Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما پر فائرنگ

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما پر فائرنگ

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے تا ہم جماعت اسلامی کے رہنما محفوظ رہے

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ اقبال ٹاون میں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی رہائشگاہ پر فائرنگ ہوئی ہے، نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے جماعت اسلامی کے رہنما کی رہائشگاہ پر فائرنگ کی، تا ہم حافظ سلمان بٹ محفوظ رہے، فائرنگ کے وقت حافظ سلمان بٹ کی رہائشگاہ پر پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کے مابین ہونے والے تصادم پر اجلاس ہو رہا تھا.

    کرکٹ کی طرح معاشی ٹیم نے بھی شکست کھائی، سراج الحق

    حکومت کے خلاف بیان دینے پر حکومت نے کیا قدم اٹھایا، سراج الحق بول پڑے

    جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے جماعت اسلامی کے رہنما پر فائرنگ کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ حافظ سلمان بٹ نے واقعہ کیخلاف تھانہ گلشن اقبال میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

    ایمنسٹی اسکیم کا نام ’’لوٹواورپھوٹو‘‘ہوتا توزیادہ بہترتھا ،سراج الحق

    واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع پنجاب یونیورسٹی میں دو روز قبل دو طلبا تنظیموں کے مابین تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں پانچ طلبا زخمی ہو گئے تھے.طلبا میں تصادم ہوسٹل نمبر 18 میں ہوا تھا.

    پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا کے جھگڑے کے بعد 12 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا ، یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر محمد عبید کی مدعیت میں دائر ہونے والے مقدمہ کے مطابق طلباء کے درمیان ہاسٹل نمبر اٹھارہ میں تصادم کیا گیا اور اس دوران طلباء زخمی ہوئے جب کہ اس سے قبل ہیلے کالج میں گارڈز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے طلبا ملک عاقب، احتشام، نبیل، وقاص، عدنان، محمود درانی، مظہر، باچا محمد، احمد بہادر اور شرجیل کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور طلبا کو معطل کر کے ان کے کلاسز میں آنے پر پابندی لگا دی تھی.

  • یکم جولائی سے ہو گی ملک بھر میں سیمنٹ کی قلت،اہم خبر

    یکم جولائی سے ہو گی ملک بھر میں سیمنٹ کی قلت،اہم خبر

    حکومت کی جانب سے سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے لئے کڑی شرائط کے بعد ڈسٹری بیوٹرز نے کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یکم جولائی سے ہم کاروبار بند کردیں گے.

    روپے کی قدر میں استحکام کیسے آئے گا، چیئرمین ایف بی آر نے بتا دیا

    آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس لاہو رمیں‌ ہوا جس میں متفقہ طور پر ڈسٹری بیوٹرز نے اس چیز کا اعادہ کیا کہ یکم جولائی 2019 سے سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ نہیں اٹھایا جائے گا ،ایسوسی ایشن کے ترجمان آصف سعید نے بتایا کہ حکومت اور ایف بی آر ہمارے کسی مطالبے کو ماننے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے سیمنٹ کے کاروبار کو چلانا مشکل ہو گیا ہے ،ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی تمام سیمنٹ کے ڈسٹری بیوٹرز انکم ٹیکس ،سیل ٹیکس بشمول صوبائی ٹیکس ادا کر رہے ہیں ،اب ایف بی آر نے شناختی کارڈ کی شرط اور ٹرن اوور ٹیکس اور فائل ٹیکس ریٹرن سے ڈسٹری بیوٹرز کو نکال دیا ہے ،اسلئے سیمنٹ کا کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا. ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹری بیوٹرز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی فیکٹریوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا، جو سیمنٹ اٹھائے گا وہ خود ذمہ دار ہو گا.

    چیئرمین ایف بی آر نے ایسا حکم دیا کہ کاروباری برادری خوش ہو جائے

    سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیمنٹ نہ اٹھائے جانے کے بعد ملک بھر میں سیمنٹ کی قلت ہو جائے گی.

    واضح رہے کہ بجٹ میں سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے اثرات سامنے آنے لگے، ملک بھر میں سیمنٹ کی فی بوری 80 روپے تک مہنگی ہو گئی ہے، کراچی میں سیمنٹ کی بوری 10 روپے اضافے سے 635 روپے، حیدر آباد میں 30 روپے اضافے سے 660 روپے، پشاور میں 15 روپے اضافے سے 535 روپے، اسلام آباد میں 30 روپے 550 روپے، ملتان میں 60 روپے اضافے سے 540 روپے، سیالکوٹ میں 40 روپے اضافے سے 550 روپے اور بہاولپور میں 80 روپے اضافے سے 580 روپے میں سیمنٹ کی بوری فروخت ہو رہی ہے۔

    سیمنٹ مہنگی ہونے سے گھروں ودیگر تعمیرات کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے.

  • آشیانہ ہاوسنگ سکیم کیس، سماعت ہو گی آج، شہباز شریف پیش نہیں ہونگے

    آشیانہ ہاوسنگ سکیم کیس، سماعت ہو گی آج، شہباز شریف پیش نہیں ہونگے

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاوسنگ سکیم کیس کی سماعت آج ہو گی

    شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاوسنگ سکیم کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو گی، شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ، شہباز شریف بجٹ سیشن کے وجہ سے اسلام آباد میں ہیں ، شہباز شریف کے وکیل عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کریں گے.کیس میں شہبازشریف فوادحسن فواد اور احد چیمہ سمیت 13 ملزمان شامل ہیں،بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق ،بلال قدوائی اور امتیاز حیدر بھی ملزمان میں شامل ہیں،

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    احتساب عدالت میں شہباز شریف کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے .

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر بھی شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے کیونکہ اس روز شہباز شریف اپوزیشن کی اے پی سی میں گئے تھے،.

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا

  • قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    قطری خط کے بعد شریف خاندان کی مشکلات کم کرنے کے لئے قطری ڈیل بھی ہو گئی، امیر قطر کا دورہ پاکستان کامیاب ہو گیا، امیر قطر کے پاکستان پہنچنے سے ایک گھنٹہ قبل مریم نواز کی پریس کانفرنس امیر قطر کے لئے پیغام تھا کہ وہ ڈیل کے لئے کردار ادا کریں.

    نیب کی جانب سے بڑوں کی گرفتاریوں کے بعد اب بڑوں نے کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر عمل شروع کر دیا، امیر قطر کے دورہ پاکستان میں معاشی ڈیل ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میثاق معیشت کا فارمولا پیش کیا جس کے بعد مریم نواز نے میثاق معیشت کو مذاق معیشت کہنے کے اگلے روز ہی اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو اسوقت نیب نے گرفتار کیا ہوا ہے، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی نیب کی حراست میں ہیں. سابق وزیراعظم نواز شریف بھی العزیز ریفرنس میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں‌، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی نیب کی حراست میں ہیں‌، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ برادران بھی جیل میں ہیں، نیب کی جانب سے بڑے سیاسی زعما کے خلاف ایکشن جاری رہے اور گرفتاریاں ہوتی رہیں.

    چند روز قبل امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر کا خود استقبال کیا اور ان کی گاڑی بھی ڈرائیو کی، امیر قطر کا فضا میں پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے استقبال کیا ، انہیں وزیراعظم ہاوس میں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز بھی انہیں ایوان صدر میں دیا گیا،امیر قطر کی واپسی کے بعد اعلان ہوا ہے کہ قطر پاکستان میں تین ارب ڈالرز کی بھی سرمایہ کاری کرے گا.

    باغی ٹی وی کے باخبر ذرائع کے مطابق امیر قطر کے دورہ پاکستان کے دوران ایک ڈیل ہوئی ہے، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف جو اسوقت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں ، ان کے حوالہ سے امیر قطر نے پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ڈیل کی ہے، باخبر ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ساتھ 12 بلین ڈالر کی ڈیل ہوئی ہے، شریف خاندان 12 بلین ڈالر ادا کرے گا، اور اس کے لئے قطری شاہی خاندان کردار ادا کرے گا، 12 بلین ڈالر کی ادائیگی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل سے رہائی ہو گی اور یہ رہائی اسی سال اکتوبر تک متوقع ہے، نواز شریف رہائی کے بعد پاکستان میں رہنے کی بجائے لندن چلے جائیں گے اور آئندہ پانچ برس تک پاکستان نہیں آ سکیں گے اور نہ ہی پاکستان کے معاملات میں‌ مداخلت کریں گے .

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق امیر قطر کی جانب سے نواز شریف کے حوالہ سے ڈیل کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف جو خود نیب کی حراست میں رہ چکے ہیں نے قومی اسمبلی میں میثاق معیشت کی پیشکش کی جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میں خود اس میں دلچسپی لوں گا اب بھی وقت ہے کہ میثاق معیشت ہو سکتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے اس حوالہ سے وزیراعظم سے ملاقات کی اس کے بعد وزیراعظم نے شہباز شریف کی جانب سے پیش کی جانے والی میثاق معیشت کی پیشکش قبول کر لی ، اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کسی بھی ڈیل یا ڈھیل یا میثاق کی طرف نہیں آنے والے تھے بلکہ انہوں نےاعلان کیا تھا کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا.

    قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی جانب سے میثاق معیشت کی پیشکش کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جو مسلم لیگ ن پر اپنا ہولڈ رکھنا چاہتی ہیں نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے والد نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہونے والے تیسرے ہارٹ اٹیک کا انکشاف کیا تو اسی پریس کانفرنس میں میثاق معیشت کو مذاق معیشت کہا اور حکمرانوں کے گھیراو کرنے کا کہا لیکن اسی کانفرنس کے اگلے روز مریم نواز نے صرف ایک دن قبل کی جانے والی پریس کانفرنس سے یوٹرن لیا اور کہا کہ چچا نے جو کہا میرے لئے وہ قابل احترام ہیں، ہمارا کوئی اختلاف نہیں.

    شریف خاندان جس کے قطریوں سے خاندانی مراسم ہیں نے نواز شریف کی ڈیل اور رہائی کے لئے کردار ادا کیا ہے تا ہم اگر نواز شریف 12 بلین ڈالر کی ادائیگی کریں گے تو رہا ہو جائیں گے. شریف خاندان اور قطری شاہی خاندان کے گہرے مراسم ہیں یہی وجہ ہے کہ 14 نومبر 2016 کوشریف خاندان کے وکیل اکرم شیخ نے قطری سابق وزیرِ اعظم حامد بن جاسم بن جابر الثانی کا خط پیش کیا جس پر ذاتی اور خفیہ کی مہر لگی تھی۔ خط میں درج تھا میرے والد جاسم کے نواز شریف کے والدمیاں محمد شریف طویل عرصے سے کاروباری تعلقات تھے جو میرے سب سے بڑے بھائی کے ذریعے چل رہے تھے۔ میاں شریف نے قطر میں الثانی خاندان کے جائداد کے کاروبار میں مخصوص سرمایہ لگانے کی خواہش ظاہر کی۔ میرے خیال میں اُس وقت کل ایک کروڑ بیس لاکھ درہم کی رقم میاں شریف نے دی جو انہیں دبئی کے کاروبار کی فروخت سے ملے تھے (16، 16 اے، 17 اور 17 اے ایون فیلڈ ہاؤس، پارک لین، لندن، ان کی ملکیت دو بیرونِ ملک کمپنیوں کے پاس تھی اور ان کمپنیوں کے بیئریر شیئر سرٹیفیکیٹ قطر میں رکھے گئے تھے، کی خاطر ادائیگی کی گئی۔ یہ جائداد کے کاروبار کی آمدنی سے خریدے گئے تھے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، اپنی زندگی میں میاں شریف نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کے جائداد کے کاروبار اور ان کی آمدنی ان کی وفات کے بعد ان کے پوتے حسین نواز شریف کو ملیں۔

    عدالت میں قطری خط پیش کیا گیا تو اس کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں گونج رہی، اب امیر قطر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بھی قطری خط کی باز گشت سنائی دی تا ہم قطری خط کے بعد اب قطری ڈیل یاد رکھی جائے گی، امیر قطر کی آمد سے ایک گھنٹہ قبل نواز شریف کی صحت کے بارے میں پریس کانفرنس اور دل کے تین دورے بتانا ،صحت پر پریشانی کا اظہار کرنا اصل میں امیر قطر کو پیغام دینا تھا کہ وہ نواز شریف کی رہائی کے لئے کردار ادا کریں کیونکہ عمران خان کسی کی نہیں مان رہے تھے.

    قطری ڈیل اور شہباز شریف کی جانب سے میثاق معیشت کی پیشکش کے بعد حمزہ شہباز جو نیب کی حراست میں ہیں لیکن سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کے پروڈکشن‌آرڈ ر جاری کر رکھے ہیں وہ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شرکت کر رہے ہیں پہلے وہ میڈیا میں حکومت کے خلاف کھل کر بیانات دیتے تھے لیکن میثاق معیشت اور قطری ڈیل کے بعد حمزہ شہباز کے سکٹ گرمی میں بھی ٹھنڈے بیان آنا شروع ہو گئے، دوسری جانب حمزہ شہباز نے سپیکر قومی اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے درخواست کی کہ وہ تین چار قائمہ کمیٹیوں میں انہیں شامل کر دیں تا کہ وہ پروڈکشن آرڈر کی وجہ سے زیادہ عرصہ نیب کسٹڈی یا جیل کی بجائے اسمبلی میں گزاریں.

  • آرمی چیف کا معیشت کے حوالہ سے بیان امید کی کرن ہے، فردوس عاشق اعوان

    آرمی چیف کا معیشت کے حوالہ سے بیان امید کی کرن ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا معیشت کے حوالہ سے بیان امید کی کرن بن کر سامنے آیا ہے.

    آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب قوم کو کسی مشکل کا سامنا ہو تو سب کو ایک ہونا پڑتا ہے، آج معاشی حالات کی وجہ سے قوم مشکلات سے گزر رہی ہے ،ایسے حالات میں آرمی چیف کا بیان امید کی کرن ہے، خوشی کی بات کی ہے کہ ملکی ترقی کے لیے سویلین اور ملٹری لیدڈر شپ ایک پیج پر ہے

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے،ہم سب کو مشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے ذمہ داری نبھاناہوگی،آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ قومی اہمیت کےامورپرکھل کرگفتگوکرنےکی ضرورت ہے ،ملکی استحکام معاشی خودمختاری کے بغیر ممکن نہیں ،مشکل معاشی فیصلوں سے قوموں کی کامیابی کی مثالیں موجود ہیں، ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں ،انشا اللہ ہم ان مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے.

  • پاکپتن میں بااثرافراد کی بیوہ خاتون سے زیادتی، بیوہ انصاف کی منتظر

    پاکپتن میں بااثرافراد کی بیوہ خاتون سے زیادتی، بیوہ انصاف کی منتظر

    پاکپتن تھانہ صدرکے علاقہ اسحاق نگر میں بیوہ خاتون سے با اثر اوباش افراد نے ساتھیوں کی مدد سے زبردستی زیادتی کر لی، درخواست دینے کے با وجود ایس ایچ او تھانہ صدر کا مقدمہ درج کرنے سے گریز، خاتون اور اُس کے عزیزوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسحاق نگر کی رہائشی بیوہ کوثر پروین نے میڈیا کو بتایا کہ اُس کا خاوند کچھ عرصہ قبل وفات پا چکا ہے، اور اُس نے اپنی گزر اوقات کے لیے بیوٹی پارلر بنا رکھا ہے، ملزمان علی محمد ڈوگر، مرتضی عرف بفری ڈوگر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آ گئے دروازے پر دستک دی جب اُس نے دروازہ کھولا تو وہ اندر آ گئے اور اُسے قابو کر لیا اور رہائشی کمرہ میں لے جا کر علی محمد ڈوگر اور مرتضی نے گن پوائنٹ پر اُس سے زبردستی زیادتی کی اور دھمکیاں دیں کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے اور چہرے پر تیزاب بھی پھینک دیں گے،

    بعد ازاں گواہان کے آنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، با اثر افراد کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دی گئی لیکن ایس ایچ او صدر مقدمہ درج نہیں کر رہا اور لیت و لعل سے کام لے رہا ہے کیونکہ زیادتی کرنیو الے با اثر افراد کا ایک قریبی عزیز پولیس میں انسپکٹر ہے جو مقدمہ کے اندراج میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے،

    مظلوم خاتون اور اُس کے قریبی عزیزوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، آئی جی پولیس پنجا ب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز، آر پی او ساہیوال شارق کمال، ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار سے اپیل کی ہے کہ اُس کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا نا صرف مقدمہ درج کیا جائے بلکہ اُسے انصاف فراہم کیا جائے اور اُسے تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ با اثر ملزمان کی طرف سے دھمکیوں کا سلسلہ متواتر جاری ہے۔

  • انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت کا مطالبہ

    انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت کا مطالبہ

    آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دے

    بھاری فوج کی فائرنگ سے سرینگر میں متعدد کشمیری زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیرکے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم کئی عشروں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر آواز اٹھا رہے ہیں، اب اقوام متحدہ، برطانیہ اور یورپ کی پارلیمان اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی وہی بات کر رہے ہیں جو ہم کرتے تھے

    جمعہ کی صبح سرینگر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

    چار کشمیری شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، علاقہ میں مکمل ہڑتال

    سرینگر سے کشمیری صحافی کیا بھارت سرکار نے گرفتار

    سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی تنظیموں‌کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دے، بھارت انٹرنیشنل تنظیمو‌ں کو دورہ کی اجازت نہ دے کر کیا چھپانا چاہتا ہے؟

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے تشویش کا اظہار مظالم کا شکار اہل کشمیر کے لئے باعث حوصلہ ہے .

  • قومی امن کمیٹی کا کوئی بھی عہدیدار گاڑی پر نیلی بتی نہیں لگا سکتا:  ایاز ظہیر ہاشمی

    قومی امن کمیٹی کا کوئی بھی عہدیدار گاڑی پر نیلی بتی نہیں لگا سکتا: ایاز ظہیر ہاشمی

    قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر علامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی نے کہا کہ چنددشمن عناصر جوکہ اللہ واسطے کا بیر رکھتے ہوئے میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں جن کا مقصد امن دشمنی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ ایاز ظہیر ہاشمی نے کہا کہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال قائم ہو،میں یہ بات پوری ایمانداری سے قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اور میرے عہدیداران نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی بنیاد رکھی قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی 30اگست2006کو باقاعدہ وزارت اقلیتی امور سے رجسٹرڈ ہے۔ہمیں سابق وزیر اعظم شوکت عزیزنے کابینہ میں منظوری دی۔

    پروفیسر مشتاق وکٹر وفاقی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور نے ہمیں باقاعدہ NPCIHکے نوٹیفکیشن،لیٹر ہیڈ،وزیٹنگ کارڈ اور دیگر سٹیشنری پر حکومت پاکستان کا سرکاری لوگولگانے اور اپنی گاڑیوں پر عہدے کی نیم پلیٹ بمعہ سرکاری مونو گرام استعمال کرنے کی اجازت دی اورمیں قانون کو سمجھتا ہوں جب تک پہلا نوٹیفکیشن Denotifyنہ کردیا جائے تب تک پہلا نوٹیفکیشن کارآمد ہوتا ہے۔قومی امن کمیٹی تمام قانونی تقاضوں پر پورا اترتی ہے۔آج چند دشمن عناصر قومی امن کمیٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں ان سب کے چہروں سے واقف ہوں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    قومی امن کمیٹی کا کوئی بھی عہدیدار گاڑی پر نیلی بتی ہرگز نہیں لگا سکتا۔قومی امن کمیٹی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک میں امن وامان کی صورت حال کو قائم کرنے اور فرقہ واریت،تعصب،گروہ بندی،انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

  • محکمہ ایکسائز پنجاب کا انوکھا کارنامہ،گھروں کو ٹیکس کے نوٹس

    محکمہ ایکسائز پنجاب کا انوکھا کارنامہ،گھروں کو ٹیکس کے نوٹس

    محکمہ ایکسائز پنجاب کا انوکھا کارنامہ دیکھنے میں آیا ہے کہ گزشتہ روز سبزہ زار کے تمام 5مرلہ کے گھروں کو ٹیکس جمع کرانے کے چالان بھیج دیئے گئے۔اور اس پر مزے کی بات یہ کہ ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30جون دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چالان فارم میں گزشتہ پانچ سالوں کا ٹیکس بمعہ جرمانے کے ساتھ جمع کرانے با رے پابند کیا گیا ہے۔تمام اہل علاقہ نے جب متعلقہ ایکسائز انسپکٹر ہمایوں سعید سے رابطہ کیا تو انہوں نے سارا ملبہ ایل ڈی اے پر ڈالا کہ انہیں ایل ڈی اے حکام کی طرف سے احکامات ملے ہیں اوریہ کہ ٹیکس رقم ہر صورت انہیں جمع کرانا ہو گا۔

    جب ایکسائز انسکپٹر سے پوچھا گیا کہ گزشتہ 5سالوں تک ان کی طرف کسی بھی گھر میں ٹیکس جمع کرانے بارے کوئی چالان موصول نہیں ہوا،اب اچا نک انہیں اپنی ڈ یوٹی کیسے یاد آ گئی۔جس پر ایکسائز انسکپٹر نے کہا کہ میرے دفتر آئیں اور یہاں تسلی کے ساتھ(بارگیننگ) کر کے مسئلہ حل کر دوں گا۔اہل علاقہ نے ایسے نکمے اور لا پرواہ اور عوام کو پریشان کرنے والے ایکسائز انسکپٹر کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لانے اور حکومت کے خلاف عوام کو کھڑا کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

    گزشتہ پانچ سالو ں سے ایکسائز انسپکٹر صرف خواب خرگوش میں محو رہا ہے ا ور اپنے فرائض میں کوتاہی کا مر تکب ہو اہے اور عین مالی سال ختم ہونے پر اپنے پانچ سالو ں کے فرائض یکدم یاد آئے۔ کیا ایسے ایکسائز انسپکٹر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی ہو پائے گی جو عوام کو مسائل میں دھکیلنے کا موجب بنا ہے۔

    اعلیٰ حکام ایسے افسران کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائیں جو گزشتہ پانچ سالوں سے نشے کی حالت میں سوئے ہوئے ہی اور اپنی ذمہ داروں کو پورا کرنے سے قاصر ہیں۔اس سلسلہ میں وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر ایکسائز فوری نوٹس لیتے ہوئے پورے معاملے کی جانچ پڑتال کے لئے کمیٹی تشکیل دیں او اہل علاقہ کے لئے ریلیف کا سبب بنیں

  • آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کاجائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم

    آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کاجائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم

    آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کاجائزہ لینے کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی سب کمیٹی کانوٹیفیکشن جاری کردیاگیا،سب کمیٹی کے کنوئینر سینیٹرنعمان وزیرکوبنایاگیاہے جبکہ کمیٹی کاپہلااجلاس9جولائی کوطلب کیاگیاہے،کمیٹی زیادہ ٹیرف،ہیٹ چارجزاورمعائدوں کا اسرنوجائزہ لے گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی سب کمیٹی کواختیاردیاگیا ہے کہ کہ وہ آئی پی پیزکے ساتھ بجلی کے زیادہ ٹیرف کے مسئلہ کودیکھیں،آئی پی پیز کو دی جانے والی استعدادکار کی قیمت(کیپسٹی چارجز)،ہیٹ ریٹ اور ان کو اب تک کی جانے والے ادائیگیوں کے تخمینے کاجائزہ لے

    ۔کمیٹی کے سینیٹر آغاشاہ زیب درانی اور سینیٹر محمداکرم ممبر ہیں۔کمیٹی ارکان کاموقف ہے کہ آئی پی پیز نے غلط اعداوشماردے کرٹیرف حاصل کی اہے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے زیادہ ٹیرف کیوجہ سے عوام مہنگی بجلی کا بوجھ برداشت کررہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ غلط اعداوشمارکی نشاندہی کرکے ٹیرف کوکم کیا جائے۔

    محمد اویس