےسفر کیلئے ڈاکٹرزنے طبی معائنہ کیا،روانگی کے سلسلے میں ڈاکٹرزنےنوازشریف کی طبی علامات کا جائزہ لیا، ہوائی سفرکیلئے نوازشریف کوہائی ڈوزدینے کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس کومحفوظ سطح پررکھنےکو یقینی بنا رہے ہیں، دیگرادویات بھی ردوبدل کے ساتھ دی جارہی ہیں، ‎ڈاکٹرزہوائی سفرکو مد نظررکھ کرادویات دے رہے ہیں،

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دے دی، عدالت نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کو4ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا ڈرافٹ پراعتراض مستردکردیا ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 4 ہفتے بعد صحت ٹھیک نہ ہوئی توقیام میں توسیع ہوسکتی ہے

    دوسری جانب عدالت کے فیصلے پر حکومتی حلقوں میں بھی مشاورت جاری ہے، وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی قانونی ٹیم کا رابطہ ہوا، ٹیم کو عمران خان نے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لیا جائے اور ایک مفصل رپورٹ کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے۔