Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • الیکشن کمیشن،انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے  کے بعددو ارکان اسمبلی نااہل قرار

    الیکشن کمیشن،انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے بعددو ارکان اسمبلی نااہل قرار

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے دو سال قید کی سزا کے فیصلے کی بنیاد پر دو ارکان صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی پی-115 سے منتخب ہونے والے شاہد جاوید اور پی پی-116 سے منتخب محمد اسماعیل کو نااہل قرار دیتے ہوئے دونوں کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے دونوں ارکان اسمبلی کو دہشتگردی سے متعلق مقدمات میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے باعث وہ قانون کے مطابق اسمبلی کا حصہ نہیں رہ سکتے۔ اس فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن نے دونوں ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر کے ان کی نشستیں خالی کر دی ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے دونوں ارکان کو مقدمات میں ملوث ہونے کی وجہ سے سزا سنائی تھی۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ یہ سزا قانون کے تحت قابلِ عمل ہے اور اس کی روشنی میں متعلقہ ارکان کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں اسمبلی سے نااہل قرار دیا۔

  • بھارت کی براہموس میزائلز کو بطور خارجہ پالیسی استعمال کرنے کی دھمکی

    بھارت کی براہموس میزائلز کو بطور خارجہ پالیسی استعمال کرنے کی دھمکی

    آپریشن سندور میں براہموس میزائل کی ناکامی مودی کے ناقابلِ شکست دعوے چکناچور کر چکی ہے

    بھارت کا امریکی ٹام ہاک میزائل سسٹم سے براہموس میزائل کا موازنہ بےوقوفی کی انتہا ہے ،امریکی ٹام ہاک کا دہائیوں کا اعتماد، جبکہ براہموس ناکامی، غلط نشانے اور حادثات کی علامت ہے ،سابق ایم ڈی و سی ای او براہموس ایروسپیس، اتل دنکر رانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے ٹام ہاک میزائل کو خارجہ پالیسی کے فروغ کے لیے بنیادی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے ،بھارت کو براہموس میزائل کو اسی طرح خارجہ پالیسی کے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہیے،

    براہموس کو ٹام ہاک جیسا ظاہر کرنا مودی سرکار کے دفاعی پروپیگنڈے اور خوش فہمی کی انتہا ہے،آپریشن سندور میں براہموس میزائل ناپاک بھارتی عزائم مکمل کرنے کے لیے اپنے اہداف تک نہ پہنچ سکے،آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے ہاتھوں کچھ براہموس میزائل انٹرسپٹ ہوئے، دیگر الیکٹرانک وارفیئر سے ناکارہ بنے،براہموس میزائل کا افغانستان کی حدود تک جا پہنچنا مودی سرکار کی ناقص ٹیکنالوجی کو بے نقاب کر چکا ہے ،درحقیقت براہموس بھارت کے لیے طاقت نہیں، ایک بوجھ اور بدنامی بن چکا ہے،مودی کا پروپیگنڈہ بھارت کی دفاعی کمزوری چھپانے کی کوشش ہے، مگر حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہے،براہموس دفاعی طاقت نہیں بلکہ مودی سرکار کی ناکام پالیسی، جھوٹے دعوے اور عالمی رسوائی کی علامت ہے

  • معرکہ حق میں کامیابی،پاکستان باوقار ریاست،دنیا مان گئی

    معرکہ حق میں کامیابی،پاکستان باوقار ریاست،دنیا مان گئی

    معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کو نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی میدان میں بھی ایک باوقار اور ذمہ دار ریاست کے طور پر منوایا ہے۔ دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف جرات مندانہ اور مؤثر جواب نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔

    اس دوران پاکستان کا کردار خطے میں امن قائم رکھنے والے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر سامنے آیا۔ حکومت اور عسکری قیادت نے مل کر عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا اور اہم غیر ملکی دوروں کے ذریعے دفاعی، معاشی اور تزویراتی شراکت داریوں کو نئی جہت دی۔امریکہ نے بھی پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ایک امن پسند اور ذمہ دار ملک قرار دیا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دو اہم دوروں کے دوران وائٹ ہاؤس میں ان کے اعزاز میں ضیافت دی گئی۔ امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا کہ پاکستان اور امریکہ تیل کے بڑے ذخائر کو ترقی دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔امریکی عسکری قیادت نے بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ امریکی ناظم الامور نٹالے اے بیکر نے کہا کہ 1947 سے دونوں ملکوں کے تعلقات دوستی سے شراکت داری تک بڑھے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کئی اہم دورے کیے، جن میں ترکی، ایران، آذربائیجان، تاجکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ان دوروں میں توانائی، تجارت، انسداد دہشت گردی، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی جیسے موضوعات پر تعاون کے نئے امکانات کھولے گئے۔ 30 اور 31 جولائی کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک تاریخی تجارتی معاہدہ بھی طے پایا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اس وقت چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہیں جہاں ان کی ترک صدر سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور دیگر اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی کابل میں سہ فریقی اجلاس اور بنگلہ دیش کے تاریخی دورے کے دوران پاکستان کا مؤقف کامیابی سے پیش کیا۔ افغانستان اور چین نے خطے کے استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا۔بلاول بھٹو زرداری نے بھی عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے امریکہ، لندن اور برسلز کے دوروں میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا اور یورپی یونین کے نمائندوں کو پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔

    جون میں پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو اہم کمیٹیوں میں کلیدی عہدے دیے گئے جبکہ بھارت کی پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔پاکستان نے اپنی عسکری قوت اور سفارتی حکمت عملی کے امتزاج سے دنیا کو یہ باور کرایا ہے کہ وہ ایک امن پسند، ذمہ دار اور علاقائی استحکام کا ضامن ملک ہے اور اپنی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

  • عمران خان کے 7 مقدمات،ضمانت کی درخواست بغیر کاروائی کے ملتوی

    عمران خان کے 7 مقدمات،ضمانت کی درخواست بغیر کاروائی کے ملتوی

    پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کے شارٹ لیو پر جانے کے باعث سماعت نہ ہو سکی،بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کی درخواستوں کی سماعت بھی 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک نے کہا کہ بانی کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت تھی، ہم صبح 8 بجے سے عدالت موجود تھے،وکیل فیصل ملک نے کہا کہ فاضل جج کے میڈیکل لیو کے باعث سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، بانی کے طبی معائنہ اور میڈیکل بورڈ کی سماعت بھی 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

  • دہشتگردی کے جھوٹے بیانیے کو دنیا مسترد کر چکی ،علاقائی امن و خودمختاری اولین ترجیح،وزیراعظم

    دہشتگردی کے جھوٹے بیانیے کو دنیا مسترد کر چکی ،علاقائی امن و خودمختاری اولین ترجیح،وزیراعظم

    چین کے شہر تیانجن میں جاری 25 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر میں دہشتگردی کو سیاسی مفادات کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے والے ممالک کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری دہشتگردی کے اس غلط استعمال کو تسلیم نہیں کرتی۔

    وزیراعظم نے چینی قیادت کی شاندار میزبانی اور بھرپور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او خطے میں تعاون، یکجہتی اور انضمام کو فروغ دینے کا ایک موثر پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتا ہے۔شہباز شریف نے زور دیا کہ پاکستان کثیر الجہتی تعلقات، مکالمے اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، اور پاکستان ایس سی او کے ارکان اور اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کا مکمل احترام کرتا ہے۔

    وزیراعظم نے سی پیک منصوبے کو پاکستان اور چین کے درمیان ایک مثالی اور کامیاب تعاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدات کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی تک بلا روک ٹوک رسائی ایس سی او کے مشترکہ مقاصد کو مضبوط کرے گی۔اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور معمول کے تعلقات چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے گفتگو اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کا خواہاں ہے۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے جامع مکالمے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایسا مکالمہ خطے کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے۔

    غزہ کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم نے کہا کہ وہاں جاری ظلم و ستم اور بھوک ہمارے اجتماعی ضمیر پر ایک گہرا زخم ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کے منظور کردہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور وہاں ظلم و خونریزی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی پورے خطے کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کی ہر شکل اور صورت کی سخت مذمت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ دنیا دہشتگردی کو سیاسی مقاصد کے لیے ہتھیار بنانے والے ممالک کے جھوٹے بیانیے کو قبول نہیں کرتی۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں بیرونی مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، جن کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کو اپنا برادر اور قریبی ہمسایہ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

  • گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گرکر تباہ

    گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گرکر تباہ

    گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گرگیا جس کی تصدیق ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق نے کی۔

    ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کی کوشش کے دوران گرا، جس میں 2 پائلٹ اور 2 ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے واقعے پراظہار افسوس کیا گیا ہے،ترجمان جی بی حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

  • وزیراعظم پاکستان کی ایران کے صدر سے ملاقات

    وزیراعظم پاکستان کی ایران کے صدر سے ملاقات

    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔

    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے لیے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے اور عقیدے پر مبنی تعلقات کی مضبوط بنیادوں کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان- ایران تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    صدر پیزشکیان نے ایران کے لئے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے ایرانی صدر کے اگست 2025 میں دورہء پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیانہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ایران کے حالیہ دورہ پر پاکستانی عوام انتہائی خوش تھی۔ وزیراعظم نے دونوں دوست ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مذاکرات اور سفارت کاری کو تناؤ میں کمی اور استحکام کی جانب واحد قابل عمل راستہ قرار دیا۔

    ایران کے صدر نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاری سیلابی صورتحال کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان اور مالی نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پاک فوج کا جھنگ،چنیوٹ اور گردونواح میں ریسکیو آپریشن جاری

    سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پاک فوج کا جھنگ،چنیوٹ اور گردونواح میں ریسکیو آپریشن جاری

    سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا جھنگ،چنیوٹ اور گردونواح میں ریسکیو آپریشن جاری ہے

    جھنگ اور چنیوٹ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاک فوج کے دستےجھنگ، چنیوٹ اور گردونواح میں موجود ہیں،پاک فوج کے جوانوں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا،ریسکیو کئے جانے والے افراد میں بزرگ شہری، بچے اور خواتین شامل ہیں،متاثرینِ سیلاب کی جانب سے پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا جا رہا ہے،مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

  • افغانستان ،زلزلے سے تباہی، 500 اموات

    افغانستان ،زلزلے سے تباہی، 500 اموات

    افغانستان میں خوفناک زلزلے سے تقریباً 500 افراد جاں بحق اور 1000 زخمی ہو گئے۔

    افغان وزارت اطلاعات نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان صوبے کنڑ میں زلزلے سے 500 افراد جاں بحق اور 1000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں،افغانستان کے خبر رساں ادارے خاما پریس کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 47 منٹ پر آیا تھا، یہ اموات نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں رپورٹ ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی یہ تعداد حتمی نہیں، کیونکہ دور دراز علاقوں کے مکینوں سے رابطے کا سلسلہ ابھی جاری ہے، ان اضلاع میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں ضلع نورگل کے کئی گاؤں مٹی تلے دب گئے ہیں۔ امریکا کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اور مرکز جلال آباد شہر میں 8 کلو میٹر زیرزمین تھا، زلزلے کے بعد 4.5، 5.2، 5.2، 4.7 اور 4.3 شدت کے 5 مزید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    ترجمان افغان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ آج رات آنے والے زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا، مقامی حکام اور علاقہ مکین متاثرہ افراد کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،انہوں نے بتایا کہ مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و بحالی کے کاموں میں حصہ لیں گی۔

  • برطانیہ میں جنسی جرائم،بھارتی سزا پانے والوں میں پہلے نمبر پر

    برطانیہ میں جنسی جرائم،بھارتی سزا پانے والوں میں پہلے نمبر پر

    برطانیہ میں جنسی جرائم کے مرتکب غیر ملکیوں میں بھارتی سزا پانے والوں میں سر فہرست نکلے۔

    یہ انکشاف تھنک ٹینک سینٹر فار مائیگریشن کنٹرول کی تازہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے،اس رپورٹ کے مطابق جنسی جرائم میں ملوث سزا پانے والے بھارتی شہریوں کی تعداد میں 2021 سے 2024 کے درمیان 257 فیصد اضافہ ہوا، 2021 میں جنسی جرائم پر 28 بھارتی شہریوں کو سزا ہوئی جبکہ 2024 میں یہ تعداد 100 تک جاپہنچی،تھنک ٹینک سینٹر فار مائیگریشن کنٹرول کے مطابق جنسی جرائم میں بھارتیوں کے بعد نائیجیرین، عراقی، سوڈانی، افغانی اور بنگلادیشیوں کا نمبر رہا،ملزمان گرفتار ہوئے سزائیں ہوئی، کچھ کے مقدمات تاحال عدالت میں زیر سماعت ہیں، پاکستانی شہری بھی ان کیس میں گرفتار ہو چکے ہیں