Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی مزید دستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کی اور الیکشن کمیشن میں زیر التوا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ثقلین حیدر اعوان کے لاء آفیسر مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی کو کام سے روکنے کی استدعا کی ہے۔مرکزی کیس 20 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل نہ ہونے کے باعث 10 اکتوبر کے حکم کا کوئی قانونی جواز نہیں،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 10 اکتوبر کا آرڈر کاالعدم قرار دیا جائے۔

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا

  • جنازے میں شرکت کیلئے آنیوالے ڈوب گئے،8 لاشیں نکال لی گئیں، مزید تلاش جاری

    جنازے میں شرکت کیلئے آنیوالے ڈوب گئے،8 لاشیں نکال لی گئیں، مزید تلاش جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اوکاڑہ میں مہلو شیخاں کے مقام پر دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ دیگر افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔امدادی سرگرمیو ں کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، ملکوشیخو کےقریب دریائےستلج میں کشتی الٹ گئی،کشتی الٹنے سے 20 افراد ڈوب گئے ،اطلاع پر علاقہ مکینوں اور ریکسیو حکام موقع پر پہنچ گئے،علاقہ مکینوں اورریسکیوحکام نے 8 لاشیں نکال لیں.

    باقی افراد کی تلاش کی لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، مزید ڈوبنے والے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے، واقعہ میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے، شہری بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ریسکیو آپریشن مین حصہ لے رہے ہیں،

    کشتی میں سوار افراد منچن آباد سے جنازہ میں شرکت کے لیےآ رہے تھے،کشتی میں ڈوبنے والے بیشتر افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، 8 لاشیں اب تک نکالی جا چکی ہیں جس میں 5 مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔

  • ریلوے چلانی ہے یا……سپریم کورٹ کا استفسار، شیخ رشید مشکل میں

    ریلوے چلانی ہے یا……سپریم کورٹ کا استفسار، شیخ رشید مشکل میں

    ریلوے چلانی ہے یا……سپریم کورٹ کا استفسار، شیخ رشید مشکل میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس کی سماعت 15روز تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے ریلوے کی رپورٹ مسترد کر دی اور نئی رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے ریلوے سے گالف کلب کا بڈ پلان اور اکاؤنٹس طلب کرلیے، عدالت نے ریلوے کے متعلقہ افسران بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لئے

    رائل پام کنٹری گالف کلب،وزارت ریلوے نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا

    جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ ریلوے چلانی ہے یا گالف کلب؟ فوری طور پر بڈنگ کا عمل شروع کیا جائے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آڈیٹر رپورٹ میں سابقہ انتظامیہ پر سنجیدہ الزامات لگائے گئے ہیں

    سپریم کورٹ نے رائل پام کنٹری کلب اراضی کس کے حوالے کر دی اہم فیصلہ آگیا

    وکیل سابقہ انتظامیہ علی ظفر نے کہا کہ جو بھی الزامات ہیں ان کے جوابات دیں گے،ریلوے نے سپریم کورٹ کےاحکامات کی توہین کی ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الزامات کے باعث سابقہ انتظامیہ شایدبڈنگ میں شامل بھی نہ ہو سکے، ریلوے کے وکیل نے کہا کہ سابقہ انتظامیہ نے فرگیوسن کمپنی سے آڈٹ کے لیے خدمات لی تھیں ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جو ریکارڈ نہیں مل رہا اس کا مقدمہ درج کروائیں،

    جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ عدالت کو نہ ملنے والے ریکارڈ کی تفصیل فراہم کریں بعد میں مناسب حکم دیں گے،ریلوے والے بھی سوئے رہے ہیں،

     

    گزشتہ سماعت پرکمپنی کے وکیل نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے، جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نظرثانی اپیل اس کیس کے ساتھ سنیں گے . وکیل نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے کمپنی سے معاہدہ کیا تھا، جس کے بعد گالف کلب تعمیر کیا گیا،گالف کلب بننے کے بعد اسے عدالت میں چیلنج کردیا گیا تھا، 140 ایکڑکا معاہدہ تھا جبکہ 103 ایکڑ زمین لیز پردی گئی، نیلامی کی شرائط میں 33 سال لیز تھی جبکہ معاہدے میں 50 سال لکھا گیا،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ معاہدہ غیرقانونی قرار دیا تھا،عدالت نے زمین از سرنو لیز پر دینے کا حکم دیا تھا.

  • میڈیاپرجیلوں میں بند عام قیدی کی مشکلات کیوں پیش نہیں کی جاتیں؟ چیف جسٹس

    میڈیاپرجیلوں میں بند عام قیدی کی مشکلات کیوں پیش نہیں کی جاتیں؟ چیف جسٹس

    میڈیاپرجیلوں میں بند عام قیدی کی مشکلات کیوں پیش نہیں کی جاتیں؟ چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے طلب کرنے پرمعاشرے کا ذہن بن جاتا ہے کہ یہ شخص کرپٹ ہے،میڈیا کی طاقت یہ ہے کہ وہ کسی کی زندگی بنا بھی سکتا ہے اور تباہ بھی کر سکتا ہے، جب کسی قیدی کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا عدالت کیس کی سماعت کے لیے بیٹھے گی،24گھنٹوں میں کوئی بھی کیس آئے تو چیف جسٹس اس کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کریں گے،

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ صرف نوازشریف کیس کےلیےنہیں مگر ہر اس قیدی کے لیے ہے جو سزایافتہ ہے ،اس ملک میں عام آدمی اور قیدیوں کے مسائل پر بات نہیں کی جاتی ،ہم صرف اشرفیہ کے مسائل پر بات کرتے ہیں ،میڈیاپرجیلوں میں بند عام قیدی کی مشکلات کیوں پیش نہیں کی جاتیں؟یقین دلاتا ہوں کہ عدالت عام قیدی کی بیماری کا کیس بھی نواز شریف کی طرح ہی سنے گی،عدالت اس حوالے سے خود سوالات فریم کر کے عدالتی معاونین کو دے گی،

    کیا پارلیمنٹ غیر فعال ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا کیس میں استفسار

    قانون کی بالادستی نہ ہو تو دشمن مضبوط ہو جاتا ہے، اطہرمن اللہ

  • تاجر کو قتل کرنیوالے ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل، عدالت کا بڑا فیصلہ

    تاجر کو قتل کرنیوالے ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل، عدالت کا بڑا فیصلہ

    تاجر کو قتل کرنیوالے ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل، عدالت کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاجرکے قتل اور پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے جرم میں سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی، سندھ ہائیکورٹ نے مجرم ہاشم عرف قادری کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ مجرم کےخلاف ٹھوس شواہد موجودہیں سزا کالعدم قرار نہیں دی جاسکتی،

    بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

    عدالت نے پولیس مقابلے اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں بھی 14سال قیدبرقراررکھنےکاحکم دے دیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرم ہاشم عرف قادری کوپھانسی دینے کاحکم سنایا تھا.

    پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل میں ملزمان کی سزاکے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی

    انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا ملنے کے بعد ملزم نے فیصلہ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، سندھ ہائیکورٹ نے اپیل کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد اب ملزم کے وکیل کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جانے کا امکان ہے.

  • زیادہ بیماری بیماری نہ کریں یہ نہ ہو کہ یہ فلم الٹی ہوجائے، شیخ رشید

    زیادہ بیماری بیماری نہ کریں یہ نہ ہو کہ یہ فلم الٹی ہوجائے، شیخ رشید

    زیادہ بیماری بیماری نہ کریں یہ نہ ہو کہ یہ فلم الٹی ہوجائے، شیخ رشید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی واحد شہر ہوگا جہاں 4ی ونیورسٹیاں ہوں گی، راولپنڈی10سال سے تعلیم میں پہلے نمبر پر ہے،وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا علم نہیں،ریلوے کی کوتاہی سے میری محنت پر پانی پھرجاتا ہے،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ خورشید شاہ اور حمزہ شہباز بری طرح پھنسے ہوئے ہیں،خورشید شاہ کے علاوہ پیپلزپارٹی کے تمام ارکان پلی بارگین پر ہیں،ہم بیماری پر سیاست کرنے کے قائل نہیں،زیادہ بیماری بیماری نہ کریں یہ نہ ہو کہ یہ فلم الٹی ہوجائے،نوازشریف باہر جاکرعلاج کرائیں اور واپس آئیں ہم ان کا انتظار کریں گے،عمران خان اپنے 5سال پورے کریں گے،ملک میں مہنگائی اور بے روزگار ی ہے، اتفاق کرتا ہوں،سندھ حکومت کو سرکلر ریلوے دینے پر تیارہوں،

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی ختم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں،ایم ایل ون اسی مہینے شروع ہو جائے گا،فضل الرحمان غلط فہمی دور کرلیں ق لیگ عمران خان کے ساتھ ہے،میرے گوشوارے پہلے دن سے ٹھیک ہیں،

  • پروڈکشن آرڈر، شاہد خاقان عباسی کی درخواست پرسماعت، سرکاری وکیل نے کیا کہا؟

    پروڈکشن آرڈر، شاہد خاقان عباسی کی درخواست پرسماعت، سرکاری وکیل نے کیا کہا؟

    پروڈکشن آرڈر، شاہد خاقان عباسی کی درخواست پرسماعت، سرکاری وکیل نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پروڈکشن آرڈرکے لیے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پرسماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے کیس کو آئندہ ہفتے مقرر کرنے کا حکم دے دیا،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار کےخلاف کیس نیب میں چل رہے ہیں ،درخواست میں نیب کو فریق نہیں بنایا گیا،17واں سیشن 2 جنوری سے شروع ہونا ہے جو 30 دن تک جاری رہےگا ،اگر اگلے سیشن میں شریک ہونا ہے تو اس کے لیے نئی درخواست دائر کریں،

    عدالت نے کہا کہ درخواست گزارنے کسی مخصوص سیشن کے لیے درخواست دی تھی ،جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ انہوں نے 16ویں سیشن میں شرکت کے لیے درخواست دی تھی، شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے کہا کہ ہم اسپیکرکے آرڈر کےخلاف عدالت میں آئےہیں ،نیب کیسز میں نہیں اسپیکرایکٹ میں سیشن میں شرکت کی اجازت دینا لازم ہےجس کی خلاف ورزی ہوئی،

    سرکاری وکیل نے کہا کہ قومی اسمبلی کا 16واں سیشن شروع ہوچکا ہے،ماضی میں جتنے بھی پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے وہ سیشن کے لیےہوتے تھے،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے جواب کی کاپی فریقین کو دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی.

    شاہد خاقان عباسی نے لاہور ہائیکورٹ میں پروڈکشن آرڈر کی درخواست رانا مشہود کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نیب، حکومت پنجاب، حکومت پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو متعدد بار پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست  دی تھی، انکی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اقدام آرٹیکل4 کی خلاف ورزی ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کی طرف سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے سے این اے 124 کے ووٹرز نمائندگی سے محروم ہیں، پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

    مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھول گئی،قومی اسمبلی اجلاس کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو مسلم لیگ ن کے جیلوں میں بند اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست دی گئی جس میں مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کے لئے نام نہیں لکھا بلکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گرفتار دو اراکین اسمبلی رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں..

    شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کیا تھا اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے تا ہم ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شاہد خاقان عباسی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، مسلم لیگ ن نے انکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دی

    پروڈکشن آرڈ کے لئے جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ دو ن لیگی ارکان اسمبلی اپنے حلقے کی نمائندگی کرنے سے محروم ہیں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور جیل میں قید ہیں،

  • گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی

    گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی

    گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوھدری سرور نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم اور صوبائی کابینہ کا اعتمادحاصل ہے،مسلم لیگ ن کے دور میں بھی گورنر رہ چکا ہوں،وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کو تمام اختیارات دے رکھے ہیں،حکومت نے چادر دیکھ کر پاوَں پھیلایااور ترقیاتی بجٹ آدھا کردیا،

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کی ہدایات پر کام کررہے ہیں،پنجاب بہت بڑا صوبہ ہے،اس لیے چیلنجز بھی زیادہ ہیں،حکومت مہنگائی کم کرنے کےلیے کوشاں ہے،پی ٹی آئی حکومت کی توجہ غریب آدمی کے مسائل حل کرنے پر ہے،پی ٹی آئی حکومت نے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں کمی کی،حکومت کومہنگائی اورگڈگورننس کےمسائل درپیش ہیں،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ 2007میں بے نظیربھٹونے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان کی سیاست کا حصہ بنوں گا،پاکستان میں بلدیاتی نظام کو مضبوط نہیں کیا گیا،پاکستان میں بلدیات کو مضبوط نہیں کیا گیا،حکومتیں سیاست دان ہی چلاتے ہیں،دنیا کا نظام سیاست دانوں نے ہی چلانا ہے،

  • اوکاڑہ، کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ڈوب گئے، کتنی لاشیں نکال لی گئیں؟ ریسکیو آپریشن جاری

    اوکاڑہ، کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ڈوب گئے، کتنی لاشیں نکال لی گئیں؟ ریسکیو آپریشن جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، ملکوشیخو کےقریب دریائےستلج میں کشتی الٹ گئی،کشتی الٹنےسے 20 افراد ڈوب گئے ،اطلاع پر علاقہ مکینوں اور ریکسیو حکام موقع پر پہنچ گئے،علاقہ مکینوں اورریسکیوحکام نے 7 لاشیں نکال لیں.

    باقی افراد کی تلاش کی لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، مزید ڈوبنے والے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے، واقعہ میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے، شہری بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ریسکیو آپریشن مین حصہ لے رہے ہیں، ڈوبنے والے افراد کا تعلق کہاں سے ہے اطلاعات کا انتظار ہے

  • نواز شریف بیرون ملک کب تک روانہ ہو سکتے ہیں؟ ڈاکٹرز نے بتا دیا

    نواز شریف بیرون ملک کب تک روانہ ہو سکتے ہیں؟ ڈاکٹرز نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کےسفر کیلئے ڈاکٹرزنے طبی معائنہ کیا،روانگی کے سلسلےمیں ڈاکٹرزنےنوازشریف کی طبی علامات کا جائزہ لیا، ہوائی سفرکیلئے نوازشریف کوہائی ڈوزدینے کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکٹرزپلیٹ لیٹس کومحفوظ سطح پررکھنےکو یقینی بنا رہے ہیں، دیگرادویات بھی ردوبدل کے ساتھ دی جارہی ہیں، ‎ڈاکٹرزہوائی سفرکومدنظررکھ کرادویات دے رہے ہیں،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف علاج کے لئے کل بیرون ملک روانہ ہوں گے،بوازشریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولنس کل پہنچے گی،شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان نوازشریف کے ہمراہ روانہ ہوںگے،محمد نواز شریف کی سزا تمام کیسز میں معطل ہے،تمام مقدمات میں محمد نواز شریف کی سزا عدالت معطل کرچکی ہے ،اعلیٰ عدلیہ نے سزا معطلی کے فیصلہ میں تحریر کیا ہے کہ بادی النظر میں محمد نواز شریف کو دی گئی سزا غلط ہے ،حکومت اپنے حکومتی حد میں رہے عدالت نہ بنے

    نواز شریف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے کیا تحریری فیصلہ جاری

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے بھائی حسین نواز کو ٹیلی فون کیا اور نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے کی تیاری مکمل ہے ان کی روانگی کا سامان تیار ہوگیا ہے بس کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے پر ایئرایمبولینس تیار ہوگی۔قطر سے ایئرایمبولینس پاکستان منگوائی جائے گی، ایئرایمبولینس میں تمام طبی سہولتیں موجود ہوتی ہیں۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دے دی، عدالت نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کو4ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا ڈرافٹ پراعتراض مستردکردیا ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 4 ہفتے بعدصحت ٹھیک نہ ہوئی توقیام میں توسیع ہوسکتی ہے

    دوسری جانب عدالت کے فیصلے پر حکومتی حلقوں میں بھی مشاورت جاری ہے، وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی قانونی ٹیم کا رابطہ ہوا، ٹیم کو عمران خان نے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لیا جائے اور ایک مفصل رپورٹ کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے۔