Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ضمانت میں توسیع کے باوجود مریم نواز کے شوہر کو عدالت کا بڑا حکم

    ضمانت میں توسیع کے باوجود مریم نواز کے شوہر کو عدالت کا بڑا حکم

    مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)صفدرکی درخواست ضمانت میں 21 ستمبرتک توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد کے روبروپیش ہوئے ،عدالت نے کیپٹن (ر) صفدرکوتفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیا،عدالت نے تفتیشی افسرکومکمل رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا.

     

    واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن ر صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مقدمہ تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ،  احتساب عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور بدکلامی کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    تھانہ اسلام پورہ میں پولیس حکام نے دفعہ 353، 186،147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے، کیپٹن (ر) صفدر نے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹنے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھ پائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور 10 سے 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

     

    مریم نواز کے خلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں، تھانہ سمن آباد میں مریم نواز ،کیپٹن ر صفدر سمیت 2 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں مسلم لیگ ن کے 2 اراکین قومی اسمبلی، سات اراکین‌ صوبائی اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

  • چلیں شہداء کے گھر،وزیراعلیٰ پنجاب بھی شہید کے گھر پہنچ گئے،اہلخانہ سے ملاقات

    چلیں شہداء کے گھر،وزیراعلیٰ پنجاب بھی شہید کے گھر پہنچ گئے،اہلخانہ سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےشہید تیمورکے والدین سے والٹن میں ملاقات کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لانس نائیک تیموراسلم نےآزادکشمیرلیپا کے مقام پرجام شہادت نوش کیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لانس نائیک تیموراسلم شہیدکی رہائشگاہ پرشہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج اپنےشہدا کویاد کرنےکا دن ہے ،شہدانےملک کی خاطرجان کانذرانہ پیش کیا،جان کانذرانہ دینےوالوں کوسلام پیش کرتے ہیں،کشمیرمیں بھارتی مظالم کسی صورت برداشت نہیں، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

     

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاک دھرتی کے دفاع کیلئے اپنا قیمتی لہو دینے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا افتخار ہیں۔ چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے۔ پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اور اتحاد کا عملی ثبوت دیا تھا آج پھر اسی قومی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کاشکار کشمیری شہداء کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں‌ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی،

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.

    یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی.  آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

    یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    ایم ایم عالم ، بھارت یہ نام یاد رکھے، ہر پاکستانی ایم ایم عالم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجا رہا ہے، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جا رہا ہے،

     

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

  • پولیس تشدد میں ایک اور ہلاکت، 13 سالہ طالب علم جاں بحق، پولیس کا نعش دینے سے انکار

    پولیس تشدد میں ایک اور ہلاکت، 13 سالہ طالب علم جاں بحق، پولیس کا نعش دینے سے انکار

    صلاح الدین قتل کے بعد پولیس نہ سدھری، پولیس تشدد میں ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع جھنگ میں پولیس تشدد میں ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں نویں جماعت کا طالب علم 13 سالہ نوبہار جان کی باری ہار گیا، پولیس تشدد سے ہلاکت کے بعد طالب علم کے لواحقین نے احتجاج کیا ہے اور انصاف کی اپیل کی ہے

    صلاح الدین قتل کیس، سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا نوٹس، افسران طلب

    لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے چند روز قبل ھمارے 3 بچوں کو گھر میں داخل ہو کر پکڑا تھا اور رشوت مانگ رہے تھے جو ہم نہ دے سکے جبکہ آج ہمیں معلوم ہوا کہ پولیس کے تشدد سے نویں جماعت کا 13 سالہ نوبہار جاں بحق ہو گیا ہے اہلکار اس کی نعش بھی نہیں دے رہے۔

    صلاح الدین قتل،سوشل میڈیا پر حکومت پر تنقید، آر پی او بہاولپور کی ڈھٹائی کہا تشدد نہیں ہوا

     

     

    ڈی پی او جھنگ کا کہنا ہے کہ انچارج سی آئی اے عبد اللہ جپہ، اے ایس آئی مبشر اور اے ایس آئی علی نواز اور دو کانسٹیبلوں لیاقت اور ثقلین کو معطل کر دیا۔ واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایس پی مزمل حسین کو ہدایت کی ہے.

     

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

     

     

  • چلیں شہداء کے گھر،وزیراعلیٰ سندھ کی شہید راشد منہاس کے گھر آمد

    چلیں شہداء کے گھر،وزیراعلیٰ سندھ کی شہید راشد منہاس کے گھر آمد

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کے فلائنگ آفیسر شہید راشد منہاس کے گھر پہنچے، مراد علی شاہ نے راشد منہاس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ راشد منہاس کے گھر آیا ہوں، ایسے شہدا کی وجہ سے ملک کی جڑیں مضبوط ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید راشد منہاس نے نوجوانی میں شہادت حاصل کی، ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ جب تک مائیں ایسے جوان پیدا کرتی رہیں گی تب تک ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہا میں شہیدوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں

     

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

     

    ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

     

    یوم دفاع پاکستان و شہداء کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب ہوئی جس میں شہدا کو سلام پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب میں 65 کی جنگ کے حوالے سے دکھائی گئی دستاویزی فلم میں دشمن کو دی گئی عبرت ناک شکست کی کہانی بیان کی گئی۔ ڈاکومنٹری میں شہدا کے اہلخانہ کے تاثرات بھی پیش کئے گئے جس نے تقریب کے شرکا کی آنکھیں نم کر دیں۔

    مرکزی تقریب میں کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر، فوجی افسران اور شہدا کے لواحقین سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں ماتمی بگل بھی بجائے گئے اور شہدا کو جنرل سلیوٹ پیش کیا گیا۔

  • ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

    ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پر پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے یوم دفاع پر وزیراعظم اور آرمی چیف دونوں ایک ساتھ لائن آف کنٹرول کے دورے پر گئے ہیں، یوم دفاع کے موقع پر وزیراعظم او ر آرمی چیف لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے جوانوں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کا حوصلہ بڑھائیں گے،

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    وزیراعظم اور آرمی چیف شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کریں گے. وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام بھی ہیں.

     

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں‌ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی،

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.

    یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی.  آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

    یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    ایم ایم عالم ، بھارت یہ نام یاد رکھے، ہر پاکستانی ایم ایم عالم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

     

    1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجا رہا ہے، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جا رہا ہے،

     

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

  • چینی وزیر خارجہ کل ہفتہ کو آئیں گے پاکستان، ہوں گے سہہ فریقی مذاکرات

    چینی وزیر خارجہ کل ہفتہ کو آئیں گے پاکستان، ہوں گے سہہ فریقی مذاکرات

    پاکستان افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کل اسلام آباد میں ہونگے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تین ممالک کے مابین مذاکرات میں افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ثی مذاکرات میں شرکت کے لیے کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

    ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے شرکت کرنے والے وفد میں ایک بار پھر تبدیلی کی گئی ہے، افغان مشیر قومی سلامتی حمداللہ محب افغان صدر کے ساتھ واشنگٹن جارہے ہیں جس کے سبب وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی مذاکرات میں شرکت کرینگے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کرینگے جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کریں گے

    پاک چین اقتصادی راہداری کی افغانستان تک توسیع ایجنڈےکاحصہ ہے،افغان امن ومفاہمتی عمل پرسہ فریقی مشاورت کی جائے گی،افغان مفاہمتی عمل پراب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا،افغانستان کےاندرترقیاتی عمل میں پاک چین کردارپربات چیت ہوگی

    واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ نے بھارت جانا تھا انہوں نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

  • سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

    سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے راجہ پرویز اشرف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت دی کہ راجہ پرویزاشرف متعلقہ ٹرائل کورٹس سے رجوع کریں،عدالت اجازت دے تو وزارت داخلہ نام نکالنے میں رکاوٹ نہیں بنے گی،راجہ پرویز اشرف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےاسلام آباد ہائی کورٹ سےرجوع کیا تھا

     

    سلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پر پیراوائز کمنٹس جمع کر دیئے ،وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ کیس احتساب عدالت میں ہے وہی ملک سے باہر جانے کا فیصلہ کرے گی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ وزارت داخلہ کے اختیار سے نکل گیا ہے؟ سیکریٹری وزارت داخلہ اب نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلے نہیں لیں گے؟ جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی متعلقہ ادارے نے سارا معاملہ عدالت پر ڈال دیا؟

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ راجہ پرویز اشرف سابق وزیراعظم ہیں لیکن عدالت اجازت نہیں دے سکتی، اگر اجازت دےدیں توپھر یہ فیصلہ دیگر کیسز پر بھی اثرانداز ہو گا،

    راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کو نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کوئی حکم نامہ نہیں ملا ،جب وزارت داخلہ کو اعتراض نہیں تو نیب کو بھی نہیں ہوناچاہیے،

    وزارت داخلہ کے نمائندہ نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کا نام 2013 سے ای سی ایل پر موجود ہے، عدالت نے کہا کہ اس بات کا تعین کیسے کیا جائے ٹرائل کے دوران ملک سے باہر جا کر ملزم واپس آئے گا؟ وکیل نے کہا کہ عدالت پرویز اشرف سے ضمانت لے، وہ کیس کی سماعت سے پہلے واپس آئیں گے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا استفسار نے استفسار کیا کہ فاروق صاحب کیا آپ راجہ پرویز اشرف کی ضمانت دیں گے؟

    نندی پور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف نے فرد جرم پرعدالت میں کیا کہا؟

    فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پرویز اشرف میری پارٹی کے لیڈر ہیں، میں ان کی ضمانت دینے کو تیار ہوں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جب وفاقی حکومت کو اعتراض نہیں تو پھر نیب کو کیوں اعتراض ہے؟ کیسز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چل رہے ہوتے تو ہم رپورٹ منگوا لیتے،

    وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے نقصان پہنچایا، راجہ پرویز اشرف

    پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ اسحاق ڈار کے کیس میں وہ ملک سے باہر گئے اور واپس لوٹ کر نہیں آئے،

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

  • چلو شہداء کے گھر، صدر مملکت کی شہید کیپٹن محمد الحسنین نواز کے گھرآمد

    چلو شہداء کے گھر، صدر مملکت کی شہید کیپٹن محمد الحسنین نواز کے گھرآمد

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی شہید کیپٹن محمد الحسنین نواز کے گھرپہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم دفاع و شہداء کے موقع پرصدر مملکت شہید کیپٹن محمد الحسنین نواز کے گھر پہنچ گئے، صدر مملکت عارف علوی نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی

    اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے،شہداء نے جان کی قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے ،پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مادر وطن کی حفاظت کےلیے جان نچھاور کرنا ہماری قوم کا شیوہ ہے،صدر مملکت نے شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں‌ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی،

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.

    یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی.  آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

     

     

  • پولیس تشدد سے رواں برس 7 ہلاکتیں، عدالت میں درخواست دائر

    پولیس تشدد سے رواں برس 7 ہلاکتیں، عدالت میں درخواست دائر

    پنجاب پولیس کے غیر قانونی اقدامات اور تشدد سے ہلاکتوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈوکیٹ ندیم سرود نے پولیس کی جانب سے صلاح الدین سمیت دیگر پر تشدد کیسز کے خلاف درخواست دائر کر دی ،درخواست میں وفاقی حکومت،پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اور آر پی او بہاولپور کو فریق بنایا گیا ہے.

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ رواں سال پولیس کے تشدد سے 7 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، پولیس نے نجی ٹارچر سیل قائم کر رکھے ہیں جہاں اذیت ناک تشدد کیا جاتا ہے .چند روز قبل صلاح الدین کو اے ٹی ایم چوری کیس میں گرفتار کیا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے تشدد سے صلاح الدین زندگی کی بازی ہار گیا ۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ لوگوں کی زندگی کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔لاہور ہائیکورٹ 2015 سے اب تک جتنے بھی لوگ پولیس تشدد سے ہلاک ہو چکے ہیں انکا ریکارڈ طلب کرے. ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس تشدد واقعات میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دے۔ عدالت پولیس ملزمان کا ماڈل کورٹ مقدمہ چلانے کا حکم دے ۔ عدالت پنجاب ٹربیونل آف انکوائری آرڈیننس کے تحت انکوائری کمیشن مقرر کرے جو پولیس ٹارچر سے ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کرے۔

  • جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل وزیراعظم کس ملک جائیں گے؟ اہم خبر

    جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل وزیراعظم کس ملک جائیں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم کے دو رہ امریکہ سے قبل سعودی عرب کے دورے کاامکان ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ جائیں گے، امریکہ روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کریں گے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 19 ستمبر کو سعودی عرب جائیں گے.

    وزیراعظم کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے،وزیراعظم عمران خان یواین کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے،یو این اجلاس کے دوران وزیراعظم متعدد عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے ،وزیراعظم یواین اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ بھی بھر پور طور پر اٹھائیں گے.وزیراعظم عمران خان 27 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے.

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج