Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • صلاح الدین قتل، جوڈیشل انکوائری کے لئے وزیراعلیٰ کا خط ہائیکورٹ کو موصول

    صلاح الدین قتل، جوڈیشل انکوائری کے لئے وزیراعلیٰ کا خط ہائیکورٹ کو موصول

    پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کیس کی تحقیقات کے لئے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کروانے کا خط رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا جس میں صلاح الدین کے پولیس تشدد میں جاں بحق ہونے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی سفارش کی گئی تھی،خط میں کہا گیا ہے کہ صلاح الدین ہلاکت کی از سر نو جوڈیشل تحقیقات کی جائیں۔

    ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے لاہور ہائیکورٹ کو خط موصول ہونے کے بعد مشاورت شروع کر دی ہے۔ پنجاب حکومت کی سفارش پر جوڈیشل انکوئری کے لیے جج کو نامزد جلد نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

     

    پنجاب پولیس کا تشدد بننے والے مرحوم صلاح الدین کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ میں اس کیس کی تفتیش رحیم یار خان کی بجائے لاہور سے کروانا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ اس کیس کی تفتیش پولیس نہ کرے بلکہ عثمان بزدار خود کریں گے.

    انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطمئن نہیں اور نہ ہی مجھے رپورٹ کی کاپی دی گئی ہے، اس رپورٹ کا مجھے میڈیا سے پتہ چلا اور میں اسے مسترد کرتا ہوں. ساتھ ہی انہوں نے صلاح الدین پر پولیس تشدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہت بےدردی کے ساتھ میرے بیٹے پر ظلم کیا.

    سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے صلاح الدین قتل کا نوٹس لے لیا، سینیٹر مصطفیٰ کوکھر کا کہنا ہے کہ 12ستمبر کو متعلقہ افسران کو طلب کررکھا ہے ،دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تین دن بعد ہوش آ گیا، ڈی پی او کو معطل اور لاہور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ دیا ہے.

    صلاح الدین قتل کیس کے وکیل حسان نیازی کا کہنا ہے کہ صلاح الدین کے پورے جسم پر زخموں کے نشان تھے،وزیراعلیٰ پنجاب نے ابھی تک صلاح الدین کے خاندان سے تعزیت تک نہیں کی،تمام ویڈیوز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ صلاح الدین پر تشدد کیا گیا

  • پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے اہلخانہ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے

    پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے اہلخانہ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے

    پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کی فیملی وزیراعلی ٰہاؤس پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے اہلخانہ وزیراعلیٰ ہاوس پہنچ گئے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں‌ گے.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صلاح الدین کے لواحقین کو ملاقات کے لئے بلایا تھا،ملاقات میں عثمان بزداراہلخانہ کو انصاف کی یقین دہانی کرائیں گے.

     

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے جس میں صلاح الدین کے پولیس تشدد کے ہاتھوں مارے جانے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا گیا ہے.

    پنجاب پولیس کا تشدد بننے والے مرحوم صلاح الدین کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ میں اس کیس کی تفتیش رحیم یار خان کی بجائے لاہور سے کروانا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ اس کیس کی تفتیش پولیس نہ کرے بلکہ عثمان بزدار خود کریں گے.

    انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطمئن نہیں اور نہ ہی مجھے رپورٹ کی کاپی دی گئی ہے، اس رپورٹ کا مجھے میڈیا سے پتہ چلا اور میں اسے مسترد کرتا ہوں. ساتھ ہی انہوں نے صلاح الدین پر پولیس تشدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہت بےدردی کے ساتھ میرے بیٹے پر ظلم کیا.

    سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے صلاح الدین قتل کا نوٹس لے لیا، سینیٹر مصطفیٰ کوکھر کا کہنا ہے کہ 12ستمبر کو متعلقہ افسران کو طلب کررکھا ہے ،دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تین دن بعد ہوش آ گیا، ڈی پی او کو معطل اور لاہور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ دیا ہے.

    صلاح الدین قتل کیس، وزیراعلیٰ پنجاب خود نہ جا سکے، لواحقین کو طلب کر لیا

    صلاح الدین قتل کیس کے وکیل حسان نیازی کا کہنا ہے کہ صلاح الدین کے پورے جسم پر زخموں کے نشان تھے،وزیراعلیٰ پنجاب نے ابھی تک صلاح الدین کے خاندان سے تعزیت تک نہیں کی،تمام ویڈیوز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ صلاح الدین پر تشدد کیا گیا

  • ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل کیس،جوڈیشل مجسٹریٹ نےمقدمہ سننے سے انکارکردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ویڈیو سیکنڈل کیس سننے سے معذرت کر لی کہا ذاتی وجوہات کی بناپرکیس نہیں سن رہی،

    ایف آئی اے نے ویڈیواسکینڈل کیس میں ناصرجنجوعہ،خرم یوسف اورغلام جیلانی کو کلیئرقرار دے دیا ہے، ایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا کہ تینوں ملزمان کیخلاف شواہدنہیں ملے،عدالت چاہے توگرفتارتینوں ملزمان کورہا کردے، ایف آئی اے نےتحقیقاتی رپورٹ میں تینوں ملزمان ڈسچارج کردیئے.

    واضح رہے کہ ملزم ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو عدالت سے باہر نکلنے پر گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے ناصر جنجوعہ اور خرم یوسف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی تھی جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اسلام آباد کی سائبر کرائم کورٹ کے جج طاہر خان نے ضمانت خارج کی تھیں،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

     

    واضح رہے کہ لالہ موسی سے تعلق رکھنے والے ناصر جنجوعہ اسلام آباد ميں تعميراتي صنعت کي اہم کاروباري شخصيت ہيں۔ان کے والد میاں امام دین جنجوعہ نے60 کی دہائی ميں مڈجيک کے نام سے کمپني قائم کي، جس نے کئي بڑے ايئرپورٹ سميت متعدد بڑے منصوبے مکمل کيے ہيں۔

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے بيان حلفي ميں بھي بزنس مين ناصر جنجوعہ کا ذکر کيا ہے انہوں نے کہا کہ ناصر جنجوعہ نے مجھے رشوت کي پيشکش کي ۔ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ نواز شریف کے کیسز کی سماعت کے دوران ن لیگ کے دو نمائندوں نے مجھ سے رابطے کیے اور کہا کہ نواز شریف منہ مانگی رقم دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپکو کسی بھی ملک میں پیسے ادا کرنے کو تیار ہیں۔ناصر جنجوجہ اور مہر جیلانی نے نواز شریف کو بری کرنے کے لیے دھمکیاں دی تھیں

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

  • ساحل سمندر ،ریسٹورنٹ ہوٹل کے ویٹر کی خاتون سے زیادتی کی کوشش

    ساحل سمندر ،ریسٹورنٹ ہوٹل کے ویٹر کی خاتون سے زیادتی کی کوشش

    کراچی کے ساحل پر واقع ریسٹورنٹ کے ویٹر نے‌ خاتون سے زیادتی کی کوشش کی ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو دریا پر واقع نجی ریسٹورنٹ پر ہوٹل کے ویٹر نے خاتون سے مبیبنہ طور پر زیادتی کی کوشش کی، پولیس کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں مظفر نامی شخص اپنی دوست کے ہمراہ کھانا کھانے کے لئے ریسٹورنٹ میں گیا، اسی دوران خاتون ریسٹورنٹ میں بنے خواتین کے لئے واش روم میں گئی تو ہوٹل کا ویٹر دیوار پھلانگ کر آ‌گیا

    خاتون کے مطابق ہوٹل کا ویٹر نشے میں تھا وہ نازیبا حرکات کرنے لگا جس پر اس نے شور مچا دیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے. ایس ایچ او غزالہ پروین کا کہنا ہے کہ ویٹر ضیاء الدین کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

    واضح رہے کہ ساحل سمندر پر خواتین سے زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں‌آیا ہے ، اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں. پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوتی ہے جس کی وجہ سے ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں،

    عوامی حلقوں نے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور ریسٹورنٹ ویٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • نو ڈیل، انتخابات کروائے جائیں، احسن اقبال کا مطالبہ

    نو ڈیل، انتخابات کروائے جائیں، احسن اقبال کا مطالبہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ڈیل پاکستانی عوام اور آئین کے ساتھ ہے، کسی ڈیل کا کوئی تصور نہیں، آئینی راستہ یہی ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کی عدالت پیشی کے موقع پر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض موجودہ حکومت نے ایک سال میں لیا، ملک معاشی طور پر کریش کر رہا ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں، عوام کا برا حال ہے.

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے مسلط کی گئی۔ اس مالی سال میں حکومت نے سی پیک کے نئے منصوبوں کے لئے کوئی فنڈز نہیں رکھے اور نہ ہی نوصنعتی زونز قائم کرنے کے حوالے سے حکومت نے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔

    ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ سمیت مسلم لیگ ن کے تمام قیدی سیاسی ہیں ان کے حوصلے بلند ہیں.

    واضح رہے کہ جج کی عدم موجودگی کے باعث رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ہے

  • حمزہ شہباز کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا، شہباز کریں گے آج ملاقات

    حمزہ شہباز کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا، شہباز کریں گے آج ملاقات

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے آج شہباز شریف ملاقات کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں گرفتار حمزہ شہباز سے آج ان کے والد شہباز شریف ملاقات کریں گے، حمزہ شہباز کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے. جیل حکام کے مطابق سیکورٹی خدشات کی وجہ سے حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنا پڑا،اس حوالہ سے احتساب عدالت کو آگاہ کر دیا گیا ہے.

    حمزہ شہباز کو جیل میں بی کلاس دی جائے گی،۔ حمزہ شہباز کو روزانہ پڑھنے کے لئے اخبار ملے گا،حمزہ شہباز کو جیل میں میٹرس ،پنکھا، کرسی کی سہولت بھی مہیا ہو گی، حمزہ شہباز سے ہفتے میں ایک دن ملاقات کی جا سکے گی.

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر حمزہ شہباز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی بجائے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا تھا،

     

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    نیب نے حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا،

  • قوم  اپنے قابل فخر شاہینوں  کو سلام پیش کرتی ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    قوم اپنے قابل فخر شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم نے جس ولولے، اتحاد اور جذبے سے یومِ دفاع بہادر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا، وہ بےمثال ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم فضائیہ ہمیں اپنے شاہینوں کی بہادری اور جانبازی یاد دلاتا ہے جنہوں نے کئی گنا بڑے دشمن کو جذبہ ایمانی سے مار بھگایا۔راشد منہاس اور ایم ایم عالم دنیا میں پاک فضائیہ کی جرآت کی علامت ہیں۔ پوری قوم اپنے قابل فخر شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے جس ولولے، اتحاد اور جذبے سے یومِ دفاع بہادر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا، وہ بےمثال ہے۔ شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کی اخوت کا متاثر کن جذبہ دیکھنے میں آیا۔ شہدا اور غازیوں نے جنگ ستمبر میں جرات اور شجاعت کی ولولہ انگیز تاریخ رقم کی۔

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کے جائز قانونی حق کی حمایت اور سچے جذبوں کے اظہار پر پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ جذبے زندہ قوموں کی علامت اور شان ہوتے ہیں۔ پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنانے کیلئے ہم نے اتحاد اور یکجہتی کی اسی فضاء کو آگے لیکر بڑھنا ہے۔

  • صلاح الدین قتل کیس، وزیراعلیٰ پنجاب خود نہ جا سکے، لواحقین کو طلب کر لیا

    پولیس تشدد سے صلاح الدین کی ہلاکت، وزیر اعلیٰ صلاح الدین کے گھر نہ جا سکے، لواحقین کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے گھر تعزیت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نہ جا سکے تا ہم اب اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صلاح الدین کے لواحقین کو ملاقات کے لئے بلا لیا ہے،ملاقات میں عثمان بزداراہلخانہ کو انصاف کی یقین دہانی کرائیں گے.

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے جس میں صلاح الدین کے پولیس تشدد کے ہاتھوں مارے جانے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا گیا ہے.

    پنجاب پولیس کا تشدد بننے والے مرحوم صلاح الدین کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ میں اس کیس کی تفتیش رحیم یار خان کی بجائے لاہور سے کروانا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ اس کیس کی تفتیش پولیس نہ کرے بلکہ عثمان بزدار خود کریں گے.

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطمئن نہیں اور نہ ہی مجھے رپورٹ کی کاپی دی گئی ہے، اس رپورٹ کا مجھے میڈیا سے پتہ چلا اور میں اسے مسترد کرتا ہوں. ساتھ ہی انہوں نے صلاح الدین پر پولیس تشدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہت بےدردی کے ساتھ میرے بیٹے پر ظلم کیا.

    سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے صلاح الدین قتل کا نوٹس لے لیا، سینیٹر مصطفیٰ کوکھر کا کہنا ہے کہ 12ستمبر کو متعلقہ افسران کو طلب کررکھا ہے ،دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تین دن بعد ہوش آ گیا، ڈی پی او کو معطل اور لاہور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ دیا ہے.

    صلاح الدین قتل کیس کے وکیل حسان نیازی کا کہنا ہے کہ صلاح الدین کے پورے جسم پر زخموں کے نشان تھے،وزیراعلیٰ پنجاب نے ابھی تک صلاح الدین کے خاندان سے تعزیت تک نہیں کی،تمام ویڈیوز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ صلاح الدین پر تشدد کیا گیا ،

  • عبدالقادرباصلاحیت انسان تھے،وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ

    عبدالقادرباصلاحیت انسان تھے،وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ

    وزیراعظم عمران خان نے کرکٹرعبدالقادر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں عبدالقادرکے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، عبدالقادرباصلاحیت انسان تھے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عبدالقادراب تک کے سب سے بڑے لیگ اسپنرزمیں سے ایک تھے،عبدالقادرڈریسنگ روم کی جان تھے،عبدالقادرٹیم کواپنےمزاح اورذہانت سے محظوظ کرتے تھے.

    واضح رہے کہ پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور نامور گلگی ماسٹر عبدالقادر گزشتہ روز لاہو رمیں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔عبدالقادر کے صاحبزادے سلمان قادر کے مطابق اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے انٹر نیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ عبدالقادر نے 1977 میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈبیو کیا تھا۔عبدالقادر پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر رہے انہوں نے ایک عرصہ کرکٹ میچوں کے لئے کمینٹری بھی کی ۔عبد القادر کراچی میں 15 ستمبر 1955 کو پیدا ہوئے تھے

    عظمیم کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر آرمی چیف، وزیراعظم، نیول چیف اور صدر مملکت کا اظہار افسوس

    عبدالقادر وزیراعظم عمران خان کے بے تکلف دوستوں میں سے ایک تھے اور دور جدید میں اس فن کو زندہ کرنے میں ان کی بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔ عبدالقادر نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ عمران خان کے زیر قیادت کھیلتے ہوئے ہی دی اور عمران خان عبدالقادر پر انحصار کرتے تھے۔

    پاکستان قومی ٹیم کے سابق جادوگر لیگ اسپنر عبدالقادر کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، نیب تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، عدالت برہم، مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش

    غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، نیب تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، عدالت برہم، مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش

    غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال،سابق ڈی جی ایس بی سی اےافتخارقائمخانی عدالت میں پیش ہو گئے، نیب کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے استفسار کیا کہ مفرورملزمان کی کیارپورٹ ہے؟ عدالت میں کیس کی سماعت جاری ہے، آج مصطفیٰ کمال پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے.

     

    سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

    مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

    پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

    نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں نیب نے کہا کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزموں نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا، مصطفیٰ کمال ودیگرپرساحل سمندر پر5500مربع گززمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنےکی غیرقانونی اجازت دی .