Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حکومت کی کڑی شرائط، نواز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ شہباز شریف بھی پریشان ہو گئے

    حکومت کی کڑی شرائط، نواز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ شہباز شریف بھی پریشان ہو گئے

    حکومت کی کڑی شرائط، نواز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ شہباز شریف بھی پریشان ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت کی جانب سے بیرون ملک بھجوانے کے مشروط فیصلہ کے بعد بیرون ملک علاج کے لئے جانے سے انکار کر دیا ہے ،نواز شریف کو ان کے خاندان نے منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے ،اسی ضمن میں شہباز شریف نے نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی تاہم نواز شریف نے انکار کر دیا کہ اب میں بیرون ملک نہیں جاؤں گا

    دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کی وجہ سے کنفرم نہیں ہو سکی، نواز شریف کو لے جانی والی ایئر ایمبولینس بھی تاحال پاکستان نہیں پہنچی.

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا.،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز اجلاس میں شریک تھے ۔ن لیگ کی جانب سے عطاء اللہ تارڑ اجلاس میں شریک تھے، ن لیگی نمائندے نے اجلاس میں نواز شریف کے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کر دیا ہے، اجلاس کے بعد بیرسٹرمنوراقبال اورعطاء تارڑکاشہباز شریف سےٹیلی فونک رابطہ کیا وکلاء نے شہباز شریف کو اجلاس کی اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا،

    کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سفارشات کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ضمانت کے طورپربانڈز جمع ہیں،اس شخص سے سیکیورٹی بانڈزمانگے جا رہے ہیں جوبیمار اہلیہ کو چھوڑ کر وطن آیا،اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کے ضمانتی بانڈزجمع ہیں.

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی شرائط غیرقانونی ہیں،حکومت نوازشریف کی صحت پرسیاست کررہی ہے، حکومت نے آج ایک چھوٹی اورگری ہوئی حرکت کی،عدالت میں سیکیورٹی بانڈزجمع کردیے گئے اب کوئی بھی شرط غیرقانونی ہے ،عمران خان بیرون ملک کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹی وی اوراے سی اتروائیں گے،نوازشریف کی زندگی کا معاملہ ہے ,وزیر صحت نےبورڈ کی رپورٹ پڑھ کرسنائی کہ نوازشریف کی صحت تشویشناک ہے،

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کوسیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

    وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ افسوس ہے نواز شریف 3مرتبہ وزیراعظم رہےایک اچھا اسپتال نہ بناسکے،نوازشریف کی طبیعت اتنی خراب ہےلیکن ان کوگھر پررکھاہواہے،اللہ تعالیٰ نوازشریف کوصحت دے لیکن وہ اس وقت گھرمیں ہیں اسپتال میں کیوں نہیں،ڈاکٹروں نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ناسازہے،نوازشریف کواس وقت اسپتال میں ہونا چاہیے،نوازشریف جب سے گھرگئےکوئی ٹیسٹ بھی نہیں ہوئے،ہم نے ذیلی کمیٹی کوکہا اگرنوازشریف شورٹی رکھتے ہیں تونہیں روکیں گے،ایک بیٹا واپس آئےاورکہے میں ہوں یہاں پروالد کوعلاج کیلیے باہرجانے دیا جائے

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف واپس نہ آئے توہم قوم کوکیا جواب دیں گے؟ ہم کافی پیشرفت دکھا چکے،اب شریف فیملی کوبھی دکھانا ہوگی، نوازشریف سے ہمارا ذاتی کوئی مسئلہ نہیں،قوم کے پیسوں کامعاملہ ہے، وزیراعظم نے کہا آزاد ذرائع سے تصدیق کرائی وہ واقعی بیمارہیں، کسی مجرم کو باہربھیجنے کی کوئی مثال نہیں ہے،عدالت نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا، عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیتی توپھرہمارا مسئلہ نہیں تھا،عدالت معاملے پرحکم دے توہماری ذمہ داری ختم ہوجائے گی،

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی  لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

     

     

     

  • شمالی وزیرستان، پاک فوج کے 3 جوان وطن پر قربان

    شمالی وزیرستان، پاک فوج کے 3 جوان وطن پر قربان

    شمالی وزیرستان، پاک فوج کے 3 جوان وطن پر قربان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں،شہدا میں سپاہی ساجد، ریاست اور بابر شامل ہیں، دھماکے میں ایک جوان زخمی بھی ہوا جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا،شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان گشت پر مامورتھے،

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر پر فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ کا واقعہ اسوقت پیش آیا جب وہ سفر میں تھے،اقبال وزیر کی گاڑی کو سنائپر گن کے ذریعے نشانہ بنایا گیا .اقبال وزیر محفوظ رہے تا ہم گاڑی کو نقصان پہنچا تھا.

    اس سے قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک فوج پر فائرنگ کی گئی تھی، اباخیل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید اور ایک زخمی، جوابی کاروائی کے دوران پی ٹی ایم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے،
    واضح رہے کہ دو ماہ قبل جولائی میں بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے چھ جوان شہید ہو گئے تھے،

    ماہ جون میں بھی پاک فوج کی گاڑی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا جس سے ایک فوجی جوان شہید ہو گیا تھا، جون میں ہی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 5 سپاہی شہید 31 زخمی ہو ئے.

    تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پر شمالی وزیرستان میں سنائپر گن سے فائرنگ

    ماہ مئی میں شمالی وزیرستان کے علاقے شوال ویلی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ مکی گڑھ پر حملہ کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا .

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہے، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر ہونے والے حملے میں پی ٹی ایم ملوث ہے ،

    پی ٹی ایم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں‌ کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت بیان کر دی

    پی ٹی ایم ماضی میں بھی پاک فوج پر حملوں میں ملوث‌ رہی ہے ،وزیرستان میں پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے حوالہ سے تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، رپورٹ میں پی ٹی ایم کے دوایم این ایزکو واقعے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے.

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے. پی ٹی ایم کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا گیا تھا

     

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • حکومت کی شرائط، ن لیگ ترجمان کا موقف بھی آ گیا

    حکومت کی شرائط، ن لیگ ترجمان کا موقف بھی آ گیا

    حکومت کی شرائط، ن لیگ ترجمان کا موقف بھی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ضمانت کے طورپربانڈز جمع ہیں،اس شخص سے سیکیورٹی بانڈزمانگے جا رہے ہیں جوبیمار اہلیہ کو چھوڑ کر وطن آیا،اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کے ضمانتی بانڈزجمع ہیں.

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی شرائط غیرقانونی ہیں،حکومت نوازشریف کی صحت پرسیاست کررہی ہے، حکومت نے آج ایک چھوٹی اورگری ہوئی حرکت کی،عدالت میں سیکیورٹی بانڈزجمع کردیے گئے اب کوئی بھی شرط غیرقانونی ہے ،عمران خان بیرون ملک کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹی وی اوراے سی اتروائیں گے،نوازشریف کی زندگی کا معاملہ ہے ,وزیر صحت نےبورڈ کی رپورٹ پڑھ کرسنائی کہ نوازشریف کی صحت تشویشناک ہے،

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کوسیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

  • نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کیسے نکل سکتا ہے؟ فواد چودھری نے رستہ بتا دیا

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کیسے نکل سکتا ہے؟ فواد چودھری نے رستہ بتا دیا

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کیسے نکل سکتا ہے؟ فواد چودھری نے رستہ بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف واپس نہ آئے توہم قوم کوکیا جواب دیں گے؟ ہم کافی پیشرفت دکھا چکے،اب شریف فیملی کوبھی دکھانا ہوگی، نوازشریف سے ہمارا ذاتی کوئی مسئلہ نہیں،قوم کے پیسوں کامعاملہ ہے، وزیراعظم نے کہا آزاد ذرائع سے تصدیق کرائی وہ واقعی بیمارہیں، کسی مجرم کو باہربھیجنے کی کوئی مثال نہیں ہے،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ نوازشریف نے کسی کے ذاتی نہیں قوم کے پیسے چرائے، گارنٹی چاہیے کہ وہ بیرون ملک جا کرواپس آئیں گے، اسحاق ڈاروزیراعظم کے جہازپربیرون ملک گئے واپس نہیں آئے،حسن اورحسین نے بھی پاکستان واپس آنے کا کہا تھا، نوازشریف واپس نہ آئے تو پھرہم کیا کریں گے؟ نیب کے ساتھ پلی بارگین کا بھی راستہ تھا، شہبازشریف کے نمائندگان کوطریقہ کارطے کرنے کی تجویزدی ہے،

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس تیسری بار جاری، نواز کا نام ای سی ایل سے کیسے نکلے گا؟

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا، عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیتی توپھرہمارا مسئلہ نہیں تھا،عدالت معاملے پرحکم دے توہماری ذمہ داری ختم ہوجائے گی،

  • شیخ رشید نے دیا نواز شریف اور آصف زرداری کو مفت مشورہ

    شیخ رشید نے دیا نواز شریف اور آصف زرداری کو مفت مشورہ

    شیخ رشید نے دیا نواز شریف اور آصف زرداری کو مفت مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگرنوازشریف سیکیورٹی بانڈ نہیں دیں گے توعدالت چلے جائیں،نوازشریف کوضمانت عدالت نے دی ہے تواب وہاں سے اجازت لیں ،آصف زرداری بھی بیمارہیں ان کو نوازشریف کی پیروی کرنی چاہیے،آصف زرداری بھی عدالت جائیں اورضمانت لےلیں،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان نےخود فیصلہ کرنا ہے کہ اب کیا کرنا ہے.

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

  • نواز شریف کو اسحاق ڈار نہیں بننے دیں گے،ایک بیٹا ضمانت کے طور پر آئے اور وہ چلے جائیں

    نواز شریف کو اسحاق ڈار نہیں بننے دیں گے،ایک بیٹا ضمانت کے طور پر آئے اور وہ چلے جائیں

    نواز شریف کو اسحاق ڈار نہیں بننے دیں گے،ایک بیٹا ضمانت کے طور پر آئے اور وہ چلے جائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے نواز شریف 3مرتبہ وزیراعظم رہےایک اچھا اسپتال نہ بناسکے،نوازشریف کی طبیعت اتنی خراب ہےلیکن ان کوگھر پررکھاہواہے،اللہ تعالیٰ نوازشریف کوصحت دے لیکن وہ اس وقت گھرمیں ہیں اسپتال میں کیوں نہیں،ڈاکٹروں نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ناسازہے،نوازشریف کواس وقت اسپتال میں ہونا چاہیے،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف جب سے گھرگئےکوئی ٹیسٹ بھی نہیں ہوئے،ہم نے ذیلی کمیٹی کوکہا اگرنوازشریف شورٹی رکھتے ہیں تونہیں روکیں گے،ایک بیٹا واپس آئےاورکہے میں ہوں یہاں پروالد کوعلاج کیلیے باہرجانے دیا جائے ، کابینہ  میں فیصلہ ہواکہ علاج کیلئے ایک بارنوازشریف کو جانےکی اجازت دی جائے،ہم سب نےاجلاس میں مختلف رائے دی،

    علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ کیاعزیربلوچ کوبھی باہرعلاج کرانے کی اجازت دیں گے؟ نوازشریف کے دوبیٹےہیں ان کوکیا والد کی فکر نہیں ،نوازشریف باہرعلاج کرائیں لیکن شورٹی دیں اسحاق ڈارنہیں بنیں گے،متحدہ عرب امارات میں شخصی ضمانت بھی ہوتی ہے،

  • کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس تیسری بار جاری، نواز کا نام ای سی ایل سے کیسے نکلے گا؟

    کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس تیسری بار جاری، نواز کا نام ای سی ایل سے کیسے نکلے گا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں شریک ہیں،معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ بھی اجلاس میں شریک ہیں.

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ذیلی کمیٹی نے شریف خاندان کے نمائندوں سے واپسی کی تاریخ مانگی ہے، واپسی کی تاریخ اور ضمانتی بانڈزمانگنا نئی بات نہیں، عدالت بھی ضمانتی بانڈز جمع کرتی ہے، کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے بھی ای سی ایل سے نام نکالاجا سکتا ہے،

    نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے انسانی ہمدردی کے طور پرضمانت کی مخالفت نہیں کی،بیرون ملک بھیجنا وفاقی حکومت کااختیار ہے ، مقدمات میں حاضری یقینی بنانے کیلئے حکومت طریقہ کارطے کرے، نواز شریف بیرون ملک گئے اورواپس نہ آئے توکون ذمہ دار ہوگا؟

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نیب ذرائع کے مطابق تین مقدمات میں نوازشریف ملزم ہیں ایک میں سزا ہوچکی،بیرون ملک جانے کے بعد ملزم پر کوئی اختیارنہیں ہوتا،

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

  • کنٹینر پر پاک فوج کے خلاف تقریر یں کرنے والے مولانا کے امیدوار سے ہارے ہیں،طاہر اشرفی

    کنٹینر پر پاک فوج کے خلاف تقریر یں کرنے والے مولانا کے امیدوار سے ہارے ہیں،طاہر اشرفی

    کنٹینر پر پاک فوج کے خلاف تقریر یں کرنے والے مولانا کے امیدوار سے ہارے ہیں،طاہر اشرفی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت پر ہندوستانی عدالت کا فیصلہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، اسلامی اور عالمی دنیا کو ہندوستان کے غیر ہندوؤں کے خلاف مکروہ عزائم کا نوٹس لینا چاہیے،ہندوستان کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر اجتماعات منعقد کرنے سے جبراً روک کر وحشت اور دہشت کی انتہا کی ہے، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کر خطہ میں امن کا راستہ کھولا ہے، ہندوستان کا تشدد اور پاکستان کا امن پسند عمل دنیا نے دیکھ لیا ہے، امید کرتے ہیں کہ آزادی مارچ پُرامن طریقہ سے ختم ہو جائے گا، افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کا عوام محاسبہ کرے گی،مولانا اسعد زکریا کو قائم مقام سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے،22 دسمبر کو پاکستان علماء کونسل کے مرکزاور صوبہ پنجاب کے انتخابات فیصل آباد میں ہوں گے،

    مولانا فضل الرحمان اپنا انداز بیان تبدیل کریں ورنہ، طاہر اشرفی کی وارننگ

    یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامعہ مسجد معاذ بن جبل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مولانا اسعد زکریا، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسید الرحمن سعید، علامہ طاہر الحسن،مولانا محمد اشفاق پتافی،مولانا عمار نذیر بلوچ، مولانا نعمان حاشر، مولانا ابو بکر صابری، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا حفیظ الرحمن، مولانا الیاس مسلم، مولانا نائب خان، مولانا محمد شہباز، مولانا قاسم قاسمی اور دیگر بھی موجود تھے،

    بچوں پر جنسی و جسمانی تشدد کے خلاف طاہر اشرفی میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا

    آزادی مارچ ، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار

    انہوں نے کہا کہ 9 نومبر کو دنیا نے ہندوستان اور پاکستان کا عمل دیکھا ہے، کرتار پور راہداری سکھ برادری کیلئے کھولی گئی ہے، پاکستان میں اقلیتیں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ محفوظ ہیں، ہندوستان میں سکھ، مسیحی، مسلمان اور خود ہندو برادری غیر محفوظ ہوتی جا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان میں غیر ہندوؤں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے اللہ کی ساری زمین سجدہ گاہ ہے، اسلام کے پیغام امن کو تشدد اور انتہا پسندی سے نہیں روکا جا سکتا، ہندوستان کے مسلمانوں نے زمین کا قطع نہ لینے کا اعلان کر کے اسلامی تعلیمات پر عمل کیا ہے،مسلمان ہر جگہ سجدہ کر سکتے ہیں اور ہندوستان کی ہر جگہ اللہ کے کلمہ کی سربلندی کیلئے سجدہ گاہ بنے گی،

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، اس کے مثبت اثرات مستقبل میں دیکھے جائیں گے۔ انہوں نے بابری مسجد کے خلاف ہندوستانی عدالت کے فیصلہ کے خلاف 15 نومبر جمعۃ المبارک کو بھرپور احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے قائدین کو اس ظلم کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کرنی ہو گی،

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آزادی مارچ پُر امن طریقہ سے ختم ہو جائے گا، عمران خان ہو یا کوئی بھی، پاکستان علماء کونسل کا موقف واضح ہے کہ دھرنوں سے استعفیٰ نہ آنا چاہیے نہ آئے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قادیانی اور یہودی نواز فتوؤں اور گالی کی سیاست ختم ہونی چاہیے، افواہ سازی اور کذب بیانی کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے ادارے پوری قوم کیلئے محترم ہیں، مولانا کے کنٹینر پر کھڑے ہو کر پاک فوج کے خلاف تقریر یں کرنے والے مولانا کے امیدوار سے ہارے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا مولانا نے فوج کے ساتھ مل کر دھاندلی کی تھی جو وہ ہار گئے اور مولانا کا امیدوار جیت گیا۔

    انہوں نے کہا کہ فوج الیکشن میں آئے یا مارشل لاء لگائے فوج کو بلاتے سیاستدان ہی ہیں، الیکشن میں فوج حکومت کے حکم پر آتی ہے اور نگران حکومت کسی جرنیل نے نہیں سیاسی جماعتوں نے بنائی تھی، فوج پر تنقید کرنے والے جنرل ایوب سے مشرف تک جرنیلوں کی حکومتوں کے حصہ دار رہے ہیں، سیاسی جماعتیں خود میثاق کریں کہ انہوں نے رات کی تاریکوں میں فوج کو دعوت نہیں دینی اور دن کے اجالوں میں فوج کے ساتھ شریک اقتدار نہیں ہونا،

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

     

    مولانا فضل الرحمان کو 13 روز اسلام آباد میں ہو گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مولانا کو دھاندلی کے الزامات پر جواب دے چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان بھی آزادی مارچ پر اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی درمیانی راستہ کی تلاش ہے اور اب حکومت سے زیادہ مولانا کو درمیانی راستہ کی تلاش ہے، بلاول اور ن لیگ نے مولانا کو بند گلی میں پھنسا دیا، اگر استعفیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ کر مولانا چار برس بھی بیٹھے رہیں تو وہ عمران خان انہیں دینے کو تیار نہیں.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کا کاٹیج انڈسٹریز کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کا کاٹیج انڈسٹریز کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کا کاٹیج انڈسٹریز کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرضے کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اس ضمن میں آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں کاٹیج انڈسٹریز کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

    اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکرپاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے صوبے کی صنعت ترقی کرے گی۔ سرمائے کی کمی کے باعث کاروبار کو وسعت نہ دینے والی صنعتوں کو ان قرضہ سکیموں سے بہت فائدہ ہوگا اور نوجوان نہ صرف ہنر سیکھیں گے بلکہ انہیں روزگار بھی ملے گا۔اجلاس کو بتایاگیا کہ کاٹیج انڈسٹریز کے لئے آسان شرائط پر قرض دینے کے پروگرام کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کاٹیج انڈسٹریز کو فروغ دینے کیلئے 3 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔ قرضے کی واپسی 3 برس میں ہوگی جبکہ3 ماہ کا گریس پیریڈ ہوگا۔

    اسی طرح سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کیلئے 6 ارب روپے کی لاگت سے قرضے کی سکیم شروع کی جائے گی جس کے تحت 30 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا اور 6 ماہ کا گریس پیریڈ ہوگا۔ لون مارک اپ سپورٹ پروگرام کے تحت موجودہ ایس ایم ایز کو بھی آسان شرائط پر قرض ملے گا اور اس سکیم کیلئے 3 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ درخواست کی وصولی سے قرض کی ادائیگی تک کا عمل انتہائی شفاف اور تیز رفتار ہونا چاہیئے اور محکمہ اس ضمن میں ٹائم لائن بنا کر حتمی رپورٹ پیش کرے۔ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری اطلاعات، ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ نے اجلاس میں شرکت کی

  • پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل

    پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کےسال 20-2019 کیلیے عہدیداروں کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے،ڈان نیوز کے شکیل مسعود حسین چیئرمین پی بی اے منتخب ہو گئے ہیں،دنیا ٹی وی کے میاں عامر محمود پی بی اے کے سینئر وائس چیئرمین ،کے ٹی این کے محمد اطہر قاضی پی بی اے کے وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں.

    ہم ٹی وی کے درید قریشی پی بی اے کے سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں،جیو ٹی وی کے میر ابراہیم پی بی اے کے جوائنٹ سیکریٹری ،آج ٹی وی کے احمد زبیری فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں،پی بی اے کے تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے

    پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ کراچی میں ہوئی، تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے،