Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سابق چیئرمین نادرا کو پانچ برس بعد انصاف مل گیا،ن لیگی حکومت کی جانب سےدائر مقدمہ خارج کرنے کا حکم

    سابق چیئرمین نادرا کو پانچ برس بعد انصاف مل گیا،ن لیگی حکومت کی جانب سےدائر مقدمہ خارج کرنے کا حکم

    سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو عدالت نے بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے 2صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا ، دہری شہریت کیس میں سابق چیئرمین نادراطارق ملک بے گناہ قراردے دی دیا، مجسٹریٹ نے طارق ملک کیخلاف مقدمہ خارج کرنےکاحکم دے دیا.

    عدالت نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلے میں حکم دیا کہ طارق ملک کے خلاف 15 مئی2014 کو درج کردہ ایف آئی آر خارج کی جائے۔ طارق ملک کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے سیکشن ون اے اور سی کے تحت درج مقدمے میں الزام لگایا گیا کہ انھوں نے دہری شہریت اور گورنمنٹ سرونٹ ہونا چھپایا تھا۔

    طارق ملک نے نادرا کے چیئرمین شپ سے 2014 میں استعفیٰ دے دیا تھا،اس سے قبل اسوقت کی حکومت نے کسی بھی پیشگی نوٹس کے بغیر ملک کو برطرف کر دیا تھا لیکن اگلے دن اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں بحال کر دیا تھا۔

    حکومت نے طارق ملک کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ نادرا کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے اپنی دہری شہریت کو چھپایا تھا۔ عدالتی حکم پر ان کا نام ای سی ایل سے بھی نکالا گیا تھا.

    طارق ملک کے خلاف مقدمہ مسلم لیگ ن لیگ حکومت کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، طارق ملک اس وقت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر ہیں

  • الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے خلاف درخواست کی سماعت جاری

    الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے خلاف درخواست کی سماعت جاری

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے پارٹی عہدہ کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست کی سماعت جاری ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن سماعت کررہاہے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل حسن مان الیکشن کمیشن میں دلائل دے رہے ہیں.

    گزشتہ سماعت پر مریم نواز کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں کہا کہ مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ بیرون ملک ہیں۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پچھلی سماعت پر ہی بتا دیتے تو آج سماعت نہ رکھتے۔ چیف الیکشن کمشنر نے مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا.

    بیرسٹر ظفر اللہ کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں دلائل دینے سے معذرت کر لی، جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی تھی.

    نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

    پارٹی عہدہ، مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تحریری جواب

     

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،

     

    ضمانت میں توسیع کے باوجود مریم نواز کے شوہر کو عدالت کا بڑا حکم

  • مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ کو سعودی عرب سے ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی عرب سے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو ہدایات کی ہیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں انہوں نے سعودی عرب سے ہدایات دی ہیں کہ پنجاب میں مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے،اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایاجائے،مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ انتظامی افسران پرائس کنٹرول کےلیےخود مارکیٹوں اوربازاروں کے دورے کریں ،پرائس کنٹرول کے اقدامات پر بہانے بازی نہیں چلے گی،

    وزیراعلیٰ نے مہنگائی پر قابوپا کر عوام کو ریلیف دینے کے لیےعملی اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب کی حرم نبوی کے امام سے ملاقات، روضہ رسول پر حاضری

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور مسجد نبوی ؐ میں نوافل ادا کئے -وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا کی-

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانو ں کے لئے بھی خصوصی دعا کی-وزیراعلیٰ نے حرم نبویؐ کے امام سے ملاقات کی اور کلیدبردارمسجد نبویؐ سے بھی ملے-

  • اینکرمریدعباس قتل کیس، سماعت ملتوی، وکیل کو اگلی سماعت پر دلائل دینے کاحکم

    اینکرمریدعباس قتل کیس، سماعت ملتوی، وکیل کو اگلی سماعت پر دلائل دینے کاحکم

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اینکرمریدعباس سمیت2 افراد قتل کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران سماعت ملزم عاطف زمان کے وکیل شفقت تنولی نےدلائل کےلیےمہلت مانگ لی ،وکیل نے کہا کہ طبیعت ٹھیک نہیں ہے آج دلائل نہیں دے سکتا، مدعی کے وکیل نے کہا کہ میں دلائل دینے کے لئے مکمل تیاری کے ساتھ آیا ہوں،عدالت نے ملزم کے وکیل کو24ستمبرکودلائل دینے کا حکم دیا،

    پولیس مفرورملزم عادل زمان کوبھی تاحال گرفتارکرنےمیں ناکام ہے،عدالت نے ملزم عادل زمان کے ایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،عدالت نے مفرورملزم کوگرفتارکرکے پیش کرنےکا حکم دیا،عاطف زمان کے وکیل نے مقدمےمیں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنےکوچیلنج کررکھا ہے.

    اینکر مرید عباس قتل کیس، پولیس نے عدالت میں پیش کردہ چالان میں کئے اہم انکشافات، بڑی خبر

    دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس سمیت میڈیا اور دیگر افراد سے مبینہ طور پر اربوں روپے جعلی ٹائروں کے کاروبار کے نام پر عوام کو لوٹنے والے ملزم عاطف زمان کیخلاف ڈی جی نیب کراچی کو حکم دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم عاطف زمان نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضر حیات کو کراچی میں قتل کر دیا تھا جس کے بعد سے کراچی پولیس اس سلسلہ میں‌تحقیقات کر رہی ہے، دریں‌ اثناء نیب کو بڑے پیمانے پر عوام الناس سے موصول ہونےو الی شکایات اور کراچی پولیس کو موصول ہونےو الی درخواست کی روشنی میں چیئرمین نیب نے ٹائروں کے کاروبار کے نام پر عوام کو پرکشش منافع کا جھانسہ دیکر فراڈ اور دھوکہ دہی کے ذریعہ لوٹنےو الے گروہ کے مبینہ سرغنہ ملزم عاطف زمان کیخلاف کاروائی کا حکم دیا ہے

  • ویڈیو سیکنڈل، کیس مجھے ریفر ہی نہیں ہوا، جوڈیشل مجسٹریٹ کا کیس سننے سے انکار

    ویڈیو سیکنڈل، کیس مجھے ریفر ہی نہیں ہوا، جوڈیشل مجسٹریٹ کا کیس سننے سے انکار

    ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کا کیس دوسرے جج نے بھی سننے سے انکار کر دیا کہا مجھے کیس ریفر ہی نہیں ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم میاں طارق کوسول جج کے کیس سننے سے معذرت پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت لے جایا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے کہا کہ ابھی یہ کیس مجھےریفرنہیں ہوا،ریفرہوا توسماعت کروں گا،

     

    گزشتہ سماعت پرجج شائستہ خان کنڈی نے کیس سننے سے معذرت کر لی تھی . کہا ذاتی وجوہات کی بناپرکیس نہیں سن رہی،

    ایف آئی اے نے ویڈیواسکینڈل کیس میں ناصرجنجوعہ،خرم یوسف اورغلام جیلانی کو کلیئرقرار دے دیا ہے، ایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا کہ تینوں ملزمان کیخلاف شواہدنہیں ملے،عدالت چاہے توگرفتارتینوں ملزمان کورہا کردے، ایف آئی اے نےتحقیقاتی رپورٹ میں تینوں ملزمان ڈسچارج کردیئے.

     

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    گزشتہ سماعت پر ملزم میاں طارق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا،دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے مزید 14 دن کا ریمانڈ دے دیا،ملزم میاں طارق پر جج محمد ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کا الزام ہے

     

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

    ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، ‘

  • ویڈیو سیکنڈل ،جج کی معذرت کے بعد ملزم میاں طارق کو دوسرے جج کے سامنے پیش کر دیا گیا

    ویڈیو سیکنڈل ،جج کی معذرت کے بعد ملزم میاں طارق کو دوسرے جج کے سامنے پیش کر دیا گیا

    ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا د کی خصوصی عدالت میں ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کو پیش کر دیا گیا،.میاں طارق کا کیس جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا، گزشتہ سماعت پرجج شائستہ خان کنڈی نے کیس سننے سے معذرت کر لی تھی

    گزشتہ سماعت پر ملزم میاں طارق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا،دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے مزید 14 دن کا ریمانڈ دے دیا،ملزم میاں طارق پر جج محمد ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کا الزام ہے

     

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

    ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، ‘

     

  • ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، شعیب ملک کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

    ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، شعیب ملک کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

    سندھ ہائی کورٹ میں شعیب ملک کے خلاف درخواست پر سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے پی سی بی کونوٹس جاری کرتےہوئےفریقین سے8اکتوبرتک جواب طلب کرلیا، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل 2رکنی نے سماعت کی.

    درخواست گزار نے میچ سےقبل شعیب ملک کی اہلخانہ کےساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے. درخواست میں کہا گیا ہے کہ رات گئےشعیب ملک اوردیگرکھلاڑی شیشہ بارمیں انجوائےکرتےرہے،اگلے دن ہم اہم میچ ہارگئے ،دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا،ورلڈ کپ کے اہم میچزمیں ہارنے کی وجہ معلوم کرنا ہوگی،

    قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی،عدالت میں رٹ دائر

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی رٹ دائر کی گئی ہے. بلال فاروقی ایڈوکیٹ نے دائر درخواست میں ٹیم میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کرکٹ ٹیم میں مبینہ گروپنگ اور ٹیم سلیکشن کے حوالہ سے تحقیقات کی جائے . درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کوریلو کٹا کہا،وزیراعظم کےبیان کے مطابق پی سی بی اورسلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی،شعیب ملک کی گروپنگ کرنےکی خبریں عام پھربھی سلیکشن سمجھ سےبالاترہے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کرنے والےکھلاڑیوں کےخلاف انکوائری کاحکم دیا جائے، عدالت سے استدعا کی گئ ہے کہ شعیب اختر،راشدلطیف اورمحمدوسیم کوعدالتی معاونت کےلیےطلب کیا جائے ،عدالت سلیکشن کمیٹی سےٹیم سلیکشن کاطریقہ کارطلب کرے.

  • پنڈی پولیس کی کاروائی، گاڑی سے اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

    پنڈی پولیس کی کاروائی، گاڑی سے اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

    راولپنڈی پولیس نےسرچ آپریشن کے دوران گاڑی سے اسلحہ برآمد کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گاڑی سے اسلحہ برآمد کر لیا،پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد کے قریب سرچ آپریشن جاری تھا ناکے پر ایک گاڑی کو روکا گیا جس سے ایک کلاشنکوف، مشین گن، چار پستول اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں

    پولیس نے کار میں سوار دو افراد کو گرفتار کر لیا، گاڑی بھی تحویل میں لے لی اور تھانے منتقل کر دی، ملزمان سے تحقیقات کی جائےگی کہ وہ اسلحہ کس کا ہے اور کہاں لے کر جا رہے تھے

  • سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے،عالمی منڈی میں تیل مہنگا، پاکستان میں بھی مہنگا ہونے کا امکان

    سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے،عالمی منڈی میں تیل مہنگا، پاکستان میں بھی مہنگا ہونے کا امکان

    سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا امکان ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے اور تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے، 11 فیصد اضافے سے 71.95 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے،برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے،

    سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تیل تنصیبات کی مکمل بحالی کے لئے کام جاری ہے اس کے لئے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں.

    عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے رواں برس پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے.

    پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے اس قسم کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے ،پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کرتا ہے ،اس قسم کے حملے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور خوف پیدا ہو معاف نہیں کئے جا سکتے ،پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے

    سعودی عرب میں آرامکو کے زیرانتظام تیل کی دو بڑی تنصیبات پر ہوئے ڈرون حملوں سے آگ لگ گئی۔

    حوثی باغیوں کے ریاض میں فوجی ٹھکانے پر متعدد ڈرون حملے

    سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے سرکاری سعودی ایجنسی نے کہا کہ ابقیق میں جس تنصیبات پر آگ لگی وہ تیل کا سب سے بڑا پروسیسنگ پلانٹ ہے۔

    ترجمان کے مطابق “صبح 4 بجے ارامکو کی صنعتی سیکیورٹی ٹیموں نے … ڈرون کے نتیجے میں اباق اور خورس میں دو تنصیبات پر لگی آگ سے نمٹنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔”

    وزارت نے نہ تو حملے کے ذریعہ کی شناخت کی اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ کوئی جانی نقصان ہوا کہ نہیں۔ وزارت کے مطابق ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

    حوثی باغیوں کا سعودی فوجی ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ کا دعوی

    یمن کے حوثی باغیوں نے ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے دس ڈرونز کے ذریعے کیے گئے۔ حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ ساڑی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے ہمارا حق ہیں ، اور ہم سعودیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے اہداف میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

  • دورہ امریکا سے قبل حکومتی ترجمانوں، پارٹی رہنماؤں کا اہم ترین اجلاس طلب

    دورہ امریکا سے قبل حکومتی ترجمانوں، پارٹی رہنماؤں کا اہم ترین اجلاس طلب

    وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے جانے سے قبل اہم ترین اجلاس طلب کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج حکومتی ترجمانوں‌اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے،اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں دن کے دو بجے ہو گا جس میں حکومتی ترجمان شرکت کریں گے،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، مولانا کے آزادی مارچ، وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی

    اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی کے باہر احتجاج کے حوالہ سے بھی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا.

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا ہے، وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اس سے قبل گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا.

     

    وزیراعظم عمران خان امریکا جانے سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے طے شدہ شیڈول کے مطابق تیاریاں شروع کر دی ہیں،وزیراعظم امریکہ میں اہم ممالک کے صدور اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے .

    آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز،فردوس عاشق اعوان

    پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    پاکستان نے یو این جنرل اسمبلی کے باہر بڑے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو اس حوالہ سے اہم زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں. وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ مودی کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی کے باہر بھر پور احتجاج کیا جائے گا.

    قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورے اور جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شرکت کریں گے،اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان اپنی تقریرمیں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد وزیراعظم پاکستان کا خطاب ہے ،وزیراعظم عمران خان اجلاس کے علاوہ 8سے 9ممالک کے سربراہان سے ملیں گے، وزیراعظم اجلاس کے بعد تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے .وزیراعظم ہرسطح پر معاملہ اٹھائیں گے.

    قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس، وزیر دفاع کی عدم شرکت،اراکین کمیٹی برہم