Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اکرم درانی حاضر ہو، طلبی پر مولانا پریشان ہو گئے

    اکرم درانی حاضر ہو، طلبی پر مولانا پریشان ہو گئے

    اکرم درانی حاضر ہو، طلبی پر مولانا پریشان ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے جے یو آئی کے رہنما اور ریبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کو کل جمعہ کو طلب کر لیا، نیب نے اکرم درانی کو کرپشن کیسز میں طلب کیا ہے، اکرم درانی سے بیان ریکارڈ کیا جائے گا اور ان سے اثاثہ جات ، غیر قانونی بھرتیوں اور مساجد کے پلاٹس کی الاٹمنٹ پر تحقیقات ہوں گی

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کی ہوئی ہے، اکرم درانی کل جمعہ کو نیب میں پیش ہوں گے.

    نیب کے مطابق اکرم درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور 2 رہائشی منصوبوں میں کرپشن انکوائریزچل رہی ہیں ،

    گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

    اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

    اکرم درانی نے اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائرکی تھی درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے.

    حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف نیب تحقیقات کے سلسلہ میں اکرم درانی کے داماد وسابق ایم پی اے عرفان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ہیں

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

  • مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، آنا ہے تو وزیراعظم کا استعفی لیکر آؤ، کبھی کہتے ہیں دھاندلی کے لیے قومی کمیشن بنایا جائے، جس چوری کی گواہ پوری قوم ہو اس کی تحقیق نہیں استعفی ہوتا ہے، اب آپ کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دھرنے کے شرکا نے آئین و قانون کی پاسداری کی، کارکنوں نے نظم وضبط اور امن کا پیغام دیا ہے، آزادی مارچ نے مغربی میڈیا کا منفی تاثر زائل کر دیا۔ آزادی مارچ نے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے پندرہ ملین مارچ پرامن طریقے سے کیے۔آزادی مارچ سے کوئی شہری پریشان نہیں ہوا،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی دنیاپرواضح ہوگیاکہ یہ لوگ خواتین کوعزت اورانسانیت سے پیارکرنےوالے لوگ ہیں،ملک بھرسےپولیس یہاں بلاکرقومی خزانےکوکروڑوں روپےکانقصان پہنچایاجارہاہے،پہلےکہاکہ ہم پرامن ہیں، 15 ملین مارچ کیے لیکن نظم وضبط کوبرقراررکھاہے،

    مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ کیاالیکشن سے پہلے قادیانی فرقے کےسربراہ کے پاس پی ٹی آئی کا وفدنہیں گیا؟ کیا قادیانیوں کےسربراہ نےنہیں کہاکہ حکومت مخصوص آئینی شق ختم کرےگی؟2018الیکشن میں دن دیہاڑےدھاندلی ہوئی، فارن   فنڈنگ کیس 5سال سےالیکشن کمیشن میں لٹک رہاہے،کہتےہیں کمیشن بنایاجائےکہ دھاندلی ہوئی ہے کہ نہیں، ریجکٹڈ وزیراعظم کی ہمشیرہ نےدبئی میں اربوں روپے کی جائیدادیں کیسی بنائیں؟

    مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میرے متعلق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ واضح کر دیا فوج غیر جانبدار ادارہ ہے۔ جب بھارتی پائلٹ کوپکڑا توپاک فوج کوخراج تحسین پیش کیا،گلےشکوے اپنوں سے ہوتےہیں،مذہبی نوجوانوں کو انتہاپسندی کی بجائےاعتدال کاراستہ دکھایا،مذہبی نوجوان پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں،اس طرح وفادارآپ کونہیں ملیں گے،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں سےبرادرانہ لہجےمیں کہتاہوں یہ لوگ ملک کی خدمت نہیں کرسکتے،سردی ہویا گرمی، بارش ہویاہوائیں،ہمارےحوصلے بلندہیں،ہفتےکو4بجےسیرت کانفرنس شروع ہوگی،

  • نواز شریف بیرون ملک جانے کے لئے رضامند، کس نے منایا؟ اہم خبر

    نواز شریف بیرون ملک جانے کے لئے رضامند، کس نے منایا؟ اہم خبر

    نواز شریف بیرون ملک جانے کے لئے رضامند، کس نے منایا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کردی،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی اب تک تشخیص نہیں ہوسکی، علاج کے باوجود پلیٹ لیٹس کا کم رہنا اندرونی بیماری کا باعث ہوسکتاہے.

    ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے نوازشریف کوبیرون ملک علاج کےلیے رضا مند کرلیا،قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کے بعد نوازشریف علاج کےلیے بیرون ملک جائیں گے،

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے ،پاکستان میں دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے مگر پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے،

    سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکو گزشتہ روز جاتی امرا پہنچا دیا گیا نوازشریف کی 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپسی ہوئی، نوازشریف 16 روز سروسزاسپتال میں زیرعلاج رہے، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جاتی امرا میں موجود تھی، نواز شریف کے گھر پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے لگائے گئے.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں

  • 23 بوری چلغوزے چوری، مقدمہ درج، اہم شاہراہ بند کرنے کی دھمکی

    23 بوری چلغوزے چوری، مقدمہ درج، اہم شاہراہ بند کرنے کی دھمکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سے مسلح نقاب پوش ملزمان وانا حسن گودام سے 23 بوری چلغوزی پوش اٹھا لے گئے ،مسلح نقاب پوش رات بارہ بجے گودام کی دیوار کوپھلانگ کر اندرداخل ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تھان کرخاموش کردیا۔ مسلح نقاب پوشوں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل بھی چھین لیے۔

    عینی شاہدین کا مزید کہنا تھا کہ ملسح افراد نے ایک ڈبل کبین میں سوار ہوکر چلغوزوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تاجروں نے اس حوالہ سے بتایا کہ لوٹی ہوئی چلغوزوں کی قیمت ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔ نبوت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوادی۔

    پولیس نےڈاکووّں کی تلاش شروع کردی ۔گودام مالکان نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈاکووّں کو جلد نہ پکڑا گیا تو ہم وانا بائی پاس روڈ بند کردیں گے۔

  • خواجہ سلمان رفیق کو جیل سے اچانک کہاں منتقل کر دیا گیا؟

    خواجہ سلمان رفیق کو جیل سے اچانک کہاں منتقل کر دیا گیا؟

    خواجہ سلمان رفیق کو جیل سے اچانک کہاں منتقل کر دیا گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی لیگی رہنما سلمان رفیق کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی جس ہر انہیں کیمپ جیل سے جنرل اسپتال لاہورمنتقل کردیاگیا ،کیمپ جیل کے عملےنے لیگی رہنماسلمان رفیق کو جنرل اسپتال منتقل کیا،

    جیل ذرائع کے مطابق جیل ڈاکٹر زنے لیگی رہنما سلمان رفیق کے کچھ ٹیسٹ تجویز کیےہیں،اسپتال منتقلی کا مقصد سلمان رفیق کے میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ کروانا ہے ،

    واضح رہے کہ جیل میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں پہلے ہسپتال اب گھر منتقل کر دیا گیا ہے، مریم نواز کی بھی طبیعت خراب ہو چکی ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہوئی تو انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، آج ان کی سرجری ہوئی ہے، سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بھی خراب ہے جس کے باعث وہ جیل کی بجائے ہسپتال میں ہیں، آج سلمان رفیق کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ خواجہ برداران کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے ، عدالت نے خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی ،

    پیپلز پارٹی کو زور لگا کر ہم دفن نہیں کر سکے، خواجہ سعد رفیق کا اسمبلی میں خطاب

    خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    خواجہ برادران کی جانب سے ضمانت کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کی تفتیش میں ہرممکن تعاون کررہے ہیں، پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا لیکن نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ خواجہ برادران نے موقف اختیار کیا کہ نیب تفتیش میں تعاون اور تمام ریکارڈ فراہم کیا، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی.

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • پاکستان نے ویزہ دیا لیکن بھارتی ہٹ دھرمی جاری، سدھو نے کیا دبنگ اعلان

    پاکستان نے ویزہ دیا لیکن بھارتی ہٹ دھرمی جاری، سدھو نے کیا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے حوالہ سے نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیرخارجہ کوخط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ باربار یاد دہانی کے باوجودمیری درخواست کا جواب نہیں ملا،بھارت سرکار سے کرتارپورراہداری میں شرکت کیلئےدرخواست کی تھی، ابھی تک کرتاپورجانے کی اجازت یا انکارنہیں کیا گیا،

    نوجوت سنگھ کا کہنا تھا کہ جواب میں تاخیرسے میرا لائحہ عمل متاثرہورہا ہے،اگرحکومت کواعتراض ہے توانکارکردے، جواب نہ دیاگیا تولاکھوں سکھوں کی طرح میں بھی پاکستان جاؤں گا،

    شکریہ عمران خان ، نوجوت سنگھ سندھو پاکستان آنے کو تیار

    قبل ازیں بھارتی سیاسی و سماجی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے سینٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور 9 نومبر کو کرتار پور میں دنیا کے سب سے بڑے گردوارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا دربار صاحب کے افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے نہایت بے قرار ہوں۔نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کیلئے بیتاب ہیں، بابا گرونانک جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر دربار صاحب کا افتتاح تاریخی موقع ہے، حکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا نوجوت سنگھ سدھو سمیت پوری دنیا کے سکھوں کو دربار صاحب کے افتتاح کی مبارکباد دیتے ہیں، وزیراعظم 9 نومبر کو اس تاریخی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خاص شریک ہوں گے، نوجوت سنگھ سدھو سمیت دنیا بھر سے تشریف لانے والے سکھ بھائیوں کے خیر مقدم اور میزبانی کیلئے تیار ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو ویزا جاری کر دیا گیا ہے، امید ہے وہ تشریف لائیں گے، کرتارپور راہداری سے خطے کی تاریخ بدلے گی،

    واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

    وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے جبکہ 12 نومبر کو بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن منایا جائے گا،

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

  • گھر جا کر نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی، ڈاکٹرز کا ہنگامی اجلاس جاری

    نواز شریف کی طبیعت بدستور خراب، ڈاکٹرز کا ہنگامی اجلاس جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے ،پاکستان میں دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے مگر پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کےلیےڈاکٹروں کے بورڈ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے،

     

    سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکو گزشتہ روز جاتی امرا پہنچا دیا گیا نوازشریف کی 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپسی ہوئی، نوازشریف 16 روز سروسزاسپتال میں زیرعلاج رہے، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جاتی امرا میں موجود تھی، نواز شریف کے گھر پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے لگائے گئے.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں

  • کیا مولانا صاحب کوئی  لچک دکھا رہے ہیں؟ سوال پر چودھری پرویز الہیٰ نے کیا جواب دیا

    کیا مولانا صاحب کوئی لچک دکھا رہے ہیں؟ سوال پر چودھری پرویز الہیٰ نے کیا جواب دیا

    کیا مولانا صاحب کوئی لچک دکھا رہے ہیں؟ سوال پر چودھری پرویز الہیٰ نے کیا جواب دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے، صحافی نے چودھری پرویزالہٰی سےسوال کیا کہ آج کوئی حتمی فیصلہ ہوپائے گا،جس پر چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ آپ بھی ہمارے لیے دعا کریں،اللہ تعالیٰ بہتری لے کر آئے،ہم نے کوئی کوشش نہیں چھوڑنی

    صحافی نے چودھری پرویزالہٰی سےسوال کیا مولانا صاحب کوئی لچک دکھا رہے ہیں؟ جس پر چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہم نے اپنی کوششوں میں کمی نہیں چھوڑنی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جے یو آئی کے مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی،

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد میں موجود ہے، آزادی مارچ کے شرکاء نےا یچ نائن میں ڈیرے ڈال لگے رکھے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں میں مزاکرات ہوئے تا ہم ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی کے علاوہ تمام آئینی مطالبات ماننے کی منظوری دی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے استعفیٰ پر بضد ہیں.

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے‌آزادی مارچ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، مولانا کے کارکنان اکیلے پانچ روز سے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں.

    خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی 36 گھنٹوں میں مولانا فضل الرحمان سے 3 ملاقاتیں کرچکے ہیں اور اس حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مثبت پیشرفت ہورہی ہے، کئی چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں، تھوڑے صبر اور محنت کی ضرورت ہے اور محنت اس لیے ہو رہی ہے کہ مثبت طریقے سے معاملات منطقی انجام کو پہنچیں۔

     

  • افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ،باز نہ آئے تو کیا کریں گے؟ طاہر اشرفی کا اعلان

    افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ،باز نہ آئے تو کیا کریں گے؟ طاہر اشرفی کا اعلان

    افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ،باز نہ آئے تو کیا کریں گے؟ طاہر اشرفی کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مختلف مکاتب فکر کے علماء ومشائخ نے حکومت اور حزب اختلاف سےمذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا اورملک کے سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے مسلمان آئین کی اسلامی دفعات عقیدہ ختم نبوت اور مدارس و مساجد کےمحافظ ہیں ۔بین المذاہب مکالمہ اور بین المالک ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے سکھ برادری کے لیے حکومت کی طرف سے سہولتیں پیدا کرنا درست سمت قدم ہے ۔ملک بھر میں ربیع الاول، ربیع الثانی میں رحمت للعالمین ؐ کانفرنسیں منعقد کی جا رہی ہیں۔مولانا عبدالحمید وٹو کی اسلام اور پاکستان کے لیے عظیم خدمات ہیں .

    بچوں پر جنسی و جسمانی تشدد کے خلاف طاہر اشرفی میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا

    یہ بات پاکستان علماء کونسل لاہور کے زیر اہتمام جامعہ منظور الاسلامیہ میں ہونے والے علماء ومشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی کنونشن کی صدارت مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی ،کنونشن سے خطاب کرتےہوئے مولانا عبد الکریم ندیم ، قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا سد اللہ فاروق، مولانا حق نواز خالد ، پیر اسعد حبیب شاہ جمالی ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا زبیر عابد ، علامہ اسید الرحمن سعید، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مفتی محمد ضیاء مدنی ، مولانا اسلم صدیقی، حافظ مظفر حمید وٹو ، مولانا امیر معاویہ وٹو ، حافظ محمد سعد اللہ ندیم، صوفی محمد اکرم ، مولانا فیاض چترالی ، مولانا زبیر کھٹانہ ، مولانا احسان احمد الحسینی ، مولانا عبد الحکیم اطہر ، قاری شمس الرحمن ، مولانا عبد القیوم فاروقی ، مولانا محمد اسلم قادری اور دیگر نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں مذہبی طبقہ او ر سلامتی کے اداروں کے درمیان تصادم کروانا چاہتی ہیں ایک سازش کے تحت ملک کے سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف پراپوگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کی بھر پو رمذمت کی جاتی ہے حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں .

    آزادی مارچ ، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار

    فریقین ہاہمی مذاکرات سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں، انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان کا جزو ہے آئین پاکستان میں اسلامی اور عقیدہ ختم نبوت سے متعلق دفعات کی پاکستانی قوم محافظ ہے اسرائیل کو تسلیم کرنےکا جھوٹا پراپوگنڈہ بندہونا چاہیے پاکستان اورسعودی عرب اسلامی دنیا کے دو ہی ملک ہیں جن کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے مدارس و مساجد پر قبضہ کی باتیں ،افواہ سازی اور دینی طبقہ کو گمراہ کر کے ملک میں فساد پھیلانے کی سازش ہے مدارس ومساجد پر کوئی قوت نہ قبضہ کر سکتی ہے نہ کرنے دیا جائے گاسیاسی مقاصد کے لیے عقیدہ ختم نبوت مسئلہ فلسطین اور مدارس و مساجد کا نام استعمال نہ کیا جائے ۔رہنمائوں نے کہا کہ حکومت اور ملک کی سیاسی و مذہبی قیادت کو مسئلہ کشمیر پر توجہ دینی چاہیے مسئلہ کشمیر کی بگڑی صورتحال پر قومی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے بیرون ممالک وفود بھیجے جائیں ۔مسئلہ کشمیر و فلسطین امت مسلمہ کے مسائل میں جن کے حل کے لیے امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد ضروری ہے.

    28 مذہبی جماعتوں کی مولانا فضل الرحمان سے لا تعلقی

    رہنمائوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں ملک بھر میں رحمت للعالمین ؐ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہیں۔رہنمائوں نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹر ی مولانا عبدالحمید وٹو (مرحوم) کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالحمید وٹو نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے لیے جدوجہد کی ہے سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ کے بعد خطابت کی دنیا کے عظیم خطیب بنے جن کی تبلیغ سے ہزاروں انسانوں نے ہدایت کا راستہ اپنایا،

    کانفرنس میں ایک قرارداد کے ذریعے بعض عناصر کی طرف سے پاک فوج اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے خلاف مسلسل پراپوگنڈہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ایسے عناصر باز نہ آئے تو قوم ان کا محاسبہ کرے گی۔

  • سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے وزیر خارجہ نے کیا اہم اعلان

    سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے وزیر خارجہ نے کیا اہم اعلان

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی، تعمیرات، صنعت و زراعت سمیت کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔

    اسلام آباد ۔ 07نومبر(اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سنگاپور کے مابین باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دورہ کے موقع پر کہی۔سنگاپور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال اورہائی کمیشن کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

    سنگاپور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستان اور سنگاپور پور کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی نوعیت اور تجارت کے حجم میں اضافے سمیت، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور سنگاپور کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سنگاپور کے مابین باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی، تعمیرات، صنعت و زراعت سمیت کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔