Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خیبر پختونخواہ سے اسلحہ پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    خیبر پختونخواہ سے اسلحہ پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    خیبر پختونخواہ پولیس نے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس نے سمگلر کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت پشاور سے براستہ ڈھیری زرداد پنجاب لاکھوں روپے کا اسلحہ سمگل کیا جائے گا۔ مصدقہ اطلاع پر ڈی ایس پی سرڈھیری آیاز محمود خان کے زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ نستہ فضل داؤد خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈھیری زردادکے نزدیک پیشونگڑوپل پر سپیشل ناکہ بندی لگائی۔اس دوران ایک مشکوک ڈاٹسن نمبری 4970کو اشارہ دے کر باریک بینی سے تلاشی لی گئی .

    دوران تلاشی ڈاٹسن کے خفیہ خانوں سے 7کلاشنکوف، 4ریفیٹر،11پستول، 52عددمیگزین اور 37ہزار دو سوعدد کارتوس مختلف بور کے برآمد کر لئے گئے۔ ملزم حمید گل ولد لعلی گل سکنہ میروزئی پشاور کو گرفتار کرکے تھانہ نستہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔۔

  • قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ

    قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ

    وزیر داخلہ سے سندھ سے تحریک انصاف کے نمائندوں کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں تحریک انصاف کے چیف وہیب عامر ڈوگر بھی شامل تھے ،وفد نے وزیر داخلہ کو گھوٹکی میں پیش آنے والےواقعے پر خدشات کا اظہار کیا ،وزیر داخلہ اعجازشاہ نے مندرپرحملے کی تحقیقات میں بھر پورتعاون کایقین دلایا ،

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ میں چیف سیکریٹری اورآئی جی سندھ کےساتھ رابطےمیں ہیں ،حملہ آوروں کے خلاف دفعہ 295 کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہجوم کو مشتعل کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    قبل ازیں ایک اور انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان عالم دین ہیں انکی عزت کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان سے ڈیل نہیں ہو گی وہ خود ڈھیلے ہو جائیں گے۔ جج کیخلاف ویڈیو شریف برادران نے بنوائی تھی، جج ویڈیو کیس میں شریف خاندان پر فرد جرم عائد ہونی چاہیے تھی، زرداری کیخلاف کیس جانبدارانہ ہوتا تو وہ جیل میں نہ ہوتے، وائٹ کالرکرائم ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، پولیس کے نظام کوبہتربنائیں گے، اگلے چارسالوں میں ملک کی حالت بہترہوجائے گی۔

    حافظ سعید کے خلاف نئے مقدمات نہیں بنا رہے انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

     

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نےاسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی تو لوگ انھیں خود روک لیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے ان کو سہولیات دی جائیں گے ، کیٹینر اور پانی بھی فراہم کریں گے لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو روکیں گے

     

    مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

  • وزیراعظم کو سیاسی انتقام کی آگ لگی ہوئی ہے،سعید غنی

    وزیراعظم کو سیاسی انتقام کی آگ لگی ہوئی ہے،سعید غنی

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سیاسی انتقام کی آگ لگی ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن خدشات کا اظہار ہم کئی مہینوں سے کر رہے تھے اسی کا اظہار چیف جسٹس نے کیا، حکومت کو اور نیب کو اس بات پر غور کرنا چاہئے،

    وزیراعلیٰ سندھ نے نیب سے مہلت مانگ لی، پیش نہ ہوئے

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کی آگ پی ٹی آئی اور خاص کر وزیراعظم کو لگی ہوئی ہے اپنی انا کو تو تسکین مل رہی ہو گی لیکن ادارے تباہ ہو رہے ہیں.

    واضح رہے کہ سعید غنی کا یہ بیان وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی پر سامنے آیا ہے، نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو آج طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے اور ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی

    نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو گرفتار کر رکھا ہے، فریال تالپور بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہے، خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں.

  • وزیراعلیٰ سندھ نے نیب سے مہلت مانگ لی، پیش نہ ہوئے

    وزیراعلیٰ سندھ نے نیب سے مہلت مانگ لی، پیش نہ ہوئے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیب میں پیش نہ ہوئے اور ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نیب نے آج طلب کر رکھا تھا، مراد علی شاہ نیب میں پیش نہ ہوئے اور انہوں نے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی، ذرائع کے مطابق نیب نے انہیں ایک ہفتے کا وقت دے دیا ہے ، وزیراعلیٰ  سندھ اسلام آباد پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے.

    وزیراعلیٰ سندھ نیب میں آج پیش نہیں ہوں گے

    باغی ٹی وی پہلے ہی خبر دے چکا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ آج نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے

     

    نیب نے کل وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کر لیا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پوچھ گچھ کرے گی

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ‌ سندھ مرادعلی شاہ کونیب نے آج منگل کی صبح 11 بجے نیب کراچی کے دفترمیں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کونیب راولپنڈی کی ٹیم نےٹھٹھہ اوردادوشوگرملزکیس میں طلب کررکھاہے، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیراعلیٰ سندھ سے کینٹ ہیڈکوارٹر میں‌ پوچھ گچھ کرےگی،

    وزیراعلی سندھ کے شیڈول میں 11 بجے کا نیب جانے کا ریمائنڈر لگا دیا گیا ہے جب کہ نیب کی 15 رکنی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں 11 تحقیقاتی افسر اور 4 اسسٹنٹ شامل ہیں،

  • شاہ زیب قتل کیس ،ملزمان کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور

    شاہ زیب قتل کیس ،ملزمان کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور

    شاہ زیب قتل کیس ،ملزمان کی اپیلیں سماعت کے لیے منظورکر لی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان میں شاہ رخ جتوئی،نواب سراج علی ،غلام مرتضٰی شامل ہیں،سپریم کورٹ نے فریقین اورسندھ حکومت کو نوٹسز جاری کردیئے سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی سزائےموت عمرقید میں بدل دی تھی .

    کراچی میں شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں کی سزاوں کیخلاف اپیلوں کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دو رکنی بینچ نے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے عمر قید کو برقرار رکھا اور سزائے موت ختم کر دی، دیگر ملزمان سجاد تالپور اور غلام مرتضی کی عمر قید کی سزا عدالت نے برقرار رکھی.

    شاہ زیب قتل کیس،مجرم شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت ختم

    واضح رہے کہ مجرم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نے سزائے موت سنائی تھی.، جنہوں نے 25 دسمبر 2012 کو طالبعلم شاہ زیب کو قتل کیا تھا۔

  • آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا کی وزیراعظم سے ملاقات

    آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا کی وزیراعظم سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس میں ملاقات میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ اورگورنر اسٹیٹ بینک بھی موجود ہیں،ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،

    آئی ایم ایف وفد کا دورہ معمول کا، ٹیکس اکٹھا کرنے پر سودے بازی نہیں ہو گی،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

    آئی ایم ایف کے وفد نے اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور ایوان کی کاروائی دیکھی، پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے وفد کا استقبال کیا

    قبل ازیں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ہوئی، مشیر خزانہ نے وفد کو معاشی استحکام کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی ،اپنی بریفنگ میں حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے، رواں سال نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایک ہزار ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔

     

    واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں. آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے حصول اور معاہدوں پر اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے .

    آئم ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی اداروں سے 38 ارب ڈالرز کا قرضہ ملے گا.پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرکے ان میں شفافیت لائی جائے .پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کاررروائیاں کی جائیں ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی.پاکستان کے گردشی قرضوں کا خاتمہ کیا جائے گا .توانائی سیکٹر کے واجبات کی وصولیاں یقینی بنائی جائیں گی.

    آئی ایم ایف کی جانب سے 6 ارب ڈالر کے معاشی پیکج میں سے ایک ارب ڈالر فوری طور پر پاکستان کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان کو پہلی قسط جولائی میں فراہم کردی گئی تھی، اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے

    آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک

  • کراچی AK-47 سے چلایا جاتا تھا ،برطانیہ نے نیوٹن اور ہم نے یوٹرن دیا، عبدالقادر پٹیل

    کراچی AK-47 سے چلایا جاتا تھا ،برطانیہ نے نیوٹن اور ہم نے یوٹرن دیا، عبدالقادر پٹیل

    پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے پہلے کراچی AK-47 سے چلایا جاتا تھا ، ،ہم کہہ سکتے ہیں کہ برطانیہ نے نیوٹن دیا اور ہم نے یوٹرن دیا،بھارت کا ایک مشن خلا میں فیل ہوا یہاں ہماری خلائی مخلوق کا مشن ناکام ہوگیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے،عمران خان نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کو سیاسی جماعت مت سمجھیں،149 آپ کے سامنے ہے، صوبہ وفاق میں دخل اندازی نہیں کرے گا،

    عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ آپ کو سیاست میں آئے ہوئے جتنے دن ہوئے ہیں ہم نے اس بھی زیادہ جیلیں کاٹی ہیں،پہلے کراچی آرٹیکل AK-47 سے چلایا جاتا تھا،کراچی الگ کرنے کا خواب الطاف حسین نے دیکھا تھا،پیپلزپارٹی قوم پرستوں کا راستہ روکنے والی جماعت ہے،

    بلاول سن لے،وفاق بچے گا لیکن آپ کی سیاست نہیں بچےگی، مراد سعید

    پی پی رکن کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے کہا کہ کے پی کے میں ایک ارب درخت لگائے،ہمیں کے پی کے کا رقبہ تو بتائیں،ہم کہہ سکتے ہیں کہ برطانیہ نے نیوٹن دیا اور ہم نے یوٹرن دیا،بھارت کا ایک مشن خلا میں فیل ہوا یہاں ہماری خلائی مخلوق کا مشن ناکام ہوگیا ہے،

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کانسرٹ کے ذریعے آزاد نہیں ہوگا،مر جائیں گے سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے

    اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات11بجے تک ملتوی کردیا

  • بلاول سن لے،وفاق بچے گا لیکن آپ کی سیاست نہیں بچےگی، مراد سعید

    بلاول سن لے،وفاق بچے گا لیکن آپ کی سیاست نہیں بچےگی، مراد سعید

    وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں وفاق نہیں بچے گا،وہ سن لیں وفاق بچے گا لیکن آپ کی سیاست نہیں بچے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد سعید نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو پوری دنیا میں بے نقاب کردیا ،اپوزیشن قائدین کے بیان سے قوم کو ٹھیس پہنچی،کشمیری نوجوانوں کو پاکستانی پرچم میں دفنایاجاتا ہے،تقسیم کی بات کرنے والے خود تقسیم ہوجائیں گے .

    مراد سعید نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے،زیادہ بارش سے زیادہ پانی آتا ہے،بلاول بھٹو کے بیان کی کوئی منطق نہیں ہے،وفاق کراچی والوں کو سہولت دینے کی بات کرتا ہے،بلاول بھٹو کہتے ہیں وفاق نہیں بچے گا،بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کے مطابق سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے .

    زرداری و دیگر کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے اراکین نے خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج کیا،ایاز صادق نے کہا کہ قانون کمیٹی کے 2 ارکان سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ کی حاضری یقینی بنائی جائے ،جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ آپ کاپوائنٹ آگیا،احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں پوائنٹ تک محدود نہ رکھیں،رولنگ جاری کریں،اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ارکان کے پروڈکشن آرڈرز پر مشاورت کرلی ہے، جلد رولنگ دوں گا.

  • رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر کا قومی اسمبلی میں مطالبہ

    رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر کا قومی اسمبلی میں مطالبہ

    قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے اراکین نے خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج کیا،ایاز صادق نے کہا کہ قانون کمیٹی کے 2 ارکان سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ کی حاضری یقینی بنائی جائے،جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ آپ کاپوائنٹ آگیا،

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    زرداری و دیگر کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں پوائنٹ تک محدود نہ رکھیں،رولنگ جاری کریں،اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ارکان کے پروڈکشن آرڈرز پر مشاورت کرلی ہے، جلد رولنگ دوں گا.

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

    رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر کا ایک بار پھر مطالبہ آ گیا

  • پاکستان کی روس میں کثیر ملکی فوجی مشقوں میں شرکت ،ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان کی روس میں کثیر ملکی فوجی مشقوں میں شرکت ،ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان نے روس میں کثیر ملکی فوجی مشقوں میں شرکت کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کثیر ملکی فوجی مشقی کو سنٹر 2019 کا نام دیا گیا ہے فوجی مشقیں شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ممالک کی فوجیوں پر مشتمل ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سینئر فوجی حکام نے شرکت کی، پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کے فوجی افسران نے مشقوں کی تقریب میں شرکت کی، مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی