Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مرکزی مسلم لیگ کشمیریوں کی ہر سطح پر مددو حمایت جاری رکھے گی،صدر مرکزی مسلم لیگ

    مرکزی مسلم لیگ کشمیریوں کی ہر سطح پر مددو حمایت جاری رکھے گی،صدر مرکزی مسلم لیگ

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ شہدا جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدا جموں کی قربانیاں کشمیریوں کی جرات،ہمت کی داستان ہیں،لاکھوں کشمیریوں نے قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی لیکن آزادی کا راستہ نہیں چھوڑا،تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گی

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ 6 نومبر 1947 کو تقریبا ڈھائی لاکھ مسلمانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا تاہم غاصب بھارت سرکار کے آگے نہیں جھکے، کشمیریوں کا یہ ولولہ آج بھی اسی طرح موجود ہے،بانی پاکستان نے کشمیر کو شہہ رگ کہا تھا،مرکزی مسلم لیگ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مودی سرکار نے آج بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ذریعے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم رکھا ہے، چادر وچاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں،مرکزی مسلم لیگ کشمیریوں کی ہر سطح پر مددو حمایت جاری رکھے گی،

  • وفاقی وزیراطلاعات سے صحافتی تنظیموں کے وفد کی ملاقات

    وفاقی وزیراطلاعات سے صحافتی تنظیموں کے وفد کی ملاقات

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے پی ایف یو جے, آر آئی یو جے اور پریس کلب کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    وفد میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی، آر آئی یو جے کے سیکریٹری آصف بشیر چودھری، صحافی رہنماء مظہر عباس اور شہزادہ ذوالفقار شامل تھے،ملاقات میں جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام سمیت صحافیوں کی غیر قانونی برطوفیوں سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام کا عمل آخری مراحل میں ہے،صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا ہائوسز سے صحافیوں کی برطرفی پر تشویش کا اظہار کیا،اور کہا کہ میڈیا مالکان کے ساتھ اس ایجنڈے کو باقاعدہ طور پر اٹھایا جائے گا، حکومت نے میڈیا ہائوسز کو تاریخی واجبات ادا کئے ہیں اس کے باوجود ملازمین کی برطرفیاں قابل تشویش ہیں،صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کے نظام کو مزید موثر اور وسیع کیا جائے گا، حکومت آزادی صحافت اور صحافیوں کے معاشی تحفظ کے لئے عملی اقدامات جاری رکھے گی،نیشنل پریس کلب پر حملے کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کروائیں گے،صحافی برادری کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجی ہے، وفد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وفاقی وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات اشفاق خلیل، اور پرنسپل انفارمیشن افیسر مبشر حسن بھی موجود تھے

  • 27 ویں آئینی ترمیم، وزیراعظم نے ایاز صادق کو ٹاسک دے دیا

    27 ویں آئینی ترمیم، وزیراعظم نے ایاز صادق کو ٹاسک دے دیا

    پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق رائے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اہم ٹاسک دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا۔ اجلاس شام 4 بجے اسپیکر لاؤنج پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری سے متعلق حکمت عملی طے ہوگی، شرکاء کو آئینی ترمیم کے خدوخال سے آگاہ کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پارلیمانی رہنماؤں سے چیمبر میں الگ الگ بھی ملیں گے، اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت اپنی نمبرز گیم پر انحصار کرے گی۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری شروع کردی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے،مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ايگزيکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائيسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے منظور کیا جائےگا۔

  • کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا رشتے دار گرفتار

    کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا رشتے دار گرفتار

    قائم مقام ڈی پی او مردان نثار احمد خان کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی سٹی شفیع الرحمان کی نگرانی، ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل ارشاد خان اور ایس ایچ او تھانہ شیخ ملتون عرفان خان کی قیادت میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مردان بورڈ کے قریب کھیتوں سے زخمی حالت میں ملنے والی کمسن بچی دعا دختر گل نواز (عمر تقریباً 5 تا 6 سال، ساکن مردان خاص) کے کیس میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم حیدر ولد شیراز ساکن مردان خاص، بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، جس نے دعا کے ساتھ جنسی زیادتی کی ناکام کوشش کی۔ بچی کی چیخ و پکار پر ملزم نے اسے قتل کرنے کی بھی کوشش کرتے ہوئے چھری سے گلا کاٹ دیا۔ تاہم، پولیس کی بروقت کارروائی اور ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں سے معصوم بچی کی جان بچ گئی۔عوام کی بروقت اطلاع اور پولیس کے فوری ردِعمل کے نتیجے میں ملزم کو جلد گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ وقوعہ میں استعمال ہونے والی چھری برآمد کرلی گئی ہے جبکہ دیگر شواہد فرانزک بنیادوں پر جمع کیے جا رہے ہیں۔زخمی بچی اس وقت مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔قائم مقام ڈی پی او مردان نثار احمد خان (PSP) نے اسپتال میں بچی کی عیادت کی، اہل خانہ سے ملاقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ:

    پولیس ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کو مکمل کرے گی، تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد  گرفتار

    پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد گرفتار

    پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    این سی سی آئی اے نے پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کو اسلام آباد کے سیکٹر G-13 سے پیکا قانون کے تحت گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق، احمد جواد کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ احمد جواد پر پاک بھارت جنگ کے دوران منفی پروپیگنڈا کرنے کا الزام ہے۔احمد جواد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وہ ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔

  • خلیل الرحمان قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب

    خلیل الرحمان قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب

    معروف ڈرامہ نویس و ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کو نامعلوم شخص نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب ایک نامعلوم کالر نے انہیں فون کرکے تاوان کے لیے دھمکیاں دیں۔ کالر نے پیغامات اور بار بار کالز کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی، ڈرامہ نویس کے مطابق انہیں مسلسل بھتہ خوری کی کالز اور میسجز موصول ہوئے جن میں تاوان نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکی کی گئی

    دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لیا جائے گا اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔

    علاوہ ازیں سیشن کورٹ لاہور میں خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزم حسن شاہ کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،مقدمے کے مدعی خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے،عدالت نے سماعت کو 19 نومبر تک توسیع دے دی،ملزم حسن شاہ پر این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے

  • ای چالان، حکومت کسی سے نہیں ڈرتی،فیصلے ہم کریں گے،شرجیل میمن

    ای چالان، حکومت کسی سے نہیں ڈرتی،فیصلے ہم کریں گے،شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے حکومت کی طرف سے ای چالان سسٹم شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانا ہے، حکومت کسی سے نہیں ڈرتی، ہمارے اس اقدام سے شہر میں بہتری نظر آرہی ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا ٹریفک چالان پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے، لیکن ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے سے جانیں جاتی ہیں، ای چالان کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانا ہے، حکومت کسی سے نہیں ڈرتی، ٹریفک قوانین ہم نے تبدیل کیے کیونکہ پچھلے قوانین پر عمل نہیں ہو رہا تھا، نئے ٹریفک قوانین سے بہتری آئی ہے، ہم وہ فیصلے کریں گے جو عوام کے حق میں بہتر ہوں، ہم چاہتے ہیں لوگ ٹریفک قوانین پر عمل کریں،کسی کا ایک روپیہ بھی نہ جائے، ٹریفک چالان کی وجہ سے حادثات میں کمی آ رہی ہے، ڈمپر واقعے میں جو لوگ ملوث ہیں وہ گرفتار ہوئے ہیں، کراچی کے انفرا اسٹرکچر پر کام تیزی سے جاری ہے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے بینظیر کسان کارڈ کے ذریعے صوبے بھر کے 4 لاکھ 19 ہزار کسانوں کی معاونت کی جا رہی ہے، آج سے سندھ بھر کے کسانوں کو سندھ حکومت گندم لگانے کے لیے مدد فراہم کر رہی ہے, گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کو فی ایکڑ 14 ہزار روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے, شاہراہِ بھٹو کی تکمیل سے شہر کراچی کو نمایاں فوائد حاصل ہوں گے،ٹریفک قوانین کراچی کے شہریوں کی بہتری کے لیے ہیں،

  • ای چالان، جماعت اسلامی بھی عدالت پہنچ گئی

    ای چالان، جماعت اسلامی بھی عدالت پہنچ گئی

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر نے ای چالان کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے

    درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ کیمروں اور مصنوعی ذہانت سے خودکار نظام کے تحت خلاف ورزی پر ای چالان بھیجے جارہے ہیں، خودکار نظام کے تحت گاڑی کے مالک کو چالان بھیجے جارہے ہیں قطع نظر کہ گاڑی کون چلا رہا تھا،وکیل عثمان فاروق نے کہا کہ سڑکوں کے انفرا اسٹرکچر، گاڑیوں کی ملکیت اور روڈ سائن کی تنصیب کے بغیر ہی ای چالان کا نظام نافذ کردیا گیا، چالان کی رقم میں ہزار گنا تک اضافہ، لائسنس کی معطلی یا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بہت سی گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں گاڑی کے پرانے مالکان کا ریکارڈ ہے، محکمہ ایکسائز میں کرپشن کے باعث گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی بروقت نہیں کی جاتی،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر نہ زیبرا کراسنگ ہے اور نہ ہی اسپیڈ لمٹ کے سائن بورڈز، شہر کی خراب سڑکیں شہریوں کو متبادل یا غلط راستے اپنانے پر مجبور کرتی ہیں، بعض مقامات پر ترقیاتی منصوبوں کے باعث ٹریفک پولیس رانگ وے ٹریفک چلاتی ہے،وکیل عثمان فاروق نے کہا کہ کریم آباد انڈر پاس کئی برس سے ایسے ہی کھدا پڑا ہے۔ جہانگیر روڈ، نیو کراچی روڈ و دیگر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، ایسی صورتِ حال میں ای چالان اور بھاری جرمانے امتیازی سلوک ہے

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انفرا اسٹرکچر کے بغیر مصنوعی ذہانت کے چالان کے نظام کو غیرقانونی قرار دیا جائے، بھاری جرمانوں کو شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیا جائے۔

  • سرسبز سندھ، سرسبز پاکستان ہماری اجتماعی ذمے داری ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

    سرسبز سندھ، سرسبز پاکستان ہماری اجتماعی ذمے داری ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

    سائٹ انڈسٹریل ایریا کراچی میں “شجرکاری مہم و معرکۂ حق پروگرام” کے حوالے سے منعقد ہونے والی متوقع تقریب کے سلسلے میں قومی نغموں کے لکھاری وقار حیدر نے صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو صاحب سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کو "ایوارڈ برائے حسنِ تعاون و رہنمائی” پیش کیا گیا۔یہ ایوارڈ ماحولیاتی تحفظ، سرسبز سندھ کے قیام اور “شجرکاری مہم و معرکۂ حق پروگرام” کے لیے صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجوکی قیمتی سرپرستی، رہنمائی اور تعاون کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔
    جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ “سرسبز سندھ، سرسبز پاکستان ہماری اجتماعی ذمے داری ہے اور ایسے اقدامات ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔”

  • صدر مملکت کی امیر قطر سے ملاقات،دورہ پاکستان کی دعوت

    صدر مملکت کی امیر قطر سے ملاقات،دورہ پاکستان کی دعوت

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دوحہ میں ملاقات ہوئی ہے

    امیرِ قطر نے کہا قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے۔امیرِ قطر نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی،صدرِ مملکت نے امیرِ قطر کو حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔صدرِ مملکت نے قطر کی ترقی اور امیرِ قطر کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا۔امیرِ قطر نے پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا۔امیرِ قطر نے کہا پاکستان منفرد حیثیت رکھتا ہے جو چین، مغرب اور خلیجی ممالک سے بیک وقت تعلقات رکھتا ہے۔

    صدرِ مملکت نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی۔امیرِ قطر نے تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رابطوں کی ہدایت دی۔صدر زرداری نے قطر میں دوحہ مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق کردار کو سراہا۔امیرِ قطر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان موجودہ مسائل حل کرکے حالیہ چیلنجز کو پسِ پشت ڈال دیں گے۔امیرِ قطر نے صدرِ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کے دورے کا اعلان کیا۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔