Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم نے کس کمپنی کو پاکستان میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی؟

    وزیراعظم نے کس کمپنی کو پاکستان میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی؟

    وزیراعظم نے کس کمپنی کو پاکستان میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ہواوے سپروائزری بورڈ کے چیئرمین لی جی کی ملاقات ہوئی ہے،چیئرمین ہواوے سپروائزری بورڈ نے کمپنی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی،وزیراعظم عمران خان نے کمپنی کو پاکستان میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی.

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں سستی لیبر اور نوجوانوں کی صلاحیتیوں سے آگاہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کمپنی تکنیکی شعبوں میں کام کرنےوالےپاکستانی نوجوانوں سےفائدہ اٹھائے.

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب میں سرکاری اراضی کو فلاحی مقاصد کے لئے بروئے کار لانے سے متعلق بات چیت ہوئی،پنجاب کوآپریٹوبورڈ فارلیکوڈیشن کے زیر انتظام املاک کو عوامی مقاصد کے لیےاستعمال کرنے پرغورکیا گیا .وزیراعظم نے املاک سے متعلقہ مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی،

     

  • حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں، وزیراعظم

    حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب میں سرکاری اراضی کو فلاحی مقاصد کے لئے بروئے کار لانے سے متعلق بات چیت ہوئی،پنجاب کوآپریٹوبورڈ فارلیکوڈیشن کے زیر انتظام املاک کو عوامی مقاصد کے لیےاستعمال کرنے پرغورکیا گیا .وزیراعظم نے املاک سے متعلقہ مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی،

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی،معیشت کی بہتری کےلیے مشکل فیصلے کرنا ضروری تھا،حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے،ملک کی معیشت میں استحکام آچکا ہے،

    پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب، وزیراعظم نے اور کس کو بلایا؟

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی،معاشی عمل تیز کرنے اور نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے ،معیشت اوروسائل کا بڑا حصہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں صرف ہوتا ہے،ماضی میں سرکاری املاک کو موثر طریقے سے بروئے کار نہ لانا مجرمانہ غفلت تھی

  • اسحاق ڈار کو عدالت سے ملا اور ایک جھٹکا

    اسحاق ڈار کو عدالت سے ملا اور ایک جھٹکا

    اسحاق ڈار کو عدالت سے ملا اور ایک جھٹکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست مستردکردی،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،تبسم اسحاق ڈار نے جائیداد قرقی کو عدالت میں چیلنج کیا تھا.

    اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کا آغاز

    اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس، سماعت ملتوی

    واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جن میں مختصر مدت کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری کے سبب انھیں اشتہاری قراردے چکی ہے، عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیدار قرق کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہوئے ہیں. سابق وزیر خزانہ علاج کی غرض سے لندن گئے لیکن تاحال پاکستان واپس نہ آئے.

  • بھارتی اقدامات نے قوم کو متحد کیا لیکن مولانا…..علی امین گنڈا پور نے کیا کہہ دیا

    بھارتی اقدامات نے قوم کو متحد کیا لیکن مولانا…..علی امین گنڈا پور نے کیا کہہ دیا

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نجات دلائی ہے

    اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نجات دلائی ہے’ 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے تمام کشمیریوں کو متحد کردیا ہے جو آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں۔

    علی امین گنڈا پور نے ایسا کیا کہہ دیا کہ مولانا فضل الرحمان واپس جانے کے لئے سوچنے لگے

    وفاقی وزیر سے کشمیر سٹیٹسٹک سنٹر اور ایسوسی ایشن آف ڈسپلیسڈ کشمیری جرنلسٹ کے وفد نے ملاقات کی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ تیزی سے پاکستان کے حق میں ہورہی ہے۔ انہوں نے دنیا پر واضح کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

    قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کیا کرتے رہے؟ مولانا فضل الرحمان سن کر ہوں پریشان

    مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری

    مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا مقصد مسئلہ کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔ علی امین گنڈاپورنے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    وفد کے شرکاء نے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد سے ہمارا مقبوضہ کشمیر سے رابطہ منقطع ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔ 5 اگست کے بعد سے اب تک تقریبا 30 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔

  • مولانا اور چودھری پرویز الہیٰ کی ایک اور ملاقات طے ،کس کی خواہش پر؟

    مولانا اور چودھری پرویز الہیٰ کی ایک اور ملاقات طے ،کس کی خواہش پر؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق اور جے یو آئی ف میں ایک اور رابطہ ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان اور چودھری پرویز الہٰی کی ایک اور ملاقات آج ہوگی، ملاقات میں چودھری پرویزالہٰی وزیراعظم عمران خان کی تجاویز سے آگاہ کریں گے ،چودھری پرویز الہٰی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تجاویزاوردرمیانی رابطےسےبھی آگاہ کریں گے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جے یو آئی کے مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی،

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد میں موجود ہے، آزادی مارچ کے شرکاء نےا یچ نائن میں ڈیرے ڈال لگے رکھے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں میں مزاکرات ہوئے تا ہم ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی کے علاوہ تمام آئینی مطالبات ماننے کی منظوری دی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے استعفیٰ پر بضد ہیں.

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے‌آزادی مارچ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، مولانا کے کارکنان اکیلے پانچ روز سے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں.

    خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی 36 گھنٹوں میں مولانا فضل الرحمان سے 3 ملاقاتیں کرچکے ہیں اور اس حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مثبت پیشرفت ہورہی ہے، کئی چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں، تھوڑے صبر اور محنت کی ضرورت ہے اور محنت اس لیے ہو رہی ہے کہ مثبت طریقے سے معاملات منطقی انجام کو پہنچیں۔

    اسلام آباد میں بارش اور سردی کی لہر نے دھرنے میں شریک عام لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ھے اب تک تین افراد جان کی بازی بھی ھار چکے ھیں اور گزشتہ روز تین سو سے افراد سردی کی وجہ سے نزلہ زکام اور بخار کی وجہ سے پمز ھاسپٹل جا چکے ھیں . ماضی میں ھونے والے دھرنے ھوں یا موجودہ دھرنا لیڈرشپ تو اپنے گرم بستروں پر محو خواب ھوتی ھے لیکن عام لوگوں کی حالت اس تصویر سے واضح ھو کر رہ گی ھے اس دھرنے میں بلوچستان اور اندرون سندھ جیسے پسماندہ علاقوں سے آئی اکثریت کو تو شاید یہ بھی پتہ نہ ھو گا کہ وہ یہاں کیوں بیٹھے ھیں مولانا کو احتجاج اور لانگ مارچ کی ترغیب دینے والی جماعتیں منہ دکھائی کرا کے اپنے مقاصد پا چکی ھیں اب بے چارے مولانا بھی فیس سیونگ کے لیے سہارے کی تلاش میں ھیں اور لگتا ھے انہیں گجرات سے ھی فیض ملے گا

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف کی ملاقات ہوئی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہانس ورنر نے خطے میں امن واستحکام کےلیے پاک فوج کے کردار کو سراہا،

  • شکریہ عمران خان ، نوجوت سنگھ سندھو پاکستان آنے کو تیار

    شکریہ عمران خان ، نوجوت سنگھ سندھو پاکستان آنے کو تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کااعلان کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ویزہ جاری ہونے کی خبر کے بعد نوجوت سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ دربار صاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلیےبے قرار ہوں ،وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں،

    نوجوت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کیلئےبیتاب ہیں ،باباگرونانک کے 550ویں جنم دن پر دربار صاحب کا افتتاح تاریخی موقع ہے ،اس عنایت پرحکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم کے شکرگزارہیں،

     

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو ویزا جاری کر دیا گیا ہے، امید ہے وہ تشریف لائیں گے، کرتارپور راہداری سے خطے کی تاریخ بدلے گی،

    واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

    وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے جبکہ 12 نومبر کو بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن منایا جائے گا،

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

  • کرتارپور افتتاح، نوجوت سنگھ سندھو کو ویزہ جاری، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

    کرتارپور افتتاح، نوجوت سنگھ سندھو کو ویزہ جاری، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

    کرتارپور افتتاح، نوجوت سنگھ سندھو کو ویزہ جاری، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو ویزا جاری کر دیا گیا ہے، امید ہے وہ تشریف لائیں گے، کرتارپور راہداری سے خطے کی تاریخ بدلے گی،

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج ہندوتوا کے نظریے پر گامزن ہے، کشمیر کا مسئلہ ان کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ بھارتی افواج کی بربریت کا سلسلہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے، 98 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور مکمل لاک ڈاؤن ہے، امریکی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی ایشیاء کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ خوش آئند ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے، پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے۔

    ڈاکٹر محمد فیصل کا مزید کہنا تھا باباگرونانک کے جنم دن پر پاکستان نے کرتارپور آنے والے یاتریوں کیلئے خصوصی پیکج بنایا ہے، یاتریوں کیلئے ویزہ، 10 روز قبل فہرستوں کے تبادلہ اور 20 ڈالر فیس کی شرط ختم کی گئی ہے، پاکستان 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کرے گا، پاکستان نے مقررہ وقت میں راہداری منصوبہ مکمل کیا ہے، بین الاقوامی برادری نے پاکستان کے ان خیر سگالی اقدامات کو سراہا ہے۔

    واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

    وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے جبکہ 12 نومبر کو بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن منایا جائے گا،

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

  • ن لیگی رہنما کتنی بے نامی جائیداد کے مالک نکلے؟ ایف بی آر متحرک

    ن لیگی رہنما کتنی بے نامی جائیداد کے مالک نکلے؟ ایف بی آر متحرک

    ن لیگی رہنما کتنی بے نامی جائیداد کے مالک نکلے؟ ایف بی آر متحرک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن چودھری تنویر بے نامی جائیداد کیس میں ملوث نکلے،ایف بی آر نے چودھری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کردیا ،

    بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم

    ایف بی آر کے مطابق سینیٹرچودھری تنویر7ہزار 125 کنال زمین کے اصل مالک ہیں،چودھری تنویرکی جائیداد کی مالیت 15ارب روپے سے زائد ہے،چودھری تنویرکی اراضی چوکیدار،سیکیورٹی گارڈ اورگن مین کے نام ہے، چودھری تنویر کی زمین اسلام آباد نیو ایئر پورٹ کے قریب ہے،

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    ایف بی آر کے مطابق چودھری تنویر کے 6بے نامی افراد نے کبھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے،ایف بی آر نے چودھری تنویر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا.

    واضح رہے کہ بے نامی جائیدادوں کے خلاف کاروائی کا حکم وزیراعظم عمران خان نے دیا تھا، سابق صدر آصف زرداری کی بے نامی جائیداد ضبط ہو چکی ہے، حکومت نے ڈی سیز کو مراسلے میں کہا تھا کہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کریں اور کاروائی کریں

  • مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کے لئے تشویشناک خبر، دعاؤں کی اپیل

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کے لئے تشویشناک خبر، دعاؤں کی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس پر انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا، مولانا طارق جمیل کا ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا،انہیں لاہور کے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے.

    مولانا طارق جمیل کے دل کا وال بند ہونے پر اسٹنٹ ڈالا گیا، مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب بہتر ہے،

    واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل معروف عالم دین ہیں جو اصلاحی بیان کرتے ہیں، مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم عمران خان سے بھی متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہین، عوامی حلقوں میں مولانا طارق جمیل کا خطاب بڑے شوق سے سنا جاتا ہے، مولانا طارق جمیل تبلیغی جماعت سے وابستہ ہیں