Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خالصتان کے حامی سکھ بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کا دفاع کریں گے،سکھس فار جسٹس

    خالصتان کے حامی سکھ بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کا دفاع کریں گے،سکھس فار جسٹس

    گرپورب کے مقدس موقع پر خالصتان کی تنظیم سکھس فار جسٹس ے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ یا جارحیت کی کوئی کارروائی کی، تو پرو خالصتان سکھ پاکستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور ان کے دفاع میں حصہ لیں گے۔

    ویڈیوبیان میں کہا گیا کہ گرو نانک دیو جی کی سالگرہ کے موقع پر، جو سچائی اور انصاف کی علامت ہیں، ہم اعلان کرتے ہیں کہ بھارت کی جانب سے اگر پاکستان پر کوئی حملہ ہوتا ہے تو پرو خالصتان سکھ پاکستان کی خودمختاری اور اس کے عوام کے تحفظ کے لیے میدان میں اتریں گے۔ آج جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی "سندور ابھی نہیں لگا” جیسے جنگی نعرے لگارہے ہیں اور بھارتی فوجی قیادت بھی اسی لہجے میں بات کر رہی ہے، تو ہم دنیا کو یاد دلاتے ہیں کہ گرو نانک دیو جی کا پیغام ظلم کے سامنے خاموشی نہیں بلکہ بہادری اور انسانی وقار کے دفاع کا ہے۔

    سکھس فار جسٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ گرو نانک کے اصولوں سچ، انصاف اور مساوات کی روشنی میں ہم جنگ کی مخالفت کرتے ہیں، مظلوموں کا دفاع کریں گے، اور انصاف کے ذریعے امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

  • 600 ایکڑ پر غیر قانونی طور پرکاشت کی گئی بھنگ کی فصل تلف

    600 ایکڑ پر غیر قانونی طور پرکاشت کی گئی بھنگ کی فصل تلف

    ایف سی بلوچستان(نارتھ) اور دیگر اداروں کو بلوچستان میں انسداد منشیات کاروائی میں بڑی کامیابی ملی ہے.

    بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف سی نارتھ ، اےاین ایف اورسول اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا ہے،قلعہ عبداللہ میں کامیاب کارروائی کے دوران 600 ایکڑ پر غیر قانونی طور پرکاشت کی گئی بھنگ کی فصل تلف کر دی گئی،بلوچستان میں مزید 650 ایکڑ رقبہ پر بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے،یہ آپریشن ایف سی (نارتھ) اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی نگرانی میں مکمل کیا جا رہا ہے

    ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ؛”غیر قانونی فصل کی دوبارہ کاشت روکنے کے لیے سخت نگرانی جاری رہے گی”عوامی حلقوں میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول اداروں کی مؤثر کارروائی کو سراہا جا رہا ہے،مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ؛”منشیات کے خاتمہ کے لیے انسدادِ منشیات آپریشنز کا تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے”منشیات کے خلاف مہم جاری رکھنے کاعزم صوبہ کو منشیات سے پاک کرنے کی جانب بہترین اقدام ہے

  • پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں ، جانی خیل میں قبائلی جرگہ کا انعقاد

    پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں ، جانی خیل میں قبائلی جرگہ کا انعقاد

    پاک فوج نےجانی خیل میں امن و امان کے قیام کیلئے جرگہ کا انعقادکیا،

    پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے زیرِ انتظام جرگہ میں جانی خیل کے قبائلی عمائدین اور مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے علاقہ میں قیام امن کیلئے قبائلی عمائدین کے کردار کا خیرمقدم کیا،جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے کہا کہ "عوام کے تعاون سے علاقہ میں امن و ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے”جرگے میں جانی خیل قبائل اور نواحی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کی روک تھام اور فلاحی کاموں پر بات چیت کی گئی،قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں،عمائدین اور جرگہ کے شرکاء نے حکومت، انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ بھرپور تعاون کا اعادہ کیا،پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں

  • شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے بھی سےنکالنےکا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا جس پر شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جسٹس صداقت علی خان نے مجھے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی، عدالتی احکامات کی کاپی بھی متعلقہ اداروں کو بھیجی گئی تھی، عدالت نے واضح ہدایات دی تھیں کہ کوئی شکایت نہ ہو لیکن ائیرپورٹ پر پہنچا تو عمرے پر جانے سے روک دیا اورکہا گیا آپ نہیں جا سکتے، توہین عدالت کیلئے جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں جاؤں گا،جس ملک میں ہائیکورٹ کا حکم نہ چلتا ہو وہاں آسمان کی طرف ہی دیکھنا ہے، اللہ عمرہ بھی کروائے گا، ان کو اپنے فیصلے پر شرمندہ بھی ہونا پڑے گا۔

  • امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید ایف-35 طیاروں کی فروخت پر غور

    امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید ایف-35 طیاروں کی فروخت پر غور

    امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید ترین لڑاکا طیارے ایف-35 فروخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے تحت 48 جدید اسٹیلتھ طیارے سعودی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے توازن پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔

    بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے باضابطہ طور پر ایف-35 طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے اس درخواست پر تفصیلی جائزہ شروع کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ اربوں ڈالر مالیت کا ہو گا اور اس کے لیے امریکی کابینہ اور کانگریس کی حتمی منظوری درکار ہوگی۔ذرائع کے مطابق، اب تک پینٹاگون، وائٹ ہاؤس اور محکمۂ خارجہ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم، امریکی دفاعی حکام کے مطابق، پینٹاگون ابھی اس ممکنہ دفاعی فروخت کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ معاہدہ امریکی مفادات اور علاقائی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ہو۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے سال کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست درخواست کی تھی کہ مملکت کو ایف-35 طیارے فراہم کیے جائیں۔ یہ طیارے امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن (Lockheed Martin) کی تیار کردہ جدید ترین جنگی مشینیں ہیں، جو اپنی ریڈار سے پوشیدہ رہنے کی صلاحیت (Stealth Technology) اور اعلیٰ جنگی نظام کی بدولت دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتی ہیں۔

    دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ معاہدہ طے پاتا ہے تو سعودی عرب، مشرقِ وسطیٰ میں ایف-35 طیاروں کا مالک بننے والا پہلا عرب ملک بن جائے گا، جو خطے میں طاقت کے توازن پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔امریکی حکام کے مطابق، ابھی تک اس معاہدے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور مستقبل میں اس کے ممکنہ اثرات، اسرائیل کے ساتھ امریکی دفاعی تعلقات سمیت کئی پہلوؤں سے مشاورت جاری ہے۔

  • یو پی ایس کارگو طیارہ حادثے کا شکار،عملے کے تین اراکین کی موت

    یو پی ایس کارگو طیارہ حادثے کا شکار،عملے کے تین اراکین کی موت

    امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئس ول میں یو پی ایس کا ایک کارگو طیارہ اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین عملے کے ارکان ہلاک ہوگئے جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ 4 نومبر 2025 کو لوئی ول ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا،

    کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ گرنے والا طیارہ امریکی شہر ‘ہونولولو’ کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جانب جارہا تھا۔ لوئی ول کے میئر کے مطابق حادثے کے وقت کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔ میکڈونل ڈگلس MD-11 ماڈل کا یہ کارگو جہاز ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، جس سے طیارے میں شدید دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا جہاز شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔ دھماکے کے بعد ایئرپورٹ کے گرد و نواح میں گھنے سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے، جس کے باعث رن وے کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق، ریسکیو ٹیمیں چند منٹوں میں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل کئی گھنٹے جاری رہا۔ آگ پر قابو پانے کے باوجود، طیارے کے ملبے سے تینوں عملے کے ارکان کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ حکام نے ہلاک شدگان کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں، تاہم یو پی ایس نے ایک بیان میں عملے کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ روانگی کے چند منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کھو بیٹھا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے کے انجن سے دھواں نکلتا دیکھا گیا ،ایوی ایشن ماہرین کے مطابق، میکڈونل ڈگلس MD-11 ماڈل طیاروں کے ساتھ ماضی میں بھی پرواز کے دوران توازن کے مسائل رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم اصل وجوہات کا تعین تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

  • نیو یارک میں مورثی سیاست کا خاتمہ کر دیا ،ظہران ممدانی کا نیویارک میئر منتخب ہونے پر خطاب

    نیو یارک میں مورثی سیاست کا خاتمہ کر دیا ،ظہران ممدانی کا نیویارک میئر منتخب ہونے پر خطاب

    مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے، ظہران ممدانی کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اور آزاد امیدوار ‘اینڈریو کومو’ اور ری پبلکن حریف ‘کرٹس سلوا’ سے تھا۔

    نیویارک میئر کے الیکشن میں نئی تاریخ رقم ہوگئی جہاں 1969 کے بعد میئر کے انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا،دن بھر پولنگ اسٹیشنز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی، 20 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی جانب سے مخالفت کے باوجود مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک شہر کے میئر منتخب ہوئے،ٹرمپ کی جانب سے آزاد امیدوار اور نیویارک کےسابق گورنر اینڈریو کومو کی حمایت کی گئی تاہم انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

    ظہران ممدانی 1991 میں یوگنڈا میں پیدا ہوئے، زہران ممدانی کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے۔ ممدانی کی فلم ساز والدہ میرا نائر آسکر کے لیے نامزد کی جاچکی ہیں اور والد محمود ممدانی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں۔ زہران کی اہلیہ رما دواجی شامی آرٹسٹ ہیں،ممدانی کا ورکنگ کلاس ایجنڈا جیت گیا ہے، ممدانی کے وعدے سستی رہائش، مفت پبلک ٹرانسپورٹ، یونیورسل چائلڈ کیئر اور مڈل کلاس کے دیگر مسائل کے حل سے متعلق ہیں،ظہران ممدانی واضح کرچکے ہیں کہ وہ کامیاب ہونے پر گھروں اور دفاتر کے کرائے منجمد کردیں گے، شہر میں مفت ٹرانسپورٹ ہوگی اور چائلڈ کیئر کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ ظہران ممدانی نے عوامی رابطہ مہم کے ذریعے شہریوں کا ٹوٹا اعتماد بحال کیا،ظہران ممدانی فلسطینیوں کی حمایت میں کھل کربولنے کےحوالےسےمشہور ہیں۔ ظہران نے کہا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کو مطلوب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نیویارک آئے تو وہ انہیں گرفتار کرادیں گے۔

    میئر نیویارک کا الیکشن جیت کر تاریخ رقم بننے والے پہلے مسلم ظہران ممدانی نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ نیویارک کے الیکشن نے ثابت کر دیا کہ امید ابھی زندہ ہے، نیو یارک میں اب اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے،آج خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے، نیو یارک میں مورثی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے، یہ شہر آپ کا ہے، جمہوریت بھی آپ کی ہے اور مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے،ظہران ممدانی نے نیویارک کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارک کے عوام نے تبدیلی کو ووٹ دیا ہے، ٹیکسی ڈرائیورز، نرسنگ ورکنگ کلاس کا شکریہ، یہ شہر آپ کا ہے، جمہوریت بھی آپ کی ہے، ہم لیڈر شپ کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کے مہم میں حصہ لینے پر شکرگزار ہوا، یہ سب آپ لوگوں کی وجہ سے ممکن ہوا،مجھے اپنا آپ ثابت کرنے کا موقع دینے کے لیے شکریہ، ہم آپ کے لیے لڑیں گے کیوں کہ ہم آپ میں سے ہیں، سکیورٹی اور انصاف سب کو فراہم کیا جائے گا، آپ سب کی جدوجہد ہماری جدوجہد ہے۔

    ظہران ممدانی کا کہنا تھا نیویارک میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے، میں ایک مسلمان اور ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہوں، یکم جنوری 2026 سے ہم ایک ایسی شہری حکومت بنائیں گے جو سب کیلئے فائدے مند ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ مجھے پتا ہے آپ دیکھ رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ میں آپ کو 4 جملے کہوں گا، “Turn The Volume Up”۔ہم مزدوروں کے حقوق کے لیے یونینز کے ساتھ کھڑیں ہوں گے، نیویارک سٹی کو تارکین وطن نے مضبوط کیا ہے، بدعنوانی کے اس کلچر کا خاتمہ کریں گے جس میں ٹرمپ جیسے ارب پتی ٹیکس سے بچتے ہیں۔

  • شیراکوٹ لاہور میں 9 سالہ معذور بچی سے زیادتی کی کوشش

    شیراکوٹ لاہور میں 9 سالہ معذور بچی سے زیادتی کی کوشش

    لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں 9 سالہ معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔ حنا پرویز بٹ نے بچی کے والد سے ملاقات کر کے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور متاثرہ بچی کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی۔ واقعہ کے مطابق محلے دار محمد اسلم ولد نذر دین نے معذور بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق یہ واضح پیغام دینا چاہتی ہوں کہ خواتین اور بچیوں کے ساتھ تشدد یا زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہر کمزور اور معذور بچی ہمارے تحفظ کی ذمہ داری ہے۔ پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔ ایسے جرائم کے مرتکبین کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن "خواتین کے لیے محفوظ پنجاب” کے تحت خواتین اور بچیوں کے مکمل تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

  • بھارتی گجرات کے ہسپتال کی گائنی وارڈ  کی ویڈیوز پورن سائٹس پردستیاب

    بھارتی گجرات کے ہسپتال کی گائنی وارڈ کی ویڈیوز پورن سائٹس پردستیاب

    بھارت کی ریاست گجرات میں خواتین کے گائناکالوجیکل معائنے کی ویڈیوز پورن ویب سائٹس پر اپ لوڈ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ واقعہ کسی منظم سائبر حملے سے زیادہ ڈیجیٹل لاپرواہی کا نتیجہ تھا۔

    فروری میں راجکوٹ کے پایال میٹرنٹی ہوم کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر لیک ہوئیں، جن میں خواتین کو مختلف مراحل میں معائنے کے دوران دکھایا گیا تھا۔ یہ ویڈیوز نہ صرف پورن ویب سائٹس پر اپ لوڈ کی گئیں بلکہ ٹیلیگرام گروپس پر فروخت کے لیے بھی دستیاب تھیں۔اسپتال کے ڈاکٹر امیت اکبری نے میڈیا کو بتایا،”ہمیں معلوم نہیں کہ اسپتال کی ویڈیوز کیسے وائرل ہوئیں۔ بظاہر ہمارے سی سی ٹی وی سرور کو ہیک کیا گیا ہے۔ تاہم ہمیں ابھی اس کے پیچھے کے عوامل کا علم نہیں، ہم پولیس کو اطلاع دے رہے ہیں۔”

    فروری میں ہی پولیس نے کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا، مگر ویڈیوز جون تک مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر فروخت کے لیے موجود رہیں۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پایال میٹرنٹی ہوم کا سی سی ٹی وی ڈیش بورڈ ملک کے ان 80 اداروں میں شامل تھا جن کے کیمرے ہیک کیے گئے تھے۔ متاثرہ اداروں میں دہلی، پونے، ممبئی، ناسک، سورت اور احمد آباد کے اسپتال، اسکول، فیکٹریاں، کارپوریٹ دفاتر، سنیما ہالز اور حتیٰ کہ گھروں کے سسٹمز بھی شامل تھے۔ہیکرز کو 2024 کے تقریباً پورے سال کا ریکارڈ حاصل تھا، جسے وہ مختلف غیرقانونی آن لائن پلیٹ فارمز پر بیچتے اور شیئر کرتے رہے۔

    تحقیقات کے دوران سائبر ماہرین نے انکشاف کیا کہ زیادہ تر اداروں نے اپنے سی سی ٹی وی سسٹمز کے لیے ڈیفالٹ پاس ورڈ "admin123” ہی استعمال کیا ہوا تھا۔ ہیکرز نے brute force attack کے ذریعے ان کمزور پاس ورڈز تک آسانی سے رسائی حاصل کر لی۔سائبر سیکیورٹی ماہرین نے اس واقعے کو ڈیجیٹل نظم و ضبط کی سنگین کمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ "اس طرح کے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ مضبوط پاس ورڈز اور دو مرحلوں پر مبنی لاگ اِن (Two-Factor Authentication) لازمی ہونے چاہئیں۔ اداروں کو خاص طور پر اس کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ یہ صرف ان کا نہیں بلکہ دوسروں کا حساس ڈیٹا بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔”

  • اتحاد ویکجہتی سے ہی ملک میں امن آئے گا،خالد مسعود سندھو

    اتحاد ویکجہتی سے ہی ملک میں امن آئے گا،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ اتحاد کا عظیم نظریہ لے کر میدان میں آئی ہے، بلوچستان و خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے‌خلاف کاروائیاں عوامی امنگوں کے عین مطابق ہیں،ملک میں امن ہو گا تو ترقی و خوشحالی ہو گی.

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ ذاتی مفادات کے لئے سیاست کے میدان میں نہیں آئی ، ہم نے تعمیر وطن میں اپنا کردار ادا کر کے تکمیل پاکستان کرنی ہے،دفاع پاکستان کیلئے قربانیاں پیش کرنے والے پاک فوج کے جری جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہے ہم پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کو بچہ بچہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، دشمنوں کی تمام مذموم سازشوں کے آگے بند باندھنے کے لئے اتحاد و یکجہتی ضروری ہے،ہماری افواج دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئےمتحد و بیدار ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی جماعتیں بھی اپنے ذاتی مفادات کو ترک کریں اور ملکی مفادات کا سوچیں،جب ملک کا سوچیں گے تو پاکستان آگے بڑھتا چلا جائے گا.