Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ن لیگ میں گینگ آف فور فیصلے کر رہا ہے، وزیر خارجہ

    ن لیگ میں گینگ آف فور فیصلے کر رہا ہے، وزیر خارجہ

    شاہ محمو دقریشی نے کہا کہ ن لیگ میں گینگ آف فور فیصلے کر رہا ہے، شاہد خاقان عباسی نون لیگ کے ایکٹنگ صدر ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گندم کی خریداری کا آغاز ہو گیا ہے ،باردانہ ملے گا،جہاں ضلعی انتظامیہ کو دقت آ رہی ہے اسکی نشاندہی کریں، ازالہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہر کاشتکار کی گندم خریدی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی اراکین اسمبلی سے نشست ہوئی اس میں جو معاملات اٹھائے گئے ان پر اقدامات اٹھائے جائیں گے. وزیر اعلیٰ ہر ماہ اراکین اسمبلی سے ملیں گے. وزیر اعلیٰ آٹھ مئی کو دوبارہ اسلام آباد آئیں گے اور اراکین اسمبلی سے ملیں گے بلدیاتی نظام پر بریفنگ ہو گی. انہوں نے کہا کہ جب الیکشن ہوتا ہے تو ایک گورنمنٹ کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا جاتا ہے، اپوزیشن کو مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے ،پی پی اور ن لیگ کے مینڈیٹ کا احترام کیا گیا. انہوں نے کہا کہ ن کی قیادت ہمیں بتائے کہ رات کو یہ تبدیلی لائی گئی ،جب ان کے اراکین سے رابطہ کیا گیا تو ان کو بھی علم نہیں تھا وہ بے خبر تھے. گینگ آف فور ن لیگ میں فیصلے کررہا ہے. شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن رہ سکتے ہیں ان کی صحت کو کچھ نہیں ہوتا تو پی اے سی جو منتوں سے حاصل کی تھی اس سے کیوں بھاگ گئے، پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ہے وہ بھی کہہ رہی ہے کہ رانا تنویر کی نامزدگی پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا. ضروری نہیں کہ انہیں قبول کیا جائے.

  • شیخ رشید نے ایسا کیا اعلان کیا کہ ریلوے ملازمین دعائیں دینے لگے

    شیخ رشید نے ایسا کیا اعلان کیا کہ ریلوے ملازمین دعائیں دینے لگے

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دس مئی کو ماں اور بچہ ہسپتال کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کرینگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10 مئی کو وزیر اعظم جس ہسپتال کا افتتاح کر رہے ہیں وہ صرف ماں بچہ کا نہیں بلکہ سب کا ہسپتال ہو گا، اس میں 14 آپریشن تھیٹر ہیں جنہیں بڑھا کر 17 کیا جائے گا، شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ خواتین کےلئے نرسنگ ہسپتال اور نرسنگ کالج بنا رہے ہیں، راولپنڈی میں متعدد گرلز کالج قائم کئے اور آج راولپنڈی نمبر ون ہے، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب 11مئی کو ریلویز مزدوروں کے اعزاز میں افطاری دینگے جبکہ دس مئی کو وزیر اعظم عمران خان ماں بچہ ہسپتال کے افتتاح کے لئے آئیں تو اس موقع پر وزیر اعظم اور میری طر ف سے ریلویز ملازمین کے اعزاز میں افطاری دی جائیگی . انہوں نے ریلوے ورکشاپ اور سی ڈی ایل مزدوروں کو عید سے قبل 3 ، 3 ہزار دینے کا اعلان کیا .

  • پاکستان میں اب گاڑیاں ہو گی تیار، وزیراعظم نے اہم اعلان کر دیا

    پاکستان میں اب گاڑیاں ہو گی تیار، وزیراعظم نے اہم اعلان کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں مکمل طور پر گاڑی تیار ہو گی ،اس فیکٹری سے چالیس ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی نئی پالیسی میں سرمایہ کاروں کی تمام رکاوٹیں دورکردی ہیں، دو ڈھائی کنال کی جگہ پر چالیس ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا، پہلی بار میں پاکستان میں مکمل طور پر گاڑی تیار ہو گی، اس فیکٹری سے لوگوں کو روزگار ملے گا، حکومت کی آمدنی بھی بڑھے گی اور یہ گاڑیاں ملک سے ایکسپورٹ بھی ہوں گی. انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیں،آسانیاں‌ پیدا کریں. انویسٹرز کے لیے آسانیاں پیدا کر دیں،

  • ملک میں کس کی حکومت ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا انکشاف کر دیا

    ملک میں کس کی حکومت ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا انکشاف کر دیا

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے رمضان سے پہلے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ثبوت ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگیزیب نے کہا کہ پٹرول مہنگا ، گیس اور بجلی مہنگی، کیونکہ وزیر ہی آئی ایم ایف کا ہے ،وزیر کے بعد اب گورنراسٹیٹ بنک اورایف بی آرکا چیرمین بھی آئی ایم ایف کا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اپنی نااہلی اور نالائقی کا بدلہ عوام سے لیا جا رہا ہے ،کہاتھا نہ ہوشیاررہنا،چور،ڈاکواوراین آراوکےنعروں کاشورعوام پرنئےظلم کاپیش خیمہ ہوتا ہے،آئی ایم ایف جانے پرخودکشی کرنےکادعویٰ کرنیوالے نے ملک اورقوم کوآئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا، انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ٹیکس ریونیو میں 450 ارب کاخسارہ بھی کیا ن لیگ حکومت کی وجہ ہے؟

  • غریب عوام کے لئے ایک اور بری خبر، پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا

    غریب عوام کے لئے ایک اور بری خبر، پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فلور ملز نے آٹا بھی مہنگا کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلور ملزنے آٹا مہنگا کر دیا، فلوز ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونےسےآٹےکی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم300 روپےمہنگی ہوکر3300 روپےمن فروخت ہورہی ہے ، حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھا دیں جس کے بعد فلور ملز والوں نے بھی غریب عوام کو ایک ٹیکا لگا دیا، نئی قیمتوں کے مطابق ڈھائی نمبرآٹےکا 10 کلوتھیلہ 355 سےبڑھ کر370 روپےکا ہوگیا ،فلارملزنے ڈھائی نمبرآٹےکا 10 کلوتھیلہ 15 روپے مہنگا کردیا ہے .ڈھائی نمبرآٹے کی50 کلوبوری 75روپے مہنگی کی گئی ہے ،فائن آٹے کا50 کلوتھیلا 75 روپےاضافے سے2000روپے کا ہو گیا

  • حکومت نے کس مذہبی رہنما کی سیکورٹی واپس لی؟اہم خبر آ گئی

    حکومت نے کس مذہبی رہنما کی سیکورٹی واپس لی؟اہم خبر آ گئی

    تحریک انصاف کی حکومت نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سیکورٹی واپس لے لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے معروف مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمان سے سیکورٹی واپس لے لی ہے جس پر جمعیت علماء اسلام ف نے بھر پور احتجاج کیا ہے، جعمیت علماء اسلام ف کے ترجمان نے کہا کہ حکومت وقت نے مولانا سے سکیورٹی واپس لے لی ہے مولانا فضل الرحمن کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمے دار حکومت ہو گی۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان قومی کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین اوراہم سیاسی ومذہبی رہنما ہیں۔ ان پر تین خودکش حملے اور ان کے گھر پر تین حملے ہو چکے ہیں .

  • بن لادن کی تصویرلگانے پر نوجوان گرفتار

    بن لادن کی تصویرلگانے پر نوجوان گرفتار

    بھارتی ریاست میں اسامہ بن لادن کا انسٹا گرام اکاونٹ بنانے اور گاڑی پر اسامہ بن لادن کی تصویر لگانے والے کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک گاڑی شہر کی سڑکوں‌ پر گھوم رہی ہے جس پر اسامہ بن لادن کی تصویر لگی ہوئی ہے. اطلاع ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور سیکورٹی اداروں نے کار میں سوار شخص کو گرفتار کر لیا. کیرالا کے شہر کولم میں گرفتار 22 سالہ محمد حنیف نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے انسٹا گرام پر بھی بن لادن کے نام کا اکاونٹ بنایا ہوا ہے.

  • پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

    پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

    بھارتی ریاست گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگیلا نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ بی جے پی کی سازش تھی، بارود سے بھری جو گاڑی استعمال کی گئ اس پر گجرات کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی. بالا کوٹ ائیر سٹرائک میں دنیا نے دیکھا کوئی نہیں مارا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگیلا نے حکمران جماعت بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پلوامہ کا حملہ جس کا الزام پاکستان پر لگایا گیا وہ بی جے پی کی سازش تھی ،اس حملے میں جو گاڑی استعمال ہوئی اس پر گجرات کا نمبر تھا، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن جیتنے کے لئے بی جے پی دہشت گردی کا سہارا لیتی ہے. بالا کوٹ میں ائیر سٹرائک میں دو سو لوگ مارنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن دنیا نے دیکھا کہ وہاں کوئی نہیں مرا، مودی سرکار نے جھوٹ بولا ،

  • ریاست جب کسی کا احساس کرتی ہے تو اللہ مدد کرتا ہے، وزیر اعظم

    ریاست جب کسی کا احساس کرتی ہے تو اللہ مدد کرتا ہے، وزیر اعظم

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں میں فلیٹس بنائیں گے، ریاست جب کسی کا احساس کرتی ہے تو اللہ مدد کرتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں پانچ سال میں 50 لاکھ گھر بنانے ہیں،مشکل کام ہماری حکومت کرے گی، آسان کام وہ کر چکے ،وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہمعاشرے میں جب تک احساس پیدا نہیں ہوتا معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، معاشرہ کمزور طبقے کی فکر کرتا ہے. کمزور لوگوں کی مدد ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست کمزورون کا علاج کروائے، تعلیم دلوائے، انصاف دلوائے، حکومت غریب آدمی کو وکیل کر کے دیتی ہے. یورپ میں یہ نظام ہے. یہ نظام مدینہ کی ریاست میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تاریخ میں پہلی مرتبہ لے کر آئے تھے.
    ریاست جب احساس کرتی ہے تو اللہ کی طرف سے مدد آتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ سکیم پورے پنجاب میں شروع کر رہے ہیں، بینک لوگوں کو قرضہ دیں گے. انہوں نے کہا کہ چالیس انڈسٹریز کنسٹرکشن کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں جب گھر بنیں گے تو اور زیادہ نوجوانوں کو روزگارملے گا، ملک میں خوشحالی آئے گی. انہوں نے کہا کہ شہروں میں کچی آبادیاں ہیں اس کے لئے زبردست پروگرام لا رہے ہیں،کچی آبادیوں میں فلیٹس بنائیں گے، اس کے لئے چائنہ سے مدد لیں گے. بہت زیادہ انویسٹر دلچسپی لے رہے ہیں‌ ہاوسنگ سکیم میں،وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے کہ اتنے گھر بنانا ناممکن ہے، اب ہم تیار ہیں گھر بنائیں گے اور آنے والے دنوں میں سپیڈ مزید تیز ہو گی.

  • مریم نوازنے نائب صدر بننے کے بعد ایسا بیان دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے

    مریم نوازنے نائب صدر بننے کے بعد ایسا بیان دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سےحکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے ،روزگار رک گئے ہیں، مزدور گھر بیٹھ گئے ہیں،تنخوادار طبقے کی تنخواہیں وہی پرانی حکومت بتائے کہ مجبورعوام انکی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ مزید کیسے برداشت کریں؟

    واضح رہے کہ ای سی سی نے پٹرول کی قیمت میں 9.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے، ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل 4 روپے 89 پیسے، ‏لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے، ‏مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا کرنیکی منظوری دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 7 مئی منگل کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد ہوگا۔ منظوری ملنے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لٹر ہو گی۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے، رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے. شہباز شریف نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا بھی خیال نہیں کیا، اب مہنگائی کا طوفان آئے گا