Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کراچی، کانگو وائرس ایک ہی دن میں تین جانیں لے گیا

    کراچی، کانگو وائرس ایک ہی دن میں تین جانیں لے گیا

    سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج تین مریض کانگو وائرس کا شکار ہو کر وفات پا گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے سول ہسپتال میں زیر علاج مواچھ گوٹھ کا رہائشی شبیر کانگو وائرس سے وفات پا گیا جبکہ انڈس ہسپتال میں زیر علاج سید اسد علی رضوی بھی جان کی بازی ہار گیا۔ اسد علی رضوی کو سترہ اگست کو انڈس ہسپتال علاج کے لیے لایا گیا تھا۔ کانگو کے شبے میں ٹھٹھہ سے لائے گئے ہمل جمو خان بھی جناح ہسپتال میں چل بسا۔ ہمل کو ایک ہفتے سے تیز بخار کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھا۔

    رواں برس کراچی میں کانگو سے بارہ اموات ہو چکی ہیں جبکہ ستائیس کیسز مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    کراچی میں عید قرباں کے بعد غلاظت کے ڈھیر لگے ہیں جس کے باعث شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے تو وہیں شہر میں کانگو کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس جانور کی کھال ،خون اور تھوک میں موجود ٹک جسے چیچٹر بھی کہا جاتا ہے جو انسان کے خون میں شامل ہوکر درد، بخار، متلی اور خون کے بہنے کا سبب بنتا ہے ۔

  • سعودی ولی عہد کا وزیراعظم عمران خان کو فون،کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

    سعودی ولی عہد کا وزیراعظم عمران خان کو فون،کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’العربیہ‘‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، سعودی عرب کے ولی عہد نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز کو آگاہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں کشمیر کے علاوہ خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مزید فوج کی تعیناتی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں دو ہفتے سے کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، بیماروں کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں، انتر نیٹ و موبائل سروس بھی بند کی ہوئی ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں.

  • مودی کا ٹرمپ کو فون، عمران خان نے ٹرمپ کو کیا کہا تھا؟ قریشی نے بتا دیا

    مودی کا ٹرمپ کو فون، عمران خان نے ٹرمپ کو کیا کہا تھا؟ قریشی نے بتا دیا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون کیا ہے۔ نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کشمیر تنازعے اور دو طرفہ تعقلات پر بات چیت ہوئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو مودی نے فون کیا. ۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور تجارت پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پہلی بار امریکی صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔اور ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی موقف سے آگاہ کیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو کم کریں ،وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے نریندر مودی سے گفتگو میں پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ علاقائی امن کی صورتحال کو خراب نہ ہونے دیا جائے۔

    دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی 16اگست کو صدر ٹرمپ سے گفتگو ہوئی، وزیراعظم نےصدرٹرمپ سےبھارتی وزیراعظم سےبات کرنےکوکہا،وزیراعظم نےپاکستان کاموقف تفصیل کےساتھ بیان کیا،امریکی صدرکوخطےکی موجودہ صورتحال پرتشویش ہے،وزیراعظم عمران خان نےصدرٹرمپ کوبھارتی یکطرفہ اقدام سےآگاہ کیا،وزیراعظم نےکہاکہ5اگست کےاقدام سےخطےمیں سنگین صورتحال پیداہوئی،

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں سنگین بحران پیداہوچکاہے،بھارتی اقدام کامقصد وادی کی خصوصی حیثیت کوتبدیل کرناہے،دنیاکی نظروں سےمقبوضہ کشمیرکےمسائل اوجھل ہیں

  • عبداللہ گل کی آرمی چیف کے بارے میں ماہ مارچ میں کی گئی پیشنگوئی ہوئی پوری

    عبداللہ گل کی آرمی چیف کے بارے میں ماہ مارچ میں کی گئی پیشنگوئی ہوئی پوری

    آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل ر حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ حمید گل نے رواں برس 31 مارچ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا جو پورا ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ حمید گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 31 مارچ کو ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کے زیر غور
    ۱-افواج کے تمام سربراہان کی مدت ملازمت 3 سے 4 سال کر دی جائے
    ۲-جوائنٹ چیف اور فوج کی سربراہی ایک ہی شخص کے پاس ہو
    ۳۔موجودہ سربراہ جنرل راحیل کے بعد اسلامی اتحاد کے سربراہ بنا دیے جائیں
    ۴۔ افواج کے سربراہ کو مدت ملازمت میں توسیع دی جائے

    آج وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے. اس حوالہ سے وزیراعظم آفس سے بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے فیصلہ ملک ، خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل میں کیا.

  • بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    مودی سرکار کی جانب سے مسلسل آبی جارحیت پر پاکستان نے بھارت سے احتجاج ریکارڈ کرا دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان نے سندھ طاس کمشنر کے ذریعے بھارتی کمشنر کو احتجاج ریکارڈ کرایا۔ وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ نہ صرف پاک بھارت بلکہ خطے میں امن کی علامت ہے، بھارتی خلاف ورزی پر معاہدے کے مطابق پاکستان کو انصاف ملنا چاہیے۔

    وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو سیلاب سے پیشگی آگاہ کرنے کا پابند ہے۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے ہر آپشن پر غور کر رہا ہے، آرٹیکل 12 کے مطابق کوئی ملک مرضی سے معاہدہ ختم نہیں کر سکتا، یہ معاہدہ صرف دونوں ملکوں کی باہمی رضا مندی ہی سے ختم ہوگا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے دریائے ستلج میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا ہے جس کے نتیجے میں دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے ریلے سے سیلاب کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے نے وارننگ بھی جاری کر دی ہے، اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    قصور کے قریب دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی، درجنوں دیہات خالی کرنے کی ہدایات، سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ باکھڑا ڈیم سے دریائے ستلج میں چھوڑے گئے پانی کے باعث گنڈا سنگھ والا اور چینیوٹ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے اس وقت 64000 کیوسک پانی کا ریلا چناب پل سے گزر رہا ہے۔ ہیڈ سلیمانکی ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 24491 کیوسک اور اخراج 12335 کیوسک ہے۔

  • جذباتی نعروں سے نکل کر حکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

    جذباتی نعروں سے نکل کر حکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی ایک نظریہ ہے جو تیزی سے عوام میں مقبول ہو رہا ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں کامیاب جلسوں کے بعد ہم ممبر سازی مہم شروع کر رہے ہیں جس کے بعد پی ایس پی میں تنظیم نو کا عمل بھی کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے اراکین کراچی آرگنائزنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر سید آصف حسنین بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اب ملک بھر کی عوام کو جذباتی نعروں سے نکل کر حکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا ورنہ آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ لوگ اب لسانی، مذہبی اور خاندانی سیاست سے نکل کر اپنے مسائل کے حل کی بنیاد پر سیاست چاہتے ہیں۔ پی ایس پی اپنے قیام کے پہلے روز سے عوام میں شعور بیدار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ کراچی سے کشمیر تک عوامی مسائل کا حل پی ایس پی کے پیش کردہ منشور میں ہے۔

  • بارڈرز پر پاک فوج کے اضافی دستے تعینات

    بارڈرز پر پاک فوج کے اضافی دستے تعینات

    پاک فوج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ڈی جی ایم او میجر جنرل نعمان زکریا نے قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے خصوصی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بارڈرز پر فوج کے اضافی دستے تعینات ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ ڈی جی ایم او اور وزیر خارجہ نے کمیٹی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ پاک فوج کی بارڈرز پر تعیناتی پر ڈی جی ایم او میجر جنرل نعمان زکریا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ بارڈرز پر فوج کے اضافی دستے تعینات ہیں۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سفارتی سطح پر مقبوضہ کشمیر بارے مختلف ممالک سے رابطے میں ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر بارے پاکستان کے موقف کی جیت ہوئی ہے۔ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ، ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل نعمان ذکریا،صدر آزاد کشمیر، گورنر گلگت بلتستان، وزیر داخلہ، وزیر دفاع، وزیر انسانی حقوق نے شرکت کی

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی، اس حوالہ سے وزیراعظم آفس سے بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے فیصلہ ملک ، خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل میں کیا.

    جنرل قمر جاوید باجوہ کو 29 نومبر 2016 کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا گیا تھا، اب ان کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے.

    جنرل قمر جاوید باجوہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف مقرر کیا تھا،جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کا تعلق گکھڑ منڈی گوجرانوالہ سے ہے۔ انہوں نےکینیڈین آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، نیول پوسٹ گریجوایٹ اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، پاکستان سے تعلیم حاصل کی

  • جماعت اسلامی کا پشاور اور کراچی میں کشمیر مارچ کا اعلان

    جماعت اسلامی کا پشاور اور کراچی میں کشمیر مارچ کا اعلان

    جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 25 اگست کو پشاور اور یکم ستمبر کو کراچی میں کشمیر بچاؤ عوام مارچ کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر سیاسی نہیں پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،حکومت کا کشمیر ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ اچھا ہے،فورابین الاقوامی کشمیر کانفرنس بلائی جائے،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرجماعت اسلامی خاموش تماشائی نہیں بنے گی قوم کو بیدار کریں گے،کشمیریوں کو پیغام دیں گے کہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم کشمیری ہیں۔ 25اگست کو پشاور میں کشمیر بچا ؤعوام مارچ کریں گے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مسئلہ کشمیرکواجاگرکرنے کے لیے نائب وزیر خارجہ تعینات کرے،ابھی نہیں توکبھی نہیں کا لمحہ ہے اب کشمیریوں کا ساتھ نہ دیاتو دوبارہ موقع نہیں ملے گا ۔اقوام متحدہ نے کسی ملک کو آزادی نہیں دی ہر ایک نے قربانی دے کر آزادی حاصل کی ہے،حکومت کشمیریوں کی آزادی کے لیے ،قراردادوں سے بڑ کر ہر وہ اقدام کرے جس کا کشمیری مطالبہ کررہے ہیں۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حالات اور ایمان کا تقاضا ہے کہ ہم کشمیریوں کی آزادی کے لیے ،قراردادوں سے بڑ کر ہر وہ اقدام کریں جس کا کشمیر مطالبہ کررہے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ ایٹم بم کے استعمال کا آپشن موجود ہے دنیا سے پوچھتا ہوں کہ جو پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے تھے اب وہ بھارتی دھمکی پر کیوں خاموش ہیں۔

    سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کہتا ہے کہ مذاکرات صرف آزاد کشمیر پر ہوں گے. دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ہماری حکومتوں اور حکمرانوں کا ماضی اچھا نہیں ہے۔ ایک حکومت نے عافیہ ،ایک نے احمل کانسی, ایک نے ریمنڈڈیوس امریکہ کے حوالے کیا. موجودہ حکومت نے ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کردیا جس پر مودی نے کہا کہ 48گھنٹے میں اپنا پائلٹ لے کر آیا ہوں. حکومت نے خوف اور دبا ؤمیں بھارتی پائلٹ ان کے حوالے کیا۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی جانب سے سینکڑوں خواتین کے ساتھ دست درازی کی رپورٹ

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی جانب سے سینکڑوں خواتین کے ساتھ دست درازی کی رپورٹ

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 15 اگست کی رات کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور سینکڑوں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ دست درازی کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے گروپ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے متعدد خواتین اور کم عمر لڑکیوں پر دست درازی کی اور سیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

    مذکورہ گروپ نے مقبوضہ وادی میں متاثرین سے گفتگو کے بعد اپنی رپورٹ تیار کی جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام متاثرہ خواتین کیمرہ کے سامنے بات چیت سے ڈری ہوئی تھیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے آج مسلسل 15ویں روز بھی وادی کشمیر اورجموں خطے کے کم از کم پانچ اضلاع میں کرفیو اور دیگر سخت پابندیوں کا نفاذ جاری رکھا۔ دو ہفتوں میں بھارتی فوج نے 4 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا

    واضح رہے کہ نریندر مودی حکومت کی طرف سے 5 اگست کو جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی دفعہ 370 کے خاتمے سے پہلے مقبوضہ علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیاتھا۔ مسلسل کرفیو اور مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث علاقے میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے کیوںکہ علاقے کے لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ اور مریضوں کے لیے زندگی بچانے والی اوویات سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    قابض انتظامیہ نے ٹی وی چینلز کی نشریات اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی سے معلومات تک رسائی بھی مسدود کردی ہے جبکہ 5 اگست سے مقامی اخبارات کے آن لائن ایڈشن بھی اپ ڈیٹ نہیں ہو پا رہے ہیں۔ جموں خطے کے سانبہ،کٹھوعہ، ادھمپور، ریاسی اور جموں اضلاع میں مختصر سے وقفے کے بعد دوبارہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی ہیں.

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پیلٹ گن کا کھلے عام استعمال کر رہی ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پاکستان میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، قومی سلامتی کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا جس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بھارتی ہائی کمشنر بھارت واپس روانہ ہو چکے ہیں، پاکستان نے کشمیر کے مسئلہ کو عالمی دنیا کے سامنے اٹھانے کے لئے مختلف ممالک سے رابطے کئے ہیں، چین نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے،کشمیر کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے بھی گفتگو ہوئی ہے،

  • مولانا صاحب، آپکی زبان مودی کے خلاف کیوں نہیں بولتی، فردوس عاشق اعوان

    مولانا صاحب، آپکی زبان مودی کے خلاف کیوں نہیں بولتی، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کیخلاف بولنے کی بجائے آپکی زبان پاکستان کے مفادات کیخلاف زہر کیوں اگل رہی ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر ہمارا مشترکہ کاز ہے ،پوری قوم اس پر متحد ہے،مولاناصاحب،اس قومی یکجہتی کواپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں ،مودی نےمظلوم کشمیریوں پر جو کرفیو لگایا تھا اسکا اثر آپکی زبان پرکیوں ہے؟،مودی کیخلاف بولنے کی بجائے آپکی زبان پاکستان کے مفادات کیخلاف زہر کیوں اگل رہی ہے؟

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان دنیابھر میں کشمیریوں کےسب سے بڑے وکیل ،حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں،جس موثر اندازسےمسئلہ کشمیرتحریک انصاف کی حکومت نےاجاگرکیاماضی میں مثال نہیں ملتی،سلامتی کونسل کا اجلاس ہماری سفارتی فتح ، بھارت کی سفارت کاری کی شکست ہے،بتائیں آپکی کارکردگی کیارہی؟ کشمیریوں کوفتح دلانے کیلیے کتنے جھنڈے گاڑے؟