Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • چار سالہ جدوجہد کے بعد اساتذہ آزاد کشمیر کو اُن کا حق دلوایا۔تاصف شاہین

    چار سالہ جدوجہد کے بعد اساتذہ آزاد کشمیر کو اُن کا حق دلوایا۔تاصف شاہین

    مظفرآباد، وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے آزاد کشمیر کے پندرہ ہزار 43 اساتذہ کا سولہ برس سے جاری مطالبہ منظور کرتے ہوئے، ان کا سکیل 11سے 14 کردیا۔ اسکیل اپ گریڈیشن سے قومی خزانے پر 82 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

    صدر ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر تاصف شاہین کے مطابق اساتذہ آزاد کشمیر کا سولہ سالہ دیرینہ مطالبہ سکیل اپگریڈیشن پورا ہوا۔ ہم نے چار سالہ جدوجہد کے بعد اساتذہ آزاد کشمیر کو اُن کا حق دلوایا۔ ایلمنٹری اساتذہ آزاد کشمیر کو بی 11 سے بی 14 میں اپگریڈ کیاگیا ہے انہوں نے اپگریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر وزیراعظم انوار الحق وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی اور دیگر کابینہ ممبران کا شکریہ ادا کیا.

  • ماحولیاتی فنڈ گرین کلائمیٹ فنڈ کی پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری

    ماحولیاتی فنڈ گرین کلائمیٹ فنڈ کی پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری

    ماحولیاتی فنڈ گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی رقم کو گلیشیئرز ٹو فارمز منصوبے کے لیے استعمال کیا جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے منصوبے کو مکمل کیا جائے گا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ کے تحت گلیشیئرز سے نکلنے والے آبی نظاموں کو ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی،ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ امداد سے سوات میں کسانوں کو زراعت اور آبپاشی کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس کی ملاقات ہوئی ہے.

    امریکی قونصل جنرل نے وزیراعلی مریم نواز شریف کا پرتپاک مہمان نواز ی پر شکریہ ادا کیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کوپنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی،وزیراعلی مریم نواز شریف سے امریکہ کے نئے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کا تعارف کرایا گیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں گرمجوشی کو سراہا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکہ باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہو گا۔پاکستان اور امریکہ کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلا ب کا سامنا پامردی سے کیا۔تاریخی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے بعد بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے حکومت پنجاب کے تاریخی پیکج کا کام شروع ہو چکا ہے۔پنجاب میں کلچرل ٹورازم کے فروغ کے لئے قدیمی ثقافتی ورثے کی بحالی اور بہتری کی جارہی ہے۔پنجاب ثقافتی تنوع سے مالا مال سرزمین ہے۔پنجاب عالمی سطح پر ٹورازم کے حب بننے کا بھرپور پوٹینشل رکھتا ہے۔سرزمین پنجاب ہزارہا سال پرانی تہذیب اور مذہبی ثقافت کا علمبردار ہے۔حکومت پنجاب کے وویمن ایمپاورمنٹ پراجیکٹ ثمر آور ہورہے ہیں۔لاہور سمیت دیگر شہروں میں بروقت اقدامات اور ماحول دوست پراجیکٹ کی وجہ سے ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آرہی ہے۔حکومت پنجاب سرحد پار سے درآنے والی سموگ کے اثرات کو کم ازکم سطح پر لانے کے لئے کوشاں ہے۔

    امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کا سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے ای بزنس پراجیکٹ قابل تحسین ہے۔ای بزنس پراجیکٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کیلئے آسانی پیدا ہورہی ہے۔پنجاب میں جس طرح اور جس سپیڈ سے کام ہورہا ہے،اسے محسوس کیا جارہا ہے،

  • ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

    ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

    ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔ انہوں نے مسلم ممالک کے درمیان مشترکہ دشمنوں کیخلاف اتحاد اور اخوت کے مظاہرے پر زور دیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ جس میں پاک ایران سرحدی امور، معاشی تعلقات اور زائرین کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی،ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پرشکیان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی،انہوں نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ مسعود پزشکیان نے مسلم ممالک کے درمیان مشترکہ دشمنوں کے خلاف اتحاد اور اخوت کے مظاہرے پر زور دیا،ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات دیگر ممالک کیلئے ایک مثالی نمونہ بن سکتے ہیں،محسن نقوی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے میں ایران کے فعال کردار کا خیرمقدم کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ بھی کیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا،محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح ہر گھر میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں، انہیں بھی بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں،چار روزہ مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔ طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہیں دی،انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا، افغان وفد نے بار بار گفتگو کے اصل مسئلے سے رُخ موڑا اور کلیدی نکتے سے انحراف کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جو شواہد پیش کیے وہ کافی اور ناقابل تردید تھے۔ مذاکرات کا واحد ایجنڈا پاکستان پر افغان سرزمین سے حملوں کو رکوانا تھا۔

  • بھارتی پروپیگنڈا مشینری  اپنی پراکسی فتنہ الخوارج کی سپورٹ میں کھل کر سامنے آ گئی

    بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی پراکسی فتنہ الخوارج کی سپورٹ میں کھل کر سامنے آ گئی

    بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی پراکسی فتنہ الخوارج کی سپورٹ میں کھل کر سامنے آ گئی

    بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس خطے میں عدم استحکام کیلئے دہشت گردوں کے زہریلے بیانیے کے فروغ میں مصروف ہیں،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کیخلاف بھارتی اور افغان اکاؤنٹس کی جانب سے جھوٹ پھیلانے کی مذموم سازش کا پردہ چاک کر دیا گیا،ہندوستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے میڈیاونگ "اوسینٹ ٹی وی” کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا،ہندوستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے کچھ فوجیوں نے طالبان میں شمولیت اختیار کی،جھوٹے دعوے کے برعکس پاکستانی فوجیوں کی جانب سے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کہیں رپورٹ ہوا

    فتنہ الخوارج کی سپورٹ میں ہندوستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس کا دعویٰ من گھڑت اور مربوط ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہے ہے،پاکستان کیخلاف بھارتی اور افغان اکاؤنٹس سے منسلک پروپیگنڈا نیٹ ورکس نے منظم مہم چلانے کی کوشش کی ،بھارتی پروپیگنڈا مشینری تخریب کار مودی کی ایماء پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے میں مصروف عمل ہے

  • افغان  بچوں کی تعلیم پر قدغن جاری، تعلیمی نظام تباہ ،یونیسف رپورٹ

    افغان بچوں کی تعلیم پر قدغن جاری، تعلیمی نظام تباہ ،یونیسف رپورٹ

    افغان طالبان کی تعلیم کے خلاف دہشت گردی جاری، یونیسیف و یونیسکو نے عالمی برادری کو خبردار کر دیا

    طالبان کےزیر اقتدار افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں،2021میں طالبان کے حکومت پر قابض ہونے کے بعد سے افغان بچوں کی تعلیم پر قدغن جاری، تعلیمی نظام تباہ ہو چکا،یونیسیف اور یونیسکو نے افغانستان میں جاری تعلیمی بحران پر خطرے کی گھنٹی بجا دی،یونیسیف اور یونیسکو کی مشترکہ رپورٹ”افغانستان کی تعلیمی صورتحال 2025″کے مطابق؛” افغانستان میں 10 سال کی عمر کے 90 فیصد سے زائد بچے سادہ متن بھی نہیں پڑھ سکتے”ملک میں 2.13ملین بچے تعلیم سے محروم اور اسکول جانے والے بھی بنیادی علم سیکھنے سے قاصر ہیں،لڑکیوں کی تعلیم پر 4 سالہ پابندی نے 2.2 ملین نوجوان لڑکیوں کو اسکولوں سے محروم کر دیا ہے،اگر پابندی جاری رہی تو 2030 تک تقریباً 4 ملین لڑکیاں ثانوی تعلیم سے مکمل محروم ہو جائیں گی ،2019 سے 2024 کے درمیان لڑکوں کے اعلیٰ تعلیم میں داخلوں میں تقریباً 40 فیصد شدید کمی ہوئی،اسکولوں میں صاف پانی اور بنیادی سہولیات تک موجود نہیں، 1,000 سے زائد اسکول بند ہیں،تعلیمی پابندیاں معاشرتی اور اقتصادی سطح پر دیرپا اور سنگین نقصان کا سبب بنیں گی،

    افغان طالبان کی حکومتی ناکامیوں اور انتہا پسندی نے عوام کے بنیادی حقوق، خاص طور پر تعلیم کے حق کا گلا گھونٹ دیا ہے،وقت آ گیا ہے کہ افغان طالبان دہشت گردوں کی سر پرستی چھوڑ کر عوام کی تعلیم اور فلاح و بہبود پر توجہ دیں

  • مسلمانوں کیخلاف تعصب،انتہا پسندی اور نفرت انگیزی بی جے پی کا انتخابی ہتھکنڈا

    مسلمانوں کیخلاف تعصب،انتہا پسندی اور نفرت انگیزی بی جے پی کا انتخابی ہتھکنڈا

    مسلمانوں کیخلاف تعصب،انتہا پسندی اور نفرت انگیزی بی جے پی کا انتخابی ہتھکنڈا ہے.

    آر ایس ایس کے انتہا پسند غنڈے انتخابی نتائج کیلئے بھارت میں ہندوتوا زہر گھولنےمیں مصروف ہیں،بھارتی جریدے دی کوئنٹ کی رپورٹ نے بی جے پی کے مسلمان مخالف انتخابی ایجنڈے کا پردہ فاش کر دیا،بھارتی جریدے دی کوئنٹ کی رپورٹ کے مطابق بہار میں بی جے پی نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز مواد کو بطور انتخابی مہم استعمال کر رہی ہے،بی جے پی نے توہین آمیز گرافک پوسٹ کی جس پر مسلمانوں کیخلاف "گھس بیٹھیے” کا لیبل لگایا گیا، عام انتخابات میں بھی اقلیتوں کیخلاف373 نفرت انگیز تقاریر ریکارڈ ہوئیں، جن میں 354 مسلم مخالف تھیں، بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مسلمانوں کیخلاف "گھس بیٹھیے” جیسے ریمارکس کو درست قرار دیا ، امیت شاہ نے کہا کہ اگر دراندازی کرنے والا مسلمان ہے تو کیا انہیں بھارت میں رہنے کی اجازت دی جائے؟

    بی جے پی رہنما گری راج سنگھ نے مذہبی منافرت کو ہوا دیتے ہوئے کہا کہ؛احسان کو نہ ماننے والے غدار کو ” نمک حرام”کہتے ہیں اور مجھے ایسے نمک حراموں کے ووٹ نہیں چاہئیں،بی جے پی رہنما اشوک کمار یادو نے شدت پسندانہ انداز میں کہا کہ؛مسلمانو،اگر تمہیں مودی سے نفرت ہے تو مفت راشن، سلنڈر،سڑکیں استعمال نہ کرو اور دریا تیر کر پار کرو

    اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ "ترقی بمقابلہ برقعہ "جیسی نئی مسلم مخالف مہم کا اعلان کر چکےہیں،اپوزیشن نے بی جے پی پر سخت تنقید کی اور جان بوجھ کر فرقہ وارانہ تقسیم کو ہوا دینے کا الزام لگایا، اپوزیشن رہنما تیواری کا کہنا ہے کہ جب بھی کسی ریاست میں انتخابات ہوتے ہیں، بی جے پی ہمیشہ ہندو مسلم کارڈ کھیلتی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ بی جے پی کو ووٹ نہ دینے والوں کو پاکستان بھیج دیا جائے گا،

    بھارتی الیکشن کمیشن نے ضابطے کے باوجود بی جے پی کے فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز ریمارکس پر کوئی کارروائی نہیں کی ، انتہا پسند مودی بھارت کو نفرت، تقسیم اور عدم برداشت کا مرکز بنا کر مسلمانوں کیلئے زندگی دشوار کر چکا ہے

  • سرکاری گاڑیوں کا ذاتی استعمال نہیں چلے گا،کاروائی کی جائے،شرجیل میمن

    سرکاری گاڑیوں کا ذاتی استعمال نہیں چلے گا،کاروائی کی جائے،شرجیل میمن

    سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت اہم اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ، وزیر برائے داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار، وزیر برائے جیل خانہ جات و ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری، متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز اور اعلیٰ افسران شریک ہوئے،اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے سرکاری گاڑیوں (وہیکلز) کی الاٹمنٹ اور استعمال سے متعلق تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا،کمیٹی نے وزارتِ قانون، پارلیمانی امور، بلدیات، داخلہ، اطلاعات، اینٹی کرپشن، اور یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری، ضرورت، اور مالی اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کابینہ نے کفایت شعاری کے اصولوں کو اپنی پالیسی کا بنیادی حصہ بنایا ہے، سرکاری گاڑیوں کی خریداری، مرمت، اور استعمال کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی، جن محکموں کو گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے، انہیں سہولت دی جائے گی، غیر ضروری اخراجات سے گریز ناگزیر ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام محکموں کو اپنے اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، ہر محکمے کی موجودہ گاڑیوں کی تعداد، حالت، اور ضرورت کے بارے میں مکمل رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ضرورت کی بنیاد پر فیصلے کئے جا سکیں، سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال یا غیر مجاز مقاصد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،تمام گاڑیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کیا جائے تاکہ نگرانی مؤثر اور شفاف بنائی جا سکے،

  • دہشت گردوں  کو ختم کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے۔عطا تارڑ

    دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے۔عطا تارڑ

    استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، پاکستان نے دہشت گردوں، ان کے سرپرستوں اور معاونین کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔

    ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں 4 روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کسی نتیجہ پر نہ پہنچ سکے۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ افغان طالبان نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی کوئی ضمانت نہیں دی، افغان وفد الزام تراشی، ٹال مٹول اور حیلے بہانوں کا سہارا لیتا رہا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان سے سرحد پار دہشت گردی پر احتجاج کیا، دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا لیکن افغان طالبان اپنے عوام کو غیر ضروری جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کیخلاف ہرممکن اقدام کرتی رہے گی، دہشت گردوں، ان کے ٹھکانوں، سرپرستوں اور معاونین کو ختم کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے۔استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات اکتوبر 2025 میں منعقد ہوئے، پاکستان نے افغان طالبان سے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج (TTP) اور فتنہ الہند (BLA) کی سرحد پار دہشت گردی پر بارہا احتجاج کیا۔، پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے دوحہ معاہدے کے تحریری وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔، افغان طالبان کی جانب سے پاکستان مخالف دہشت گردوں کی مسلسل حمایت پر پاکستان کی کوششیں بے سود رہیں۔ طالبان حکومت افغان عوام کی نمائندہ نہیں اور اپنی بقا کے لیے جنگی معیشت پر انحصار کرتی ہے۔ افغان طالبان، افغان عوام کو غیر ضروری جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے عوام کے امن و خوشحالی کے لیے قربانیاں پیش کیں۔ پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ متعدد مذاکرات کیے مگر افغان فریق نے پاکستان کے نقصانات سے بے نیازی دکھائی۔ چار برسوں کی جانی و مالی قربانیوں کے بعد پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ قطر اور ترکیہ کی درخواست پر پاکستان نے امن کے لیے ایک اور موقع دیا۔ دوحہ اور استنبول میں مذاکرات کا واحد ایجنڈا دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکنا تھا۔ پاکستان قطر اور ترکیہ کا شکر گزار ہے جنہوں نے مذاکرات کی میزبانی اور مخلصانہ کوششیں کیں۔ مذاکرات کے دوران افغان طالبان وفد نے پاکستان کے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کیے۔ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے۔ افغان طالبان اور میزبان ممالک نے پاکستان کے شواہد تسلیم کیے مگر کوئی یقین دہانی نہ کرائی گئی۔ افغان وفد نے مذاکرات کے بنیادی مدے سے انحراف کیا اور ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کیا۔ افغان طالبان نے الزام تراشی، ٹال مٹول اور حیلے بہانوں کا سہارا لیا اور مذاکرات کسی قابلِ عمل نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ پاکستان قطر، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک کا ان کی مخلصانہ کوششوں پر شکر گزار ہے۔ پاکستان کے عوام کی سلامتی قومی ترجیح ہے اور حکومت دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام کرتا رہے گا۔ حکومت پاکستان دہشت گردوں، ان کے ٹھکانوں اور سہولت کاروں کو نیست و نابود کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

  • ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار

    ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والے، ایک انتہائی منظم گروہ کو ناکام بناد یا ہے-
    مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف کی ٹیموں نے بھیڈیاں کلاں روڈ، قصور کے قریب ایک گاڑی کو روکا اور دو افراد کو گرفتار کیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران 9 کلو گرام ہیروئن، ایک کواڈ کاپٹر ڈرون اور متعلقہ آلات برآمد کیے گئے۔ منشیات کو انتہائی مہارت کے ساتھ گاڑی کے خفیہ خانوں اور ملزمان کے ذاتی سامان میں چھپایا گیا تھا۔ابتدائی 2 گرفتاریوں کے بعد، اے این ایف نے بیک ٹریکنگ آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میں لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں قائم ،ایک غیر قانونی ڈرون اسمبلی اور مینوفیکچرنگ یونٹ "روبوٹکس” کی نشاندہی ہوئی۔ اے این ایف ٹیم کی کارروائی کے دوران وہاں سے متعدد جدید ڈرون سسٹمز برآمد کیے گئے جن میں ہیگزا کاپٹرز، کواڈ کاپٹرز، فکسڈ وِنگ ہائبرڈ وی ٹول اور ڈرون ریموٹس شامل ہیں۔

    آپریشن کے دوران کمپنی مالک کا رشتہ دار جو کمپنی کے ہیڈ آف فنانس کے طور پر کام کر رہا تھا ،کو موقع پر گرفتار کیا گیا مذکورہ افراد ،بغیر کسی قانونی اجازت یا لائسنس کے یہ یونٹ چلا رہے تھا۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ڈرونز منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ یا ڈی ٹی او (DTO) کے لیے کے لیے اسمبل اور مرمت کیے جا رہے تھے تاکہ ان کا استعمال سرحد پار منشیات اسمگلنگ میں کیا جا سکے۔

    منشیات کی اسمگلنگ میں ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال ایک تشویش ناک امر ہے، جس میں منشیات اسمگلرز ڈرونز کا استعمال کر کے سرحدی نگرانی سے بچنے اور نوجوان نسل کو ہیروئن جیسی تباہ کن منشیات کی فراہمی میں مصروف ہیں۔اے این ایف ،جدید انسدادی اقدامات کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ایسے زہریلے مواد اپنی منزل تک نہ پہنچ سکیں اور پاکستان کی نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔ اے این ایف ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور ایک منشیات سے پاک اور محفوظ پاکستان کے عزم پر کاربند ہے