Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت آج ہو گی

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت آج ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی اپیل پر سماعت کریں گے ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما عدالت پہپنچ چکے ہیں،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔ عدالتی چھٹیوں کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ 18ستمبر کودونوں اپیلوں پر سماعت کر گی

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    نواز شریف کی اراضی سامنے آنے پر نیب بھی چکرا گیا، تحقیقات کا حکم

    نوازشریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک ویڈیو ا سکینڈل کے بعد یہ اپیلوں پر پہلی سماعت ہے عدالت نے جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی کو اپیلوں کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا تھا

    اورنواز شریف نے بھی لیا "یوٹرن”…. شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں بھائی سے ملاقات

     

    نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

  • جسمانی ریمانڈ مکمل، مریم نواز کی آج ہو گی عدالت میں پیشی

    جسمانی ریمانڈ مکمل، مریم نواز کی آج ہو گی عدالت میں پیشی

    چودھری شوگر ملز اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی احتساب عدالت لاہور پیشی ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت جانے والے تمام راستے بند کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    مسلم لیگ ن کےرہنما اور کارکن جوڈیشل کمپلیکس کے باہر جمع ہوچکے ہیں،پولیس نے کارکنوں کو لوئر مال پر ایم اے او کالج اور سیکریٹریٹ چوک میں ہی روک لیا ،کمرہ عدالت کے باہر بھی مسلم لیگ ن کےوکلا،رہنماوَں اور کارکنوں کا شدید رش ہو چکا ہے ،پولیس نے وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا ،وکلاپولیس کا حصار توڑ کر کمرہ عدالت میں داخل ہو گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع ہوئی تھی، آج جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر انہیں عدالت پیش کیا جائے گا.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    مریم نواز تعاون نہیں کر رہی،مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، نیب کی عدالت سے استدعا

     

    واضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو  جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نواز چوہدری  شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

  • اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون  مبینہ آشنا سمیت گرفتار

    اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون مبینہ آشنا سمیت گرفتار

    مبینہ آشنا کے ساتھ مل کر اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون کو آشنا اور اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مبینہ آشنا کے ساتھ مل کر اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون کو آشنا اور اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے گزشتہ روز اسلحہ کی نوک پر گھر والوں کویرغمال بنا کر40 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز، 30 تولے طلائی زیورات ، 25 لاکھ روپے نقد رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے تھے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون دوست کے گھر پر ڈاکہ ڈالنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات اور لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈز برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیاگیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، دوران تفتیش ملزمان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

    گزشتہ روز مدعی فضل حسین ولد غلام سرور سکنہ ملک پورہ اندرون یکہ توت نہ تھانہ کوتوالی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران چند نامعلوم نقاب پوش ملزمان گھر کے اندر داخل ہو کر تمام گھر والوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر گھر سے 40 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز، 30 تولے طلائی زیورات ، 25 لاکھ روپے نقد رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

    ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے دن دیہاڑے گھر پر ڈاکہ ڈالنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان برکی کی سربراہی میں ایس پی سٹی عتیق شاہ، ڈی ایس پی سٹی 2 زرولی اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نور حیدر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا

    تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ مدعی کے گھر کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی، اسی طرح مدعی کے گھر والوں اور اس کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افراد کا موبائل ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا جس کے دوران مدعی کی بہو مسماۃ(ہ) زوجہ کامران کے موبائل فون سے وقوعہ سے قبل اور بعد میں متعدد مرتبہ انجان نمبر زپر مسلسل رابطہ کرنے کے شواہد حاصل کرکے اسے شامل تفتیش کرکے اس سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے دوران مسماۃ(ہ) نے اپنے مبینہ آشنا نعیم شاہ ولد جعفر شاہ ، اس کے ساتھیوں اشفاق ولد مشتاق اور عثمان عرف ماسٹر ولد وارث خان کے نام اگل کر ان کو گرفتار کر لیا گیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقد، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، پرائز بانڈز اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کےدوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے

  • صلاح الدین کی ہلاکت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم فرانزک لیب رپورٹ جاری

    رحیم یار خان میں پولیس حراست میں جاں بحق صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم فرانزک لیب رپورٹ جاری کر دی گئی

    صلاح الدین کی ہلاکت تشدد کے باعث ہوئی،صلاح الدین کی ہلاکت ذہنی اور جسمانی تشدد کے باعث ہوئی،صلاح الدین کے پھیپھڑوں میں ایسا کیمیکل پایا گیا جس سے پھیپھڑے سکڑ گئے،صلاح الدین کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے،صلاح الدین کی گردن کہنی اور دائیں گھٹنے پر تشدد کے نشانات ہیں،دائیں کندھے ،ہاتھ ، دائیں ٹانگ اورآنکھ کے قریب بھی تشدد کا نشان ہے ،

     

    صلاح الدین کے والد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ، وزیراعلیٰ نے کروائی انصاف کی یقین دہانی

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    واضح رہے کہ صلاح الدین کو پولیس حراست میں تشدد کے ذریعے قتل کر دیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب نے تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں ہائیکورٹ کو خط لکھ کر سفارش کی ہے.

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    صلاح الدین بچپن سے ہی ذہنی معذور تھا وہ گزشتہ دنوں فیصل آباد سے اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کی جس کی وڈیو پورے میڈیا پر وائرل ہو گئی اس کے چند دن بعد وہ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ،پولیس پکڑ کر اسے تھانے لے گئی اور تھانے میں تفتیش کے دوران صلاح الدین پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا جس وہ جان کی بازی ہار گیا۔

  • قصور،اغواء ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں کھنڈرات سے برآمد

    قصور،اغواء ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں کھنڈرات سے برآمد

    چونیاں کے مختلف مقامات سے اغوا3 بچوں کی لاشیں کھنڈرات سے برآمد ہوئی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تینوں بچوں کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا،پولیس کے مطابق اغواہونے والے3بچوں میں ایک کی لاش اور2کی کھوپڑیاں ملی ہیں،اغوا اورقتل ہونے والوں میں فیضان،علی حسنین اور سلمان شامل ہیں.

    گزشتہ رات اغواء ہونے والے 8 سالہ بچے فیضان کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے، لاش چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کی دیوار سے باہر مٹی کے ٹیلے سے ملی .

    تین بچوں کی لاشیں ملنے پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا

    دو ماہ میں تین بچے لا پتہ ہو گئے تھے جسے پولیس تا حال تلاش نہ کر پائی ،ایک بچہ رات کو اغوا ہوا، اب تین کی لاشیں مل گئی ہیں.بچوں کے اغوا کے واقعات کے خلاف اہلیان علاقہ نے احتجاج کیا تھا اور سڑک بھی بند کی تھی لیکن حکام ٹس سے مس نہ ہوئے،

    بچوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات سے سکولوں کے طلبا‌ خوف وہراس میں مبتلا ہیں،

  • تیل وگیس کی تلاش میں ملی حکومت کو ایک اور کامیابی

    تیل وگیس کی تلاش میں ملی حکومت کو ایک اور کامیابی

    خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل وگیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوجی ڈی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ کنویں سے یومیہ 76بیرل تیل حاصل ہوگا ،کنویں سے یومیہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی .

    تیل وگیس کی تلاش میں ملی پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی

    گزشتہ ماہ اگست میں بھی کوہاٹ میں ہی ایک اور مقام پر تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا تھا،اوجی ڈی سی ایل کے ماہرین نے ذخائرکی کھدائی اورتجزیہ کیا ،کوہاٹ میں کنویں کی کھدائی 3200 میٹر تک کی گئی ،کنویں سےیومیہ 12.7 ملین اسٹینڈر کیوبک فٹ گیس اور 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا.

    سانگھڑ کے بعد شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی تیل و گیس کے ذخائر

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ذخائرکی دریافت سے ہائیڈروکاربن کےملکی ذخائرمیں اضافہ ہوگا،ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافے سے ملکی معیشت پرمثبت اثرات ہوں گے،

    پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا کام کیوں روکا گیا؟ سینئر صحافی مبشر لقمان نے کئے انکشاف

     

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔یہ ذخائرکوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔ جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤ ژنگ کی ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آفس میں چینی سفیر یاؤ ژنگ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا

    چینی سفیر یاؤ ژنگ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل ہوئی

    وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس میں ملاقات میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ اورگورنر اسٹیٹ بینک بھی موجود ہیں،ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،

    آئی ایم ایف وفد کا دورہ معمول کا، ٹیکس اکٹھا کرنے پر سودے بازی نہیں ہو گی،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

    آئی ایم ایف کے وفد نے اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور ایوان کی کاروائی دیکھی، پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے وفد کا استقبال کیا

    قبل ازیں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ہوئی، مشیر خزانہ نے وفد کو معاشی استحکام کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی ،اپنی بریفنگ میں حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے، رواں سال نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایک ہزار ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔

  • بلاول اڈیالہ پہنچ گئے،سیکورٹی سخت، لطیف کھوسہ،آصفہ ہمراہ

    بلاول اڈیالہ پہنچ گئے،سیکورٹی سخت، لطیف کھوسہ،آصفہ ہمراہ

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اڈیالہ جیل پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رٔپورٹ کے مطابق بلاول زرداری اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں وہ آج اپنے والد آصف زرداری سے جیل میں ملاقات کریں گے،بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت کی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے. آصفہ بھٹو اور لطیف کھوسہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں.

    بلاول زرداری اپنے والد سے حکومت کے خلاف تحریک و دیگر امور پر مشاورت کریں گے، بلاول زرداری نے پیپلز پارٹی کا اجلاس 18 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے .

    بلاول زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے مشاورت ہو گی، بلاول ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس 18 ستمبر کو ہو گا جس میں حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ‌لائن پر بھی مشاورت کی جائے گی.

    بلاول کی سال کے آخر تک حکومت کو ڈیڈ لائن، کہا اسلام آباد آ کر گھر بھیجیں گے

    واضح رہے کہ بلاول زرداری نے گزشتہ روز گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اسلام آباد میں دھرنے سے انکار کیا لیکن اگر حکومت کے اتحادی اور سیلیکٹرز حکومت کو گھر نہیں بھیجیں گے تو ہم اسلام آباد آکر گھر بھیجیں گے۔ حکومت کو سال کے آخر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں

  • آئی ایم ایف پاکستان کی معاشی کارکردگی سےمطمئن ہے یا نہیں؟ اسد عمر نے بتا دیا

    آئی ایم ایف پاکستان کی معاشی کارکردگی سےمطمئن ہے یا نہیں؟ اسد عمر نے بتا دیا

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی معاشی کارکردگی سےمطمئن ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اورشرح ترقی کی سستی روی پربات چیت ہوئی، کمیٹی ارکان نےآئی ایم ایف کوخدشات سےآگاہ کیا،آئی ایم ایف سےتوانائی اصلاحات پربات چیت ہوئی،ٹیکس آمدن بڑھنےپرآئی ایم ایف مطمئن تھا،

    وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس میں ملاقات میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ اورگورنر اسٹیٹ بینک بھی موجود ہیں،ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،

    آئی ایم ایف وفد کا دورہ معمول کا، ٹیکس اکٹھا کرنے پر سودے بازی نہیں ہو گی،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

    آئی ایم ایف کے وفد نے اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور ایوان کی کاروائی دیکھی، پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے وفد کا استقبال کیا

    قبل ازیں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ہوئی، مشیر خزانہ نے وفد کو معاشی استحکام کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی ،اپنی بریفنگ میں حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے، رواں سال نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایک ہزار ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔

    آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا کی وزیراعظم سے ملاقات

    واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں. آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے حصول اور معاہدوں پر اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے .

    آئم ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی اداروں سے 38 ارب ڈالرز کا قرضہ ملے گا.پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرکے ان میں شفافیت لائی جائے .پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کاررروائیاں کی جائیں ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی.پاکستان کے گردشی قرضوں کا خاتمہ کیا جائے گا .توانائی سیکٹر کے واجبات کی وصولیاں یقینی بنائی جائیں گی.

    آئی ایم ایف کی جانب سے 6 ارب ڈالر کے معاشی پیکج میں سے ایک ارب ڈالر فوری طور پر پاکستان کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان کو پہلی قسط جولائی میں فراہم کردی گئی تھی، اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے

    آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک

  • ریسکیو 1122 میں بدعنوانی اور غیر قانونی بھرتی کیس، اسمبلی میں تحریک التوا جمع

    ریسکیو 1122 میں بدعنوانی اور غیر قانونی بھرتی کیس، اسمبلی میں تحریک التوا جمع

    ریسکیو 1122 میں بدعنوانی اور غیر قانونی بھرتی کیس کے حوالہ سے پنجاب اسمبلی میں ڈاکٹر رضوان نصیر کے خلاف تحریک التوا جمع جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک التوا دو خواتین ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا اور سمیرا احمد نے جمع کرائی ،سعدیہ سہیل رانا کی تحریک التوا میں کہا گیا ہے ڈاکٹر رضوان نصیر کو نومبر 2018 میں چارج شیٹ کیا گیا ،چارج شیٹ میں واضح کہا گیا ڈاکٹر رضوان نصیر نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے ساتھ مل کر غیر قانونی بھرتیاں اور غیر قانونی خریدوفروخت کیں .

    پنجاب اسمبلی اجلاس، بھارت کے خلاف قرارداد منظور

    سعدیہ سہیل نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ میں بھی ڈاکٹر رضوان نصیر کو بدعنوان کہا گیا ہے، بدعنوانی کے سرٹیفیکیٹ ملنے اور جرم ثابت ہونے کے باوجود ڈی جی اینٹی کرپشن ڈاکٹر رضوان نصیر کو گرفتار کرنے سے گریزاں کیوں ہیں؟

    پنجاب اسمبلی اجلاس، حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست مسترد

    ایم پی اے سمیر احمد کی تحریک التوا میں کہا گیا کہ رضوان نصیر اور شہباز شریف نے ملی بھگت سے 56 کروڑ 88 لاکھ کی جعلی ادویات خریدیں ، اینٹی کرپشن کی اپنی انکوائری میں ڈرگ کنٹرول انسپکٹر نے اس گھناؤنے کھیل سے پردہ اٹھایا ہے . ڈرگ کنٹرول انسپکٹر نے لکھا کہ ان جعلی ادویات سے کتنی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، وہ نہیں جانتے، یہ ادویات احمد میڈیکس ، کائن کرافٹ اور مادیما انٹر پرائیزر سے خریدی گئیں، ڈاکٹر رضوان نصیر کا جرم ثابت ہونے کے باوجود ڈی جی اینٹی کرپشن ڈاکٹر رضوان نصیر کو گرفتار کرنے سے گریزاں کیوں ہیں؟