Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • تھائی لینڈ نے منشیات کے دو پاکستانی سمگلر کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    تھائی لینڈ نے منشیات کے دو پاکستانی سمگلر کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    تھائی لینڈ نے منشیات اسمگلرز نعیم اور شاہد کو پاکستان کے حوالے کردیا،

    منشیات کیس، رانا ثناءاللہ کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری، ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ دونوں افراد تھائی لینڈ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں قید تھے ،ملزمان قید کی باقی سزا پاکستان میں پوری کریں گے،ایف آئی اے حکام نے ملزمان کو اڈیالہ جیل انتظامیہ کے حوالے کر دیا،نعیم اورشاہد پاکستان سےتھائی لینڈ منشیات اسمگلنگ پر گرفتارکیے گئے تھے.

    کوہاٹ پولیس کی کامیاب کاروائی، بین الصوبائی منشیات کا سمگلر گرفتار

     

  • اب جیل جانے کی کس کی باری، خواجہ سعد رفیق نے کیا انکشاف

    اب جیل جانے کی کس کی باری، خواجہ سعد رفیق نے کیا انکشاف

    احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی۔ خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جنگ کی صورتحال میں ہونےکےباوجود حکومت کو اپوزیشن کاگلا دبانےکی پڑی ہے ،حکومت کوچاہیئے کہ پاکستان میں میں قومی اتحاد پیداکرے،

    خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کسی پر احتساب ڈال دیا گیا ،کسی پر انتقام ڈال دیا گیا ہے ،میں اور سلمان پچھلے 8 ماہ سے جیلوں میں ہیں ،مجھے نہیں معلوم آپ ہم سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں ،مجھے ریلوے کا نظام ٹھیک کرنےکی سزادی جارہی ہے،

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے پہلے کے بھی بہت ہیں مزید آ رہے ہیں ، ابھی اور آنے کی اطلاعات ہیں ،دشمن دروازے پر آگیا تھا تو ہمارے گریبانوں پر بعد میں ہاتھ ڈال لیتے ،ہمیں سمجھ آ چکی ہے کہ انتقامی سیاست آخرکار گلے پڑ جاتی ہے .

     

    خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • خیبرپختونخواہ میں پولیو ، شوکت یوسفزئی نے اہم اعلان کر دیا

    خیبرپختونخواہ میں پولیو ، شوکت یوسفزئی نے اہم اعلان کر دیا

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ دہشتگردی کی طرح پولیو کا خاتمہ کیا جائے گا

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہا کہ پشاور اور بنوں میں پولیو وائرس کی وجہ افغانستان سے لوگوں کا آنا اور جانا ہے،پولیو بھی ایک بہت بڑی دہشتگردی ہے،اسکے خاتمے کیلیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے،جو لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ان پر حکومت نظر رکھے ہوئے ہے .

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس بے قابو ہونے پر نوٹس لے کر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس بدھ کو ہو گا جس میں وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطا بریفنگ دیں گے.

    بنوں ڈویژن کو پولیوسے متاثرہ علاقوں میں خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابرعطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں میں پولیو کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے، مقامی افراد سمیت ہمارا اسٹاف بھی انسداد پولیو مہم کی راہ میں رکاوٹ بنا ہواہے جسے فوری طورپر روکنا ہے۔

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت چند روز قبل اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابربن عطا نے بھی شرکت کی. اجلاس میں پولیو پر قابو پانے کے لیئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایچ او لکی مروت اور ڈی ایچ او بنوں سمیت متعدد کو معطل کیا جائے گا جن کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیومہمات کے دوران محکمہ صحت کےاختیارات کمشنرزکو دئیے جائیں گے. آئندہ پولیومہم کےدوران انکاری والدین کےخلاف ایف آئی آرنہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے. محکمہ پولیس کوپولیوورکرزکی حفاظت یقینی بنانےکا بھی کہا گیا ہے. وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ پولیو کےخلاف پروپیگنڈاسےنہیں پیارومحبت سےجنگ لڑیں گے.

  • زرداری کو جیل میں سہولیات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    زرداری کو جیل میں سہولیات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی جیل میں سہولیات کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے جیل میں سہولیات مہیا کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی، سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، فریال تالپور کےراہداری ریمانڈ کی اجازت کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا.

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فریال تالپور ایم پی اے ہیں، آصف زرداری کو سہولیات پاکستان کا قانون ساری زندگی کے لئے دیتا ہے

    سردار لطیف کھوسی نے کہا کہ آصف زرداری دل کے مریض ہیں، پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ کھوسہ صاحب کہتے ہیں کہ حکومت سے بھیک نہیں مانگیں گے، جیل میں اے اور بی کلاس ختم کر دی گئی ہے، اب بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں، سہولیات کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو درخواست دینا پڑے گی.

    بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر اے کلاس فراہم کرنے اور جیل میں سہولیات کی درخواست کی گئی تھی.

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں‌سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے حراست میں لے رکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاؤس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے

  • اے پی سی کی ناکامی، اپوزیشن جماعتوں نے پھر اے پی سی بلا لی

    اے پی سی کی ناکامی، اپوزیشن جماعتوں نے پھر اے پی سی بلا لی

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ایک بار پھر ناکامی کا شکار، دوبارہ اے پی سی بلا لی، اسلام آباد کی طرف مارچ پر رہنما متفق نہ ہو سکے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بلاول زرداری اور شہباز شریف کے شریک نہ ہونے کی وجہ سے اہم فیصلے نہیں ہو سکے اسلئے 29 اگست کو دوبارہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ہو گی.

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی، اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

    اے پی سی میں مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی طرف مارچ کا مشورہ دیا تو دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام آباد پہنچ کر اس کے بعد کیا کریں گے؟ اس حوالہ سے مشاورت ہوئی لیکن اسلام آباد آنے کا فیصلہ تو ہوا لیکن کب آنا ہے اس پر متفق نہ ہو سکے،

    اے پی سی میں چھوٹی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کے ذمہ داروں کو ابھی تک سامنے کیوں نہیں لایا گیا، اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جن اراکین نے ووٹ نہیں دئیے ان کو بے نقاب کیا جائے گا لیکن ابھی تک دونوں پارٹیوں نے ایک انم بھی سامنے نہیں لایا.

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی، حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے بعد کوئی بڑا فیصلہ نہ ہونے کے باعث 29 اگست کو دوبارہ اے پی سی طلب کر لی گئی ہے.

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بلاول زرداری اور شہباز شریف شریک نہیں ہوئے. رات گئے مولانا فضل الرحمان نے بلاول زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی تھی.

    اس سے قبل بھی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ہوئی تھی جس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں اپوزیشن جماعتوں کو ناکامی ہوئی تھی، وہ چیئرمین سینیٹ کو نہیں ہٹا سکے

  • فردوس عاشق اعوان کا کشمیر کے حوالہ سے دبنگ بیان، کیا کہا؟

    فردوس عاشق اعوان کا کشمیر کے حوالہ سے دبنگ بیان، کیا کہا؟

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے

    مولانا صاحب، آپکی زبان مودی کے خلاف کیوں نہیں بولتی، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے میں امن کے لئے صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جس پر زور طریقے سے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، قوم کو اس پر فخر ہے۔ عالمی برادری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کررہی ہے۔

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارتی دعوے کی نفی ہوئی کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ بھارت یکطرفہ اقدامات سے حقائق تبدیل کر سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔

    حکومت کا ایک برس، وزیراعظم نے کس کے راستے کو چنا، فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ناانصافیوں اور کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرتے رہیں گے۔ ہر فورم پر بھارت کو اس کے ظلم و بربریت کا آئینہ دکھائیں گے۔حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔ آزادی کی صبح تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔

  • آصف زرداری کی جیل میں بس ہو گئی، حکومت سے کیا مانگ لیا؟

    آصف زرداری کی جیل میں بس ہو گئی، حکومت سے کیا مانگ لیا؟

    سابق صدر آصف زرداری کی بس ہو گئی جیل میں سہولیات مانگ لیں ، عدالت میں درخواست کی سماعت ہوئی تو زرداری کے وکیل نے کہا کہ آصف زرداری دل کے مریض ہیں

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں اے کلاس دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فریال تالپور ایم پی اے ہیں، آصف زرداری کو سہولیات پاکستان کا قانون ساری زندگی کے لئے دیتا ہے

    سردار لطیف کھوسی نے کہا کہ آصف زرداری دل کے مریض ہیں، پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ کھوسہ صاحب کہتے ہیں کہ حکومت سے بھیک نہیں مانگیں گے، جیل میں اے اور بی کلاس ختم کر دی گئی ہے، اب بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں، سہولیات کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو درخواست دینا پڑے گی.

    بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر اے کلاس فراہم کرنے اور جیل میں سہولیات کی درخواست کی گئی تھی.

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں‌سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے حراست میں لے رکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاؤس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے

  • جیسے ہی فنڈز ہوں گے ڈیم بنا دیں گے، شہباز گل

    جیسے ہی فنڈز ہوں گے ڈیم بنا دیں گے، شہباز گل

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ جیسے ہی فنڈز دستیاب ہوئے تو ڈیمز بنائے جائیں گے

    بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ بھارت جب بھی دباؤمیں ہوتا ہے پاکستان کی طرف پانی چھوڑدیتا ہے،پچھلےحکمرانوں سے پوچھا جائے کہ کتنے ڈیم بنائے،شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ جیسےہی فنڈزدستیاب ہوئےتوڈیمز بنائےجائیں گے،

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعلیٰ سطح پر کمیٹی قائم کی ہے جو یہ معاملہ بھی دیکھےگی،

    واضح رہے کہ بھارت نے دریائے ستلج میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا ہے جس کے نتیجے میں دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے ریلے سے سیلاب کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے نے وارننگ بھی جاری کر دی ہے، اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    قصور کے قریب دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی، درجنوں دیہات خالی کرنے کی ہدایات، سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ باکھڑا ڈیم سے دریائے ستلج میں چھوڑے گئے پانی کے باعث گنڈا سنگھ والا اور چینیوٹ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے اس وقت 64000 کیوسک پانی کا ریلا چناب پل سے گزر رہا ہے۔ ہیڈ سلیمانکی ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 24491 کیوسک اور اخراج 12335 کیوسک ہے۔

  • زہرہ شاہد قتل میں ملزمان کی سزاکے خلاف اپیل مسترد

    زہرہ شاہد قتل میں ملزمان کی سزاکے خلاف اپیل مسترد

    پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل میں ملزمان کی سزاکے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نےمجرموں کی سزائےموت کوعمرقید میں تبدیل کردیا ،مجرموں کی سزامیں کمی دستاویزات شواہد میں معمولی تضاد پرکی گئی،اے ٹی سی نے جرم ثابت ہونےپرایم کیوایم کے 2کارکنان کوسزائےموت سنائی تھی ،

    سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر چین بھی حیران رہ جائے

    مجرموں میں ایم کیوایم کارکن زاہدعباس زیدی اورراشدعرف ٹیلرماسٹر شامل ہیں ،مجرموں نے2013میں ضمنی انتخابات کےدوران پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہدکوقتل کردیاتھا مجرموں کوزہرہ شاہد کےڈرائیورنےجج کے سامنےشناخت کرلیا تھا

    مجرموں نے اعتراف کیا تھا کہ خوف پھیلانےاوربانی ایم کیوایم کی ہدایت پرزہرہ شاہدکوقتل کیا،

    بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

    واضح رہے کہ زہرہ شاہد حسین سیاست دان اور تحریک انصاف کی کراچی میں مرکزی نائب صدر تھیں۔ 2013 انتخابات میں حلقہ این اے۔250 کے انتخاب میں دھاندلی پر احتجاج میں پیش پیش تھی۔ انتخاب کے کچھ دنوں بعد انہیں 19 مئی 2013ء کو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا

  • خواجہ برادران کی ہو گی آج عدالت میں پیشی

    خواجہ برادران کی ہو گی آج عدالت میں پیشی

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کوآج احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا

    خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں‌ خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

    خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔