Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

    نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

    نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے پمز ہسپتال میں اپنے والد سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں بلاول نے اہنے والد کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی.

    آصف زرداری اور بلاول کی مابین ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے کور کمیٹی کے فیصلوں سےمتعلق آصف زرداری کو آگاہ کیا، دونوں رہنماوں نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے پلان بی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا.

    واضح رہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،

    تین روز قبل عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو علاج کیلئے کراچی منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ آصف زرداری کی علاج کے لیے کراچی منتقلی کی درخواست کی سماعت کے دوران ان کے وکیل سابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے کہا کہ تاریخ کا حصہ بنے گا کہ ایک کیس کراچی میں بنا اور چل پنجاب میں رہا ہے، پرائیویٹ ڈاکٹر سے علاج کرانے سے نہیں روکا جاسکتا، علاج ہوگا تو صحت ہوگی اور ملزم مقدمات کا سامنا کر سکیں گے۔

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 4 ڈاکٹرز کی فہرست دی، ان کی مرضی نہیں چل سکتی، درخواست اڈیالہ جیل حکام کو دیں یا ایگزیکٹو کو دی جائے یہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ جس پر آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اپنا حق عدالت سے مانگ رہے ہیں، اس عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا، کراچی علاج کے لئے درخواست بھی اسی عدالت کو دی۔

    قبل ازیں عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

    نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

    قبل ازیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔ آصف علی زرداری و فریال تالپور انڈر ٹرائل ہیں ان سے سزایافتہ قیدیوں کی طرح سلوک نہ کیا جائے

  • بریکنگ،نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی عدالت نے دی اجازت، مشروط یا غیر مشروط؟ اہم خبر

    بریکنگ،نواز شریف کو بیرون ملک کی اجازت مل گئی، مشروط یا غیر مشروط؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے بھجوانے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دے دی، عدالت نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کو4ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی،

    لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا ڈرافٹ پراعتراض مستردکردیا ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 4 ہفتے بعدصحت ٹھیک نہ ہوئی توقیام میں توسیع ہوسکتی ہے،

    ن لیگ نے عدالتی حکم پر ڈرافٹ پیش کیا تو اس پر حکومت نے اعتراض کیا جس کے بعد وفاق نے اپنا ڈرافٹ پیش کیا، ن لیگ نے اسے مسترد کر دیا جس کے بعد عدالت نے کہا کہ ہم ڈرافٹ بنائٰیں گے، عدالت نے ڈرافٹ بنایا جس میں کہا گیا کہ عدالت نے نئے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتے کا وقت دیا ،ڈرافٹ میں کہا گیا کہ اگر نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو اس مدت میں توسیع ہوسکتی ہے،حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نواز شریف سے رابطہ کرسکے گا،

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    ڈرافٹ کی فراہمی کے بعد دوبارہ عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ڈرافٹ پڑھا ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمیں ڈرافٹ پر کچھ تحفظات ہیں عدالت نے استفسار کیا کہ کون کون سے اعتراضات ہیں ،سرکاری وکیل نے کہا کہ بیان حلفی پر عمل نہیں ہوتاتو کیا ہوگا ؟

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    عدالت نے کہا کہ پھر توہین عدالت کی کارروائی کا آپشن موجود ہے صبح سے شام ہوگئی ہے ابھی تک اتفاق راے نہیں ہوا،

    کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ساتھ لیگی رہنما پرویز رشید اور احسن قبال، جاوید ہاشمی بھی موجود تھے۔

    حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل چودھری اشتیاق اے خان جبکہ قومی احتساب بیور کی جانب سے عدالت میں فیصل بخاری اور چودھری خلیق الرحمٰن پیش ہوئے۔

  • عدالتی مسودہ، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا، وفاقی حکومت کی رائے بھی آ گئی

    عدالتی مسودہ، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا، وفاقی حکومت کی رائے بھی آ گئی

    عدالتی مسودہ، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا، وفاقی حکومت کی رائے بھی آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے بنائے گئے ڈرافٹ پر شہباز شریف نے نواز شریف سے رابطہ کیا، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے عدالتی ڈرافٹ منظور کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد شہباز شریف نے عدالتی ڈرافٹ منظور کر لیا

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے پہ من و عن عمل کریں گے، ہمیں عدالتی ڈرافٹ پہ کوئی اعتراض نہیں،نواز شریف نے کہا ھے جو فیصلہ عدالت کرے اس کا احترام کریں گے،

    دوسری جانب وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالتی ڈرافٹ پراعتراض کر دیا، سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ عدالتی ڈرافٹ میں کسی قسم کی ضمانت نہیں مانگی گئی،

    اہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے تیار کرہ مسودہ فریقین کے حوالہ کر دیا، ن لیگی رہنما احسن اقبال، شہباز شریف اور نواز شریف کے وکلا نے مسودہ کا جائزہ لیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی عدالتی مسودے کا جائزہ لیا.

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    عدالت نے نئے بیان حلفی میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتے کا وقت دیا ،ڈرافٹ میں کہا گیا کہ اگر نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو اس مدت میں توسیع ہوسکتی ہے،حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نواز شریف سے رابطہ کرسکے گا،عدالت نے وفاقی حکومت اور شہباز شریف کے وکلا کومجوزہ متن فراہم کردیا

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

  • کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ وزیراعظم عمران خان نے پورا کر دیا، شیریں مزاری کا دعویٰ

    کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ وزیراعظم عمران خان نے پورا کر دیا، شیریں مزاری کا دعویٰ

    کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ وزیراعظم عمران خان نے پورا کر دیا، شیریں مزاری کا دعویٰ، حکومت پاکستان کا واضح اور اصولی موقف ہے کہ 5 اگست کے بھارتی فیصلے واپس لیے جانے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنے تک بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،

    اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگ (آر ایس ایس)کے نظریے کو دنیا میں بے نقاب کرکے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بنیادی نظریے کو ملیا میٹ کردیا ہے۔

    وزارت انسانی حقوق کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کے موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر پر مناسب انداز میں اقدامات نہیں کیے بلکہ اس کے برعکس وزیر اعظم عمران خان نے مودی سرکار اور آر ایس ایس کے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو اجاگر کر کے اور بھارت مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں موثر انداز میں پیش کر کے اپنے اس وعدہ کو پورا کیا ہے جس کا انہوں نے عزم کیا تھا کہ وہ کشمریوں کی وکالت کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کنفلیکٹ و سیکورٹی سٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس)کے زیر اہتمام کشمیر کا بحران اور علاقائی امن کو درپیش چیلنجیز کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی آئی سی ایس ایس کے صدر و سابق سفیر ڈاکٹر باسط ، چیئرمین میجر جنرل (ر) سعد خٹک اور منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ خان نے کانفرنس کا افتتاح کیا اور افتتاحی کلمات ادا کیے ۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم کے خطاب کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کے مسئلہ کشمیر سے متعلق بیانیہ کو مسترد کیا گیا ہے اور ہمیں تاریخی کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے کشمیر پر واضح موقف نہیں دیا جبکہ موجودہ حکومت کا واضح اور دو ٹوک موقف موجود ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 104 دن سے مسلسل کرفیو نافذ ہے اور دنیا دیکھ سکتی ہے کہ کس طرح بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور بھارت کو کشمیریوں کے قتل عام کی سزا دینا ہوگی۔

    ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا قومی اور عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز اٹھائی جا رہی ہے ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کس طرح خواتین ، بچوں اور بزرگ شہریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے تاہم اس انسانی المیے سے بچنے کیلئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف سیاسی اثرو رسوخ کا شکار ادارہ بن چکا ہے جو ماضی میں بھارتی ججوں کے زیر اثر رہا ، لہذا عالمی عدالت انصاف مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کیلئے کارآمد نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا واضح اور اصولی موقف ہے کہ 5 اگست کے بھارتی فیصلے واپس لیے جانے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنے تک بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ہم نے پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے، آج بھارت خود تنہائی کا شکار ہے ۔

    کانفرنس سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی ، سابق سیکرٹری دفاع لیفٹینینٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی ، احمد قریشی ، سابق سفیر غالب اقبال ، سابق جج منظور گیلانی ، ڈاکٹر سلمیٰ ملک ، مزمل ٹھاکر ، ماریہ اقبال ترانہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

  • نواز شریف کو کتنے ہفتے کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے؟ عدالتی مسودہ سامنے آ گیا

    نواز شریف کو کتنے ہفتے کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے؟ عدالتی مسودہ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے تیار کرہ مسودہ فریقین کے حوالہ کر دیا، ن لیگی رہنما احسن اقبال، شہباز شریف اور نواز شریف کے وکلا نے مسودہ کا جائزہ لیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی عدالتی مسودے کا جائزہ لیا.

    عدالت نے نئے بیان حلفی میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتے کا وقت دیا ،ڈرافٹ میں کہا گیا کہ اگر نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو اس مدت میں توسیع ہوسکتی ہے،حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نواز شریف سے رابطہ کرسکے گا،عدالت نے وفاقی حکومت اور شہباز شریف کے وکلا کومجوزہ متن فراہم کردیا

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس سرداراحمد نعیم پرمشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت کی،

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے ، شہباز شریف سمیت دیگر ن لیگی رہنما بھی عدالت میں موجود تھے،

    عدالت نے کہا کہ اگر نواز شریف کے دروان علاج وفاق طلب کر لیتی ھے تو کیا ہو گا،نواز شریف کی رپورٹس حکومت کو بھجوائی جاتی رہے، نواز شریف کے وکیل اشتر اوصاف ایڈوکیٹ نے کہا کہ نواز شریف کو جب بھی ڈاکٹرز فٹ قرار دیں گے، نواز شریف اسی روز واپس آئیں گے،حکومت کا اعتراض غیر قانونی ھے،

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    سرکاری وکیل نے کہا کہ خدشہ ھے کہ نواز شریف بھی اسحاق ڈار کی طرح واپس نہیں آئیں گے، نواز شریف ڈاکٹرز سے جعلی رپورٹ بنوا کر بھجواتے رہیں گے، عدالت نے کہا کہ جس دن آپ نے نواز شریف کو برگر کھاتے دیکھا آپ نواز شریف کے خلاف درخواست دائر کر دیجیے گا، عدالت کے ریمارکس پر عدالت میں ہر طرف قہقہے نظر آئے،

    جسٹس باقر علی نجفی نے کہا کہ نوازشریف کا بیان حلفی مناسب ہے، شہبازشریف کے بیان حلفی میں لفظ "فیسیلٹیٹ” کو لفظ "انشور” میں بدل دیں،

    وفاق نے نوازشریف کےبیرون ملک سفرکے لیے شرائط عدالت میں جمع کرادی گئیں،

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    عدالت نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لگائی گئی شرائط قانونی ہیں یا نہیں جائزہ لیتے ہیں، اگر نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ سے بری ہو جاتے ہیں تو کیا ہو گا ،نواز شریف کو علاج کے لئے 8 ہفتوں کی ضمانت عدالت نے دی ھے ،ہم وفاق کے خدشات بھی دیکھیں گے، آٹھ ہفتوں میں ضمانت کی میعاد ختم ہوجائے توعدالت ہی اسے دیکھے گی ،سب جانتے ہیں کہ نواز شریف شدید بیمار ہیں اللہ انہیں صحت دے،

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ ہم 4 ہفتے لکھ کر نہیں دے سکتے، سرکاری وکیل نے کہا وقت کا بتایا جائے کہ نواز شریف کب تک واپس آئیں گے، ان کی ضمانت کا وقت متعین ہے جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ ہم کچھ نہیں بتا سکتے نواز شریف ٹھیک ہو جائیں گے تو واپس آ جائیں گے.

    سرکاری وکیل نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک علاج کے لیے جاسکتے ہیں معیاد ختم ہونے کے بعد حکومت سے اجازت لینا ہوگی ،حکومت کی اجازت میڈیکل رپورٹس سے مشروط ہوگی نواز شریف کے بیان حلفی میں شامل ہو کہ جوگارنٹی دی اس کوتسلیم کرتےہیں،

    عدالت نے کہا کہ عدالت ڈرافٹ تیار کر دیتی ہے جسے دونوں فریق دیکھ لیں، ججز چیمبر میں چلے گئے،عدالت نے سماعت ایک بار پھر کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی

  • ابرار الحق کے لئے بڑی مشکل، عدالت میں درخواست دائر

    ابرار الحق کے لئے بڑی مشکل، عدالت میں درخواست دائر

    ابرار الحق کے لئے بڑی مشکل، عدالت میں درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابرارالحق کوچیئرمین ریڈکریسنٹ مقررکرنے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،سابق چیئرمین ریڈکریسنٹ سعیدالہٰی نےابرارالحق کی تعیناتی چیلنج کر دی

    عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ابرارالحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقررکیا گیا ہے، بطورچیئرمین میری تعیناتی 3سال کیلئے کی گئی تھی، میری تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،مدت 9 مارچ 2020  میں مکمل ہورہی ہے، تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،

    ابرارالحق نے ایسا کیوں کیا۔۔عوام غم و غصے کا شکار

    واضح رہے کہ چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الٰہی کو عہدے سے ہٹا کر ابرارالحق کو تعینات کر دیا گیا ہے، صدر مملکت نے سمری پر گزشتہ روز دستخط کر دیئے تھے، ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم نے کیا تھا، ابرارالحق کا تعلق پنجاب سے ہے ،ا برار الحق نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 78 سے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف الیکشن بھی لڑا تھا البتہ انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    محکمہ ریڈ کراس کی صدارت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس ہے انہوں نے حکومت کی جانب سے موصول ہونے سفارش پر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اُسے منظور کیا جس کے بعد تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

    ابرارالحق 3 سال تک او آئی سی کے سفیر برائے انسانی حقوق رہ چکے ہیں۔ ابرارالحق قدرتی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ ان کے ادارے سہارا فار لائف کی خدمات کو اقوام متحدہ نے بھی سراہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ابرارالحق کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ ابرارالحق بہترین خدمات سرانجام دیں گے

    ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر تعینات کئے جانے پر عوامی حلقوں سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان میرٹ میرٹ کہا کرتے تھے اور اب انہوں نے ڈاکٹر سعید الہیٰ کو ہٹا کر ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر لگا دیا

  • اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان کی بڑی فتح

    اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں محمد حسنین کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو 90 رنز سے شکست دے دی

    بنگلہ دیش میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 90 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 183 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آلراؤنڈر عماد بٹ 44 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد حسنین نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 19 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کاکس بازار بنگلہ دیش میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے مشکل کنڈیشنز کے باعث قومی ایمرجنگ ٹیم کے کپتان سعود شکیل سمیت ابتدائی 3 کھلاڑی محض 31 اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ روحیل نذیر اور سیف بدر کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ روحیل نذیر 37 اور سیف بدر 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عماد بٹ اور خوشدل شاہ نے قدرے تیز کھیل کا مظاہرہ کیا۔ عماد بٹ نے 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 44رنز کی اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ کی 32 رنز کی اننگز میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ قومی ایمرجنگ ٹیم 49.5 اوورز میں 183 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

    184 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن اپ محمد حسنین کی تیز رفتار باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ محمد حسنین نے حریف ٹیم کے اوپنر بھنوکا کو 15 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کرکے میچ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔ دوسری وکٹ کے لیے نیسانکا اور ہسیتا نے پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے باؤلرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ بھی 45 رنز کی شراکت کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ نیسانکا نے 34 اور ہسیتا نے 22 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوتے ہی فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور31ویں اوور میں محض93 رنز پر حریف ٹیم کی بساط لپیٹ دی۔ محمد حسنین نے 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ عمر خان اور خوشدل شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    میچ میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    قومی ایمرجنگ ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 18نومبر کو اومان کے خلاف کھیلے گی۔

  • نواز ان ای سی ایل، سماعت چوتھی بار ملتوی، عدالت نے دونوں فریقین کو کیا کہا؟

    نواز ان ای سی ایل، سماعت چوتھی بار ملتوی، عدالت نے دونوں فریقین کو کیا کہا؟

    نواز ان ای سی ایل، سماعت چوتھی بار ملتوی، عدالت نے دونوں فریقین کو کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعطم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت دوبارہ ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس سرداراحمد نعیم پرمشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت کی،

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے ، شہباز شریف سمیت دیگر ن لیگی رہنما بھی عدالت میں موجود تھے،

    عدالت نے کہا کہ اگر نواز شریف کے دروان علاج وفاق طلب کر لیتی ھے تو کیا ہو گا،نواز شریف کی رپورٹس حکومت کو بھجوائی جاتی رہے، نواز شریف کے وکیل اشتر اوصاف ایڈوکیٹ نے کہا کہ نواز شریف کو جب بھی ڈاکٹرز فٹ قرار دیں گے، نواز شریف اسی روز واپس آئیں گے،حکومت کا اعتراض غیر قانونی ھے،

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    سرکاری وکیل نے کہا کہ خدشہ ھے کہ نواز شریف بھی اسحاق ڈار کی طرح واپس نہیں آئیں گے، نواز شریف ڈاکٹرز سے جعلی رپورٹ بنوا کر بھجواتے رہیں گے، عدالت نے کہا کہ جس دن آپ نے نواز شریف کو برگر کھاتے دیکھا آپ نواز شریف کے خلاف درخواست دائر کر دیجیے گا، عدالت کے ریمارکس پر عدالت میں ہر طرف قہقہے نظر آئے،

    جسٹس باقر علی نجفی نے کہا کہ نوازشریف کا بیان حلفی مناسب ہے، شہبازشریف کے بیان حلفی میں لفظ "فیسیلٹیٹ” کو لفظ "انشور” میں بدل دیں،

    وفاق نے نوازشریف کےبیرون ملک سفرکے لیے شرائط عدالت میں جمع کرادی گئیں،

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    عدالت نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لگائی گئی شرائط قانونی ہیں یا نہیں جائزہ لیتے ہیں، اگر نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ سے بری ہو جاتے ہیں تو کیا ہو گا ،نواز شریف کو علاج کے لئے 8 ہفتوں کی ضمانت عدالت نے دی ھے ،ہم وفاق کے خدشات بھی دیکھیں گے، آٹھ ہفتوں میں ضمانت کی میعاد ختم ہوجائے توعدالت ہی اسے دیکھے گی ،سب جانتے ہیں کہ نواز شریف شدید بیمار ہیں اللہ انہیں صحت دے،

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ ہم 4 ہفتے لکھ کر نہیں دے سکتے، سرکاری وکیل نے کہا وقت کا بتایا جائے کہ نواز شریف کب تک واپس آئیں گے، ان کی ضمانت کا وقت متعین ہے جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ ہم کچھ نہیں بتا سکتے نواز شریف ٹھیک ہو جائیں گے تو واپس آ جائیں گے.

    سرکاری وکیل نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک علاج کے لیے جاسکتے ہیں معیاد ختم ہونے کے بعد حکومت سے اجازت لینا ہوگی ،حکومت کی اجازت میڈیکل رپورٹس سے مشروط ہوگی نواز شریف کے بیان حلفی میں شامل ہو کہ جوگارنٹی دی اس کوتسلیم کرتےہیں،

    عدالت نے کہا کہ عدالت ڈرافٹ تیار کر دیتی ہے جسے دونوں فریق دیکھ لیں، ججز چیمبر میں چلے گئے،عدالت نے سماعت ایک بار پھر کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی

  • شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرسماعت دوبارہ شروع ہو گئی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل، شہباز شریف اور امجد پرویز اٰیڈوکیٹ روسٹرم پر پہنچ گئے،نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں بیان حلفی پڑھ کر سنایا

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے انڈر ٹیکنگ مسودے کو مسترد کر دیا، اور اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اماؤنٹ شامل کر دی جائے،شہباز شریف نے کوئی گا رنٹی نہیں دی ،اس میں مدت بھی نہیں لکھی گئی کہ نواز شریف کب تک واپس آئیں گے. حالانکہ عدالت نے ایک مدت کے لئے نواز شریف کو ضمانت دی ہے. انڈر ٹیکنگ میں اعتراض دور کر دیں تو پھر ہمیں کوئی اعتراض نہیں.25نومبرکو اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کیس کی اپیل بھی مقرر ہے،نواز شریف کو عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے اگر نواز شریف نہیں آتے تو کیا ہو گا اس لیے اینڈیمنٹی بانڈ مانگے ہیں،

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ ہم توقع نہیں کرتے کہ نواز شریف بیان حلفی جمع کروانے کے واپس نہیں آئیں گے،نواز شریف کے پرانے ریکارڈ سے واضح ھے کہ نواز شریف بیرون ملک سے واپس آۓ، وفاق کا اس بارے میں کیا موقف ھے،

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    جس پر سرکاری وکیل نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف خود عدالت میں پیش ہوں، نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ نوازشریف شدید بیمار ہیں وہ کیسے عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں؟ عدالت نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ھے نواز شریف کی صحت خراب ھے، آپ نواز شریف کی عدالت طلبی کا مؤقف کیسے اپنا سکتے ہیں، عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کو کہتے ہیں وہ رپورٹ پیش کرتے رہیں،

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    سرکاری وکیل نے کہا کہ بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ھے، سرکاری وکیل نے عدالت میں اپنا ڈرافٹ بھی پیش کر دیا،سرکاری وکیل نے کہا کہ اگر نواز شریف واپس نہیں آتے تو کیا شہباز شریف جرمانے کی رقم دیں گے؟ اسحاق ڈار بھی میڈیکل گراؤنڈ میں گئے لیکن وہ واپس نہیں آئے،اور پھرتے نظر آتے ہیں.

    نواز شریف کے وکیل اشتر اوصاف نے سرکاری ڈرافٹ مسترد کر دیا

    عدالت نے کہا کہ نواز شریف کا بیان حلفی مناسب لگ رہا ھے،شہباز شریف اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ بیان حلفی دیتا ہوں‌ نواز شریف انشاءاللہ واپس آئیں گے،

  • پاکستان میں کس کس کی سیاست ختم ہو چکی؟ کونسی پارٹی رہے گی؟ شیخ رشید کا دعویٰ

    پاکستان میں کس کس کی سیاست ختم ہو چکی؟ کونسی پارٹی رہے گی؟ شیخ رشید کا دعویٰ

    پاکستان میں کس کس کی سیاست ختم ہو چکی؟ کونسی پارٹی رہے گی؟ شیخ رشید کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے، میں کئی بار کہہ چکا ہوں، تین چار حادثے ہوئے میں انکا ذمہ دار ہوں، غلطی ہماری ہے، ہمارا سٹاف تھا. میری پارٹی کی سیاست کبھی ختم نہیں ہو سکتی، یہ سیاست پر چھائی ہوئی ہے،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان نے دھرناختم کرکے عقلمندی کا ثبوت دیا،مولانا اب سڑکوں سے بھی جائیں گے ، عمران خان کی حکومت اپنی مدت پانچ سال پورے کرے گی، اپوزیشن خود تقسیم ہو چکی ہے،