Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بیرون ملک روانگی میں تاخیر سے نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے،ایسا کس نے کہا؟

    بیرون ملک روانگی میں تاخیر سے نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے،ایسا کس نے کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نیب کوبھجوادی، وزارت داخلہ کونیب کےحتمی جواب کا انتظارہے، ‏‏پنجاب میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی رپورٹ وزارت داخلہ کوارسال کی تھی، ‏ڈاکٹرطاہرمحمود کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے رپورٹ ارسال کی، پنجاب میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ اپنی پرانی تمام رپورٹس کی تصدیق کرتے ہیں،

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    وزارت داخلہ کیطرف سے بھجوائی گئی نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نیب کو موصول ہو گئی ہے، نیب حکام کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ آج ہی جواب دے دین،

    نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے فوری بیرون ملک جانا چاہئے، میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانا چاہئے.نواز شریف کے علاج کیلیے بیرون ملک روانگی میں تاخیر ان کی جان کیلیے خطرہ ہے،میڈیکل بورڈ ایس آئی ایم ایس اور ایس ایم سی پی پر مشتمل ہے،بورڈ کی مشترکہ رائے ہےکہ نواز شریف مرض کی تشخیص اورعلاج کیلیے بیرون ملک روانہ ہوں

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

     

  • آصف زرداری کی صحت پر پی پی رہنماؤں کا شدید تشویش کا اظہار،کیا مطالبہ کر دیا؟

    آصف زرداری کی صحت پر پی پی رہنماؤں کا شدید تشویش کا اظہار،کیا مطالبہ کر دیا؟

    آصف زرداری کی صحت پر پی پی رہنماؤں کا شدید تشویش کا اظہار،کیا مطالبہ کر دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفین کی صحت سے کھیل رہی ہے آصف زرداری کی صحت کافی خراب ہے،آصف زرداری کو 22 روزتک کوئی میڈیکل سہولت نہیں دی گئی،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے حوالہ سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے علاج کے لئے پرائویٹ میڈیکل بورڈ نہیں بٹھایا جا رہا، آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس تک نہیں دی جا رہی۔ حکومت ڈاکٹرز کی ہدایات کے باوجود آصف علی زرداری کی زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہے، حکومت ہوش سے کام لے، ایسا نہ ہو حکومت انتقام کی آگ میں خود ہی جل جائے۔

    نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

    قبل ازیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔ آصف علی زرداری و فریال تالپور انڈر ٹرائل ہیں ان سے سزایافتہ قیدیوں کی طرح سلوک نہ کیا جائے

  • نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کب تک نکالا جائے گا؟ گورنر پنجاب بول پڑے

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کب تک نکالا جائے گا؟ گورنر پنجاب بول پڑے

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کب تک نکالا جائے گا؟ گورنر پنجاب بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوھدری سرور نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا،نواز شریف علاج کے لیے جہاں جانا چاہیں، جا سکتے ہیں ،میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں،ہم نے نواز شریف کی صحت کو سیاست میں نہیں لانا،

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے لیے ایک میڈیکل بورڈ بنایا گیا،نواز شریف کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے، سرکاری سطح پر نوازشریف کا بہترین علاج کیا گیا ،کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپور کی طرح دیگر اقلیتوں کی عبادت گاہیں بھی کھول رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے،پاکستان نے ثابت کیا کہ ہم اقلیتوں کو تحفظ دیتے ہیں،ہم لبرازم پروموٹ کرینگے،انتہاپسندی اوردہشتگردی کوختم کرینگے،نہیں سمجھتاکہ مولانا فضل الرحمان کےدھرنےسےکسی سیاسی جماعت نے فائدہ اٹھایا،دنیا میں جہاں بھی شورش ہے،وہاں سب سے پہلے ادارے کمزورکرنے کی کوشش ہوتی ہے،جس ملک کی آرمی کمزور ہو جاتی ہے، وہ کمزور ہو جاتے ہیں،ہماری فوج کو متنازع نہیں ہونا چاہیے اور نہ اسے متنازع بنایا جائے،ہم اپنی فوج کو مضبوط اور غیر جانبدار دیکھنا چاہتے ہیں،

    دوسری جانب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کو نواز شریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نوازشریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارت داخلہ میں انتظارکیا جارہا ہے

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

  • نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کی گئی نوازشریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،نواز شریف جب علاج کے لیے آئے ان کے پلیٹ لیٹس بہت کم تھے،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کا کاؤنٹ کم ہوگیا تھا،کراچی کے ڈاکٹر طاہر شمسی کو بھی آن بورڈ لیا گیا ،ہم نے نواز شریف صاحب کے علاج کیلیے دوسرے ڈاکٹرز کی مدد بھی لی ،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نواز شریف کی تمام رپورٹس شریف سٹی اسپتال کے ڈاکٹرز کو دے دی گئی تھیں ،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھانے کیلیےاسٹیرائیڈز دی گئی ،نوازشریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہو رہی تھی،ڈاکٹروں کی مشاورت سے نوازشریف کی ضمانت منظور ہوئی ،وزرات داخلہ نے نواز شریف کی صحت سے متعلق کلیئرنس لینے کا کہا ،وزارت داخلہ کو نواز شریف کی رپورٹس سے متعلق خط کا جواب دےدیا،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نوازشریف چاہتے تھے کہ ان کے ساتھ ان کی بیٹی کی بھی ضمانت ہوجائے،وزرات داخلہ نے ہمیں نواز شریف کی صحت سے متعلق کلیئرنس لینے کا کہا ،ہم نے وزارت داخلہ کو نواز شریف کی رپورٹس سے متعلق خط کا جواب دے دیا ہے، نوازشریف کے بیرون ملک علاج سے متعلق وزارت داخلہ نے خط لکھا کہ بورڈ سے مشورہ لے کردیں،گزشتہ رات بورڈ میٹنگ ہوئی جس نے نوازشریف کوبیرون ملک علاج کی سفارش کی،بورڈ کوکہا کہ نوازشریف کے ایسے کون سے ٹیسٹ ہیں جوبیرون ملک سے ہوسکتے ہیں،بورڈ کوکہا کہ آپ کی رپورٹ ناکافی ہے،دوبارہ مانگی گئی تفصیلات سےآگاہ کریں،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف ہائی پروفائل مریض ہیں ان کی بیماری کے بارے میں شک نہیں کیا جا سکتا ہے، انکی بیماری کی لمبی چوڑی بیماری کی ہسٹری ہے، ان کو سٹنٹ ڈالے گئے، یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں،جس دن سے نواز شریف کی ضمانت ہوئی اس دن سے علاج کا ان کا اپنا فیصلہ ہے، نواز شریف کا علاج اب ان کی مرضی کے مطابق ہو رہا ہے.

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ وہ میرے سیاسی حریف رہے لیکن اب وہ مریض ہیں، بطور ڈاکٹر تمام معاملات کو دیکھ رہی ہوں، اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے پہلے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس28ہزار تھے،نواز شریف کی صحت سے متعلق تشکیل دیا گیا بورڈ آج دوبارہ بیٹھے گا ،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی، ڈاکٹرزکی رپورٹس پرنوازشریف کوضمانت ملی، نوازشریف نےبیرون ملک جانےکیلئے درخواست دی، نوازشریف 6 نومبرکواسپتال سےڈسچارج ہوئے، ڈاکٹرزنے کہا 2ایسے ٹیسٹ ہیں جوپاکستان میں نہیں ہوسکتے،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ خود مختار ہے ، کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں ڈالا ہوا ،نواز شریف کی تشویشناک حالت پر قابو پالیا تھا ،نوازشریف سےمتعلق بنایا گیا میڈیکل بورڈ آج پھر بیٹھے گا ،

  • پی این ایس شمشیر، محافظ اورپی سی تھری کی میری ٹائم مشق آئی ایم ایکس 19میں شرکت

    پی این ایس شمشیر، محافظ اورپی سی تھری کی میری ٹائم مشق آئی ایم ایکس 19میں شرکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کے پی این ایس شمشیر، محافظ اورپی سی تھری نے میری ٹائم مشق آئی ایم ایکس 19میں شرکت کی، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشق بحیرہ عرب، خلیج عمان اور خلیج فارس میں کی گئی،مشق میں 50سے زائد ممالک کی افواج نے شرکت کی،مشق کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا،

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ہمیشہ میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا مشق آئی ایم ایکس میں پی این ایس شمشیر اور محافظ نے مسقط اور بحرین کا بھی دورہ کیا،دورے کے دوران کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف پر توجہ مبذول کرائی گئی

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

  • عاکف جاوید دنیا کا تیز ترین باؤلر بننے کا خواہشمند،کہاں کھیلیں گے؟

    عاکف جاوید دنیا کا تیز ترین باؤلر بننے کا خواہشمند،کہاں کھیلیں گے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرک کا 19 سالہ دکاندار عاکف جاوید دنیا کا تیز ترین باؤلر بننے کا خواہشمند ہے،نوجوان باؤلرعاکف جاوید کہتے ہیں والد کے ساتھ دکان پر کام کے دوران بھی توجہ کرکٹ پر ہوتی تھی،این سی اے ریموٹ ایریاز پروگرام 2018 میں اوپن ٹرائلز کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عاکف جاوید نوجوان کرکٹر کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق ایک متوسط خاندان سے ہے۔ نامساعد حالات کے باوجود انہوں نے محنت کو اپنا اشعار بنائے رکھا،

    این سی اے ریموٹ ایریاز پروگرام کی دریافت عاکف جاوید نے شعیب اختر کی تیز رفتار باؤلنگ دیکھ کر کرکٹ کا آغازکیا، کرک سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ فاسٹ باؤلر عاکف جاوید فاسٹ باؤلر محمد عامر کی طرح گیند کی رفتار اور سوئنگ پر عبور حاصل کرنا چاہتے ہیں،

    قومی ٹی ٹونٹی کپ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر باصلاحیت نوجوان کرکٹر کو اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ ایونٹ 12 سے 23 نومبر تک بنگلہ دیش میں ہوگا.

    145 سپیڈ سے بالنگ کرانے والے فاسٹ باولر عاکف جاوید کا تعلق ضلع کرک کے گاوں خوجکی کلے سے ھیں اور ڈاکٹررضوان کے لوکل کلب سے کھیلتے رھے .

  • تیسری قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کا آغاز،کتنی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں؟

    تیسری قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کا آغاز،کتنی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورمیں تیسری قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔لاہور میں ستلج رینجرز پنجاب کے ہیڈ کوارٹرکے پولو اور نیزہ بازی گراونڈ پر چیمئن شپ میں تین سو ٹیموں کے بارہ سو گھڑ سوار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل ثاقب محمود نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا،

    مہمان خصوصی سےایچی سن کالج کے طلبا نے ایونٹ شروع کرنی کی اجازت طلب کی۔ جس کے بعد گھڑ سوار مارچ پاسٹ کرتے ہوے سلامی کے چوبترے کے سامنے سے گزرے۔ اس موقع پر اونٹوں پر سوار رینجرز کے بینڈ نے مختلف دھنیں پیش کرکے تقریب کو یادگار بنایا۔ ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پندرہ نومبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں گھرسواڑ پگڑی پہنچے اپنے مخصوص انداز میں مقابلوں میں شریک ہیں۔

  • ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد، ووٹنگ کب ہو گی؟ اہم خبر

    ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد، ووٹنگ کب ہو گی؟ اہم خبر

    ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد، ووٹنگ کب ہو گی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ووٹنگ کیلئے رواں ہفتے ایوان میں پیش کی جائے گی، جس پر ووٹنگ جمعرات یا جمعے کو ہونے کا امکان ہے۔ قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد میں اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا رویہ جانبدارانہ ہے، جس کی بناء پر وہ ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے اہل نہیں۔

    تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کیلئے 7 دن کا نوٹس آئینی تقاضا ہے، اپوزیشن کی جانب سے قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی قرارداد پر ووٹنگ جمعرات یا جمعے کو ہوگی۔ تحریک اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری پر ہوگی، ایوان میں موجود اراکین کی اکثریت کے رائے کی بنیاد پر کامیاب یا ناکام ہوسکتی ہے۔

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 155 اراکین، حکومت و اتحادی اراکین کی تعداد 184 ہے۔

    واضح رہے کہ قاسم خان سوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ دیا تھا جسے سپریم کورٹ نے معطل کر دیا تھا،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا ،سپریم کورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی اپیل سماعت کے لیے منظورکر لی گئی.

    قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ،قاسم سوری نے نعیم بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی.سپریم کورٹ میں‌ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے

    ہار نہیں مانتا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کہاں پہنچ گئے؟

    این اے265 میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردی گئی تھی ، لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنایا تھا این اے 265 سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا،

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار

    الیکشن ٹربیونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نےکی الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ،بی این پی امیدوار لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا

  • وفاقی کابینہ اجلاس طلب، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے یا نہیں؟

    وفاقی کابینہ اجلاس طلب، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے یا نہیں؟

    وفاقی کابینہ اجلاس طلب، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے یا نہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا،وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہو گا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہیں، وفاقی کابینہ اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا، کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے،

    ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    وفاقی کابینہ ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، نیب کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ پر جواب ملنے کے بعد وفاقی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہو سکتا ہے.

    وفاقی کابینہ آزادی مارچ کامعاملہ، مذاکرات کی تعطلی سمیت دیگرمعاملات پر غور کرے گی،وفاقی کابینہ کو ملک میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجےہوگا

  • نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے نکالنے کے عمل کی غیر یقینی نے ڈاکٹروں کیلیے مشکلات پیدا کر دی ہیں، ڈاکٹرز کیلیے مشکلات بڑھ رہی ہیں کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کیلیے مزید اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دیں یا نہ دیں،پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل بنانے کے عمل میں جان کیلیے خطرات بڑھ رہے ہیں

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیرائڈز کی بار بار کی ہائی ڈوز نواز شریف کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ،وقت ضائع ہوتا رہا تو نواز شریف کی صحت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ،اسٹیرائڈز کے منفی اثرات نواز شریف کے دیگر عوارض کو پیچیدہ بنارہے ہیں،اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز نواز شریف کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے

    دوسری جانب شہباز شریف جاتی امرا میں نواز شریف کی عیادت کریں گے،شہبازشریف ڈاکٹرز سے نوازشریف کی صحت پر مشاورت کریں گے،شہباز شریف ڈاکٹر عدنان سے بھی جاتی امرا میں مشاورت کریں گے.

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    دوسری جانب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کو نواز شریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نوازشریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارت داخلہ میں انتظارکیا جارہا ہے

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم