Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ریئر ایڈمرل زبیر شفیق پاک بحریہ کے کمانڈر سنٹرل پنجاب تعینات

    ریئر ایڈمرل زبیر شفیق پاک بحریہ کے کمانڈر سنٹرل پنجاب تعینات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے کمانڈر سینٹرل پنجاب کی کمانڈ سنبھال لی ہے ۔ آپ بطور کمانڈر سینٹرل پنجاب بہاولپور سے لیکر وزیر آباد تک پاک بحریہ کی یونٹ اور ا سٹیبلیشمنٹ کے نگرانِ اعلیٰ اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ہونگے۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں 1988 میں کمیشن حاصل کیا۔ انہیں کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ ان کی کمانڈ تقرریوں میں پی این ایس جلالت اور پی این ایس ٹیپو سلطان کے کمانڈنگ آفیسراورپی این ایس سیف F-22P فریگیٹ کے کمیشننگ کمانڈنگ آفیسر کی تقرریاں شامل ہیں۔ ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں کیپٹن ٹریننگ پاکستان نیول اکیڈمی، کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف سٹاف آفیسر ، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (ویلفیئر اینڈ ہاوسنگ) اور ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (پرسنل ) کی تقرریاں شامل ہیں۔آپ یو ایس نیو سینٹ بحرین میں بطور ڈائریکٹر آپریشنز اینالیسز سیل بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز بر طانیہ کے گریجویٹ ہیں۔ایڈمرل کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپکو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    تبدیلی کمانڈ کی تقریب نیول کمپلیکس والٹن ، لاہور میں منعقد کی گئی جہاں ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ کی ذمہ داریاں سینٹرل پنجاب کے حوالے کی ۔ ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ہیڈ کوارٹر زکمانڈر سینٹرل پنجاب کے اسٹاف افسران سے ان کا تعارف کروایا گیا۔ کمانڈ سنبھالنے کے بعد ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    تقریب میں پاک بحریہ کے افسران ، سی پی اوز، سیلرزاور پاک بحریہ کے سویلین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

  • حکومت اگر یہ بات نہ نہ مانی تو ہم بھی سڑکوں پر آئیں گے،مجلس وحدت مسلمین کا اعلان

    حکومت اگر یہ بات نہ نہ مانی تو ہم بھی سڑکوں پر آئیں گے،مجلس وحدت مسلمین کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ حکومت جلوس کے راستوں پر تعمیراتی کاموں میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے جس سے سازش کی بو آرہی ہے۔ ہم وفاقی و صوبائی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس سال رمضان المبارک سے قبل تعمیرات کو فوری مکمل کیا جائے اور نمائش چورنگی مرکزی جلوس عزاء کے پرانے روٹس کو بحال کیا جائے۔وہ لاپتہ جو کسی جرم میں ملوث نہیں انھیں رہا کیا جائے۔ امام مہدی کی شان میں گستاخی کے مرتکب شخص کو نشان عبرت بناکر قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس گستاخی کے خلاف سندھ بھر بعد نمازِ جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو وحدت ہاؤس سولجر بازار کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ پاکستان میں مسلمانوں نے بغیر کسی تفریق کے پیغمبر ختمی مرتبت (ص) کی ولادت باسعادت کو انتہائی عقیدت اور مذہبی جوش و خروش سے منا کر یہ ثابت کیا ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والی وسلم کی ذات مقدس مسلمان اقوام کے مابین وحدت و اتحاد اور یکجہتی کا محور و مظہر ہے۔ اس سال بھی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرمان کے مطابق اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل ملک بھر میں ہفتہ وحدت منایا جارہا ہے،مزید پروگراموں کاانعقاد کیا جائے گا جن میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے مذہبی ہم آہنگی کا پرچار کرنے والی سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام وصفر میں سندھ کے مختلف اضلاع میں جلوس عزاء کے روٹس حکومتی عد توجہی کے باعث بد حالی کا شکار رہے۔ سڑکوں کی پیوند کاری کو بھی کروانا صوبائی حکومت نے مناسب نہیں سمجھا۔ایسا لگتا ہے کہ حکومت جلوس کے ان راستوں پر تعمیراتی کاموں میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے جس سے سازش کی بو آرہی ہے۔ ہم وفاقی و صوبائی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ رمضان المبارک سے قبل تعمیرات کو فوری مکمل کیا جائے اور نمائش چورنگی مرکزی جلوس عزاء کے پرانے روٹس کو بحال کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اس کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کرینگے، اضلاع میں عزاداروں کے خلاف ایف آئی آردرج کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور سندھ پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداران امام حسین کے خلاف درج کئے گئے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کو فی الفور واپس لیا جائے۔

    علامہ باقر عباس زیدی نے مزید کہا کہ چند نفرت انگیز عناصر دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستا ن کے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے یہاں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ عبد الستار جمالی نامی شخص نے سوشل میڈیا پر امام مہدی کی شان میں گستاخی کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ میں عوامی احتجاج پر اس گستاخ اہلبیت ؑکو گرفتار کر لیا۔ امت مسلمہ کا امام مہدی علیہ السلام پراعتقاد مسلکی نہیں مکمل اعتقاد ہے،ہم اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے اسلام دشمن اور ملک دشمن عناصر کو نشان عبرت بناکر قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس گستاخی کے خلاف جمعہ کو سندھ بھر میں پوراحتجاج کیا جائے گا۔نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

    ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے اپنے پیاروں کی رہائی کی تحریک جاری ہے۔ گزشتہ 1ماہ میں آٹھ لاپتہ شیعہ افراد بازیاب ہوچکے ہیں جو خوش آئند اقدامات ہیں،ہم امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ بہت جلد وہ افراد بھی جو کئی سالوں سے لاپتہ ہیں جن پر آج تک کوئی مقدمات نہیں بن پائے ہیں اور نہ ہی وہ ریاست کو کسی جرم میں مطلوب ہیں وہ بھی جلد از جلد بازیاب ہو کر اپنے پیاروں سے ملیں گے۔کانفرنس میں علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن،یعقوب حسینی،ناصر الحسینی سمیت دیگر رہنماموجود تھے

  • کابینہ کی اکثریت نے نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کی حمایت کی یا مخالفت؟

    کابینہ کی اکثریت نے نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کی حمایت کی یا مخالفت؟

    کابینہ کی اکثریت نے نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کی حمایت کی یا مخالفت؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،9ارب ڈالرز ایم ایل ون منصوبے بارے کابینہ کو آگاہ کیا گیا، سی پیک کے مغربی اور مشرقی روٹ منصوبوں بارے کابینہ کو آگاہ کیا گیا،حکومت نے سی پیک کے دائرہ کار کو وسیع کیا ہے،کراچی سرکلر منصوبے کی گارنٹی وفاقی حکومت نے دی ہے،سی پیک منصوبے جہاں بھی ہیں وہاں کوئی سیاست نہیں ہے، منہگی بجلی پیدا کرنے کے ماضی کے معاہدے ہوئے ہیں،

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال میں 4ہزار137 قیدی بیرون ملک سے رہا ہوئے ہیں،یہ قیدی چھوٹے چھوٹے جرائم میں ملوث تھے،اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،وزیراعظم کی کاوشوں سے بیرون ملک سے یہ قیدی رہا ہوئے،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک وی آئی پی قیدی کے حوالے سے ہم سب پریشان ہیں ،حکومت علاج کے لیے ہرطرح کی سہولت کاری کیلئے تیار ہے ،میڈیکل بورڈاورنیب کی رپورٹ اورتفصیلات آج اجلاس میں ڈسکس ہوئیں،کابینہ میں کچھ ارکان نےذیلی کمیٹی کی تجاویز کی حمایت کی،بورڈ کے14ممبران کی تجاویزکوکابینہ کے سامنے رکھاگیا،نیب کی رائے بھی کابینہ کے سامنے رکھی گئی،نوازشریف کےعلاج معالجے کے راستےمیں رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی ،کابینہ ارکان کی اکثریت نے نوازشریف کوباہرجانے کی حمایت کی،نوازشریف کے باہرجانے کوسیکیورٹی بانڈ سے مشروط کیا گیا،نوازشریف کی واپسی کاٹائم فریم بھی ہوناچاہیے،

  • پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

    پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

    پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزارت خزانہ نے کابینہ کواقتصادی اشاریوں، اقدامات پر بریفنگ دی،مشیر خزانہ  نے کابینہ کو اقتصادی اشاریوں اوراقدامات پر بریفنگ دی اہداف سے زیادہ سہ ماہی اہداف حاصل کیے گئے ہیں،جولائی سے اکتوبرتک معیشت کے اہداف کامیابی سے پورے کرلیے،

    معاشی بحران سے نکلنے کیلیے ہم نے کیا کیا؟ شاہ محمد قریشی بول پڑے

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے ساتھ عوام کے توقعات پر پورا اتریں گے ،معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے ،پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا ہے ،پاکستان مشکل معاشی چیلنجز پر قابو پارہا ہے ،اسٹاک مارکیٹ سے بھی مثبت اعشاریے مل رہے ہیں،بیماری کے علاج میں وقتی طور پرتکلیف ہوتی ہے،حکومتی پالیسیوں کے حوصلہ افزانتائج سامنے آ رہے ہیں،معاشی استحکام کے عالمی ادارے بھی معترف ہیں،

    مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

    آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کاروبارکوآسان بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں،صوبائی حکومتیں ذخیرہ اندوزوں پرنظررکھیں،

  • نواز شریف کے ساتھ ڈیل ہوئی یا نہیں؟ وزیراعظم خود میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    نواز شریف کے ساتھ ڈیل ہوئی یا نہیں؟ وزیراعظم خود میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پرتبادلہ خیال کیا گیا، نواز شریف کےمعاملے بارے حکومتی بیانیے پرمشاورت کی گئی،اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ای سی ایل معاملے کے قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی،

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پربیرون ملک بھیجا جا رہا ہے ، حکومت نوازشریف کے معاملے پرواضح موقف دے چکی ہے، نوازشریف قانونی تقاضے پورے کریں حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی ،

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیل کا تاثر درست نہیں،احتساب کاعمل جاری رہے گا.

    وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کوسیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

  • میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کتنے ارب کی منشیات پکڑ لی؟

    میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کتنے ارب کی منشیات پکڑ لی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی، اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ طور پر بلوچستان کے علاقے جیونی کے قریب پشو کان میں انسداد منشیات آپریشن کے دوران 241 کلو گرام ہیروئن اور 2 کلو گرام حشیش برآمد  کرلی۔ منشیات ایک مشکوک سپیڈ بوٹ میں سوارمشتبہ اسمگلرزسے برآمد کی گئی جنہیں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے اہلکاروں نے آپریشن کے دوران گرفتارکیا۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 2410 ملین پاکستانی روپے ہے۔ برآمد کی گئی منشیات مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹس فورس کے حوالے کر دی گئی ہیں.

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق انسداد منشیات کے مسلسل کامیاب آپریشنز اور کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی برآمدگی پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی بہترین منصوبہ بندی اور سمندری علاقوں کی مستقل نگرانی کا نتیجہ ہے۔ ساحلی اور دیگر سمندری علاقوں میں امن و امان کا قیام اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا وسیع بحری بیڑہ ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی مستقبل میں بھی سمندری اور اس سے منسلک ساحلی علاقوں میں قومی اور بین الاقوامی مفادات کا تحفظ اور قانون کا مکمل نفاذ یقینی بناتی رہے گی۔

  • نواز شریف کو بھجوانے سے قبل حکومت یہ کام لازمی کرے، نیب کی بھی شرط آ گئی

    نواز شریف کو بھجوانے سے قبل حکومت یہ کام لازمی کرے، نیب کی بھی شرط آ گئی

    نواز شریف کو بھجوانے سے قبل حکومت یہ کام لازمی کرے، نیب کی بھی شرط آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے انسانی ہمدردی کے طور پرضمانت کی مخالفت نہیں کی،بیرون ملک بھیجنا وفاقی حکومت کااختیار ہے ، مقدمات میں حاضری یقینی بنانے کیلئے حکومت طریقہ کارطے کرے، نواز شریف بیرون ملک گئے اورواپس نہ آئے توکون ذمہ دار ہوگا؟

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نیب ذرائع کے مطابق تین مقدمات میں نوازشریف ملزم ہیں ایک میں سزا ہوچکی،بیرون ملک جانے کے بعد ملزم پر کوئی اختیارنہیں ہوتا،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

  • نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا اختیار کس کو مل گیا؟

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا اختیار کس کو مل گیا؟

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا اختیار کس کو مل گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے مسئلہ پر وفاقی کابینہ نے معاملے کا اختیار ذیلی کمیٹی کو دے دیا،ذیلی کمیٹی حتمی فیصلہ ساڑھے 9 بجے کرے گی ، ذیلی کمیٹی کی شرائط پوری ہوں گی تونام ای سی ایل سےنکالاجائےگا،

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    ذیلی کمیٹی نے نوازشریف کے وکلا سے کچھ اثاثے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے، نوازشریف کی وطن واپسی سےمتعلق ضمانت بھی مانگی گئی ہے، شرائط کی منظوری کے بعد ذیلی کمیٹی سمری کابینہ کوارسال کرےگی،.

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

  • ای سی ایل سے نام نکالنے کا مشروط معاملہ ، ن لیگ نے کیا جواب دیا؟ اہم خبر

    ای سی ایل سے نام نکالنے کا مشروط معاملہ ، ن لیگ نے کیا جواب دیا؟ اہم خبر

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ذرائع نے سابق وزیراعظم  کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے کہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کو 8 ہفتے کی ضمانت دی ہے، حکومت کس بات کی تاریخ اور ضمانت مانگ رہی ہے،نواز شریف کی ضمانت کے مچلکے عدالت میں جمع کروائے گئے ہیں، نواز شریف ضمانت پر رہا ہیں، آٹھ ہفتے کی ضمانت عدالت نے دی، نواز شریف کی واپسی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا جا سکتا، جب علاج شروع ہو گا تو واپسی کا پتہ چلے گا.

    ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکلا ذیلی کمیٹی برائے کابینہ کو دوبارہ جواب دیں گے۔ اگر معاملہ ساڑھے نو بجے حل ہو جاتا ہے تونواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کوسیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

  • ابھینندن کی باقیات کو کہاں رکھ دیا گیا؟ بھارتی رسوائی اب دیکھے گی دنیا

    ابھینندن کی باقیات کو کہاں رکھ دیا گیا؟ بھارتی رسوائی اب دیکھے گی دنیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کا شہر قائد کراچی میں پاک فضائیہ کے میوزیم میں مجسمہ نصب کیا گیا ہے ،میوزیم میں ابھییندن کے تباہ شدہ جہاز کی باقیات بھی رکھی گئی ہیں. پی اے ایف میوزیم میں ابھینندن کے پاس موجود نقشے، حربی سامان، گھڑی اور یونیفارم کے کچھ حصے بھی رکھے گئے ہیں۔

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    کشمیر کا مسئلہ ختم، اب پاک مقبوضہ کشمیر پر بات ہو گی، گدی نشین خواجہ معین الدین چشتی کی ہرزہ سرائی

    کشمیر بچائیں یا درخت لگائیں؟ خان صاحب آپ ہی بتائیں

    واضح رہے کہ 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔ اس روز پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کا مِگ 21 اور سخوئی ایس یو 30 طیارہ تباہ کرکے انڈین ونگ کمانڈر ابھینندن کو زندہ پکڑ لیا تھا، جس کی پاکستان میں اچھی خاصی خاطر تواضع کرکے واپس بھارت کے حوالے کیا گیا۔

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    ابھینندن کو گرفتار کر کے اس کی پہلی ویڈیو گرفتاری کے بعد جو سامنے لائی گئی تھی اس میں ابھی نندن کو چائے پیتے دکھایا گیا تھا اس دروان اس سے بات چیت ہوئی تھی. ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا تھا واہگہ بارڈر پر اسے بھارت کے حوالہ کیا گیا، بھارت سرکارنے ابھینند ن کا طبی معائنہ کروانے کے بعد رخصت پر بھیج دیا تھا.

    ادھربھارتی لوک سبھا میں کانگریسی رہنما ادھیررنجن چوہدری نے ایک عجیب مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ ابھی نندن کو حوصلہ بندھانے کے لیے اس کی موچھوں کو ہی کوئی نہ کوئی اعزاز دے .اپنی تجویز میں رنجن چوہدری نے کہا کہ حکومت کو چاہیے اور ان کی مونچھوں کو ’قومی مونچھ‘ قرار دیا جانا چاہیے۔‘