Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کیا ججز کو اور اسٹنٹس پڑتے ہیں اور وکلا کو اور؟ عدالت نے ایسا کیوں کہا؟

    کیا ججز کو اور اسٹنٹس پڑتے ہیں اور وکلا کو اور؟ عدالت نے ایسا کیوں کہا؟

    کیا ججز کو اور اسٹنٹس پڑتے ہیں اور وکلا کو اور؟ عدالت نے ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ملازمت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،التوا کیلئے محمد آفتاب عالم کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے،وکیل محمد آفتاب عالم رانا کی التوا کی درخواست پر جسٹس گلزار احمد نے اہم ریمارکس دیئے،

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

    سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

    جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ کے وکیل نے التوا لیا تھا کہ ان کو اسٹنٹس ڈلے ہیں اور وہ اسپتال داخل ہیں،پچھلی اور آج کی پیشی میں کئی ہفتے گزر گئے آج بھی بیماری پر التوا مانگ رہے ہیں،وکیل نے کہا کہ الطاف رانا صاحب گھر پر ہیں ان کو کچھ دنوں بعد مزید اسٹنٹس ڈلنے ہیں،

    عدالت نے کہا کہ کیا ججز کو اور اسٹنٹس پڑتے ہیں اور وکلا کو اور؟

  • آصف زرداری سے ملاقات پر پابندی، عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    آصف زرداری سے ملاقات پر پابندی، عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    آصف زرداری سے ملاقات پر پابندی، عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے لئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے عدالت میں درخواست دائر کر دی،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری بیمار اور اڈیالہ جیل میں قید ہیں ،آصف علی زرداری سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں انتظامیہ اجازت نہیں دے رہی، آصف علی زرداری سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    عدالت نے درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے،اور 13 نومبر تک جواب طلب کر لیا.

    نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

    قبل ازیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔ آصف علی زرداری و فریال تالپور انڈر ٹرائل ہیں ان سے سزایافتہ قیدیوں کی طرح سلوک نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا مجھے میاں نوازشریف و مریم نواز کی ضمانت کی منظوری پر خوشی ہے ا ور میں انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں۔

  • پلان بی پر کب عمل کرنا ہے، مولانا نے اجلاس بلا لیا

    پلان بی پر کب عمل کرنا ہے، مولانا نے اجلاس بلا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس آج دوپہر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرہوگا، جے یوآئی کی صوبائی اورضلعی قیادت اجلاس میں شریک ہوگی،اجلاس میں پلان بی پرعمل درآمد سےمتعلق مشاورت ہوگی، اپوزیشن جماعتوں کی آرا کی روشنی میں فیصلے کیےجائیں گے.

    آزادی مارچ میں سیرت کانفرنس، مولانا نے اہم اعلان کر دیا، کارکنان کے لبیک کے نعرے

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے تحریک شروع کی ہے،ہم اس ناجائزحکومت کے خلاف ہیں،مذاکراتی کمیٹی صرف آنیاں جانیاں کرتی ہے،ملک میں ایک پرامن احتجاج ہورہاہے،اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پرہیں،اپوزیشن جماعتوں نے ہمارا ساتھ دیا،میں تمام حزب اختلاف جماعتوں سے مطمئن ہوں،مارچ کے شرکا کوبارش اورسردی سے کوئی تکلیف نہیں،

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مولانا فضل الرحمان کو 12 روز اسلام آباد میں ہو گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مولانا کو دھاندلی کے الزامات پر جواب دے چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان بھی آزادی مارچ پر اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی درمیانی راستہ کی تلاش ہے اور اب حکومت سے زیادہ مولانا کو درمیانی راستہ کی تلاش ہے، بلاول اور ن لیگ نے مولانا کو بند گلی میں پھنسا دیا، اگر استعفیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ کر مولانا چار برس بھی بیٹھے رہیں تو وہ عمران خان انہیں دینے کو تیار نہیں.

  • حکومت کو عدالتی سائلین کا خیال آ ہی گیا، وزیراعظم کا بڑا حکم

    حکومت کو عدالتی سائلین کا خیال آ ہی گیا، وزیراعظم کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سائلین کےعدالتی مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی، وزیراعظم عمران خان نےعدالتی سائلین کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی، وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کمیٹی کے نوٹیفکیشن کی کاپی عدالت پیش کردی .

    یہ مجھ سے نہیں عدالت سے پوچھیں، کس سوال پر فردوس عاشق اعوان نے ایسا کہا؟

    وفاقی وزیر قانون کمیٹی کے سربراہ جبکہ سیکریٹری قانون وانصاف،سیکریٹری داخلہ وفنانس کمیٹی رکن ہوں گے، کمیٹی کوایک ماہ میں تجاویزوزیراعظم آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے.

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عدالتوں کی بہتری کیلیے تعاون کرے گی،وزیراعظم اور کابینہ کو ڈسٹرکٹ کورٹس کی حالت زار سے آگاہ کیا وزیراعظم نے وزیرقانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے،وزیر قانون فروغ نسیم کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ،کمیٹی بینچ اور بار میں پل کا کردار ادا کرے گی

  • یہ مجھ سے نہیں عدالت سے  پوچھیں، کس سوال پر فردوس عاشق اعوان نے ایسا کہا؟

    یہ مجھ سے نہیں عدالت سے پوچھیں، کس سوال پر فردوس عاشق اعوان نے ایسا کہا؟

    یہ مجھ سے نہیں عدالت سے پوچھیں، کس سوال پر فردوس عاشق اعوان نے ایسا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کیس کی سماعت کے بعد صحافی نے وزیراعظم عمران خان کی مشیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے سوال کیا کہ کیا نوازشریف کومیرٹ پرضمانت ملی؟ جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ مجھ سے نہیں عدالت سے پوچھیں ،میرٹ پرتھی تونوازشریف کوعدالت نے ضمانت دی،میڈیکل بورڈکی سفارش پرہی نوازشریف کوضمانت ملی،

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈارکان ڈاکٹرزہیں سیاست دان نہیں،ان پراعتماد کرنا چاہیے،میں مسلم لیگ ن کی نہیں میڈیکل بورڈکی حمایت کررہی ہوں،میڈیکل بورڈ نے کہا نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ،

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عدالتوں کی بہتری کیلیے تعاون کرے گی،وزیراعظم اور کابینہ کو ڈسٹرکٹ کورٹس کی حالت زار سے آگاہ کیا وزیراعظم نے وزیرقانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دےدی ہے،وزیر قانون فروغ نسیم کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ،کمیٹی بینچ اور بار میں پل کا کردار ادا کرے گی

    توہین عدالت کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، دوران سماعت وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عدالت میں کہا کہ میرےکیس کاچودھری سرورکے کیس سے کیا تعلق ہے؟ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسانہ کہیں آپ لوگ ایک ہی کابینہ سے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ میرا کیس الگ رکھیں،غلام سرور خان کے ساتھ نتھی نہ کریں،غلام سرور خان کا بیان ان کا انفرادی فعل ہے،فردوس عاشق اعوان کیجانب سے غیر مشروط معافی نامہ بھی جمع کرا دیا گیا

    عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی استدعا مسترد کر دی اور کہا کہ اس کو آیندہ سماعت پر ایک ساتھ سنیں گے، فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی اسی روز ہو گی

  • توہین عدالت کیس،فردوس عاشق اعوان کو کونسی استدعا عدالت نے کی مسترد؟

    توہین عدالت کیس،فردوس عاشق اعوان کو کونسی استدعا عدالت نے کی مسترد؟

    توہین عدالت کیس،فردوس عاشق اعوان کو کونسی استدعا عدالت نے کی مسترد؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توہین عدالت کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، دوران سماعت وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عدالت میں کہا کہ میرےکیس کاچودھری سرورکے کیس سے کیا تعلق ہے؟ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسانہ کہیں آپ لوگ ایک ہی کابینہ سے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ میرا کیس الگ رکھیں،غلام سرور خان کے ساتھ نتھی نہ کریں،غلام سرور خان کا بیان ان کا انفرادی فعل ہے،فردوس عاشق اعوان کیجانب سے غیر مشروط معافی نامہ بھی جمع کرا دیا گیا

    عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی استدعا مسترد کر دی اور کہا کہ اس کو آیندہ سماعت پر ایک ساتھ سنیں گے، فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی اسی روز ہو گی

  • نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جھوٹی،وفاقی وزیر کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

    نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جھوٹی،وفاقی وزیر کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،

    جہانگیر جدون وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ وفاقی وزیرنےکہا کہ نواز شریف کی رہائی ڈیل کا حصہ ہے،اس بیان سے وفاقی وزیر نے عدالت میں زیرسماعت کیس پراثرانداز ہونےکی کوشش کی، ایک طرف حکومت ڈیل سے انکاری ہے اوردوسری جانب وفاقی وزیر ڈیل کا کہہ رہے ہیں،وفاقی وزیر نے یہ بھی کہاکہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں ردو بدل کیا گیا،جہانگیر خان نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پروگرام کا رکارڈ طلب کر لیں،

    عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو روسٹرم پر بلوا لیا ،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر وفاقی وزیر نے ایسا کہا ہے تو یہ بات وزیراعظم کے نوٹس میں لائی جائےگی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، آپ بتائیں کہ وزیر نے ایسی کوئی بات کی یا نہیں؟ ایک وفاقی وزیر یہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ جھوٹی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی،آپ اپنے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے بارے میں ہی ایسی بات کر رہے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    فردوس عاشق اعوان نے عدالت میں کہا کہ یہ حکومتی پالیسی نہیں،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت اپنے وزرا کے ذریعے خود اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ؟ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرنے اگرکہا توان کی ذاتی رائے ہوگی جسے وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جائےگا،میں وفاقی وزیر کی طرف سے یہاں کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں،

    عدالت نے کہا کہ آپ وفاقی حکومت کی ترجمان ہیں، اس متعلق دیکھیں،جب زیرسماعت کیسزپربات کرینگے تو اس کا اثر تمام سائلین کے کیسز پرآئےگا،اگر وفاقی وزیر نے کہا رپورٹ تبدیل کی گئی تو یہ سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے،اگر وفاقی وزیر ایسے بیانات دیں گے تو لوگوں کا اعتماد ختم ہو جائے گا،اس عدالت کو پارلیمنٹ پر مکمل اعتماد ہے

    عدالت نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروگرام کا ٹرانسکرپٹ بھی طلب کر لیا،عدالت نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی

  • فردوس عاشق اعوان کو معافی ملے گی یا نہیں؟ سماعت ہو گی آج

    فردوس عاشق اعوان کو معافی ملے گی یا نہیں؟ سماعت ہو گی آج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہونی ہے، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں ،توہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اعوان نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگی تھی.اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے

    فردوس عاشق اعوا ن نے جواب میں کہا تھا کہ عدالت اورججزسےمتعلق 29 اکتوبرکےاپنےریمارکس غیرمشروط واپس لیتی ہوں،غیرمشروط معافی مانگ کر خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہوں،فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کی ہے،

    جواب میں مزید کہا گیا کہ پریس کانفرنس نواز شریف کے فیئر ٹرائل کا حق متاثر کرنےکیلیےبھی نہیں تھی، عدالت سمجھتی ہے کہ کیس پراثراندازہونے کی کوشش کی توغیر مشروط معافی مانگتی ہوں،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدالت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ملزم کو خصوصی رعایت دینے کے لیے شام کے وقت عدالت لگائی گئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

    گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت کواسکینڈلائزکرنے پرکوئی فرق نہیں پڑتا،دنیا جو ہمارےبارے میں کہتی ہے اس سے اثر نہیں پڑتا،2014میں بھی ہمارے خلاف یہی باتیں ہوتی تھیں لیکن وہ دوسری جانب سے ہوتی تھیں، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسارکیا کہ ڈاکٹر صاحبہ آپ 2014 میں دھرنے میں تھیں، ہائیکورٹ بار کے ایک رکن نے 2014 میں چھٹی کے روز درخواست دائر کی تھی،جب 2014 میں گرفتاریاں کی جا رہی تھیں تو اسی عدالت نے روکا تھا،اس عدالت نے قانون کے مطابق چلنا ہے اور کسی کو کوئی رعایت نہیں دینی،

    وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صبح صبح کہاں پہنچ گئیں؟ دیکھ کر سب حیران رہ گئے

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہر جج نے اللہ کو حاضر ناظر جان کر حلف لیا ہوتا ہے،سنگین جرم کرنے والے ملزم کو بھی شفاف ٹرائل ملنا اس کا حق ہے،چاہے ملزم دہشت گرد ہی کیوں نہ ہو وہ عدالت کے سامنے ملزم ہے،

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم گزشتہ روزجواب جمع نہیں کرواسکے،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اب جواب جمع کروا دیں ہم کیس پھر سماعت کے لئے مقرر کر دیں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے لوگ آج کہتے ہیں کہ تمہاری گاڑی کی تصویریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں،میرے ساتھ سپریم کورٹ کے جج بیٹھے تھے اور انہیں ن لیگ کا صدر کہا گیا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےتوہین عدالت کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی ،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا ،عدالت نے فردوس عاشق اعوان سے دوبارہ جواب طلب کر لیا

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جب حکومت کہہ رہی ہو کہ ڈیل ہو گئی تو اس کا کیا مطلب ہے؟ ڈیل تو حکومت کرے گی ، عدالت تو نہیں کرے گی، اگر چھوڑنا ہے تو حکومت چھوڑے گی یہ عدالت تو نہیں،

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 20سالہ سیاسی کیرئیرمیں کبھی عدلیہ سے متعلق توہین آمیز بات نہیں کی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ کابینہ کے ارکان ہی کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہو گئی، پیرکوسماعت رکھ لیتےہیں آپ ہفتےتک جواب جمع کروادیں،

    توہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اعوان کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کر دی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان سے دوبارہ جواب طلب کر لیا، عدالت نے 11 نومبر کو دوبارہ طلب کر لیا

  • ٹکٹ کینسل، نواز شریف لندن نہ جا سکے، اب کب جائیں گے؟ ترجمان نے بتا دیا

    ٹکٹ کینسل، نواز شریف لندن نہ جا سکے، اب کب جائیں گے؟ ترجمان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی ملتوی کر دی گئی، قطر ائر ویز کی پرواز 629 سے نواز شریف کی ٹکٹیں کینسل کر دی گئی ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر بدستور موجود ہے اور حکومت اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔ جس کی وجہ سے نواز شریف کی علاج کے لئے بیرون ملک روانگی ملتوی کی گئی ہے.

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لندن پہنچتے ہی سیدھے مرکزی لندن کے ایک نجی ہپستال میں داخل کرانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاں ان کی طبی ٹیم کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ لندن میں موجود پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اُسی ہپستال میں داخل کروانے کے انتظامات کیے گئے ہیں جہاں وہ ماضی میں بھی زیرِ علاج رہ چکے ہیں۔ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے آج وہ روانہ نہیں ہو چکے، ای سی ایل سے نام نکلتے ہیں نواز شریف فوری لندن کے لئے روانہ ہو جائیں گے

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، نوازشریف کی صحت کی اطلاع پارٹی ترجمان یا ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان دیں گے،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بڑھانے کیلیے گزشتہ روز اسٹیرائیڈز دی گئی،نواز شریف کی زندگی کے ساتھ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنا ناممکن ہو جائے گا،نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکا،نواز شریف کو بار بار اسٹیرائیڈز نہیں دیئے جا سکتے،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    دوسری جانب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کو نواز شریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نوازشریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارت داخلہ میں انتظارکیا جارہا ہے

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    نواز شریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جب کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج ناگزیر قرار دیا تو راستہ نکل سکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکے معاملےکوانسانی ہمدردی کی بنیاد پردیکھیں گے، ابھی تک مریم نوازکی جانب سےکوئی درخواست نہیں آئی،مریم نوازبارے عدالتی فیصلے کی روشنی میں ترجیحات طے کریں گے،میڈیکل بورڈ کی رائے اہم ہے ، مریم نواز کوسہولت دینے کا فیصلہ عدالتی فیصلے سے جڑا ہے، نوازشریف کوعدالتی فیصلے کے تناظرمیں سہولت دی جائے گی،

  • ایک اور ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ، مسافروں میں خوف و ہراس

    ایک اور ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ، مسافروں میں خوف و ہراس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے میں ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، حیدر آباد میں کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر چار میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اوڈیرو لال اسٹیشن کے قریب لگی جس کے بعد ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر روک لیا گیا۔ آگ لگنے کے واقعہ کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تمام مسافر بوگی سے اتر گئے

    کراچی ایکسپریس لاہور جارہی تھی۔ ٹرین ماسٹر نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے.

    ٹرین میں سوار ایک مسافر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرین کو آگ لگنے کے واقعہ کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ کراچی ایکسپریس بوگی نمبر 4 میں آگ لگ گئی ھے ھم پیچھے والی بوگی میں سفر کر رھے ھیں۔ اللہ نے بڑے حادثے سے بچا لیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل تیز گام میں آگ لگی تھی جس کے باعث 74 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے.