Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • قاسم سوری کی درخواست پر سماعت کب ہو گی؟ سپریم کورٹ نے بتا دیا

    قاسم سوری کی درخواست پر سماعت کب ہو گی؟ سپریم کورٹ نے بتا دیا

    سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا، قاسم سوری کی درخواست پر سماعت سات اکتوبر کو ہو گی،

    قاسم خان سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا ،این اے 265 کوئٹہ پرلشکری رئیسانی نے قاسم سوری کے خلاف درخواست دائر کی تھی.

    قبل ازیں قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ،قاسم سوری نے نعیم بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے.سپریم کورٹ میں‌ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے

    ہار نہیں مانتا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کہاں پہنچ گئے؟

    این اے265 میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی ، مطابق لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا، این اے 265 سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا،

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار

    الیکشن ٹربیونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نےکی الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ،بی این پی امیدوار لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا

  • العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی درخواست پر سماعت کب ہو گی؟ کاز لسٹ جاری

    العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت پیر کو ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق نواز شریف کی درخواست پر سماعت پیر کو ہو گی، نواز شریف کی درخواست پر دو رکنی بینچ سماعت کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے

    جج کی پریس ریلیز کی کاپی نیب اور نواز شریف کے وکلاء نے وصول کر لی تھیں‌،

    جسٹس عامرفاروق، جسٹس محسن اخترکیانی نے اپیل کنندہ اورنیب کومصدقہ نقول کی فراہمی کا حکم دیا تھا ،سابق جج ارشد ملک کےبیان حلفی،پریس ریلیزکی مصدقہ نقول نوازشریف کےوکیل خواجہ حارث کےحوالے کر دی گئیں،نیب کو بھی بیان حلفی اور پریس ریلیز کی مصدقہ نقول فراہم کردی گئیں،

     

    گزشتہ سماعت پرعدالت نے جج ارشد ملک کے بیان حلفی کی مصدقہ نقل نواز شریف کے وکلا اور نیب کو فراہم کرنے کا حکم دیا ،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ بتا دیں اس اپیل کے لیے کتناوقت لیں گے،خواجہ حارث نے کہا کہ تین ماہ میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر دلائل مکمل کر لوں گا، اپیل پر دلائل شروع کرنے کے لیے 2 ہفتے لگیں گے،اس اپیل کے رکارڈ سے متعلق پانچ ہزار سے زائد صفحات ہیں،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کیس کی باقی تیاری مکمل کر لیں،

    نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

     

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نیب کو بھی جج ارشد ملک کا بیان حلفی اور پریس ریلیز درکار ہیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمیں بھی نقول فراہم کی جائیں، عدالت نے پوچھا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو کا کیا اثر پڑے گا جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ہم بھی آپ کو بتائین گے اس سے پہلے سپریم کورٹ بتا چکی ہے، خواجہ حارث نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی فائل عدالت کو دے دی

    قبل ازیں خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اپیل کی پیپر بک ہمیں گزشتہ ہفتے فراہم کی گئی ہیں ،پیپر بک میں خامیوں کا جائزہ لیا ہے، عدالت نے کہا کہ غیرمتعلقہ دستاویزات سے متعلق پراسیکیوشن اور وکیل صفائی معاونت کریں،خواجہ حارث نے کہا کہ ایک دستاویز کوپیپر بک کا حصہ نہیں بنایا گیا،

    جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جو شواہد ریکارڈ کا حصہ نہیں یا غیرضروری ہیں ہمیں بتا دیں، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی سامنے آیا،ہمیں بیان حلفی اور پریس ریلیز کی کاپی دی جائے،لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی جائے گی ہوسکتا ہے نقول ہی بھیجیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا آپ اس کی تصدیق شدہ کاپی لینا چاہ رہے ہیں،جس ہر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ اخبار میں تو آگیا تھا لیکن ہمیں تصدیق شدہ نقول چاہیے،

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک کے بیان پہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

     

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

  • دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

    دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

    مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد جانا برا ہے تو اس کا نام ہی ایسا کیوں رکھا؟ دھرنے کا ورد چھوڑیں، دھرنا نہیں بلکہ آزادی مارچ ہو گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جانا براہے تو اس کا نام ہی کیوں ایسا رکھا،ہم 27اکتوبر کو اسلام آباد کیلیے روانہ ہوں گے ،دھرنے کا لفظ چھوڑ دیں یہ آزادی مارچ ہے ،بہت سی باتیں ہم وقت سے پہلے نہیں بتا رہے ،پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہاہے،حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائےگی

    مولانا کا آزادی مارچ، آصف زرداری نے دیں بلاول کو اہم ہدایات،کیا کہا

    مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

    نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ چندا نہیں لیں گے تو اخراجات کیسے پورے کریں گے ،ہر پارٹی کی اپنی حکمت عملی اور ترجیحات ہوتی ہیں ،حتمی طور پر سب پارٹیوں نے ساتھ دینے کا کہا ہے ،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا،ملک میں کوئی حکومت نہیں ،نئے انتخابات کی طرف جانے کا مطالبہ کریں گے،صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے،آصف زرداری ہمارے ساتھ ہیں ،کہیں سے مایوسی نہیں ،نیویارک میں سازشیں کرنے والوں کے ساتھ وزیراعظم نے ملاقاتیں کیں ، مدارس کے طلبا میں انعامات تقسیم کرنے سے بھی اب انہیں فائدہ نہیں ملے گا.حکومت کا مدارس والا کارڈ فیل ہوچکا ہمارے مدارس اس کا اثر نہیں لے رہے،مدرسوں کا ایشو بڑھا کر حکومت بین الاقوامی سپورٹ لینا چاہتی ہے،مدارس کےطلبہ میں انعامات تقسیم کرکےہمیں کاؤنٹرکرنےکی کوشش کی،

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی نے اس کے بعد اجلاس بلا لیا ہے، ن لیگ بھی ممکنہ حمایت کرے گی تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا سے تاریخ بدلنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

  • مولانا فضل الرحمان نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن بھی پریشان ہو گئیں

    مولانا فضل الرحمان نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن بھی پریشان ہو گئیں

    مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ حکومت کے ختم ہونے پر ختم ہو گی ، حکومت ختم کر کے جائز حکومت تشکیل دی جائے ,میں پولیس سے کہنا چاہتا ہوں کہ ناجائز حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا ناجائز حکومت کو اب نہیں رہنے دیں گے،نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی بجائے بے روزگاری دی گئی، ہمارا آزادی مارچ کا آخری اور حتمی فیصلہ ہے، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، 25 جولائی کے الیکشن جعلی تھے، دوبارہ الیکشن کے مطالبے پر تمام جماعتیں ایک پیج پر ہونی چاہئے، گرفتاری کی پرواہ نہیں کرتے، گرفتاری سے اشتعال بڑھے گا. ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان فوری حکومت چھوڑ دیں. تمام سیاسی جماعتوں سے ہمارا رابطہ ہے.

    مولانا کا آزادی مارچ، آصف زرداری نے دیں بلاول کو اہم ہدایات،کیا کہا

    مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

    نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا،ملک میں کوئی حکومت نہیں ،نئے انتخابات کی طرف جانے کا مطالبہ کریں گے،صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے،آصف زرداری ہمارے ساتھ ہیں ،کہیں سے مایوسی نہیں ،نیویارک میں سازشیں کرنے والوں کے ساتھ وزیراعظم نے ملاقاتیں کیں ، مدارس کے طلبا میں انعامات تقسیم کرنے سے بھی اب انہیں فائدہ نہیں ملے گا.حکومت کا مدارس والا کارڈ فیل ہوچکا ہمارے مدارس اس کا اثر نہیں لے رہے،مدرسوں کا ایشو بڑھا کر حکومت بین الاقوامی سپورٹ لینا چاہتی ہے،مدارس کےطلبہ میں انعامات تقسیم کرکےہمیں کاؤنٹرکرنےکی کوشش کی،

    ادارے آئین میں رہ کر کام کریں، بلاول کی حکومت کو ایک بار پھر دھمکی

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت معاشی لحاظ سے ڈوب رہاہے،روزگارکےتمام مواقع ختم کردیئےگئے،ہم نےعام آدمی اورپاکستان کی آوازبننا ہے،ایٹمی جنگ کی بات کرکے پاکستان کوکٹہرے میں کھڑا کردیا،جنگ کی دھمکیوں پرآنا سفارتی ناکامی ہے،

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ میں پولیس سے کہنا چاہتا ہوں کہ ناجائز حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کر دیں.

  • آزادی مارچ، بلاول نے کب اجلاس طلب کیا؟ راجہ پرویز اشرف نے بتا دیا

    آزادی مارچ، بلاول نے کب اجلاس طلب کیا؟ راجہ پرویز اشرف نے بتا دیا

    راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے مولانا کے احتجاج پر سب رضا مند ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیرکوچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اہم اجلاس طلب کیا ہے،مولانافضل الرحمان کے مارچ میں احتجاج پر سب رضا مند ہیں،بلاول بھٹوکے بلائےگئے اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے،

     

    بلاول زرداری نے احتساب عدالت میں آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امید ہوں مولانا فضل الرحمان کامارچ کامیاب ہو گا،دھرنے کے علاوہ ہر سطح پر فضل الرحمان کے ساتھ ہوں گے ،اگر شک ہوا کہ فضل الرحمان کسی کےاشارے پر ہیں تو حمایت واپس لے لیں گے،

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے مارچ کی حمایت کی نوعیت پر فیصلہ پارٹی کرے گی،

    اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد واضح ہے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کےمفاد میں نہیں،عوام کومسائل سے نکالنے کیلیے اپوزیشن کے پاس احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں،تمام جمہوری پارٹیوں کو اب مل کرعملی جدوجہد کرنا ہوگی کورکمیٹی کے اجلاس میں ملک وقوم کےمفاد میں فیصلے کیے جائیں گے.

    مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

    نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

  • ویڈیو سیکنڈل ، ناصر بٹ نے اب عدالت میں کیا کہہ دیا؟

    ویڈیو سیکنڈل ، ناصر بٹ نے اب عدالت میں کیا کہہ دیا؟

    ویڈیو سیکنڈل میں اہم پیشرفت، ناصر بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو سیکنڈل کے کردار ناصر بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، ناصر بٹ نے نصیر بھٹہ ایڈیوکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ نواز شریف کی اپیل کے ساتھ اضافی دستاویزات لگانے کی اجازت دی جائے،

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ ن لیگ یو کے کا 14 سال سے صدر ہوں، جج ارشد ملک کا آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کا انکار کرنا غلط ہے، مجھ پر جج کو دھمکیاں دینے کا الزام بھی غلط ہے، نواز شریف کی اپیل کے دوران ویڈیو سیکنڈل سامنے آیا، جج ارشد ملک کے حلف نامے میں میرے حوالہ سے بیان درست نہیں.

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

  • مصطفیٰ کمال کے خلاف کیس، عدالت نے نیب سے کیا کہہ دیا؟ اہم خبر

    مصطفیٰ کمال کے خلاف کیس، عدالت نے نیب سے کیا کہہ دیا؟ اہم خبر

    احتساب عدالت کراچی میں اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اورسابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے استفسار کیا کہ مفرور ملزمان کی کیا رپورٹ ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزمان کے گھر پر نوٹس ارسال کردیئےہیں ،مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ہے،

    سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش

    مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

     

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

    مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

  • مولانا کے آزادی مارچ کے مقاصد فواد چودھری نے بتا دیئے

    مولانا کے آزادی مارچ کے مقاصد فواد چودھری نے بتا دیئے

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے کہا ہے کہ مدارس کے بچوں کواستعمال کرنے کی تاریخ پرانی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے بچوں کوجہاد کے نام پرملاؤں نے استعمال کیا، سیاست میں مدارس کے بچوں کوقربانی کا بکرا بنایا گیا،مولانا فضل الرحمان بچوں کوسیاست کیلئےاستعمال کرتےہیں،

    فواد چوھدری نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کی تحریک کے دوبڑے مقاصد ہیں، سیاسی حیثیت کی بحالی اورمدارس اصلاحات کوروکنا، کیونکہ ایک دفعہ مدارس ہاتھ سے نکل گئے اور یہ بچے غلامی کی زندگی سے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو جائینگی۔

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی نے اس کے بعد اجلاس بلا لیا ہے، ن لیگ بھی ممکنہ حمایت کرے گی تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا سے تاریخ بدلنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

  • ایف اے ٹی ایف، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائے گا یا نہیں؟ اہم خبر

    ایف اے ٹی ایف، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائے گا یا نہیں؟ اہم خبر

    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں13سے 18اکتوبر کے دوران ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے سالانہ اجلاس(پلینری سیشن) میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ 16اکتوبر کو ہوجائے گا ۔

    قومی اخبار روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق چین ، ملائشیا اورترکی کی حمایت پاکستان کودستیاب ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے امکانات نہیں ہیں تاہم گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اس اجلاس میں پاکستان کو کڑے جائزے سے گزرنا ہوگا۔

    پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران پیرس، تھائی لینڈ، امریکا، آسٹریلیا میں ہونے والے فیٹف اور اے پی جی گروپ کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں فیٹف ایکشن پلان پر عمل درآمد پر اپنی حتمی کارکردگی پیش کر دی ہے ،5اکتوبر تک بقیہ سولات کے جوابات بھی اجلاس میں پیش کر دیئے جائیں گے جن کی بنیاد پر پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ۔فیٹف سیکر ٹریٹ سے موصول ہونے والے اجلاس کے شیدول کے مطابق رکن ممالک پاکستان کی جانب سے فیٹف ایکشن پلان پر عمل درآمد کا حتمی جائزہ لیں گے اور 16اکتوبر کی شام پاکستان کو فیصلہ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    ایف اے ٹی ایف اجلاس، حماد اظہر کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ

    ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

    اس اہم ترین اجلاس میں پاکستان کی سفارتی حمایت کے حصول کیلئے سٹیٹ بینک کے فنانشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ یونٹ کے اعلیٰ حکام کی ایڈوانس ٹیم پاکستان سے روانہ ہو گئی ہے جو فیٹف سیکر ٹریٹ میں موجود فیٹف کے رکن37ممالک کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹس کے سربراہان سے ملاقاتیں کر کے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے راہ ہموار کرے گی ۔ 37ممالک میں سے پاکستان کو کم از کم15 ممالک کی حمایت درکار ہے جس کیلئے پاکستان نے گزشتہ دو ماہ سے اہم سفارتی مہم شروع کر رکھی ہے ۔

    عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حامی ہیں اور انہوں نے گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستان کو بین الاقوامی ماہرین کی خدمات بھی فراہم کی ہیں ۔ فیٹف کا کہناہے کہ اگر اس اجلاس میں پاکستان ممبران کو مطمئن نہ کرسکا تو موجودہ ایکشن پلان غیر موثر ہو جائے گا اور اسے آئندہ مدت کیلئے نیا ایکشن پلان دیا جائے گا ۔

  • طالبان وفد کب تک پاکستان میں قیام کرے گا؟ اہم خبر آ گئی

    طالبان وفد کب تک پاکستان میں قیام کرے گا؟ اہم خبر آ گئی

    افغان طالبان وفد اتوارتک پاکستان میں موجود رہے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی پاکستان میں موجود ہیں، گزشتہ روزطالبان وفد کی زلمےخلیل زادسے ملاقات ہوئی، طالبان وفدکی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سےبھی ملاقات ہوئی .

    طالبان وفدپاکستان میں اہم شخصیات سےمزید ملاقاتیں کرے گا، پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے مثبت کوششیں کررہاہے،

    بل ازیں افغان طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی ہے ، اے پی پی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں جمعرات کو وزارت خارجہ ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے مذاکرات کی جلد بحالی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

    افغان طالبان کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

     

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ برادرانہ تعلقات، مذہبی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں۔گذشتہ چالیس برس سے افغانستان میں عدم استحکام کا خمیازہ دونوں ممالک یکساں طور پر بھگت رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، صدق دل سے سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے “مذاکرات” ہی مثبت اور واحد راستہ ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ آج دنیا، افغانستان کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کر رہی ہے۔ پاکستان خوش دلی کے ساتھ گذشتہ چار دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین بھائیوں کی میزبانی کرتا چلا آ رہا ہے۔

    طالبان وفد کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی یا نہیں؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت نہایت ایمانداری سے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے۔ پرامن افغانستان پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ فریقین مذاکرات کی جلد بحالی کی طرف راغب ہوں تاکہ دیرپا، اور پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔ افغان طالبان کے اعلیٰ سطحی وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا مصالحانہ کردار صدق دل سے ادا کرتا رہے گا۔