Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ارکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کا مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مطالبہ

    ارکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کا مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مطالبہ

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک گھر کی طرح ہے، ہم ایک نظریہ کے امین ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہنگامی امداداوربحالی کے لیےجامع اور ٹھوس منصوبہ بندی کرے،وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے اشتراک عمل سے موثر لائحہ عمل بنایا جائے،مسلم لیگ ن ایک گھر کی طرح ہے ہم ایک نظریہ کے امین ہیں،

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    شہباز شریف کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ اجلاس میں ن لیگی رہنماؤں حنیف عباسی، چوہدری شیر علی، آصف کرمانی، جاوید لطیف، نور الحسن، چوہدری عبدالمنان، طاہرہ اورنگزیب، امیر مقام ،قیصر شیخ، آصف کرمانی، راجا ظفرالحق، ڈاکٹر درشن، رانا اقبال، مشاہد اللہ خان، زاہد حامد، نزہت صادق، احسن اقبال، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، ایاز صادق، طارق فضل چوہدری، مرتضیٰ جاوید عباسی، شزا فاطمہ، عطا تارڑ، پرویز رشید، شیخ آفتاب، رانا مشہود، حفیظ الرحمان، ملک پرویز، اسد جونیجو، بیگم عشرت اشرف، مہتاب عباسی نے شرکت کی.

    وزیراعظم عمران خان اسلامی دنیا کے لیڈر بن گئے، بالآخر مسلم لیگ ن نے اعتراف کر ہی لیا

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور رانا ثناء اللہ ، خواجہ سعد رفیق جیل میں ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہ ہو سکے،اجلاس میں مسلم لیگ ن کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شہباز شریف نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں جو ان کا استحقاق ہے÷

    اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی.

     

    مسلم لیگ ن آرٹیکل 149 کے نفاذ کی مخالفت کرے گی. سابق گورنر سندھ

  • سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے،سینکڑوں بچوں کے معذور ہونے کا خدشہ

    سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے،سینکڑوں بچوں کے معذور ہونے کا خدشہ

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،مزیدسینکڑوں بچوں کے معذور ہونے کاخطرہ پیداہوگیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیت المال نے مخیر حضرت کے تعاون سے 13بچوں کے آپریشن کے لیے فنڈز کیپٹل ہسپتال کوفراہم کردیئے،ایک بچے کے آپریشن اور آلہ لگانے پر 13لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سابقہ حکومت میں قوت سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے علاج(کوکلئیر امپلانٹ (Cochlear Implants کے لیے رکھے گئے فنڈز کوابھی تک بحال نہیں کیا جبکہ اس منصوبہ کووزیراعظم شکایت سیل سے نکل کر پاکستان بیت المال کودے دیامگر ایک سال گزرنے کے باوجود پاکستان بیت المال کو اس حوالے سے کوئی فنڈ فراہم نہیں کیاگیا۔اس منصوبے کے تحت پانچ سال تک کے بچوں کواعلاج کیاجاناتھا جس میں اپریشن کے ذریع کوکلئیرامپلانٹ ایک آلہ لگایاجاتاہے جس سے سماعت سے محروم بچہ دوسال کے اندر بولنا شروع دیتاہے اور وہ عام بچوں کی طرح زندگی گزارسکتاہے ۔

    ذرائع نےباغی ٹی وی کوبتایاہے کہ پاکستان بیت المال نے زیادہ درخواستیں ہونے کی وجہ سے قرعہ اندازی کے ذریعے 13بچوں کاانتخاب کیاہے جن کے فنڈز کیپٹل ہسپتال کودے دیئے گئے ہیں فی بچے کے اعلاج پر 13لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ بیت المال نے یہ رقم مخیر حضرت اور اپنی مدد آپ کے تحت جمع کی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے اس مد میں اب تک ایک روپیہ بھی بیت المال کوفراہم نہیں کیاگیاہے۔

    واضح رہے کہ کوکلیر امپلانٹ آپریشن سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا تھا جسے موجودہ حکومت نے بند کر دیا تھا.

  • لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

    لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت ،پاکستان نے بھارت کو احتجاج ریکارڈ کروایا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ڈاکٹر محمد فیصل نے طلب کیا.

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہد ے کی خلاف ورزی کی، بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے دو افراد شہید ہوئے، بھارت نے سول آبادی کو نشانہ بنایا جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے.

    اس سے قبل 14 ستمبر کو بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا جہاں ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا تھا

    ڈومور ذہن سے نکال دیں،ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت دو سالوں میں 1970 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارت امن معاہدے کو یقینی بنائے .بھاری فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی،ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج

  • بلاول زرداری  بھی آج جائیں گے اڈیالہ جیل، سیکورٹی سخت

    بلاول زرداری بھی آج جائیں گے اڈیالہ جیل، سیکورٹی سخت

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرادری آج اپنے والد سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری اڈیالہ جیل میں آصف زرداری سے ملاقات کریں گے، آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں جیل میں ہیں، پیر کو ان سے ملاقات کا دن ہے، بلاول زرداری کا سیکورٹی سٹاف اڈیالہ پہنچ گیا ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. بلاول زرداری اپنے والد سے ملکی موجودہ صورتحال پر بات چیت کریں گے وہ مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے حوالہ سے بھی مشاورت کریں گے.

    سابق صدر آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مراد علی شاہ سمیت جس کو گرفتار کرنا چاہتی ہے کر لے،حکومت سب کو گرفتار کرکےاپنا شوق پورا کر لے ،ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی بھی کوئی ضرورت نہیں،

    آصف زرداری کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں تو جیل میں ہوں،دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول صاحب کریں گے،ضمانت کاکوئی فائدہ نہیں ہم بیٹھے ہیں سکون سے، انکو اپنا شوق پورا کرنے دیں،

    احتساب عدالت میں آصف زرداری کو پیش کیا گیا ،عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی

    سابق صدر آصف زرداری روسٹرم پر آ گئے،جج محمد بشیر سے مکالمہ کیا اور کہا کہ یہ ریفرنسز تو سارے چل رہے ہیں،میرا وکیلوں سے بات کرنے کا وقت کتنا ہے؟کیس تو میں نے لڑنا ہے ،جس پر عدالت نے کہا کہ جب تک آپ کے وکیل تھک نہ جائیں،

    جج محمد بشیرنے آصف زرداری سے سوال کیا آپ کو ریفرنس کی کاپیاں مل گئیں؟ زرداری نے کہا کہ میں ابھی آیا ہوں ابھی ریفرنس کی کاپیاں دیکھی نہیں،

    آصف زرداری نے کہا کہ یہ کونسا کیس ہے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ کہ منی لانڈرنگ کیس ہے، وکیل نے کہا کہ اگر آپ نے فیصلہ نہیں کرنا تو مسترد کر دیں ہم ہائیکورٹ چلے جاتے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے مسترد کر دیتا ہوں ، عدالت نے آصف زرداری کو کہا کہ آپ اپنی نشست پر بیٹھ جائیں.

    احتساب عدالت اسلام آباد میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی.

     

    آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے پھر جیل میں اے سی کا معاملہ اٹھا دیا ،لطیف کھوسہ کا عدالت میں کہنا تھا کہ دالت نے کہا تھا اے سی دیں لیکن اے سی نہیں دیا گیا،آپ نے کہا فریج دیں لیکن انہوں نے برف کے ڈبے دے دیئے، زرداری کے دوسرے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپی بھی نہیں ملی، جس پر عدالت نے کہا کہ ریفرنس کی نقول موجود ہیں آپ کو بھی ابھی دے دیتے ہیں،

     

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پمزکے ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے انہیں مزید ہسپتال میں رہنے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹرز کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہے

     

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    ہسپتال سے جیل منتقل کئے جانے پر پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے اور ایوان بالا میں تحریک بھی جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے.

  • لاہور ہائیکورٹ ڈی پی او قصور پر برہم، کہا آپ کے ضلع کی بڑی داستانیں آ رہی ہیں

    لاہور ہائیکورٹ ڈی پی او قصور پر برہم، کہا آپ کے ضلع کی بڑی داستانیں آ رہی ہیں

    لاہور ہائیکورٹ میں لڑائی جھگڑے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر ڈی پی او قصور اور تفتیشی آفیسر لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئے،قصور پولیس کی ناقص تفتیش پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے کہا کہ آپ تو بہت مصروف ہوں گے آپ کے ضلع کی بڑی داستانیں سامنے آرہی ہیں ، قصور میں بچوں کا کیا حشر ہو رہا ہے،جتنےفراڈ کے مقدمات پورےپنجاب میں ہیں اتنے ہی قصور میں ہیں، جب لوگوں کو انصاف نہیں ملتا تو جرم بڑھتے ہیں،عدالت نے ڈی پی او قصور سے ایک ہفتہ میں مکمل رپورٹ طلب کر لی.

    دنیا میں علم ، ثقافت اور سیاست کی کی وجہ سے مشہور ضلع قصور اب بدنامی ، قتل اور جنسی زیادتیوں کی وجہ سے بہت ہی مشہور ہوچکا ہے، اس کی اچھائیاں اور خوبیاں دفن ہوکر رہ گئی ہیں ، اطلاعات کے مطابق چونیاں سے ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں جس کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔جس کے بعد علاقے سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

    سیاحت فروغ پانے لگی ، پاکستان میں 2018 میں 66 لاکھ افراد نے سیاحتی نظارے کیے

    چونیاں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہے وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں اور باقیات ملی تھی۔ پولیس نے لاش کی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معاملہ جنسی زیادتی کے علاوہ اور بھی رنگ اختیار کرسکتا ہے

  • مریم نواز کی جیل میں بس ہو گئی، رہائی کی درخواست دائر کر دی

    مریم نواز کی جیل میں بس ہو گئی، رہائی کی درخواست دائر کر دی

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ضمانت کی لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،مریم نواز کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کیا، درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے.

    مریم نواز سے جیل میں ملاقات کا دن مقرر، کون ملاقات کرسکے گا؟ حکام نے بتا دیا

    مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ چودھری شوگر ملز و دیگر کیسز کے فیصلے تک ضمانت پر رہائی دی جائے، لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ مریم نواز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا.

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

    احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے

    عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تو مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے کوٹ لکھپت جیل بھیجا جائے، کیمپ جیل میں خواتین کے لئے جگہ نہیں ہے .مریم نواز کی درخواست پہ عدالت نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا.

    واضح رہے کہ کوٹ لکپھت جیل میں مریم نواز کے والد نواز شریف بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، حمزہ شہباز بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں

  • وزیراعظم عمران خان میر پور پہنچ گئے، زلزلہ متاثرین کی عیادت، کہا پیکج تشکیل دے رہے ہیں

    وزیراعظم عمران خان میر پور پہنچ گئے، زلزلہ متاثرین کی عیادت، کہا پیکج تشکیل دے رہے ہیں

    وزیراعظم عمران خان میر پور پہنچ گئے، انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان میر پور پہنچ گئے انہوں نے زلزلہ متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ بھی کیا، وزیراعظم عمران خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ہدایت کی کہ ان کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے

    میرپور زلزلہ، کتنے زخمی لاہور لائے گئے؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

    میر پور میں وزیراعظم عمران خان کر زلزلہ کے حؤالہ سے بریفنگ دی گئی، اب تک کے زلزلہ کے نقصان اور ریسکیو و ریلیف آپریشن اور آئندہ کے لائحہ عمل پر وزیراعظم کو بریف کیا گیا، اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈر پور بھی موجود تھے.

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوم متحدہ میں زلزلے کے بتایا گیا، مجھے بہت افسوس ہوا، میں فوری طور پر زلزلہ متاثرہ علاقے میں آنا چاہتا تھا لیکن تاخیر ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لئے حکومت پیکج تشکیل دے رہے ہیں، ان کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی

  • وزیراعظم عمران خان آج کس طیارے پر واپس آئیں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان آج کس طیارے پر واپس آئیں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان آج نیو یارک سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اب کمرشل پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے،

    قبل ازیں وزیراعظم سعودی ولی عہدکےخصوصی طیارے پروطن واپسی کے لیے آ رہےتھے،کہ طیارے میں خرابی کی وجہ سے طیارہ واپس موڑ لیا گیا، امریکی وقت کے مطابق شام5بجے وزیراعظم کاطیارہ روانہ ہواتھا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستانی وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،

    اے پی پی کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو فراہم کیے جانے والے خصوصی طیارے نے جمعے کی شام نیویارک کے جان ایف کینڈی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تاہم پرواز کے دو گھنٹے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی جنہوں نے قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کو الوداع کیا تھا طیارے میں فنی خرابی کے باعث واپس ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی قیادت کررہے تھے۔ نیویارک ایئرپورٹ واپسی پر انہوں نے ایئرپورٹ پر کچھ دیر قیام کیا تاکہ فنی خرابی کو دورکیا جاسکے تاہم اس کے لیے زیادہ وقت درکار تھا ،طیارے کی مرمت کا کام ہفتے کی صبح تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    ملیحہ لودھی وزیراعظم کو لے کر روز ویلٹ ہوٹل پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اپنے سات روزہ تاریخی دورہ امریکہ کے دوران قیام کیا تھا۔ حکام نے کہا ہے کہ اگر صبح تک طیارے کی فنی خرابی دور نہ کی جاسکی تو وزیراعظم پاکستان واپسی کیلئے کمرشل فلائٹ پر سفر کریں گے کیونکہ وہ وطن واپس آکر زلزلے سے متاثرہ علاقوں اورخاندانوں سے ملاقات کے لیے بے چین ہیں۔

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    نیویارک کے اپنے دورہ”مشن کشمیر” کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 193 رکنی اسمبلی سے خطاب کیا، اس کے علاوہ انہوں نے اقوام متحدہ کے متعدد اجلاسوں میں شرکت، کئی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعظم نے کئی تھنک ٹینکس سے خطاب کیا اور عالمی میڈیا کو کئی انٹرویوز بھی دیے

  • شاہ محمود قریشی کی ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات

    شاہ محمود قریشی کی ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزراء خارجہ کی ایران میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا.

    جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کیا مودی نے سوچا ہے کہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کے بعد کیا ہوگا؟ کیا وہ بھارت کی حاکمیت تسلیم کر لیں گے؟

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جب کرفیو ہٹا تو وہ قتل عامہ ہوگا کیوں کہ وہاں نو لاکھ فوجی تعینات ہیں، کیا کسی نے سوچا ہے کہ کشمیر میں قتل کے بعد کیا ہوگا۔کشمیر میں عوام کو جانوروں کی طرح رکھا جارہا ہے، کرفیو ہٹنے کے بعد وہاں ایک اور پلوامہ ہوگا جس کا الزام پاکستان پر لگایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کرفیو ہٹنے کے بعد بھارت پھر پاکستان پر حملہ کرے گا اور ایسا ہی جاری رہے گا۔اگر 8 لاکھ یہودی کیساتھ کشمیریوں جیسا سلوک ہو تو یہودی کیا سوچیں گے۔آپ دنیا کو تشدد پر اکسا رہے ہیںمیں دوہرانا چاہتا ہوں کہ کشمیریوں پر کرفیو کا رد عمل آئے گا اور اس کا الزام پاکستان پر لگے گا اور 27 فروری والی صورتحال پیدا ہوجائے گی۔

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مداخلت کرنی چاہیے،اگر دو ممالک میں جنگ چھڑ گئی تو کچھ بھی ہو سکتا ہے، لیکن ہم جیسے ملک کے پاس آزادی تک جنگ یا موت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔میں اقوام متحدہ کو بتانےآیا ہوں کہ اگرنیو کلیئر جنگ ہوئی تو اس کے اثرات سرحدوں سے باہر بھی ہوں گی۔

  • چمن دھماکا، ایک شخص جاں بحق،جے یو آئی ف کے رہنما سمیت دس افراد زخمی

    چمن دھماکا، ایک شخص جاں بحق،جے یو آئی ف کے رہنما سمیت دس افراد زخمی

    چمن دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، جے یو آئی ف کے رہنما سمیت دس افراد زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں دھماکا ہوا جس میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہو گئی ہے زخمیوں میں جعمیت علماء اسلام ف کے رہنما مولوی حنیف بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا

    بلوچستان پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ، کوئٹہ میں دو دھماکے

    چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس سے 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں،. سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    کوئٹہ، خاتون سمیت دو مبینہ دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، زخمیوں کا ہسپتالوں میں علاج جاری ہے، دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے.