Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مودی کا جنگی جنون،بھارتی مشرقی کمانڈ کی بڑے پیمانے پر ڈرونز آپریشن مشقیں

    مودی کا جنگی جنون،بھارتی مشرقی کمانڈ کی بڑے پیمانے پر ڈرونز آپریشن مشقیں

    مودی سرکار کا جنگی جنون بےقابو ، بھارتی مشرقی کمانڈ کی بڑے پیمانے پر ڈرونز آپریشن مشقیں کی گئیں

    بھارتی فوج نے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا جارحانہ استعمال کیا.مودی سرکار نے آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے بڑے ہتھیاروں کے بعد عسکری ڈرونز پر انحصارشروع کر دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق "بھارتی فوج کی مشرقی کمانڈ نے اگرتلا میں 18 اگست کو ڈرون پَرہار دوم فوجی مشق کا انعقاد کیا،مشق میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے انضمام اور دشمن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا گیا,ڈرون پرہار دوم مشق کا مقصد فوجی فارمیشنز کے درمیان ہم آہنگی اور بہترین حربی تیاری کو فروغ دینا ہے,فوجی مشقوں میں جدید ٹیکنالوجی اور جنگی ڈرلز کا مظاہرہ کیا گیا، بھارتی فوج نے ڈرونز کے ذریعے انٹیلی جنس، نگرانی اور معلومات اکٹھی کرنے کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا

    ٹیکنالوجی پر مبنی ڈرون وارفیئر کے ذریعے مودی سرکار جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سبوتاژ کر رہی ہےمبھارت کی ڈرون پالیسی مستقبل میں خطے میں بدامنی اور ایل او سی پر دہشتگردی کا پیش خیمہ ثابت ہوگیمپاکستان بارہا عالمی سطح پر بھارت کے سرحد پار دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد پیش کر چکا ہے،بھارتی فوجی افسران ڈرونز کے ذریعے آئی ای ڈیز اور رقوم پہنچانے، اور دیگر ذرائع کے ذریعے دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں ملوث پائے گئے،بھارت کی یہ جارحانہ ڈرون پالیسی اور پراکسی کارروائیاں خطے کے امن کو تباہ کرنے اور پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کی بڑی سازش ہیں

  • معروف پنجابی مزاحیہ  اداکار جسوندر سنگھ بھلا کی موت

    معروف پنجابی مزاحیہ اداکار جسوندر سنگھ بھلا کی موت

    بھارتی پنجابی فلموں کے مقبول ترین کامیڈین اور اداکار جسوندر سنگھ بھلا 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحیہ اداکار کے اہلِ خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں برین اسٹروک کے بعد موہالی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعے کی صبح چل بسے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسوندر سنگھ بھلا کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے موہالی میں ادا کی جائیں گی، جس میں پنجابی فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ان کے انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ ان کے انتقال سے پنجابی فلم انڈسٹری ایک بڑے فنکار سے محروم ہو گئی ہے جنہوں نے اپنے منفرد انداز سے کامیڈی کو ایک نئی پہچان دی۔

    جسوندر سنگھ بھلا کی موت پر بھارتی سیاسی رہنماؤں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

    واضح رہے لپ جسوندر سنگھ بھلا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں کامیڈی البم ’چھنکاتا 88‘ سے کیا۔ انہوں نے درجنوں سپرہٹ پنجابی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ان کی یادگار فلموں میں کیری آن جٹا، بھاجی ان پرابلم، منجھے بسسراں دے، سجن سنگھ رنگروٹ اور جٹ اینڈ جولیٹ جیسی فلمیں شامل ہیں

  • گلگت،گلیشیئر پھٹنے پر پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

    گلگت،گلیشیئر پھٹنے پر پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

    گلگت بلتستان کی تحصیل گوپس میں گلیشیئر پھٹنے پر پاک فوج نےفوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا

    گلگت بلتستان کی تحصیل گوپس کے علاقے تلی داس کے گاؤں روشان میں گلیشیئر جھیل پھٹنے سے شدید سیلابی صورتحال ہے،شدید سیلاب نے مقامی آبادی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے،گلیشئر پھٹنے سے دریائی پانی کا بہاؤ رک گیا جس سے قریبی آبادی محصور ہو چکی ہے ،زمینی کٹاؤ نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے،زمینی راستے متاثر ہونے سے مقامی افراد تک رسائی محدود ہو چکی جبکہ متاثرین فوری ریسکیو کے منتظر ہیں،جی بی سکاؤٹس کوئیک ری ایکشن فورس(QRF) کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ ک دی گئی،جی بی سکاؤٹس کو فوری روانہ کرنے کا مقصد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہے

    دوسری جانب سول انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے بھی فوری طور پر تمام وسائل کو متحرک کردیا ہے،فرنٹیئر کور ناردرن ایریاز (FCNA) کی جانب سے بھی ریسکیو مشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے،یہ مشن ہیلی کاپٹر کے ذریعے انجام دیا جائے گااس کا مقصد دشوار گزار علاقوں میں پھنسے افراد کو فوری نکالنا ہے،متاترین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اقدامات کرکے قیمتی جانوں کو بچایا جائے

  • پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیوآپریشن،سڑک کھول دی

    پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیوآپریشن،سڑک کھول دی

    خیبرپختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،پاک فوج کی کوششوں سے بونیر میں قادر نگر سے بھٹائی دارا جانے والی سڑک کھول دی گئی

    اس کے علاوہ پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ملبے سے لاشیں ڈھونڈنے میں مقامی انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے،پاک فوج کا بونیر، سوات ، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے،پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے راستوں کو کھولنے اور ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں،پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے،پاک فوج کے ڈاکٹرز متاثرہ علاقوں میں کیمپس لگا کے مریضوں کے مفت علاج میں مصروف ہیں،پاک فوج سیلاب سمیت تمام قدرتی آفات میں اپنی عوام کی خدمت میں پیش پیش، سیلاب زدگان کی بحالی اور مکمل ریسیکیو تک پاک فوج کا ریسیکیو مشن جاری رہے گا

  • خیبر پختونخوا حکومت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا حکومت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا حکومت نے چند روز قبل حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی جگہ نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق چیف سیکریٹری کے پی شہاب علی شاہ نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قدرتی آفات سمیت دیگر کاموں میں ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔شہاب علی شاہ نے کہا کہ مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد حکومت کے پاس ایک ہیلی کاپٹر رہ گیا تھا اس لیے دوسرا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر عملے نے دوسروں کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانی سنہرے حروف میں لکھی جائےگی۔علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے شہداء کے لواحقین کو خصوصی پیکج دینے کی منظوری دی، صوبائی حکومت شہداء کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین کو پولیس کے برابر کا شہدا پیکج دیا جائے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملے کےپانچوں افراد کنٹریکٹ ملازمین تھے، ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹس کے ورثا کو اسکیل 19 پولیس افسرکے شہدا پیکج کے برابر پیکج دیا جائے گا، دونوں پائلٹس کے لواحقین کو 2، 2 کروڑ روپےکا پیکج دیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پائلٹس میں کرنل ریٹائرڈ شاہد سلطان اور آفتاب شامل ہیں جبکہ فلائٹ انجنیئر سلیم کے ورثا کو ڈیڑھ کروڑ روپے دیے جائیں گے اور دو کریو چیفس کے لواحقین کو ایک، ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ 15 اگست کو باجوڑ ریلیف آپریشن کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • ریکوڈک منصوبہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کا 41 کروڑ ڈالر کا مالیاتی پیکج منظور

    ریکوڈک منصوبہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کا 41 کروڑ ڈالر کا مالیاتی پیکج منظور

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر سے متعلق بڑے منصوبے "ریکوڈک” کے لیے 41 کروڑ ڈالر مالیت کا مالیاتی پیکج منظور کر لیا ہے۔ اس پیکج کا مقصد منصوبے کی مالی معاونت کو یقینی بنانا اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

    جیو نیوز کے مطابق، منظور شدہ پیکج میں سے 30 کروڑ ڈالر کا قرض براہِ راست کینیڈا کی معروف مائننگ کمپنی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کو فراہم کیا جائے گا، جو ریکوڈک منصوبے کی مرکزی سرمایہ کار ہے۔ بقیہ 11 کروڑ ڈالر کی رقم حکومت پاکستان کے لیے فنانسنگ گارنٹی کی صورت میں رکھی گئی ہے، تاکہ منصوبے کے مالیاتی استحکام کو مزید تقویت دی جا سکے۔

    ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ہے، جہاں سونے اور تانبے کے دنیا کے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں۔ یہ منصوبہ کئی سالوں سے قانونی، مالیاتی اور انتظامی رکاوٹوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا، تاہم رواں سال اپریل میں بیرک گولڈ نے اس پر کام شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ریکوڈک منصوبے میں بیرک گولڈ کا حصہ 50 فیصد ہوگا، جبکہ باقی 50 فیصد حصہ حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کے درمیان تقسیم ہوگا۔ اس شراکت داری سے نہ صرف مقامی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ بلوچستان میں روزگار اور ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

    بیرک گولڈ کے مطابق، منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام رواں برس کے اختتام تک شروع ہو جائے گا، جبکہ 2028 میں منصوبے کی پہلی پروڈکشن متوقع ہے۔ کمپنی کے سربراہان نے منصوبے کو عالمی سطح پر معدنیات کی صنعت میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔

  • گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے تباہ کن سیلاب

    گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے تباہ کن سیلاب

    گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے کے باعث شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس نے ایک بار پھر علاقے میں تباہی مچا دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلیشیئر پھٹنے سے تالی داس نالہ میں شدید لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے گلگت شندور روڈ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔ اس لینڈسلائیڈنگ نے راؤشن گاؤں کی آبادی کو محصور کر دیا ہے اور وہاں کے رہائشیوں کی نقل و حمل مشکل ہو گئی ہے۔

    وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے تصدیق کی ہے کہ سیلاب نے ضلع غذر میں شدید تباہی مچائی ہے، تاہم خوش قسمتی سے اب تک کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ کچھ لوگ سیلاب کی لپیٹ میں آ کر پھنس گئے ہیں جن کے ریسکیو کے لیے فوری طور پر ہیلی کاپٹر طلب کر لیا گیا ہے۔ فورسز کمانڈر ایف سی این اے کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو بچایا جا سکے۔

    گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ گلیشیئر پھٹنے کا واقعہ گوپس علاقے کے تلی داس مقام پر پیش آیا۔ اس واقعے کے باعث نہ صرف سیلابی پانی نے متعدد دیہات کو زیر آب لے لیا بلکہ شدید مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ خوش قسمتی سے فی الحال کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، تاہم دریا کے بہاؤ میں کمی کے باعث مزید تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔فیض اللہ فراق نے بتایا کہ پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے ایک جھیل وجود میں آ گئی ہے جس کے باعث متصل دیہات بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن میں اب تک 50 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر لیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر غذر نے وضاحت کی کہ تالی داس اور راؤشن میں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے دریائے غذر کا بہاؤ رات 3 بجے سے مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔ دریائے غذر کے بند ہونے کی وجہ سے مزید آبادیاں سیلابی پانی کی زد میں آنے کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے بروقت لوگوں کو اطلاع دے دی ہے جس کی وجہ سے اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی مدد اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

  • ٹرمپ کی دھوکا دہی کی سزا کالعدم قرار

    ٹرمپ کی دھوکا دہی کی سزا کالعدم قرار

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی اپیل کورٹ سے بڑا قانونی ریلیف ملا ہے۔ 5 رکنی بینچ نے تقریباً 11 ماہ کی سنجیدہ غور و خوض کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی دھوکہ دہی کے خلاف عائد سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

    عدالت نے صدر پر عائد 500 ملین ڈالر کے بھاری بھرکم جرمانے کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرمانہ بہت زیادہ اور غیر منصفانہ تھا۔ اس کے علاوہ عدالت نے ٹرمپ اور ان کے بیٹوں پر عائد دو سالہ کاروباری پابندیاں معطل کر دی ہیں۔ اسی طرح ٹرمپ اور ان کی کمپنی "ٹرمپ آرگنائزیشن” پر بینکوں سے قرضے لینے کی تین سالہ پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے کاروباری مفادات کے لیے جائیداد کی قیمتوں میں جان بوجھ کر اضافہ کیا، جس سے دھوکہ دہی ہوئی۔ اس معاملے میں نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے 2022 میں سول فراڈ کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ بعد ازاں جج آرتھر اینگورون نے 2024 میں ان پر بھاری جرمانے کی سزا سنائی تھی، جسے ٹرمپ نے ہمیشہ مسترد کیا اور اپنا جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

    نیویارک اپیل کورٹ کا یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کے لیے ایک بڑی قانونی کامیابی شمار کیا جا رہا ہے اور یہ معاملہ آئندہ بھی عدالتی پیچیدگیوں کا حامل رہ سکتا ہے۔

  • جہلم میں گورنمنٹ کالج کے پروفیسر کا اغوا، 40 لاکھ روپے تاوان کے بدلے رہائی

    جہلم میں گورنمنٹ کالج کے پروفیسر کا اغوا، 40 لاکھ روپے تاوان کے بدلے رہائی

    جہلم: گورنمنٹ کالج کے ایک پروفیسر کو ملزمان نے اغوا کرنے کے بعد 40 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے رہا کر دیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور چند ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق پروفیسر کے اغوا کا واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے پروفیسر کو اغوا کر لیا۔ بعد ازاں اغواکاروں نے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، جو وصول کرنے کے بعد پروفیسر کو رہا کر دیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ اغوا میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سابق پولیس افسر کے بیٹے اور اس کے چند ساتھی شامل ہیں۔ پولیس نے مزید کارروائی کے لیے مرکزی ملزم اور دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور جلد تمام ملوث افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس واقعے نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور طلباء و اساتذہ کے حلقوں میں شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

    فریقین نے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ترقی اور خود مختاری کیلئے حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ملاقات میں علاقائی و عالمی فورمز پر رابطہ کاری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔