Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شاہد خاقان عباسی کی پیرول پر رہائی ہو گی یا نہیں؟ تفتیشی افسر طلب

    شاہد خاقان عباسی کی پیرول پر رہائی ہو گی یا نہیں؟ تفتیشی افسر طلب

    احتساب عدالت میں شاہدخاقان عباسی کو پرول پررہائی دینےکی درخواست پرسماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا کہ 5بجےتایاکاجنازہ ہے،شاہدخاقان کورہائی دی جائےتووقت تبدیل کرسکتےہیں،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا،شاہدخاقان عباسی نیب کی حراست میں ہیں یہ معاملہ نیب کے دائرہ کارمیں آتا ہے،

    درخواست گزار نے کہا کہ میں صبح نیب کےدفتر گئی تو کہا گیا کہ عدالت اجازت دے سکتی ہے،جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کے تفتیشی افسر کو بلا لیں،ان کا کیا موقف ہے؟تفتیشی افسر کے عدالت میں پیش ہونے تک درخواست پر سماعت موخرکر دی گئی.

    گزشتہ سماعت کے موقع پراحتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کےلیے قوم سے معافی مانگتا ہوں،چیئرمین نیب کا نام پیپلزپارٹی کی طرف سےآیا تھا،اتفاق رائےسےتقرری کافیصلہ کیا، یہ کیسا ادارہ ہے کہ پہلےسابق وزیراعظم کوگرفتارکرتےہیں،اس کےبعد کیس بناتے ہیں

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر الزم لگایا کہ میں وزارت خارجہ کی گاڑی استعمال کرتا ہوں،ملک کا وزیراعظم تھا،بتا دیتے تو آفس پہنچنے کیلیے تانگہ یا آن لائن ٹیکسی کرا لیتا، ایک سال سے نیب تفتیش کررہا ہے،55دن سے ریمانڈ چل رہا ہے،ابھی تک کیس سمجھ نہیں آیا، نیب کا ادارہ ہی غلط ہے،یہ ن لیگ کو توڑنے کے لیے بنایا گیا تھا،

    وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ میں نے اگر کوئی کرپشن کی ہے تو بتائیں کیا کرپشن کی گئی ہے،تفتیشی افسر کہتا ہے کہ کابینہ کا فیصلہ غلط تھا ،یہ فیصلہ ہونا چاہیے کہ ملک کابینہ نے چلانا ہے یا نیب نے.

     

    90 روز کا ریمانڈ دے دیں،عباسی کا مطالبہ، عدالت نے کتنا ریمانڈ دیا؟

    نیب راولپنڈی کی ٹیم کا چھاپہ، شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل

    واضح رہے کہ عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی . احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا آخری بار ریمانڈ دے رہا ہوں،احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کیا گیا، نیب نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،

    دوران سماعت شاہد خاقان عباسی خود روسٹرم پر آ گئے اور عدالت سے کہا کہ کل جو چیف جسٹس نے کہا بات ساری وہی ہے،یہ سارے سیاسی کیس ہیں، خدشہ ہے یہ مجھ پر جعلی کیس بنا دیں گے، نیب کو کوئی علم ہے نہ ہی کوئی کیس ہے ،

  • پاکستان میں دہشتگردی کروانے بھارتی جاسوس کس ملک سے آئے؟ سراغ لگا لیا گیا

    پاکستان میں دہشتگردی کروانے بھارتی جاسوس کس ملک سے آئے؟ سراغ لگا لیا گیا

    پاکستان نے دہشتگردی میں ملوث بھارت کےمزید 2جاسوسوں کا سراغ لگالیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارتی جاسوسوں کی شناخت کیلیے افغانستان اور ایران کو خطوط لکھ دیے،بھارتی جاسوسوں کی شناختی تفصیلات ایران اور افغانستان کو بھیج دیں،سوامی آسیم آننداورگوبندپارٹ ایران سےبلوچستان آئے،مستونگ میں دہشتگردی کرائی،بھارتی جاسوس 13 جولائی کو مستونگ میں دہشتگردی کے حملے میں ملوث ہیں،بھارتی جاسوس دہشتگردی کی واردات کے بعد افغانستان فرار ہوگئے،

    واضح رہے کہ بلوچستان سے ایک اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس اور دہشت گرد پکڑا گیا ہے جس کا نام راکھی راج بتایا گیا ہے. یہ انڈیا کا رہنے والا اور بلوچستان میں تخریب کاری و جاسوسی کے سپیشل مشن پر تھا،

    پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اسے کافی عرصہ سے نظر میں رکھے ہوئے تھی جسے انٹرسیپٹ ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سمیت کئی جاسوس اور دہشت گرد پکڑے جاتے رہے ہیں،

     

    پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کو دیئے گئے اپنے بیان پر ڈٹ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کلبھوشن یادیو تک بھارت کو قونصلر رسائی دی تھی، جس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں،

    کلبھوشن یادیو کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات کروائی گئی تھی جس میں کلبھوشن یادیو نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے سامنے کہا کہ میں بھارتی جاسوس اور بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہوں، بھارتی ناظم الامورکے سامنے کلبھوشن متعدد باردیئے گئے بیان پر ڈٹ گیا،

    کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے لئے پاکستان نے پہلے آدھے گھنٹے کا وقت طے کیا تھا بعد ازاں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دو گھنٹے تک ملاقات کی اجازت دی گئی،

    اب بھارتی ناظم الامور اور کلبھوشن یادیو کی بات چیت کے بعد قونصلررسائی ختم ہوگئی .

    قونصلر رسائی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے ملاقات ختم

    دوسری جانب بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ حاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیوسے ملاقات کے موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جامہ تلاشی لی گئی اور ان کے جوتے اتروائے گئے۔

     

    ڈپٹی ہائی کمشنراورکلبھوشن یادیو میں ملاقات 2گھنٹے سے زائد جاری رہی ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوسے ملاقات سب جیل میں ہوئی، ملاقات میں دفترخارجہ کے ایک اعلیٰ افسربھی موجود تھے،

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیہ دفتر خارجہ پہنچے، بھارتی ہائی کمیشن کی سٹاف کار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ چھوڑ کر واپس روانہ ہوئی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی بھارتی جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کروائی گئی

    کلبھوشن کا رہا نہ ہونا پاکستان کی فتح ہے، اٹارنی جنرل انور منصور

    قبل ازیں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی کامعاملہ ،بھارت نے پاکستان کی پیشکش کاجواب دیا،بھارت ڈپٹی ہائی کمشنرکوملاقات کیلئےبھجوانے پررضامند ہوا ، پاکستان نےعالمی عدالت انصاف کے فیصلےکے تحت قونصلررسائی کی پیشکش کی تھی ، پاکستان نےگزشتہ ماہ بھی کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی.بھارت نے اس بار کلبھوش یادیو تک قونصلر رسائی کے لئے کوئی شرط عائد نہیں کی

    کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی، بھارت نے دکھائی پھر ہٹ دھرمی

    واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا جاسوس ہے، جو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، پاکستان کی عدالت اسے سزائے موقت سنا چکی ہے، بھارت نے کلبھوشن کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عالمی عدالت میں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی، عالمی عدالت نے جاسوس تک صرف قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا،

    کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

  • مالیاتی خسارے کو کنٹرول رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ فردوس عاشق اعوان

    مالیاتی خسارے کو کنٹرول رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی اور قومی ترقی کے لئے حکومتی اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند اور اقتصادی صورتحال میں بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ٹیکس ریونیو بڑھانا اور مالیاتی خسارے کو کنٹرول رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں گزشتہ سال کے 509 ارب کے مقابلے میں580 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ایف بی آر میں 6 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کا اضافہ ہوا۔اس کامیابی کا سہرا عمران خان کے سر ہے جنہوں نے پاکستان میں پہلی بار ٹیکس وصولی کے فرض کو قومی تحریک کی شکل دی۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پہلی بار حکمرانوں کے بجائے قومی خزانے کی آمدن بڑھ رہی ہے۔ یہ ملک وقوم اور معیشت کے لیے خوشخبری ہے۔دو سیلولر کمپنیوں سے لائسنس فیس کی مد میں 70 ارب روپے وصول ہوئے،ایک اور کمپنی سے مزید 70 ارب وصول ہونے کی امید ہے۔اس سیکٹر سے مجموعی طور پر 200ارب روپے حاصل ہوں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73%کمی یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے۔برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں واضح کمی آئی۔ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات کم کیے ہیں دو مہنیوں میں کوئی سپلیمنٹری گرانٹ منطور نہیں ہوئی۔جبکہ گزشتہ چند ہفتوں میں کرنسی کی قدر بہتر ہونے سے حکومت کو 246 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے

    مشیر برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس سال حکومت تقریباً ایک ہزار ارب روپے نان ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو جائے گی جس میں دو سو ارب روپے سیلو لر سیکٹر،چار سو ارب روپے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے منافع جات اور تین سو ارب روپے آر ایل این جی پلانٹس کی نج کاری سے ملنے کی امید ہے۔

  • غسل کعبہ کی تقریب،وفاقی وزیر مذہبی امور کی تقریب میں شرکت

    غسل کعبہ کی تقریب،وفاقی وزیر مذہبی امور کی تقریب میں شرکت

    غسل کعبہ کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے خصوصی طورپر شرکت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غسل کعبہ کی رسم گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے ادا کی،خصوصی دعوت پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی رسم میں شریک ہوئے ،پیر نور الحق قادری نے بھی کعبہ شریف کے اندر داخل ہوکر غسل مبارک میں حصہ لیا،غسل کعبہ عرق گلاب سے معطر آب زم زم سے دیا گیا،خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو خوشبو دار پانی سے معطر کیا گیا،

    ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے خانہ کعبہ کے اندر پاکستان اور مسلمہ امہ کے لئے خصوصی دعا کی ،پاکستان کی سلامتی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے خصوصی دعا کی،

    خانہ کعبہ کوایک سال میں 2بار غسل دیا جاتا ہے ،خانہ کعبہ کو 15شعبان المعظم اور15محرم الحرام کو غسل دیاجاتا ہے،حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کو غسل دینے کی یہ رسم سعودی مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے دور میں شروع کی گئی تھی، بعد میں تمام سعودی فرمانروا اس مبارک رسم کو نبھاتے رہے اور اب موجودہ دور میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی اس رسم کو ادا کر رہے ہیں

  • کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کے کشمیر کے حوالہ سے فیصلہ پر ردعمل میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے،اس فیصلے سے کشمیریوں کا حوصلہ مزید بلند ہوگا،میڈیا وفد کو بھی غلام نبی آزاد کے ساتھ جانے کی اجازت ہونی چاہیے،غلام نبی آزاد کو سری نگرجا کر حقائق دنیا کے سامنے لانے ہوں گے ،پاکستان ہر محاذ پر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھاتا رہےگا،

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت تمام عالمی قوانین کو پامال کررہی ہے ،فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو بھارتی آئین درہم برہم ہوجائےگا ،

    کشمیر کے حالات کو معمول پر لایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑّا فیصلہ

    واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کو حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر لائے جائیں، بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دے دی، عدالت نےغلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پررپورٹ عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی. کانگریس رہنما 4 اضلاع سرینگر،بارہ مولہ، اننت ناگ اور جموں کا دورہ کریں گے

    بھارتی چیف جسٹس گوگوئی نے دوران سماعت کہا کہ ضرورت پڑی تو خود بھی جموں و کشمیر کا دورہ کروں گا،عدالت نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے کشمیری بچوں کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی،

  • کشمیر کے حالات کو معمول پر لایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑّا فیصلہ

    کشمیر کے حالات کو معمول پر لایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑّا فیصلہ

    مودی سرکار کو بھارتی سپریم کورٹ میں منہ کی کھانا پڑی، عدالت نے کشمیر کے حالات معمول پر لانے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کو حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر لائے جائیں، بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دے دی، عدالت نےغلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پررپورٹ عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی. کانگریس رہنما 4 اضلاع سرینگر،بارہ مولہ، اننت ناگ اور جموں کا دورہ کریں گے

    بھارتی چیف جسٹس گوگوئی نے دوران سماعت کہا کہ ضرورت پڑی تو خود بھی جموں و کشمیر کا دورہ کروں گا،عدالت نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے کشمیری بچوں کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی،

    مقبوضہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے خلاف کئی درخواستیں بھارت سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں

    مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما شاہ فیصل اورسماجی کارکن شہلا رشید سمیت سات افراد کے ایک گروپ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، اور جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کو بھی مسترد کرتے ہوئے صدارتی حکم کو چیلنج کرتے ہوئے اعلی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    اسی طرح کی ایک درخواست میں منوہر لال شرما نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔

    اسی طرح کی ایک اور درخواست میں جموں وکشمیر سے فوری طور پر کرفیو ہٹانے اور نظر بند کئے گئے رہنماوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ درخواست تحسین پونےوالا نے دائر کی ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا ظلم و بربریت جاری ہے، کرفیو کو 43 روز ہو گئے ہیں، بھارتی فوج نے کٹھوعہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے،دو کشمیری جوانوں‌ کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا جبکہ تیسرے کو گرفتار کر کے تھانے لے جایا گیا اور اس پر اتنا بہیمانہ تشدد کیا کہ وہ شہید ہو گیا..

    تھانے میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان اخلاق کے اہلخانہ کو بھارتی فوج نے فون پر اطلاع دی کی لاش سرکاری ہسپتال سے وصول کر لیں. تین نوجوانوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں کہرام مچ گیا، کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، بھارتی فوج نے کشمیریوں‌ پر پیلٹ برسائے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے

    کشمیریوں سے یکجہتی ،قبائلی میدان میں آ گئے، پشاور سے مظفرآباد قبائلی افراد کا کشمیر مارچ شروع

    کرفیو کے 43 روز میں بھارتی فوج دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہے، تین کشمیریوں کی شہادت کے بعد کرفیو مزید سخت کر دیا گیا،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری خواتین کو بھی ہراساں کیا.

    وادی کے ہر گلی کوچے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جن کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر خطرناک اسلحہ موجود ہے، کوئی شہری انتہائی ضرورت کے تحت اپنے گھر سے نکلنے کی کوشش کرے تو پیلٹ گنز سے شدید زخمی کر دیا جاتا ہے، ظلم کی انتہا کہ ہسپتالوں میں ادویات تک ختم ہو چکی ہیں اور مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے، آپریشن کرنے کیلئے بھی ضروری سامان مہیا نہیں اس کے باوجود مودی حکومت ذرا سی لچک دینے کو تیار نہیں

  • آصف زرداری سے دو دن ملاقات کی درخواست مسترد

    آصف زرداری سے دو دن ملاقات کی درخواست مسترد

    آصف زرداری اور فریال تالپور سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد کر دی گئی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے وکلا کو مقررہ دنوں پر ملاقات کی ہدایت کردی

     

    عدالت میں وکیل نے کہا کہ ہر بارملاقات پر جیل حکام کی جانب سے عدالتی حکم کا مطالبہ کیا جاتا ہے،کراچی میں کیسز کے باعث ملاقات نہ ہوسکے تو پورا ہفتہ انتظار کرنا پڑتا ہے،عدالت ہفتے میں 2 دن ملاقات کرنے کا حکم دے،

    نیب پراسیکیوٹر نے ہفتے میں 2 دن ملاقات پر اعتراض کیا ،عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

    قبل ازیں  احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ،عدالت نے اے سی کی سہولت کی فراہمی کو طبی ماہرین کی رائے سے مشروط کر دیا ،

    قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد کےجج محمد بشیر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری کو اے سی کی سہولت نہیں دی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ بہترکلاس کے ملزم کواے سی کی سہولت دی جاتی ہے توکیوں نہیں دے رہے؟ جیل حکام نے کہا کہ نواز شریف کو میڈیکل گراؤنڈز پر اے سی کی سہولت فراہم کی گئی تھی،عدالت نے کہا کہ اسے چھوڑ دیں، ہر کیس ایک نوعیت کا نہیں ہوتا ،قانون جب اجازت دیتا ہے تو اے سی کیوں نہیں دے رہے؟قانون کوئی ڈیکوریشن پیس نہیں کہ سجا کے رکھ دو،روایات پر نہیں بلکہ قانون پر عمل کریں،

     

    اورنواز شریف نے بھی لیا “یوٹرن”…. شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں بھائی سے ملاقات

     

    آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری کو اے کی سہولت نہ دے کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی،عدالتی حکم کے باوجود اے سی اور فریج کی سہولت نہیں دی گئی،

     

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    گزشتہ سماعت پر آصف زرداری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود اے سی اوراٹنڈنٹ نہیں دیا جا رہا،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف زرداری کے لیے اٹنڈنٹ موجود ہے،جیل حکام نے کہا کہ اے سی کے لیے سیکریٹری داخلہ سے اجازت مانگی ہے .

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

  • مریم نواز کے پارٹی عہدہ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ،کب سنایا جائے گا؟ اہم خبر

    مریم نواز کے پارٹی عہدہ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ،کب سنایا جائے گا؟ اہم خبر

    الیکشن کمیشن نے مریم نواز پارٹی عہدے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن مریم نواز پارٹی عہدے سے متعلق محفوظ فیصلہ کل 11بجےسنائے گا،

    مسلم لیگ ن کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں درخواستگزار کا متاثر فریق نہ ہونے پر کیس خارج کرچکا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ کیا مریم نواز کے نائب صدارت کےعہدے کا الیکشن ہوا؟،ن لیگی وکیل نے کہا کہ مریم نواز کو تعینات کیا گیا ان کےعہدے کا الیکشن نہیں ہوا،کیس میں درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں،مریم نواز کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت اور بدنیتی پرمبنی ہے،

    ملیکہ بخاری کے وکیل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 203 کو آئین کے آرٹیکل 62, 63 کے ساتھ پڑھا جائے تو مریم نواز پارٹی عہدے کے لئے نا اہل ہیں۔ سپریم کورٹ واضح طور پر کہ چکی ہےنااہل،سزا یافتہ شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا،

    الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے خلاف درخواست کی سماعت جاری

    ممبر خیبر پختونخواہ ارشاد قیصرنے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ کے نافذ ہونے سے پہلے کا ہے،الیکشن ایکٹ میں نااہل سزا یافتہ شخص پر پارٹی صدارت یا عہدہ رکھنے کی ممانعت نہیں ہے

    پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق 203 کو آرٹیکل 62 ، 63 اور 63 اے کے ساتھ ملا کر پڑھنے کا کہا ہے،الیکشن ایکٹ کی شق 203 پارٹی عہدہ سے متعلق ہے،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر رائے حسن نواز کو انہیں گراؤنڈز پر نااہل کرچکا ہے،مریم نواز سزا یافتہ ہیں پارٹی عہدہ رکھنے کےلئے اہل نہیں،

    الیکشن کمیش نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا.

     

    گزشتہ سماعت پر مریم نواز کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں کہا کہ مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ بیرون ملک ہیں۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پچھلی سماعت پر ہی بتا دیتے تو آج سماعت نہ رکھتے۔ چیف الیکشن کمشنر نے مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا.

    بیرسٹر ظفر اللہ کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں دلائل دینے سے معذرت کر لی، جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی تھی.

    نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

    پارٹی عہدہ، مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تحریری جواب

     

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،

     

    ضمانت میں توسیع کے باوجود مریم نواز کے شوہر کو عدالت کا بڑا حکم

  • کشمیریوں سے یکجہتی ،قبائلی میدان میں آ گئے، پشاور سے مظفرآباد قبائلی افراد کا کشمیر مارچ شروع

    کشمیریوں سے یکجہتی ،قبائلی میدان میں آ گئے، پشاور سے مظفرآباد قبائلی افراد کا کشمیر مارچ شروع

    مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان کے قبائلی بھی میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبائلی افراد کا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے آج پشاور سے مظفر آباد تک یکجہتی مارچ ہو گا، پشاور سے مارچ کا آغاز ہو چکا ہے، بڑی تعداد میں قبائلی افراد مارچ میں شریک ہیں، شرکاء نے کشمیری و پاکستانی پرچم اٹھا رکھے ہیں،قبائلی عمائدین اورنوجوان آج مظفرآباد میں جلسہ کرینگے ،ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہے جو بھارت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں.

    یکجہتی کشمیر مارچ میں شریک قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لئے پہلےبھی قربانیاں دی ہیں،آئندہ بھی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے ،کشمیر پاکستان کا ہے اور رہے گا، مودی کو پیغام دیتے ہیں کہ قبائلی کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور عملی طور پر ان کی جدوجہد میں شریک ہو سکتے ہیں، مودی سرکار کو کشمیریوں‌ پر ظلم بند کرنا پڑے گا.پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بھارت کےلئے قبائل عوام ہی کافی ہے، قبائلی عوام نے پہلے بھی کشمیر آزاد کیا تھا ، اس مرتبہ بھی بھارتی افواج کیخلاف لڑیں گے

    قبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا ظلم و بربریت جاری ہے، کرفیو کو 43 روز ہو گئے ہیں، بھارتی فوج نے کٹھوعہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے،دو کشمیری جوانوں‌ کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا جبکہ تیسرے کو گرفتار کر کے تھانے لے جایا گیا اور اس پر اتنا بہیمانہ تشدد کیا کہ وہ شہید ہو گیا..

    تھانے میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان اخلاق کے اہلخانہ کو بھارتی فوج نے فون پر اطلاع دی کی لاش سرکاری ہسپتال سے وصول کر لیں. تین نوجوانوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں کہرام مچ گیا، کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، بھارتی فوج نے کشمیریوں‌ پر پیلٹ برسائے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے

    کرفیو کے 43 روز میں بھارتی فوج دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہے، تین کشمیریوں کی شہادت کے بعد کرفیو مزید سخت کر دیا گیا،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری خواتین کو بھی ہراساں کیا.

    وادی کے ہر گلی کوچے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جن کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر خطرناک اسلحہ موجود ہے، کوئی شہری انتہائی ضرورت کے تحت اپنے گھر سے نکلنے کی کوشش کرے تو پیلٹ گنز سے شدید زخمی کر دیا جاتا ہے، ظلم کی انتہا کہ ہسپتالوں میں ادویات تک ختم ہو چکی ہیں اور مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے، آپریشن کرنے کیلئے بھی ضروری سامان مہیا نہیں اس کے باوجود مودی حکومت ذرا سی لچک دینے کو تیار نہیں

  • آصف زرداری سے دو دن ملاقات کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    آصف زرداری سے دو دن ملاقات کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت میں وکیل نے کہا کہ ہر بارملاقات پر جیل حکام کی جانب سے عدالتی حکم کا مطالبہ کیا جاتا ہے،کراچی میں کیسز کے باعث ملاقات نہ ہوسکے تو پورا ہفتہ انتظار کرنا پڑتا ہے،عدالت ہفتے میں 2 دن ملاقات کرنے کا حکم دے،

    نیب پراسیکیوٹر نے ہفتے میں 2 دن ملاقات پر اعتراض کیا ،عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

    قبل ازیں  احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ،عدالت نے اے سی کی سہولت کی فراہمی کو طبی ماہرین کی رائے سے مشروط کر دیا ،

    قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد کےجج محمد بشیر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری کو اے سی کی سہولت نہیں دی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ بہترکلاس کے ملزم کواے سی کی سہولت دی جاتی ہے توکیوں نہیں دے رہے؟ جیل حکام نے کہا کہ نواز شریف کو میڈیکل گراؤنڈز پر اے سی کی سہولت فراہم کی گئی تھی،عدالت نے کہا کہ اسے چھوڑ دیں، ہر کیس ایک نوعیت کا نہیں ہوتا ،قانون جب اجازت دیتا ہے تو اے سی کیوں نہیں دے رہے؟قانون کوئی ڈیکوریشن پیس نہیں کہ سجا کے رکھ دو،روایات پر نہیں بلکہ قانون پر عمل کریں،

     

    اورنواز شریف نے بھی لیا “یوٹرن”…. شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں بھائی سے ملاقات

     

    آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری کو اے کی سہولت نہ دے کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی،عدالتی حکم کے باوجود اے سی اور فریج کی سہولت نہیں دی گئی،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    گزشتہ سماعت پر آصف زرداری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود اے سی اوراٹنڈنٹ نہیں دیا جا رہا،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف زرداری کے لیے اٹنڈنٹ موجود ہے،جیل حکام نے کہا کہ اے سی کے لیے سیکریٹری داخلہ سے اجازت مانگی ہے .

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے