Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی نیوی کو بڑاجھٹکا، لڑاکا طیارہ کیسے تباہ ہو گیا؟ اہم خبر

    بھارتی نیوی کو بڑاجھٹکا، لڑاکا طیارہ کیسے تباہ ہو گیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نیوی کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، بھارتی نیوی کا لڑاکا طیارہ مگ 29 کے تباہ ہوا ہے، طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ گوا میں گر کر تباہ ہوا، دونوں پائلٹ نکلنے میں کامیاب ہوا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ پرندے سے ٹکرانے کے باعث تباہ ہوا تا ہم لڑاکا طیارہ گرنے کے واقعہ پر تحقیقات کی جائیں گی

    دو ماہ قبل 17 ستمبر کو بھارتی فوج کو مزید ایک ایئر کرافٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ، بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چھتراور میں بھارتی ایئر فورس کا ڈرون تباہ ہو ا بھارت نے ڈرون کو آزمائشی بنیادوں پر اڑانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر اڑنے والا ڈرون تباہ ہوا ہے. رستم 2 ڈرون کے تباہ ہونے سے بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن ہو چکا ہے

    حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ ڈرون کیوں تباہ ہوا ،ابھی آزمائشی پرواز کے دوران ڈرون گر گیا حکام نے اس پر سر پکڑ لئے

    بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لاپتہ، 13 افراد سوار، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    رواں برس 20 اگست کو بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ مگ طیارے 44 سال پرانے ہو چکے ہیں،

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہم اب بھی مگ 21 طیارےاڑارہے ہیں، اتنی پرانی توکوئی گاڑیاں بھی نہیں چلاتا، بھارت کے ایک طیارے مگ21کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا تھا، پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا تھا،

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

    بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی دھمکی کےبعد بھارتی فضائیہ کتنی قابل ہے،سربراہ نےخود ہی بتادیا، واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیتےہوئے27فروری کودوطیارے مارگرائے تھے، اس سے قبل بھی ہندوستانی فوج اور فضائیہ کے سربراہان اپنی فوج اور فضائیہ کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے رہے ہیں. بھارت کے متعد مگ 21 طیارے پچھلے ایک سال میں مختلف حادثات میں تباہ ہو چکے ہیں،

  • نواز شریف ان ای سی ایل، سماعت ملتوی، عدالت نے کیا پوچھ لیا؟

    نواز شریف ان ای سی ایل، سماعت ملتوی، عدالت نے کیا پوچھ لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی ہے، عدالت نے سوالات کے جواب پوچھے ہیں عدالت نے پوچھا کہ کیا کوئی چیز میمورنڈم میں شامل کی جا سکتی ہے یا نکالی جا سکتی ہے؟ فریقین نواز شریف کے بانڈ میں کمی کر سکتے ہیں یا نہیں؟کیا لگائی گئی شرائط علیحدہ کی جا سکتی ہیں؟ کیا میمورنڈم انسانی بنیادوں پر جاری کیا گیا؟ کیا فریقین نواز شریف کی واپسی سے متعلق یا کوئی رعایت کی بات کر سکتے ہیں؟

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نواز شریف علاج کیلئے باہرجانا چاہتے ہیں تو کوئی اعتراض نہیں،نواز شریف کو باہر جانے سے پہلے عدالت کو مطمئن کرنا ہو گا،ا نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ جو شرائط بھی عائد کی گئی ہیں وہ عدالت کے ذریعے ہونا چاہیےتھیں، جس پر عدالت نے کہا کہ کیا آپ درخواست گزار سے ہدایات لینا چاہتے ہیں؟ جس پر امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ شہباز شریف کمرہ عدالت میں ہی ہیں،عدالت شہباز شریف سے مشورہ کرنے کیلئے 15 سے 20 منٹ دے دے،

    لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس سرداراحمدنعیم پرمشتمل بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے سماعت 15 منٹ کے لئے ملتوی کی ہے.

    وفاقی حکومت نےانڈیمنٹی بانڈلاہور ہائیکورٹ میں جمع کروانے کی پیشکش کردی

  • جیلوں میں قیدیوں کی مشکلات، ن لیگ کی رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ کر دیا

    جیلوں میں قیدیوں کی مشکلات، ن لیگ کی رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ کر دیا

    جیلوں میں قیدیوں کی مشکلات، ن لیگ کی رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو معیاری کھنانا فراہم نہ کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے.

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو بھی نہیں بخشا ہے ،پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے رواں مالی سال کھانا پورا کرنا مشکل ہوگیاہے، پنجاب حکومت نے کھانے پینے کے فنڈز کی ایک ارب 74 کروڑ کی ڈیمانڈ میں سے 45 کروڑ روپے کم جاری کیے

    وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کہا بھارتی جیلوں‌ میں قید پاکستانی بھی رہا کروائیں گے

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی 41 جیلوں میں پنتالیس ہزار سے زائد قیدی ہیں، محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے قیدیوں کے کھانے کیلئے ایک ارب چوہتر کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی تھی،حکومت کی بچت پالیسی کی وجہ قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی نظر نہیں آرہی ،پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،حکومت جیل احکامات کی ضرورت کے مطابق فنڈز جاری کرے

  • فواد چودھری اور خواجہ آصف میں نئی جنگ کا آغاز

    فواد چودھری اور خواجہ آصف میں نئی جنگ کا آغاز

    فواد چودھری اور خواجہ آصف میں نئی جنگ کا آغازہو گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروا دی گئی،فواد چودھری کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے اسمبلی کے فلور پر جھوٹ بولا اور ایوان کا استحقاق مجروح کیا،

    قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے وفاق اور پنجاب حکومت کے نمائندوں کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، خواجہ آصف نےحکومتی نمائندوں کے موقف کو غلط طریقے سے پیش کیا،عدالتی فیصلے میں لکھا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کونواز شریف کی ضمانت پر اعتراض نہیں تھا، خواجہ آصف نے”نواز شریف کو مرنے دو” جیسا جملہ حکومتی نمائندوں سے منسوب کیا،

  • ویلڈن وزیراعظم عمران خان، چودھری شجاعت نے کی تعریف، وزیراعظم بارے کیا کہا؟

    ویلڈن وزیراعظم عمران خان، چودھری شجاعت نے کی تعریف، وزیراعظم بارے کیا کہا؟

    ویلڈن وزیراعظم عمران خان، چودھری شجاعت نے کی تعریف، وزیراعظم بارے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ سابق وزیراعظم چوھدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم  کو اناڑی کھلاڑیوں نے مشورہ دیا حکومتی رٹ قائم کریں، عمران خان نے مشورہ نہ مان کرفہم وفراست کا ثبوت دیا، مشرف دورمیں بھی اکثرلوگ حکومتی رٹ کامشورہ دیتے تھے،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلادھرنا ہے جس میں لاٹھی گولی نہیں چلی،وزیراعظم،وزیرداخلہ کودھرنا کنٹرول کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے، حالات خراب ہوجاتے توتصادم روکنا ممکن نہیں تھا دھرنےکےدوران ہمارامسلسل رابطہ تھا،حالات کنٹرول کرنے میں اسلام آباد انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے،اسلام آباد انتظامیہ نے ہزاروں افراد کے سامنے صبرکا مظاہرہ کیا،

    نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

    چوھدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیئے، نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہیے،خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوگیا تو ملکی سیاست مزید تلخ ہوجائے گی، ملکی معیشت کونقصان پہنچے گا، عوام کےلئےبھی مشکلات بڑھیں گی،معاملے کو سرکاری گورکھ دھندے میں الجھا گیا تو ملک میں افرا تفری ہوگی،ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس کا بعد میں ازالہ نہ ہوسکے،

  • لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے لئے کراچی سے آئے ڈاکٹرطاہرشمسی نے نوازشریف کولندن کے بجائے امریکاعلاج کی تجویز دی ہے، نوازشریف فیملی کی امریکی اسپتال میں علاج کیلئے مشاورت جاری ہے، نوازشریف کچھ روز لندن کے اسپتال میں زیرعلاج رہیں گے

    سابق وزیراعظم نوازشریف کومکمل علاج کیلئے لندن سے امریکا منتقل کیا جائے گا،شریف فیملی نے حسین نوازکوانتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے

    نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے، ن لیگ کو امید ہے کہ لاہور ہائیکورٹ آج ہی درخواست پر فیصلہ سنا دے گی، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا عدالت نے حکم دیا تو نواز شریف اگلے چوبیس گھنٹے میں ملک سے روانہ ہو جائیں گے، شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ جائیں گے، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ آج پھر سماعت کرے گا۔ عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق وفاق اور نیب کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  سے نکالنے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا۔ عدالت نے کہا لاہور ہائیکورٹ اس درخواست کو سننے کا اختیار رکھتی ہے۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،

  • نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا معائنہ کیا،نوازشریف کے جسم پر سوجن اور سائڈ ایفیکٹس میں اضافہ ہوا ،اسٹیرائیڈز کے ہائی ڈوز اور دیگر ادویات کی بنا پر شوگر مزید بڑھ گئی،نواز شریف کے طبی اثرات جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت نے عدالت میں ایسا کیا جواب جمع کروایا کہ ن لیگ پریشان

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کااصرار ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کیا جائے،ڈاکٹروں کے مطابق نوازشریف کے علاج کابہت وقت ضائع ہوچکا ہے،فوری تشخیص ہوئے بغیر علاج میں تاخیر محمد نواز شریف کی صحت کے خطرات بڑھ رہے ہیں

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سٹیرائڈز کے منفی اثرات کم سے کم کرنے کے لئے ڈاکٹر نے ادویات میں ردوبدل کیا ہے،ایک دفعہ پھر ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کو بلا تاخیر بیرون ملک کے جانے کی وارننگ دے دی.

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیماری کی سینگین صورتحال کی چھان بین اور اعتراف بھی کرتے ہیں پھر بھی اینڈ منٹی بانڈ کی شرط رکھنے کی منطق سمجھ نہیں آئی ،عمران صاحب کسی کو کسی سے فائدہ پہنچے یہ اللہ کی توفیق کی بات ہے ،عمران صاحب جھوٹ بولنا اور عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں ،عمران صاحب محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے فیصلے کو مشروط کرنے سے آپ کی بدنیتی اور سیاسی انتقام ظاہر ہو گیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ آج پھر سماعت کرے گا۔ عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق وفاق اور نیب کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  سے نکالنے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا۔ عدالت نے کہا لاہور ہائیکورٹ اس درخواست کو سننے کا اختیار رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،

  • العزیزیہ ریفرنس، اپیل پر سماعت کب ہو گی؟ کاز لسٹ جاری

    العزیزیہ ریفرنس، اپیل پر سماعت کب ہو گی؟ کاز لسٹ جاری

    العزیزیہ ریفرنس، اپیل پر سماعت کب ہو گی؟ کاز لسٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل سماعت کے لیے مقررکر دی گئی ہے ، اسلام آبادہائیکورٹ کا 2رکنی بنچ 25 نومبر کو اپیل پرسماعت کرے گا ،نواز شریف نےجج ویڈیواسکینڈل کے تناظر میں اپیل پر پہلے فیصلہ کرنے کی استدعا کررکھی ہے،عدالت نے نیب کو جج ویڈیو کیس کے تناظر میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے.

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے تھے، تا ہم بیماری کے بعد انہیں ہسپتال اور پھر گھر منتقل کر دیا ہے، نواز شریف کا اب گھر میں علاج جاری ہے. طبی بنیادوں پر نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کر رکھی ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

  • نواز شریف ان ای سی ایل، عدالت میں سماعت سے قبل حکومت کا بڑا اقدام، ن لیگی پھر پریشان

    نواز شریف ان ای سی ایل، عدالت میں سماعت سے قبل حکومت کا بڑا اقدام، ن لیگی پھر پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام غیر مشروط ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہونی ہے، اس کیس کی سماعت پر ن لیگ کے رہنماوں اور کارکنان کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے، اس ضمن میں پولیس کی جانب سے اضافی نفری لاہور ہائیکورٹ میں تعینات کر دی گئی ہے

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت نے عدالت میں ایسا کیا جواب جمع کروایا کہ ن لیگ پریشان

    انٹی رائٹ فورس اور پنجاب پولیس کے تازہ جوان احاطہ عدالت میں تعنیات کر دیئے گئے ہیں،احاطہ عدالت کمرہ عدالت کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہکلار تعنیات کیے جائیں گے ,کارکنان کی بڑی تعداد کو لاہور ہائیکورٹ کے گیٹ پر ہی روکا جاے گا .

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ آج پھر سماعت کرے گا۔ عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق وفاق اور نیب کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  سے نکالنے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا۔ عدالت نے کہا لاہور ہائیکورٹ اس درخواست کو سننے کا اختیار رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،

  • رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں عدالت نے کی توسیع مگر کب تک؟

    رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں عدالت نے کی توسیع مگر کب تک؟

    رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں عدالت نے کی توسیع مگر کب تک؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت لاہور میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ،جیل حکام نے رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت نے رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں 30 نومبر تک توسیع کردی ہے،

    عدالت پیشی سے قبل عدالت آمد پر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نااہل حکمران جو یہ میاں نواز شریف کے ساتھ کر رھے ہیں اس سے بڑا ظلم اور زیادتی اور کیا ہوگی اللہ تعالی میاں نواز شریف کو اپنے حفظ و امان میں رکھے.

    واضح رہے کہ منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسملبی راناثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی،

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.