Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مسافر کوچ الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 11 زخمی

    مسافر کوچ الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 11 زخمی

    بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں پیش آیا،مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 9 مسافر جاں بحق ہو گئے، کوچ الٹنے سے 11 مسافر زخمی بھی ہوئے.

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچے جہاں انہوں‌ نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو حکام نے زخمیوں کو بھی ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا

    جان بحق وزخمیوں میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں نعشوں وزخمیوں کو DHQ ہسپتال اوتھل اور اورماڑہ منتقل کیا کیا گیا ہے الجاوید کوچ پسنی سے کراچی جارہی تھی

    گزشتہ ماہ بھی بلوچستان کے علا قے حب مکران کوسٹل ہائی وے سنگل مقام پر کراچی سے اوڑماڑہ جانے والی مسافر کوچ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے

    کشمیر میں کرفیو کے 2 ماہ، ایل او سی توڑنے بارے وزیراعظم کا بیان آ گیا

  • پیرا گون سیکنڈل کیس، عدالت نے جیل حکام کی دوڑیں لگوا دیں

    پیرا گون سیکنڈل کیس، عدالت نے جیل حکام کی دوڑیں لگوا دیں

    پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کےجج جوادالحسن نےسماعت کی، خواجہ برادران کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پرعدالت نے جیل حکام کوخواجہ برادران کی فوری پیشی کاحکم دیا.

    عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیرکیلئےملتوی کردی ،

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،.

    گزشتہ سماعت پرخواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت ملتوی کی گئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پرفرد جرم ختم کرنے کی درخواست پربحث کا حکم دیا.

    خواجہ برادران کی پیشی، عدالت نے ایسا کیا کہہ دیا کہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    عدالت نے گزشتہ سماعت پر خواجہ برادران کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا،عدالت کا کہنا تھا کہ جیل حکام نےکہا کہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ،یہ تو عدالت کے کاموں میں مداخلت کے مترادف ہے ،کیا اب یہ فیصلہ بھی پولیس کرے گی کہ کس کو پیش کرنا ہے یا نہیں ،اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عدالت کا راستہ روکا جا سکتا ہے تو ایسا نہیں ہو گا ،اب دیکھنا یہ ہے کس نے خواجہ برادران کو پیش نہیں کیا .

    بے قصور ہوں، فرد جرم ختم کی جائے، سعد رفیق کی عدالت سے استدعا

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

  • کشمیر میں کرفیو کے 2 ماہ، ایل او سی توڑنے بارے وزیراعظم کا بیان آ گیا

    کشمیر میں کرفیو کے 2 ماہ، ایل او سی توڑنے بارے وزیراعظم کا بیان آ گیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسانی امداد کے لئے ایل او سی کراس کرنا بھارتی بیانیے کو تقویت دینا ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے غیر انسانی عمل کرتے ہوئے 2ماہ سے کرفیو لگا رکھا ہے،آزادکشمیر کے لوگ مقبوضہ وادی کے دوستوں کو دیکھ کر تکلیف میں ہیں،میں کشمیریوں کی تکلیف کو سمجھتا ہوں،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انسانی امداد دینے کیلیےایل او سی پار کرنا بھارتی بیانیے کے ہاتھوں کھیلنے کے مترادف ہو گا،بھارتی بیانیہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کواسلامی دہشتگردی قراردینے کی کوشش کرتاہے

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو دو ماہ مکمل ہو چکے، آج 62 واں روز شروع ہو گیا، آج جمعہ کو کشمیریوں نے کرفیو توڑنے کا ایک بار پھر اعلان کیا ہے، بھارتی فوج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہ کر سکے، سرد موسم کے آمد کے ساتھ ہی کشمیریوں کے بھارت سرکار کے خلاف جذبات مزید گرم ہونے لگے

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار نے پانچ اگست کو کرفیو لگایا تھا جو تاحال جاری ہے، کرفیو میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جاتی، احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں، 15 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، کشمیری خواتین نے اپنے تحفظ کے لئے لاٹھیاں اٹھا لی ہیں، نہتے کشمیریوں‌پر بھارتی فوج سرچ آپریشن کے نام پر بے انتہا مظالم کرتی ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں دس کشمیریوں‌کو شہید کیا جا چکا ہے.

    ٹیلی فون، انٹرنیٹ ، ریل سب کچھ معطل ہے، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، کشمیری گھروں‌ میں محصور ہیں، بیماروں کو ہسپتال نہیں جانے دیا جاتا، ادویات، خوراک کی قلت ہو چکی ہے، میڈیا پر بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، مساجد کو تالے لگے ہوئے ہیں، کشمیریوں‌کو نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    مقبوضہ جموں وکشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں صحافیوں نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سروس کے بند ہونے کی وجہ سے ان کا کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

  • احتساب عدالت لاہور کی سیکورٹی سخت، کس کی ہو گی آج پیشی؟

    خواجہ برادران کو آج پیرا گون سیکنڈل میں عدالت میں پیش کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتسا ب عدالت میں پیرا گون سیکنڈل کیس کی سماعت ہو گی، خواجہ برادران کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،.

    گزشتہ سماعت پرخواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت ملتوی کی گئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پرفرد جرم ختم کرنے کی درخواست پربحث کا حکم دیا.

    خواجہ برادران کی پیشی، عدالت نے ایسا کیا کہہ دیا کہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    عدالت نے گزشتہ سماعت پر خواجہ برادران کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا،عدالت کا کہنا تھا کہ جیل حکام نےکہا کہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ،یہ تو عدالت کے کاموں میں مداخلت کے مترادف ہے ،کیا اب یہ فیصلہ بھی پولیس کرے گی کہ کس کو پیش کرنا ہے یا نہیں ،اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عدالت کا راستہ روکا جا سکتا ہے تو ایسا نہیں ہو گا ،اب دیکھنا یہ ہے کس نے خواجہ برادران کو پیش نہیں کیا .

    بے قصور ہوں، فرد جرم ختم کی جائے، سعد رفیق کی عدالت سے استدعا

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

  • کراچی، غیر ملکی پرواز سے ٹکرایا پرندہ تو کیا ہوا؟

    کراچی، غیر ملکی پرواز سے ٹکرایا پرندہ تو کیا ہوا؟

    طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر طیارہ اتار لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے روانہ ہونے والی انٹرنیشنل پرواز کے ساتھ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا، ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ رن وے پر اڑان بھر رہا تھا کہ اس دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرنے سے جہاز کو معمولی نقصان پہنچا

    حکام کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں، طیارے کو واپس اتار لیا گیا ہے ،طیارے کو مرمت کے بعد دوبارہ روانہ کیا جائے گا

    ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    ایک رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاہور میں جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔

    پرندہ ٹکرانے سے بھارتی طیارے کو حادثہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

    گزشتہ 7 ماہ کے دوران پی آئی اے کے 34 سے زائد طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی وجہ سے قومی ائر لائن کے 8 طیاروں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

    متاثر ہونے والے طیاروں میں بو ئنگ 777 اور ایئر بس 320 شامل ہیں۔

    اسی طرح کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے 15طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    جبکہ سکھر ایئرپورٹ پر 2،پشاور ایئرپورٹ پر 2،اسلام آباد ایئرپورٹ پر 1،کوئٹہ میں پرندے ٹکرانے کے 2واقعات رپورٹ ہوئے۔

     

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

  • سٹیل مل کی بحالی کے لئے کس ملک کی کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں؟ وزیراعظم کو بتا دیا گیا

    سٹیل مل کی بحالی کے لئے کس ملک کی کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں؟ وزیراعظم کو بتا دیا گیا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ پاکستان اسٹیل کی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، اجلاس میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد،وزیرنجکاری میاں محمدسومرو، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزپاکستان اسٹیل عامرممتازودیگرشریک ہیں.

    مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ، اسٹیل ملز ملازمین کی بھی سنی گئی

    وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل کی بحالی کیلیے چین،روس کی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی، اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی بحالی سے متعلق کوششوں اور مختلف آپشنز پر غورکیا گیا.

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان اسٹیل کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،سالہا سال سے پاکستان اسٹیل سرکاری خزانے پر بوجھ بنی رہی،حکومت کی ہر ممکنہ کوشش ہے پاکستان اسٹیل کو بحال کرکےمنافع بخش ادارہ بنایاجائے

    اسٹیل ملز4 ارب سے زائد کی کرپشن، فیصلہ میں ملزمان بری

  • سکردو میں علی امین گنڈاپورنے ایسا اعلان کیا کہ عمران خان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

    سکردو میں علی امین گنڈاپورنے ایسا اعلان کیا کہ عمران خان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر پاکستانی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہیں

    سکردو۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر پاکستانی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسایا اور عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا، گلگت بلتستان کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، سیاحت اور معدنیات گلگت بلتستان کے لئے قدرت کا عطیہ ہے جسے بروئے کار لا کر یہاں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی دیں گے اور تمام تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

    کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

    وزیراعظم کے خلاف درخواست، نجم سیٹھی کو ہوا جرمانہ

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکردو میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکردو کے عوام کی مشکلات کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہوں اور یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔

    ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات آئندہ پانچ سالوں میں دکھائی دیں گے اور کوئی گلگت بلتستان کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ سکولوں کو بہترین سہولیات سے آراستہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں روزگار کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے انتخابی منشور کا حصہ ہے جس کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری اور ملکی استحکام پاکستان تحریک انصاف کے ایجنڈے کا بنیادی ستون ہے جس کے لئے ہماری حکومت دن رات کوشاں ہے ۔

    واضح رہے کہ سکردو میں جلسے سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرنا تھا تا ہم موسم کی خرابی کی وجہ سے عمران خان سکردو نہ جا سکے

  • بلاول صاحب! ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں، فردوس عاشق

    بلاول صاحب! ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں، فردوس عاشق

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول کی اداروں کے متعلق غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی مذمت کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول کے غیر ذمہ دارانہ بیانات ثبوت ہے کہ کرپشن مقدمات میں انکے پاس کوئی قانونی دفاع موجود نہیں۔کرپشن کا دفاع ہو بھی کیا سکتا ہے؟

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بلاول صاحب! ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں،اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔ ہمارے قومی سلامتی کے ادارے ملکی دفاع کے ضامن ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے لیے انہوں نے لازوال قربانیاں دیں۔آپ کو عوام کا نہیں لوٹی دولت ہاتھ سے جانے کا درد ہے۔

    مولانا کا آزادی مارچ، آصف زرداری نے دیں بلاول کو اہم ہدایات،کیا کہا

    مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

    نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    بلاول زرداری نے کہا کہ مسئلے حل ہوں گے، کہتے ہیں کراچی میں کچرہ ہے، پانی نہیں، اداروں‌ کو کام نہیں کرنے دیا جاتا، وفاق کے اداروں کو کام کرنے دیا جائے، حساس ادارے ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا مقابلہ کرٰیں، دہشت گردی سے مقابلہ سب سے ضروری ہے، ہر ادارہ آئین میں رہ کر اپنا کام کرے، افسوس خان صاحب نے خود پارلیمان کو کام کرنے سے روکا ہے، پارلیمان میں عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے، عوام کے نمائندوں کو کام نہیں کرنے دیا جا رہا.اگر پارلیمان کو بند کیا جاتا ہے تو ہم سڑکوں‌پر جانے کو مجبور ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہم ساتھ دیں گے،پی پی نے پارٹی کا اجلاس بلایا ہے فیصلہ کریں گے کہ کیسے اور کس حد تک مولانا کا ساتھ دے سکتے ہیں، پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہے گا.

    ادارے آئین میں رہ کر کام کریں، بلاول کی حکومت کو ایک بار پھر دھمکی

  • مشعال ملک نے کیا کراچی میں کشمیر بارے بڑا مطالبہ

    مشعال ملک نے کیا کراچی میں کشمیر بارے بڑا مطالبہ

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کراچی پہنچنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دنیامیں بس کشمیرکےحریت رہنماؤں کوجانتی ہوں اورقائدکو جانتی ہوں، کراچی کے باسی امن پسند ہیں، اور امن کےلئے ہمشیہ آواز بلند کرتے ہیں ،بزنس مین کمیونٹی کی دعوت پر کراچی آئی ہوں، کشمیر کے مسئلے کو پوری دنیا میں لے کرجائیں گے.

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    مشعال ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، بھارتی فوج مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے،پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیا، کشمیریوں سے یکجہتی کی تحریک کا آغاز کراچی سے کرنے آئی ہوں، سب وزراء اعظم نے حق خود ارادیت کی بات ہے,آج آرٹیکل 370 کے باعث حقوق ختم کیئے جارہے ہیں ،اس وقت جو صورتحال میں پہلا مطالبہ کرفیو ہٹایا جائے اور لوگوں کو حق خود ارادیت دیا جائے.

    ‏کشمیر میں ریفرنڈم سے کم کچھ بھی نہیں چاہیے، مشعال ملک

  • عالمی یوم حیوانات، پاکستان میں تقریب کہاں‌ ہوئی؟ جان کر ہوں حیران

    عالمی یوم حیوانات، پاکستان میں تقریب کہاں‌ ہوئی؟ جان کر ہوں حیران

    یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روزحیوا نات کا عا لمی دن منا یا۔دن کی منا سبت سے لو گو ں میں آ گا ہی پھیلا نے کے حوا لے سے یو نیورسٹی میں واک اور سیمینارکا انعقاد بھی کیا گیا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واک کی قیادت وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شانے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو وائس چانسلرپرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، سینئرٹیو ٹر پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف کے علا و ہ فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔دن منا نے کا مقصد عوا م النا س میں جا نوروں کے حقو ق ،خوراک اور ان کے تحفظ و علاج معا لجے کے معا ملے میں ان کے ساتھ شفقت سے پیش آ نے نیز جا نورو ں کا شکار کر نے اوراُن کو آپس میں لڑوانے جیسے کھیلو ں کو رو کنے سے متعلقہ اُمو ر کے بارے میں آ گا ہی پھیلا نا بھی تھا ۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں، کتنے کلو مضر صحت گوشت تلف کیا؟ اہم خبر

    دریں اثنا ءیونیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں ڈیپا رٹمنٹ آف تھیر یو جنا لو جی کے پرو فیسر ڈاکٹر میاں عبدل ستار اور ڈیپا رٹمنٹ آف کلینیکل میڈیسن ایند سر جری کے پرو فیسر ڈاکٹرمحمد عارف خان کے ساٹھ سال سروس مکمل ہو نے پر الودا عی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ۔جس میں وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا سمیت ڈینز ، مختلف شعبہ جات کے ڈا ئریکٹرز/چیر پرسنز اور ایڈمنسٹریٹیو آفیشلز کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

    بکری کے دودھ سے بخار کا علاج

    الودا عی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے وائس چانسلر پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شانے دو نو ں پرو فیسروں کی ویٹر نری یونیورسٹی اور شعبہ ویٹر نری میں ریپرو ڈکشن اور سر جری سے متعلقہ ادا کی گئی اعلی خد مات کو سرا ہا اور نیک تمنا ﺅں کا اظہار بھی کیا۔قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے پرو فیسر ڈاکٹر میاں عبدل ستار کی پنجاب گورنمنٹ کی مختلف پوزیشنز پر اور ویٹر نری یونیورسٹی میں بطور فیکلٹی ممبر 35 سا لہ خد مات کے بارے میں شر کا کو بتا یا جبکہ پروفیسرڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے پرو فیسر ڈاکٹرمحمد عارف خان کی بطور نا مور ویٹر نری سر جن اور ایڈمنسٹریٹیو مختلف عہدوں پر40 سا لہ خدمات کے بارے میں شر کا کو تفصیلی آگا ہ کیا ۔

    شیر خوار بچوں کو پلایا جانے والا ڈبے کا دودھ مضر صحت ہے یا نہیں؟ بتایا کیوں نہیں جاتا؟