Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ن لیگ کو ملی جمعہ کو ایک اور خوشخبری، سابق وفاقی وزیر کی ضمانت منظور

    ن لیگ کو ملی جمعہ کو ایک اور خوشخبری، سابق وفاقی وزیر کی ضمانت منظور

    ن لیگ کو ملی جمعہ کو ایک اور خوشخبری، سابق وفاقی وزیر کی ضمانت منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نےسابق وفاقی وزیرکامران مائیکل کی ضمانت منظورکرلی،عدالت نے کامران مائیکل کو جیل سے ضمانت پر رہا کرنےکا حکم دے دیا،عدالت نےشریک ملزم جاوید مخدوم کو بھی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا،نیب نے ملزموں کو کے پی ٹی میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار کیا تھا

    نیب کراچی کی ٹیم نے نیب لاہور کی ٹیم سے معاونت سے کوٹ لکھپت سے کامران مائیکل کو حراست میں لیا تھا،ن لیگی رہنما اقلیتوں کی مخصوص نشست پر مارچ 2012 سے اب تک سینیٹر ہیں، وہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر تھے۔

    ترجمان نیب کے مطابق کامران مائیکل پر ایک ارب 50 لاکھ روپے کی کرپشن اور کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی طور پر 3 کمرشل پلاٹ لینے کا الزام ہے۔ پلاٹوں کے عوض کامران مائیکل نے بھاری رشوت لی اور 2013 میں افسران پر غیرقانونی الاٹمنٹ دینے کے لیے دباؤ ڈالا۔

  • مریم نواز جاتی امراء سے اچانک کہاں روانہ ہو گئیں؟ ن لیگی حیران رہ گئے

    مریم نواز جاتی امراء سے اچانک کہاں روانہ ہو گئیں؟ ن لیگی حیران رہ گئے

    مریم نواز جاتی امراء سے اچانک کہاں روانہ ہو گئیں؟ ن لیگی حیران رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز جاتی امراسے احتساب عدالت کی جانب روانہ ہو چکی ہین،سابق وزیراعظم نواز شریف آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، نواز شریف کے وکیل کے مطابق طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی جائے گی ،نواز شریف کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کےساتھ ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جائے گی،یوسف عباس کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کر دیا گیا

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ایم اے او کالج سے پولیس نے راستے بند کر رکھے ہیں ،ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    واضح رہے کہ چوھدری شوگرملز کیس میں نواز شریف جسمانی ریمانڈ پر تھے کہ طبی بنیادوں‌پر لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی، مریم نواز کی بھی عدالت نے ضمانت منظور کر رکھی ہے، یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں.

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

    نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی تحقیقات کرنی تھیں، نیب نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو بھی چوھدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے اور دستاویزات مانگ لی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

  • چوھدری شوگر ملز کیس، سماعت ہو گی آج، عدالت نے نواز شریف سمیت کس کس کو طلب کیا؟

    چوھدری شوگر ملز کیس، سماعت ہو گی آج، عدالت نے نواز شریف سمیت کس کس کو طلب کیا؟

    چوھدری شوگر ملز کیس، سماعت ہو گی آج، عدالت نے نواز شریف سمیت کس کس کو طلب کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں چودھری شوگر مل کیس کی سماعت آج ہوگی،عدالت نے نوازشریف،مریم نوازاور یوسف عباس کو طلب کررکھا ہے،نیب تفتیشی افسرعدالت کوریفرنس سےمتعلقہ آگاہ کریں گے،

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ایم اے او کالج سے پولیس نے راستے بند کر رکھے ہیں ،ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    واضح رہے کہ چوھدری شوگرملز کیس میں نواز شریف جسمانی ریمانڈ پر تھے کہ طبی بنیادوں‌پر لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی، مریم نواز کی بھی عدالت نے ضمانت منظور کر رکھی ہے، یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں.

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

    نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی تحقیقات کرنی تھیں، نیب نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو بھی چوھدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے اور دستاویزات مانگ لی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

  • شہید ہونے کے لئے تیار،لاشیں اٹھائیں گے،استعفیٰ کے علاوہ دوسرا آپشن بھی مولانا نے بتا دیا

    شہید ہونے کے لئے تیار،لاشیں اٹھائیں گے،استعفیٰ کے علاوہ دوسرا آپشن بھی مولانا نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے توملک میں افراتفری ہوگی،شہید ہونے کے لیے تیارہیں،لاشیں اٹھائیں گے،کسی صورت یہاں سے نہیں جائیں گے،یہ لوگ یہاں تفریح کے لیے نہیں آئے،یہ لوگ ایک نظریہ کےساتھ آئے ہیں.

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایسی بیداری آئی ہےجسے نظراندازنہیں کیا جاسکتا،عمران خان ناجائز طریقے سے اقتدار میں آئے ہیں،استعفیٰ کےعلاوہ دوسراآپشن شفاف انتخابات ہیں،دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن اپنی افادیت کھوچکا،موجودہ قوانین کے تحت بھی دوبارہ انتخابات قبول ہیں ،رہبرکمیٹی کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات متفقہ ہیں ،دوبارہ انتخابات کامطالبہ انہیں ہرصورت مانناپڑے گا

    آزادی مارچ کے شرکاء بھی مولانا کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں تا ہم ایک شکوہ سامنے آیا ہے کہ مولانا کارکنان کو رات کو چھوڑ کر خود گھر چلے جاتے ہیں.

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

  • مولانا پارلیمان میں نہیں اس لئے یہ پارلیمنٹ حرام،عالم دین اصلاح کرتا ہے نہ کہ فساد،ایسا کس نے کہہ دیا

    عالم دین کا کام اصلاح ہوتا ہے کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالنا نہیں، مولانا فضل الرحمن سیاسی میدان میں مذہبی کارڈ استعمال کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن پارلیمان میں نہیں ہیں، اس لئے یہ پارلیمان مولانا فضل الرحمن کو حرام نظر آتی ہے

    اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دھرنا کے کارکنان میدان میں جبکہ لیڈران بستر آرام پر ہیں، یہ کھلا تضاد ہے، عالم دین کا کام اصلاح ہوتا ہے کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالنا نہیں، مولانا فضل الرحمن سیاسی میدان میں مذہبی کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔

    جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ حکومت معاشی محاذ، آئینی اداروں، عدالتی ریفارمز، سیاسی ریفارمز اور اکنامک ریفارمز پر کام کر رہی ہے، اگر مولانا کے پاس کوئی تجویز ہے تو وہ دیں، حکومت سننے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پارلیمان میں نہیں ہیں، اس لئے یہ پارلیمان مولانا فضل الرحمن کو حرام نظر آتی ہے کیونکہ جس پارلیمان میں وہ ہوں وہ ان کیلئے حلال ہے۔

    نظام ختم ہوا تو مولانا کو بھی نقصان ہو گا،مولانا چاہتے کیا ہیں؟ پرویز الہیٰ نے اندر کی بات بتا دی

    معاون خصوصی نے کہا کہ ہمارے لئے پارلیمان مقدس ہے چاہے ہم ہوں یا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان میدان میں اور لیڈران بستر آرام پر ہیں، یہ کھلا تضاد ہے۔ حکومت صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے، ہم مذاکرات کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کبھی تصادم کی نہیں چاہتے، وہ امن کے حوالے سے مذاکراتی کمیٹی کے ذریعے پیغام دے رہے ہیں۔

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    انہوں نے کہا کہ مولانا کریز سے باہر نکل کر کھیل رہے ہیں، اس پر وہ آئوٹ ہو سکتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن عالم دین ہیں، عالم دین اصلاح کے لئے ہوتا ہے، فساد اور شر کے لئے نہیں ہوتا اور نہ ہی کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالنے اور پروپیگنڈا کرنے کیلئے ہوتا ہے، وہ وزیراعظم کی ذات پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، دھرنے سے کشمیر کاز بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ امن کا پیغام لے کر آتا ہے اور امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن مذہبی کارڈ استعمال کرر رہے ہیں، وہ مذہب کے نام پر ذاتی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کے ذاتی مفادات اور پس پردہ عزائم کو سب جانتے ہیں، ان کو عوام کا درد نہیں بلکہ اپنی ذات کا درد ہے۔ سیاسی کھلاڑی سیاسی میدان میں مذہبی کارڈ استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ڈیڑھ کروڑ عوام نے ووٹ دیا، لوگوں کے صبر کے پیمانے کو مولانا فضل الرحمن ٹیسٹ نہ کریں۔

  • آزادی مارچ،حکومت مان گئی، مولانا کا ایک مطالبہ ہوا پورا،مولانا خوشی سے نڈھال

    حکومت مان گئی، مولانا کا ایک مطالبہ ہوا پورا،مولانا خوشی سے نڈھال ،مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ پورا ہونے پر بھی آزادی مارچ سے خطاب میں حکومت کو دھمکی دی اور شدید تنقید کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق، پیپلز پارٹی کے آصف زرداری اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں.سپیکر قومی اسمبلی نے اراکین اسمبلی کو اجلاس میں لانے کی جیل حکام کو ہدایت کر دی.

    وزیراعظم عمران خان اسلامی دنیا کے لیڈر بن گئے، بالآخر مسلم لیگ ن نے اعتراف کر ہی لیا

    پروڈکشن آرڈر خیرات نہیں، حق ہے، خواجہ سعد رفیق

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے، شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ان کی طبیعت ناساز ہے، وہ جیل میں تھے تا ہم انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آج ان کا آپریشن ہوا ہے، رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا وہ بھی جیل میں ہیں، آج ان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کیا ہے.

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھا وہ ہسپتال میں ہیں ،بیماری کی باعث انہیں بھی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے وہ سکھر میں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں،جبکہ خواجہ سعد رفیق ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ہیں۔

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    پروڈکشن آرڈر، شاہد خاقان عباسی کے خط پر سپیکر ڈٹ گئے، جوابی خط میں کیا کہا؟

    آزادی مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کیا تھا آج سپیکر قومی اسمبلی کا مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے، جیلوں میں بند اپوزیشن رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئے گئے ہیں، مولانا کی ایک خواہش اور ایک مطالبہ پورا ہو گیا ہے. ماضی مین قومی اسمبلی کے کئی اجلاسوں میں اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج بھی کیا تھا اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی کیمپ بھی لگایا تھا.

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

  • سیاحت کا فروغ، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟ اہم خبر

    سیاحت کا فروغ، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟ اہم خبر.پی ٹی ڈی سی میں اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا ہے، پی ٹی ڈی سی کی نئی ویب سائٹ قائم کی گئی ہے اور آن لائن بکنگ کا نظام رائج کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ سیاحت سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کا عمل بھی جاری ہے۔

    اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبہ کے فروغ سے نہ صرف پاکستان میں رہنے والے افراد کو تفریح کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ دنیا بھر سے لوگ پاکستان کا رخ کریں گے جس سے سیاحت سے منسلک سیکٹرز کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

    اسلامک ٹوارزم، پنجاب کے محکمہ سیاحت کا بڑا فیصلہ

    ان خیالات کا اظہار جمعرات کو انہوں نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے حوالہ سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سیّد ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے جانے والے اقدامات کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔

    کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی

    سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

    وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ نیشنل ٹورازم سٹرٹیجی 2020-30ء تشکیل دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل ٹورازم ایکشن پلان 2020-25ء مرتب کیا گیا ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف ایونٹس کیلئے نیشنل کیلنڈر بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ پی ٹی ڈی سی میں اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا ہے، پی ٹی ڈی سی کی نئی ویب سائٹ قائم کی گئی ہے اور آن لائن بکنگ کا نظام رائج کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ سیاحت سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کا عمل بھی جاری ہے۔

    سیاحت کے فروغ اورمسافروں کی سہولت کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت بازی لے گئی

    اجلاس میں صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات پر بھی تفصیلی طور پر غور کیا گیا۔

    مرنا ، جینا کشمیریوں کے ساتھ ، محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جس کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ کے فروغ سے نہ صرف پاکستان میں رہنے والے افراد کو تفریح کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ دنیا بھر سے لوگ پاکستان کا رخ کریں گے جس سے سیاحت سے منسلک سیکٹرز کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

  • قومی مجرموں کو جیل میں کونسی کلاس ملے گی؟ اعظم سواتی نے نیا قانون بتا دیا

    قومی مجرموں کو جیل میں کونسی کلاس ملے گی؟ اعظم سواتی نے نیا قانون بتا دیا

    قومی مجرموں کو جیل میں کونسی کلاس ملے گی؟ اعظم سواتی نے نیا قانون بتا دیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ملک کا المیہ ہے کہ اکرم خان درانی کی تمام جائیدادیں 55 لاکھ روپے کی ہیں، ان کی کتنی گاڑیاں بلٹ پروف ہیں جبکہ ان کے بچے باہر پڑھتے ہیں، ان لوگوں کو جواب دینا ہو گا،

    اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مقصد انسانیت کا احساس اور سہولتیں دینا ہے، قانون سازی کے ذریعے غریب کی قانونی معاونت کیلئے مربوط نظام بنایا ہے، پی ایم ڈی سی سے ڈاکٹرز کا مقام متاثر ہوا، وسل بلور لاء کے ذریعے بے نامی جائیدادوں کی شناخت ممکن ہو گی، ویمن پراپرٹی بل کے تحت ان کو وراثت ملے گی،

    ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اصلاحات کے عمل کیلئے اراکین قومی اسمبلی نے تعاون کیا، سب سے پہلے آج کیلئے جو ایجنڈا رکھا گیا اتحادیوں سے ایک ایک شق پر بات ہوئی اس لئے اجلاس بلایا، اکثریت نے حق کیلئے تعاون کیا، عمران خان کا بنیادی مقصد انسانی احساس اور ، لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات دینا ہے، غریب کی مدد کرتے رہیں گے، کریمنل اور سول کیس کیلئے ایک مربوط نظام بنایا ہے، 10 سال سے مقدمات التواء کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے سب پہلے 16 میڈیکل کالجز تھے اور بعد میں 170 بن گئے، ملک میں ڈاکٹروں کا مستقبل متاثر ہوا جبکہ سعودی عرب سے ہزاروں ڈاکٹر متاثر ہو کر واپس آئے، جو ڈگریاں سرکاری کالجز اور پی ایم ڈی سی سے ملتی تھیں ان پر اعتراضات اٹھائے جاتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ چوری پکڑنے کیلئے ساری دنیا میں قانون ہے، اس بل کے ذریعے ہم نے بے نامی جائیداد کو وسل بلور لاء میں ڈالا ہے جس میں ایف بی آر بھی شامل ہے، پہلے اس کی شناخت کی جائے گی اور اس سارے معاملہ کو خفیہ رکھا جائے گا اور اس حوالہ سے کام کرنے والے ملازمین کو انعام بھی دیا جائے گا۔

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا دین کہہ رہا ہے کہ خواتین جائیداد کی مالک ہو سکتی ہیں، قانون ایسا نہیں، ڈر اور فراڈ کا قانون موجود ہے، ہم نے ایک لائن دی ہے کہ کسی طریقہ سے ان خواتین کی مدد کی جائے، 72 سالوں سے خواتین حق سے محروم تھیں، عمران خان نے آج ان کو حق دیا ہے، اس کے بعد خواتین وراثت کی حقدار ہوں گی، انہیں وراثت کا سرٹیفکیٹ نادرا سے ملے گا جبکہ ماضی میں اے سی اور ڈی سی کے سامنے فرسودہ نظام کے تحت ایڑیاں رگڑتے رہتے تھے۔

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بڑے چور کو پکڑیں گے، یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم جیل میں سی کلاس کیوں دی جا رہی ہے، ہمیں سہولیات فراہم کریں، اب اس قانون میں ہم نے تبدیلی کی ہے، جو بھی 5 کروڑ روپے سے زیادہ کرپشن میں پکڑا جائے گا اسے سی کلاس دی جائے گی، ان کے کھانے گھروں سے آ رہے ہیں، یہ قومی مجرم ہیں، ان کو سی کلاس ہی ملے گی۔ ہمارے ڈاکٹر دنیا میں مانے جانے تھے لیکن جب معیار کو ختم کیا گیا تو اعتراض اٹھنا شروع ہو گئے۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ملک کا المیہ ہے کہ اکرم خان درانی کی تمام جائیدادیں 55 لاکھ روپے کی ہیں، ان کی کتنی گاڑیاں بلٹ پروف ہیں جبکہ ان کے بچے باہر پڑھتے ہیں، ان لوگوں کو جواب دینا ہو گا، ان کو ایک ایک کرکے نیب بلاتا رہے گا، اکرم خان درانی کی آمدن 55 لاکھ روپے ہے، ان کے پاس کتنی جائیدادیں اور کئی گاڑیاں ہیں ان سے پوچھا جائے، اکرم خان درانی کے کپڑے ہی صرف 55 لاکھ روپے کے ہیں، ان کی اسلام آباد میں کئی عمارتیں ہیں، جب تک بڑے لوگوں کو سزا نہیں ہو گی کرپشن ختم نہیں ہو گی۔

  • آزادی مارچ،پرویز الہیٰ کے بعد وزیراعظم نے کس کو ٹاسک سونپ دیا؟ اہم خبر

    آزادی مارچ،پرویز الہیٰ کے بعد وزیراعظم نے کس کو ٹاسک سونپ دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولاناکا آزادی مارچ،اپوزیشن کے احتجاج کوپرامن منتشرکرنے کے لیے حکومت کی نئی اسٹرٹیجی سامنے آ گئی، مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی کے بعداسپیکراسدقیصرکوبھی بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی،اسد قیصرکواپوزیشن سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے نکات مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا.

    وزیراعظم نے قابل عمل اورقابل قبول نکات تیارکرنے کا ٹاسک اسدقیصرکو سونپا،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسےنکات مرتب کیےجائیں کہ اپوزیشن کومذاکرات کی میزپربٹھاکر نتیجہ لیاجاسکے،نکات مرتب کرتےہوئےاسپیکراپوزیشن سےمشاورت بھی کریں گے،قانونی وآئینی ماہرین کی معاونت سےمتفقہ نکات تیارکیےجائیں گے،مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پلیٹ فارم مرتب کیاجائے گا،

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    دوسری جانب فضل الرحمان پہلے ہی جوڈیشل کمیشن اورپارلیمانی کمیٹی کے آپشنزکومسترد کرچکے ہیں , آزادی مارچ کے شرکاء بھی مولانا کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں تا ہم ایک شکوہ سامنے آیا ہے کہ مولانا کارکنان کو رات کو چھوڑ کر خود گھر چلے جاتے ہیں.

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

  • نظام ختم ہوا تو مولانا کو بھی نقصان ہو گا،مولانا چاہتے کیا ہیں؟ پرویز الہیٰ نے اندر کی بات بتا دی

    نظام ختم ہوا تو مولانا کو بھی نقصان ہو گا،مولانا چاہتے کیا ہیں؟ پرویز الہیٰ نے اندر کی بات بتا دی

    نظام ختم ہوا تو مولانا کو بھی نقصان ہو گا،مولانا چاہتے کیا ہیں؟ پرویز الہیٰ نے اندر کی بات بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفے کے علاوہ ہر معاملے پر بات ہوسکتی ہے، باقی معاملات پر کافی پیش رفت ہوئی ہے،حتمی نتیجے پر جانے کیلئے دو چیزیں رہ گئی ہیں، کوشش ہے جلد ازجلد یہ چیزیں حل ہوجائیں،

    آزادی مارچ، مولانا کن شرائط پر واپس جانا چاہتے ہیں؟ اہم خبر

    چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی نظروں میں مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈرہیں،آزادی مارچ مولانا فضل الرحمان کی بڑی کامیابی ہے، یہ واحد دھرنا ہے جس میں املاک کو نقصان نہیں پہنچا،آزادی مارچ کےدوران ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی، ثابت ہوگیا لڑائی جھگڑے کے بغیربات منوائی جاسکتی ہے، نظام ختم ہوا تو مولانا فضل الرحمان کابھی نقصان ہوگا،

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ استعفےکےعلاوہ دیگرمعاملات پر جوچاہیں گارنٹی دے سکتے ہیں، رہبر کمیٹی کو مولانا فضل الرحمان بریف کرتے ہیں، حکومتی کمیٹی کومیں بریف کرتا ہوں، اپنی اپنی جگہ ہم سب رابطے میں ہیں ،اپوزیشن اصلاحاتی ایجنڈا لائے حکومت تیار ہے، وزیراعظم نےاصلاحات پر آمادگی کا اظہارکیا ہے، حکومت مشترکہ قانون سازی کیلئے بھی تیارہے، وزیراعظم عمران خان اصلاحات کیلئے تیار ہیں ،

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے بات جلداز جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے،بہتر نتائج کیلئے بار بار ملاقاتیں کی جارہی ہیں،ہم تو چاہتے ہیں معاملہ کل حل ہوجائے ، مولانافضل الرحمان چاہتےہیں مذاکرات میں چودھری شجاعت ساتھ ہوں، کچھ چیزوں پر اتفاق ہوگیا ہے ،وزیراعظم جوڈیشل کمیشن بنانے پرتیار ہیں،جس حلقے کا کہیں عدالتی کمیشن بنا دیاجائے گا، منتخب حکومت ہے استعفیٰ کا مطالبہ قبول نہیں، آج رات بھی ملاقات ہونی ہےکوشش ہے معاملہ جلدحل ہوجائے،

    دوسری جانب آزادی مارچ کے شرکاء بھی مولانا کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں تا ہم ایک شکوہ سامنے آیا ہے کہ مولانا کارکنان کو رات کو چھوڑ کر خود گھر چلے جاتے ہیں.