Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نواز شریف کی لیگل ٹیم بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی

    نواز شریف کی لیگل ٹیم بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے شریف خاندان کی سینئر لیگل ٹیم بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیگل ٹیم میں خواجہ حارث ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں ،شہباز شریف کی موجودگی میں سابق وزیراعظم کے کیس بارے خصوصی بات چیت ہوگی ،لیگل ٹیم کی جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ضمانت کے کیس پر بھی بات چیت ہوگی،

     

    العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے ،عدالت نے پیپر بک کی تیاری ایک ماہ میں جولائی کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دیا تھا .

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

     

    شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن جمعرات کا مقرر ہے، جمعرات کو بھی شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کی ہے تا ہم آج پھر وہ ملاقات کر رہے ہیں

    شہبازشریف نے ملاقات کیلئے وزارت داخلہ سے خصوصی اجازت لی،گزشتہ روز شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تفصیلات نواز شریف کو بتائیں،حکومت مخالف تحریک کے امورپربھی مشاورت کی گئی،

    شہباز شریف کی نواز شریف سے جمعرات کی بجائے پیر کو اچانک ملاقات کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ کیا نواز شریف ڈیل پر آمادہ تو نہیں ہو گئے، شہباز شریف کو اچانک ملاقات کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

    ممکنہ ڈیل یا حکومت کے خلاف تحریک؟ نواز شریف سے ملنے شہباز شریف جیل پہنچ گئے

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے.

    مریم نواز نے پھر “ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔ عدالتی چھٹیوں کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ 18ستمبر کودونوں اپیلوں پر سماعت کر گی

  • ممکنہ ڈیل یا حکومت کے خلاف تحریک؟ نواز شریف سے ملنے شہباز شریف جیل پہنچ گئے

    ممکنہ ڈیل یا حکومت کے خلاف تحریک؟ نواز شریف سے ملنے شہباز شریف جیل پہنچ گئے

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اچانک کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات جاری ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن جمعرات کا مقرر ہے، جمعرات کو بھی شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کی ہے تا ہم آج پھر وہ ملاقات کر رہے ہیں

    شہبازشریف نے ملاقات کیلئے وزارت داخلہ سے خصوصی اجازت لی،گزشتہ روز شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تفصیلات نواز شریف کو بتائیں،حکومت مخالف تحریک کے امورپربھی مشاورت کی گئی،

    شہباز شریف کی نواز شریف سے جمعرات کی بجائے پیر کو اچانک ملاقات کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ کیا نواز شریف ڈیل پر آمادہ تو نہیں ہو گئے، شہباز شریف کو اچانک ملاقات کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

     

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 18 ستمبر کو پارٹی اجلاس میں آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنا تھا وہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ اکتوبر میں اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے، گزشتہ روز ملتان میں انہوں نے کہا کہ 18 ستمبر کو مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے تاہم آج ان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات ہوئی

     

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے 30 ستمبر کو پارٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے اس میں آزادی مارچ کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی اور تاریخ کا تعین مل کر کریں گے، جے یو آئی کے اکرم درانی نے بھی کہا کہ اب ن لیگ کی جانب سے مارچ میں شرکت نہ کرنے کے شکوک ختم ہو گئے، مارچ دونوں جماعتیں ملکر کریں گی ،اور تاریخ بھی ملکر طے کریں گی

     

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    اب 18 ستمبر کو جے یو آئی کا اجلاس ہو گا لیکن اس میں‌ آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں ہو پائے گا کیونکہ مسلم لیگ ن نے 30 ستمبر کو اجلاس طلب کر رکھا ہے اس میں مشاورت ہونی ہے، اس اجلاس کے بعد آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان ہو گا.

    قبل ازیں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی ہے

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں‌ رہنماؤں کے مابین یہ ملاقات ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوئی، مسلم لیگ ن کی جانب سے ملاقات میں راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، ایاز صادق ،مریم اورنگزیب موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی رہنما اور رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی اور مولانا امجد خان تھے .دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کے مابین ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال پر غوروخوض کیا گیا،

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بلاول زرداری کے دھرنے میں شامل نہ ہونے کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا اور ن لیگی وفد سے کہا کہ رہبر کمیٹی پیپلز پارٹی کو دھرنے میں شمولیت کے لئے کہے، اگر بلاول خود نہیں آنا چاہتے تو کم از کم افرادی قوت تو دیں.

     

    بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

     

    اکرم درانی نے لاہور میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم یہاں شہبازشریف کی دعوت پر ملنے آئے ،اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے پاس جائیں گے ، آزادی  مارچ میں ن لیگ کی شرکت کے شکوک شبہات دور ہوگئے ہیں ،بار کونسل نے یقین دلایا ہے ہماری گرفتاریاں ہوئیں تووہ ہمارا ساتھ دینگے .

    اکرم درانی نے مزید کہا کہ مل کرآزادی مارچ کی تاریخ کا تعین کریں گے، مرکزی مجلس عاملہ کےاجلاس میں مشاورت کریں گے آزادی مارچ ہمارا نہیں 22کروڑعوام کا ہے.

    آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

    قبل ازیں احسن اقبال نے جے یو آئی کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن نے مکمل یکجہتی کا اتفاق کیا ہے،معاشی میدان میں ایک سال میں 3.4فیصد ترقی گری جو رکارڈ ہے،حکومت ملک کے لیے معاشی خطرہ بن چکی ہے ،مہنگائی کی سطح20 سال میں سب سے زیادہ کی سطح پر ہے ،ہمارے دور میں پولیو ختم ہونے کے قریب آگیا تھا ، حکومت کا مزید اقتدار میں رہنا خطرے کاباعث بنے گا،

  • پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس، علیم خان کو بڑی خوشخبری مل گئی

    پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس، علیم خان کو بڑی خوشخبری مل گئی

    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ،عدالت نے علیم خان کو 30 ستمبر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دےدیا،

    علیم خان کے وکیل شاہد نسیم گوندل راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ غلطی سے گزشتہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کر سکا،

    گزشتہ سماعت پرانسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری کے سبب علیم خان کے وارنٹ جاری کئے۔عدالت نے علیم خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزم علیم خان کو 30 ستمبر کو طلب کر لیا .2014 میں پی ٹی آئی کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی ،ملزمان میں موجودہ وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان عارف علوی، جہانگیرترین سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں .

    پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

    واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور مبینہ طور پر پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ اس دوران شاہراہِ دستور پر تعینات پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اور پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 50 مظاہرین نے مبینہ طور پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عصمت اللہ جونیجو کو حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔

    اسلام آباد پولیس نے ان تمام واقعات کے مقدمات عمران خان، طاہر القادری، عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور راجہ خرم نواز گنڈاپور کے خلاف درج کئے جن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔

  • نیب کی بڑی کاروائی ، ٹیوٹا موٹرز گوجرانوالہ کے مرکزی مالکان گرفتار

    نیب کی بڑی کاروائی ، ٹیوٹا موٹرز گوجرانوالہ کے مرکزی مالکان گرفتار

    معروف ٹیوٹا موٹرز کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور نے بڑی کاروائی کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا موٹرز گوجرانوالہ کے مرکزی مالکان ملزم جاوید مظفر بٹ اور ملزم ملک عثمان ریاض عوام سے دھوکہ دہی سے بھاری رقوم وصول کرنیکے الزام میں گرفتار کر لئے گئے،نیب لاہور کے مطابق ملزمان نے 2006 میں نئی گاڑیوں کی بکنگ کے نام پر کاروبار کا آغاز کیا تاہم عوام کو بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئے اربوں روپے وصول کئے،ملزمان نے 2015 تا 2019 کے دوران غیرقانونی طور پر 3 ارب روپے سے زائد کی رقوم وصول کی.

    نیب کے مطابق ملزمان متاثرین سے گاڑیوں کی مکمل قیمت کے برابر رقم بطور انویسٹمنٹ وصول کرتے رہے جس پر بھاری منافع کے نام پر سبز باغ دکھاتے رہے ، ملزمان کیخلاف نیب لاہور میں کم و بیش 700 متاثرین کی شکایات موصول ہو چکی ہیں ،گوجرانوالہ سے شروع ہونیوالا غیرقانونی کاروبار گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد بعدازاں پورے پنجاب میں پھیل گیا

    گوجرانوالہ ڈویژن میں ساڑھے 4 ارب سے زائد کا فراڈہوا تھا، گوجرانوالہ ، گجرات، سیالکوٹ کے لوگوں سے گاڑیوں کی بکنگ کی آڑ میں ساڑھے 3 ارب سے زائد کا فراڈ کر کے زیر زمین چلے گئے۔

    اس فراڈ کا انکشاف اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد نے گوجرانوالہ میں ٹیوٹا کے شو روم پر جا کر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیوٹا شو روم گجرات اور گوجرانوالہ کے مالک لوگوں سے نئے ماڈل بکنگ کرنے کیلئے ایڈوانس رقم لیتے تھے اور گاڑیاں اپنے نام پر بُک کرا لیتے تھے۔

    متاثرین کے مطابق انہوں نے 6 ، 6 گاڑیاں بک کرائی تھیں مگر ابھی تک نہیں ملیں جبکہ کئی لوگوں نے گوجرانوالہ ٹویوٹا کے ساتھ سرمایہ کی ہوئی تھی جو کہ 3 کروڑ روپے پر ماہانہ 3 لاکھ روپے انویسٹر کو ادا کرتے تھے۔ گجرات میںڈبل شاہ طیب موٹرز (جوش موٹر سائیکل) کے فراڈ کے بعد یہ تقریباً ساڑھے 4 ار ب روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے۔ متاثرین گوجرانوالہ ٹیوٹا موٹر سروس جاتے ہیں اور توڑ پھوڑ کر کے واپس آجاتے ہیں۔

  • نو ڈیل ،نوکمپرومائیز، وزیراعظم کا دو ٹوک موقف سامنے آ گیا

    نو ڈیل ،نوکمپرومائیز، وزیراعظم کا دو ٹوک موقف سامنے آ گیا

    وزیراعظم عمران خان سے قانونی مشیر، تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ،آئینی وقانونی معاملات پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکا اورسعودی عرب پربھی مشاورت کی گئی

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری توجہ کشمیر کاز پر مرکوز ہے، جنرل اسمبلی میں خطاب اہم ہوگا،وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی قسم کی ڈیل کےامکانات کویکسر مسترد کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نو ڈیل ،نوکمپرومائز”دو ٹوک موقف ہے، احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا،پہلی باراحتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے، احتساب کا عمل شفاف اور بےلاگ ہے،

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایشوپرحکومتی حکمت عملی درست اقدام ثابت ہوئی،کامیاب خارجہ پالیسی کےباعث پوری دنیا میں کشمیرکا مقدمہ سناگیا، ڈیل کی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی ہوگی.

     

    وزیراعظم عمران خان نے آج حکومتی ترجمانوں‌اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے،اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں دن کے دو بجے ہو گا جس میں حکومتی ترجمان شرکت کریں گے،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، مولانا کے آزادی مارچ، وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی

    اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی کے باہر احتجاج کے حوالہ سے بھی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا.

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا ہے، وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اس سے قبل گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا.

     

    وزیراعظم عمران خان امریکا جانے سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے طے شدہ شیڈول کے مطابق تیاریاں شروع کر دی ہیں،وزیراعظم امریکہ میں اہم ممالک کے صدور اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے .

    آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز،فردوس عاشق اعوان

    پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    پاکستان نے یو این جنرل اسمبلی کے باہر بڑے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو اس حوالہ سے اہم زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں. وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ مودی کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی کے باہر بھر پور احتجاج کیا جائے گا.

    قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورے اور جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شرکت کریں گے،اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان اپنی تقریرمیں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد وزیراعظم پاکستان کا خطاب ہے ،وزیراعظم عمران خان اجلاس کے علاوہ 8سے 9ممالک کے سربراہان سے ملیں گے، وزیراعظم اجلاس کے بعد تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے .وزیراعظم ہرسطح پر معاملہ اٹھائیں گے.

    قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس، وزیر دفاع کی عدم شرکت،اراکین کمیٹی برہم

  • مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ  پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

    مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

    بھارتی قابض فوج کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور کارروائی،سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کوپبلک سیفٹی ایکٹ کےتحت حراست میں لےلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فاروق عبداللہ کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ،فاروق عبداللہ کو ابتدائی طور پر 12 دن کے لیے حراست میں لیا گیا ہے،ضرورت پیش آنے پر حراست کی مدت میں 3ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے،

    کالے قانون کے تحت کسی بھی شخص کو 2 سال تک جیل میں رکھا جا سکتا ہے ،فاروق عبداللہ کو بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت سے قبل گرفتار کیا گیا.

    پبلک سیفٹی ایکٹ قانون کے بارے میں تین ماہ قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ قانون عالمی انصاف کے خلاف ہے. بھارت سرکار نے کشمیریوں کی‌آواز کو دبانے کے لئے ہزاروں کشمیریون کو اس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہوا ہے. عدالتوں سے رہائی کے فیصلے کے بعد بھی کشمیریوں کو رہا نہیں کیا جاتا

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 44 صفحات پر کشمیر کے حوالہ سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 2012 سے 2018 کے دوران 210 کشمیری قیدیوں کے مقدمات کا جائزہ لیا ، جن میں سے ستر فیصد مقدمات میں کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ حریت رہنما مسرت عالم جو ابھی تک جیل میں‌ہیں عدالت نے 28 بار ان کی نظربندی ختم کی اور رہا کرنے کا حکم دیا لیکن بھارت سرکار نے مسرت عالم کو رہا نہیں کیا، کشمیر کے مقامی وکلاء نے ایمنسٹی انٹرنیشنل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرکار کشمیریون کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ہی گرفتار کرتی ہے کیونکہ اس میں عدالت میں زیادہ جواب نہیں دینا پڑتا.

    ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارتی شاخ کے سربراہ آکر پٹیل کا کہنا ہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ قانون کو فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہیے۔ کیونکہ اس سبب قیدیوں کا منصفانہ ٹرائل نہیں ہوتا، قیدیوں کو مسلسل سلاخوں کے پیچھے رکھنے کے لیے ان پر نت نئے مقدمات میں پی ایس اے عائد کیا جاتا ہے .

    کشمیر کے حالات کو معمول پر لایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑّا فیصلہ

    واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس رپورٹ سے متعلق سری نگر میں پریس کانفرنس کرنا تھی، مگر ایمنسٹی انٹرنیشنل کو اجازت نہیں دی گئی تھی جس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میڈیا کو جاری کر دی .

    واضح رہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ بھارت سرکار کا بنایا گیا ایک ایسا قانون ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو کوئی تسلیم شدہ جرم کئے بغیر نظر بند رکھا جاتا ہے. بھارتی سپریم کورٹ نے بھی پبلک سیفٹی ایکٹ کوغیرقانونی قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت سرکار کشمیر مین یہ قانون استعمال کر رہی ہے.

    قبل ازیں بھارتی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کو حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر لائے جائیں، بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دے دی، عدالت نےغلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پررپورٹ عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی. کانگریس رہنما 4 اضلاع سرینگر،بارہ مولہ، اننت ناگ اور جموں کا دورہ کریں گے

    بھارتی چیف جسٹس گوگوئی نے دوران سماعت کہا کہ ضرورت پڑی تو خود بھی جموں و کشمیر کا دورہ کروں گا،عدالت نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے کشمیری بچوں کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی،

  • ٹرمپ کریں گے مودی کی ریلی میں شرکت

    ٹرمپ کریں گے مودی کی ریلی میں شرکت

    وائیٹ ہاؤس نے کہا ہے امریکی صدرٹرمپ بھارتی وزیراعظم مودی کی ریلی میں شرکت کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائیٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ریلی میں شرکت واشنگٹن اور نئی دہلی میں مضبوط تعلقات کا اظہار ہے،

    ریلی کے منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ 22ستمبرکو ہونے والی ریلی میں 50ہزار سے زائد لوگوں کی آمد متوقع ہے،ریلی ہیوسٹن کے فٹ بال اسٹیڈیم میں نکالی جائے گی ،

    ریلی میں مودی کودعوت پر امریکی حکومت اورکانگریس اراکین میں اختلافات پائے جاتے ہیں،اراکین کا کہنا ہے کہ ایسی کسی ریلی میں شرکت نہیں کرنی چاہیے جس میں مودی شریک ہو ،بھارتی وزیر اعظم کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے ذمہ دار ہیں ..

    امریکی صدر ٹرمپ ایک ایسے موقع پر بھارتی وزیراعظم کی ریلی میں شر کت کریں گے جب انہوں نے کشمیر پر ثالثی کی متعدد بار پیشکش کی ہے.لیکن اب ٹرمپ کے ریلی میں شرکت کے وائیٹ ہاؤس کے اعلان کے بعد سے عیاں ہوتا ہے کہ امریکی صدر کی ثالثی کا اعلان وقت کا ضیاع ہے.

    مودی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے پاکستان نے اس موقع پر بھر پور احتجاج کا پروگرام بنا رکھا ہے، زلفی بخاری اس ضمن میں امریکہ میں ہیں جو پروگرام ترتیب دے رہے ہیں

  • شاہد خاقان عباسی کو رہا کرنے کا حکم

    شاہد خاقان عباسی کو رہا کرنے کا حکم

    احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

    شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا کہ 5بجےتایاکاجنازہ ہے،شاہدخاقان کورہائی دی جائےتووقت تبدیل کرسکتےہیں،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا،شاہدخاقان عباسی نیب کی حراست میں ہیں یہ معاملہ نیب کے دائرہ کارمیں آتا ہے،

    درخواست گزار نے کہا کہ میں صبح نیب کےدفتر گئی تو کہا گیا کہ عدالت اجازت دے سکتی ہے،جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کے تفتیشی افسر کو بلا لیں،ان کا کیا موقف ہے؟تفتیشی افسر کے عدالت میں پیش ہونے تک درخواست پر سماعت موخرکر دی گئی. بعد ازاں عدالت نے سماعت کے بعد شاہد خاقان عباسی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیکورٹی کی ذمہ داری لے تو ڈی جی نیب جنازے میں شرکت کی اجازت دےدیں،ڈی جی نیب پیرول پر رہائی کے لیےمزید ضروری اقدامات مکمل کر لیں

  • ویڈیو سیکنڈل،میاں طارق کے ریمانڈ میں توسیع، ایف آئی اے سے جواب طلب

    ویڈیو سیکنڈل،میاں طارق کے ریمانڈ میں توسیع، ایف آئی اے سے جواب طلب

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار ملزم میاں طارق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 ستمبر تک توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے مقدمے کا چلان پیش کرے،اگر آئندہ سماعت پر چلان پیش نہ کیا تو ایف آئی اے کو شوکاز جاری کردیں گے،جج ثاقب جواد نے استفسار کیا کہ پراسیکیوشن کی طرف سے کوئی نہیں آیا،پتہ کریں اتنے دن گزر چکے چلان کیوں نہیں پیش ہوا،

    وکیل نواز اعوان نے کہا کہ پہلے ہی اتنا وقت گزر چکامزید کتنے دن ایف آئی اے کو چاہییں، دوسرے ملزمان اس کیس میں بری ہو چکے،

    عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی

     

    گزشتہ سماعت پرجج شائستہ خان کنڈی نے کیس سننے سے معذرت کر لی تھی . کہا ذاتی وجوہات کی بناپرکیس نہیں سن رہی،

    ایف آئی اے نے ویڈیواسکینڈل کیس میں ناصرجنجوعہ،خرم یوسف اورغلام جیلانی کو کلیئرقرار دے دیا ہے، ایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا کہ تینوں ملزمان کیخلاف شواہدنہیں ملے،عدالت چاہے توگرفتارتینوں ملزمان کورہا کردے، ایف آئی اے نےتحقیقاتی رپورٹ میں تینوں ملزمان ڈسچارج کردیئے.

     

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    گزشتہ سماعت پر ملزم میاں طارق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا،دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے مزید 14 دن کا ریمانڈ دے دیا،ملزم میاں طارق پر جج محمد ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کا الزام ہے

     

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

    ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، ‘

  • وزیراعظم آزاد کشمیرکا جے یو آئی کے مظفرآباد میں کشمیر مارچ کی میزبانی کا اعلان

    وزیراعظم آزاد کشمیرکا جے یو آئی کے مظفرآباد میں کشمیر مارچ کی میزبانی کا اعلان

    جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے زیراہتمام کشمیر میں آزادی مارچ 19 ستمبر کو ہو گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کے لئے تیاریاں جاری ہیں،جےیوائی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز عباسی کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی اور انہیں مارچ میں شرکت کی دعوت دی،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے دعوت قبول کرتے ہوئے آزادی مارچ کی میزبانی کرنے کا اعلان کر دیا.

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مظفرآباد میں ہونے والے آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور کارکنان بھی شریک ہوں گے،

    واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام کا کشمیر مارچ 19 ستمبر کو ہو گا جس سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے.