Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • تعویزوں نے کام دکھانا شروع کر دیا، فردوس عاشق اعوان کی مشکلات میں اضافہ

    تعویزوں نے کام دکھانا شروع کر دیا، فردوس عاشق اعوان کی مشکلات میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف دائرتوہین عدالت کی ایک اوردرخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے،اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئندہ ہفتے درخواست پرسماعت کریں گے،فردوس عاشق اعوان کےخلاف ایکسل لوڈ سےمتعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی پردرخواست دائرکی گئی

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ عدالت نےحکم امتناع کے بعدایکسل لوڈ کےقانون پرمکمل عمل درآمدکی ہدایت کی،فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے ایم 9موٹروے پرایکسل لوڈپرعمل درآمد روک دیا،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاٹویٹ عدالتی حکم کی صریحاً خلاف ورزی ہے،عدالت کی حکم عدولی پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف پہلے بھی توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ ہے،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 25 نومبر کو محفوظ فیصلہ سنائیں گے ,سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدالت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ملزم کو خصوصی رعایت دینے کے لیے شام کے وقت عدالت لگائی گئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

  • نواز شریف کی صحت کے لئے کس ڈاکٹر کی خدمات حاصل کر لی گئیں؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت کے لئے کس ڈاکٹر کی خدمات حاصل کر لی گئیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت بدستورتشویشناک ہے، شریف فیملی نے کراچی کے ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات حاصل کرلیں، ڈاکٹرطاہرشمسی آج نوازشریف کا دوبارہ طبی معائنہ کریں گے، ٹیسٹوں کی روشنی  میں نوازشریف کی ادویات میں ردوبدل کا امکان ہے.

    نوازان ای سی ایل، درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا، کیا فیصلہ آیا؟ سماعت ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت نے عدالت میں ایسا کیا جواب جمع کروایا کہ ن لیگ پریشان

    نوازشریف کے جسم پرخون کے دھبےاورسوجن کم نہیں ہوئی، پلیٹ لیٹس کی تعداد برقراررکھنے پردیگرامراض کے بگڑنے کا اندیشہ ہے،

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،

  • مولانا کی خواہش پوری، وزیراعظم کا گھر جانے کا فیصلہ، سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

    مولانا کی خواہش پوری، وزیراعظم کا گھر جانے کا فیصلہ، سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان دو روز بنی گالہ اپنے گھر میں رہیں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بنی گالہ میں اپنی رہائشگاہ پر اہلخانہ کے ہمراہ رہیں گے،

    وزیراعظم عمران خان چھٹیوں کے دوران کسی بھی سرکاری اجلاس کی صدارت نہیں‌ کریں گے اور نہ ہی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، دو روز میں چھٹیوں کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سرکاری و پارٹی مصروفیات ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے.وزیراعظم عمران خان بنی گالہ میں چھٹیاں گزارنا چاہتے ہیں.

    وزیراعظم عمران خان آج ہفتہ اور اتوار کو بنی گالہ میں ہی رہیں گے

    آرمی چیف ، وزیراعظم ملاقات میں کشمیر پر ایسی کیا بات ہوئی کہ بھارت ہوا پریشان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں شریف خاندان شیورٹی بانڈز کی بجائے عدالت سے ریلیف لینا چاہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادی مارچ کے دوران جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کی تقاریر پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کی اداروں پر تنقید کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران میڈیا کے امور دیکھنے کیلئے 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔4 رکنی کمیٹی میں مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین، سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر، وفاقی وزیر فواد چودھری کمیٹی ممبران میں شامل ہونگے۔

  • نوازان ای سی ایل، درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا، کیا فیصلہ آیا؟ سماعت ملتوی

    نوازان ای سی ایل، درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا، کیا فیصلہ آیا؟ سماعت ملتوی

    نوازان ای سی ایل، درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا، کیا فیصلہ آیا؟ سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے بیرون ملک بھجوانے کے لئے ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی ہے .

    عدالت نے حکومت کے موقف کو مسترد کر دیا ہے اور درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی، اب نواز شریف کی درخواست پر سماعت پیر کو ہو گی، لاہو رہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا

    اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما، وکلاء اور نیب ٹیم کمرہ عدالت میں موجود تھی،

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت نے عدالت میں ایسا کیا جواب جمع کروایا کہ ن لیگ پریشان

    قبل ازیں نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کاکیس سننےکا اختیارلاہورہائیکورٹ کے پاس بھی ہے، ایسے کئی فیصلے موجود جو ہمارے موقف کی تائید کرتےہیں، پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مثال موجود ہے، اتفاق ھے کہ جو فیصلہ بہت سی ہائیکورٹ میں برقرار رکھا گیا وہ پرویز مشرف کا کیس ہے، کراچی کے ایک شہری نے بھی اپنا نام نکالنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جو منظور ہوئی، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کا کیس مشرف سے مختلف ہے، مشرف سزا یافتہ نہیں تھا.

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ ایان علی کا نام بھی بغیرشرائط ای سی ایل سےنکالاگیا.جسٹس باقر علی نجفی نے کہا کہ نواز شریف کا نام نیب لاہور یا اسلام آباد کی سفارش پر خط میں ڈالا گیا جس پر وکیل نے کہا کہ لیٹر سے لگتا ہے کہ نیب اسلام آباد کی جانب سے جاری ہوا ہے،

    جسٹس باقر علی نجفی نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق تو نیب نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا معاملہ حکومت پر ڈال دیا ہے، جس پرنوا شریف کے وکیل نے کہا کہ نیب نے لیٹر جاری کیا، ای سی ایل سے نام نکالنے کا اختیار حکومت کا ہے،وفاقی وزیر قانون نے نیب کو دوبارہ کہا کہ اس معاملے پر بتائیں.

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ حکومت کسی بھی شہری کے حقوق سلب نہیں کر سکتی،نواز شریف کو عدالت نے ضمانت دے رکھی ھے، جس پر جسٹس باقر علی نجفی نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق تو نیب سارا معاملہ حکومت پہ ڈال رہی ھے،اگر نیب زمہ داری حکومت پہ ڈال رہی تو عدالت میں مخالفت کیوں کر رہی،

    نواز شریف کو ایک بار پھر ہارٹ اٹیک ،خبر نے ن لیگیوں کو پریشان کر دیا

    نواز شریف کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا گیا، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیسے یہ درخواست ناقابل سماعت ہے؟ اگر کوئی درخواست گزار کراچی ھے کا تو کیا وہ قریبی ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کر سکتا،جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہر درخواست کو اسکی نوعیت کے مطابق دیکھا جاتا ھے، احتساب عدالت کے جج نے سزا دی، اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، یہاں صرف چودھری شوگر ملز کیس چل رہا ہے،لاہور ہائیکورٹ کو اس سماعت کا اختیار نہیں ،یہ درخواست صرف اسلام آباد ہائیکورٹ سن سکتی ھے، جہاں تفتیش چل رہی تھی نیب نے وہیں نام ای سی ایل میں‌ ڈالنے کی سفارش کی تھی،جب نواز شریف کو 6 ہفتے کی ضمانت دی گئی اور واضح طور پر کہا گیا کہ نواز شریف پاکستان چھوڑ کر نہیں جا سکتے،

    سرکاری وکیل نے عدالت میں مزید کہا کہ ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف، مریم نواز ، حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ۔سپریم کورٹ نے نواز شریف اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا کہا تھا۔ نواز شریف کی ای سی ایل کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ ہی سن سکتی ہے۔ تمام قانونی تقاضے پورے کر کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا،

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف کی تشویشناک حالت پر وفاقی حکومت نے کوئی اعتراض نہیں کیا،نیب نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کے فیصلے میں کوئی کردار نہیں، نیب کی سوچ میڈیا ذرائع اور رپورٹس پر کھڑی ہے ،

    عدالت نے کہا کہ لاہور میں چودھری شوگر ملز کیس زیر التوا ہے ایسے میں کیسے آپ کے موقف کی حمایت ہو گی، جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان نے عدالت میں کہا کہ ہم نے ان سے شورٹی بانڈز نہیں مانگے ہم نے انڈیمنٹی بانڈز مانگے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطل کی گئی، اس کیس میں نواز شریف کو جرمانہ ہو چکا ہے،نواز شریف کو جرمانہ ہوا تھا اسی کے برابر بانڈز مانگے گئے ہیں.

    عدالت نے کہا کہ ہم تو اسکو بعد میں دیکھیں گے، پہلے یہ دیکھ لیں کہ ہم اس کی سماعت کر سکتے ہیں یا نہیں،

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،

  • آرمی چیف ، وزیراعظم ملاقات میں کشمیر پر ایسی کیا بات ہوئی کہ بھارت ہوا پریشان

    آرمی چیف ، وزیراعظم ملاقات میں کشمیر پر ایسی کیا بات ہوئی کہ بھارت ہوا پریشان

    آرمی چیف ، وزیراعظم ملاقات میں کشمیر پر ایسی کیا بات ہوئی کہ بھارت ہوا پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملک کی داخلی سیکیورٹی سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جائزہ لیا گیا اور کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات چیت کی گئی،ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرآئینی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی.

    بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے دفاعی کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں میں ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی،  وزیر اعظم نے سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا.

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یاد گار شہدا پر حاضری، پھول رکھے، اور دعا کی. اس موقع پر کور کمانڈر پشاور بھی ان کے ہمراہ تھے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور میوزیم، فورٹ گیلری کا بھی دورہ کیا ،آرمی چیف نےفاٹامیں استحکام کیلیے فرنٹیئر کورکے تعاون کو سراہا،
     
  • انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے جرائم ٹریس ہونے میں اہم پیش رفت

    انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے جرائم ٹریس ہونے میں اہم پیش رفت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے جرائم ٹریس ہونے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی پی او راولپنڈی فیصل رانا کے کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں اغواء ہونے والا 12سالہ بچہ عدیل خان کوروات پولیس نے بر آمد کر لیا،بر آمد ہونے والے بچے کو آئس پلا کر ملزم سہیل ایاز نے بدفعلی کی، ملزم سہیل ایاز نے بچے کو2ماہ تک اپنے پاس رکھا.

    سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سہیل ایاز نے مغوی بچے کو اپنے ساتھی خرم کالاکے پاس بھیج دیا،لزم خرم کالا نے بھی مغوی بچے عدیل سے زیادتی کی،پولیس نے ملزم خرم عرف کالا کو بھی گرفتار کر لیا،بر آمد ہونے والا بچہ انڈے بیچ کر روزی  کماتا تھا،ملزم خرم کالا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ سہیل ایاز چرس،اور آئس بیچنے کا دھندہ بھی کرتا ہے،ملزم سہیل ایاز بچوں کو زیادتی کے حوالے سے سپلائی کرنے کا کام بھی کرتا ہے،

    سی پی او رانا فیصل کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم سہیل ایاز کی وہ قیمتی گاڑی بھی بر آمد کر لی جس میں وہ بچوں کو بدفعلی کے لئے بہلا پھسلاکر لے جاتا تھا،بر آمد ہونے والے بچے کی معصومیت کا یہ عالم ہے کہ وہ 2ماہ تک زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد بھی ملزم سہیل ایاز کو علی بھائی کہہ رہا ہے،ملزم سہیل ایاز اور اس کے ساتھ خرم کالا کی سفاکیت کا شکار ہونے والے تمام بچوں کے ورثاء کے ساتھ قانونی کارروائی کے لئے رابطہ کر رہے ہیں،

    پولیس کے مطابق ملزم سہیل ایاز پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور ڈارک ویب کے استعمال کا ماہر ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اگر زیادتی کا شکار بچوں کے والدین خوف یا بدنامی کے ڈر سے مقدمے میں مدعی نہ بنے تو پولیس ان وارداتوں کی مدعی بنے گی۔

    سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں عدالتی ٹرائل بھگت چکا ہے،انٹرنیشنل ڈارک ویب کےسرغنہ سہیل ایازکو برطانیہ سےاسی جرم میں ڈی پورٹ کیا گیا تھا،راولپنڈی میں ملزم نے قہوہ بیچنے والے محنت کش کے بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا،وڈیو بنائی،

  • عمران صاحب اب ملک پر یہ سختی آپ کے جانے سے ختم ہوگی،مریم اورنگزیب

    عمران صاحب اب ملک پر یہ سختی آپ کے جانے سے ختم ہوگی،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏جس ملک کا وزیراعظم نالائق ہو اُس کی حکومت کا ہر آنیوالا سال عوام کیلیے سخت ہوگا،ایک سال پہلے خوشحالی تھی،منہگائی3فیصد،ترقی کی شرح 5.8فیصد تھی ،عمران صاحب ایک سال پہلے اِس ملک میں کاروبار اور روزگارتھا،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب ایک سال میں آپ کی نالائقی نےعوام کو بدحال کردیاہے،عمران صاحب آپ کےہوتے ہوئے ہرآنیوالا سال عوام پر سخت ہی ہوگا،عمران صاحب اب ملک پر یہ سختی آپ کے جانے سے ختم ہوگی ، نوازشریف پاکستان کو 11 ہزارمیگاواٹ بجلی کاتحفہ دے چکے ہیں،ملک میں بجلی کی نہیں بلکہ جو ڈاکہ آپ بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ سے ڈال رہے ہیں اُس کی وجہ سے عوام پہ سختی ہے،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب جس ملک کا وزیراعظم جھوٹا ، نااہل ، نالائق اور بے رحم ہو اُس کی حکومت کا ہر آنے والا سال عوام کے کئے سخت ہو گا

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کا وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان میں کرسی کے لئے سخت مقابلہ جاری ہے ،کرائے کے ترجمان اور وزراء کے درمیان اپنی اپنی کارکردگی کی نہیں بلکہ محمد نواز شریف کی صحت پہ سیاست اور جھوٹ کا مقابلہ جاری ہے ،کرائے کے ترجمان کرسی بچانے کے لیے ایک سے بڑھ کر ایک جھوٹ بول رہے ہیں ،جھوٹ کی علامت ادھارے ترجمان جھوٹ نہ بولیں تو نوکری کیسے کریں؟

  • نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے دائر درخواست پر فیصلہ سماعت کے بعد محفوظ کر لیا، درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، وفاقی حکومت اور نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا تھا

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت نے عدالت میں ایسا کیا جواب جمع کروایا کہ ن لیگ پریشان

    لاہور ہائیکورٹ یہ درخواست سن سکتی ھے یا نہیں ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ،کچھ دیر بعد فیصلہ سنایا جائے گا.

    قبل ازیں نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کاکیس سننےکا اختیارلاہورہائیکورٹ کے پاس بھی ہے، ایسے کئی فیصلے موجود جو ہمارے موقف کی تائید کرتےہیں، پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مثال موجود ہے، اتفاق ھے کہ جو فیصلہ بہت سی ہائیکورٹ میں برقرار رکھا گیا وہ پرویز مشرف کا کیس ہے، کراچی کے ایک شہری نے بھی اپنا نام نکالنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جو منظور ہوئی، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کا کیس مشرف سے مختلف ہے، مشرف سزا یافتہ نہیں تھا.

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ ایان علی کا نام بھی بغیرشرائط ای سی ایل سےنکالاگیا.جسٹس باقر علی نجفی نے کہا کہ نواز شریف کا نام نیب لاہور یا اسلام آباد کی سفارش پر خط میں ڈالا گیا جس پر وکیل نے کہا کہ لیٹر سے لگتا ہے کہ نیب اسلام آباد کی جانب سے جاری ہوا ہے،

    جسٹس باقر علی نجفی نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق تو نیب نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا معاملہ حکومت پر ڈال دیا ہے، جس پرنوا شریف کے وکیل نے کہا کہ نیب نے لیٹر جاری کیا، ای سی ایل سے نام نکالنے کا اختیار حکومت کا ہے،وفاقی وزیر قانون نے نیب کو دوبارہ کہا کہ اس معاملے پر بتائیں.

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ حکومت کسی بھی شہری کے حقوق سلب نہیں کر سکتی،نواز شریف کو عدالت نے ضمانت دے رکھی ھے، جس پر جسٹس باقر علی نجفی نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق تو نیب سارا معاملہ حکومت پہ ڈال رہی ھے،اگر نیب زمہ داری حکومت پہ ڈال رہی تو عدالت میں مخالفت کیوں کر رہی،

    نواز شریف کو ایک بار پھر ہارٹ اٹیک ،خبر نے ن لیگیوں کو پریشان کر دیا

    نواز شریف کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا گیا، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیسے یہ درخواست ناقابل سماعت ہے؟ اگر کوئی درخواست گزار کراچی ھے کا تو کیا وہ قریبی ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کر سکتا،جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہر درخواست کو اسکی نوعیت کے مطابق دیکھا جاتا ھے، احتساب عدالت کے جج نے سزا دی، اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، یہاں صرف چودھری شوگر ملز کیس چل رہا ہے،لاہور ہائیکورٹ کو اس سماعت کا اختیار نہیں ،یہ درخواست صرف اسلام آباد ہائیکورٹ سن سکتی ھے، جہاں تفتیش چل رہی تھی نیب نے وہیں نام ای سی ایل میں‌ ڈالنے کی سفارش کی تھی،جب نواز شریف کو 6 ہفتے کی ضمانت دی گئی اور واضح طور پر کہا گیا کہ نواز شریف پاکستان چھوڑ کر نہیں جا سکتے،

    سرکاری وکیل نے عدالت میں مزید کہا کہ ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف، مریم نواز ، حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ۔سپریم کورٹ نے نواز شریف اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا کہا تھا۔ نواز شریف کی ای سی ایل کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ ہی سن سکتی ہے۔ تمام قانونی تقاضے پورے کر کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا،

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف کی تشویشناک حالت پر وفاقی حکومت نے کوئی اعتراض نہیں کیا،نیب نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کے فیصلے میں کوئی کردار نہیں، نیب کی سوچ میڈیا ذرائع اور رپورٹس پر کھڑی ہے ،

    عدالت نے کہا کہ لاہور میں چودھری شوگر ملز کیس زیر التوا ہے ایسے میں کیسے آپ کے موقف کی حمایت ہو گی، جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان نے عدالت میں کہا کہ ہم نے ان سے شورٹی بانڈز نہیں مانگے ہم نے انڈیمنٹی بانڈز مانگے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطل کی گئی، اس کیس میں نواز شریف کو جرمانہ ہو چکا ہے،نواز شریف کو جرمانہ ہوا تھا اسی کے برابر بانڈز مانگے گئے ہیں.

    عدالت نے کہا کہ ہم تو اسکو بعد میں دیکھیں گے، پہلے یہ دیکھ لیں کہ ہم اس کی سماعت کر سکتے ہیں یا نہیں،

  • نوازان ای سی ایل، پہلے یہ دیکھ لیں ہم سماعت کر سکتے ہیں یا نہیں؟ عدالت

    نوازان ای سی ایل، پہلے یہ دیکھ لیں ہم سماعت کر سکتے ہیں یا نہیں؟ عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے غیر مشروط نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی.

    نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کاکیس سننےکا اختیارلاہورہائیکورٹ کے پاس بھی ہے، ایسے کئی فیصلے موجود جو ہمارے موقف کی تائید کرتےہیں، پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مثال موجود ہے، اتفاق ھے کہ جو فیصلہ بہت سی ہائیکورٹ میں برقرار رکھا گیا وہ پرویز مشرف کا کیس ہے، کراچی کے ایک شہری نے بھی اپنا نام نکالنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جو منظور ہوئی، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کا کیس مشرف سے مختلف ہے، مشرف سزا یافتہ نہیں تھا.

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ ایان علی کا نام بھی بغیرشرائط ای سی ایل سےنکالاگیا.جسٹس باقر علی نجفی نے کہا کہ نواز شریف کا نام نیب لاہور یا اسلام آباد کی سفارش پر خط میں ڈالا گیا جس پر وکیل نے کہا کہ لیٹر سے لگتا ہے کہ نیب اسلام آباد کی جانب سے جاری ہوا ہے،

    جسٹس باقر علی نجفی نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق تو نیب نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا معاملہ حکومت پر ڈال دیا ہے، جس پرنوا شریف کے وکیل نے کہا کہ نیب نے لیٹر جاری کیا، ای سی ایل سے نام نکالنے کا اختیار حکومت کا ہے،وفاقی وزیر قانون نے نیب کو دوبارہ کہا کہ اس معاملے پر بتائیں.

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ حکومت کسی بھی شہری کے حقوق سلب نہیں کر سکتی،نواز شریف کو عدالت نے ضمانت دے رکھی ھے، جس پر جسٹس باقر علی نجفی نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق تو نیب سارا معاملہ حکومت پہ ڈال رہی ھے،اگر نیب زمہ داری حکومت پہ ڈال رہی تو عدالت میں مخالفت کیوں کر رہی،

    نواز شریف کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا گیا، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیسے یہ درخواست ناقابل سماعت ہے؟ اگر کوئی درخواست گزار کراچی ھے کا تو کیا وہ قریبی ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کر سکتا،جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہر درخواست کو اسکی نوعیت کے مطابق دیکھا جاتا ھے، احتساب عدالت کے جج نے سزا دی، اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، یہاں صرف چودھری شوگر ملز کیس چل رہا ہے،لاہور ہائیکورٹ کو اس سماعت کا اختیار نہیں ،یہ درخواست صرف اسلام آباد ہائیکورٹ سن سکتی ھے، جہاں تفتیش چل رہی تھی نیب نے وہیں نام ای سی ایل میں‌ ڈالنے کی سفارش کی تھی،جب نواز شریف کو 6 ہفتے کی ضمانت دی گئی اور واضح طور پر کہا گیا کہ نواز شریف پاکستان چھوڑ کر نہیں جا سکتے،

    سرکاری وکیل نے عدالت میں مزید کہا کہ ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف، مریم نواز ، حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ۔سپریم کورٹ نے نواز شریف اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا کہا تھا۔ نواز شریف کی ای سی ایل کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ ہی سن سکتی ہے۔ تمام قانونی تقاضے پورے کر کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا،

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف کی تشویشناک حالت پر وفاقی حکومت نے کوئی اعتراض نہیں کیا،نیب نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کے فیصلے میں کوئی کردار نہیں، نیب کی سوچ میڈیا ذرائع اور رپورٹس پر کھڑی ہے ،

    عدالت نے کہا کہ لاہور میں چودھری شوگر ملز کیس زیر التوا ہے ایسے میں کیسے آپ کے موقف کی حمایت ہو گی، جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان نے عدالت میں کہا کہ ہم نے ان سے شورٹی بانڈز نہیں مانگے ہم نے انڈیمنٹی بانڈز مانگے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطل کی گئی، اس کیس میں نواز شریف کو جرمانہ ہو چکا ہے،نواز شریف کو جرمانہ ہوا تھا اسی کے برابر بانڈز مانگے گئے ہیں.

    عدالت نے کہا کہ ہم تو اسکو بعد میں دیکھیں گے، پہلے یہ دیکھ لیں کہ ہم اس کی سماعت کر سکتے ہیں یا نہیں،

  • نواز ان ای سی ایل، نیب کا بھی عدالت میں جواب جمع، سماعت جاری

    نواز ان ای سی ایل، نیب کا بھی عدالت میں جواب جمع، سماعت جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کا نام غیر مشروط ای سی ایل سے نکالنے کیلیےدرخواست پر سماعت دوبارہ شروع ہو گئی ہے، نیب نے بھی عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے نیب کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ ای سی ایل سے نام نکالنا عدالت کا نہیں حکومت کا اختیار ہے، سزا یافتہ شخص کو ہر پیشی پر عدالت میں پیش کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے.

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت نے عدالت میں ایسا کیا جواب جمع کروایا کہ ن لیگ پریشان

    نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے انہوں نے کہا کہ وفاق نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس کیس سننے کا اختیار ہے حالانکہ لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھی درخواست پر سماعت کا اختیار ہے، آرٹیکل 199 کے تحت عدالت اس درخواست کی سماعت کر سکتی ہے. ایڈیشنل اٹارنی جنرل وفاقی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے،وفاقی حکومت کا اعتراض بلاجواز اور آئین کے منافی ھے،

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ وفاقی اداروں کے دفاتر پورے ملک میں ہوتے ہیں،شہباز شریف کے وکیل نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملہ پر فیصلوں کی کاپیاں عدالت میں پیش کر دیں.

    شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر مشروط طور پر نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔