Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آدھے راستے میں حکمت عملی اورلیڈر نہیں بدلے جاتے ،فیصل واوڈا

    آدھے راستے میں حکمت عملی اورلیڈر نہیں بدلے جاتے ،فیصل واوڈا

    وفاقی وزیرآبی وسائل فصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ خوش آئند ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک کوموجودہ مشکل حالات میں جنرل قمرجاویدباجوہ کی ضرورت تھی. آدھے راستے میں حکمت عملی اورلیڈر نہیں بدلے جاتے.

    دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں. جنرل قمر جاوید باجوہ کی قائدانہ صلاحیتیں، حب الوطنی وقت کی اہم ضرورت ہیں، قوم اعتماد کرسکتی ہے کہ مسلح افواج کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے.

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی، اس حوالہ سے وزیراعظم آفس سے بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے فیصلہ ملک ، خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل میں کیا.

  • خطے کی موجودہ صورتحال، کل دی جائیگی سینئر صحافیوں و اینکر پرسنز کو بریفنگ

    خطے کی موجودہ صورتحال، کل دی جائیگی سینئر صحافیوں و اینکر پرسنز کو بریفنگ

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل منگل کو سینئر صحافیوں و اینکر پرسن کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل منگل کو وزارت خارجہ کے دفتر میں سینئر صحافیوں و اینکر پرسن کو خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے ،وزارت خارجہ کی جانب سے سینیر صحافیوں و اینکر پرسنز کو منگل سہہ پہر تین بجے کا دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بریفنگ میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے ،کشمیر میں کرفیو، بھارتی مظالم ،بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دیں گے، وزیر خارجہ کشمیر کے حوالہ سے پاکستانی اقدامات سے بھی صحافیوں کو آگاہ کرٰیں گے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کشمیر کے حوالہ سے سلامتی کونسل کے اجلاس پر بھی بریفنگ دیں گے، وہ بھارتی وزیر خارجہ راجناتھ سنگھ کی جانب سے آزاد کشمیر پر مذاکرات کے مضحکہ خیر بیان پر بھی اپنا موقف دیں گے، وزیر خارجہ پاکستان کی جانب سے اب تک کی تمام سفارتی کوششوں سے سینیر صحافیوں و اینکر پرسنز کو آگاہ کریں گے.

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس خارج

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس خارج

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدر کو خط لکھنے پر دائر ریفرنس خارج کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ایک ریفرنس خارج کر دیا،سپریم جوڈیشل کونسل نے فیصلے میں‌ کہا کہ خط کے مندرجات ایسے نہیں کہ جج کو عہدے سے ہٹایا جا سکے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس وحید ڈوگر نامی شہری نے دائر کیا تھا۔

    سپریم جوڈیشل کونسل نے دو میں سے ایک ریفرنس کا فیصلہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خطوط صرف صدر مملکت کیلئے ہی تھے۔ جسٹس فائز عیسیٰ اپنے سسر اور بیٹی کی علالت کے باعث بھی دباؤ میں تھے۔

    وضح رہے کہ حکومت نے ججز کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت کو خط لکھا تھا ،ریفرنس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنس ہیں لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں ریفرنس پر اتنی جلدی سماعت کیوں ہو رہی ہے ،اس پر سپریم کورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ زیرالتوا ریفرنسزپر قانون اورضابطے کےمطابق سماعت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا،گزشتہ چنددنوں سے350 ریفرنسز زیرالتوا ہونے کا تاثر دیا گیا اور350ریفرنسزکا تذکرہ بار بار کیا گیا،ترجمان نے کہا کہ 350کےاعدادوشمارغلط،بے بنیاداورحقائق پرمبنی نہیں ہیں ،ترجمان نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو426شکایات اورریفرنسزموصول ہوئے،قانون کے مطابق398ریفرنسزاورشکایات کونمٹا دیا گیا.

  • سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر چین بھی حیران رہ جائے

    سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر چین بھی حیران رہ جائے

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی راہداری کےتحت جاری منصوبوں پرجائزہ اجلاس ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پورٹ قاسم کول فائرڈپاورپلانٹ، گوادر پاور پلانٹ، کوہالہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ پر گفتگو ہوئی، شرکا کوایم ایل ون،گوادرپورٹ و دیگر اہم منصوبوں پراب تک کی پیشرفت سےآگاہ کیاگیا ،اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری کےتحت توانائی، انفرااسٹرکچر،اورنج لائن منصوبوں پربریفنگ دی گئی، حبکوتھرکول پاورپراجیکٹ ،تھر کول پاور پراجیکٹ جیسے اہم منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

    اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، متعلقہ وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان، چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

    وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے اجلاس کو پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی، انفراسٹرکچر، پاکستان ٹیلی ویژن کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے، اورنج لائن، ایم ایل -ون، گوادر پورٹ اور دیگر اہم منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ توانائی کے شعبے میں پورٹ قاسم کول فائرڈ پاور پلانٹ، گوادر پاور پلانٹ، کوہالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ، حبکو تھر کول پاور پراجیکٹ اور تھر کول پاور پراجیکٹ جیسے اہم منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گی

    اجلاس میں سکھرملتان موٹروے،تھاہ کوٹ حویلیاں سیکشن،ایسٹ بےایکسپریس وےپر گفتگو کی گئی،نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ،ایم ایل ون ، ڈی آئی خان ژوب منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی،وزیراعظم کوبتایا گیا کہ ملتان سکھرموٹروے مکمل کیا جا چکا ہےجلد باقاعدہ افتتاح کیاجائےگا ،

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کی تزویراتی پارٹنرشپ کا عملی نمونہ ہے ،سی پیک کے تحت مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں کی مقررہ ٹائم فریم میں تکمیل اولین ترجیح ہے ،منصوبوں پربلا تعطل پیشرفت یقینی بنانےکیلیے سی پیک اتھارٹی کاقیام عمل میں لایاجارہاہے ،پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سےنہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوراخطہ مستفید ہوگا،

  • ڈاکٹر یاسمین راشد مستعفی ہوں ورنہ…….مطالبہ آ گیا

    ڈاکٹر یاسمین راشد مستعفی ہوں ورنہ…….مطالبہ آ گیا

    مسلم لیگ ن نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد وزیر صحت پنجاب صرف نام ہی کافی نہیں کام بھی کر کے دکھائیں ورنہ استفیٰ دیں اور گھر کو جائیں۔ زکوٰۃ چور ایک ہاتھ سے انصاف کارڈ دے رہے ہیں تو دوسرے ہاتھ سے سہولیات ختم کر رہے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں ادویات کی قیمتوں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ اب سرکاری اسپتالوں میں ٹیسٹ پر بھی فیس لگا دی گئی ہے۔عمران خان نے پنجاب کے لوگوں کے لیے وسیم اکرم پلس کی شکل میں عذاب بھیجا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد صحت کا شعبہ چلانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ پنجاب کی تباہی کی ذمہ دار ڈاکٹر یاسمین راشد استعفیٰ دیں۔

    عظمیٰ بخاری نے مطالبہ کیا کہ صحت کے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن فوری واپس لیاجائے۔ اگر چوبیس گھنٹے میں نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو اس پر ردعمل دیں گے.

    واضح رہے کہ حکومت نے نوٹفکیشن جاری کیا ہے جس میں سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور مفت ٹیسٹ کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے جس پر عوامی حلقوں نے بھی شدید احتجاج کیا ہے اور ردعمل دیکھنے میں آیا ہے.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، پنجاب میں کتنی یونیورسٹیاں بنیں گی؟ اہم خبر

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد کی صورتحال، لوگوں کے انخلاء کیلئے اقدامات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نے اجلاس میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے پیش نظر قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، بہاولنگر اور بہاولپور میں تمام حفاظتی اقدامات اور ضروری تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دریا کے بیڈ سے لوگوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے اور سیلابی ریلے سے قبل لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ امدادی کیمپس میں تمام ضروری اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور ریلیف کیمپس میں ضروری اشیاء کی قلت نہیں ہونی چاہیئے۔

    وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء آبپاشی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو قصور، اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کے دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کیاور کہا کہ سیکرٹری آبپاشی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے بھی موقع پر جا کر امدادی سرگرمیوں کو مانیٹر کریں جبکہ میں حفاظتی انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے کسی بھی ضلع کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے اندیشے کے پیش نظر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ضروری انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہو نے چاہئیں۔وفاقی و صوبائی ادارے قریبی رابطہ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس رہیں۔ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے انتظامات کی ذاتی مانیٹرنگ کرے۔ پانی کی آمد واخراج کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔ادویات، ویکسینیشن،جانوروں کے لئے چارے اورونڈے کا بھی بندو بست کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت نے بغیر کسی اطلاع کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑا ہے۔ گنڈا سنگھ والا پر کل ایک لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزرنے کا امکان ہے۔ قصور سمیت دیگر اضلاع میں 81 ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔اجلاس میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا اور حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری آبپاشی نے دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پیشگی حفاظتی انتظامات اورضروری سازوسامان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    اجلاس میں صوبائی وزیر ڈیزاسسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود، صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹریز آبپاشی، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، ڈی جی پی ڈی ایم اے، کمانڈر ہیڈکوارٹر انجینئرنگ فور کور لاہور کے نمائندے کرنل سمیع اللہ، لائیوسٹاک اور ریسکیو 1122 کے حکام نے شرکت کی جبکہ قصور سے صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر جبکہ ساہیوال، ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے کمشنرز اور اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، بہاولپور اور لودھراں کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

    ایک برس میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 8350بیڈز کا اضافہ:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت90شاہر اہ قائداعظم پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں نیا پاکستان منزلیں آسان،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اوردیگر عوامی فلاح و بہبود کے زیرتکمیل پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پراجیکٹس پر پیش رفت اوردیگرانتظامی و مالی امور کابھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک سال میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 8350بیڈز کا اضافہ کیاگیا ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھنے سے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولت میسر ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ،میانوالی کے ہسپتال اورملتان میں نشتر ٹو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن ایک سال میں مکمل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 4 نئی یونیورسٹیاں بنیں گی اور6 زیر تکمیل یونیورسٹیاں جلد مکمل کی جائیں گی جبکہ صوبہ بھر میں سپیشل ایجوکیشن کے10نئے سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے کثیر الجہتی کریڈٹ کارڈ سکیم جلد از جلد شروع کی جائے گی۔پنجاب میں واٹر اورہل ٹورازم کے فروغ کیلئے 1.5ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔بہاولپور میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا اجراء یقینی بنایا جائے گا۔فیصل آباد، تونسہ اورمظفرگڑھ میں انڈسٹریل سٹیٹس کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔”ہنر مند نوجوان پروگرام“ کے تحت 40ہزار طلباء کو ٹیوٹا کے اداروں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز ون اورٹو میں 1733ترقیاتی منصوبے شامل ہیں جو15.9ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔”نیا پاکستان منزلیں آسان“ کے تحت 174سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی۔70ارب روپے کی لاگت سے 485کلو میٹر سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیچہ وطنی رجانہ،لیہ تونسہ،شورکوٹ جھنگ،حاصل پور بہاولنگراوردیپالپوروہاڑی کی سڑکیں بننے سے عوام کو آمدورفت میں سہولت ہوگی۔تعلیم،صحت سمیت 8پبلک سیکٹرکے منصوبوں کیلئے گائیڈ لائن دی جاچکی ہے۔ صوبہ بھر میں 5277سکیمیں 11ارب 40کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے طریقہ کارکو آسان اورمختصر بنایا جائے۔پراجیکٹس کی منظوری میں غیر ضروری تاخیرگوارا نہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے لئے ارکان اسمبلی کی مشاورت کو ترجیح دی جائے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک اوردیگر عالمی مالیاتی ادارے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مالی معاونت فراہم کریں گے۔صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، سردار آصف نکئی، صوبائی مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ سیکرٹریز اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ نے اجلاس میں شرکت کی

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں‌ توسیع، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے،کیا کہا؟

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں‌ توسیع، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے،کیا کہا؟

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کو خوش آئند قرار دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے سے دنیا کو پیغام دیا گیا ہے کہ جمہوری حکومت اورفوج ایک پیج پرہے ،کشمیر کی جدوجہد آزادی کیلیے،مودی کےجارحانہ اقدام کیخلاف یہ زبردست فیصلہ ہے،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے پرساری قوم ،عالم اسلام اورکشمیری اس پرخوش ہیں ،جنرل قمرجاوید باجوہ، پاک فوج اورعمران خان کومبارکباد پیش کرتا ہوں.

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی، اس حوالہ سے وزیراعظم آفس سے بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے فیصلہ ملک ، خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل میں کیا

  • انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ، بھارت انسانی حقوق کاباغی ہے:ناصراقبال خان

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ، بھارت انسانی حقوق کاباغی ہے:ناصراقبال خان

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران نے کہا ہے کہ بھارت انسانیت اورانسانی حقوق کاباغی ہے۔بھارت میں مسلمانوں سمیت کسی اقلیت کوانتہاپسندہندوﺅں کے شر سے پناہ نہیں ملتی۔ہندوگائے ،بندراورسانپ سمیت مختلف جانوروں کی پوجاجبکہ انسانوں بالخصوص مسلمانوں کاقتل عام کرتے ہیں۔عہدحاضر میں انتہاپسندہندوﺅں سے بڑاکوئی دہشت گرد نہیں ہے۔اگراقوام متحدہ متعصب نہیں تو اپنے چارٹر کی پاسداری نہ کرنیوالے بھارت سمیت دوغلے ممبرز کونکال باہرکرے ۔معتوب ومغلوب کشمیریوں کوبندوق کی نوک پریرغمال بنانا اورانہیں مذہبی رسومات ادانہ کرنے دینا ناقابل فہم اورناقابل برداشت ہے۔جموں وکشمیر میں مسلسل کرفیو نے کشمیریوں کوخوراک،ادویات اورپانی سمیت بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کردیا ۔بھارت کے اندر سے با شعور ہندو بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھارہے ہیں، مودی سرکار کی طرف سے آرٹیکل370پرشب خون کوبھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ،اگروہاں عدلیہ آزاد ہوئی تو یقینامودی کوخفت اٹھاناپڑے گی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضایڈووکیٹ ،مرکزی چیف آرگنائزراشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،مرکزی سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ،میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ ،مرکزی نائب صدر ممتازاعوان ، صدرپنجاب محمدیونس ملک،صدرشیخوپورہ عمران حیدر،نوشادحمید،کامران رفیق،ملک شکیل اعوان ،چوہدری غلام حسین ، مرزاشعیب حمید ایڈووکیٹ ،چوہدری اصغر شریف ایڈوووکیٹ ،رضوان احمد خان ایڈووکیٹ اورمحمدعلی سمیت مختلف مقررین نے لاہورہائیکورٹ چوک میں معتوب ومغلوب کشمیریوں کے حق میں جبکہ متعصب بھارت کی بدترین بربریت کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے .

    ۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اورسٹیمرز اٹھائے ہوئے تھے ۔بینرز اورسٹیمرز پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی جبکہ بھارتی انسانیت سوز ظلم وستم سے اظہار نفرت اور مذمت کیلئے نعرے درج تھے ۔مقررین نے مزید کہا کہ دنیا بھرمیں مسلمانوں کوتختہ مشق بنایاجارہا ہے ،اس ظلم وبربریت پراقوام متحدہ کی مسلسل خاموشی نے اس کے وجودکوسوالیہ نشان بنادیا ہے۔ مقتدرقوتوں کی طرف سے بھارت کی مذمت اورسکیورٹی کونسل کے ممبرز کااظہارتشویش کافی نہیں ،جس طرح اسلامی ملکوں میں نقب لگاکرمسیحی ملک بنائے گئے اس طرح بھارت کاجموں وکشمیر پرغاصبانہ قبضہ ختم کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ اگردنیا نے دوہرامعیارترک نہ کیا توانسانیت کواس کی بھاری قیمت چکاناپڑے گی ۔دنیا میں امن ایک خواب بن کررہ جائے گا،دنیا دوایٹمی ملکوں کے درمیان تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

  • اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی، اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی، اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

    اپوزیشن جماعتوں نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اسلام آباد متحدہ طور پر آئیں گے،ہم نے یہ فیصلہ کرلیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوئی، اے پی سی کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ ملک کو مختلف بحرانوں سے دوچار کردیا گیا ہے۔اس وقت پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ معاشی طور پر پاکستان نچلی سطح پر ہے، خراب معاشی صورتحال کے باعث سوویت یونین اپنا وجود برقرار نہ رکھ سکا۔ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں۔ نوجوان بیروزگاری کا شکار ہیں۔ تاجروں پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈاکٹر پریشان ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکمرانوں کو کشمیر کو فروخت کرنے کا ذمہ دار قرار دے رے ہیں۔ تم نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ رہے گی۔ کل تک ہم سوچ رہے تھے سری نگر کیسے حاصل کرنا ہے آج ہم یہ سوچ رہے ہیں مظفر آباد کیسے بچانا ہے؟عمران کہتا تھا مودی جیتے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی سے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں چارٹر آف ڈیمانڈ دے، رہبر کمیٹی کا اجلاس 26 اگست کو ہوگا۔ 29 اگست کو ایک اور سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حزب اختلاف حکومت کے خلاف تحریک کے لیے تیار ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمیت میں توسیع کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی توسیع کا معاملہ نارمل ہے۔ سرکاری ملازمین کی توسیع ہوتی رہتی ہے۔

    جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ہوئی جس میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی کے وفد اور جے یو آئی کے عبدالغفورحیدری، اکرم درانی اورطلحہٰ محمود شریک ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق موجود جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نیر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر نے اے پی سی میں شرکت کی، آفتاب شیر پاؤ،محمود اچکزئی، میاں افتخارحسین، طاہر بزنجو اور دیگرنے بھی اے پی سی میں شرکت کی

    اے پی سی میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہیں،اقوام متحدہ عالمی برادری مقبوضہ وادی سے کرفیو ختم کرائے۔ حکومت نے کشمیر پرمشترکہ اجلاس میں غیر سنجیدگی دکھائی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان ،بھارت اور کشمیری فریق ہیں، اپوزیشن جماعتیں اورعوام کشمیر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ، پاک فوج بھارت کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بلاول زرداری اور شہباز شریف شریک نہیں ہوئے. رات گئے مولانا فضل الرحمان نے بلاول زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی تھی.

    اس سے قبل بھی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ہوئی تھی جس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں اپوزیشن جماعتوں کو ناکامی ہوئی تھی، وہ چیئرمین سینیٹ کو نہیں ہٹا سکے

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، وزیر خارجہ سے ایسی وجہ بتائی کہ بھارت پریشان ہو جائے

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، وزیر خارجہ سے ایسی وجہ بتائی کہ بھارت پریشان ہو جائے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیراورافغانستان کی صورتحال کےتناظرمیں وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پربیان دیتے ہوئے کہا کہ خطےکےحالات کے پیش نظرآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی، ایک واضح پیغام جاتاہےکہ پاکستان کی پالیسی میں تسلسل ہے ،

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں گفت و شنید کی صورتحال بھی ہے،ان حالات پر نظر ڈالتے ہوئے آئینی اختیار کے تحت وزیراعظم نے فیصلہ کیا، وزیراعظم نےاپنی صوابدید کیمطابق فیصلہ کیا،اس سےتسلسل کاواضح پیغام جاتاہے،

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر سے کرفیو ہٹے گا تو حالات کا پتا چلے گا، اس مرحلے پر بھارتی وزیر کے غیر ذمے دارانہ بیانات سنے ہیں،پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے‌آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے.