Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پی این ایس شاہجہاں کا عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ

    پی این ایس شاہجہاں کا عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ

    پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس شاہجہاں نے عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ کیا ہے

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہازپی این ایس شاہجہاں نے عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ کیا،پی این ایس شاہجہاں بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پرتعینات ہے .

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق عمان کی بحریہ کے نمائندگان نے پاک بحریہ کےجہازکا پرتپاک استقبال کیا،کمانڈنگ آفیسرپی این ایس شاہجہاں نےبیس کمانڈر وُدام نیول بیس سےملاقات کی ،ملاقات کےدوران باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا،پی این ایس شاہجہاں اورعمان بحریہ کےجہازوں نےمشترکہ مشق بھی کی،

    سمندروں کا عالمی دن، پاکستان نیوی نے اہم پیغام جاری کر دیا

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس شاہجہاں کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی کا باعث ہوگا۔

  • وزیراعظم سے پاک امریکہ بزنس کونسل،بوور گروپ آف ایشیا کے وفود کی ملاقات

    وزیراعظم سے پاک امریکہ بزنس کونسل،بوور گروپ آف ایشیا کے وفود کی ملاقات

    وزیراعظم عمران‌ خان نے پاک امریکہ بزنس کونسل اور بوور گروپ آف ایشیا کے سینئر امریکی بزنس ایگزیکٹوز نے ملاقات کی ہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے پر ہیں، گزشتہ روز پاکستانی وزیراعظم عمران‌خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوئی ہے،.عمران خان تین روزہ دورے پر امریکا گئے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں.

    ٹرمپ نے عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان سے پاک امریکہ بزنس کونسل کے وفد نے ایگزیکٹونائب صدر مائیرون بریلینٹ اور امریکی چیمبر آف کامرس کے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ میں ملاقات کی۔ وفد میں پاک امریکہ بزنس کونسل کے وائس چیئرمین ضیاءچشتی‘ پاک امریکہ بزنس کونسل کی صدر اسپیر انزا جیلالین اور امریکہ کی معروف کپمنیوں پروکٹر اینڈ گیمبل‘ بیئر‘ فیس بک‘ گوگل‘ کیرگل اور دیگر کے سینئر ایگزیکٹوز بھی شامل تھے۔ وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی معیشت کیلئے پاک امریکہ بزنس کونسل کی معاونت کو سراہا۔ وزیراعظم نے وفد کو ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کونسل کی رکن کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کو وسعت دیکر فوائد حاصل کر سکتی ہیں۔ مائیرون بریلینٹ اور دیگر ایگزیکٹوز نے پاکستانی معیشت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور انہوں نے معیشت میں بہتری کیلئے حکومت کو مدد کی پیشکش کی

    مریم صفدراور اس کے شوہر پر مقدمہ درج

    وزیراعظم عمران خان سے بوور گروپ آف ایشیا کے سینئر امریکی بزنس ایگزیکٹوز نے بھی پاکستانی سفارتخانہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بور گروپ آف ایشیا کے چیف ایگزیکیوٹو آفیسر ایرنی بوور کی سربراہی میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں کیرگل‘ اورکل‘ سی ایچ یو بی بی‘ چینری‘ ویسٹرن یونین‘ ویزہ اور مائیکروسافٹ کے ایگزیکٹوز شامل تھے۔ وزیراعظم نے وفد کو نئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وفد نے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں میں اپنی اپنی کمپنیوں کے منصوبوں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا

    امریکہ ایران کے مابین مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کا اعلان کیا ہے، دونوں‌ ملکوں‌ کے سربراہان کے مابین پہلے ون آن ون ملاقات ہوئی جبکہ بعد ازاں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے اور تجارتی روابط کے فروغ سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،

  • سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس ہو گا آج، صادق سنجرانی صدارت کریں گے

    سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس ہو گا آج، صادق سنجرانی صدارت کریں گے

    سینیٹ کا اجلاس آج شام ہو گا، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی درخواست ہر سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا، تین بجے شروع ہونے والا اجلاس اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن جمع کروانے پر بلایا گیا ہے، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹائے جانے کے حوالہ سے قرارداد پر بحث ہو گی،

    گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ اور قائد ایوان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں طے ہوا تھا کہ آج کے اجلاس میں صرف بحث ہو گی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سینیٹ اجلاس میں صرف تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوگی، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ یکم اگست کےاجلاس میں کرائی جائے گی ،شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اپنے ایجنڈے میں بھی قرارداد پر بحث کی ہی بات کی ہے

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بنی درد سر، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پھر طلب

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا

  • ٹرمپ نے عمران خان کی  قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا، فردوس عاشق اعوان

    ٹرمپ نے عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی صدر کی پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کامیاب ملاقات پاکستان کی کامیابی ہے۔قوم کو کو اپنے رہبر پر ناز ہے جس نے باوقار انداز سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔

    عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم، دورہ کی دعوت ملی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ

    فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ مین کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی صدر کی پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے۔ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے مابین تنازعہ کشمیر پر گفتگو سے خطے کے بنیادی مسئلے کے حل کی اہمیت بھرپور انداز سے اجاگر ہوئی۔

    مریم صفدراور اس کے شوہر پر مقدمہ درج

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغان مسئلے پر وزیراعظم پاکستان کے موقف کی تائید اور انہیں مقبول رہنما قرار دینا عمران خان پر دنیا کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار اور انکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

    امریکہ ایران کے مابین مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کا اعلان کیا ہے، دونوں‌ ملکوں‌ کے سربراہان کے مابین پہلے ون آن ون ملاقات ہوئی جبکہ بعد ازاں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے اور تجارتی روابط کے فروغ سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،

  • روبینہ خالد کی طبیعت ناساز، فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    روبینہ خالد کی طبیعت ناساز، فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر روبینہ خالد پر فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی موخر کر دی گئی، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کی سینیٹرروبینہ خالدپرفردجرم کی کارروائی موخر ہو گئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، سینیٹر روبینہ خالد کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے وہ عدالت پیش نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے آج فرد جرم عائد نہیں کی گئی.

    سینیٹرروبینہ خالد کے ادارے نے طلبا کا مستقبل تباہ کر دیا

    احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا، عدالت نے کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی.

     

    پرویز خٹک کے بھتیجے کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    وضح رہے کہ نیب نے پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کردیا ہے، نیب کی جانب سے دائر ریفرنس می‌ کہا گیا ہے کہ ملزمان کی وجہ سے30.13 ملین روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے، ملزمان پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے .نیب کی جانب سے سینیٹر روبینہ خالد کے ہمرا ہ مظہرالاسلام سابق ایگزیکٹوڈائریکٹر لوک ورثہ بھی ملزمان میں شامل ہیں، ان کے خلاف ریفرنس نیب کی خاتون تفتیشی افسر افشاں بشارت نے دائر کیا ہے روبینہ خالد کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے اور وہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر ہیں.

  • مریم صفدراور اس کے شوہر پر مقدمہ درج

    مریم صفدراور اس کے شوہر پر مقدمہ درج

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور انکے شوہر کیپٹن صفدر پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    مریم نواز کی جاری ویڈیو اصلی یا جعلی، ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی بھی بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز دوروز قبل فیصل آباد ریلی کی صورت میں گئی تھی، مریم نواز پر فیصل آباد کے تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

    مریم نواز کے خلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں، تھانہ سمن آباد میں مریم نواز ،کیپٹن ر صفدر سمیت 2 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں مسلم لیگ ن کے 2 اراکین قومی اسمبلی، سات اراکین‌ صوبائی اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

    مقدمے میں مسلم لیگ ن کے سات سابق اراکین اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے. مقدمات میں انتشار پھیلانے، روڈ بلاک کرنے سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں.

    پنجاب فرانزک لیب نے ویڈیو پر کوئی رپورٹ جاری نہیں کی، شہباز گل

    واضح رہے کہ مریم نواز نے اتوار کو فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے گھر گئی تھی انہوں نے ریلی سے بھی خطاب کیا تھا، مریم نواز کو حکومت نے ریلی کی اجازت نہیں دی تھی

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 31جولائی تک ملتوی

    آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 31جولائی تک ملتوی

    احتساب عدالت اسلام آباد میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 31جولائی تک ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں ملزم نعیم محمود اور منصور رضا رضوی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کر دی ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس طرح ممکن نہیں ہے کہ ہم پہلے ملزمان کو بتادیں کہ مزید تفتیش کریں گیے،اس کیس میں اسحاق ڈار بھی ملزم ہیں، ان کےخلاف تو ضرور تفتیش ہو گی.

    اسحاق ڈارکے بارے حکومت نے ایسا کام کیا کہ مسلم لیگ ن مشکل میں

    ملزمان کے وکیل نے کہا کہ میں اپنے موکل نعیم محموداور منصور رضا کی حد تک درخواست دائر کر رہا ہوں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ اگلی سماعت پر اس درخواست پر باقاعدہ دلائل دے دیں،

    اسحاق ڈارکے بارے حکومت نے ایسا کام کیا کہ مسلم لیگ ن مشکل میں

    احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی.

    چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

    واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جن میں مختصر مدت کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری کے سبب انھیں اشتہاری قراردے چکی ہے، عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیدار قرق کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہوئے ہیں. سابق وزیر خزانہ علاج کی غرض سے لندن گئے لیکن تاحال پاکستان واپس نہ آئے.

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

  • این اے 205 میں ضمنی انتخابات ،ماموں بھانجے میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع

    این اے 205 میں ضمنی انتخابات ،ماموں بھانجے میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 میں ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں

    گھوٹکی، این اے 205، ضمنی الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی کو ملی کامیابی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حلقہ میں پولنگ شروع ہو گئی ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، حلقہ میں پی پی کے امیدوار محمد بخش خان مہر ہیں جنہوں نے اپنا ووٹ پول کر دیا ہے.این اے 205 پر ٹوٹل 9 امیدوار ہیں جن میں سے پی پی کے امیدوار محمد بخش مہر اور ان کے بھانجے احمد علی مہر کے درمیا ن کانٹے دار مقابلہ ہو گا، احمد علی مہر آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں، اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے مشترکہ طور پر پی پی کے امیدوار کی حمایت کی ہوئی ہے.

    وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

    وزیراعظم کو معطل اور گورنر سندھ کو ہٹایا جائے، سعید غنی نے ایسا مطالبہ کیوں کیا؟

    این اے 205 میں میں 3 لاکھ 60 ہزار8 سو 75 رجسٹرڈ ووٹ ہیں،حلقے میں دو سو نوے پولنگ اسٹیشنسز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے ایک سو پچیس کو انتہائی حساس جبکہ ایک سو پیسنٹھ کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنسز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

    وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

    حلقہ میں الیکشن کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے، سیکورٹی کی ذمہ داری پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے ذمہ ہے.

    اس حلقہ میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی وفات کے بعد ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں،

     

  • سپریم کورٹ، جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت ہو گی آج

    سپریم کورٹ، جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت ہو گی آج

    جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کی تحقیقات کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں آج سماعت ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آسف سعید کھوسہ کی سربراہی مین تین رکنی بینچ سماعت کرے گا ،جسٹس عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال بھی بینچ میں شامل ہونگے،کیس میں تینوں درخواست گزاروں کے وکلا کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں .

    ویڈیو سیکنڈل،تحقیقات کیلئے کس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں؟ عدالت

    سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے تجاویز طلب کر رکھی ہیں ،کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.

    سپریم کورٹ میں درخواستیں اشتیاق احمد مرزا، سہیل اختر اور ایڈوکیٹ طارق اسد نے دائر کیں جس میں وفاقی حکومت، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستوں میں جج ارشد ملک، ویڈیو کے مرکزی کردار ناصر بٹ اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے .

    عدالت میں سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، سپریم کورٹ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے، ریڈ زون میں ایک ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں.

    ذمہ دار لوگوں کو بیانات نہیں دینے چاہئے،چیف جسٹس

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کی سمری وزارت قانون کو بھجوائی تھی، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر ان کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں.

    ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس، سماعت ملتوی، اٹارنی جنرل کو نوٹس

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی

     

  • امریکہ ایران کے مابین مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم

    امریکہ ایران کے مابین مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ،امریکہ شکیل‌آفریدی کی بات کرتا ہے تو ہم عافیہ صدیقی کا مسئلہ اٹھائیں گے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

    واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایران کے مسئلے پر مصالحت کے حق میں ہیں، مصالحت کیلئے اپنا کرار ادا کرنے کو تیار ہیں، نہیں چاہتے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھے، امریکہ ایران تنازعہ سے خطے کا امن اور معیشت متاثر ہونے کا خطر ہ ہے، ماضی میں امریکہ اور پاکستان میں بداعتمادی کی وجہ سے تعلقات کو نقصان ہوا، بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں، پاکستانی مسلح افواج پیشہ ور اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کا انتہائی جامع اور موثر جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم موجود ہے، ایٹمی ہتھیار کسی مسئلے کا حل نہیں، امریکہ واحد ملک ہے جو پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے، صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، افغان مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے، افغان طالبان کو حکومت کا حصہ بن کر عوام کی نمائندگی ملنی چاہئے، صدر ٹرمپ کے ساتھ میٹنگ سے بہت خوش ہوں، صدر ٹرمپ صاف گو انسان لگے۔

    عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم، دورہ کی دعوت ملی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ٹی وی ”فوکس نیوز“ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ اور ایران کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ نہیں چاہتے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھے، امریکہ اور ایران کشیدگی سے پاکستان پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران تنازعہ سے خطے کا امن اور معیشت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن چاہتے ہیں، امریکہ اور ایران کے درمیان مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں، جنگوں سے یہ خطہ پہلے ہی متاثر ہے۔ اس خطے میں ایک ارب سے زائد افراد رہتے ہیں اس لئے خطے میں مکمل امن اور خوشحالی چاہتے ہیں‘ ایٹمی ہتھیار کسی مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کی اصل جڑ مسئلہ کشمیر ہے، امریکہ واحد ملک ہے جو پاکستان اور بھارت میں ثالثی کرا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو پاکستان اور بھارت مہذب ہمسائے کی طرح رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 72 سال سے حل طلب مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ تنازعات کے حل کیلئے ایٹمی جنگ کوئی آپشن نہیں، بھارت جوہری ہتھیار ترک کر دے، پاکستان بھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرےگا، پاکستانی مسلح افواج پیشہ ور اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کا انتہائی جامع اور موثر جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم موجود ہے۔

    امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری، گارڈ آف آنر پیش

    ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ شکیل آفریدی کی بات کرتا ہے تو ہم عافیہ صدیقی کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں امریکہ سے بات ہو سکتی ہے۔ خطے میں دہشت گردی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قریبی اتحادی رہے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، افغانستان کے امن اور استحکام میں پاکستان کو سب سے زیادہ دلچسپی ہے۔ ہمسایہ ملک میں بدامنی سے براہ راست پاکستان پر اثرپڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ 1500 کلو میٹر طویل سرحد ہے‘ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے امن لانے کی کوششوں پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر پیش رفت ہوئی۔ طالبان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات اب تک کے کامیاب ترین مذاکرات رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ طالبان کو حکومت کا حصہ بن کر عوام کی نمائندگی ملنی چاہئے۔ افغان طالبان افغانستان کے باہر کارروائیاں نہیں کرتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ نے چار دہائیوں تک افغانستان میں جنگ لڑی، مگر افغانستان میں امن وا ستحکام قائم نہیں ہو سکا۔ گزشتہ 19 برس کے دور ان امریکہ نے افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کیا ہے مگر ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ داعش پاکستان، امریکہ اور افغانستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔ وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ صدر ٹرمپ صاف گو انسان لگے جو لفظوں کی ہیرا پھیری نہیں کرتے، میرا پورا وفد بھی میٹنگ سے بہت خوش ہے۔ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، ایک ارب سے زائد لوگ خطے میں رہتے ہیں، کسی بھی جنگ سے دنیا کے یہ تمام لوگ متاثر ہونگے، خطے میں امن چاہتے ہیں۔

    پاکستان کیلیے امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، عمران خان