Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری،پولیس اصلاحات ایجنڈے میں شامل

    پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری،پولیس اصلاحات ایجنڈے میں شامل

    پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں جاری ہے،اجلاس میں تمام صوبائی وزراء شریک ہیں، چیف سیکریٹری اور متعلقہ حکام کی بھی پنجاب کابینہ اجلاس میں شریک ہیں، پنجاب کابینہ اجلاس میں وزراکی کارکردگی کاجائزہ لیا جائےگا ،اجلاس میں پولیس اصلاحات اورتشدد کے واقعات پربھی غورہوگا .

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پولیس کا قبلہ درست کر رہے ہیں۔ اس سال کے آخر تک لاہور میں اورنج ٹرین چلا کر دکھائیں گے۔ نیک نیت افسران کو نیب سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

    پنجاب میں بھی وزارتوں کی تبدیلی،اہم خبر

    پولیس اصلاحات ، فواد چودھری میدان میں آ گئے کہا ہانک کانگ کا طریقہ استعمال کیا جائے

     

    موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے، ترجمان پنجاب پولیس کی نئی منطق

    پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    صلاح الدین قتل، سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، مطالبہ آ گیا

  • کراچی میں مکھیاں اور گندگی، عدالت نے میئر کراچی سے ایکبار پھر جواب طلب کر لیا

    کراچی میں مکھیاں اور گندگی، عدالت نے میئر کراچی سے ایکبار پھر جواب طلب کر لیا

    کراچی میں مکھیوں اور گندگی کی بہتات کے حوالہ سے درخواست پرسندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شہر قائد کراچی میں گندگی اور مکھیوں کے بہتات کے حوالہ سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، میئرکراچی وسیم اختر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ان سے جواب طلب کر لیا

    گزشتہ سماعت پر عدالت نے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر نوٹسز جاری کئے تھے، عدالت نے میئرکراچی وسیم اختر اور چیئرمین ڈی ایم سیز کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اب بھی مختلف مقامات پرقربانی والی آلائشیں پڑی ہیں، گندگی کےباعث مکھیوں،مچھروں کی بہتات ہے،بیماریاں پھیل رہی ہیں،

    کراچی کی مکھیوں کے نیویارک میں تذکرے

     

    سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ فریقین آئندہ سماعت پر اپنا جواب یقینی طور پر داخل کروائیں.

     

    وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کر دیا

     

    اقتدار کی ہوس نے کراچی جیسے شہر کو تباہ کر دیا، مصطفیٰ‌ کمال

     

    واضح رہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے،جو سفارشات تیار کرے گی

  • محرم،امن و امان برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کردار بھی لائق تحسین تھا،میاں اسلم اقبال

    محرم،امن و امان برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کردار بھی لائق تحسین تھا،میاں اسلم اقبال

    صوبے بھر میں عاشورہ پر امن گزرنے پر وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نےاظہار تشکر کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،پولیس،شہری ادارے ہر لحاظ سے توقعات پر پورا اترے ،امن و امان برقرار رکھنے میں علمائےکرام کا کردار بھی لائق تحسین تھا ،مذہبی ہم آہنگی اور باہمی رواداری کی مثال قائم کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب خودانتظامات اور صورتحال کی مانیٹرنگ کرتے رہے.

    قبل ازیں یوم عاشور پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے بہترین سیکیورٹی انتظامات پرپولیس کی تعریف کی گئی ہے،

    یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات، پولیس اور انتظامیہ سمیت پوری ٹیم کو شاباش، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پولیس اورانتظامیہ سمیت پوری ٹیم کوشاباش دیتا ہوں، پنجاب پولیس نے ایس او پیزپرعملدرآمد یقینی بنایا، یوم عاشورپر پنجاب پولیس کےانتظامات مثالی تھے، متعلقہ اداروں،محکموں نے امن وامان کی فضا برقرار رکھی،

    سردار عثمان بزدار نے کہاکہ آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری نےبہترین کام کیا، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری شاباش کے مستحق ہیں،

    یوم عاشور،ملک بھر سے جلوس برآمد، سیکورٹی سخت، موبائل سروس بند

    وزیر اعلیٰ پنجاب کایوم عاشور پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلیےلاہور کا فضائی دورہ

     

    قائداعظم کی وجہ سے آج ہم آزاد قوم ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

  • سانحہ ساہیوال، انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت جاری

    سانحہ ساہیوال، انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت جاری

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ساہیوال کیس پر سماعت جاری ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقتول ذیشان کا بھائی احتشام اپنا بیان قلمبند کرارہا ہے ،اس سے قبل سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے بچے عمیر، منیبہ اور بھائی جلیل سمیت دیگر اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں ،مقتول خلیل کے بچوں اور بھائی نے ملزموں کو پہچاننے سے انکار کیا تھا

    مقتول خلیل کے بھائی نے بیان دیا تھا کہ میں موقع پر موجود نہیں لہذا نہیں پتہ کہ واقع میں کون سے اہلکار ملوث ہیں، بچوں بچے عمیراور منیبہ نے کہا تھا کہ ہمیں نہیں پتا کہ ہمارے والد پر فائرنگ کس نے کی ،

    سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی رپورٹ غلط، جودییشیل کمیشن کیلئے درخواست دائر

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کیس پر سماعت کر رہے ہیں ،سانحہ ساہیوال کے ملزمان صفدر حسین ، احسن خان ، رمضان ، سیف اللہ، حسنین اور ناصر نواز کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارسواروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں ایک فیملی سوار تھی ،کمسن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماری گئی تھیں، سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    سانحہ ساہیوال، وکلاء نے عدالت میں ایسا مطالبہ کیا کہ لواحقین پریشان ہو گئے

     

    سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مقتول خیل کے بھائی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے،سپریم کورٹ میں مقتول خلیل کے بھائی جلیل کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی تحقیقات نے کیس کی شکل بدل دی، سانحہ ساہئوال کی تفتیش حقائق کو مدنظر رکھ کی نہیں کی گئی۔ جے آئی ٹی نے ویڈیوز سمیت دیگر شواہد ملحوظ خاطر نہیں رکھا، اہم گواہوں کو بھی زیر غور نہیں لایا گیا۔ سپریم کورٹ میں مقتول کے بھائی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ ا استعمال شاہد اسلحہ گولیوں کے خول قبضے میں نہیں لیے گئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ آف پاکستان واقعے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔

  • پی ایس 11، الیکشن کا شیڈول جاری

    پی ایس 11، الیکشن کا شیڈول جاری

    الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی صوبائی نشست پی ایس 11 پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ایس 11 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،پی ایس11میں ضمنی انتخاب17اکتوبر کوہوگا،کاغذات نامزدگی13سے15ستمبرتک جمع کروائے جا سکتےہیں،امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی 19 ستمبر کو ہو گی، کاغذات نامزدگی28ستمبر تک واپس لیے جا سکتےہیں،امیدواروں کی حتمی فہرست28ستمبر کوآویزاں کی جائےگی،پی ایس11لاڑکانہ کی نشست معظم علی کےڈی نوٹیفائی ہونے پرخالی ہوئی.

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پی ایس11لاڑکانہ سےمعظم علی خان کوڈی نوٹیفائی کردیا تھا،الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کےفیصلےکی روشنی میں معظم علی خان کوڈی نوٹیفائی کیا ،سپریم کورٹ نے ندا کھوڑو کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا

    اثاثےظاہر نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر سندھ اسمبلی کے منتخب رکن معظم علی خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیا ہے اورالیکشن کمیشن کوہدایت کی ہے کہ حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔ یاد رہے کہ معظم علی الیکشن 2018ء میں حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے کامیاب ہوگئے تھے تاہم مخالف امیدوار ندا کھوڑو نے اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے ان کی کامیابی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر ہائیکورٹ نے معظم علی خان کے حق میں فیصلہ دیا۔ جس پر ندا کھوڑو نے ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

    جمعرات کو عدالت نے ندا کھوڑو کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کا فیصلہ معطل کردیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ معظم علی کو ڈی نوٹیفائی کرکے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں .

  • قائد اعظم نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا تھا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

    قائد اعظم نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا تھا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی پر پیغام میں کہا کہ قائد اعظم پاکستان کو ایک جدید اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے تھے،قائد اعظم نے واضح کہا تھا کہ پاکستان  میں ہر شخص کو مذہبی اورشخصی آزادی حاصل ہے،پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے،

     

    عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم وفات پر پیغام میں کہا کہ آج ہم قائداعظم محمد علی جناح کی وجہ سے آزاد قوم ہیں،بانی پاکستان محمد علی جناحؒ ایک بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے،

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا،قائداعظم ؒکے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ٰاور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی ہے ،مزار قائد پر حاضری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم ایک ہے ،پاکستان قائد اعظم کی مدبرانہ صلاحیتوں کا ثمر ہے،پوری قوم کشمیر کے ساتھ کھڑی ہےاور ہمیشہ ساتھ ہو گی ،گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کررہےہیں ،پاکستان کو پر امن بنانے کیلیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا،پاکستان کی حمایت ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ رہے گی

    واضح رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا آج یوم وفات ہے ،برصغیرکے مسلمانوں کے قائد ، جنہیں‌ قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے تاریخ یاد رکھے گی 11 ستمبر 1948 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے

  • الیکشن کمیشن، مریم نواز کا وکیل پیش نہ ہوا، چیف کمشنر برہم، سماعت ملتوی

    الیکشن کمیشن، مریم نواز کا وکیل پیش نہ ہوا، چیف کمشنر برہم، سماعت ملتوی

    مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، مریم نواز کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں کہا کہ مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ بیرون ملک ہیں۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پچھلی سماعت پر ہی بتا دیتے تو آج سماعت نہ رکھتے۔ چیف الیکشن کمشنر نے مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا.

    بیرسٹر ظفر اللہ کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں دلائل دینے سے معذرت کر لی، جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی .

     

    نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

    پارٹی عہدہ، مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تحریری جواب

    گزشتہ سماعت کے موقع پر طار ستمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی،مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے ،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ ہمارا ارادہ تھا آج اس کیس کو نمٹا دیں، آئندہ سماعت پر پارٹی عہدے سے نااہلیت سے متعلق تفصیلی دلائل دیں،

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،

     

    ضمانت میں توسیع کے باوجود مریم نواز کے شوہر کو عدالت کا بڑا حکم

  • مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر آج ہو گی سماعت

    مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر آج ہو گی سماعت

    الیکشن کمیشن میں مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن کیس کی سماعت کریگا،گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے کیس کے حوالے سے مزید تفصیلی دلائل مانگےتھے .

    نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

    پارٹی عہدہ، مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تحریری جواب

    گزشتہ سماعت کے موقع پر طار ستمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی،مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے ،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ ہمارا ارادہ تھا آج اس کیس کو نمٹا دیں، آئندہ سماعت پر پارٹی عہدے سے نااہلیت سے متعلق تفصیلی دلائل دیں،

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،

    ضمانت میں توسیع کے باوجود مریم نواز کے شوہر کو عدالت کا بڑا حکم

  • پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے پنجاب حکومت نے تیاریاں شروع کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے لئے سب سے پہلے حلقہ بندیاں کروائی جائیں گئ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں پنجاب بھر میں حلقہ بندیاں ہوں گی، حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے ایک سال بعد الیکشن ہوں گے

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو الیکشن کروانے کا حکم رواں‌ برس جولائی میں دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جس میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اپنی مدت پوری کرنے سے قبل نہیں ہٹایا جا سکتا، پنجاب حکومت نے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی کی ہے.عدالت نے بلدیاتی نمائندوں سے استفسار کیا کہ اب تک بلدیاتی نمائندوں نے عوام کے لئے کیا اقدامات کئے ؟

    عدالت نے حکومت کو کہا کہ الیکشن کااعلان کریں،یہ بلدیاتی نمائندے الیکشن میں حصہ لیں گے،سرکاری وکیل نے کہا کہ ابھی بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کااعلان نہیں کرسکتے۔

    لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

    پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ نیا بلدیاتی نظام پنجاب اسمبلی سے منطور ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن نے بل پیش کرنے کے موقع پر ایجنڈےکی کاپیاں پھاڑ دی تھیں اور بھر پور احتجاج کیا تھا، تحریک انصاف اس بل کے پاس ہونے کو بہت بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے . نئے ترمیمی بل کے تحت ناظمین اب چئیرمین کہلائیں گے، تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹی لوکل گورنمنٹس بنائی جائیں گی۔تحصیل کونسل چیئرمین اور میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کے انتخابات جماعتی بنیاد پر جبکہ ویلیج و نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے

    مسلم لیگ ق کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراسمبلی سے منظور کردہ بلدیاتی نظام کوخیبر پختونخواکے نظام کا کاپی پیسٹ قراردے دیا .مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا،دونوں صوبوں کی آبادی اوررقبے میں واضح فرق ہے،نئے بلدیاتی نظام میں ماضی کی طرح کئی نقائص ہیں،چارہزاریونین کونسل کی جگہ 24 ہزارولیج اور پنچایت کونسلزبہت زیادہ ہیں ،ایسے نظام سے انتظامی ڈھانچے اور مالی اخراجات میں چھ گنا اضافی ہوگا ،کم ازکم آٹھ ارب روپے سالانہ اور دیگر اخراجات ضائع ہوں گے ،

     

    شہباز شریف کے لئے ایک اور مشکل، بلدیاتی اداروں کے آڈٹ کا فیصلہ

     

  • گھر کا کھانا دینے سے متعلق رانا ثناء اللہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    گھر کا کھانا دینے سے متعلق رانا ثناء اللہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    منشیات کیس میں گرفتار رانا ثںاء اللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کے حوالہ سے درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناللہ کی میڈیکل رپورٹ سیشن عدالت میں جمع کرادی گئی، دائر درخواست میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ دل کے مریض ہیں، جیل کا کھانا ان کے لئے صحیح نہیں،ا نہیں پرہیزی کھانے کی ضرورت ہے ،رانا ثناء اللہ کو گھر سے کھانا دینے کی اجازت دی جائے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    قبل ازیں عدالت کے حکم پر رانا ثناء اللہ کے میڈیکل چیک اپ کے لئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جس نے رانا ثناء اللہ کا معائنہ کیا،میڈیکل بورڈ سینئر کارڈیالوجسٹ،نیوٹریشنسٹ اورماہر امراض شوگر پر مشتمل تھا،میڈیکل بورڈ کی سربراہی پروفیسر آف کارڈیالوجی پی آئی سی احمد نعمان نے کی

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ سماعت پر انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،جج کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے14ستمبر تک ملتوی کر دی گئی.

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

    رانا ثناء اللہ کیس کا جج کیوں تبدیل کیا گیا؟ مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا