Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم کا امریکا میں مصروف ترین دن،سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا

    وزیراعظم کا امریکا میں مصروف ترین دن،سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا

    وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں مصروف ترین دن گزارا ، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی تاجروں ،سرمایہ کاروں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، دوسری جانب سرمایہ کاروں نے عمران خان کے ویژن کو سراہا،

    امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے چوٹی کے پاکستانی بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے بااثر ممبر طاہر جاوید نے وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی ۔ طاہرجاوید نے پاکستان کانگریس فاﺅنڈیشن کی بنیاد رکھی جو116 ویں کانگریس میں کانگریشنل پاکستان کاکس میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔ جاوید انور کے ہمراہ سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معاشی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے تذویراتی وقوع اور خطے کی سرحدوں کے ساتھ مربوط رابطوں کی وجہ سے یہاں بھرپور کاروباری مواقع ہیں۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال کو سراہا اور توانائی اور سیاحت سمیت جن شعبوں میں وہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کی نشاندہی بھی کی

    وزیراعظم عمران خان اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بجے امریکہ میں عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے۔ ملک کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم کا یہ پہلا جلسہ ہے۔ جلسہ میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔ کیپیٹل ارینا میں ہونے والے جلسہ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان’’کیپٹل ون ارینا‘‘اسٹیڈیم میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرینگے،کیپٹل ون ارینا‘میں 20ہزارسے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ،امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کا اتنا بڑا ایونٹ پہلے کبھی نہیں ہوا. وزیراعظم کی تاریخ سازجدوجہد پرمبنی خصوصی دستاویزی فلم دکھانےکی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے تاریخی خطاب کریں گے ،وزیراعظم کی امریکا آمد پرکمیونٹی نہایت پرجوش اورمتحرک ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد تاجروں اور سرمایہ کاروں سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے فراہم سازگار ماحول سے استفادہ کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے یہ بات اتوار کو یہاں پاکستانی سفارتخانہ میں معروف پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں افینٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیاءچشتی، ریسورس گروپ کے بانی شراکت دار محمد خیشگی اور ریسورس گروپ کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر حسنین اسلم شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر میری ٹائم آفیئر سید علی حیدر زیدی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری بھی موجود تھے

    وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے حکومت کے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول کو اجاگر کیا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں کاروباری شخصیات کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول اور کاروبار کرنے کو آسان بنانے میں بہتری کے عمل، صنعتی شعبہ اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ناصر جاوید، اشرف قاضی اور شوکت دھنانی نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے تدریسی، مینوفیکچرنگ اور سٹیل کی صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے پاکستان کی سماجی۔ اقتصادی ترقی کے وژن کی تعریف کی۔

    وزیراعظم عمران خان سے سفیر منیر اکرم اور معروف تاجر شہال خان نے اتوار کو واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد اور وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی بھی اس موقع پر موجود تھے.

    وزیراعظم عمران خان کی کل امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں بھی شریک ہوں گے، پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔ وہ امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپیٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب بھی کریں گے، پھر امریکی صحافیوں سے بات چیف ہو گی۔

    وزیراعظم عمران خان امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی سے ملاقات کا شیڈول بھی طے ہے جس کے ساتھ ان کا دورہ امریکا مکمل ہو جائے گا۔

    قبل ازیں امریکا پہنچنے پر ایئر پورٹ پر وزیر اعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ وزیراعظم عمران خا ن کی واشنگٹن ڈی سی آمد پر پاکستانی کمیونٹی خوشی سےنہال ہوگئی۔ واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس پہنچنے پر پاکستانی کمیو نٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم عمران کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ بےتاب نظر آئے۔ ایئر پورٹ سے وزیر اعظم پاکستان ہاؤس پہنچے اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اپنے قائد کو ویلکم کہنے کیلئے پاکستان ہاؤس کے باہر موجود تھی۔ خواتین اور بچوں کا جوش بھی قابل دید تھا، کارکنان کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ اور پارٹی ترانوں پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان ہاؤس کےاطراف قومی اورپی ٹی آئی پرچموں کی بہار ہے۔عمران خان کی آمد کے ساتھ ہی فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر سیکیو رٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، وزیراعظم عمران خان قطر ائیر ویز کے ذریعے امریکا پہنچے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر 50 ہزار ڈالر خرچ آئے گا جبکہ اس سے قبل پاکستان کے وزراء اعظم کے دورہ امریکا پر چار لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر خرچ آتا تھا.

    وزیراعظم عمران خان مختصر وفد کے ہمراہ امریکا گئے ہیں اس فیصلے کو پاکستانیوں نے سراہا.

  • حافظ سعید کی گرفتاری کا کریڈٹ ٹرمپ خود لے رہا ہے: مولانا فضل الرحمان

    حافظ سعید کی گرفتاری کا کریڈٹ ٹرمپ خود لے رہا ہے: مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حافظ سعید کی گرفتاری کا کریڈٹ ٹرمپ خود لے رہا ہے

    حافظ سعید کی گرفتاری، وزیراعظم نے بھارت کو خوش کر دیا، انصار عباسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جامعہ اشرفیہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بتایا جائے گا کے 25 جولائی کو منڈیٹ چوری کیا گیا تھا ہم الیکشن پر اعتماد نہیں کر رہے ہیں۔

    حافظ سعید کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع، اہم خبر

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ قادیانی لابی بھی متحرک ہوچکی امریکا ختم نبوت قانون کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے جس پر صدر ڈونلڈٹرمپ کی گفتگو بھی سامنے آچکی قوم ہوشیار رہے ہم کسی قیمت بین الاقوامی ایجنڈا ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

    حافظ سعید کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا؟ سی ٹی ڈی نے تفصیلات جاری کر دیں

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے، حافظ سعید کی گرفتار پر امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ٹویٹ کی تھی.

    بلوچستان حکومت گرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سرگرم، کس سے ملاقات کی؟

    اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان آج ن لیگی قیادت سے رائیونڈ میں ملاقات کریں گے ،مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور مریم نوازسے ملاقات کریں گے ،مولانا فضل الرحمان اور ن لیگی قیادت کی ملاقات آج شام جاتی امرا میں ہوگی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال،چیئرمین سینیٹ کےمعاملات زیرغورآئیں گے ،ملاقات میں 25 جولائی کےیوم سیاہ سےمتعلق بھی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی .

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری

    مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن نے تحریک جمع کروا رکھی ہے، ن لیگ کی سینیٹ میں اکثریت ہے ، گزشتہ روز بھی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا تھا، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے مولانا عبدالغفور حیدری بھی سینیٹر ہیں. اپوزیشن جماعتوں نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے

  • مریم نواز کی جاری ویڈیو اصلی یا جعلی، ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی بھی بول پڑے

    مریم نواز کی جاری ویڈیو اصلی یا جعلی، ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی بھی بول پڑے

    مریم نواز کی جانب سے جاری جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے حوالہ سے خبروں پر ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹراشرف طاہر

    پنجاب فرانزک لیب نے ویڈیو پر کوئی رپورٹ جاری نہیں کی، شہباز گل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹراشرف طاہر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب فرانزک لیب ایجنسی سے رابطہ کیا تھا تاہم ابھی تک ہمیں کوئی ویڈیو موصول نہیں ہوئی ہے۔ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے موقف دیا کہ مبینہ ویڈیو کےحوالے سے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    ویڈیو خراب تھی تو جج کو کیوں نکالا؟ مریم نواز کا سوال

    بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف

    واضح رہے کہ میڈیا میں خبریں چل رہی تھیں کہ احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو کی فرانزک رپورٹ آ گئی ہے اور ویڈیو اصلی ہے.

     

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک جس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنائی تھی اس کی ویڈیو جاری کی تھی ،جج نے ویڈیو کو مسترد کیا اور پریس ریلیز جاری کی، بعد ازاں وزارت قانون نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا دیا تھا اس ضمن میں وفاقی وزیر قانون نے پریس کانفرنس بھی کی تھی.

    احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو کے حوالہ سے سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا ہے ،سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ہے ،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے اس حوالہ سے رائے طلب کر رکھی ہے.

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے آفس پر ایف آئی اے اور پولیس نے مشترکہ طور پر کاروائی کی ہے،طارق محمود کے دفتر کے تالے توڑکردستاویزات اورسی ڈیز قبضےمیں لے لی گئیں ،طارق محمود کے دفتر پررات تقریبا ًتین بجے کارروائی کی گئی ،چھاپا مارٹیم نے نئے تالے ڈال دیے .

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے میاں طارق کوگزشتہ روزہی گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم میاں طارق کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف اے کے حوالے کردیا ہے

     

  • چوروں کی ڈھیل ختم ہونیوالی ہے، ذوالفقار مرزا

    چوروں کی ڈھیل ختم ہونیوالی ہے، ذوالفقار مرزا

    سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ چوروں کو اللہ لمبی ڈھیل دیتا ہے اب وہ ڈھیل ختم ہونے والی ہے.

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد ذوالفقار مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو بھی ایک نہ ایک دن جانا ہے،کیونکہ پیپلزپارٹی والوں کے پاس پیسہ بہت ہے انکو خود نہیں پتہ کتنا پیسہ انہوں نے کمایا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

    ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ لوگوں کو دکھانے کے لئے گھوٹکی کی انتخابی مہم کراچی میں چلائی جارہی ہے، گھوٹکی میں انتخابات وہاں کی عوام جیتے گی .

    گزشتہ سماعت پرانسداد دہشت گردی کی خصوصی گردی میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور شریک ملزمان کے خلاف 4 مقدمات کی سماعت20 جولائی تک ملتوی کی گئی تھی ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراو کیس میں سابق وزیر داخلہ زوالفقار مرزا عدالت میں پیش ہوئے عدالتی تعطیلات کے باعث بغیر کسی کارروائی کہ عدالت نے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی گئی تھی، ملزمان کے خلاف چار مقدمات زیر سماعت ہیں،مقدمہ میں ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،ملزمان پر دہشت گردی جلاو گھیروا اور دیگر الزامات ہیں .

    مزید گرفتاریاں ہوں گی، نامزد امیدوار چیئرمین سینیٹ کا دعویٰ

    واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا کا سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا لیکن بعد ازاں اختلافات کی وجہ سے وہ الگ ہو گئے، مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا اب تحریک انصاف کی حکومت میں وفاقی وزیر ہیں.

  • تلہ گنگ، کوئلے سے بھرا ٹریلر کھائی میں گر گیا،ایک شخص جاں بحق

    تلہ گنگ، کوئلے سے بھرا ٹریلر کھائی میں گر گیا،ایک شخص جاں بحق

    تلہ گنگ کے علاقے ڈھوک پٹھا ن میں کوئلے سے بھرا ٹریلر کھائی میں جا گرا، ایک شخص جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے.

    تلہ گنگ میں دو افغانی گروپوں کا تصادم, ایک شخص کی جان نگل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تلہ گنگ کے علاقہ ڈھوک پٹھان کے قریب کوئلے سے بھرا ٹرالا الٹنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اسٹیشن سے 2 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کی گئیں، آپریشن کمانڈر ارسلان ادریس نے بتایا کہ رحیم یار خان سے راولپنڈی جانے والا 22 ویلر کوئلے سے بھرا ٹرالا بریک فیل ہو نے کے باعث اپنے سامنے جاتے آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا اس کے بعد ہائی ایس اور سزوکی سے ٹکراتا ہوا پل سے نیچے گہرائی میں جا گرا، حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا،آپریشن میں ریسکیو 1122 چکوال سے 8 ریسکیورز نے حصہ لیا۔

    تلہ گنگ کے علاقہ میں بااثر افراد کا بچے پر بہیمانہ تشدد، پولیس بھی ملزمان سے مل گئی

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کا رائل ایئرٹیٹو شومیں پاک فضائیہ کے ہرکولیسC-130 کا معائنہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا رائل ایئرٹیٹو شومیں پاک فضائیہ کے ہرکولیسC-130 کا معائنہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے رائل انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شو 2019 کے مقابلے میں شریک پاک فضائیہ کے ہرکولیس C-130 طیارے کا معائنہ کیا۔

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئرٹیٹو شو میں شریک سی ون تھرٹی کا معائنہ کیا،سربراہ پاک فضائیہ نے 6 مختلف ممالک کے ہم منصب اور مختلف ایوی ایشن انڈسٹریزکےعہدیداران سے بھی ملاقاتیں کیں.

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ہرکولیس طیارہ کنکورز ڈی ایلی گینس ٹرافی کیلیےمقابلے میں شریک ہے، طیارے کو مشہور ومعروف آرٹسٹ گروپ کیپٹن حسینی کی پینٹنگز سے مزین کیا گیا،شائقین نے ایئرکرافٹس کا زمینی اور فضائی مظاہرہ بھی دیکھا، رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شو ہرسال برطانیہ میں منعقد کیا جاتا ہے،تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہوا بازی کے شوقین افراد نے دنیا بھر سے شومیں شرکت کی، رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شودنیا کا سب سے بڑا ایئر شو ہے.

  • اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ کا اجلاس طلب ، کب ہو گا؟ اہم خبر

    اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ کا اجلاس طلب ، کب ہو گا؟ اہم خبر

    سینیٹ کا اجلاس 23 جولائی کو طلب کر لیا گیا

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس 23 جولائی کو سہہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا، اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کروائی تھی، چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس طلب کیا.

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

  • سی پیک پاک چائنا تک محدود نہیں، امریکا بھی پارٹنر بن سکتا ہے، قریشی

    سی پیک پاک چائنا تک محدود نہیں، امریکا بھی پارٹنر بن سکتا ہے، قریشی

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چائنا تک محدود نہیں،یورپی ممالک،امریکا کوبھی پارٹنر بناسکتے ہیں .

     

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کے امریکا پہنچنے سے قبل امریکا پہنچ چکے ہیں، شاہ محمود قریشی نے امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکا میں پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے ،ہم ایڈ کی نہیں ٹریڈ کی بات کررہے ہیں،امن و استحکام کی بات کر رہے ہیں ،جنوبی ایشیا میں ترقی کا راستہ کھولنے کیلیے ہم ہرسطح پرکوشش کررہے ہیں.

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بنی درد سر، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پھر طلب

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک پاک چائنا تک محدود نہیں،یورپی ممالک،امریکا کوبھی پارٹنر بناسکتے ہیں،بھارت افغانستان کا پڑوسی نہیں البتہ بھارت نےافغانستان میں سرمایہ کاری کی ہے،واہگہ بارڈر پر بھارت سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے .

    قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا کیساتھ تعلقات کچھ عرصے سے اچھے نہیں، دو طرفہ تعلقات کو پس پشت پر ڈال دیا گیا جبکہ افغانستان کے تنازع کو اہمیت دی گئی۔ ہمارے جن علاقوں کو علاقہ غیر سمجھا جاتا تھا ہماری پاک فوج نے وہاں آپریشن کر کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا، اب ملک میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے۔ دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے .

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو دیکھنے،سننے اور نئے پاکستان کا ویژن جاننے کا اشتیاق رکھتے ہیں، پانچ برس سے یہاں سمٹ لیول کا کوئی پروگرام منعقد نہیں ہواجس کی وجہ سے پاکستانیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے،امریکا میں ماضی میں کمیونٹی اجلاس بند کمروں میں ہوتے رہے، پاکستانی کمیونٹی کا یہ اجتماع تاریخی اور فقید المثال ہو گا، ہم خود دار پاکستان کا پیغام لے کر آئے ہیں۔

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

    وزیراعظم امریکا کس طیارے پر جائیں گے؟ ایسا فیصلہ کہ پاکستانی حیران ہو جائیں

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا

  • پنجاب فرانزک لیب نے ویڈیو پر کوئی رپورٹ جاری نہیں کی، شہباز گل

    پنجاب فرانزک لیب نے ویڈیو پر کوئی رپورٹ جاری نہیں کی، شہباز گل

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب نے ابھی تک ویڈیو پر کوئی رپورٹ جاری نہیں کی.

    ویڈیو خراب تھی تو جج کو کیوں نکالا؟ مریم نواز کا سوال

    بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب ایجنسی سے رابطہ کیا گیا ہے انہوں نے ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی نہ ہی پنجاب فرانزک لیب کو اس پر ابھی تک کوئی مواد موصول ہوا ہے۔ پنجاب فرانزک لیب ایجنسی کے بارے میں چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

    واضح رہے کہ میڈیا میں خبریں چل رہی تھیں کہ احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو کی فرانزک رپورٹ آ گئی ہے اور ویڈیو اصلی ہے.

     

    ذمہ دار لوگوں کو بیانات نہیں دینے چاہئے،چیف جسٹس

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک جس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنائی تھی اس کی ویڈیو جاری کی تھی ،جج نے ویڈیو کو مسترد کیا اور پریس ریلیز جاری کی، بعد ازاں وزارت قانون نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا دیا تھا اس ضمن میں وفاقی وزیر قانون نے پریس کانفرنس بھی کی تھی.

    احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو کے حوالہ سے سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا ہے ،سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ہے ،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے اس حوالہ سے رائے طلب کر رکھی ہے.

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے آفس پر ایف آئی اے اور پولیس نے مشترکہ طور پر کاروائی کی ہے،طارق محمود کے دفتر کے تالے توڑکردستاویزات اورسی ڈیز قبضےمیں لے لی گئیں ،طارق محمود کے دفتر پررات تقریبا ًتین بجے کارروائی کی گئی ،چھاپا مارٹیم نے نئے تالے ڈال دیے .

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے میاں طارق کوگزشتہ روزہی گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم میاں طارق کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف اے کے حوالے کردیا ہے

  • چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے خط کا جواب دے دیا ہے، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اپوزیشن کے7 پارلیمانی رہنماؤں کو خط کے ذریعے جواب دیا گیا ،چیئرمین سینیٹ کا جواب 3 صفحات پرمشتمل ہے

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کے خط کے جواب میں کہا کہ آئین میں چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کوہٹانے کیلیےعدم اعتماد کی تحریک کا کوئی تصور موجود نہیں، ریکوزیشن اجلاس سے متعلق 2016 کی رولنگ واضح ہے .

    صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ میں پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے کےلیے لڑ رہا ہوں،میں قرارداد کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں ،اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کے لیے وزارتِ پارلیمانی امور کو لکھ چکا ہوں،میں اپنی ذات کی جنگ نہیں لڑ رہا،ایوان کے تقدس کی جنگ لڑ رہا ہوں .

    مزید گرفتاریاں ہوں گی، نامزد امیدوار چیئرمین سینیٹ کا دعویٰ

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بنی درد سر، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پھر طلب

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔