Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے رہنما کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے رہنما کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    نیب نے اکرم خان درانی کے خلاف تحقیقات میں تیزی شروع کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکرم درانی کے قریبی دوست شفاء شاہ نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ہیں، شفاءشاہ سےاکرم درانی کےساتھ کاروباری تعلقات کے بارے پوچھ گچھ کی گئی ہے

    نیب کے مطابق اکرم خان درانی پر2ہاؤسنگ پروجیکٹ میں کرپشن کاالزام ہے، نیب راولپنڈی نےاکرم خان درانی کےبھتیجے کوبھی 4اکتوبرکوطلب کرلیا نیب راولپنڈی نےاکرم درانی کوبھی 7 اکتوبرکوطلب کررکھا ہے، نیب راولپنڈی نے اکرم درانی کے بیٹے زاہد درانی کو8اکتوبرکوطلب کررکھاہے.

    آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

    بنوں میں اکرم درانی کی رہائشگاہ پرسمن وصول کروایا گیا، اکرم درانی کے مبینہ فرنٹ مین ریاض خان کو بھی نیب آفس طلب کیا گیا ہے،نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اکرم درانی پیش نہ ہوئے توسخت کارروائی ہوگی،نیب نے اکرم درانی کو 7 اکتوبرکوصبح 10 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونے کا کہا ہے.

    حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

    اکرم درانی مولانا فضل الرحمان کی دھرنا کمیٹی کےسربراہ ہیں ،اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بنائی گئی رہبر کمیٹی کے چیئرمین بھی اکرم درانی ہیں. نیب کی جانب سے طلبی پر مولانا فضل الرحمان پریشان ہو گئے ہیں، اگر نیب نے اکرم درانی کو گرفتار کر لیا تو مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ تمام تر امور کے نگران اکرم درانی ہیں.

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

     

  • عامر کیانی کو نیب نے طلب کیا یا نہیں؟ تحریک انصاف نے سیکرٹری اطلاعات نے بتا دیا

    عامر کیانی کو نیب نے طلب کیا یا نہیں؟ تحریک انصاف نے سیکرٹری اطلاعات نے بتا دیا

    تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کیخلاف میڈیا مہم پر سیکرٹری اطلاعات میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے عامر کیانی کے خلاف پروپیگنڈہ کی شدد مذمت کی ہے، احمد جواد نے کہا ہے کہ میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے عامر محمود کیانی کیخلاف نیب کی کارروائی کا جھوٹا تاثر دیا گیا،چیئرمین نیب کی صدارت میں یکم اکتوبر کے اجلاس کے اعلامیے میں عامر محمود کیانی کا ذکرہے نہ کوئی نشان،5 ماہ پرانی پریس ریلیز کے بل بوتے پر نئے سرے سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کو جھوٹی مہم کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،

    ضمانت نہ ملی، کیمپ جیل میں نیب کا قیدی جاں بحق، کس کیس میں بند تھا؟ اہم خبر

    تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ خبر کی اشاعت سے پہلے حقائق معلوم کئے گئے نہ ہی عامر محمود کیانی کا مؤقف حاصل کیا گیا، یکطرفہ طور پر بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم پمرا قوانین اور صحافتی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے، اس شرمناک پراپیگنڈہ مہم میں معاونت کے مرتکب افراد کیخلاف پمرا شکایات کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذمہ داروں کو اپنے اس مجرمانہ اقدام کا جواب دینا ہوگا،

    احتساب عدالت میں ایسا کیا ہوا کہ نیب کو معافی مانگنی پڑ گئی

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ختم، 10 انکوائریوں کی منظوری

    احمد جواد نے مزید کہا کہ آزادئ اظہار پر کسی قسم کی قدغن گوارا نہیں مگر اس آزادی کے نام پر پگڑیاں اچھالنے کی بھی اجازت نہیں دی جاسکتی.میڈیا ہاؤسز اور صحافتی تنظیموں سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ جھوٹ کی ترویج کرنے والے افراد کے از خود محاسبے کا بندوبست کریں.

    اپوزیشن کی تنقید کے بعد نیب کا رخ حکومتی جماعت کی طرف، اہم حکومتی رہنما کیخلاف انکوائری کا حکم

  • مقدمات واپس لینے والوں کے خلاف عدالت کا بڑا حکم

    مقدمات واپس لینے والوں کے خلاف عدالت کا بڑا حکم

    جھوٹے مقدمات کروانے والوں کے خلاف عدالت نے کاروائی کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے مدعی سے صلح کر لی ہے ،تھانہ نشترکالونی کے تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

    جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ واپس لینے والے اور صلح کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے، پہلے مقدمہ درج کرواتے ہیں پھر ملزموں کو رہا کروانے آ جاتے ہیں. عدالت نے حکم دیا کہ ایسے افراد کے خلاف سیکشن 182 کے تحت قانونی کاروائی کی جائے.

    کمسن بچے سے زیادتی و قتل کا ایک اور واقعہ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

    عدالت نے ملزم کی صلح کی بنیاد پر درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی۔

    بچوں سے زیادتی، ڈاکٹر شیریں مزاری بھی میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

  • ن لیگی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    ن لیگی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائشگاہ پہنچ گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی وفد جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائشگاہ پہنچ گیا ہے،مسلم لیگ ن کے وفد نے مولانافضل الرحمان کو دھرنا رواں ماہ نہ کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات سے بھی مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا،ملاقات کے دوران آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی مشاورت کی گئی

    مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی کمیٹی میں احسن اقبال، ایازصادق، امیرمقام، شاہ محمد شاہ اور عبدالقادر بلوچ شامل ہیں،

    مسلم لیگ ن کی طرح پیپلز پارٹی بھی آزادی مارچ مؤخر کرنے پر تیار ہے اور ان کے اس باہمی فیصلہ کے بعد ہی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

    نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    قبل ازیں پیپلز پارٹی سے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت پر رضامند ہوگئی ہے تاہم پیپلز پارٹی دھرنے میں شامل ہونے کیلئے تیار نہیں‌ ہے، یہ بات بھی کہی جا رہی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ نومبر میں کرنے کی تجویز دی جائے گی، آزادی مارچ کی جزیات طےکرنے کیلیے مولانا کو اے پی سی بلانے کا مشورہ بھی دیا جائے گا،

    اپوزیشن دیکھتی رہ گئی، مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا

     

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

  • سانحہ چونیاں، ملزم کو عدالت پیش کر دیا گیا، عدالت نے کتنا جسمانی ریمانڈ دیا؟

    سانحہ چونیاں، ملزم کو عدالت پیش کر دیا گیا، عدالت نے کتنا جسمانی ریمانڈ دیا؟

    سانحہ چونیاں کے ملزم کوانسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ چونیاں کے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، ملزم کو بکتر بند گاڑی میں اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا گیا ہے.

    عدالت نے ملزم کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، سماعت کے بعد سی ٹی ڈی ملزم کو لے کر عدالت سے روانہ ہو گئی ہے.

    پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزم نے چاروں وارداتیں کیں،ملزم کا نام سہیل شہزاداورعمر 27سال ہے، ملزم نے 4 معصوم بچوں کوزیادتی کانشانہ بنایا.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا.

    وزیراعظم عمران خان نے سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم پکڑے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں یہ ٹیسٹ کیس تھاجس میں اللہ نےہمیں سرخروکیا،

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں‌ لکھا ہے کہ قصور میں عوامی مفاد کیلئے کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قصور کے واقعات پر سب کا احتساب کیا جائے گا، وہ تمام لوگ جو عام آدمی کے مفاد میں کام نہیں کر رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے پنجاب پولیس اور حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیل بھی بتائی،

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہاکہ قصورمیں واقعات پہلےبھی ہوئے ہیں، چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیاہے، چونیاں کیس میں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیےگئےہیں، ملزم سہیل شہزادنےبچوں کوقتل کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزم کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے، اس نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،

    چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی۔ کیس کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

    پنجاب پولیس چونیاں بچوں‌ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں‌ ناکام اب نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے

    سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ 1649مشکوک افرادکےٹیسٹ کروائےگئے، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سےملنےوالےنمونےمیچ کرگئےہیں،

     

    واضح‌ رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں سے گزشتہ دنوں 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں‌ میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، چونیاں‌ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں‌ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • بچوں سے زیادتی، ڈاکٹر شیریں مزاری بھی میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    بچوں سے زیادتی، ڈاکٹر شیریں مزاری بھی میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ انسانی حقوق کے مضمون کو نصاب میں شامل کیا جارہا ہے،اساتذہ اور والدین بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں، وزارت نے بچوں سے جنسی تشدد کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ انسانی حقوق کے مضمون کو نصاب میں شامل کیا جارہا ہے،اساتذہ اور والدین بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں، وزارت نے بچوں سے جنسی تشدد کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    بدھ کو الفارابی اسلامک کالج نیلور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت نے بچوں سے بدسلوکی اور جنسی زیادتی کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے، ابتدائی طور پر وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی بد سلوکی یا کسی بھی قسم کی شکایت کے لئے وزارت کی ہیلپ لائن 1099پر رابطہ کریں تاکہ فوری طور پر ایکشن لیا جاسکے۔

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

    انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام کے لیے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھنی ہوگی کیونکہ درندہ صفت عناصر اپنی خواشات کی تکمیل کیلئے ہر گلی، محلے اور شہر میں موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین اور اساتذہ کا اہم کردار ہے انہیں اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیئے اور بلاوجہ گھر سے باہر نا جانے دیں۔ انہوں کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ بچوں کو جنسی زیادتی اور بدسلوکی کے بارے مکمل معلومات ہونی چاہیں اور والدین کھل کر اس حوالے سے اپنے بچوں سے بات چیت کریں تاکہ وہ اپنا تحفظ کرسکیں۔

    ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ انسانی حقوق کو نصاب میں انسانی حقوق بالخصوص بچوں کے حقوق کو شامل کیا جارہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بچوں پر جسمانی تشددپر پابندی لگادی ہے اب بچوں پر ہاتھ اٹھا کو سزا نہیں دی جاسکتی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا کہ بچوں کو استحصال سے محفوظ رکھنے کے لئے آگاہی مہم کے دائرہ کار کو یونین کونسل کی سطح تک پھیلایا جائے اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے والدین اور اساتذہ کی تربیت انتہائی ضروری ہے۔

    تقریب سے الفاربی اسلامک کالج کے پیٹرن ان چیف افتخار علی جنجوعہ نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں تقریب میں طالبعلوں نے بچوںکے حقوق کے موضوع پر تقاریر بھی کیں اس کے علاوہ وزارت انسانی حقوق کی طرف سے جنسی زیادتی کی روک تھام اور آگاہی کے حوالے ڈاکومنٹریز بھی پیش کی گئیں۔

    کمسن بچے سے زیادتی و قتل کا ایک اور واقعہ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

  • دینی مدارس کے حوالہ سے وفاقی وزیر تعلیم نے کیا اہم اعلان

    دینی مدارس کے حوالہ سے وفاقی وزیر تعلیم نے کیا اہم اعلان

    وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم کا قیام وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے

    اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم کا قیام وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے، ملک میں تعلیمی تقسیم جیسی ناانصافی کو ختم کرنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں، یکساں تعلیمی نظام سے دینی مدارس کے طلباء علمائے کرام بننے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر شعبوں میں بھی جا سکیں گے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو بورڈ کے امتحانات میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے دینی مدارس کے طلباء و طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہاکہ ملک میں یکساں نظام تعلیم کا قیام وزیراعظم عمران خان کا ویژن اور تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے۔ ملک میں تین قسم کے نظام تعلیم سرکاری سکول، نجی سکول اور مدارس کام کر رہے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث تمام طلباء کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر نہیں آتے، یہ ایک بڑی ناانصافی ہے اور ہمیں اس ناانصافی کوختم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم کے لئے یکساں قومی نصاب تیار کیا جا رہا ہے جس کے لئے قومی نصاب کونسل قائم کی گئی ہے، آئندہ سال مارچ تک پرائمری کی سطح تک کا یکساں نصاب تیار کر لیا جائے گا، نصاب کی تیاری میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے اور سب سے زیادہ علمائے کرام سے مشاورت کے اجلاس ہوئے۔

    مسلمانوں نے تلوار نہیں،علم سے ترقی کی، وزیراعظم

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اس عمل تمام کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ایک اتفاق رائے ہوا کہ تمام دینی مدارس کے طلباء تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات دیں گے اس سے ان طلباء کو آم طلباء کی طرح سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا ایک خواب تھا کہ دینی مدارس کے طلباء کو آگے بڑھنے کا حق میسر آئے اس طر ح دینی مدارس کے طلباء علمائے کرام بننے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر شعبوں میں بھی جا سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 35 ہزار سے زائد مدارس کام کر رہے ہیں۔ اس سے ان مدارس کے طلباء کو قومی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشرے میں پائی جانے والی تعلیمی ناانصافی کو ختم کرنے کے لئے ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس میں وقت لگے گا لیکن ایک وقت ایسا آئے گاکہ ملک کے تمام طلباء کو آگے بڑھنے کے یکساں موقع میسرآئیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی دینی مدارس کے طلبا سے ملاقات کی تھی . دینی مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم جاری رکھنے اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ میں ملک کے مختلف سرکاری امتحانی بورڈز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد ہوئ جس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاق المدارس کے 12 جبکہ رابطة المدارس کے ایک طالبعلم کی حوصلہ افزائ کرتے ہوئے ان میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں

  • خورشید شاہ کیس میں اہم پیشرفت، نیب نے اب کس کو طلب کیا؟ اہم خبر

    خورشید شاہ کیس میں اہم پیشرفت، نیب نے اب کس کو طلب کیا؟ اہم خبر

    خورشید شاہ کے قریب ساتھی میاح فتح کو نیب نے طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب سکھر نے خورشید شاہ کے قریبی ساتھی میاں فتح کو کل جمعرات کو طلب کر لیا ہے، میاں فتح سے نیب ٹیم تحقیقات کرے گی، نیب کی جانب سے نوٹس میں انہیں کہا گیا ہے کہ ضروری کاغذات سمیت نیب آفس میں حاضر ہوں.

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    خورشید شاہ کو نیب سکھر نے گرفتار کیا ہے وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ نے نیب سیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    خورشید شاہ نے شہید بے نظیر بھٹو اورذوالفقار بھٹو کی زندگی پر لکھی گئی کتاب منگوائی ہے،خورشید شاہ نے شہید ذوالفقار بھٹو کی کتاب”اگر مجھے قتل کیا جاتا ہے”بھی منگوائی ہے ،خورشید شاہ کو تفسیرقرآن کریم اوراحادیث کی کتابیں بھی فراہم کی گئیں ہیں،

    نیب نے خورشید شاہ کو اے سی دینے کا فیصلہ کیا ہے، خورشید شاہ کوعارضی طور پرسہولیات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل تیارکیا گیا ہے، خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت دی جائے گی

  • مولانا کا آزادی مارچ، بڑی سیاسی پارٹی نے بنائی کمیٹی

    مولانا کا آزادی مارچ، بڑی سیاسی پارٹی نے بنائی کمیٹی

    مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی کمیٹی میں احسن اقبال،ایازصادق،امیرمقام،شاہ محمدشاہ اورعبدالقادربلوچ شامل ہیں،

    مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی وفد آج سہ پہر تین بجے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کرے گا، یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کئے گئے فیصلے کے مطابق جے یو آئی ف کو آزادی مارچ موخر کرنے پر راضی کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی طرح پیپلز پارٹی بھی آزادی مارچ مؤخر کرنے پر تیار ہے اور ان کے اس باہمی فیصلہ کے بعد ہی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

    نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    قبل ازیں پیپلز پارٹی سے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت پر رضامند ہوگئی ہے تاہم پیپلز پارٹی دھرنے میں شامل ہونے کیلئے تیار نہیں‌ ہے، یہ بات بھی کہی جا رہی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ نومبر میں کرنے کی تجویز دی جائے گی، آزادی مارچ کی جزیات طےکرنے کیلیے مولانا کو اے پی سی بلانے کا مشورہ بھی دیا جائے گا،

    اپوزیشن دیکھتی رہ گئی، مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا

     

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    اسلام آباد میں بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس اے پی سی کے بعد چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی جس میں اپوزیشن جماعتوں کو ناکامی ہوئی، بعد ازاں ایک اور اے پی سی ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارچ کریں گے،اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں.

    اسلام آباد لاک ڈاؤن کا مولانا کا پروگرام، پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

     

  • تبدیلی تو نہ آئی، خان صاحب کم ازکم تقریر ہی بدل لیں، مریم اورنگزیب

    تبدیلی تو نہ آئی، خان صاحب کم ازکم تقریر ہی بدل لیں، مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ
    عمران صاحب تبدیلی تو نہ آئی، کم ازکم تقریر ہی تبدیل کرلیں ،عمران صاحب کنٹینر والی تقریر حکومت میں ایک سال مکمل ہونے کے بعد نہیں چلے گی ،

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب تقاریر میں تعلیم کی اہمیت کا حوالہ اور ایک سال میں تعلیم کا بجٹ آدھا کر دیا ،تقریر تھی تعلیم عام ہوگی، عمل یہ ہے کہ آج یونیورسٹیاں بنکوں سے قرض لینے پر مجبور ہیں ،تقریر تھی کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاوں گا لیکن ملک آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا

    مسلمانوں نے تلوار نہیں،علم سے ترقی کی، وزیراعظم

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تقریر تھی صحت کا بجٹ بڑھائیں گے،عمل یہ ہے کہ صحت کا بجٹ نصف کردیا ،تقریر تھی کہ سچ بولوں گا، عمل یہ ہے کہ الیکشن کمشن کو کہتے ہیں فارن فنڈنگ کیس خفیہ رکھیں ،تقریر تھی بھیک نہیں مانگوں گا، عمل یہ ہے کہ پوری دنیا میں ملک کو بھکاری بنادیا ،تقریر تھی قرض نہیں لوں گا، عمل یہ ہے کہ ایک سال میں گیارہ ہزار ارب ریکارڈ قرض لے لیا،تقریر تھی بجلی، گیس سستی کروں گا، عمل 200 فیصد گیس، 30 فیصد بجلی مہنگی کر دی،تقریر تھی طاقتور کو قانون کے نیچے لائیں گے، عمل علیمہ باجی، جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ معاف ہو گئی.

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تقریر پچاس لاکھ گھر بناوں گا، عمل غریبوں کا کھوکھا، گھر، دکان گرادو،تقریر ایک کروڑ نوکریاں دوں گا، عمل لاکھوں لوگ بیروزگار کر دیے،عمران صاحب اب محض کنٹینر کی تقاریر سے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ہیں؟