Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم کے ساتھ چین کون کون جائے گا؟ اہم خبر

    وزیراعظم کے ساتھ چین کون کون جائے گا؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کوحتمی شکل دے دی گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان چین کے4 روزہ دورے پرپیر کوروانہ ہوں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرابھی چین جائیں گے ، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید،خسروبختیار ،حفیظ شیخ ہمراہ ہوں گے، ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چین کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں سی پیک، ایم ایل ون سمیت دیگر منصوبوں پربات چیت ہوگی ، وزیراعظم چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر پر بھی بات کریں گے، پاک چین جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کےمعاملات بھی زیرغورآئیں گے.

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء نے شرکت کی

    اے پی پی کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی، وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی اوردیگر سینئر افسران نے شرکتِ کی۔

    ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    اجلاس میں سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش رفت کے ساتھ ساتھ معیشت کے دیگر اہم شعبہ جات میں دوست ملک چین سے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل پے منٹ، بیٹری سٹوریج ریسرچ، زرعی آلات کی مینوفیکچرنگ، ڈرون ٹیکنالوجی، سولر سیل مینوفیکچرنگ اور نباتات و حیوانات سے متعلق ریسرچ جیسے اہم شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور معیشت کے اہم شعبوں کی ترقی کے لئے پاک چین دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے۔

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے اجلاس کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت اور مختلف منصوبوں پر عمل درآمدکی رفتار کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    اسلامی ممالک کا انگریزی چینل، کونسی فلمیں بنائیں گے، وزیراعظم نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان نے چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے غیرمتزلزل دوست چین کومبارکباد دیتاہوں، ہمیشہ چین کی ترقی اورکرپشن کیخلاف جدوجہد کا معترف رہاہوں،

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو رہے ہیں جہاں انکی چینی صدر سے بھی ملاقات طے ہے، تین روزہ دورے میں مختلف معاہدے بھی ہوں گے، وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد چین کے دورے کو اہم سمجھا جا رہاہے

    ادارے آئین میں رہ کر کام کریں، بلاول کی حکومت کو ایک بار پھر دھمکی

  • شیر خوار بچوں کو پلایا جانے والا ڈبے کا دودھ مضر صحت ہے یا نہیں؟ بتایا کیوں نہیں جاتا؟

    شیر خوار بچوں کو پلایا جانے والا ڈبے کا دودھ مضر صحت ہے یا نہیں؟ بتایا کیوں نہیں جاتا؟

    شیر خوار بچوں کو پلایا جانے والا ڈبے کا دودھ مضر صحت ہے یا نہیں۔۔بتایا کیوں نہیں جاتا؟

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔

    لاہور ہائی کورٹ میں شیر خوار بچوں کو پلائے جانے والے ڈبے کے دودھ بنانے والی کمپنیوں کی رجسٹریشن اور انلسٹمنٹ کی پٹیشن میں دائر توہین عدالت کی درخواست میں عدالت کا بڑا حکم۔مدعا علیہان سے 10اکتوبرکو رپورٹس طلب کرلیں۔

    کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کے بعد مسٹر جسٹس فاروق حیدر اور ایکبار پھر سے مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کی عدالت میں شروع ہوگئی ہے۔2مئی کو عدالتی حکم کے باوجو دمدعلیہان نے سات یوم کے اندر جواب جمع نہ کروایا جس پر پٹیشنر محمد حسنین نے اپنے شہباز اکمل جندران ایڈوکیٹ کے توسط سے توہین عدالت کی درخواست دیدی۔اورلاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس فاروق حیدر نے عدالتی حکم کے باجود رپورٹس جمع نہ کروانے پر مدعا علیان کو 25 جون کو طلب کرلیا۔تاہم بنچ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مقررہ تاریخ کو مقدمے کی سماعت نہ ہوسکی۔اس پر درخواستگزار کی طرف سے پٹیشن کی جلد شنووائی کی درخواست پر عدالت عالیہ نے ڈی جی پاکستان سٹینڈر اینڈ کوآلٹی کنٹرول اتھارٹی، سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی،صوبائی وزیر صحت پنجاب اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے 10اکتوبر کو تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

    پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں ایک سال تک کی عمر کے چھوٹے بچوں کو پلایا جانے والا ڈبے کا دودھ مضر صحت ہے یا نہیں کوئی نہیں جانتا۔حالانکہ ملک میں ڈبے کے دودھ کو ریگولیٹ کرنے کے لئے مختلف سرکاری محکمے اور اتھارٹیاں کام کر رہی ہیں۔اورہر محکمے اور ہر اتھارٹی کے الگ قوانین۔الگ ریگولیشنز اور سٹینڈرڈ ہیں۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں، کتنے کلو مضر صحت گوشت تلف کیا؟ اہم خبر

    درخواست گزارکی طرف سے مزید موقف اختیار کیا گیا کہ کسی قانون میں اسے دودھ کہا گیا ہے کسی میں فوڈ تو کسی میں فوڈ سپلیمنٹ۔کوئی محکمہ کہتا ہے ڈبے کا دودھ کھلے عام بک سکتا ہے کوئی کہتا ہے صرف ڈاکٹر نسخے پر ہی فروخت ہو سکتا ہے۔کوئی نہیں بتاتا کہ ڈبے کے دودھ کے سائیڈ افیکٹس کیا ہیں۔

     

    بکری کے دودھ سے بخار کا علاج

  • مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ذاتی بغض ، ایسا کس نے کہہ دیا

    مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ذاتی بغض ، ایسا کس نے کہہ دیا

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا کا دھرنا ذاتی بغض کے علاوہ کچھ نہیں.

    اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ذاتی بغض اور عناد کے علاوہ کچھ نہیں ہے، کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں ملک کو بیرونی خطرات لاحق ہیں، ان حالات میں دھرنے جیسے اقدام کو عوام قبول نہیں کرے گی۔

    جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں عام آدمی کی پارلیمنٹ ہاﺅس تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے استقبالیہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کے عوام کا منتخب ادارہ ہے، اس تک عوام کی رسائی یقینی بنانے کے لئے ہم نے عام آدمی گیلری قائم کی ہے، ملک کا کوئی بھی شہری اپنے نادرا شناختی کارڈ کے ساتھ استقبالیہ پر آ کر پاس کے حصول کے لئے درخواست دے سکے گا، نادرا کا عملہ اس کے شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پاس جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کے اندر عام آدمی کے داخلے کے لئے بھی پارلیمنٹ کا عملہ تعینات کیا جائے گا اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

    اب عام آدمی پہنچے گا قومی اسمبلی میں، ایسا فیصلہ ہوا کہ جان کر حیرت کی انتہا نہ رہی

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ملک کو بیرونی خطرات لاحق ہیں، ان حالات میں مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ذاتی بغض اور عناد کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی نے اس کے بعد اجلاس بلا لیا ہے، ن لیگ بھی ممکنہ حمایت کرے گی تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا سے تاریخ بدلنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

  • رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    اینٹی کرپشن ان ایکشن،رانا ثنااللہ کے 2 فارم ہاؤس کا انکشاف ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے تحقیقات شروع کردیں ،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق فارم ہاؤس کلرکہارمیں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بنائےگئے ہیں، ڈی جی ماحولیات پنجاب سمیت 9 افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے ڈی جی محکمہ ماحولیات نےغیرقانونی طورپراین اوسی جاری کیا، پہاڑوں کوکاٹ کرقدرتی حسن اورماحول کونقصان پہنچایاگیا، محکمہ ماحولیات اورضلع کونسل کے افسران بھی اس غیرقانونی کام میں شامل ہیں

    ایف آئی آر کے مطابق غیرقانونی تعمیرات سےخزانے کوکروڑوں کا نقصان ہوا ہے

     

    قبل ازیں گزشتہ روز رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس سعید شہباز رضوی نے درخواست پر سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناء اللہ کی جانب سے ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ٹرائل کورٹ میں حقائق منظر عام پر ابھی تک نہیں آئے اس لئے درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، عدالت نے درخواست وکیل کی استدعا پر نمٹا دی.

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں اے این ایف کو فریق بنایا گیا  ، قبل ازیں انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی.

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے اپنے شوہر رانا ثناء اللہ کی عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر ہائیکورٹ جانے کا اعلان کر دیا کہا ضمانت منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ جاؤں گی، امید ہے انصاف ملے گا.

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان غریبوں کی جان چھوٹی جو ناجائز پکڑے ہوئے تھے، ان کی بھی اللہ مدد کرے گا

    ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،منشیات کا جھوٹا کیس بنایا گیا،عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا حکم دے .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

  • اب ہو گی عوام کی پارلیمنٹ تک رسائی

    اب ہو گی عوام کی پارلیمنٹ تک رسائی

    عوام کی پارلیمنٹ ہائوس تک رسائی یقینی بنانے کے لئے خصوصی استقبالیہ کائونٹر قائم کردیا گیا ہے جس کا افتتاح سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعہ کو کیا۔

    اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) عوام کی پارلیمنٹ ہائوس تک رسائی یقینی بنانے کے لئے خصوصی استقبالیہ کائونٹر قائم کردیا گیا ہے جس کا افتتاح سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعہ کو کیا۔ اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ ہائوس کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ اس استقبالیہ کائونٹر کے ذریعے عام آدمی بھی قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھ سکے گا۔

     

    پارلیمنٹ ہائوس کے صدر دروازے کے ساتھ عام آدمی استقبالیہ کائونٹر قائم کیا گیا ہے جہاں پر ملک کا کوئی بھی شہری اپنے اصل نادرا شناختی کارڈ کے ساتھ آ کر پہلے آیئے، پہلے پایئے کی بنیاد پر عام آدمی پریس گیلری کا پاس حاصل کر سکے گا۔

    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ملک کا عام شہری نادرا کے اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ساتھ خصوصی استقبالیہ سے رجوع کرے گا۔ اس کے شناختی کارڈ کی نادرا کا عملہ تصدیق کرے گا جس کے بعد اسے ناقابل انتقال عام آدمی گیلری پاس جاری کیا جائے گا۔ داخلہ گیٹ نمبر 5 سے ہوگا، کسی بھی قانون شکنی پر متعلقہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    مہمانوں کو پارلیمنٹ ہائوس کے اندر موبائل فون، پیجر، ٹیپ ریکارڈر اور ریکارڈنگ کے دیگر آلات، اسلحہ، چھتریاں، کیمرے، چھڑیاں، ہینڈ بیگ، اٹیچی کیس اور کتب وغیرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گیلریوں میں تمباکو نوشی، تالیاں بجانا اور نعرے بازی کرنا ممنوع ہوگی۔ مہمانوں کا عمارت میں عام آدمی گیلری کے علاوہ کسی دیگر مقام پر جانا منع ہوگا۔ مکمل کوائف کی عدم فراہمی کی صورت میں پاس کے اجراء کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

    اب عام آدمی پہنچے گا قومی اسمبلی میں، ایسا فیصلہ ہوا کہ جان کر حیرت کی انتہا نہ رہی

  • آزادی مارچ ،وزیراعظم نے کیا اہم ترین اجلاس طلب

    آزادی مارچ ،وزیراعظم نے کیا اہم ترین اجلاس طلب

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ سکردو منسوخ کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سکردو کی منسوخی کا فیصلہ موسم کی خرابی کے باعث کیا گیا،

    وزیراعظم عمران خان نے آج سکردو میں جلسہ سے خطاب کرنا تھا ،سکردو میں جلسہ کی تیاریاں و انتظامات مکمل ہیں تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم ابھی تک سکردو روانہ نہ ہو سکے

    وزیراعظم نے دورہ منسوخ ہونے کے بعد حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے ، ترجمانوں کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور موجودہ ملکی صورتحال، کشمیر کی تحریک کے حؤالہ سے بات چیت کی جائے گی. اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج پر بھی بات چیت کی جائے گی.

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پارٹی ترجمانوں کو اہم ہدایات بھی دیں گے.

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، پپلز پارٹی کے چیرمین بلاول، تحریک انصاف کے رہنماں جہانگیر ترین نے گلگت بلتستان کا دورہ کر چکے ہیں،ان سیاسی دوروں کا مقصد اگلے سال الیکشن میں اپنے پارٹی کو منظم کرنا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کیا چاہتے ہیں؟ گورنر سندھ نے کیا انکشاف

  • مولانا فضل الرحمان کیا چاہتے ہیں؟ گورنر سندھ نے کیا انکشاف

    مولانا فضل الرحمان کیا چاہتے ہیں؟ گورنر سندھ نے کیا انکشاف

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا چاہتے ہیں انہیں عہدہ دیا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولاناصاحب!بتائیں جنہوں نے اربوں لوٹےان کا کیا کیا جائے؟، صوبائی حکومت سے پوچھا جائےسندھ کے معاملات کیسے چلیں گے.

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کوشش کررہےہیں نظام کو پٹڑی سے اتاریں،فضل الرحمان چاہتے ہیں انہیں بھی کوئی عہدہ ملے،فضل الرحمان کے اتحادی بھی ان سے کترا رہے ہیں،فضل الرحمان کے آزادی مارچ سےکشمیر کاز کو نقصان ہوگا،یہ حکومت 5سال تک کہیں نہیں جارہی،

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان بتائیں اربوں روپے لوٹنے والوں کے ساتھ کیا رویہ ہونا چاہیے،ایک سال میں تبدیلی نظرنہیں آسکتی،جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے، جب دھوپ ہوتی ہے تو آنکھوں پر لگتی ہے،چاہتے ہیں خیبر پختونخوااور پنجاب طرز کا بلدیاتی نظام سندھ میں لائیں،

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ الگ صوبے کا قیام ایم کیو ایم کا اپنا مطالبہ ہے،فضل الرحمان کا دھرنا کامیاب نہیں ہوگا،کچرا سب جگہوں سے صاف کرنا پڑےگا،

     

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

  • ضلع کونسلز کے فنڈز روکنے پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    ضلع کونسلز کے فنڈز روکنے پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    لاہور ہائی کورٹ میں صوبہ بھر کے سابق چیرمین ضلع کونسلوں۔ میونسپل کمیٹیوں ۔میئروں اور سابق لارڈ میر لاہور سمیت 34 درخواستوں پر فل بنچ نے درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے درخواستگزاران کے وکلا کو حکومت اور لوکل گورنمنٹ کے جواب کی روشنی میں جواب الچواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری قانون۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور الیکشن کمیشن کے نمائندے کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی ، عدالت نے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کی درخواست عدم پیروی پرمسترد کر دی ، درخواستگزار کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا ۔

    شہباز شریف کے لئے ایک اور مشکل، بلدیاتی اداروں کے آڈٹ کا فیصلہ

    عدالت نے سابق میونسپل کارپوریشن و ضلع کونسلوں کے فنڈز کے استعمال کو روکنے کی درخواست پر حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے کچھ درخواستوں میں ترامیم کی اجازت دیتے ہوئے حکومت پنجاب سے اس پر جواب طلب کر لیا ۔عدالت کے روبرو حکومت پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا نے علیحدہ علیحدہ تحریر ی جوابات جمع کروا دیے ۔

    لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

    پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس ماموں رشید کی سربراہی میں فل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی ،بینچ کے ممبران ججوں میں مسٹر جسٹس شاہد وحید اور مسٹر جسٹس جواد حسن شامل تھے، درخواستگزاران کی طرف سے ڈاکٹر خالد رانجھا ۔احسن بھون ۔اعظم نذیر تارز ۔قاضی مبین۔اویس خالد اور دیگر ایڈووکیٹس پیش ہوئے

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن کیسے ممکن ہیں ۔

    یہ فل بنچ سینر ترین جج جسٹس ماموں رشید کی سفارش پر تشکیل دیا گیا ہے ،سابق چیرمینوں نے اس لوکل گورنمنٹ ترامیمی ایکٹ کے خلاف پنڈی ۔ملتان اور بہاولپور میں بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے پرنسپل سیٹ اور تمام بنچوں میں دائر درخواستوں کو اس بنچ میں لگانے کا حکم دے رکھا ہے کچھ درخواستگزاران نے ترامیمی درخواستیں دیے دیں ۔عدالت نے اس پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

    لوکل گورنمنٹ بل، گورنر پنجاب نے دستخط کر دئیے

  • ایسا کیا ہو گیا کہ وزیراعظم  دورہ سکردو منسوخ کرنے کا سوچنے لگے

    ایسا کیا ہو گیا کہ وزیراعظم دورہ سکردو منسوخ کرنے کا سوچنے لگے

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ سکردو منسوخ ہونے کا امکان ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج سکردو میں جلسہ سے خطاب کرنا تھا ،سکردو میں جلسہ کی تیاریاں و انتظامات مکمل ہیں تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم ابھی تک سکردو روانہ نہ ہو سکے

    وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق موسم اگر خراب رہا تو وزیراعظم عمران خان سکردو نہیں جائیں گے، وزیراعظم نے دورہ منسوخ ہونے کی صورت میں ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے ، ترجمانوں کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور موجودہ ملکی صورتحال، کشمیر کی تحریک کے حؤالہ سے بات چیت کی جائے گی.

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، پپلز پارٹی کے چیرمین بلاول، تحریک انصاف کے رہنماں جہانگیر ترین نے گلگت بلتستان کا دورہ کر چکے ہیں۔اب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بلتستان پہنچ رہے ہیں،ان سیاسی دوروں کا مقصد اگلے سال الیکشن میں اپنے پارٹی کو منظم کرنا ہے۔

  • مردان میں طالبات کو حکومت نے ایسا کیا دے دیا کہ مولانا فضل الرحمان بھی حیران رہ گئے

    مردان میں طالبات کو حکومت نے ایسا کیا دے دیا کہ مولانا فضل الرحمان بھی حیران رہ گئے

    مردان کےعلاقے چینہ میں طالبات میں برقعوں کی تقسیم کی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں طالبات میں برقعہ تقسیم کئے گئے،برقعے ضلع کونسل کے سابق رکن نے 90طالبات میں تقسیم کیے ،برقعوں کی خریداری کے لیے ضلع کونسل سے فنڈ جاری کیے گئے

    سابق رکن ضلع کونسل مظفرشاہ کا کہنا ہے کہ برقعے علاقائی روایات کے پیش نظر دیئے گئے،

    مولانا کا آزادی مارچ، آصف زرداری نے دیں بلاول کو اہم ہدایات،کیا کہا

    دوسری جانب پردہ ثقافت بھی ہے حفاظت بھی ، ہم طالبات کی عصمت ، عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنے والے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی ضیا اللہ بنگش کا دوٹوک اور واضح موقف ، اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے پردہ لازم قرار دینے کے معاملے پر مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش ڈٹ گئے ہیں۔

    خیبرپختونخواہ کے سکولوں میں پردے کی پابندی سے ترجمان کی لاعلمی،کہا ایسا کوئی نوٹفکیشن نہیں ہوا

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سکولوں میں برقع پہننے کی خبروں پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا ہے،ترجمان خیبر پختون خوا نے صوبہ بھر کے اسکولوں میں پردے کی پابندی سے لاعلمی ظاہر کردی ،کہا صرف ایک ضلع میں والدین کی مرضی پر اعلامیہ جاری کیا گیا،پردہ مذہب کا حصہ ہے لیکن زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا،صوبہ میں طالبات کے لیے چادر یاعبایا لازمی قرار دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،متعلقہ اسکولوں کو اعلامیہ واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے،

    کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

    قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیاء بنگش نے کہا تھا کہ ہری پور میں طالبات کے عبایا پہننے کو لازمی قرار دینے کے بعد اب صوبے بھر میں اس فیصلے پر عملدرآمد کرائیں گے۔

    کے پی گورنمنٹ نے اسلامی طرز معاشرت اپنانے کی طرف سفر شروع کردیا ہے، اطلاعات کےمطابق سرکاری سکولوں میں طالبات کوعبایا، گاون یا چادر اوڑھ کر سکول آنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں،ای ڈی او ہری پورنے کے پی حکومت کے فیصلے پر سب سے پہلے عمل کرکے گڈ گورننس کا ثبوت بھی دے دیا ہے،