Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نام ای سی ایل سے نکالنے میں رکاوٹ کون؟ جان کر نواز شریف بھی دنگ رہ گئے

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے میں رکاوٹ کون؟ جان کر نواز شریف بھی دنگ رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے میں‌رکاوٹ کوئی اور نہیں بلکہ ن لیگ خود بن رہی ہے، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس دوسری بار ہوا لیکن ن لیگ تیاری کے ساتھ اور کاغذات اجلاس میں نہیں لے کر گئی جس کی وجہ سے اجلاس دوسری بار موخر کرنا پڑا، اجلاس اب رات نو بجے ہو گا، درخواست گزار کو تیاری کے ساتھ آنے کا کہا گیا ہے

    سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنےکا معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس دوسری بار بے نتیجہ ختم ہو گیا ہے،عطاء اللہ تارڑ کا کہا ہے کہ کسی کونہیں بلایا ،ابھی کچھ دیر میں آگاہ کردیں گے،ابھی کچھ دیر بعد دوبارہ اجلاس ہوگا،کابینہ کی ذیلی کمیٹی اجلاس کے شرکا چلے گئے.

    وزیرقانون فروغ نسیم اورمشیر احتساب شہزاداکبر وزارت قانون سے روانہ ہو گئے،ذرائع کے مطابق درخواست گزار ذیلی کمیٹی کےاجلاس میں تیاری کرکے نہیں آئے تھے،درخواست گزار ذیلی کمیٹی کےاجلاس میں عدالتی احکامات کی کاپی نہیں لائے،درخواست گزارکی جانب سےمکمل دستاویزات ہمراہ نہ لانے پرفیصلہ نہیں ہوسکا،درخواست گزارکوتمام دستاویزات لانے کے لیے ساڑھے9بجےکا وقت دیا گیا ہے،نیب حکام بھی اجلاس میں مکمل تیاری کرکے نہیں آئے تھے

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ نیب حکام کوبہت سی دستاویزات ساتھ لانے کوکہاتھا،درخواست گزاراوران کے وکلا کو بھی دستاویزات لانے کا کہا ہے ،نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کامعاملہ پیچیدہ ہے،فریقین مکمل دستاویزات نہیں لائےجس کی وجہ سےتاخیرہوئی،درخواست گزار اور ان کےوکلا مکمل تیار نہیں تھے،کابینہ کی ذیلی کمیٹی میرٹ پر فیصلہ کرےگی

  • ڈارک ویپ کا سرغنہ گرفتار،کتنے بچوں سے زیادتی کی؟ پولیس نے بتا دیا

    ڈارک ویپ کا سرغنہ گرفتار،کتنے بچوں سے زیادتی کی؟ پولیس نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز نشر کرنے والے ڈارک ویب کے سرغنہ ملزم کو پنجاب کے علاقہ راولپنڈی سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ روات کے علاقے میں 13 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کے بعد پولیس کو اطلاع ملنے پر گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں برطانیہ اور اٹلی میں بھی سزا کاٹ چکا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کے ادارے میں ملازمت کی اور وہیں سے مکروہ دھندہ شروع کیا، ملزم ایاز سہیل کو برطانیہ اور پھر اٹلی سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ پاکستان واپسی پر ملزم نے تھانہ روات کے علاقہ میں رہائش اختیار کی جہاں اس نے متعدد بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق ملزم سہیل ایاز پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور ڈارک ویب کے استعمال کا ماہر ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اگر زیادتی کا شکار بچوں کے والدین خوف یا بدنامی کے ڈر سے مقدمے میں مدعی نہ بنے تو پولیس ان وارداتوں کی مدعی بنے گی۔

    سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں عدالتی ٹرائل بھگت چکا ہے،انٹرنیشنل ڈارک ویب کےسرغنہ سہیل ایازکو برطانیہ سےاسی جرم میں ڈی پورٹ کیا گیا تھا،راولپنڈی میں ملزم نے قہوہ بیچنے والے محنت کش کے بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا،وڈیو بنائی،

  • آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آئے، عدالت برہم، حمزہ شہباز نے کیا جواب دیا؟

    آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آئے، عدالت برہم، حمزہ شہباز نے کیا جواب دیا؟

    آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آئے، عدالت برہم، حمزہ شہباز نے کیا جواب دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، جیل حکام نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا،نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر ضمنی ریفرنس دائر کر دیا۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔

    احتساب عدالت کے جج امجد نذیر نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت کمرہ عدالت میں شور ہونے پر عدالت نے حمزہ شہباز پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آئے، آپ کورٹ کا ڈیکورم خراب کر رہے ہیں، آپ سیدھا کٹہرے میں آیا کریں۔ حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ میں عدالت کا احترام کرتا ہوں لیکن آپکا رویہ مناسب نہیں ہے۔ سلام کا جواب دیتا ہوں جو شرعی حق ہے میں کسی کو ساتھ نہیں لایا

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    نیب پراسکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے بتایا کہ حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے جو کہ 325 صفحات پر مشتمل ہے۔ دوران سماعت شہباز شریف کے وکلا نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ریفرنس میں انکی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اسمبلی اجلاس کب تک جاری رہے گا جس پر وکیل نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی مرضی پر منحصر ہے کہ اجلاس کب تک جاری رہتا ہے

    حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آنے والے راستوں کو کنٹیرز اور خاردار تاریں لگا بند کیا گیا۔

  • مولانا کا پلان بی،اجلاس کے فیصلے مولانا کب بتائیں گے؟ اہم خبر

    مولانا کا پلان بی،اجلاس کے فیصلے مولانا کب بتائیں گے؟ اہم خبر

    مولانا کا پلان بی،اجلاس کے فیصلے مولانا کب بتائیں گے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جمعیت علمائے اسلام کا دوسرے روز کا اجلاس شروع ہو چکا ہے، اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں،اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ ،چاروں صوبائی امیراوردیگر رہنماشریک ہیں ،اجلاس مولانا عبدالغفور حیدری، عبدالواسع اورراشد سومرو بھی شریک ہیں.

    تمام صوبائی امیر اجلاس میں پلان بی پر حکمت عملی سےمتعلق بریفنگ دیں گے،اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر حتمی مشاورت کے بعد اہم فیصلے کئے جائیں گے، کشمیر ہائی وے پر آزادی مارچ کے مستقبل سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا.

    مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اجلاس کے اہم فیصلوں کا اعلان جلسہ گاہ میں متوقع ہے.

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مولانا فضل الرحمان کو 13 روز اسلام آباد میں ہو گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مولانا کو دھاندلی کے الزامات پر جواب دے چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان بھی آزادی مارچ پر اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی درمیانی راستہ کی تلاش ہے اور اب حکومت سے زیادہ مولانا کو درمیانی راستہ کی تلاش ہے، بلاول اور ن لیگ نے مولانا کو بند گلی میں پھنسا دیا، اگر استعفیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ کر مولانا چار برس بھی بیٹھے رہیں تو وہ عمران خان انہیں دینے کو تیار نہیں.

  • کابینہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم، نواز شریف بارے کیا فیصلہ ہوا؟ اہم خبر

    کابینہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم، نواز شریف بارے کیا فیصلہ ہوا؟ اہم خبر

    کابینہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم، نواز شریف بارے کیا فیصلہ ہوا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے.، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ نہ ہو سکا،. وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت اجلاس میں‌ حکومت ای سی ایل سے سابق وزیراعظم کا نام نکالنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کر سکی، کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج اڑھائی بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے. نواز شریف نے وکیل کی خدمات حاصل کر لیں، نواز شریف کے وکیل کابینہ کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے ہیں.

    کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پونے 3 گھنٹے تک جاری رہا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نیب کے رویئے پر برہمی کا اظہار کیا اور کابینہ کمیٹی کا اجلاس اڑھائی بجے دوبارہ طلب کیا ہے۔ نیب کو کہا گیا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی سے بات کر کے واضح موقف پیش کیا جائے۔

    کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر، شہباز شریف کے نمائندے ڈاکٹر عدنان اور عطااللہ تارڑ بھی شریک تھے، کمیٹی نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرنا تھیں، جن پر فیصلہ ‏وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کرے گی‏، ‏سیکرٹری صحت اور سربراہ میڈیکل بورڈ ذیلی کمیٹی کو نوازشریف کی صحت پر بریفنگ دیں گے۔

    نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے فوری بیرون ملک جانا چاہئے، میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانا چاہئے.نواز شریف کے علاج کیلیے بیرون ملک روانگی میں تاخیر ان کی جان کیلیے خطرہ ہے،میڈیکل بورڈ ایس آئی ایم ایس اور ایس ایم سی پی پر مشتمل ہے،بورڈ کی مشترکہ رائے ہےکہ نواز شریف مرض کی تشخیص اورعلاج کیلیے بیرون ملک روانہ ہوں

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

  • کاروباری برادری کیلئے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

    کاروباری برادری کیلئے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم، اجلاس میں بڑے صنعتی یونٹس کو دی جانے والی مراعات کے حوالے سے مختلف اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

    اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں معاشی صورتحال مستحکم ہوئی ہے اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے‘ اس وقت حکومت کی توجہ عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے‘ معاشی استحکام کو مزیدمستحکم کرنا اور سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کیلئے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ تیل، گیس اورمعدنیات کے شعبوں میں صوبوں کی استعداد کار بڑھانے کے ضمن میں وفاقی حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو حکومت کی معاشی ٹیم کے ساتھ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر، وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، مشیرتجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، معاون خصوصی ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر گیلانی، سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین، متعلقہ محکموں کے وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر و دیگر سینئر افسران شریک تھے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کو مزیدمستحکم کرنا اور سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کیلئے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معدنیات اور کان کنی کے شعبوں کے فروغ پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ تیل، گیس اورمعدنیات کے شعبوں میں صوبوں کی استعداد کار بڑھانے کے ضمن میں وفاقی حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور مستقبل کے تخمینوں کے حوالے سے مربوط منصوبہ بندی کے حوالے سے وزارتِ فوڈ سیکیورٹی میں ایک خصوصی سیل قائم کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر جامع منصوبہ بندی اور انتظامی اقدامات کیے جائیں اس سے نہ صرف طلب و رسد کا فرق ختم ہوگا بلکہ قیمتوں کو قابو میں رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

    حکومت کو عدالتی سائلین کا خیال آ ہی گیا، وزیراعظم کا بڑا حکم

    اجلاس میں معاشی صورتحال بالخصوص ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کا فروغ، بڑے صعنتی یونٹس کے لئے مراعات، ہسپتالوں کے لئے آلات و مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد، تیل، گیس اور معدنیات کے شعبے میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے، ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی لانے اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے ضمن میں کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے اجلاس کو ہسپتالوں کے لئے آلات و مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تمام ضروری مراحل کو آئندہ پندرہ دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کو بڑے صنعتی یونٹس کو دی جانے والی مراعات کے حوالے سے مختلف اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

    یہ مجھ سے نہیں عدالت سے پوچھیں، کس سوال پر فردوس عاشق اعوان نے ایسا کہا؟

    معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے اجلاس کو آگاہ کیاکہ 15دسمبر تک بارہ نئے بلاکس کو ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کے لئے نیلامی کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے مختلف ممالک میں روڈ شوز و دیگر تشہیری تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان بارہ بلاکس کی نیلامی سے خاطر خواہ سرمایہ کاری متوقع ہے۔ تاجکستان۔ افغانستان۔ پاکستان۔ ایران گیس پائپ لائن اور پارکو کوسٹل ریفائینری کے قیام کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کے حوالے سے موثر انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں اس ضمن میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو بنیادی اشیا کی فراہمی کے لئے چھ ارب جاری کرنے کے فیصلے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کے ذخائر اور دستیابی کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لئے کی جانے والی کوششوں پر بریفنگ دی۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وزیرِ اعظم کو معیشت کی مجموعی صورتحال اور اقتصادی اعشاریوں میں ہونے والی بہتری پر بریفنگ دی گئی۔

  • مولانا فضل الرحمان جلدی مان جائیں گے،کن شرائط پر؟ تحریک انصاف کے اہم رہنما کا دعویٰ

    مولانا فضل الرحمان جلدی مان جائیں گے،کن شرائط پر؟ تحریک انصاف کے اہم رہنما کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ خیبرپختون خوامیں ہم نے ڈیلیور کیا اس لیےعوام نےدوبارہ منتخب کیا،واضح طورپرکہناچاہتا ہوں کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی،ڈیل وہ ہوتی ہے جس میں کیسزختم ہوجائے،انکوائریزبند ہوں ،کوئی ڈیل نہیں ہورہی ،احتساب کاعمل جاری رہےگا،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا جائے گا،پاکستان کےخرچے زیادہ اورآمدنی کم ہے،یہ ہر گھرکا بھی مسئلہ ہے ،ہماری پالیسی کامحورعام آدمی کوزیادہ سےزیادہ ریلیف دیناہے،امید ہے مولانافضل الرحمان   سےمعاملہ بات چیت سے طے ہوجائے گا،وزیراعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے،اگریہ سمجھتےہیں کہ دھاندلی  ہوئی ہے توہم حلقے کھولنے کے لیے تیارہیں،

  • 9 سال جے یو آئی (ف) کے ساتھ رہا ہوں،اعظم سواتی نے ایسی بات کہہ دی کہ مولانا دنگ رہ گئے

    9 سال جے یو آئی (ف) کے ساتھ رہا ہوں،اعظم سواتی نے ایسی بات کہہ دی کہ مولانا دنگ رہ گئے

    9 سال جے یو آئی (ف) کے ساتھ رہا ہوں،اعظم سواتی نے ایسی بات کہہ دی کہ مولانا دنگ رہ گئے

    اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو کرپشن میں ملوث ہیں نیب انہیں نہ چھوڑے، لوگوں کو پتہ چلنا چاہئے کہ بلا تفریق احتساب ہو رہا ہے، نیب قانون میں سقم ہے، اسے درست کرنے کے لئے اپوزیشن کو مل بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں، سینیٹر حافظ حمد اﷲ کی شہریت کے حوالے سے نوٹس ناپسندیدہ فعل ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں، ہماری حکومت ایسے گرے ہوئے فعل کو تسلیم نہیں کرتی۔

    ہار نہیں مانتا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کہاں پہنچ گئے؟

    پیر کو ایوان بالا میں اپوزیشن کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیف الرحمان کے اقدامات ہماری تاریخ کا حصہ ہیں، وہ سیاسی انتقام تھا، جنرل جیلانی کی گود میں سیاسی سانس لینے والے ہمیں بتا رہے ہیں کہ تحریکیں کس طرح چلتی ہیں، یہاں جہانگیر ترین کا نام لیا گیا، حقائق توڑ مروڑ کر انہیں سزا دی گئی، جہانگیر ترین نے ایک ایک پائی کی منی ٹریل دی،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ سینیٹ الیکشن میں لوگوں نے بددیانتی کی، اس کا کیا حشر ہوا، چیئرمین نیب سے کہتا ہوں جس جس پر کرپشن کا کیس ہے اس کو نہ چھوڑیں۔ 9 سال جے یو آئی (ف) کے ساتھ رہا ہوں، میں وزیر، سینیٹر رہا، مجھ پر ایک چیز کوئی ثابت کرے، میں نے سرکاری فنڈز سے کبھی ایک چائے کا کپ نہیں پیا، صرف بیرون ملک جانے کا کرایہ لیتا تھا، اپنے دفتر کا خرچ ہمیشہ خود برداشت کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا نہ ہی کسی جج کو اٹھا کر باہر پھینکا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں جو جو ملوث ہے چیئرمین نیب اسے نہ چھوڑیں۔ لوگوں کو پتہ چلنا چاہئے کہ بلا تفریق احتساب ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب قانون میں سقم ہے۔ اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں بیٹھ کر نیب قانون میں سقم کو درست کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو گالیاں دینے والی اپوزیشن پارٹیاں آج ساتھ کھڑی ہیں۔ کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر نہ ہونے دینے اور مودی کے بیانیہ کو آگے لے کر چلنے کے لئے یہ متحد ہیں۔ چیئرمین نیب پراسیکیوشن کو مضبوط کریں۔

    سینیٹر حافظ حمد اﷲ کی شہریت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حافظ حمد اﷲ کو ان کا حق نہ دیئے جانے کی میں اور یہ حکومت بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم سمیت کسی نے اس فعل کو پسند نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نادرا ایجنسیوں کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرتی ہے۔ ایجنسیوں نے رپورٹ دی کہ حافظ حمد اﷲ کی شہریت کی دستاویزات جعلی ہیں اور وہ غیر ملکی ہیں۔ حافظ حمد اﷲ کی شہریت کے حوالے سے جو نوٹس دیا گیا وہ ناپسندیدہ فعل ہے اور اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ ہماری حکومت اس قسم کے گرے ہوئے فعل کو تسلیم نہیں کرتی۔

  • ملک میں روشن خیالی کو فروغ دیں گے، گورنر پنجاب

    ملک میں روشن خیالی کو فروغ دیں گے، گورنر پنجاب،وہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام الحمرا آرٹ گیلری میں بابا گورونانک کے550 ویں جنم دن کے سلسلے میں منعقدہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں پروفیسر نیاز احمد، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ منظور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل اطہر علی خان، فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

    لاہور۔11 نومبر(اے پی پی )بھارت سمیت مختلف ممالک سے آنیوالے 2ہزار سے زائد سکھ یاتر یوں کے اعزاز میں گور نرپنجاب چوہدری محمدسرو ر نے ظہرانہ دیا۔ظہرانہ میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وصوبائی وزراءبھی خصوصی طور پر شر یک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر ہاﺅس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے دیئے جانیوالے ظہرانہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ‘وفاقی وزراءچوہدری فواد حسین ‘پیر نور الحق قادری ‘صدر پاکستان کی اہلیہ ثمینہ علوی ‘گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور‘صوبائی وزراءڈاکٹر اختر ملک ‘اعجازعالم ‘ راجہ یاسر ہمایوں ‘سینیٹر ولید اقبال ‘ایم پی ایز سردارمہندر پال سنگھ‘تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری‘جنر ل سیکرٹری شعیب احمد صدیقی ‘پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب بابر حیات تارڑ ‘ایم پی ایز سعدیہ سہیل ‘عظمی کارداراور بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنیوالے دوہزار سے زائد سکھ یاتری بھی شر یک ہوئے ۔

    اس موقعہ پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کر تار پور اور ننکانہ صاحب میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے شاندارکار کردگی پر کر تار پور پر اجیکٹ کے ہیڈ بر یگیڈیئرعاطف‘چیف ایگز یکٹو لیسکو مجا ہد پرویز چٹھہ ،‘ننکانہ‘ گوجرنوالہ اور ناروال کے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی کے اراکین کو شیلڈ بھی دیں۔

    اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کرتار پور راہداری منصوبہ کا افتتاح کر کے ہم نے امن کا پیغام دیا ہے‘ صرف بابا گر ونانک کے جنم دن کی تقر یبات ہی نہیں جب بھی سکھ یاتری پاکستان آئیں گے انکو بھر پور ویلکم کر یں گے‘ ان کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی محبت اور امن کی بات کر رہا ہے اور سکھ یاتر یوں کو جو سہولتیں پاکستان میں آج مل رہی ہے ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی ہے‘

    چوہدری محمدسرور کی سر براہی میں قائم مذہبی سیاحت اور قومی ورثہ کمیٹی نے کر تارپور اور ننکانہ صاحب میں باباگر ونانک کی تقر یبا ت کیلئے جس طر ح شاندار انتظامات کیے انکو مبار کبا د پیش کر تاہوں ۔

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں دنیا بھرسے آنیوالے سکھ یاتریوں کو کر تارپور اور بابا گرو نانک کے550جنم دن کی تقر یبات کی بھر پور مبارکبادپیش کرتا ہوں اور انکو یقین دلاتا ہوں کہ باباگر ونانک کے جنم دن کے موقعہ پر انکو فول پروف سیکورٹی اور رہائش سمیت تمام سہولتیں میسر آئیں گے اور یہ تقر یبات انکے لیے یادگار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں فخر سے یہ کہنا چاہتاہوں کہ اقلیتوں کیلئے پاکستان جتنا محفوظ ملک ہے دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ہے ‘صرف سکھوں کے ہی نہیں مسیحوں ‘ہندﺅں اور دیگر اقلیتوں کیساتھ ساتھ مسلمانوں کے مقدس مذہبی مقامات کی بھر پور تزئین و آرائش بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان اقلیتوں کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کیلئے وہاں رہنا مشکل ہوتا جارہا ہے‘ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا بھارتی سپر یم کورٹ کا فیصلہ بھی آرایس ایس اور بھارتی حکمرانوں کے دباﺅ کا نتیجہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت بے گناہ کشمیر یوں کی جس طر ح نسل کشی کر رہا ہے اور 99دن سے وہاں کر فیولگا رکھا ہے جسکی وجہ سے کشمیر عوام بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے بھی محروم ہے وقت آچکا ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور کشمیر یوں کوآزادی دلانے کے ساتھ ساتھ بھارت کے اندربھی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے‘ ہم پاکستان میں لبرل ازم کو پروموٹ کریں گے اورجیسے ہم نے ملک سے دہشت گردی کو ختم کرد یا ہے ایسے انتہا پسندی کو بھی ختم کر یں گے۔

    قبل ازیں الحمراءہال میں پنجاب یونیورسٹی کی تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ امید ہے آج نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)سے نکال دیا جائے گا جس کے بعد وہ علاج کے لیے جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں‘ نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں، ہم ان کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے ہم نے سروسز ہسپتال میں بھی انکو بہتر ین طبی سہولتیں دیں ہیں اور اب بھی انکے علاج کیلئے مکمل تعاون کر یں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے کسی سیاسی جماعت نے کوئی فائدہ یا نقصان اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے ویژن کے مطابق ہم نے اقلیتوں کو تحفظ دیا اورثابت کیا کہ ہم اقلیتوں کو تحفظ دیتے ہیں۔اس موقع پر سکھ یاتر یوںنے باباگر ونانک کے550ویںجنم دن کی تقر یبات کے شاندار انتظامات اور کر تار پور راہداری کھولنے پر پر بھر پور جشن منایا ‘سکھ یاتر یوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور حکومتی اقدامات کی بھر پور تعریف کی.

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے اور ملک میں روشن خیالی کو فروغ دیں گے ۔ وہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام الحمرا آرٹ گیلری میں بابا گورونانک کے550 ویں جنم دن کے سلسلے میں منعقدہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں پروفیسر نیاز احمد، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ منظور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل اطہر علی خان، فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

    ۔ تصویری نمائش میں سکھ مذہب ، سماج اور ثقافت کے مختلف پہلوﺅں کو اجاگر کرنے کے لئے طلباءو طالبات کے35 فن پارے آیزاں کئے گئے تھے۔ تصویری نمائش کے دورے کے دوران گورنر پنجاب نے طلباءو طالبات کے فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ طلباءبین الاقوامی سطح پر اپنا نام پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباءوطالبات نے سکھ مذہب سے متعلق مختلف نظریات کی اپنے فن میں بہترین انداز میں عکاسی کی ہے اور خوشی ہے کہ بابا گورونانک کا 550 واں جنم دن بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جانب پاکستان میں اقلیتوں کو سہولتیں دی جا رہی ہیں اور سکھ برادری کے لئے ویزا فری کرتارپور راہداری کھولی گئی ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسند ہندوﺅں کے ڈر سے بابری مسجد کی جگہ پر مندر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمان بھی اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہی ہے جبکہ عیسائیوں کو زبردستی ہندو بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندوﺅں کی انتہا پسندی عروج کو پہنچ چکی ہے جس سے بھارت کو نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیغمبر حضرت محمد ﷺ نے اقلیتوں کو حقوق دئیے اور قائد اعظم نے بھی یہی کہا کہ پاکستان میں بسنے والے سب پاکستانی ہیں ۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ امن کے قیام اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں

  • نوازشریف سے متعلق مسلم لیگ ن کے بیانات منافقت پرمبنی قرار

    نوازشریف سے متعلق مسلم لیگ ن کے بیانات منافقت پرمبنی قرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت کے لیے دعا گوہیں لیکن سزا اس نے کاٹنی ہے،یہ عجیب منطق ہےجس پربھی کیس بنتا ہے وہ بیمارہوجاتا ہے،امیراورغریب کے لیے الگ الگ نظام ہے،کتنےغریب ہیں جوجیلوں میں سڑرہے ہیں،ان کے لیے کوئی بات نہیں کرتا،

    علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم عدالتی فیصلوں کااحترام کرتے ہیں،نوازشریف سے متعلق مسلم لیگ ن کے بیانات منافقت پرمبنی ہیں ،نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے مشترکہ طورپرفیصلہ ہوگا،کل کابینہ میں اس معاملے پراپنی رائےدوں گا،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.