Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کلین مہم نے کراچی کو مزید گندا کر دیا،وفاق ڈرامے بند کرے،سعید غنی

    کلین مہم نے کراچی کو مزید گندا کر دیا،وفاق ڈرامے بند کرے،سعید غنی

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کلین کراچی کی حقیقت کا پتہ چلےتوعلی زیدی کو برطرف کردیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی نے کراچی میں شہلا رضا اور راشد ربانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کلین کراچی مہم شروع کی گئی ،کلین کراچی مہم نے کراچی کو مزید گندا کر دیا،وفاق نے ایک کمیٹی بنائی جس کے سربراہ گورنرسندھ تھے،پی ٹی آئی کے پاس کراچی کی 14 نشستیں ہیں،وفاق کراچی کے لیے کتنا سنجیدہ ہے،سمجھ سے بالاترہے،کراچی کیلیےبنائی گئی کمیٹی پر سندھ حکومت سے مشاورت نہیں کی گئی،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی صفائی مہم کہاں ہے اور صفائی کرنے والے کہاں گئے؟ تحریک انصاف نے کراچی میں300 آر او پلانٹ لگانے کا اعلان کیاتھا،کراچی کے لیے وفاق نے کمیٹی بنائی اور سربراہ گورنرکو بنایا ،حالیہ دنوں میں کلین کراچی مہم شروع کی گئی جس کے لیےچندہ اکٹھا کیا گیا،وزیراعظم نے کراچی کے لیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا تھا،پی ٹی آئی حکومت نے جنوری میں چمکتا دمکتا کراچی مہم بھی شروع کی تھی،وفاقی حکومت کمیٹیوں کا ڈرامہ بندکرے،وفاق 162ارب روپےکےپروجیکٹس شروع کرے،

    کراچی میں مکھیاں اور گندگی، عدالت نے میئر کراچی سے ایکبار پھر جواب طلب کر لیا

    کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کراچی کے لیے ایک اورکمیٹی بنادی ہے ،فروغ نسیم توکہتےہیں کمیٹی کچرے،پانی ودیگرمسائل بھی حل کرےگی، وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی، وزیراعظم کوکلین کراچی کی حقیقت کاپتہ چلےتوعلی زیدی کوبرطرف کردیں،

    وزیراعظم کمیٹی پر کمیٹی بنانے کی بجائے کراچی کو 162 ارب دیں،سعید غنی بھی میدان میں آ گئے

    کراچی کے مسائل بے شمار،مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر قانون

     

    کراچی کو کمیٹیاں نہیں وسائل چاہیے، میئرکراچی وسیم اختر کا مطالبہ

    سعید غنی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں نہیں آنے دے رہی ،ٹرائل شروع نہیں ہو پیشہ ورمجرموں جیسا سلوک کیا جارہاہے،فریال تالپور کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہواہے،13ستمبرکوفریال تالپورکوسندھ اسمبلی نہیں آنے دیا گیا توہم پنجاب جائیں گے .

    وزیراعظم عمران خان نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی وزیر قانون، وزیر بحری امور، وزیر منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیو اور دیگر ممبران پر مشتل ہوگی۔ کمیٹی کو مجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں سفارشات جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

  • تھانے میں پی آر او لگا رہے ہیں،ہر ڈی ایس پی حلف نامہ دیگا کہ…… شہباز گل

    تھانے میں پی آر او لگا رہے ہیں،ہر ڈی ایس پی حلف نامہ دیگا کہ…… شہباز گل

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کیلیے پولیس کو رشوت دی جاتی ہے ،ہر تھانے میں ایک پی آراو لگا رہے ہیں جو عوام سے رابطے میں ہوگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے‌ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیر کو ٹارچر سیل بنا دیا ،بدقسمتی سے دنیا مسئلہ کشمیر پر خاموش ہے،قوم بابائے قوم کی ممنون ہے کہ انہوں نے ہمیں پاکستان جیسا تحفہ دلایا ،آج پنجاب کابینہ کےاجلاس میں بابائے قوم کو مکمل خراج عقیدت پیش کیا ،

    مریم اورنگزیب دکان چمکانے کے لیے کس چیز کا سہارا لے رہی ہیں؟ شہباز گل نے بتا دیا

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ پولیس لوگوں کی خدمت کے لیے ہے، پولیس کومحرم میں اچھی ڈیوٹی کرنےپرشاباش دی گئی ،محرم الحرام کے دوران پولیس نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا،کچھ دنوں سے پولیس کی کارکردگی پرسوالات اٹھ رہے تھے،پولیس عوام پر تشدد اور ٹارچر سیل بنانے کے لئے نہیں ہے، وزیراعظم نے واضح پیغام دیا ہے پولیس عوام کی خدمت کیلیے ہے،

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اداروں کے کلچرکوتبدیل کرنےمیں وقت لگتا ہے،پنجاب میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کیلیے پولیس کو رشوت دی جاتی ہے ،پولیس کاجو چہرہ ہے وہ ہی ہماری قوم کامجموعی چہرہ ہے،پولیس میں اصلاحات  بہت مشکل کام ہے،

    مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں,عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں، شہباز گل

    شہباز گل نے مزید کہا کہ سبزہ زارسے ماڈل ٹاون تک پولیس سےغلط کام لینےوالے کس منہ سے ہمیں درس دے رہے ہیں ،ہرڈی ایس پی،ڈی پی اوحلف نامہ دے گا کہ انکےعلاقےمیں کوئی ٹارچرسیل نہیں،ہر تھانے میں ایک پی آراو لگا رہے ہیں جو عوام سے رابطے میں ہوگا ،پولیس تشدد کےواقعہ پر آزاد ، خود مختار بورڈ بنانے کی تجویز زیر غور ہے

    ایک سوال کے جواب میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ عثمان بزدارکووزیراعظم نے 5 سال کیلیےوزیراعلیٰ پنجاب بنایا ہے،اگر کسی کو عثمان بزدار کی شکل اچھی نہیں لگتی تو میں کچھ نہیں کر سکتا،اگروزیراعظم نےکہا کہ عثمان بزدار اب وزیراعلیٰ نہیں تو میں انکی وکالت نہیں کروں گا،

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    شہباز شریف، حمزہ، مریم،رانا ثناءاللہ کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کا ہوا تبادلہ

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے،تشدد کیلئے نہیں،پنجاب حکومت نےخود احکامات دے کرماڈل ٹاؤن سانحہ کرایا،کسی علاقےمیں ٹارچرسیل ملنے پرمقدمہ سپاہی کیخلاف درج کرلیا جاتا ہے،خیبرپختونخوا پولیس کانظام ٹھیک کرنےمیں ڈھائی سال لگے،

  • نئے بلدیاتی نظام کے تحت منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا گیا ہے، وزیراعظم

    نئے بلدیاتی نظام کے تحت منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا گیا ہے، وزیراعظم

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مقامی حکومتوں کے نئے نظام سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیرِ دفاع پرویز خٹک، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، ممبرقومی اسمبلی اسد عمر، صوبائی وزیرِ خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ شہرام خان تراکئی و سینئر افسران شریک تھے.

    بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں کے نئے نظام پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں شرکاء کو صوبہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے خد وخال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

    وزارتوں کو ریڈ لیٹر،بیوروکریسی کو ایک دن کی مہلت مل گئی

    پولیس اصلاحات ، فواد چودھری میدان میں آ گئے کہا ہانک کانگ کا طریقہ استعمال کیا جائے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا ،نئے نظام کے تحت مقامی طور پر منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا گیا ہے ۔نئے نظام سے مقامی سطح کے مسائل حل کرنے اور اپنے علاقوں کی تعمیر و ترقی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے .

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی حکومتیں قومی قیادت کی نرسریاں ثابت ہوں گی،ترقیاتی فنڈزکی مقامی سطح پرمنتقلی سےمسائل حل ہوں گے،نظام سے فنڈزکی امتیازی تقسیم،ذاتی پسندنہ پسندکی روش ختم ہوگی ،فنڈزکے مخصوص علاقوں میں استعمال کی روش بھی رکےگی

     

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج اہم ترین اجلاس سہہ پیر تین بجے ہو گا، اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں معاشی ٹیم اور اقتصادی ماہرین اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے.

     

    سماجی اورمعاشی نظام کی بہتری کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی , وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 6 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے،ٹاسک فورس کی سربراہی ڈاکٹر جاوید اصغر کریں گے، ٹاسک فورس میں کامران لاشاری،سلیم غوری،ڈاکٹراکرم شامل ہیں. وزیراعظم عمران خان ٹاسک فورس کاایک رکن خود نامزدکریں گے

    وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کر لیا

  • موجودہ حکومت کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کررہے ہیں، چینی سفیر

    موجودہ حکومت کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کررہے ہیں، چینی سفیر

    پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل ہوگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پیک سے متعلق ایریا اسٹڈی سینٹر پشاور یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ پشاور سے کابل اور وسطی ایشیا تک ہائی وے کی تعمیر پر تینوں ممالک کا اتفاق ہوا ہے،چینی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں چین، پاکستان،افغانستان کے درمیان تجارتی مواقع بڑھانے پراتفاق ہوا ہے،جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کیلیے طورخم بارڈراہم روٹ ہے ،طورخم بارڈر تجارت کے لحاظ سے ایک اہم سرحد اورتاریخی روٹ ہے،پاکستان کی موجودہ حکومت کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کررہے ہیں،

    سی پیک اتھارٹی اور پاک چائنہ بزنس کونسل بنانے کا حکومتی فیصلہ

    سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بھی امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات ختم ہونے کا علم اچانک ہوا،ہرکوئی امریکا اورطالبان کے مابین مذاکرات کوامید کی نگاہ سے دیکھ رہا تھا، یہ قیام امن کیلیےایک اہم موقع تھا، مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے،

    آصف زرداری کے دور میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی، چینی سفیر کی رحمان ملک سے گفتگو

    چینی سفیر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل ہوگا،عالمی برادری نے بھی مسئلہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، پاکستان دیرینہ اور بے مثال دوست ہے،خطےمیں ہرقسم کی جارحیت،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں ،پاکستان اورچین مقبوضہ کشمیرکےحوالے سے اپنےاصولی موقف پرقائم ہیں ،سی پیک کےتحت جاری منصوبوں پرکام میں مزیدتیزی لائی جائےگی،

    کشمیرپرپاکستان اورچین کا موقف یکساں، چیئرمین سینیٹ سے چینی سفیر کی ملاقات

  • قائد اعظم کی برسی ،تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    قائد اعظم کی برسی ،تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    بانی پاکستان قائد اعظم کی برسی کے موقع پر تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیام پاکستان کے لئے تاریخ ساز جدوجہد پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانانِ برصغیر نے علیحدہ مملکت کے لئے بامقصد جدوجہد کی ،جس کی وجہ سے آج ہم بھارت ظلم و تشدد سے بچے ہوئے ہیں۔

    قائداعظم کی وجہ سے آج ہم آزاد قوم ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان قائد اعظم کی برسی کے موقع پر اس پاکستان کو حاصل کرنے کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ،اس لئے ہمیں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھی ہر سطح پر جدوجہد کرنی چاہیے .

    گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری، کہا قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے

    واضح رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا آج یوم وفات ہے ،برصغیرکے مسلمانوں کے قائد ، جنہیں‌ قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے تاریخ یاد رکھے گی 11 ستمبر 1948 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے

     

    https://login.baaghitv.com/qaid-nay-kabhiasolon-par-samjhota-nahi-kia-tha-deputy-cahairman-senete/

     

     

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

    یکجہتی کشمیر،کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا

     

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو گا کل،تیاریاں مکمل، صدر مملکت کریں گے خطاب

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو گا کل،تیاریاں مکمل، صدر مملکت کریں گے خطاب

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا ،صدر عارف علوی خطاب کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اجلاس کے لئے دعوت نامے جاری ہو چکے ہیں

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لئے وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم آفس بھجوائی تھی، نئے پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہو گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

    واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے جمعہ 30 اگست کو خطاب کرنا تھا۔ صدر مملکت کا خطاب شام 5 بجے ہونا تھا، اجلاس کے لئے دعوت نامے بھی جاری کر دئے گئے تھے تا ہم اب اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب

    صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں مسلح افواج کے سربراہان ، سفارتکاروں، آئینی اداروں کے سربراہوں سمیت اہم شخصیات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر مدعو کرنے کے لئے دعوت ناموں کا اجراءشروع کردیا گیا ہے.

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

    صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر تمام سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اس کے تحت کسی وزیر یا رکن کے ذاتی مہمان کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام گاڑیوں کی سخت سکیورٹی چیکنگ کی جائے گی اور سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کو بھی پارلیمنٹ کی پارکنگ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    وزارتوں کو ریڈ لیٹر،بیوروکریسی کو ایک دن کی مہلت مل گئی

    پارلیمنٹ ہائوس سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ارکان پارلیمنٹ اور وفاقی وزراء سے کہا گیا ہے کہ 12 ستمبر کو منعقد ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر وہ اپنا کوئی مہمان ہمراہ نہیں لاسکیں گے اور تمام ارکان سے کہا گیا ہے کہ انہیں ذاتی گارڈز کو بھی پارلیمنٹ کی حدود میں لانے کی ممانعت ہوگی۔

     

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

     

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

  • جعلی اکاؤنٹس کیس، وعدہ معاف گواہ کو رہا کرنے کا حکم

    جعلی اکاؤنٹس کیس، وعدہ معاف گواہ کو رہا کرنے کا حکم

    احتساب عدالت،جعلی اکاؤنٹس کیس کے ندیم الطاف کووعدہ معاف گواہ بننے پررہا کردیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،ندیم الطاف کی رہائی کی استدعانیب کی جانب سےکی گئی تھی ،ندیم الطاف کی رہائی کے احکامات احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جاری کردیئے .

    قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاوَنٹس کیس کی سماعت ہوئی ملزم ندیم الطاف کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کر دیا گیا ،عدالت نے ندیم الطاف کو رہا کرنے کی نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جو سنا دیا گیا اور عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے

    زرداری ، نواز ،گیلانی کے خلاف نیب ایک اور بڑا فیصلہ

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ملزم ندیم الطاف اب نیب کا گواہ بن گیا ہے،ملزم کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پر تمام قانونی نکات پر عمل کیا گیا، ملزم ندیم الطاف کا 164 کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا، ملزم ندیم الطاف کو چیئرمین کے سامنے بھی پیش کر چکے ہیں، ملزم ندیم الطاف کے رہائی کی احکامات جاری کیے جائیں .

     

    احتساب عدالت،زرداری غصہ میں سیکورٹی اہلکار کو ڈنڈہ ماردیا، بند کمرے میں سماعت

    واضح رہے کہ سندھ بینک کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ سید ندیم الطاف کو نیب نے کراچی سے گرفتار کیا تھا،نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں کافی گرفتاریاں کی ہوئی ہیں، آصف زرداری بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں. ملزمان پرحسین لوائی کی فرنٹ کمپنیوں کوغیرقانونی قرض دینے کاالزام ہے

    آصف زرداری کو جیل میں اے سی کی عدم فراہمی، توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

  • گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس سماعت کے لئے مقرر

    گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس سماعت کے لئے مقرر

    گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ 19 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گی،حکومت کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی تھی .

    وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل نے جی آئی ڈی سی کے مقدمات فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ گیس انفراسٹرکچر سے متعلق مقدمات 2017 سے زیر التوا ہیں، مقدمات کی وجہ سے حکومت کا بہت بڑا ریونیو پھنسا ہوا ہے، جے آئی ڈی سی سے متعلق مقدمات کو جلد سماعت کیلئے لگایا جائے.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ معاشی ٹیم اس معاملے پرمکمل تفصیل قوم کے سامنے رکھے، 208ارب روپے معاف کرنے سےمتعلق حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کیاجارہاہے، گیس انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ سرچارج کے حوالے سے حقائق بتانا ضروری ہیں، قومی خزانےکی حفاظت کی ذمہ داری خودلی ہے،کسی کونہیں نوازا جائے گا،

    چہیتوں کو نواز کرحکومت نے احتساب کے اپنے نعرے کو شرما دیا، جماعت اسلامی

    قبل ازیں خبر آئی تھی کہ حکومت نے پاک عرب، عارف حبیب، کے ای ایس سی، عارف نقوی، ڈیسکون ، ہارون ،اوراینگرو کےایک خفیہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے 300 ارب کی رقم واجب الادا رقم معاف کردی.ان خیالات کا اظہار معروف اینکر روف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کیا

    روف کلاسرا نے حکومت کے ان اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اینگرو کو کنٹریکٹ دے کر 200 ارب ان کو دے دیا ، روف کلاسر ا نے کہا کہ عمران خان نے قوم کا پیسہ ان چند بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو معاف کرکے زیادتی کی ہے. عمران خان کو چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس جانا چاہئے تھا.

  • آئین اورقانون کے مطابق اپنا کردارادا کرنے کیلیے پرعزم ہیں،چیف جسٹس

    آئین اورقانون کے مطابق اپنا کردارادا کرنے کیلیے پرعزم ہیں،چیف جسٹس

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کیلیے پر عزم ہیں ، اپنے گھرکودرست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کیلیے پر عزم ہیں،عدالتی عمل میں دلچسپی رکھنے والے درخواست دائر کریں جسے سن کر فیصلہ ہوگا،ازخود نوٹس کا اختیار قومی اہمیت کے معاملے پر استعمال کیا جائے گا،جوکسی کے مطالبے پر لیا گیا ہووہ ازخود نوٹس نہیں ہوتا .

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ گزشتہ سال زیرالتوا مقدمات کی تعداد 18 لاکھ تھی، گزشتہ سال 19 ہزار 751 مقدمات کااندراج ہوا، گزشتہ سال 57 ہزار 684 مقدمات نمٹائے،سپریم کورٹ نےپہلی بارای کورٹ سسٹم متعارف کرایا،

    جعلی اکاؤنٹس کیس ، خورشید انور جمالی نے پلی بارگین کی درخواست واپس لے لی

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ سوسائٹی کاایک طبقہ جوڈیشل ایکٹوازم میں عدم دلچسپی پرناخوش ہے، سوسائٹی کاوہ طبقہ چند ماہ پہلےجوڈیشل ایکٹوازم پرتنقید کرتاتھا ،ہم یہ سمجھتےہیں کہ سوموٹوپرعدالتی گریززیادہ محفوظ ہےاورکم نقصان دہ ہے ، جوڈیشل ایکٹوازم کی بجائے سپریم کورٹ عملی فعل،جوڈیشل ازم کوفروغ دے رہی ہے ،

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کونسل کسی بھی قسم کے خوف، بدنیتی یا دباؤ کے بغیر اپنا کام جاری رکھے گی، قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کے علاوہ کونسل سے کوئی بھی توقع نہ رکھی جائے،

    بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

    واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں عدالتی سال دوہزار اٹھارہ انیس اپنے اختتام کو پہنچا ،نیا عدالتی سال دوہزار انیس بیس آج سے شروع ہے ، گذشتہ عدالتی سال میں سترہ جنوری کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ریٹائر جبکہ اگلے ہی روز جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ذمہ داریاں سنبھالیں تھی، دو ججزاپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے جبکہ جسٹس قاضی محمد امین نئے جج تعینات ہوئے .

  • وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کر لیا

    وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکابینہ اجلاس کے بعد اسلام آباد پہنچیں گے ،وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ کی کارکردگی سمیت مختلف امور زیربحث آئیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارملاقات میں پولیس اصلاحات پر بھی بریفنگ دیں گے .

    وزارتوں کو ریڈ لیٹر،بیوروکریسی کو ایک دن کی مہلت مل گئی

     

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں جاری ہے،اجلاس میں تمام صوبائی وزراء شریک ہیں، چیف سیکریٹری اور متعلقہ حکام کی بھی پنجاب کابینہ اجلاس میں شریک ہیں، پنجاب کابینہ اجلاس میں وزراکی کارکردگی کاجائزہ لیا جائےگا ،اجلاس میں پولیس اصلاحات اورتشدد کے واقعات پربھی غورہوگا .

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پولیس کا قبلہ درست کر رہے ہیں۔ اس سال کے آخر تک لاہور میں اورنج ٹرین چلا کر دکھائیں گے۔ نیک نیت افسران کو نیب سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔