Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پرسماعت شروع، دلائل جاری

    العزیزیہ ریفرنس ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیل پرسماعت شروع ہو گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نواز شریف کی اپیل پر سماعت کر رہے ہیں، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نواز شریف کی سزا کے خلاف عدالت میں دلائل دے رہے ہیں.نیب پراسیکیوٹر بھی عدالت میں پیش ہو گئے ہیں،

    خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اپیل کی پیپر بک ہمیں گزشتہ ہفتے فراہم کی گئی ہیں ،پیپر بک میں خامیوں کا جائزہ لیا ہے، عدالت نے کہا کہ غیرمتعلقہ دستاویزات سے متعلق پراسیکیوشن اور وکیل صفائی معاونت کریں،خواجہ حارث نے کہا کہ ایک دستاویز کوپیپر بک کا حصہ نہیں بنایا گیا،

    جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جو شواہد ریکارڈ کا حصہ نہیں یا غیرضروری ہیں ہمیں بتا دیں، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی سامنے آیا،ہمیں بیان حلفی اور پریس ریلیز کی کاپی دی جائے،لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی جائے گی ہوسکتا ہے نقول ہی بھیجیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا آپ اس کی تصدیق شدہ کاپی لینا چاہ رہے ہیں،جس ہر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ اخبار میں تو آگیا تھا لیکن ہمیں تصدیق شدہ نقول چاہیے،

     

    مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفرالحق،مریم اورنگزیب ،پرویز رشید سمیت ن لیگ کی سینئرقیادت کمرہ عدالت میں موجود ہے،لیگی کارکنان کی بھی بڑی تعداد کمرہ عدالت کے اندراورباہرموجود ہے .

     

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک ویڈیو ا سکینڈل کے بعد یہ اپیلوں پر پہلی سماعت ہے عدالت نے جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی کو اپیلوں کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا تھا

  • خورشید شاہ نے بھی کی نیب میں پیش ہونے سے معذرت

    خورشید شاہ نے بھی کی نیب میں پیش ہونے سے معذرت

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی، خورشید شاہ نے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے باعث پیش نہیں ہوسکتا،نیب ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو دوبارہ تحقیقات کے لئے طلب کیا جائے گا

     

    نیب نے 27 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سید خورشید احمد شاہ اور ان کے اہلخانہ کے نام جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اب تک دو اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نیب کو ریکارڈ جمع کرا دیا ہے جبکہ جن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ریکارڈ جمع نہیں کرایا انہیں یاد دہانی کے نوٹسز ارسال کیے جائیں گے۔

    حکومت کو ہٹانے میں سب کا ساتھ دیں گے، خورشید شاہ کا اعلان

    نیب کی جانب سے جاری کردہ لیٹرز میں خورشید شاہ سمیت ان کی دونوں اہلیہ، بیٹے، بیٹیوں اور بھیتجوں کی جائیداد کی مکمل تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی، اب انہیں باقاعدہ طلب کیے جانے کا امکان ہے تا ہم ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کے ابھی تک وارنٹ نہیں جاری کیے گئے.

    نیب تحقیقات کے بعد خورشید شاہ کے لئے ایک اور مشکل

  • نوازشریف کی سزا کےخلاف اپیل پرسماعت کچھ دیرمیں ہوگی

    نوازشریف کی سزا کےخلاف اپیل پرسماعت کچھ دیرمیں ہوگی

    اسلام آبادہائیکورٹ،نوازشریف کی سزا کےخلاف اپیل پرسماعت کچھ دیرمیں ہوگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے ،مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفرالحق،مریم اورنگزیب ،پرویز رشید سمیت ن لیگ کی سینئرقیادت کمرہ عدالت میں موجود ہے،لیگی کارکنان کی بھی بڑی تعداد کمرہ عدالت کے اندراورباہرموجود ہے .

     

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔ عدالتی چھٹیوں کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ 18ستمبر کودونوں اپیلوں پر سماعت کر گی

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    نواز شریف کی اراضی سامنے آنے پر نیب بھی چکرا گیا، تحقیقات کا حکم

    نوازشریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک ویڈیو ا سکینڈل کے بعد یہ اپیلوں پر پہلی سماعت ہے عدالت نے جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی کو اپیلوں کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا تھا

    اورنواز شریف نے بھی لیا "یوٹرن”…. شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں بھائی سے ملاقات

  • آصف زرداری کو اے سی دیا جائے یا نہیں؟ جیل حکام نے رائے طلب کر لی

    آصف زرداری کو اے سی دیا جائے یا نہیں؟ جیل حکام نے رائے طلب کر لی

    سابق صدر آصف زرداری کو اے سی دیا جائے یا نہیں، جیل حکام نے رائے طلب کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہو گئی، اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پمز اسپتال اسلام آبادکے میڈیکل بوڈر کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدرآصف زرداری کا ہر ہفتے طبی معائنہ کیا جائے،میڈیکل بوڈر ہر ہفتے اڈیالہ جیل میں آصف زرداری کا طبی معائنہ کرے گا

    جیل حکام نے میڈیکل بورڈ سے خط میں آصف زرادی کو اے سی کی سہولت دیئےجانے پر رائے بھی طلب کر لی

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

     

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا ،عدالت نے اے سی کی سہولت کی فراہمی کو طبی ماہرین کی رائے سے مشروط کر دیا ،

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

  • آزادی مارچ، مولانا کی زیر صدارت اجلاس شروع، 5 کروڑ فنڈ جمع

    آزادی مارچ، مولانا کی زیر صدارت اجلاس شروع، 5 کروڑ فنڈ جمع

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جے یو ائی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی اور حاجی غلام علی ،عبدالمجید ہزاری، مولانا فضل علی، مفتی ابرار، مولانا عبدالقیوم، مولانا قمر الدین، مولانا عصمت اللہ و دیگر شریک ہیں،اجلاس میں اسلام آباد لاک ڈاون اور آزادی مارچ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ،رابطہ کمیٹیوں کی جانب سے رابطوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جا رہا ہے

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    آزادی مارچ مزید تاخیر کا شکار، مولانا نے شہباز شریف کو کر لیا راضی

    مولانا فضل الرحمن نے رابطہ کمیٹیوں کو رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی،اجلاس میں آزادی مارچ کے لئے جاری فنڈز ریزنگ مہم کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبر پختون خواہ تنظیم کی جانب سے 5 کروڑ روپے جمع کروا دیئے گئے، تمام صوبوں سے چندہ وصولی کا عمل جاری ہے

    مولانا فضل الرحمن نے صوبائی رہنماوں کو کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی.مجلس عاملہ آزادی مارچ کی ممکنہ تاریخ اور انتظامات کو حتمی شکل دے گی

     

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

  • سپریم کورٹ کا این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

    سپریم کورٹ کا این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

    سپریم کورٹ نے این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل نمٹا دی ،عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن 90 دن میں پولنگ اور نتائج کا اعلان یقینی بنائے،

    شاہ زین بگٹی کی کامیابی مخالف امیدوار طارق کھیتران نے چیلنج کی تھی ،الیکشن ٹربیونل نے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا ،سپریم کورٹ نے دوبارہ پولنگ کا حکم فریقین کی رضامندی سے جاری کیا

    واضح رہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی کی این اے 259 سے کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا .شاہ زین بگٹی کے خلاف آزاد امیدوار طارق محمود نے درخواست دی تھی، الیکشن ٹربیونل نے طارق محمود کے حق میں فیصلہ دے دیا اور شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا.

    شاہ زین بگٹی کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی کامیابی

    الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کروائی جائے گی جس کے بعد کامیابی کا نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا.

    واضح رہے کہ شاہ زین بگٹی این اے 259 سے کامیاب ہوئے تھے ،طارق محمد کیتھران نے دھاندلی پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا پھر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    شاہ زین بگٹی کی این اے 259 سے کامیابی کا نوٹفکیشن واپس

  • میڈیا ٹربیونلز اعلیٰ عدلیہ کی سرپرستی میں کام کریں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    میڈیا ٹربیونلز اعلیٰ عدلیہ کی سرپرستی میں کام کریں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،اس کی آزادی اور آواز کو مزید طاقتور بنانے کے لیے پرعزم ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پیمرا کے احتسابی عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ اسے حکومت کنٹرول کرتی ہے۔ خصوصی میڈیا ٹریبونلز بنانے جا رہے ہیں تا کہ مقدمات کا جلد فیصلہ ممکن ہوسکے۔ اعلی عدلیہ کے زیر سرپرستی کام کریں گے۔

    ڈاکٹر فردسوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہ میڈیا ٹریبونلز نہ صرف نئے کیسوں پر فیصلہ کریں گے بلکہ پیمرا اور دیگر عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بھی انہی ٹریبونلز کو منتقل کردیے جائیں گے۔یہ ٹریبونلز نئے اور زیرالتوا مقدمات کا 90 دن میں فیصلہ کریں گے۔

    ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی ٹرابیونلزمیڈیا ورکروں کے مسائل اور ان کو فوری انصاف کی فراہمی میں بھی سنگ میل ثابت ہوں گے۔یہ سارا عمل دنیا میں رائج قوانین اور اعلی جمہوری اقدار کا حقیقی عکاس ہوگا۔میڈیا کا ذمہ دارانہ کردار ہی اس کی اصل قوت ہے۔

    حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرے گی، فردوس عاشق اعوان

  • جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    جیل جانے کے بعد مریم نواز نے بھی ہاتھ میں تسبیح پکڑ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ،سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی، مریم نواز سے عدالت میں ان کے شوہر کیپٹن ر صفدر، حمزہ شہباز ،عظمیٰ بخاری و دیگر نے ملاقات کی

    مریم نوازکمرہ عدالت میں اپنے وکیل کے ہمراہ بھی مشاورت کرتی رہیں، مریم نواز کو نیب حکام جب عدالت لایا گیا تو ن لیگ کے کارکنان نے نعرے بازی کی ، کمرہ عدالت میں بھی ن لیگی کارکنان نعرے لگاتے رہے

    مریم نواز نے کمرہ عدالت میں ڈیجیٹل تسبیح ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی، مریم نواز وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت بھی کرتی رہیں اور تسبیح بھی پڑھتی رہیں، مریم نواز کو اسے قبل بھی عدالت میں پیش کیا جاتا رہا لیکن اس بار حیران کن تبدیلی ان کے ہاتھ میں تسبیح دیکھنے کی محسوس ہوئی،

    عدالت پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یوسف عباس کا کہنا تھا کہ نیب کے تمام ملزمان کے لیے گھر کا کھانا آتا ہے ،صرف میرے لیے اورمریم نواز کے لیے گھر کا کھانا بند ہے ،میں نے انھیں کہا کہ گھر کے کھانے سے سانسیں بڑھنی نہیں اور نیب کے کھانے سے گھٹنی نہیں ،یہ چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتی ہے .

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ تو گھر کے کھانے کی درخواست کرنی ہے نہ ہی کوئی گلہ

    مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر ہوئی توسیع

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    گھر کا کھانا بند ہونے پر مریم نواز نے کیا کہا؟

  • گھر کا کھانا بند ہونے پر مریم نواز نے کیا کہا؟

    گھر کا کھانا بند ہونے پر مریم نواز نے کیا کہا؟

    احتساب عدالت پیشی کے موقع پر مریم نواز نے گھر کا کھانا بند ہونے پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نہ تو گھر کے کھانے کی درخواست کرنی ہے نہ ہی کوئی گلہ ,

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز اور یوسف عباس کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی، عدالت پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یوسف عباس کا کہنا تھا کہ نیب کے تمام ملزمان کے لیے گھر کا کھانا آتا ہے ،صرف میرے لیے اورمریم نواز کے لیے گھر کا کھانا بند ہے ،میں نے انھیں کہا کہ گھر کے کھانے سے سانسیں بڑھنی نہیں اور نیب کے کھانے سے گھٹنی نہیں ،یہ چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتی ہے .

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ تو گھر کے کھانے کی درخواست کرنی ہے نہ ہی کوئی گلہ ,

    مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر ہوئی توسیع

     

    قومی احتساب بیورو نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے لئے گھر سے کھانا لانے پر پابندی عائد کر دی ہے، گزشتہ روز مریم نواز کے عملہ نے دوپہر کو مریم نواز کے لئے کھانا نیب آفس پہنچایا مگر جب رات کا کھانا لایا گیا تو نیب نے کھانا لینے سے انکار کر دیا جس پر عملہ واپس چلا گیا اور ن لیگ کی قیادت کو اس حوالہ سے بتایا .

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    ذرائع کے مطابق نیب کے پاس گرفتار اگر کوئی ملزم نیب سے تعاون نہ کرے تو اس کو دی گئی تمام سہولیات بھی واپس لی جا سکتی ہیں ،اب مریم نواز کو نیب جیل مینوئل کے مطابق کھانا دیا جائے گا، اس ضمن میں چیئرمین نیب کو آگاہ کر دیا گیا ہے

    مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے رہے؟ نیب نے بتا دیا

    آئندہ چند روز تک مریم نواز سے ملاقاتیں بھی محدود کی جائیں گی، یہ سب اقدامات تفتیش میں عدم تعاون کی وجہ سے نیب اٹھا رہا ہے

     

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    واضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو  جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نواز چوہدری  شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

  • مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر ہوئی توسیع

    مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر ہوئی توسیع

    مریم نواز اور یوسف عباس شریف کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس شریف کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی ،عدالت نے مریم نواز شریف کو دوبارہ 25 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا.

    قبل ازیں مریم نواز اور یوسف عباس کو عدالت میں پیش کیا گیا ,

    دوران سماعت عدالت نے سول کیا کہ چودھری شوگر ملز کا سربراہ کون تھا جس پر نیب نے عدالت میں بتایا کہ چودھری  شوگر ملز کیس کے میاں شریف، کلثوم نواز، حسین نواز، مریم نواز سمیت دیگر فیملی کے لوگ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تھے۔ عدالت نے سوال کیا کہ مریم نواز کب چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئی۔ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ 1992 میں حسین وناز چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئے، مریم نواز 2004 میں چوھدری شوگر ملز کی چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئیں .

    مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ دادا کی زندگی میں تمام شئیرز تقسیم کر دیے گئے ،پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کے دور میں چوہدری شوگر ملز کے متعلق تفتیش ہو چکی ہے ,پانامہ جے آئی ٹی نے بھی چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات ہوئیں ،العزیزیہ کیس میں چوہدری شوگر ملز کو نواز شریف کی بے نامی جائیداد ظاہر کیا گیا .

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی ایک پیسے کی کرپشن کا سوال نہیں پوچھا ،بیالیس دن سے مجھے سے سوال نہیں پوچھا ،مجھ سے پوچھتے ہیں کہ دادا نے آپ کو شئیرز کیوں ٹرانسفر کیے ,میں اس کا کیا جواب دوں کہ ایک دادا اپنے خاندان کو ٹرانسفر کر رہا ہے غیروں کو نہیں , مجھ سے دستاوہزات مانگتے ہیں ،میں نے کہا کہ اگر آپ کو دستاویزات چاہیں ہوتیں تو پہلے مرحلے پر بھی گرفتار نہ کر لیتے .

    نیب کی مریم نواز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا

    دوران سماعت عدالت نے مریم نواز کو روسٹرم پر بلا لیا ،نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز کا پھر 14 روز کا جسمانی ریمانڈ طلب کرلیا،عدالت میں کیس کی سماعت جاری ہے، ن لیگی کارکنان بھی عدالت میں موجود ہیں،

    عدالت نے ن لیگی کارکنان کی جانب سے نعرے بازی پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا، کمرہ عدالت میں موبائل فون لے جانے کی پابندی کے باوجود ن لیگی کارکنان موبائل لے کر گئے ہیں اور مریم نواز کے ہمراہ سیلفیاں بنا رہے ہیں.

    قبل ازیں احتساب عدالت میں مریم نواز ،حمزہ شہباز، یوسف عباس کو پیش کر دیا گیا، ن لیگ کے کارکنان بھی رکاوٹیں توڑ کر عدالت پہنچے، ن لیگی کارکنان نے عدالت میں بھی نعرے لگانا شروع کر دیئے ،عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور ن لیگی وکلاء کو حکم دیا کہ ان کو روکا جائے، اگر ماحول ایسا ہی رپا تو کیس کی سماعت نہیں کی جائے گی .

    حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

    مریم نواز کو عدالت پہنچا دیا گیا، کیپٹن ر صفدر بھی پہنچ گئے

    جسمانی ریمانڈ مکمل، مریم نواز کی آج ہو گی عدالت میں پیشی

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت جانے والے تمام راستے بند کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، مسلم لیگ ن کےرہنما اور کارکن جوڈیشل کمپلیکس کے باہر جمع ہوچکے ہیں،پولیس نے کارکنوں کو لوئر مال پر ایم اے او کالج اور سیکریٹریٹ چوک میں ہی روک لیا ،کمرہ عدالت کے باہر بھی مسلم لیگ ن کےوکلا،رہنماوَں اور کارکنوں کا شدید رش ہو چکا ہے ،پولیس نے وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا ،وکلاپولیس کا حصار توڑ کر کمرہ عدالت میں داخل ہو گئے

    مریم نواز کب چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئی؟ عدالت کے استفسار پرنیب نے کیا جواب دیا؟

    واضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو  جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نواز چوہدری  شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے