Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کامیاب جوان پروگرام، قرضوں کی فراہمی کا عمل کب سے شروع ہو گا؟ اہم خبر

    کامیاب جوان پروگرام، قرضوں کی فراہمی کا عمل کب سے شروع ہو گا؟ اہم خبر. اس پروگرام کا اہم مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے روزگار کے حصول کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں روزگار کے قابل بنانا ہے۔

    اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے امور نوجواناں پروگرام نے تمام رسمی مراحل مکمل کرنے کے بعد دسمبر میں وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت کامیاب درخواست دہندگان کو قرضوں کی فراہمی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پروگرام کے ایک عہدیدار کے مطابق نیشنل بینک ، بینک آف پنجاب اور بینک آف خیبر سمیت تمام منظور شدہ بینکوں کو سکیم کے تحت اب تک دس لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن پر کارروائی کے بڑے عمل سے گزرنے کے لیے بنکوں نے انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے اپنے انفراسٹرکچر کو تقویت دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ با صلاحیت کاروبار کے لیے قرضوں کی فراہمی کے عمل اور فراہمی کے طریقہ کار میں میرٹ اور شفافیت پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ قومی معاشی ترقی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

    وزیر اعظم کے امور نوجواناں پروگرام نے پاکستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے “نیشنل انٹرنشپ پروگرام” شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔حکام کے مطابق اس پروگرام کا اہم مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے روزگار کے حصول کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں روزگار کے قابل بنانا ہے۔

    پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    یہ منصوبہ حکومت، جامعات اور صنعتی شعبے کا مشترکہ اقدام ہے جس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی توانائیوں کو درست سمت گامزن کرنا ہے، اس کے تحت انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو مختلف شعبوں اور صنعتوں میں ان کی صلاحیتوں کے مطابق مواقع دیے جائیں گے۔طلبہ کا انتخاب مختلف تعلیمی اداروں سے کیا جائے گا اور ان کو انٹرنشپ کے دورانیے کے دوران وظائف دیے جائیں گے۔

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    انڈر گریجویٹس کے لیے انٹرنشپ کی مدت چھ ماہ تاہم پوسٹ گریجویٹس کے لیے ایک سال ہوگی۔ اس انٹرنشپ سے انٹرنی نوجوانون کو موزوں تربیت کے ہمراہ باقاعدہ ملازمت کے حصول میں مدد ملے گی۔انٹرنشپ میں شامل آجر ادارے قومی تعمیر کے اس مقصد کے لئے تعاون کریں گے اور باقاعدگی سے اس عمل کو جاری رکھیں گے

  • نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے بیان حلفی کے حوالہ سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ اس بیان حلفی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ،شریف برادران کے ڈرافٹ میں قانونی پیچیدگیاں ہیں،وفاقی وزارت قانون ڈرافٹ کا جائزہ لے رہا ہے، وزارت قانون کی جانب سے بھی ڈرافٹ عدالت میں پیش کیا جائے گا،وفاق کے ڈرافٹ کو تیار کیا جا رہا ہے

    لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت اڑھائی بجے تک ملتوی کردی، نواز شریف کی جانب سے جمع کروائے گئے ڈرافٹ کا مسودہ وفاقی وکیل کو دے دیا گیا ہے اور وفاق سے اڑھائی بجے تک جواب طلب کیا گیا ہے کہ وہ اس پر اپنا موقف پیش کریں.

    امجد پرویزایڈووکیٹ نے نواز شریف اورشہباز شریف کے بیان حلفی کاڈرافٹ تیارکر لیا،بیان حلفی کا ڈرافٹ لاہور ہائیکورٹ کے ایسوسی ایٹ کے حوالے کر دیا گیا، ہاتھ سے لکھا ہوا ڈرافٹ عدالت کو دیا گیا ہے،

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    بیان حلفی کے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف صحت مند ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے،نواز شریف واپس آکر عدالتی کیسز کا سامنا کریں گے،نواز شریف اورشہباز شریف کے بیان حلفی کاڈرافٹ 2 صفحات پر مشتمل ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمدخان نےتحریری ڈرافٹ پرحکومت کو آگاہ کر دیا

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مشورہ دیا کہ پہلے ڈرافٹ دیکھیں، پھر فیصلہ کریں،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بیان حلفی پر اعتراض کرنا چاہا تو جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ جو بیان حلفی لکھ کر دیا جائے گا وہ بیان حلفی3بار منتخب ہونے والے وزیراعظم اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہوگا

  • نوازشریف کے معاملہ پر لمبی تقریروں کی بجائے بانڈ جمع کروائے جائیں، ایسا کس نے کہا؟

    نوازشریف کے معاملہ پر لمبی تقریروں کی بجائے بانڈ جمع کروائے جائیں، ایسا کس نے کہا؟

    نوازشریف کے معاملہ پر لمبی تقریروں کی بجائے بانڈ جمع کروائے جائیں، ایسا کس نے کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نےنوازشریف کا نام ایک بار ای سی ایل سے نکالنے کا فوری فیصلہ کیا،نوازشریف نے پہلے بھی خادمین حرمین شریفین کی ضمانت دی تھی ،نواز شریف کو فوری علاج کے لیے بیرون ملک بھیجاجائے،نوازشریف کے معاملے پر سیاست اور لمبی لمبی تقریریں نہ کی جائیں ،مسلم لیگ ن لاہور ہائیکورٹ میں انڈیمنٹی بانڈ جمع کرادے،

    نواز شریف ان ای سی ایل،بیان حلفی کس نے مسترد کر دیا، سماعت تیسری بار ملتوی

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ حلف نامے میں صرف ایک یقین دہانی ہے کہ نوازشریف نے واپس نہیں آنا،وفاقی حکومت کے وکلاکا موقف بالکل جائز اور قانونی طور پر درست ہے.

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

  • چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کیا کیا اچھے کام ہوئے؟ فہرست جاری

    چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کیا کیا اچھے کام ہوئے؟ فہرست جاری

    چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کیا کیا اچھے کام ہوئے؟ فہرست جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کیا کیا اچھے کام ہوئے ،تحریک انصاف نے ان کی فہرست جاری کر دی،مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف احمد جواد نے فہرست جاری کی ہے.

    احمد جواد کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کا سربراہ منتخب ہوا، انسداد منشیات فورس نے 19 ملزمان حراست میں لیکر 765 کلو منشیات برآمد کرلیں، پاکستان کیخلاف زہریلے پراپیگنڈے میں مصروف 265 سے زائد جعلی میڈیا اکاؤنٹس بے نقاب ہوئیں،نیب کے دعوے کے مطابق اسحقٰ ڈار کے بنک اکاؤنٹس سے 500 ملین واپس حاصل کروالئے گئے،

    احمد جواد کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے تیار ہے،پاکستان ٹائیفائیڈ کیخلاف کانجوگیٹ ویکسین متعارف کروانے والا پہلا ملک بن گیا، حکومتی سیکیورٹیز میں 711 ملین ڈالرز کی اضافی سرمایہ کاری ہوئی،ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے ایف بی آر نے انکم ٹیکس جمع کروانے سے متعلق مطالعاتی ویڈیو جاری کردی، خواتین کو انکے حقوق، وظائف، نوکریوں اور دیگر مواقع سے آگاہی دینے کیلئے "بیٹی” نامی موبائل ایپلیکشن جاری کی گئی

    احمد جواد کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق 144 عالمی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ 2020 کیلئے پری لیمینری گولڈ کیٹیگری میں اپنا اندراج کروا لیا، پاکستان کے پیشہ ور فضائی ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی ایئرلائن کی اومان جانے والے پرواز کو بڑے حادثے سے بچا لیا،

  • نواز شریف ان ای سی ایل،بیان حلفی کس نے مسترد کر دیا، سماعت تیسری بار ملتوی

    نواز شریف ان ای سی ایل،بیان حلفی کس نے مسترد کر دیا، سماعت تیسری بار ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے شہبازشریف کا بیان حلفی مسترد کردیا ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ ہم اس کوکیسے تسلیم کرسکتے ہیں. شہبازشریف خود بھی مختلف مقدمات کا سامنا کررہے ہیں،شہبازشریف کسی قسم کی ضمانت نہیں دے سکتے،اس مسودے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے

    وفاقی حکومت کی جانب سے نیا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت اڑھائی بجے تک ملتوی کردی، نواز شریف کی جانب سے جمع کروائے گئے ڈرافٹ کا مسودہ وفاقی وکیل کو دے دیا گیا ہے اور وفاق سے اڑھائی بجے تک جواب طلب کیا گیا ہے کہ وہ اس پر اپنا موقف پیش کریں.

    سماعت ملتوی ہونے کے بعد شہباز شریف عدالت سے روانہ ہو گئے تا ہم نواز شریف کے وکیل عدالت میں موجود ہیں،

    امجد پرویزایڈووکیٹ نے نواز شریف اورشہباز شریف کے بیان حلفی کاڈرافٹ تیارکر لیا،بیان حلفی کا ڈرافٹ لاہور ہائیکورٹ کے ایسوسی ایٹ کے حوالے کر دیا گیا، ہاتھ سے لکھا ہوا ڈرافٹ عدالت کو دیا گیا ہے،

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    بیان حلفی کے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف صحت مند ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے،نواز شریف واپس آکر عدالتی کیسز کا سامنا کریں گے،نواز شریف اورشہباز شریف کے بیان حلفی کاڈرافٹ 2 صفحات پر مشتمل ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمدخان نےتحریری ڈرافٹ پرحکومت کو آگاہ کر دیا

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مشورہ دیا کہ پہلے ڈرافٹ دیکھیں، پھر فیصلہ کریں،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بیان حلفی پر اعتراض کرنا چاہا تو جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ جو بیان حلفی لکھ کر دیا جائے گا وہ بیان حلفی3بار منتخب ہونے والے وزیراعظم اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہوگا

  • پاک نیوی کے سربراہ کا رومانیہ کا دورہ، کس کس سے ہوئی ملاقات؟

    پاک نیوی کے سربراہ کا رومانیہ کا دورہ، کس کس سے ہوئی ملاقات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف کی رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے الگ الگ خصوصی ملاقاتیں ہوئیں،نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رومانین نیوی نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق امیرالبحر کو چاک و چوبند دستے نے روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بعد ازاں نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ امیرالبحر کو ڈیمن شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

  • نوازشریف ان ای سی ایل،بیان حلفی عدالت میں جمع، حکومت کا موقف بھی آ گیا

    نوازشریف ان ای سی ایل،بیان حلفی عدالت میں جمع، حکومت کا موقف بھی آ گیا

    نوازشریف ان ای سی ایل،بیان حلفی عدالت میں جمع، حکومت کا موقف بھی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امجد پرویزایڈووکیٹ نے نواز شریف اورشہباز شریف کے بیان حلفی کاڈرافٹ تیارکر لیا،بیان حلفی کا ڈرافٹ لاہور ہائیکورٹ کے ایسوسی ایٹ کے حوالے کر دیا گیا، ہاتھ سے لکھا ہوا ڈرافٹ عدالت کو دیا گیا ہے،

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    بیان حلفی کے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف صحت مند ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے،نواز شریف واپس آکر عدالتی کیسز کا سامنا کریں گے،نواز شریف اورشہباز شریف کے بیان حلفی کاڈرافٹ 2 صفحات پر مشتمل ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمدخان نےتحریری ڈرافٹ پرحکومت کو آگاہ کر دیا

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مشورہ دیا کہ پہلے ڈرافٹ دیکھیں، پھر فیصلہ کریں،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بیان حلفی پر اعتراض کرنا چاہا تو جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ جو بیان حلفی لکھ کر دیا جائے گا وہ بیان حلفی3بار منتخب ہونے والے وزیراعظم اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہوگا

  • شہباز بتائیں نواز شریف کس طرح واپس آئیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    شہباز بتائیں نواز شریف کس طرح واپس آئیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت دوبارہ ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس سردار احمد نعیم پرمشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت کی،

    نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے ، شہباز شریف سمیت دیگر ن لیگی رہنما بھی عدالت میں موجود تھے،

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    عدالت نے استفسار کیا شہباز شریف آپ بتائیں کس طرح کی ضمانت دینے پر تیار ہیں ؟ کیا نواز شریف واپس آئیں گے ؟ جس پر شہباز شریف نے کہا نواز شریف صحتیاب ہونے کے بعد وطن آئیں گے۔ اللہ انہیں واپس لائے گا،عدالت نے شہباز شریف سے استفسار کیا آپ کا نواز شریف کو وطن واپس لانے میں کیا کردار ہوگا ؟ جس پر شہباز شریف نے کہا نواز شریف کے ساتھ بیرون ملک جا رہا ہوں۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق بیان حلفی مانگ لیا۔ عدالت نے کہا نواز شریف اور شہباز شریف سے لکھ کر ضمانت لے لیتے ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ نوازشریف کوجانےکی اجازت دے رہےہیں توشرائط کی کیا ضرورت؟ نوازشریف اورشہبازشریف سے لکھ کرضمانت لےلیتےہیں، اگرضمانت پرپورانہیں اتراجاتا توتوہین عدالت کا قانون موجودہے،

    سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ ابھی معلوم ہواکہ نواز شریف کی اپیل سماعت کیلئےمقرر ہوگئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نےالعزیزیہ اورفلیگ شپ کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ جب عدالت میں کیس زیرسماعت ہو توریاست کا اختیار نہیں کہ سزا ختم کرے،اسلام آبادہائیکورٹ نے6ہفتے کی سزا معطل کی لیکن بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی،لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت لی لیکن بیرون ملک جانے پر پابندی نہیں لگائی،عدالتی اورسیاسی تاریخ میں ایسی مثال نہیں کہ سزا یافتہ شخص واپس آئے اور سزا کاٹ رہا ہو،

    جسٹس باقر علی نجفی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ معاملہ اتفاق رائے سے طے ہو، قانون توسزایافتہ کوباہربھیجنےکااختیار حکومت کو بھی نہیں دیتا، ایدیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ تحریری بیان حلفی دیں،پھر ہم ہدایات لے لیں گے،عدالت نے کہا کہ یہ بیان حلفی 3 بار کے وزیراعظم اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہوگا،

    عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل رضا مندی کی فضا بن گئی ہے اس کا فائدہ اٹھائیں،

  • بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت دوبارہ ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس سرداراحمدنعیم پرمشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت کی،

    نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے ، شہباز شریف سمیت دیگر ن لیگی رہنما بھی عدالت میں موجود تھے،

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    دوران سماعت شہباز شریف خود روسٹرم پر آئے، نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے 3ریفرنس دائر کیے گئے، جس وقت یہ ریفرنس دائرہوئےنوازشریف لندن میں تھے،نواز شریف خود بیرون ملک سے آئے اور گرفتاری دی 18اپریل 2018 کو وارنٹ جاری ہوئے اور 3 دن بعد خود گرفتاری دی،نواز شریف ہمیشہ عدالت میں پیش ہوئےاور کبھی دانستہ عدالت سے دور نہیں رہے ،نواز شریف اپنی اہلیہ کو بیماری کی حالت چھوڑ کر پاکستان آئے اور کیسز کا سامنا کیا،

    نواز شریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ ریفرنس دائر کرتے ہوئے نواز شریف پاکستان میں نہیں تھے،احتساب عدالت کے طلب کرنے پر نوازشریف فوری پیش ہوئے اور سرنڈر کیا،نوازشریف بیرون ملک گئے اور واپس بھی آئے،اس وقت تک نام ای سی ایل میں نہیں تھا،نواز شریف عدالتی حکم کا احترام کرتے ہیں اور سزا کاٹ رہے ہیں

    عدالت نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ کیا آپ انہیں واپس لائیں گے جس پر شہباز شریف نے کہا اللہ تعالیٰ انہیں واپس لائے گا میں خود ان کے ساتھ جاؤں گا، نواز شریف صحت یابی کے بعد واپس آئیں گے

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا معطل کی , وکیل نواز شریف 8 ملین پاونڈ بھی سزا تھی جسے معطل کیا گیا ،نواز شریف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،نواز شریف کو قید کے ساتھ جرمانہ کیا گیا ۔عدالت عالیہ نے نواز شریف کی سزا اور جرمانہ معطل کر دیا۔ نواز شریف اکیلے واپس نہیں آئے بلکہ بیٹی کو بھی ساتھ لائے،

    جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ آپ اپنی پوزیشن بتائیں ، جو مناسب ہو گا ،عدالت وہی حکم جاری کرےگی،آپ یہ بتائیں کہ سیکیورٹی بانڈ سے متعلق آپ کیا کہنا چاہتے ہیں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیڈریشن کوجیسے ہی ان کی درخواست موصول ہوئی اس پر فوری پراسس کیا گیا حکومت کےموقف میں تو کوئی تبدیلی نہیں ہے،

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ اگر عدالت چاہے تو بیان حلفی دے سکتے ہیں،جب ڈاکٹر کہے کہ ٹھیک ہوں تو واپس آ جاوں گا،شہباز شریف نے بھی عدالت کو یقین دہانی کروا دی کہ نواز شریف واپس آ جائیں گے،

    سرکاری وکیل نے کہا کہ اگر نواز شریف واپس نہ آئے تو قانون اپنا راستہ نکالے گا نواز شریف کا نام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ای سی ایل سے نکالا جائے گا، عدالت نے پوچھا کہ اگر بیان حلفی دیں تو اس پر کوئی اعتراض تو نہیں جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہم ایک کاغذ مانگ رہے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ قانون سزا یافتہ کو باہر بھجوانے کا اختیار حکومت کو بھی نہیں دیتا.

    سماعت دوبارہ ملتوی کر دی گئی ہے، سماعت 15 منٹ بعد دوبارہ ہو گی. عدالت نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف لکھ کر دیں کہ وہ واپس آئیں گے،عدالت نے تحریری انڈر ٹیکنگ مانگ لی

  • شہباز کا نواز سے رابطہ، نواز شریف نے عدالتی سوالات پر کیا کہا؟ اہم خبر

    شہباز کا نواز سے رابطہ، نواز شریف نے عدالتی سوالات پر کیا کہا؟ اہم خبر

    شہباز کا نواز سے رابطہ، نواز شریف نے عدالتی سوالات پر کیا کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعطم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت دوبارہ ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس سرداراحمدنعیم پرمشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت کی،

    نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے ، شہباز شریف سمیت دیگر ن لیگی رہنما بھی عدالت میں موجود تھے،

    دوسری جانب شہباز شریف نے جاتی امرا میں نواز شریف سے رابطہ کیا، نواز شریف سے گفتگو کے وقت مریم نواز بھی موجود تھیں ،شہباز شریف نے عدالت کے سوالوں پر بات چیت کی، نواز شریف نے عدالت کو بھی شورٹی بانڈز دینے سے انکارکر دیا ،نواز شریف نے شہباز شریف کو کہا جواب دیا کہ عدالت میں میرٹ پہ دلاںٔل دیئے جائیں، عدالت کو قانونی نکات کے بارے دلائل دیۓ جائیں، شرائط کے ساتھ ہی جانا ہوتا تو وفاق کا مؤقف تسلیم کر لیتے،

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیکورٹی بانڈ عدالت میں جمع کروانے کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے سر آنکھوں پر ہو گا، عدالتی فیصلے کو من و عن تسلیم کیا جائے گا،

    قبل ازیں عدالت نے استفسار کیا کیا حکومتی میمورینڈم انسانی بنیادوں پر جاری کیا گیا ہے، نواز شریف کے وکیل بتائیں کہ کیا نواز شریف شورٹی کے طور پر کچھ دینا چاہتے ہیں یا نہیں، نواز شریف سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کیا جا سکتا ہے۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    وکیل وفاقی حکومت نے کہا حکومت کے علم میں ہے نواز شریف کی صحت تسویش ناک ہے، سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے تو حکومت نے نکالنے کا کہا لیکن ساتھ بانڈز بھی کہے گئے، اگر نواز شریف حکومت کو بانڈز جمع نہیں کرانا چاہتے تو عدالت میں جمع کرا دیں۔

    یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا۔ عدالت نے کہا لاہور ہائیکورٹ اس درخواست کو سننے کا اختیار رکھتی ہے