Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کشمیرایک نیوکلیئر ٹائم بم، اقوام متحدہ امن کا عالمی دن کشمیر کے نام کرے، مشعال ملک

    کشمیرایک نیوکلیئر ٹائم بم، اقوام متحدہ امن کا عالمی دن کشمیر کے نام کرے، مشعال ملک

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن کا عالمی دن کشمیر کے نام کرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم امن پر حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ پوری دنیا کو امن کا پیغام دیتا ہے ،اقوام متحدہ کا سب سے پرانا مسئلہ کشمیر کا معاملہ ہے، ہمیں انتبطار ہے کہ اقوام متحدہ کب کشمیر کے مسئلے پر ایکشن لے گا ؟

    کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ آج کا دن کشمیری عوام کے نام کرے ،دنیا میں اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، کشمیر ایک نیوکلیئر ٹائم بم ہے .

    کشمیر میں لاشیں گر رہی ہیں،نہیں جانتی سسرال والے کس حال میں ہیں، مشعال ملک

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ یاسین ملک بھارتی جیل میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ،بھارتی جیلوں میں قید کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے،آج کشمیر ایک اور جناح کی طرف دیکھ رہا ہے ،وکلا برادری قائداعظم کی طرح کشمیرکامقدمہ ہر فورم پر لڑیں.

    گزشتہ رات سے یاسین ملک سے متعلق کچھ پتہ نہیں، مشعال ملک

  • کیپٹن ر صفدرکی عبوری ضمانت میں ہوئی توسیع

    کیپٹن ر صفدرکی عبوری ضمانت میں ہوئی توسیع

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ر صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کی ضمانت میں توسیع کر دی گئی، کیپٹن ر صفدر کی ضمانت میں توسیع ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے کی، عدالت نے پولیس سے 12 اکتوبر کو رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

    گزشتہ سماعت پر سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا ،

     

    سیش کورٹ نے 50 ہزار روپے مچلکےکے عوض کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت منظور کی .

    واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن ر صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مقدمہ تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ، گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور بدکلامی کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    تھانہ اسلام پورہ میں پولیس حکام نے دفعہ 353، 186،147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے، کیپٹن (ر) صفدر نے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹنے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھ پائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور 10 سے 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

     

    مریم نواز کے خلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں، تھانہ سمن آباد میں مریم نواز ،کیپٹن ر صفدر سمیت 2 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں مسلم لیگ ن کے 2 اراکین قومی اسمبلی، سات اراکین‌ صوبائی اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

  • خورشید شاہ کو عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا

    خورشید شاہ کو عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو جسمانی ریمانڈ کے لئے آج عدالت پیش کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کو نیب سکھر آج احتساب عدالت میں پیش کرے گی اور خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی، خورشید شاہ کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،نیب عدالت کے اطراف مختلف رکاوٹیں کھڑی کرکے راستےسیل کردیئے گئے ہیں،پیپلز پارٹی کے کارکنان کوعدالت کی طرف جانےسےروکنےکیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے.

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    نیب نے خورشید شاہ کو اے سی دینے کا فیصلہ کیا ہے، خورشی دشاہ کوعارضی طور پرسہولیات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل تیارکیا گیا ہے، خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت دی جائے گی

    نیب کو خورشید شاہ پر ترس آ گیا، بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

    نیب حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ سے تفتیش کے لیےنیب سکھرکے سینئرافسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،خورشید شاہ کی خرابی صحت کو دیکھتے ہوئے ایک ڈاکٹر 24 گھنٹے نیب آفس میں رہے گا

    نیب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ نے مبینہ طور پر بے نامی جائیدادیں اور اثاثے بنائے، اسی طرح ہوٹل، پٹرول پمپ بنائے جبکہ وہ عالی شان گھروں کے مالک ہیں، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب کے مطابق خورشید شاہ نے شکار پور روڈ سکھر میں 25 کروڑ لاگت کا تاج محل ہوٹل اعجاز بلوچ کے نام پر جبکہ روہی روڈ پر کروڑوں کی مالیت کا پیٹرول پمپ فرنٹ مین قاسم شاہ کے نام پر بنایا، ایک اور فرنٹ مین پپو مہر کے نام پر سرکاری اراضی پر بنگلہ اور روہڑی میں بے نامی گلگ ہوٹل تعمیر کیا گیا، پروفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوساٹی سکھر میں بھی محل نما گھر بنایا اور اس کے لیے ظاہر شدہ اثاثوں میں سے رقم استعمال نہیں ہوئی، یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنما نے عمر جان اینڈ کو اور نواب اینڈ کمپنی کو ٹھیکے دے کر بھی مالی فوائد حاصل کیے،

  • وزیراعظم امریکا روانہ، جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے کشمیر کا مقدمہ

    وزیراعظم امریکا روانہ، جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے کشمیر کا مقدمہ

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ روانہ ہوئے وہ آج امریکہ پہنچیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزریراعظم عمران خان امریکا روانہ ہو گئے وہ وہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر عالمی فورم پر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے ،جنرل اسمبلی سے خطاب اور ملاقاتوں کے دوران کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے ،وزیراعظم کی پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہو گی ،وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر عالمی فورم پر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے،

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل میڈیا سے بھی اجلاس کریں گے اور کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان 21 سے 27 ستمبر تک امریکا میں رہیں گے، اس دوران وزیراعظم عمران خان امریکا میں کئی ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پرمضبوط پاکستانی موقف پیش کریں گے۔اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقبا کریں گے. پاکستانی وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کریں گے ،جموں وکشمیرتنازع مجموعی طورپروزیراعظم عمران خان کی مصروفیات کامرکزرہےگا

    وزیراعظم عمران خان امریکا می ماحولیاتی تبدیلی اورپائیدارترقی کےاجلاسوں میں شرکت کریں گے ،ماحولیاتی تحفظ اورتخفیف غربت سےمتعلق سیمینارسےبھی خطاب کریں گے .وزیراعظم عمران خان نفرت انگیزتقاریرکے خاتمےسےمتعلق مباحثےسے بھی خطاب کریں گے

    پرنس محمدبن عبدالعزیزایئرپورٹ پرسعودی اعلیٰ حکام، پاکستان کے سفیر سمیت دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم عمران خان کورخصت کیا ،وزیراعظم سعودی ایئرلائن کےچارٹرڈ طیارےمیں مدینہ منورہ سےنیویارک روانہ ہوئے

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا،وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پرزور دیا ،وزیراعظم نےسعودی قیادت سےملاقاتوں میں مسئلہ کشمیربھرپورطریقےسے اجاگرکیا ،وزیراعظم نے سعودی شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سعودی قیادت نے دوطرفہ تعلقات کوحقیقی بھائیوں کاتعلق قراردیا، مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانےکےعزم کا بھی اعادہ کیا گیا، پاکستان نے سعودی آئل تنصیبات پر حملےکی مذمت کی ،وزیراعظم نے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا.

    پاک سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ ،اعلامیہ جاری

    اعلامیہ کے مطابق سعودی قیادت نے واضح کیا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات حقیقی بھائی چارے پرمبنی ہیں ، سعودی قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا،سعودی قیادت نے کشمیر کاز کےلیے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ،سعودی قیادت نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلیے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنے پراتفاق کیا،

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی سلامتی اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے بھرپورساتھ دینے کاعزم کیا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی جارہی ہے،مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اورلاک ڈاوَن فوری طورپرختم کیا جائے ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،

    وزیراعظم عمران خان نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر ہیں، وزیراعظم عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طورپرکھولا گیا، وزیراعظم عمران خان اور ان کے ہمراہ وفد نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئے اور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی.

    بیت اللہ شریف پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا خانہ کعبہ کےکلید برداراورحرم انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا، اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ،وزیراعظم عمران خان نے عمرہ بھی ادا کیا،

    وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزسےملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے، جدہ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے سعودی آرامکوکی تنصیبات پر حملےکی مذمت کی،وزیراعظم نےسعودی فرمانرواکومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سےبھی آگاہ کیا،ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،مشیرخزانہ حفیظ شیخ بھی موجودتھے

    وزیراعظم عمران خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو خطرہ ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی، وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب پہنچنے پر گورنر مکہ نے انکا استقبال کیا تھا،

    اگلے پانچ برس بھی عمران خان ہوں گے وزیراعظم، پیشنگوئی ہو گئی

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے دوسری طرف ایران سعودی تنازعے میں امریکی وزیرخارجہ بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ ہے

  • گجرات کے قصائی سے انسانی حقوق کے تحفظ کی امید نہیں .صدر مملکت

    گجرات کے قصائی سے انسانی حقوق کے تحفظ کی امید نہیں .صدر مملکت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گجرات کے قصائی سے کشمیریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کی امید نہیں کی جا سکتی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہار ترک میڈیا کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں،بھارتی قیادت علاقائی اور عالمی امن بلکہ بھارت کی سماجی اقدار کیلیے بھی خطرہ ہے،بھارت فلسطین کی طرح کشمیرمیں ظلم کررہاہے .

    کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے، کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے صحافیوں کا ملک گیر احتجاج

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی امنگوں کوطاقت کے زورپرنہیں دبایا جاسکتا،بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کودبانے میں ناکام رہےگا،پاکستان امن کاخواہاں ہے، اگرجنگ مسلط کی گئی توپوری قوت سے جواب دیا جائے گا،بھارت کا 5اگست کااقدام غیرقانونی اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کر لے گا،سابق ایئر چیف

    کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک صحافیوں سے مزید کہا کہ عالمی برادری بھارت پرمقبوضہ کشمیر پرانسانی حقوق کی بحالی پرزوردے . جنگی جنون میں مبتلا جوہری صلاحیت کی حامل بھارتی لیڈر شپ ہندوتوا کو عام کررہی ہے۔اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگایاجارہاہے جس سے خطے اور دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔عوامی امنگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایاجاسک

    آج کشمیر ایک اور جناح کی طرف دیکھ رہا ہے، مشعال ملک

    جوچنگاری سرینگرمیں لگائی گئی اس کے شعلے بھارت کو برباد کردیں گے،صدر آزاد کشمیر

     

  • نیب کو خورشید شاہ پر ترس آ گیا، بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

    نیب کو خورشید شاہ پر ترس آ گیا، بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو تو جیل میں اے سی نہ مل سکا البتہ خورشید شاہ پر نیب کو ترس آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے خورشید شاہ کو اے سی دینے کا فیصلہ کیا ہے، خورشی دشاہ کوعارضی طور پرسہولیات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل تیارکیا گیا ہے، خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت دی جائے گی

    نیب حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ سے تفتیش کے لیےنیب سکھرکے سینئرافسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،خورشید شاہ کی خرابی صحت کو دیکھتے ہوئے ایک ڈاکٹر 24 گھنٹے نیب آفس میں رہے گا

    نیب حکام کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو پروازپی کے 631 کے ذریعے سکھر منتقل کیا جائے گا،نیب سکھر کی ٹیم رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کو نیب دفتر منتقل کرےگی ،قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 631رات ساڑھے9بجے سکھر پہنچے گی

    پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں شعبہ امراض قلب لے جایا گیا اور وہاں علاج کی غرض سے داخل کروا دیا گیا. انہیں اسلام آباد کے مقامی ہسپتال پولی کلینک میں طبی معائنے کے لیے نیب حکام لے کر گئے جہاں خورشید شاہ کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، خورشید شاہ کے سینے اور پیٹ میں تکلیف تھی.

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی ہسپتال پہنچ گئے

    نیب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ نے مبینہ طور پر بے نامی جائیدادیں اور اثاثے بنائے، اسی طرح ہوٹل، پٹرول پمپ بنائے جبکہ وہ عالی شان گھروں کے مالک ہیں، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب کے مطابق خورشید شاہ نے شکار پور روڈ سکھر میں 25 کروڑ لاگت کا تاج محل ہوٹل اعجاز بلوچ کے نام پر جبکہ روہی روڈ پر کروڑوں کی مالیت کا پیٹرول پمپ فرنٹ مین قاسم شاہ کے نام پر بنایا، ایک اور فرنٹ مین پپو مہر کے نام پر سرکاری اراضی پر بنگلہ اور روہڑی میں بے نامی گلگ ہوٹل تعمیر کیا گیا، پروفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوساٹی سکھر میں بھی محل نما گھر بنایا اور اس کے لیے ظاہر شدہ اثاثوں میں سے رقم استعمال نہیں ہوئی، یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنما نے عمر جان اینڈ کو اور نواب اینڈ کمپنی کو ٹھیکے دے کر بھی مالی فوائد حاصل کیے،

  • کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے، کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے صحافیوں کا ملک گیر احتجاج

    کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے، کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے صحافیوں کا ملک گیر احتجاج

    پاکستانی صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام آج جمعہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی قیادت رانا محمد عظیم نے کی،فیصل آباد، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، مظفر آباد میں بھی صحافی کشمیر کے لئے سڑکوں پر نکل آئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کی کال پر پنجاب اسمبلی کے باہر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں لاہور بھر کے صحافیوں نے شرکت کی،

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مظاہرے کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے کی، مظاہرے میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال،لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری و دیگر نے شرکت کی، شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے، رانا محمد عظیم کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے نعرے لگواتے رہے.

    بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کر لے گا،سابق ایئر چیف

    کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

    احتجاجی مظاہرے سے رانا محمد عظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 47 روز ہو چکے ہیں، کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہم کشمیریوں کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ پاکستان ان کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا،

    رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہم کسی صورت اسے بھارت کے قبضہ میں نہیں دیکھ سکتے، صحافی برادری آج ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کر رہی ہے، صحافی بھی کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ ہیں، ضرورت پڑنے پر ہم قلم چھوڑ کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کشمیریوں کی مدد کریں گے

    آج کشمیر ایک اور جناح کی طرف دیکھ رہا ہے، مشعال ملک

    جوچنگاری سرینگرمیں لگائی گئی اس کے شعلے بھارت کو برباد کردیں گے،صدر آزاد کشمیر

    صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اگر دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو پھر نتائج کی ذمہ دار بھی دنیا ہی ہو گی، مودی کی ہٹ دھرمی خطے کے امن کے لئے خطرہ بن چکی ہے،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے لاہور پریس کلب نے پہلے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا آج بھی اعلان کرتے ہیں کہ پاکستان کے صحافی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، انہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے صحافیوں پر تشدد اور انہیں کام سے روکے جانے کے واقعات کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے، آزادی اظہار رائے پر پابندی لگا کر بھارت بنیادی حقوق پامال کر رہا ہے.

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر فیصل آباد، سیالکوٹ، قصور ،مظفر آباد، ایبٹ آباد، شیخوپورہ، رائیونڈ و دیگر شہروں میں بھی صحافیوں نے احتجاج کیا اور کشمیریوں سے یکجتہی کا اظہار کیا.

  • پاک افغان سرحد پر دھماکا، پاک فوج کے میجر سمیت دو جوان پاکستان پر قربان

    پاک افغان سرحد پر دھماکا، پاک فوج کے میجر سمیت دو جوان پاکستان پر قربان

    پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر سمیت دو جوان شہید ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈرپرنصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں پاک فوج کا ایک میجر اور ایک سپاہی شہید ہو گئے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجراورسپاہی پاک افغان بارڈر پرباڑ لگانے کے کام کی نگرانی کررہے تھے،پاک فوج کے میجرعدیل اورسپاہی فرازحسین شہید ہوئے .

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجرعدیل باڑ لگانے والےاسکواڈ کی قیادت کررہے تھے، یہ علاقہ دہشتگردوں کی آمد ورفت کا اہم روٹ تھا، بارودی سرنگ سرحد پار سےآنیوالے دہشتگردوں نےلگائی،

    قبل ازیں 14 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر 2 مختلف واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں معمول کی گشت پرمامورفوجی دستے پردہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی،فائرنگ گزشتہ رات سپن وام کے قریب ابا خیل کے علاقے میں کی گئی،فائرنگ سے 23 سالہ سپاہی اختر نےحسین جام شہادت نوش کیا،سپاہی اختر حسین کا تعلق بلتستان سے تھا ،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے .

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیر میں سرحد پرباڑ لگانے میں مصروف جوانوں پرسرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجی جوان شہید،ایک زخمی ہوا.شہید ہونے والے لانس نائیک امین آفریدی کی عمر28 سال ، تعلق ضلع خیبر سے تھا،شہید لانس نائیک محمد شعیب کی عمر31 سال،تعلق مانسہرہ سے تھا،نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 22 سال کے سپاہی کاشف علی بھی شہید ہو گیا

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ابا خیل کے علاقے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے .

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل جولائی میں بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے چھ جوان شہید ہو گئے تھے،

    ماہ جون میں بھی پاک فوج کی گاڑی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا جس سے ایک فوجی جوان شہید ہو گیا تھا، جون میں ہی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 5 سپاہی شہید 31 زخمی ہو ئے.

    ماہ مئی میں شمالی وزیرستان کے علاقے شوال ویلی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ مکی گڑھ پر حملہ کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا .

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہے، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر ہونے والے حملے میں پی ٹی ایم ملوث ہے ،

    پی ٹی ایم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں‌ کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت بیان کر دی

    پی ٹی ایم ماضی میں بھی پاک فوج پر حملوں میں ملوث‌ رہی ہے ،وزیرستان میں پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے حوالہ سے تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، رپورٹ میں پی ٹی ایم کے دوایم این ایزکو واقعے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے.

    ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نےرپورٹ تیارکرکے خیبرپختونخوا حکومت کو بھیج دی ہے. رپورٹ کے مطابق 25مئی کوعلاقہ بویہ میں 12 عمائدین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے مذاکرات میں حکام دھرناختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پرآمادہ ہوئے ،ایم این اےعلی وزیر ،محسن داوڑ کے اکسانے پرمظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پرجمع ہوئے،26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے، سیکیورٹی فورسزنے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کیلیے پارلیمنٹرنیز کو دوسراراستہ اختیار کرنےکا کہا، رپورٹ کے مطابق ایم این اے علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ،علی وزیرنے مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کےلیے اکسایا ،پی ٹی ایم کے دوپارلیمنٹرینز نےخاڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی قیادت کی ،مظاہرین نےچیک پوسٹ پرپتھراؤکیا ،پارلیمنٹیرین کیساتھ مسلح افرادنےچیک پوسٹ پرفائرنگ کی ،رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پرمختلف اطراف سے فائرنگ کی گئی، ،مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ،شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو لگیں .

    پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج نے رات کو اہم پیغام جاری کر دیا

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے.

     

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ضمانت مسترد ہونے پر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے بڑا اعلان کر دیا

    ضمانت مسترد ہونے پر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے بڑا اعلان کر دیا

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے ضمانت منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ جانے اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے اپنے شوہر رانا ثناء اللہ کی عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر ہائیکورٹ جانے کا اعلان کر دیا کہا ضمانت منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ جاؤں گی، امید ہے انصاف ملے گا.

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان غریبوں کی جان چھوٹی جو ناجائز پکڑے ہوئے تھے، ان کی بھی اللہ مدد کرے گا

     

    ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

    انسداد منیشات کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ، عدالت نے عثمان انور،عمرفاروق،رستم علی اور سبطین کی درخواست ضمانت منظور کر لی

    انسداد منشیات عدالت کے ڈیوٹی جج خالدبشیرنےدرخواست پرسماعت کی ،راناثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کےعدالت میں دلائل دیئے، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ 3گھنٹے کی تاخیرسے ایف آئی آردرج ہوئی،5ملزمان کوایف آئی آرمیں نامزد کیا گیا،عامررستم لینڈ کروزرکوڈرائیوکررہا تھا ، عامرفاروق ،سبطین حیدر،محمداکرم ویگو ڈالےمیں موجود تھے .

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    زاہد بخاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ راناثنااللہ نےگرفتاری سے پہلے کہہ دیا تھاکہ گرفتارکیا جائے گا،ران اثنااللہ شریف فیملیز کے ممبران کی گرفتاری کے بعد پارٹی کومتحرک رکھ رہے تھے،رانا ثنااللہ کوسیاسی بنیادوں پراےاین ایف نے گرفتارکیا،

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،منشیات کا جھوٹا کیس بنایا گیا،عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا حکم دے .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

  • تیل و گیس کے دو بڑے ذخائر دریافت

    تیل و گیس کے دو بڑے ذخائر دریافت

    سندھ کے علاقے میں خام تیل اور گیس کے دو بڑے ذخائر دریافت ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع بدین کی تحصیل گولارچی کے علاقے کھورواہ کے مقام پر خام تیل اورگیس کے دوبڑے ذخائردریافت ہوئے ہیں

    نجی کمپنی یونائیڈ انرجی آف پاکستان سندھ میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے کا کام کر رہی ہے،تیل اور گیس کے مزید ذخائرکی تلاش جاری ہے .

    واضح رہے کہ 17 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل وگیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے , اوجی ڈی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ کنویں سے یومیہ 76بیرل تیل حاصل ہوگا ،کنویں سے یومیہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی .

    تیل وگیس کی تلاش میں ملی پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی

    گزشتہ ماہ اگست میں بھی کوہاٹ میں ہی ایک اور مقام پر تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا تھا،اوجی ڈی سی ایل کے ماہرین نے ذخائرکی کھدائی اورتجزیہ کیا ،کوہاٹ میں کنویں کی کھدائی 3200 میٹر تک کی گئی ،کنویں سےیومیہ 12.7 ملین اسٹینڈر کیوبک فٹ گیس اور 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا.

    سانگھڑ کے بعد شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی تیل و گیس کے ذخائر

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ذخائرکی دریافت سے ہائیڈروکاربن کےملکی ذخائرمیں اضافہ ہوگا،ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافے سے ملکی معیشت پرمثبت اثرات ہوں گے،

    پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا کام کیوں روکا گیا؟ سینئر صحافی مبشر لقمان نے کئے انکشاف

     

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔یہ ذخائرکوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔ جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے۔