Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • تشدد سے طالب علم کی ہلاکت، ملزمان چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    تشدد سے طالب علم کی ہلاکت، ملزمان چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ضلع کچہری لاہورمیں طالبعلم کی ہلاکت سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان کامران اور شاہد محمود کو عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے دونوں ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا،عدالت نے دونوں ملزمان کو 11 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا

    واضح رہے کہامریکن لائسٹف سکول گلشن راوی برانچ کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر دسویں جماعت کے طالبعلم کی جان لے لی تھی،

    پولیس کے مطابق امریکن لائسٹف سکول گلشن راوی برانچ کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر دسویں جماعت کے طالبعلم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، طالبعلم پر لاتوں گھونسوں کی بارش کی، طالبعلم کا سر دیوار سے دے مارا جس سے طالبعلم کی حالت غیر ہوگئی، حالت غیر ہونے پر طالبعلم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

    ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے پرائیویٹ سکول میں بچے کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن کو واقعے کے ذمہ دار وں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

    ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ بچے کی ہلاکت کا معاملہ انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کرٹیچر کامران کو حراست میں لےلیا۔

  • کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہوگئی، مصطفیٰ کمال

    کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہوگئی، مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہو گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ ،سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہوگئی ہے ،کچر ے کے کام میں سب کود گئے ہیں ،کراچی میں صفائی کا نظام کیسا ہے سب دیکھ رہے ہیں ،ہمارے دور میں صفائی کا نظام سب دیکھ چکے ہیں ،میرے پاس کراچی میں صفائی کافارمولا ایمانداری ہے ،

    مصطفیٰ کمال نے سوال اٹھایا کہ کراچی کو اگر اربوں روپے ملے ہیں تو یہ کدھر گئے ؟

    کشمیر کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت کا ہاتھ قوت بازو سے روکنا ہوگا،بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے ،کشمیری مدد کے لیے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کشمیر یوں کی عملی مدد کرنی چاہیے

    واضح رہے کہ غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں آج مصطفیٰ کمال پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے.

  • جس جس نے گاجریں کھائیں اس کو نیب کا چورن ملے گا، شیخ رشید

    جس جس نے گاجریں کھائیں اس کو نیب کا چورن ملے گا، شیخ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس جس نے گاجریں کھائی ہے اس کو نیب کا چورن ملے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے سکھر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات سے معاملے کا حل چاہتےہیں، دوسری صورت میں پورا خطہ تباہی کی لپیٹ میں آجائے گا، ہم جنگ کی خواہش نہیں رکھتے، اگر ہوئی تو پاک بھارت آخری جنگ ہوگی، پاک فوج سرحدوں کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے، پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف جلد رقم واپس کریں گے،کرپٹ سیاستدانوں نے پیسے واپس کرنے شروع کردیئے ہیں، نیب کے ڈر سے بیوروکریسی بھی کام نہیں کر رہی، پرانی پٹری ہے، بارشوں کی وجہ سے ٹرینیں لیٹ ہو رہی ہے، ریلوے میں 10 ارب روپے زیادہ کمایا ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ناشتہ کرنے سکھر کے علاقہ دھلی ملک گئے،شیخ رشید لاہوری تکہ،لسی،مکھن اور دیگر دیسی کھانوں سے خوب معزوز ہوئے اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دیسی کھانے کی اپنی لذت ہے،سکھر شہر سے پرانی واپستگی ہے،

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کو کہا ہے کشمیر میں پاکستانی چینلز کی نشریات آن ایئر کریں.پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج سرحدوں کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے، قوم ہر مشکل میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ مودی دہشتگرد، فاشسٹ، بھیڑیا، مسلمانوں کی جانوں کا دشمن ہے، کشمیر پر پہلے بھی جنگیں ہوئی ہیں، یا ہونے سے بچی ہیں، اب آخری جنگ کا وقت آگیا ہے، ہمارے پاس پاؤ، آدھا پاؤ، کلو، ٹن کا بھی بم ہے، اس میں فتح ہماری ہوگی،

  • جو کام آتا نہیں پنگا نہیں لیتے، کھلونا چاند کی بجائے ممبئی میں اتر گیا، فواد چودھری

    جو کام آتا نہیں پنگا نہیں لیتے، کھلونا چاند کی بجائے ممبئی میں اتر گیا، فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری بھارت کے خلائی مشن کی ناکام پر میدان میں آ گئے کہا مودی جو کام آتا نہیں پنگا نہیں لیتے

    باگی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مودی سیٹلائٹ کمیونی کیشن پر ایسے بھاشن دے رہے تھے، جیسے وہ سیاست دان نہیں خلا نورد ہوں، غریب عوام کے 900 کروڑ روپے ضائع کرنے پر لوک سبھا کو مودی سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ٹرول انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں جیسے بھارتی چاند مشن کو انہوں نے ناکام بنایا ،انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ہم نے کہا تھا کہ ان نالائقوں پر 900 کروڑ لگاؤ ؟ اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو، جو کام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے، چاند کے بجائے کھلونا ممبئی میں اتر گیا۔

    بھارت پھر ہوا رسوا، خلائی مشن چندریان ٹو بھی ناکام، آئی ایس آئی تو ناکامی کی ذمہ دار نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ چاند پر پہنچنے کے لیے بھارت کا خلائی مشن ’چندریان ٹو‘ ناکام ہو گیا ہے جس کی بنیادی وجہ چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل زمین سے اس کا رابطہ منقطع ہونا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بذات خود رات گئے تک اس مشن کی نگرانی کررہے تھے۔تاہم خلائی جہاز سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد مودی وہاں سے اٹھ کر چلے گئے۔

    بھارت اب ٹوائلٹ پر فوکس کرے، فیصل جاوید کا بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر پیغام

    خلائی مشن کی ناکامی، بھارت کا کتنا نقصان ہوا؟ اہم خبر

  • غیرقانونی الاٹمنٹ کیس، مصطفیٰ کمال پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    غیرقانونی الاٹمنٹ کیس، مصطفیٰ کمال پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    احتساب عدالت کراچی میں ساحل سمندر اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت آج ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال عدالت پہنچ گئے،آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے، نیب کے مطابق مصطفیٰ کمال اور دیگرپرزمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے کی غیرقانونی اجازت دی

     

    سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

    مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

    پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

    نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں نیب نے کہا کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزموں نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا، مصطفیٰ کمال ودیگرپرساحل سمندر پر5500مربع گززمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنےکی غیرقانونی اجازت دی .

  • خلائی مشن کی ناکامی، بھارت کا کتنا نقصان ہوا؟ اہم خبر

    خلائی مشن کی ناکامی، بھارت کا کتنا نقصان ہوا؟ اہم خبر

    خلائی مشن کی ناکامی سے بھارت کو 9 سو کروڑ کا نقصان ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چاند پر پہنچنے کے لیے بھارت کا خلائی مشن ’چندریان ٹو‘ ناکام ہو گیا ہے جس کی بنیادی وجہ چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل زمین سے اس کا رابطہ منقطع ہونا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بذات خود رات گئے تک اس مشن کی نگرانی کررہے تھے۔تاہم خلائی جہاز سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد مودی وہاں سے اٹھ کر چلے گئے۔

    بھارت پھر ہوا رسوا، خلائی مشن چندریان ٹو بھی ناکام، آئی ایس آئی تو ناکامی کی ذمہ دار نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

    خلائی مشن کی ناکامی سے مودی سرکار کو 9 سو کروڑ کا نقصان ہوا ہے،بھارت کے خلائی پروگرام کے ڈائریکٹر کے سیوان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ اچانک خلائی جہاز کا رخ تبدیل ہوگیا۔

    بھارتی وزیراعظم جو خلائی مشن کی کامیابی کا منظر سننے اور دیکھنے کے لئے رات کو جاگ رہے تھے مشن کی ناکامی پر مودی شدید مایوسی کے عالم میں اٹھ کر چلے گئے. مودی سے خلائی مشن بھیجنے والے سائنسدانوں سے بات تک نہیں کی،

    بھارت اب ٹوائلٹ پر فوکس کرے، فیصل جاوید کا بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر پیغام

  • بھارت اب ٹوائلٹ پر فوکس کرے، فیصل جاوید کا بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر پیغام

    بھارت اب ٹوائلٹ پر فوکس کرے، فیصل جاوید کا بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر پیغام

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بھارت نے مظلوموں کا رابطہ بند کیا تمہارا اپنا رابطہ بند ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بھارت کا چاند پربھیجا جانیوالامشن ناکام ہو گیا، اپنےسے بڑے کام نہیں کرتے، سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پہلےوالاپائلٹ یاد نہیں؟اب ٹوائلٹ پرفوکس کرو،اپنا گند صاف کرو، تم نےمظلوموں کارابطہ بند کیا، تمہارا اپنارابطہ بند ہوگیا،

    چاند پر پہنچنے کے لیے بھارت کا خلائی مشن ’چندریان ٹو‘ ناکام ہو گیا ہے جس کی بنیادی وجہ چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل زمین سے اس کا رابطہ منقطع ہونا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے خلائی مشن نے ہفتے کو چاند پر لینڈنگ کرنا تھی تاہم چاند سے صرف دو کلو میٹر کی دوری پر زمین کے ساتھ اس کا رابطہ ختم ہو گیا۔

    بھارت پھر ہوا رسوا، خلائی مشن چندریان ٹو بھی ناکام، آئی ایس آئی تو ناکامی کی ذمہ دار نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بذات خود رات گئے تک اس مشن کی نگرانی کررہے تھے۔تاہم خلائی جہاز سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد مودی وہاں سے اٹھ کر چلے گئے۔

    واضح رہے کہ چاند پر لینڈنگ کی غرض سے 2008 میں خلا میں بھیجا گیا انڈیا کا پہلا خلائی مشن ’چندریان ون‘ بھی ناکام ہو گیا تھا

  • بھارت پھر ہوا رسوا، خلائی مشن چندریان ٹو بھی ناکام، آئی ایس آئی تو ناکامی کی ذمہ دار نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت پھر ہوا رسوا، خلائی مشن چندریان ٹو بھی ناکام، آئی ایس آئی تو ناکامی کی ذمہ دار نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

    چاند پر پہنچنے کے لیے بھارت کا خلائی مشن ’چندریان ٹو‘ ناکام ہو گیا ہے جس کی بنیادی وجہ چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل زمین سے اس کا رابطہ منقطع ہونا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے خلائی مشن نے ہفتے کو چاند پر لینڈنگ کرنا تھی تاہم چاند سے صرف دو کلو میٹر کی دوری پر زمین کے ساتھ اس کا رابطہ ختم ہو گیا۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بذات خود رات گئے تک اس مشن کی نگرانی کررہے تھے۔تاہم خلائی جہاز سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد مودی وہاں سے اٹھ کر چلے گئے۔

    واضح رہے کہ چاند پر لینڈنگ کی غرض سے 2008 میں خلا میں بھیجا گیا انڈیا کا پہلا خلائی مشن ’چندریان ون‘ بھی ناکام ہو گیا تھا

    انڈیا کے خلائی مشن کی ناکامی پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور میدان میں آ گئے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انڈیا کے خلائی مشن کی ناکامی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ مشن چندریان کی ناکامی کاالزام اب بھارت کس کودے گا؟ کیاناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکےمعصوم عوام ہیں؟ کیاچندریان مشن کی ناکامی کےپیچھےمسلمانوں یاکسی اوراقلیت کاہاتھ ہے؟

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کیا انڈین سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنےکی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے؟کیا ہندو توا کے خلاف بلند آوازوں نے مشن چندریان کوچکنا چورکردیا؟ چاند کوچھوڑیں ہندوتواکہیں بھی نہیں لےکرجا سکتی،

  • لاہور، سلنڈر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق

    لاہور، سلنڈر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر پیش آیا ،کشمیر بلاک کے گھر میں اچانک سلنڈر پھٹنے سے گھر کی بالائی منزل کے دو کمرے مکمل تباہ ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاموں کا آغاز کیا، ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے، ایک ہی گھر کے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر اہلخانہ میں کہرام مچ گیا،

  • جج کی عدم موجودگی،رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    جج کی عدم موجودگی،رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کو انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،جج کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے14ستمبر تک ملتوی کر دی گئی.

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ سماعت پر انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ مجھے رات ہی تعینات کیا گیا اس لئے کیس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، اسی دوران وفاقی حکومت نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا ،

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے