Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ہمیں قانون نہ سکھایا جائے،صبر کریں، اب تماشا نہیں چلے گا،پرویز خٹک کا اسمبلی میں دبنگ اعلان

    ہمیں قانون نہ سکھایا جائے،صبر کریں، اب تماشا نہیں چلے گا،پرویز خٹک کا اسمبلی میں دبنگ اعلان

    ہمیں قانون نہ سکھایا جائے،صبر کریں، اب تماشا نہیں چلے گا،پرویز خٹک کا اسمبلی میں دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں راجہ پرویز اشرف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی متعلقہ وزیرقائمہ کمیٹی میں پیش نہیں ہوتا،پارلیمنٹ کی بے توقیری کی جارہی ہے، جمہوریت کی تذلیل کس حکومت میں ہوئی بتایا جائے،پیپلزپارٹی دور میں سخت اپوزیشن کا سامنا ہوا،

    راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ آج حد ہوگئی،ملک میں کیا ہورہا ہے سب دیکھ رہے ہیں،حکومتی رویےسے ملکی حالات بگڑتےاور سنورتےہیں،وزیراعظم ایوان میں کھڑے ہوکر اشتعال دلاتے ہیں،وزیراعظم ایوان میں کہتے ہیں آپ مارچ کریں کنٹینرز ہم دیتےہیں ،جیل مینول صوبائی معاملہ ہے ،وفاق کیوں مداخلت کرتا ہے؟

    راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ اسپیکر اسمبلی کو مذکراتی کمیٹی کا حصہ بنانا عہدے کو متنازع بنانے کے مترادف ہے،

    پرویز اشرف کے خطاب کے بعد وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے اسپیکر کو مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بنانےکااختیار دیا ،سارا دن اپوزیشن کو سنتے ہیں، ہمیں بھی سناجائے،

    وزیردفاع کی قومی اسمبلی میں تقریر کےدوران اپوزیشن نے شورشرابا کیا، جس پر پرویز خٹک نے کہا کہ سارا پاکستان سن رہاہے ،آپ بھی سن لیں ،میں بہت کم بولتا ہوں، آج دل سے بولنا چاہتا ہوں،اپوزیشن آج جمہوریت اور قانون کی بات کرتی ہے،ہمیں سکھایاجاتا ہے کہ قانون کیا ہے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،اگرآپ پاکستان کوترقی دلاتےتوعوام آپ کےساتھ ہوتے،

    پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن بتائے ملک کو کس حالت میں چھوڑ کرگئی؟آپ کا اصل چہرہ سامنے آنے پر قوم نےعمران خان کو منتخب کیا،علی امین گنڈا پور پر فخر ہےانہوں نے مولانا فضل الرحمان کو چیلنج کیا،آپ پاکستان میں ایماندارقیادت برداشت نہیں کر سکتے، صبر کریں آپ کو بہت کچھ دیکھنا پڑےگا،یہ تماشا نہیں چلےگا،

  • نواز اور زرداری کو وزیراعظم اپنے جہاز میں علاج کے لئے بھیجیں،کس نے کیا یہ مطالبہ؟

    نواز اور زرداری کو وزیراعظم اپنے جہاز میں علاج کے لئے بھیجیں،کس نے کیا یہ مطالبہ؟

    نواز اور زرداری کو وزیراعظم اپنے جہاز میں علاج کے لئے بھیجیں،کس نے کیا یہ مطالبہ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سینیٹرجہانزیب جمالدینی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر اورسابق وزیراعظم اس حد تک بیمار ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے ،وزیراعظم کو چاہیےکہ وہ خود اٹھ کر ان کے پاس جائیں،وزیراعظم اپنےجہازمیں انہیں علاج کے لیے باہر بھیجیں

    جہانزیب جمالدینی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اورنوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلیے بھیجا جائے،یہ دونوں بیرون ملک جا کررک نہیں جائینگے،دونوں واپس آئیں گے،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں

    واضح رہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں انہیں نیب حراست سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ،ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم کیوں ہوتے ہیں ابھی تک تشخیص نہیں ہو سکی، آصف زرداری کو بھی نیب نے حراست میں لیا تھا وہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے کہ ان کی طبیعت خراب ہو گئی، آصف زرداری اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں.

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

  • خود کو ٹیپو سلطان کہنے والے کے دور میں سقوط کشمیر ہوا،سراج الحق

    خود کو ٹیپو سلطان کہنے والے کے دور میں سقوط کشمیر ہوا،سراج الحق

    خود کو ٹیپو سلطان کہنے والے کے دور میں سقوط کشمیر ہوا،سراج الحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کااجلاس جاری ہے، سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی سے قوم کی دل آزادی ہوئی،تحقیقات ہونی چاہئیں نادرانےاپنے ظلم کا کفارہ کیا یا نہیں؟ موجودہ حالات میں ملک اور جمہوریت بند گلی میں ہیں،خود کو ٹیپو سلطان کہنے والے کے دور میں سقوط کشمیر ہوا،

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت آئی نہیں لائی گئی ہے۔ اب تو گرد و غبار بیٹھ چکا ہے۔ اور بچہ بچہ جان گیا ہے کہ یہ عوام کی منتخب حکومت نہیں۔ ناکام حکومتی پالیسیوں سے پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے۔ حکومت کو ووٹ دینے اور سپورٹ کرنے والے پریشان ہیں۔ ہم اپوزیشن کا حصہ نہیں بلکہ اصل اپوزیشن ہیں

  • فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان سے کیا پوچھ لیا؟ اہم خبر

    فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان سے کیا پوچھ لیا؟ اہم خبر

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب! عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام کا بدلہ قوم کو ذہنی اذیت سے دوچارکرکے نہ لیں۔ کارکنان کو یخ بستہ ہواؤں کی نذر کر کے ظلم نہ کریں۔ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑیں۔ ” 1973 کے آئین کے تناظر” میں جمہوریت اور آئینی اصولوں کی پاسداری کریں۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات جمہوری عمل کا نام ہے جس کے آپ خود داعی رہے ہیں۔مذاکرات کو بے معنی قرار دے کر اپنے ذہن کی کھڑکیوں کوکیوں بند رکھنا چاہتے؟ وہم کا علاج لقمان حکیم کے پاس بھی نہیں تھا۔

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    ایک اور ٹویٹ میں داکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مولانا صاحب! انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تھی تو آپ نے صدر کا الیکشن کیوں لڑا تھا؟ آپ کے صاحب زادے نے ایم این اے کا حلف کیوں اٹھایاتھا؟ایک سال بعد دھاندلی کا واویلا عوام کو گمراہ اور جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

  • کرتارپور، بھارت کی سازشوں کا پاکستان جواب دینے کو تیار

    کرتارپور، بھارت کی سازشوں کا پاکستان جواب دینے کو تیار

    کرتارپور، بھارت کی سازشوں کا پاکستان جواب دینے کو تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرتارپور راہداری پر بھارت کے انکار کے بعد پاسپورٹ اور رجسٹریشن کی شرط بحال کر دی گئی ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق ممکن نہیں کہ بھارت پاسپورٹ چیک کرے اور پاکستان نہ کرے، پاکستان نے ایک سال کیلئے پاسپورٹ اور 10 روز قبل رجسٹریشن کی شرط ختم کی تھی، دونوں ممالک کی جانب سے یاتریوں کی فہرستوں کے تبادلے پر کام شروع ہوگیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ سکھ یاتری 3 انٹری پوائنٹس سے پاکستان میں داخل ہونگے، یاتری راہداری، واہگہ بارڈر اور دیگر ممالک سے پاکستان پہنچیں گے، تقریب میں منموہن سنگھ، نوجوت سدھو، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ شرکت کرینگے۔ نوجوت سنگھ سدھو کو ویزا جاری کر دیا گیا ہے، امید ہے وہ تشریف لائیں گے، کرتارپور راہداری سے خطے کی تاریخ بدلے گی،

    کرتارپور میں انٹری لیگل انٹری ہوگی، ایک پرمٹ کے تحت ہوگی، یا پاسپورٹ بیسڈ آئیڈنٹیٹی کے تحت ہوگی۔اس بات کا واضح پیغام پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کیا ہے، علاوہ ازیں پاکستان نے سکھ مذہب کے پیشوا بابا گرونانک کے 550 جنم دن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

    وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے جبکہ 12 نومبر کو بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن منایا جائے گا،

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

  • نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہوئیں، کیپٹن ر صفدر بھی ان کے ہمراہ تھے، مریم نواز نے کیس کی سماعت کے بعد غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے،نوازشریف کو علاج کے لیے فی الفور باہر بھیجنا چاہیے،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے، ان کے پلیٹ لیٹس ادویات سے بھی بہتر نہیں ہو رہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گزشتہ روز بھی گر گئے، ان کی بیماری کی تشخیص نہیں ہو رہی، سیاست چلتی رہے گی، والدین دوبارہ نہیں ملتے، بڑی مشکل سے آج عدالت پیش ہوئی۔

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سچ غالب آ کر رہے گا، ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست کا علم نہیں، قانونی معاملات شہباز شریف دیکھتے ہیں، میں سفر نہیں کر سکتی، میرا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے،میں چوبیس گھنٹے نواز شریف کے ساتھ رہتی ہیں، میرے لئے بڑا مشکل ہو گا کہ والد علاج کے لئے باہر چلے جائیں اور میں تیمار داری نہ کر سکوں،

    صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کے لیے رضامند ہوگئے؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب رضامند ہوئے ہیں یا نہیں ،یہ علیحدہ بحث ہے، نوازشریف کاعلاج جہاں ممکن ہے وہاں سےکرواناہوگا،

    عدالت نے مریم نواز کے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کروالیے، جج امیر محمد خان نے کہا کہ دستخط کا مطلب ہے کہ آپ ہر تاریخ سماعت پر حاضر ہوں گی،جس پر مریم نواز نے کہا کہ ایسا تو نہیں ہوا جج صاحب آپ نے بلایا ہو اورہم پیش نہ ہوئے ہوں،آج بھی میاں صاحب کی طبیعت خراب تھی انہیں چھوڑ کر حاضر ہوئی ہوں،

    چودھری شوگرملز کیس،مریم نواز، نوازشریف اوریوسف عباس کو 22نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے آج نوازشریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکر لی

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ایم اے او کالج سے پولیس نے راستے بند کر رکھے ہیں ،ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    واضح رہے کہ چوھدری شوگرملز کیس میں نواز شریف جسمانی ریمانڈ پر تھے کہ طبی بنیادوں‌پر لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی، مریم نواز کی بھی عدالت نے ضمانت منظور کر رکھی ہے، یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں.

  • چودھری شوگر ملز،مریم عدالت میں پیش ،نواز شریف ایک بار پھر طلب

    چودھری شوگر ملز،مریم عدالت میں پیش ،نواز شریف ایک بار پھر طلب

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری شوگرملزکیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز احتساب عدالت پیش ہو گئیں،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ مریم نوازکے ضمانتی مچلکے کہاں ہیں؟ جس پرضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروادیئے،وکیل نے کہا کہ اصل کاپی کورٹ میں ہے،

    عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ کیس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا ؟جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس جلد ہی دائر کر دیا جائے گا، عدالت نے مریم نواز سے استفسار کیا کہ آپ کورٹ میں پیشی کی ضمانت دے رہی ہیں،جس پر مریم نواز نے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کروں گی ، آج بھی میاں صاحب کوچھوڑنا مشکل تھا،میں کورٹ کا احترام کرتی ہوں،

    مریم نواز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ریفرنس آنے تک حاضری سےاستثنیٰ دے،

    چودھری شوگرملز کیس،مریم نواز، نوازشریف اوریوسف عباس کو 22نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے آج نوازشریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکر لی

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ایم اے او کالج سے پولیس نے راستے بند کر رکھے ہیں ،ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    واضح رہے کہ چوھدری شوگرملز کیس میں نواز شریف جسمانی ریمانڈ پر تھے کہ طبی بنیادوں‌پر لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی، مریم نواز کی بھی عدالت نے ضمانت منظور کر رکھی ہے، یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں.

  • سانحہ تیز گام، یہ شیخ صاحب کون ہیں؟ عدالت کا استفسار، بڑا حکم دے دیا

    سانحہ تیز گام، یہ شیخ صاحب کون ہیں؟ عدالت کا استفسار، بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیز گام حادثہ کی انکوائری درخواست کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں‌ تیز گام حادثہ کی انکوائری کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا.

    وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ تیز گا م حادثے کے شواہد کو ختم کیا جارہا ہے، شیخ صاحب نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے سلنڈر سے آگ لگی،جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے استفسارکیا کہ شیخ صاحب کون ہیں؟ جس پروکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ شیخ صاحب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدہیں ،

    وکیل نے کہا کہ ریلوے بوگی میں آگ بزنس کلاس میں لگی ہے،ریلوے تھانے میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے، شفاف تحقیقات کیسے ہونگی؟ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو نوٹس کر رہے ہیں، یہ ضروری ہے،

    ٹرین حادثے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیرریلوے شیخ رشید اور دیگرکوفریق بنایا گیا ہے،

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرین حادثے میں 75 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوئے ہیں،شیخ رشید حادثات کی روک تھام میں ناکام ہوچکے،حادثے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

    ریلوے حکام کے مطابق تین بوگیوں میں 209 مسافر سوار تھے،آگ 2 اکانومی اورایک بزنس کلاس کے ڈبے میں لگی ، اکانومی بوگیوں میں مجموعی طور پر 156مسافر سوار تھے،بزنس بوگی میں 50 سے زائدافراد سوار تھے، بوگیوں کی بکنگ امیرحسین کے نام سے ہوئی، امیرحسین نے حیدرآباد اسٹیشن سے بکنگ کرائی تھی ،

  • نواز شریف تو گھر منتقل نہیں ہو گئے؟ عدالت کے استفسار پر وکیل نے کیا کہا؟

    نواز شریف تو گھر منتقل نہیں ہو گئے؟ عدالت کے استفسار پر وکیل نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کچھ دیر تک ملتوی کر دی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکر دی گئی،شریف میڈیکل سٹی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کر دیا گیا،عدالت سے استدعا کی گئی کہ نواز شریف کی ایک روز کی حاضری معاف کی جائے،

    احتساب عدالت لاہور نے وکیل سے استفسارکیا کہ مریم نواز کہاں ہیں؟ جس پر امجد پرویز ایڈوکیٹ نے عدالت میں جواب دیا کہ مریم نواز راستے میں ہیں پہنچ جائیں گی، عدالت نے استفسار کیا کہ نواز شریف تو گھر منتقل نہیں ہوگئے؟ جس پر وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے گھر میں بھی آئی سی یو بنایا گیا ،

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ایم اے او کالج سے پولیس نے راستے بند کر رکھے ہیں ،ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    واضح رہے کہ چوھدری شوگرملز کیس میں نواز شریف جسمانی ریمانڈ پر تھے کہ طبی بنیادوں‌پر لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی، مریم نواز کی بھی عدالت نے ضمانت منظور کر رکھی ہے، یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں.

  • فضل الرحمان بارے حقائق سامنے آئے تو کانوں کو ہاتھ لگائیں گے،فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

    فضل الرحمان بارے حقائق سامنے آئے تو کانوں کو ہاتھ لگائیں گے،فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

    فضل الرحمان بارے حقائق سامنے آئے تو کانوں کو ہاتھ لگائیں گے،فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اینٹ ماریں گے توانہیں پتھرسے جواب ملے گا،بارش کےبعد دھرنے کےشرکا کوسہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،فضل الرحمان سےمتعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے،میرے پاس مولانا فضل الرحمان سے متعلق بہت حقائق موجود ہیں،

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ کنٹینرپرکھڑےہوکروزیراعظم اوراداروں کیخلاف بیانات دیےجائیں گےتوجواب بھی دیاجائیگا،مولانا فضل الرحمان استعفے سے وظیفے پرآگئے ہیں ،وزیراعظم کی ہدایت پرسی ڈی اے عملہ،پی ٹی آئی رضاکار سہولیات فراہم کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان اپنے تمام مطالبات سے پیچھے ہٹ رہے ہیں

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ 11 جماعتوں کی لوٹ مار ایسوسی ایشن اور حاصل چند ہزار لوگ ہیں،عمران خان صاحب نےمظاہرین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا،2014 میں ہمارے خلاف دھرنے سے پہلے پکڑ دھکڑ کی گئی تھی،بلوچستان کے انتخابات میں اچکزئی صاحب مولانا فضل الرحمان کے امیدواروں سے ہارے تھے ،مولانا فضل الرحمان دھاندلی کا شکوہ کرتے ہیں اور اچکزئی صاحب ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کسی بھی شکل میں وظیفہ چاہتے ہیں،