Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

    فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ہمارے اسلاف کی قربانیاں متقاضی ہیں کہ ہم اپنی صفوں میں اتفاق اور حب الوطنی کے جذبوں کوفروغ دیں۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ پاک فضائیہ نے ملک بھر میں اپنے تمام ائیر بیسز اور تنصیبات پر 7 ستمبر کو یوم شہداء کے طور پر منایا ۔ اس سلسلے میں ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسرز،افسران اور ائیر مین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    دن کا آغاز1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے شہداء اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے حالیہ آپریشن سوئفٹ ریٹریٹ میں دشمن پر واضح فتح حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر دنیا کو دکھلایا کہ اپنی نیلگوں فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں.

    ملک بھر میں آج یوم فضائیہ بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، کراچی میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کے مزار پر تقریب منعقد ہوئی، ان کی قبر پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

    کراچی میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کے مزار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ایئر وائس مارشل غلام عباس گھمن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے راشد منہاس شہید کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل غلام عباس گھمن نے کہا پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا راشد منہاس شہید کی قربانی مشعل راہ ہے، پاک فضائیہ وقت آنے پر قوم کو مایوس نہیں کرے گی، دشمن کو بھرپور جواب دیں گے۔

  • یوم بحریہ پرریلیز کی جائے گی پاک نیوی کی سپیشل ڈاکو منٹری، پرومو جاری

    یوم بحریہ پرریلیز کی جائے گی پاک نیوی کی سپیشل ڈاکو منٹری، پرومو جاری

    پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی ڈاکومنٹری کا پرومو جاری کر دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضربِ آب 8 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ یہ بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی سپیشل فورس پر بنائی گئی ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ڈاکومنٹری سپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ میرینز اور سپیشل فورس کی پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے بھی ڈاکومنٹری کا حصہ ہیں

    واضح رہے کہ جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

    انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبرکا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    طیارہ بردارجہاز نہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے بھی اس جنگ میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی، پاکستان کی واحد آبدوز’غازی‘ نے اپنے نام کی لاج رکھی اورغازی رہ کر وہ کارنامہ انجام دیا کہ دنیا اس پر حیران ہوئی۔ غازی آبدوز نے تن تنہا بھارتی بیڑے کو عالمی سمندر میں پیش قدمی سے روکے رکھا

     

    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

     

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

     

     

  • کوہاٹ، عدالت پیشی کے لئے آنے والا شخص قتل، قاتل گرفتار

    کوہاٹ، عدالت پیشی کے لئے آنے والا شخص قتل، قاتل گرفتار

    کوہاٹ میں کچہری چوک پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت ضیاء کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا شخص عدالت میں پیشی کے لئے آیا تھا، پولیس نے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم محسن کمال کو تھانہ کینٹ منتقل کر دیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جائے گی اور قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا، پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے

  • مودی سے غلطی ہوئی ، ہم اسے جانے نہیں دیں گے،آخری حد تک لڑیں گے، شیخ رشید

    مودی سے غلطی ہوئی ، ہم اسے جانے نہیں دیں گے،آخری حد تک لڑیں گے، شیخ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحدوں کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے، پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول میں کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے، قومیں اس وقت ترقی کرتی ہیں جب دشمن سے مقابلہ کرتی ہیں، مودی سے غلطی ہوگئی ہے لیکن اب ہم اسے جانے نہیں دیں گے، بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے اور آخری حد تک لڑیں گے

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار کوکشمیر کامسئلہ گلے میں پڑ گیا ہے،کشمیریکجہتی ٹرین مارچ کا مقصد عوام میں شعور اور آگہی پیدا کرنا ہے،27ستمبرکو وزیراعظم کا خطاب تاریخی ہوگا،ساری دنیا عمران خان کے خطاب پر خوشی کا اظہار کرے گی،

    جس جس نے گاجریں کھائیں اس کو نیب کا چورن ملے گا، شیخ رشید

    قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے نے سکھر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات سے معاملے کا حل چاہتےہیں، دوسری صورت میں پورا خطہ تباہی کی لپیٹ میں آجائے گا، ہم جنگ کی خواہش نہیں رکھتے، اگر ہوئی تو پاک بھارت آخری جنگ ہوگی، پاک فوج سرحدوں کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے، پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف جلد رقم واپس کریں گے،کرپٹ سیاستدانوں نے پیسے واپس کرنے شروع کردیئے ہیں، نیب کے ڈر سے بیوروکریسی بھی کام نہیں کر رہی، پرانی پٹری ہے، بارشوں کی وجہ سے ٹرینیں لیٹ ہو رہی ہے، ریلوے میں 10 ارب روپے زیادہ کمایا ہے۔

  • صلاح الدین کا پوسٹ مارٹم دوبارہ کرانے کیلیے تعاون کریں گے، راجہ بشارت

    صلاح الدین کا پوسٹ مارٹم دوبارہ کرانے کیلیے تعاون کریں گے، راجہ بشارت

    پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ صلاح الدین کا پوسٹ مارٹم دوبارہ کرانے کیلیے تعاون کریں گے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صلاح الدین کے اہلخانہ کا مطالبہ ہے کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم کروایا جائے، ہم تعاون کے لئے تیار ہیں.

    راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کسی صورت ایسے واقعات برداشت نہیں کرے گی،واقعے کی انکوائری کیلیے جوڈیشل انکوائری کی درخواست بھیجی ہے،صلاح الدین کے والد کا مطالبہ ہے ڈی آئی جی لیول کے افسر تفتیش کریں،صلاح الدین کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے پوسٹ مارٹم دوبارہ کیا جائے،

    صوبائی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی جی لیول کے افسر کی قیادت میں الگ سے انکوائری ہو گی

    قبل ازیں وزیراعلیٰ ہاؤس میں صلاح الدین کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، اس موقع پر صلاح الدین کے والد کا کہنا تھا کہ صلاح الدین چورنہیں تھا،ہمیں انصاف دیاجائے،

    صلاح الدین کے والد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو 8 مطالبات پیش کیے ہیں، ہمیں وزیراعلیٰ نےبلایا،انصاف کیلئے آئے ہیں،صلاح الدین ذہنی طورپرٹھیک نہیں تھا،اس کے بازوپرلکھا تھا صلاح الدین کوپہلے بھی پولیس نے گرفتارکیا،پوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیا تھا،صلاح الدین کوپولیس نے دوران حراست تشدد سے ہلاک کیا،

    صلاح الدین کے والد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ، وزیراعلیٰ نے کروائی انصاف کی یقین دہانی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداری نے صلاح الدین کے والد کوانصاف دلانےکی یقین دہانی کروائی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صلاح الدین کی ہلاکت پرجوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیاہے، کسی کوقانون سےتجاوزکرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    صلاح الدین قتل کیس، وزیراعلیٰ پنجاب خود نہ جا سکے، لواحقین کو طلب کر لیا

  • یوم دفاع و شہدا پر بے مثال کوریج دینے پر میڈیا کا شکریہ، ترجمان پاک فوج

    یوم دفاع و شہدا پر بے مثال کوریج دینے پر میڈیا کا شکریہ، ترجمان پاک فوج

    پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ یوم دفاع و شہدا پر بے مثال کوریج دینے پر میڈیا کا شکریہ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم دفاع و شہدا پر بے مثال کوریج دینے پر میڈیا کا شکریہ،.انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا نے خصوصی طور پر یوم شہدا کی تقریب دوبارہ نشر کی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شہدا ہمارا فخر اور ان کے اہل خانہ ہماری ذمہ داری ہیں.

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    یوم دفاع پاکستان و شہداء کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب ہوئی جس میں شہدا کو سلام پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب میں 65 کی جنگ کے حوالے سے دکھائی گئی دستاویزی فلم میں دشمن کو دی گئی عبرت ناک شکست کی کہانی بیان کی گئی۔ ڈاکومنٹری میں شہدا کے اہلخانہ کے تاثرات بھی پیش کئے گئے جس نے تقریب کے شرکا کی آنکھیں نم کر دیں۔

    مرکزی تقریب میں کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر، فوجی افسران اور شہدا کے لواحقین سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں ماتمی بگل بھی بجائے گئے اور شہدا کو جنرل سلیوٹ پیش کیا گیا۔

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

    یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش

    پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

  • ویڈیو سیکنڈل ناصر جنجوعہ سمیت تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم

    ویڈیو سیکنڈل ناصر جنجوعہ سمیت تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم

    ویڈیواسکینڈل کیس میں ناصرجنجوعہ،خرم یوسف اورغلام جیلانی کو بری کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے ویڈیو اسکینڈل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے تینوں ملزمان کا نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا.

    ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت میں پیش کیا تھا،جج نے استفسار کیا تھا کہ تفتیش کےدوران ملزمان کےخلاف کوئی بھی ثبوت نہیں ملا جس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ کوئی ثبوت نہین ملا، عدالت نے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا.

    جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ویڈیو سیکنڈل کیس سننے سے معذرت کر لی کہا ذاتی وجوہات کی بناپرکیس نہیں سن رہی،

    ایف آئی اے نے ویڈیواسکینڈل کیس میں ناصرجنجوعہ،خرم یوسف اورغلام جیلانی کو کلیئرقرار دے دیا ہے، ایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا کہ تینوں ملزمان کیخلاف شواہدنہیں ملے،عدالت چاہے توگرفتارتینوں ملزمان کورہا کردے، ایف آئی اے نےتحقیقاتی رپورٹ میں تینوں ملزمان ڈسچارج کردیئے.

    واضح رہے کہ ملزم ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو عدالت سے باہر نکلنے پر گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے ناصر جنجوعہ اور خرم یوسف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی تھی جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اسلام آباد کی سائبر کرائم کورٹ کے جج طاہر خان نے ضمانت خارج کی تھیں،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

     

    واضح رہے کہ لالہ موسی سے تعلق رکھنے والے ناصر جنجوعہ اسلام آباد ميں تعميراتي صنعت کي اہم کاروباري شخصيت ہيں۔ان کے والد میاں امام دین جنجوعہ نے60 کی دہائی ميں مڈجيک کے نام سے کمپني قائم کي، جس نے کئي بڑے ايئرپورٹ سميت متعدد بڑے منصوبے مکمل کيے ہيں۔

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے بيان حلفي ميں بھي بزنس مين ناصر جنجوعہ کا ذکر کيا ہے انہوں نے کہا کہ ناصر جنجوعہ نے مجھے رشوت کي پيشکش کي ۔ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ نواز شریف کے کیسز کی سماعت کے دوران ن لیگ کے دو نمائندوں نے مجھ سے رابطے کیے اور کہا کہ نواز شریف منہ مانگی رقم دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپکو کسی بھی ملک میں پیسے ادا کرنے کو تیار ہیں۔ناصر جنجوجہ اور مہر جیلانی نے نواز شریف کو بری کرنے کے لیے دھمکیاں دی تھیں

  • چینی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی نے کیا استقبال

    چینی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی نے کیا استقبال

    چین کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ اسلام آبا د پہنچ گئے، نورخان ائیر بیس پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا.

     

    نورخان ائیر بیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ،چین اورافغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہور ہےہیں،افغانستان میں امن و امان سے پورا خطہ ترقی کرے گا،قیام امن سے افغانستان بھی گوادر بندر گاہ سے فوائد حاصل کر سکے گا،

    واضح رہے کہ پاکستان افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے۔ تین ممالک کے مابین مذاکرات میں افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ثی مذاکرات میں شرکت کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

    مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کرینگے جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کریں گے

    پاک چین اقتصادی راہداری کی افغانستان تک توسیع ایجنڈےکاحصہ ہے،افغان امن ومفاہمتی عمل پرسہ فریقی مشاورت کی جائے گی،افغان مفاہمتی عمل پراب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا،افغانستان کےاندرترقیاتی عمل میں پاک چین کردارپربات چیت ہوگی

  • صلاح الدین کے والد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ، وزیراعلیٰ نے کروائی انصاف کی یقین دہانی

    پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے والد نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کروانے کا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں صلاح الدین کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، اس موقع پر صلاح الدین کے والد کا کہنا تھا کہ صلاح الدین چورنہیں تھا،ہمیں انصاف دیاجائے،

    صلاح الدین کے والد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو 8 مطالبات پیش کیے ہیں، ہمیں وزیراعلیٰ نےبلایا،انصاف کیلئے آئے ہیں،صلاح الدین ذہنی طورپرٹھیک نہیں تھا،اس کے بازوپرلکھا تھا صلاح الدین کوپہلے بھی پولیس نے گرفتارکیا،پوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیا تھا،صلاح الدین کوپولیس نے دوران حراست تشدد سے ہلاک کیا،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداری نے صلاح الدین کے والد کوانصاف دلانےکی یقین دہانی کروائی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صلاح الدین کی ہلاکت پرجوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیاہے، کسی کوقانون سےتجاوزکرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی

     

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا جس میں صلاح الدین کے پولیس تشدد میں جاں بحق ہونے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی سفارش کی گئی تھی،خط میں کہا گیا ہے کہ صلاح الدین ہلاکت کی از سر نو جوڈیشل تحقیقات کی جائیں۔

    ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے لاہور ہائیکورٹ کو خط موصول ہونے کے بعد مشاورت شروع کر دی ہے۔ پنجاب حکومت کی سفارش پر جوڈیشل انکوئری کے لیے جج کو نامزد جلد نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

     

    پنجاب پولیس کا تشدد بننے والے مرحوم صلاح الدین کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ میں اس کیس کی تفتیش رحیم یار خان کی بجائے لاہور سے کروانا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ اس کیس کی تفتیش پولیس نہ کرے بلکہ عثمان بزدار خود کریں گے.

    انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطمئن نہیں اور نہ ہی مجھے رپورٹ کی کاپی دی گئی ہے، اس رپورٹ کا مجھے میڈیا سے پتہ چلا اور میں اسے مسترد کرتا ہوں. ساتھ ہی انہوں نے صلاح الدین پر پولیس تشدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہت بےدردی کے ساتھ میرے بیٹے پر ظلم کیا.

    سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے صلاح الدین قتل کا نوٹس لے لیا، سینیٹر مصطفیٰ کوکھر کا کہنا ہے کہ 12ستمبر کو متعلقہ افسران کو طلب کررکھا ہے ،دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تین دن بعد ہوش آ گیا، ڈی پی او کو معطل اور لاہور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ دیا ہے.

    صلاح الدین قتل کیس کے وکیل حسان نیازی کا کہنا ہے کہ صلاح الدین کے پورے جسم پر زخموں کے نشان تھے،وزیراعلیٰ پنجاب نے ابھی تک صلاح الدین کے خاندان سے تعزیت تک نہیں کی،تمام ویڈیوز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ صلاح الدین پر تشدد کیا گیا

  • افغانستان میں امن ہوگا تواس کا فائدہ پورے خطے کوہوگا ، شاہ محمود قریشی

    افغانستان میں امن ہوگا تواس کا فائدہ پورے خطے کوہوگا ، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہوگا تواس کا فائدہ پورے خطے کوہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نورخان ائیر بیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ،چین اورافغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہور ہےہیں،افغانستان میں امن و امان سے پورا خطہ ترقی کرے گا،قیام امن سے افغانستان بھی گوادر بندر گاہ سے فوائد حاصل کر سکے گا،

    واضح رہے کہ پاکستان افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے۔ تین ممالک کے مابین مذاکرات میں افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ثی مذاکرات میں شرکت کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

    مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کرینگے جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کریں گے

    پاک چین اقتصادی راہداری کی افغانستان تک توسیع ایجنڈےکاحصہ ہے،افغان امن ومفاہمتی عمل پرسہ فریقی مشاورت کی جائے گی،افغان مفاہمتی عمل پراب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا،افغانستان کےاندرترقیاتی عمل میں پاک چین کردارپربات چیت ہوگی

    چینی وزیر خارجہ کل ہفتہ کو آئیں گے پاکستان، ہوں گے سہہ فریقی مذاکرات