Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اپنے والد آصف زرداری کے دیرینہ دوست مولانا فضل الرحمان کو دھوکا دے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے ماہ رمضان میں اپوزیشن جماعتوں کو افطار پارٹی پر دعوت دی تھی، جس میں اپوزیشن کے رہنماوں نے بشمول مریم نواز نے شرکت کی تھی، اس افطار پارٹی میں فیصلہ ہوا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اے پی سی ہو گی اور حکومت کے خلاف تحریک کا فیصلہ ہوگا،

    رمضان کے بعد عید آئی، عید کے بعد اے پی سی ہوئی جس میں حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ تو نہ ہوا البتہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا گیا، چیئرمین سینیٹ صادق سجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں لائی گئی لیکن اپوزیشن جماعتوں کو اراکین کی اکثریت کے باوجود اس میں ناکامی ہوئی.

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے پھر تحقیقات کے لیے کمیٹیاں بنائیں اور ایک اور اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا، اس اے پی سی میں بلاول زرداری، شہباز شریف نے شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے اے پی سی میں کوئی خاص فیصلہ نہ ہو سکا،البتہ یہ فیصلہ ہوا کہ حکومت کے‌خلاف لانگ مارچ کیا جائے گا اور اسلام آباد کا گھیراؤ کیا جائے گا.

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    لانگ مارچ میں اپوزیشن جماعتیں مولانا کے سخت موقف کے باعث نہیں جانا چاہتی ، اگرچہ سب نے کہہ دیا تھا کہ شرکت کریں گے، آخری اے پی سی میں بلاول زراری کا شریک نہ ہونا مولانا فضل الرحمان کی تحریک سے راستے الگ کرنے کا پیغام تھا ،

    آج بلاول زرداری نے جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو واضح پیغام دے دیا کہ مولانا کا اور ہمارا بیانیہ ایک ہے لیکن مولانا اسلام آباد میں دھرنادینے جائیں گے اور میں ملک بھر میں جلسے کروں گا .

     

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مولانا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ ہوں لیکن اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ میں شریک نہیں ہونا چاہتی کیونکہ مولانا چاہتے ہیں کہ حکومت کے خاتمے تک دھرنا دیا جائے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیا جائے لیکن اپوزیشن جماعتیں متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ استعفے مسئلہ کا حل نہیں، ایوان میں رہ کر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے.

    باغی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے رواں ہفتے ملاقات کریں گے اور لانگ مارچ میں شمولیت پر زور دیں گے.

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے حوالہ سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کہہ چکے ہیں کہ فضل الرحمان نےاسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی تو لوگ انھیں خود روک لیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے ان کو سہولیات دی جائیں گے ، کیٹینر اور پانی بھی فراہم کریں گے لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو روکیں گے.

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ تو ہوا لیکن اب اپوزیشن جماعتیں مولانا کا ساتھ دینے کو تیار نظر نہیں آ رہی، اگر اپوزیشن جماعتوں نے ساتھ نہ بھی دیا تو مولانا فضل الرحمان اکیلے اپنے کارکنان کے ساتھ نکلیں گے اور یقینی طورپر تاریخی مارچ کریں گے، اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں.

     

    مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

  • پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی

    پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی

    پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ہوئی ہیں، 4 میجرجنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دے دی گئی ،ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر ،میجر جنرل محمد چراغ حیدر شامل ہیں. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیا کو بھی ترقی دی گئی ہے

     

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

     

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

     

    بھارتی فوج کے جرنیل آئی ایس پی آر کی صلاحیتوں کے گیت گانے لگے

  • عمران خان سے مشاورت کے بعد ایل او سی عبور کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

    عمران خان سے مشاورت کے بعد ایل او سی عبور کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سےدوبارہ مشاورت کرکےسیزفائرلائن سے متعلق فیصلہ کریں گے،سیزفائرلائن عبورکرنے سےمتعلق عمران خان سےبھی مشاورت کرینگے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی میزبانی میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے،اجلاس میں سنیٹ میں قائد حزب اختلاف سنیٹ راجہ ظفر الحق اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر چوہدری یاسین بھی شریک ہیں ،

    اجلاس کے وقفہ کے دوران راجہ فاروق حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کشمیر کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع کردیا گیا ہے،مقبوضہ وادی کودنیا کی سب سےبڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا، بھارتی فوج ایل اوسی پربھی بے گناہ شہریوں کوشہید کررہی ہے،آزاد کشمیرحکومت اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کیلیےتمام وسائل استعمال کریگی، آزادکشمیرکے باشندے اپنےکشمیری بھائیوں کی مدد کےلئے بےتاب ہیں،پاکستان دنیا بھر میں ہمارا واحد وکیل ہے،

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔

    ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہےہر گھڑی ، ہرلمحہ کشمیریوں کے لیے پہلے سے زیادہ مصیبت بن کر سامنے آرہا ہے ،مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 38 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

  • اسرائیلی خفیہ ادارے کیساتھ کام کرنے والی کمپنی کو ٹھیکہ،ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ

    اسرائیلی خفیہ ادارے کیساتھ کام کرنے والی کمپنی کو ٹھیکہ،ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ

    اسرائیلی خفیہ ادارے کیساتھ کام کرنے والی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے معاملہ پر قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چئیرمین پی ٹی اے کی جانب سے اجلاس ان کیمرہ کرنے کی درخواست کی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ حساس معاملہ ہے بہتر ہے کہ اجلاس کو خفیہ رکھا جائے ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ کی جانب سے اجلاس ان کیمرہ کرنے کی مخالفت کی گئی، مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ اگر حساس معاملہ ہے تو چھپانے کی کیا ضرورت ہے ،چئیرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ کردیا

    فضول آدمی کی کہیں گنجائش نہیں ہوتی سوائے سرکار کے، سینیٹر طلحہ محمود

    ان کیمرہ اجلاس کے بعد سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے حساس اداروں کے حکام کو طلب کرلیا ،چئرمین قائمہ کمیٹی سینٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ حساس اداروں سے معاہدے سے متعلق رائے لی جائے گی, چئرمین پی ٹی اے کی اس معاملے پر بریفنگ سے مطمئن نہیں ہیں,26 ستمبر کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس معاملہ دوبارہ زیر بحث آئے گا ،چاہتے ہیں حقائق عوام اور میڈیا کے سامنے لائے جائیں ،اب تک متعلقہ کمپنی کو کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کی جاچکی ہیں, ہمیں اس معاملے پر انتہائی احتیاط سے کام لینا ہوگا

    واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے نجی کمپنی کو انٹرنیٹ ٹریفک مانیٹرنگ کا ٹھیکہ دیا گیا تھا ،کمپنی اسرائیلی انٹیلی جنس کیساتھ بھی کام کر رہی ہے

    رواں برس جنوری کے اوائل میں پی ٹی اے اور امریکی کمپنی سینڈوائن کارپوریشن کے مابین سکیورٹی سسٹم کیلئے معاہدے کی خبریں آنا شروع ہوئی تھیں، تاہم سینیٹ اجلاس میں یہ انکشاف ہوا کہ سینڈوائن کارپوریشن اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی شراکت دار ہے۔

    چیئرمین نیب اور چیئرمین پی ٹی اے کے نام ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے نمائندوں کی طرف سے لکھے گئے ایک خط کے مطابق پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی مانیٹرنگ کیلئے لینڈنگ سٹیشن پر انٹرنیشنل ٹریفک مانیٹرنگ سلوشن کے قیام کی فراہمی کا کام ان باکس ٹیکنالوجی پاکستان نامی کمپنی کو دیا ہے،یہ کمپنی سینڈوین نامی غیر ملکی کمپنی سے ٹیکنالوجی حاصل کرتی ہے جو اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک کا حصہ ہے،

    خط میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل گیٹ وے انٹرنیٹ ٹریفک مانیٹرنگ کا کام دینے کا معاہدہ معمول کے ٹینڈرنگ طریقہ سے ہٹ کر کیا گیا اور من پسند کمپنی کو پی ٹی اے حکام نے تمام قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نواز دیا، پاکستان کی سائبر سکیورٹی کی صورتحال انتہائی کمزور ہے جس کا مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک ہمارے تمام کمیو نیکیشن نظام تک رسائی حاصل کر پائے گا جو ملکی سکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ ہے، چیئر مین پی ٹی اے اور چیئرمین نیب اس معاہدہ کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے اسے منسو خ کر یں تا کہ ملک کے کمیونیکیشن نظام کو اسرائیلی اور دیگر دشمن ممالک کے انٹیلی جنس نیٹ ورک سے محفوظ بنایا جا سکے.

  • فضول آدمی کی کہیں گنجائش نہیں ہوتی سوائے سرکار کے، سینیٹر طلحہ محمود

    فضول آدمی کی کہیں گنجائش نہیں ہوتی سوائے سرکار کے، سینیٹر طلحہ محمود

    سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں میں صوبائی کوٹے پر تعیناتیوں کامعاملہ اٹھایا گیا،اداروں میں ضرورت سے زائد سٹاف کی بھرتی پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا.سینٹر سکندر مندھرو نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں صوبائی پوسٹیں خالی پڑی ہیں, چئرمین قائمہ کمیٹی سینٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اتنا بیک لاگ کیوں ہے حکام اسکا جواب نہیں دے پارہے, ایک ایک لفٹ میں دو آپریٹرز تعینات ہوتے ہیں .وہ لفٹ آپریٹرز ہمیں لفٹ بھی نہیں کراتے

    قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا اجلاس، شاہ محمود قریشی نے کشمیر پر بریفنگ دی

    اسٹیبلشمنٹ حکام نے کہا کہ ہمیں جو وزارتوں سے اعدادوشمار ملے ہیں اسکے مطابق ایک لاکھ تین ہزار 589 پوسٹیں خالی ہیں, بعض وزارتوں اداروں سے ابھی تک ڈیٹا موصول نہیں ہواہے,

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    سینیٹر ثمینہ سعید نے کہا کہ ڈی سی ہاوسز میں بیس بیس مالی کام کر رہے ہیں، باورچی، نوکر، بوٹ پالش کرنے والے الگ ہوتے ہیں، ہم انگریزوں کی طرح شاہانہ انداز سے چل رہے ہیں،

    سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ کسی بندے کو نوازنے کیلئے بلا ضرورت جاب نکالی جاتی، جس پر چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا کہ فضول آدمی کی کہیں گنجائش نہیں ہوتی سوائے سرکار کے،

    پاکستان فوری طور پر کشمیریوں کی حکومت کا اعلان کرے، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    اگر پاکستان یہ کام کر لے تو …بھارت کے لئے میزائل حملے سے بھی بڑا حملہ

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کی حالت زار، کمیٹی میں ہوا انکشاف

  • سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں،مگر کشمیرکاز پر کوتاہی نہیں،بلاول

    سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں،مگر کشمیرکاز پر کوتاہی نہیں،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں. کشمیر کاز پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر سکتے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری نے ملک اسد سکندر سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے.

    جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ حکومت غیر جمہوری رویے اپنا رہی ہے،پی پی نظریاتی اصولوں کی پارٹی ہے، ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں. کشمیر کاز پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر سکتے،

    بلاول زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کی نیشنل سیکورٹی کی پوزیشن کو کمزور کیا، وزیراعظم جو بھی کہتے ہیں اس پر یوٹرن لیتے ہیں،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان احتجاج کے لئے اسلام آباد جا رہے ہیں، مولانا جب اسلام آباد میں ہوں گے میں پورا ملک گھوم رہا ہوں گا، ہمارابیانیہ ایک ہے. وزیراعظم کو گھر جانا ہو گا

  • مجھے بچانے والا کوئی نہیں تھا. فائزہ نواز

    مجھے بچانے والا کوئی نہیں تھا. فائزہ نواز

    لیڈی پولیس کانسٹبل فائزہ نے کہا ہے کہ جب مجھے وکیل نے تھپڑ مارا تو مجھے بچانے والا کوئی نہ تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوپہر ایک بجے ڈیوٹی پر تھی،وکیل صاحب نے مین گیٹ پر آکر گاڑی روک دی،وکیل کو ساتھی اہلکار نے کہا کہ گاڑی آگے کھڑی کریں جس پر انہوں نے بدتمیزی کی ،میں نے وکیل سے کہا آپ پڑھے لکھے ہیں ، اتنے میں وکیل نے تھپڑ مار دیا ، وکیل صاحب غصے میں آ گئے اور گالیاں دینا شروع کر دیں، مجھے بچانے والا کوئی نہیں تھا،میں ڈی ایس پی کے دفتر گئی اور سارا واقعہ بتایا ،

    فائزہ کا مزید کہنا تھا کہ جب عزت نفس پر حملہ ہو تو کوئی لڑکی خاموش نہیں ہو گی ،میں سیاست نہیں کر رہی ،نہ اپنے محکمے کی طرف سے بول رہی ہوں ،میں نے اپنی نوکری سے استعفا نہیں دیا ،

    فائزہ کو انصاف نہ ملا تو کسی کو بھی انصاف نہیں ملے گا ،عظمیٰ کاردار

    قبل ازیں ویڈیو بیان میں لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے کہاکہ مجھے انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا، میرے اپنے ہی محکمے کے لوگوں کی وجہ سے ایف آئی آر کمزور ہوئی ، طاقت کے زور پر وکیل نے مجھ پر تشدد کیا، وکلا نے پہلے تو بدکلامی کی اب توانتہا کردی، میں سسٹم سےبیزارہوگئی ہوں خودکشی کرلوں،کیا کروں،سمجھ نہیں آرہا، میں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان اورخوفزدہ ہوں ، میں اپنی عزت اورمستقبل کےحوالے سےبھی بہت پریشان ہوں،

    عظمیٰ کاردار نے لیڈی کانسٹبل فائزہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیغام دینے آئے ہیں کہ عمران خان اور عثمان بزدار قوم کی اس بیٹی کے ساتھ ہیں ،آج فائزہ کے ساتھ پورا پولیس ڈپارٹمنٹ اور حکومت کھڑی ہے ،وکلا کمیونٹی کے لوگوں کو بھی اس معاملے پر سامنے آنا چاہیے ،پاکستان کی تمام خواتین کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں،لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کو دوران ڈیوٹی تھپڑ مارا گیا ،خواتین کو پیغام دینا چاہتے کہ تمام شعبوں میں ان کی عزت برابر ہے ،چیف جسٹس کو خط لکھا ہے کہ فائزہ نواز کو انصاف ملنا چاہیے،اگر فائزہ کو انصاف نہیں ملے گا تو کسی کو بھی انصاف نہیں ملے گا ،

    وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل اچانک کہاں چلی گئی؟ پولیس کا بھی لاعلمی کا اظہار

    سسٹم سے بیزار ہو گئی ہوں، خودکشی کروں یا کیا کروں؟ سمجھ نہیں آ رہا، متاثرہ لیڈی کانسٹیبل

    فیروزوالا میں وکیل کے تشدد کا نشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل کا تبادلہ کرکے اسے اے ایس پی آفس مریدکے بھجوا دیا گیا ہے. ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کاکہنا ہےکہ خاتون کانسٹیبل فائزہ اپنے گھر واپس آچکی ہے،فائزہ پرعزم ہے،وہ نوکری نہیں چھوڑ رہی،

  • فائزہ کو انصاف نہ ملا تو کسی کو بھی انصاف نہیں ملے گا ،عظمیٰ کاردار

    فائزہ کو انصاف نہ ملا تو کسی کو بھی انصاف نہیں ملے گا ،عظمیٰ کاردار

    تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ ہم اپنی معزز عدالتوں سے درخواست کرتے ہیں فائزہ نواز معاملے کا نوٹس لیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عظمیٰ کاردار نے لیڈی کانسٹبل فائزہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیغام دینے آئے ہیں کہ عمران خان اور عثمان بزدار قوم کی اس بیٹی کے ساتھ ہیں ،آج فائزہ کے ساتھ پورا پولیس ڈپارٹمنٹ اور حکومت کھڑی ہے ،وکلا کمیونٹی کے لوگوں کو بھی اس معاملے پر سامنے آنا چاہیے ،پاکستان کی تمام خواتین کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں،لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کو دوران ڈیوٹی تھپڑ مارا گیا ،خواتین کو پیغام دینا چاہتے کہ تمام شعبوں میں ان کی عزت برابر ہے ،چیف جسٹس کو خط لکھا ہے کہ فائزہ نواز کو انصاف ملنا چاہیے،اگر فائزہ کو انصاف نہیں ملے گا تو کسی کو بھی انصاف نہیں ملے گا ،

    وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل اچانک کہاں چلی گئی؟ پولیس کا بھی لاعلمی کا اظہار

    لیڈی پولیس کانسٹبل فائزہ نے بتایا کہ دوپہر ایک بجے ڈیوٹی پر تھی،وکیل صاحب نے مین گیٹ پر آکر گاڑی روک دی،وکیل کو ساتھی اہلکار نے کہا کہ گاڑی آگے کھڑی کریں جس پر انہوں نے بدتمیزی کی ،میں نے وکیل سے کہا آپ پڑھے لکھے ہیں ، اتنے میں وکیل نے تھپڑ مار دیا ، وکیل صاحب غصے میں آ گئے اور گالیاں دینا شروع کر دیں، مجھے بچانے والا کوئی نہیں تھا،میں ڈی ایس پی کے دفتر گئی اور سارا واقعہ بتایا ،

    سسٹم سے بیزار ہو گئی ہوں، خودکشی کروں یا کیا کروں؟ سمجھ نہیں آ رہا، متاثرہ لیڈی کانسٹیبل

    فائزہ کا مزید کہنا تھا کہ جب عزت نفس پر حملہ ہو تو کوئی لڑکی خاموش نہیں ہو گی ،میں سیاست نہیں کر رہی ،نہ اپنے محکمے کی طرف سے بول رہی ہوں ،میں نے اپنی نوکری سے استعفا نہیں دیا ،

  • مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    اکتوبرمیں جمعیت علمائے اسلام ف کے زیراہتمام آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹیوں نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اسلام آباد کی جانب مارچ کرنا چاہتی ہے، اس ضمن میں مولانا فضل الرحمان نے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے چیئرمین علما ومشائخ رابطہ کمیٹی خواجہ مدثرتونسوی نے سجادہ نشین درگاہ کوٹ مٹھن سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں مولانا فضل الرحمان کا پیغام دیا گیا

    سجادہ نشین درگاہ کوٹ مٹھن پیرمعین الدین محبوب کوریجہ نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بھجوائے گئے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ آزادی مارچ میں مریدین،متعلقین ومتوسلین سمیت بھرپورشرکت کرونگا.

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مولانا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ ہوں لیکن اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ میں شریک نہیں ہونا چاہتی کیونکہ مولانا چاہتے ہیں کہ حکومت کے خاتمے تک دھرنا دیا جائے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیا جائے لیکن اپوزیشن جماعتیں متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ استعفے مسئلہ کا حل نہیں، ایوان میں رہ کر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے.

    باغی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے رواں ہفتے ملاقات کریں گے اور لانگ مارچ میں شمولیت پر زور دیں گے.

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے حوالہ سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کہہ چکے ہیں کہ فضل الرحمان نےاسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی تو لوگ انھیں خود روک لیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے ان کو سہولیات دی جائیں گے ، کیٹینر اور پانی بھی فراہم کریں گے لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو روکیں گے.

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ تو ہوا لیکن اب اپوزیشن جماعتیں مولانا کا ساتھ دینے کو تیار نظر نہیں آ رہی، اگر اپوزیشن جماعتوں نے ساتھ نہ بھی دیا تو مولانا فضل الرحمان اکیلے اپنے کارکنان کے ساتھ نکلیں گے اور یقینی طورپر تاریخی مارچ کریں گے، اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں.

     

    مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

     

  • مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ فریال تالپور کو اسمبلی اجلاس میں نہ آنے دیا گیا تو وزیراعلیٰ پنجاب ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں نہیں آنے دے رہی ،ٹرائل شروع نہیں ہوا اور پیشہ ورمجرموں جیسا سلوک کیا جارہاہے،سعید غنی کا کہنا تھا کہ فریال تالپور کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ہے ،

    سعید غنی نے مزید کہا کہ 13 ستمبر کو سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے، اگر 13 ستمبر کے اجلاس میں فریال تالپور کو نہ آنے دیا گیا تو ہم پنجاب جائیں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے.

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا تھا ، جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا، اب فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہیں،

    احتساب عدالت،زرداری غصہ میں سیکورٹی اہلکار کو ڈنڈہ ماردیا، بند کمرے میں سماعت

    سندھ اسمبلی اجلاس کے لئے اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری کئے لیکن جیل حکام نے اسمبلی اجلاس میں نہیں جانے دیا جس پر پیپلز پارٹی عدالت میں گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریال تالپور کے وکیل کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ،فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فریال تالپور جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں،

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

     

    فریال تالپور کو جیل میں کونسی بیماری؟ اور کونسی سہولت؟ وکلاء نے بتا دیا