Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نیب قوانین میں تبدیلی، چیئرمین نیب خاموش نہ رہے، ایسا بیان دیا کہ اپوزیشن کے ہوش اڑ گئے

    نیب قوانین میں تبدیلی، چیئرمین نیب خاموش نہ رہے، ایسا بیان دیا کہ اپوزیشن کے ہوش اڑ گئے

    نیب قوانین میں تبدیلی کی خبروں پر چیئرمین نیب بھی میدان میں آ گئے، اہم بیان دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی شکایات کے ازالہ کےلیےڈویژنز میں ڈائریکٹر کو تعینات کردیا گیا ہے ،4ماہ 27دن گزرجانے کے باوجود ایک بھی شکایت موصول نہ ہوئی ،نیب کےلیےتمام لوگوں کے دروازے کھلے ہیں،یقین رکھیں کہ پہلا اور آخری تعلق خدا کے ساتھ ہے،پہلے بھی کہا تھا کہ نیب کی تمام وفاداریاں پاکستان کے ساتھ ہیں،

    احتساب عدالت میں ایسا کیا ہوا کہ نیب کو معافی مانگنی پڑ گئی

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ختم، 10 انکوائریوں کی منظوری

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے مزید کہا کہ حکومتیں آتی جاتی ہیں،نیب کی تمام وفاداریاں پاکستان کے ساتھ ہیں،ہم اربوں ڈالر کے مقروض ہیں، رقم کہاں خرچ ہوئی آج تک پتہ نہیں چل پایا،جب پوچھتے ہیں کہ یہ اربوں روپیہ کہا خرچ ہوا تو اس میں کون سی غلط بات ہے؟نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں،نیب کو ریمانڈ صرف عدلیہ کی جانب سے دیا جاتا ہے،

    ضمانت نہ ملی، کیمپ جیل میں نیب کا قیدی جاں بحق، کس کیس میں بند تھا؟ اہم خبر

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ مشکلات بہت ہیں مگر نیب اپنا کام بھرپور طریقہ سے کر رہا ہے،الزام لگایا جا رہا ہے کہ کرپشن کی رقوم واپس کب لائی جائیں گی؟ 70سال سے کرپشن جاری ہےریکوری کےلیےکچھ وقت تو دیں ،ملک کےاربوں روپےلوٹ کربیرون ملک میں جائیدادیں بنائیں

    اپوزیشن کی تنقید کے بعد نیب کا رخ حکومتی جماعت کی طرف، اہم حکومتی رہنما کیخلاف انکوائری کا حکم

  • وفاقی کابینہ میں ردوبدل، نعیم الحق بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ وزراء بھی حیران رہ گئے

    وفاقی کابینہ میں ردوبدل، نعیم الحق بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ وزراء بھی حیران رہ گئے

    وزیراعظم عمران خان سےمعاون خصوصی نعیم الحق کی ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد نعیم الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل سےمتعلق سوشل میڈیاپرخبریں جھوٹی ہیں،مخالفین جھوٹی خبروں کےذریعے پارٹی میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے  ہیں، مخالفین تحریک انصاف میں دراڑیں پیدا نہیں کرسکتے،

    وفاقی کابینہ کے قلمدان تبدیل ہونےجارہےکون رہےگا برقرار اور کسی کی ہوگی چھٹی ؟ اہم خبر

     

    وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کیے جانے کی خبریں ہیں. اس سلسلے میں‌فردوس عاشق اعوان سمیت شیخ رشید ، مراد سعید اور دیگر وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں.

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، سابق حکمرانوں سے وصولی کرنیکا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں8 سے 10 وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ، شفقت محمود کو وفاقی وزیرداخلہ، اسد عمر وفاقی وزیرپٹرولیم ،زبید جلال کو وزیرتعلیم، علی محمد خان، فواد چودھری کی بھی وزارت تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاؤس سے فردوش عاشق اعوان کو تبدیل نہ کیےجانے کی تصدیق کی گئ ہے . لیکن باقی وزراء کی تبدیلیوں کے بارے کوئی تصدیق یا تردید جاری نہیں ہوئی ہے.

    وفاقی کابینہ میں ہو گی ایک بار پھر تبدیلی، اسد عمر پھر وزیر بننے کو تیار

  • کیا پاکستان بار کونسل کو عمر قید ہوئی؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

    کیا پاکستان بار کونسل کو عمر قید ہوئی؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

    عمرقید کے تعین سےمتعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی لارجربنچ نےسماعت کی، وکیل نے عدالت میں کہا کہ پاکستان بارکونسل کیس میں فریق بننا چاہتی ہے،جس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا پاکستان بارکونسل کوعمرقید ہوئی ہے؟ ہزاروں لوگ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، طے کر لیں کس کس نے بحث کرنی ہے ،

    جرم کے بعد کسی شخص کوکیا فورس میں بھرتی کیا جاسکتا ہے؟ سپریم کورٹ

    نواز شریف اثاثے چھپانے پر نااہل ہوئے،غلط بیان حلفی جرم ہے، سپریم کورٹ

    کیس کی سماعت کرنے والوں میں جسٹس منظور ملک،جسٹس طارق مسعود اورجسٹس فیصل عرب ، جسٹس مظہرعالم میاں خیل،جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس قاضی امین احمد بھی بینچ میں شامل ہیں،

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اس کیس کو بغیر وقفے کے سنیں گے،اس کیس میں ایک ہفتہ بھی لگ سکتا ہے، قانونی ماہرین کی تجاویز آئی ہیں تمام فریقین کو سن کر تسلی سے فیصلہ کریں گے،

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

     

    سپریم کورٹ‌ کا لارجر بینچ فیصلہ کرے گا کہ عمر قید کی مدت 25 سال ہو گی یا تا حیات، چیف جسٹس نے عمر قید کے تعین بارے ازخود نوٹس ایک کیس کی سماعت کے دوران لیا تھا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ عمر قید کا تعین کرے گا،

  • مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف عدالت پہنچ گئی، درخواست دائر، وجہ جان کر ہوں حیران

    مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف عدالت پہنچ گئی، درخواست دائر، وجہ جان کر ہوں حیران

    مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کےخلاف اسلام آبادہائی کورٹ سےرجوع کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن مرتضیٰ جاویدعباسی اورڈاکٹر نثارچیمہ کی جانب سےدرخواست دائرکی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے دونوں ارکان کی تعیناتی آئین کی خلاف ورزی ہے،دونوں ارکان کی تعیناتی کے22اگست کےنوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے،درخواست میں سیکریٹری صدر پاکستان،پرنسپل سیکریٹری وزیراعظم اور وزارت قانون ،نئے ارکان خالدمحمودصدیقی اورمنیر احمدخان کاکڑ کو فریق بنایا گیا ہے.

    لیگی رہنماچیف الیکشن کمشنراورارکان کی تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کےبھی رکن ہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلے بھی ایک ایسی درخواست زیر سماعت ہے،

    الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی ،اسلام آباد ہائی کورٹ میں صدر، وزیراعظم اور وزارت پارلیمانی امور کا جواب جمع نہ ہو سکا ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے کہا کہ آئندہ10 روز میں جواب جمع کرادیں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کروا دیا گیا.

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا ارکان کی تقرری کے لیے آئینی حدود کو مدنظر رکھا گیا، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوہدایت کی کہ اہم معاملہ ہے جلدی جواب جمع کرائیں، چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نہیں چاہتے کہ الیکشن کمیشن کارآمد ہو. عدالت نے کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی

     

     

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا، سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کروایا گیا،الیکشن کمیشن کے جواب کے ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے حوالے بھی دئیے گئے

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ ارکان کی تقرری آئین کے آرٹیکل 213 کی خلاف ورزی ہے،چیف الیکشن کمشنر نے ارکان کا حلف لینے سے انکار کیا،23اگست کو سیکریٹری پارلیمانی امور کو آگاہ کردیا گیا تھا،صدر مملکت نے ارکان کی تقرری کرتے ہوئے 213 اے اور بی کی خلاف ورزی کی ،آرٹیکل 214 میں ارکان کے حلف کا طریقہ کار موجود ہے ،حلف وہ لے سکتا ہے جو بطور رکن تعینات تصور کیا جائے ،صدر مملکت کی جانب سے دو ارکان کا تقرر تعیناتی کے تحت نہیں آتا،

    کیا پارلیمنٹ غیر فعال ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا کیس میں استفسار

    واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے 2 نئے ارکان الیکشن کمیشن سے حلف لینے سے معذرت کرلی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنرنےوزارت پارلیمانی امورکو فیصلے سے آگاہ کردیا،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ نئےممبران کی تقرری آرٹیکل 213 اور 214 کےمطابق نہیں ہوئی،نئےممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے،

    افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟

    بلوچستان سے منیراحمدکاکڑ اور سندھ سے خالد محمود صدیقی کوالیکشن کمیشن کا ممبر لیا گیا ہے ،صدرمملکت کی جانب سےدونوں نئےارکان کی الیکشن کمیشن میں تقرری کی گئی ہے .

    الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان

    واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے الیکشن کمیش کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ منیر احمد کاکڑ کو بلوچستان سے جبکہ خالد محمود صدیقی کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبرمقرر کیا گیا ہے

    الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان

    الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری پرمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بھی شدیداحتجاج ریکارڈ کروایا تھا

  • زلزلہ متاثرین کے لئے بین الاقوامی امداد لیں گے یا نہیں؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    زلزلہ متاثرین کے لئے بین الاقوامی امداد لیں گے یا نہیں؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    وفاقی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں بین الاقوامی برادری سے مددلینے کی ضرورت نہیں پڑیگی ،جہاں ہم سے نہ ہوا تو وہاں ہم بین الاقوامی تنظیموں کی مدد لیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میرپور میں زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی انتظامیہ اوروزرا ہمارے ساتھ ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے،زلزلہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا وزیراعظم کی حکمت عملی کا حصہ ہے،متاثرین کوریلیف کی فراہمی صرف یہاں تک نہیں آگے بھی مدد کریں گے ،آزمائش کی گھڑی ہے جلد صورتحال سےنکل جائیں گے

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ 600متاثرہ گھروں کےلیے50ہزار روپےدیئےجائیں گے ،جاں بحق افراد کےلواحقین کو 5،5لاکھ روپے امداد دی جائے گی،چار دیواری گرنے سے متاثرہ 1256گھروں کو 50،50ہزار روپے دیئےجائیں گے،حق دار تک حق پہنچانا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے،

    پاکستان متاثرین زلزلہ کی امداد کے لیے آزاد حکومت کو وسائل فراہم کرے ،سراج الحق

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت زلزلہ متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،معذور 150 افراد کےلیےپہلےمرحلے میں ایک لاکھ روپے دیں گے،پہلے مرحلے میں ہمیں بین الاقوامی برادری سے مددلینے کی ضرورت نہیں پڑیگی،جہاں ہم سے نہ ہوا تو وہاں ہم بین الاقوامی تنظیموں کی مدد لیں گے،

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا تخمینہ 1200ملین لگایا ہے ۔ زلزلہ میں تاجر برادری کو 50ہزار روپے فی دکان جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والی دکان کے مالک کو 25ہزار روپے دیے جائیں گے ۔ حکومت 50ہزار روپے فی مویشی مدد فراہم کرے گی ۔

    وزیراعظم عمران خان میر پور پہنچ گئے، زلزلہ متاثرین کی عیادت، کہا پیکج تشکیل دے رہے ہیں

  • رانا ثناء اللہ نے ضمانت کی درخواست اب کہاں دائر کر دی؟ اہم خبر

    رانا ثناء اللہ نے ضمانت کی درخواست اب کہاں دائر کر دی؟ اہم خبر

    منشیات کیس میں گرفتارراناثنااللہ نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں اے این ایف کو فریق بنایا گیا ہے ، قبل ازیں انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی.

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے اپنے شوہر رانا ثناء اللہ کی عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر ہائیکورٹ جانے کا اعلان کر دیا کہا ضمانت منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ جاؤں گی، امید ہے انصاف ملے گا.

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان غریبوں کی جان چھوٹی جو ناجائز پکڑے ہوئے تھے، ان کی بھی اللہ مدد کرے گا

    ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،منشیات کا جھوٹا کیس بنایا گیا،عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا حکم دے .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

    منشیات کیس،رانا ثناء اللہ کے وکیل کی کونسی استدعا عدالت نے مانی؟ ریمانڈ میں ہوئی توسیع

  • مذاق نہیں، اب فیصلہ ہو گا، عدالت نے کس کیس میں ایسا کہہ دیا؟ ایف آئی اے پریشان

    مذاق نہیں، اب فیصلہ ہو گا، عدالت نے کس کیس میں ایسا کہہ دیا؟ ایف آئی اے پریشان

    انسدادالیکٹرانک کرائم کورٹ میں جج ارشدملک ویڈیو اسکینڈل کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ڈسچارج ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنےسےمتعلق درخواست دائرکر دی،ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ مرکزی ملزم میاں طارق جوڈیشل ہے،2 ملزمان ناصربٹ،سلیم رضااشتہاری ہیں،ناصرجنجوعہ،مہرغلام جیلانی ،خرم شہزادکوجوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈسچارج کردیا،ملزمان کو ڈسچارج کرنے پرڈی جی ایف آئی اے نےتفتیشی ٹیم تبدیل کی ،ڈسچارج تینوں ملزمان کے خلاف واضح شواہد موجود ہیں

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

    ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں مزید کہا کہ ملزمان کوسمن بھی جاری کیےلیکن تفتیش میں شامل نہیں ہورہے،ایک ملزم غائب بھی ہے،وارنٹ گرفتاری جاری کیےجائیں تاکہ ملزمان سے تفتیش کی جا سکے ،

    عدالت نے کہا کہ درخواست مسترد کی جاتی ہے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست مسترد نہ کریں درخواست واپس لینا چاہیں گے،جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مذاق نہیں ، اب درخواست پر فیصلہ ہی کیا جائے گا،عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

     

     

  • منشیات کیس،رانا ثناء اللہ کے وکیل کی کونسی استدعا عدالت نے مانی؟ ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    منشیات کیس،رانا ثناء اللہ کے وکیل کی کونسی استدعا عدالت نے مانی؟ ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں عدالت نے ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے ایک ہفتے بعد دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    سیف سٹی اتھارٹی کے سی او او اکبر ناصر عدالت میں پیش ہو گئے انہوں نے عدالت میں کہا کہ ہم.نے تمام ریکارڈ محفوظ رکھتے ہیں تاہم یہ پرانا ڈیٹا ہے ہمیں کل ہی حکم ملا ہے لہذا دیکھنا یہ ہےکہ کون کون سا ڈیٹا محفوظ ہے اس وقت، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن کیوں اس فوٹیجز کو محفوظ بنانے کی درخواست کی مخالفت کر رہی ہے، کیس میں انصاف کے لیے یہ ڈیٹا بہت ضروری ہے , عدالت اجازت دے ہم جا کر سیف سٹی کے ہیڈ آفس مطلوبہ ریکارڈ کی نشاندہی کریں گے ,

    عدالت نے رانا ثنااللہ کے وکلا کو سیف سٹی کے ہیڈ آفس جا کر ڈیٹا کی نشاندہی کی اجازت دے دی ،عدالت نے کہا کہ آپ کل جا کر مطلوبہ ڈیٹا کے حوالے سے سیف سٹی حکام کے کے ساتھ مل کر نشاندہی کریں.

    راناثنااللہ کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ نے عدالت میں دلائل دیئے، عدالت نے استففسار کیا کہ سیف سٹی ریکارڈ پیش کیوں نہیں کیا ،عدالت نے ایم ڈی سیف سٹی کو 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

    گزشتہ سماعت پر وکلاء کی ہڑتال کے باعث رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل سماعت ہو گئی تھی بعد ازاں جیل حکام نے رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کر دیا تھا،عدالت نے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی تھی

    رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ رانا ثنااللہ کو سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا گیا ،رانا ثنااللہ پارٹی کے متحرک رہنما تھے جس وجہ سے گرفتارکیا گیا،

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناءاللہ کی اہلیہ  بھی عدالت پہنچ چکے ہیں

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

  • اسلامی ممالک کا انگریزی چینل، کونسی فلمیں بنائیں گے، وزیراعظم نے بتا دیا

    اسلامی ممالک کا انگریزی چینل، کونسی فلمیں بنائیں گے، وزیراعظم نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے ساتھ ملکر چینل بنائیں گے جو مسلمانوں کی ترجمانی کرے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ،پاکستان اور ملائیشیا نے ایک چینل چلانے کا فیصلہ کیا ہے، انگریزی چینل کا مقصدمسلمانوں کا مقصد سامنے لانا ہے ، انگریزی چینل کے ذریعےمسلمانوں کا تشخص اجاگر کرنے کےلیےفلمیں بنائی جائیں گی،انگریزی چینل کا مقصدمسلمانوں کا نقطہ نظرسامنے لانا ہے،چینل دنیا بھر کے مسلمانوں کی ترجمانی کرے گا

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اسلام اور تعلیم ساتھ ساتھ رہیں تو قوم کو انسانیت کی طرف لے کر جاتے ہیں، جو اسلام ہمیں بتاتا ہے وہ صحیح ہے، اس دنیا میں آںے کا مقصد اور مرنے کے بعد کیا ہو گا یہ اسلام بتاتا ہے ،سائنس نہیں، سائنس کے مطابق دنیا کا مقصد پیسہ بنانا ہے. دینی تعلیم اچھے برے کی تمیز بتاتی ہے،

    پاکستان ، ملائشیا اور ترکی کا مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے پر اتفاق، مقصد عالمی دنیا کے سامنے اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا ہے، اطلاعات کےمطابق نیویارک میں‌ تینوں ملکوں‌کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران یہ مشترکہ فیصلہ کیاگیا کہ مغرب اور دیگر عالمی دنیا تک اسلام کا واضح اور صحیح تصور پیش کرنے کےلیے اپنا ایک فورم ہونا چاہیے ،

    وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ اسلامی انگریزی چینل شروع کرنے کے حوالے سےاپنے ٹویٹ پیغام میں‌ لکھا کہ صدر اردوان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے آج ملاقات کی اور فیصلہ کیا ہم تینوں ممالک مل کر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے، جو ‘اسلاموفوبیا’ سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ‘اسلام’ کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا۔

  • مسلمانوں نے تلوار نہیں،علم سے ترقی کی، وزیراعظم

    مسلمانوں نے تلوار نہیں،علم سے ترقی کی، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ آج ہر جگہ مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے اس پر سوچنا چاہئے، دینی طلبا کو جدید تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں دینی مدارس کے طلبا کو انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جوش میں آکر باتیں نہیں کرتے، ایک وقت میں دنیا میں سب سائنسدان مسلمان تھے، سات سو سال تک سارے سائنسدان مسلمان تھے، علم طاقت ہے، انگریزنے جب حکومت شروع کی تو مسلمان ہندوستان میں کمزور ہوئے،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نبی اکرم ﷺنے کہا تعلیم حاصل کرنے کےلیےچین بھی جانا پڑے توجائیں،وزیراعظم نے وفاقی وزیرتعلیم کو مبارکباد بھی دی، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم میں طبقات بنائے گئے ہیں جب ہماری حکومت آئی تو فیصلہ کیا تھا کہ مختلف سلیبس ختم کریں گے، دینی مدارس کے طلبا کو دنیوی تعلیم بھی دیں گے، اسلام انسان بننا سکھاتا ہے، ایٹم بم بھی انسان نے بنایا انسان تعلیم سے بہت کچھ کر سکتا ہے،

    اسلام اور تعلیم ساتھ ساتھ رہیں تو قوم کو انسانیت کی طرف لے کر جاتے ہیں، جو اسلام ہمیں بتاتا ہے وہ صحیح ہے، اس دنیا میں آںے کا مقصد اور مرنے کے بعد کیا ہو گا یہ اسلام بتاتا ہے ،سائنس نہیں، سائنس کے مطابق دنیا کا مقصد پیسہ بنانا ہے. دینی تعلیم اچھے برے کی تمیز بتاتی ہے،

    وزیراعظمم عمران خان نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم نے کمیٹی بنائی ہے ہماری کوشش ہو گی کہ پاکستان میں تعلیمی نظام بہتر ہو، اسلامی تعلیم اور سائنس کی بھی سمجھ ہو ،پھر پاکستانی نوجوان تیار ہوں اس مقصد کے لئے جس کے لئے پاکستان بنا تھا،علامہ اقبال لوگوں کودینی تعلیم کی طرف لےکرآئے،علامہ اقبال نےپہلے مغربی فلسفے کو سمجھا،انگریزی اردو نظام سے مدارس کو الگ کرنا ناانصافی ہے،